Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ملتان میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے آج ملتان میں کھیلا جائے گا

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ آج ملتان میں کھیلا جائے گا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

    باغی ٹی وی : ضلعی انتظامیہ کے مطابق دوپہر ایک بجے سے شائقین کا گراونڈ میں داخلہ شروع ہوجائے گا، پاک ویسٹ انڈیز سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے دونوں ٹیموں نےگزشتہ روز آخری تیاریوں کے طور پر پریکٹس کی جبکہ ایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی۔


    اس موقع پر پاکستانی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ موسم سے زیادہ فرق نہیں پڑے گا، اچھی کرکٹ کھیلیں گے دوسری جانب مہمان ٹیم کے کپتان نکولس پورن نے بھی عمدہ کرکٹ کھیلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

    بابر اعظم کا کہنا ہے کہ کیا پلان ہے، کھلاڑیوں کو کس طرح ساتھ لے کر چلنا ہے،میں اس کے بارے میں سوچتا ہوں کیونکہ میری انفرادی کارکردگی سے زیادہ ٹیم کی جیت اہمیت رکھتی ہے،میں اپنا سو فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، نتائج ہمارے ہاتھ میں نہیں۔

    ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ کیریئر میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، اس صورتحال سے نکلنا پڑتا ہے، حسن علی نے کاؤنٹی کرکٹ میں اچھی بولنگ سے اعتماد بحال کیا،لاہور میں ٹریننگ اور پریکٹس میچز میں بھی اچھی فارم میں نظر آئے، امید ہے کہ اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوں گے۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اس سیریز میں شائقین کرکٹ گراؤنڈ میں ڈیجیٹل باؤنڈری کی رنگینیاں نہیں دیکھ پائیں گے میچ میں گیند کی موومنٹ کے ساتھ بھاگتے ہوئے جدید ڈیجیٹل بگی کیمرے سے بھی کوریج نہیں ہوگی سیریز میں الٹرا سلوموشن بھی دیکھنے کو نہیں ملے گا جبکہ میچوں میں اسپائیڈر کیمرہ سے کوریج بھی نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 10 جون اور آخری میچ 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

    پی سی بی ترجمان کے مطابق پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ) امپائرز ہوں گے جب کہ راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

    10 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرز جب کہ احسن رضا تھرڈ امپائر،فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری ہوں گے۔

    یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کے خلاف آخری مرتبہ ون ڈے سیریز 31 برس قبل جیتی تھی، ریڈ کیپس نے آخری مرتبہ 1991 میں عمران خان کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کو شکست دی تھی اس سے ایک سال قبل ہی 1990 میں پاکستان نےایک روزہ کرکٹ میچ میں ویسٹ انڈین ٹیم کو تین صفر سے شکست دی تھی۔

    پاکستان نے 1991 کے بعد ویسٹ انڈیز کو ایک بار بھی ون ڈے سیریز جیتنے کا موقع فراہم نہیں کیا، 1990 میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز دو دو میچز سے برابر ہو گئی اس کے علاوہ پاکستان نے 2002 میں یو اے ای میں کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز میں کالی آندھی کو شکست دی، اس کے علاوہ 2006، 2008، 2011، 2013، 2016 اور 2017 میں بھی ویسٹ انڈیز کو گرین شرٹس کے ہاتھوں شکست کا مزہ چکھنا پڑا۔

    اگر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچوں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر سبقت حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 134 میچز میں سے 71 میں ریڈ کیپس جبکہ 60 میں گرین شرٹس کو کامیابی ملی ہے۔

  • بابراعظم کی طرح نام بنانا چاہتا ہوں، قاسم اکرم:

    بابراعظم کی طرح نام بنانا چاہتا ہوں، قاسم اکرم:

    بابراعظم کی طرح نام بنانا چاہتا ہوں، قاسم اکرم:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محدود طرز کی عالمی درجہ بندی میں صف اول کے بیٹر اور پاکستان کے کپتان بابراعظم دنیائے کرکٹ کے نوجوانوں کے لیےایک مثال ہیں۔ دنیا بھر میں موجود لاتعداد پرستاروں کی طرح قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان قاسم اکرم بھی بیٹنگ میں بابراعظم کو اپنے لیے مشعل راہ سمجھتے ہیں ۔

    19 سالہ نوجوان کرکٹر کا کہنا ہے کہ بابراعظم ان کے پسندیدہ بیٹر ہیں اور وہ انہی کی طرح دنیائے کرکٹ میں نام کما نا چاہتے ہیں۔

    بابراعظم کی طرح قاسم اکرم کا تعلق بھی لاہور سے ہے۔دونوں نے اپنے کرکٹ کا سفر کا آغاز دائیں ہاتھ کے مڈل آرڈر بیٹر اور آف اسپن باؤلنگ سے کیا۔ قاسم اکرم سینٹرل پنجاب اور کراچی کنگز میں بابراعظم کی زیرقیادت کھیل رہے ہیں۔

    قاسم اکرم کا کہنا ہے کہ بابراعظم کے ساتھ سینٹرل پنجاب اور کراچی کنگز کے ڈریسنگ رومز شیئر کرنے کا تجربہ ناقابل فراموش ہے۔ ایک بیٹر کی حیثیت سےانہوں نے پاکستان کے کپتان سے لمبی اننگز کھیلنے کے لیے کریز پر ٹھہرے رہنے، کؤر ڈرائیو کھیلنے اور پل شاٹ میں بہتری لانے کے لیے مفید مشورے لیے ہیں۔

    قاسم اکرم کے والد لاہور میں لُنڈا بازار کی دکان پر کام کرتے ہیں۔ نوجوان آلراؤنڈرنے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2022 کے 6 میچز میں 203 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 10 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے 11 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے ایک نصف سنچری بھی بنائی تھی۔گزشتہ سیزن میں کھیلے گئے پاکستان کپ میں بھی انہوں نے 285 رنز بنائے اور 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    نوجوان کرکٹر نے کہا کہ بابراعظم نے دنیابھر میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ ان کی بیٹنگ صلاحیتوں کے مداح ہیں۔ وہ دنیا کے نمبر ون بیٹر کے ہمراہ ڈریسنگ روم کا تبادلہ کرنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے اپنی بیٹنگ کے ذریعےدنیا بھر میں پاکستان کرکٹ کا جو معیار مقرر کیا ہے وہ اسے حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    قاسم اکرم کا تعلق ان 107 نوجوان کھلاڑیوں میں سے ہے، جو پی سی بی پاتھ ویز پروگرام کا حصہ ہیں۔ ان باصلاحیت نوجوان کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 14 جون سے مریدکے میں شروع ہوگا، جو چار ہفتے تک جاری رہے گا۔

    ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی پاتھ ویز پروگرام نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک زبردست اقدام ہے، جس کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو مکمل تعلیمی اسکالرشپ اور 30 ہزار روپے ماہوار وظیفہ دیا جائے گا۔

    قاسم اکرم اب تک 9 فرسٹ کلاس میچز میں 14 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی طرح ایک آلراؤنڈرکی حیثیت سے اپنے کیرئیر کو طول دینا چاہتے ہیں۔ وہ فی الحال اپنی آف اسپن باؤلنگ میں بہتری لانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

  • عمر اکمل کے ساتھ دھوکہ ہو گیا

    عمر اکمل کے ساتھ دھوکہ ہو گیا

    عمر اکمل کے ساتھ دھوکہ ہو گیا

    کرکٹر عمر اکمل سے فراڈ کا معاملہ ،کرکٹر عمر اکمل کی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز آمد ہوئی ہے

    کرکٹر عمر اکم کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور سے ملاقات ہوئی ہے، ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے کرکٹر عمر اکمل کو مکمل میرٹ کی یقین دہانی کروائی، ۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا تھا کہ کرکٹر عمر اکمل ہمارے قومی ہیرو ہیں،ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی

    واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر عمر اکمل فراڈیوں کے ہتھے چڑھ گئے، عمر اکمل مقدمے کی پیروی کے لئے ایس پی کینٹ کے دفتر پہنچے مگر بات نہ بنی اور وہاں کسی نے کوئی لفٹ نہیں کروائی، عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ملزم سمیرگیارہ لاکھ روپے لیکررفو چکر ہو گیا ہے، ڈیفنس بی میں فراڈ کا مقدمہ درج کرائے آٹھ ماہ ہو چکے ہیں، ایس پی انویسٹی گیشن حمزہ امان ملنے کو تیار نہیں۔ان کے مطابق انصاف کے حصول کے لئے دو گھنٹے سے ایس پی آفس موجود ہوں ،نامزد ملزم سمیر کا نام تفتیشی آفیسرطارق نے نکال دیا

    بعد ازاں عمر اکمل کی انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز آمد ایس ایس پی انویسٹی گیشن عمران کشور سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے قانون کے مطابق کاروائی کی یقین دہانی کروائی تو عمر اکمل واپس گئے

    عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی اپیل پر بڑا فیصلہ سنا دیا

    ق پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کی سزا میں کمی کے فیصلے کو چیلنج کردیا

    کرکٹر عمر اکمل کی بابا فرید کے مزار پر حاضری

    گھر چار افراد آئے اور عمر اکمل نے انہیں گرفتار کروا دیا

  • ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی

    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز کیلئے اسلام آباد سے ملتان پہنچ گئی ہے

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں حصہ لینے کے لیے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں ملتان پہنچ گئیں پاکستان کرکٹ ٹیم اتوار کے روز ملتان پہنچی تھی اوراس نے سٹیڈیم کا دورہ بھی کیا تھا

    پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ملتان پہنچ چکی ہے، ون ڈے سیریز کا آغاز 8 جون سے ہوگا ویسٹ انڈیز کی ٹیم سیریز کیلئے پہلے اسلام آباد پہنچی جہاں سے نجی ایئر لائن کے طیارے میں ملتان پہنچایا گیا ٹیم کی آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 8 جون کو ہوگا

    پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ سیریز کوئی بھی ہو اسے آسان نہیں سمجھا جاسکتا۔ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پُرجوش ہیں، موسم کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، کھلاڑی موسم کے مطابق خود کو تیار کر رہے ہیں،

    ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابراعظم کی انفرادی اور بحیثیت کپتان پرفارمنس کا گراف بہتری کی طرف گامزن ہے، بابراعظم مکمل کپتان ہے اور مزید بہتر ہورہا ہے۔

  • ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان ملائشیا کے مابین میچ برابر

    ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان ملائشیا کے مابین میچ برابر

    لوزانے: انٹر نیشنل ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام سوئزرلینڈ کے شہر لوزانے میں جاری فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ملائشیا کے مابین کھیلے جانے والا دلچسپ میچ 5-5 گول سے برابر رہا.

    تفصیلات کے مطابق سوئزرلینڈ کے شہر لوزانے میں جاری فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ملائشیا کے مابین کھیلے جانے والا میچ 5-5 گول سے برابر رہا. پاکستان کی جانب سے چھٹے منٹ میں عقیل احمد نے, 7ویں منٹ میں عبدالرحمن نے ایک ایک گول سکور کیا.جبکہ ملائشیا کی جانب سے کھیل کے 10 ویں اور 13 ویں منٹ میں فرادوس نے ایک ایک گول سکور کرکے میچ دو دو گول سے برابر کردیا. 16 ویں منٹ میں ملائشیا کے حکیم اللہ نے گول سکور کرکے ملائشیا کو 2-3 سے برتری دلادی جسے پاکستان کے ارشد لیاقت نے 17 ویں منٹ شاندار گول کے زریعے میچ 3-3 سے برابر کردیا. 17 منٹ میں ہی پاکستان کے کپتان تعظیم الحسن نے گول سکور کیا.19 ویں منٹ میں ملائشیا کے حکیم اللہ نے گول سکور کرکے میچ دوبارہ 4-4 گول سے برابر کردیا.

    کھیل کے آخری لمحوں میں ارشد لیاقت نے گول سکور کرکے پاکستان کو 4-5 کی برتری دلائی لیکن فوری بعد ملائشیا کے نور نبی نے گول سکور کرکے میچ 5-5 سے برابر کردیا.قومی ٹیم کے ہمراہ ہیڈ کوچ اولمپیئن ریحان بٹ اور کوچ اولمپیئن وقاص شریف بھی موجود ہیں.

    مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

    میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

    وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

    سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

    ہاکی ٹیم کے لیے کوئی مستقل کوچ نہیں،رینکنگ میں مزید نیچے کیوں آیا؟ ہاکی فیڈریشن کا اہم انکشاف

  • ون ڈے میچز: قومی کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی

    ون ڈے میچز: قومی کرکٹ ٹیم ملتان پہنچ گئی

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 8 جون بروز بدھ سے شروع ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز اولیائے کے شہر، ملتان میں 14 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کا سبب بنے گی۔ تین میچز کی یہ سیریز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

    باغی ٹی وی : سیریز میں دونوں ٹیموں سے سنسنی خیز کرکٹ مقابلوں کی توقع ہےتاہم یہ گراؤنڈ اس سے قبل بھی کئی یادگار کرکٹ میچز کی میزبانی کرچکا ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا بین الاقوامی کرکٹ میچ 2001 میں کھیلا گیا تھا۔ اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے مہمان بنگلہ دیش کو ایک اننگز اور 264 رنز سے شکست دی تھی۔


    ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں شرکت کے لیے قومی کرکٹ ٹیم اتوار کو ملتان پہنچی جبکہ مہمان سائیڈ پیر کو بذریعہ اسلام آباد ملتان پہنچے گی۔ یہ دوسرا موقع ہوگا کہ جب ویسٹ انڈین اسکواڈ کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلنے ملتان پہنچے گا۔اس سے قبل دونوں ٹیمیں 13 دسمبر 2006 کو مدمقابل آئیں ، جہاں مارلن سیمیولز نے 91 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر مہمان ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔

    ملتان کا خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیم اس سے قبل 7 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرچکاہے، جس میں سے 4 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ۔ یہاں پہلا ون ڈے انٹرنیشنل ستمبر 2003 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا گیا، جہاں میزبان سائیڈ نے بنگلہ دیش کو 137 رنز سے شکست دی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا آخری ون ڈے انٹرنیشنل بھی انہی دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے فتح حاصل کی۔

    اس وینیو پر سب سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل رنز پاکستان کے سابق اوپنر یاسر حمید نے اسکور کررکھے ہیں۔ انہوں نے یہاں کھیلی گئی 4 اننگز میں 197 رنز بنائے ۔ اس فہرست میں مقامی ہیرو اور پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کا نمبردوسرا ہے، جن کے رنز کی تعداد 178 ہے۔

    مارلن سیمیولز سمیت چار بیٹرز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ ان میں پاکستان کے یاسر حمید، عبدالرزاق اور بنگلہ دیش کےشکیب الحسن شامل ہیں۔شعیب ملک اور شاہد آفریدی اس گراؤنڈ پر چھ چھ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ بھارت کےفاسٹ باؤلر آر پی سنگھ 40 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھاچکے ہیں۔

    وریندر سہواگ کا 309 اور برائن لارا کا 216:

    اگست 2001 سے نومبر 2006 کے دوران ایم سی ایس نے پانچ ٹیسٹ میچز کی میزبانی کی۔ نتیجہ خیز رہنے والے چار میں سے تین میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کو ایک اور بنگلہ دیش کو دو مرتبہ ٹیسٹ میں شکست دی جبکہ بھارت نے اس وینیو پر کھیلے گئے اپنے واحد ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلا گیا ٹیسٹ ڈرا ہوا۔

    پاکستان کے موجودہ بیٹنگ کوچ اور سابقہ بیٹر محمد یوسف 517 ٹیسٹ رنزبناکر ایم سی ایس کے بیٹنگ چارٹ میں سرفہرست ہے۔ وہ اس وینیو پر تین سنچریاں بنانے والے واحد بیٹربھی ہیں۔

    بھارت کے وریندر سہواگ اور ویسٹ انڈیزکے برائن لارا نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بالترتیب ٹرپل اور ڈبل سنچری اسکور کررکھی ہے۔پاکستان کے دنیش کنیریا اس گراؤنڈ میں کھیلی گئی 5 ٹیسٹ اننگز میں 22 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 35 ہزار تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ یہ اسٹیڈیم وہاڑی روڈ پرواقع ہے۔فروری 2020 میں اس وینیو نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تین میچز کی میزبانی کی تھی، جہاں میزبان ملتان سلطانز نے تینوں میچز میں پشاور زلمی، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست سےدوچار کیا تھا۔

  • پاکستان میں امریکی قونصل جنرل کرکٹرز سے ملاقات کے لیے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے

    پاکستان میں امریکی قونصل جنرل کرکٹرز سے ملاقات کے لیے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے

    لاہور: امریکی قونصل جنرل ویلیم ماکانیولے قومی کرکٹرز سے ملاقات کے لیے لاہور کے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے۔اطلاعات کے مطابق ویلیم ماکانیولے نے قذافی اسٹیڈیم میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی۔ انہوں نے امریکی قونصل جنرل خانے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے لوگوں نے مجھے ہمیشہ حیرت زدہ کیا ہے۔ بہترین لوگ اور ثقافت کے ساتھ ساتھ پنجاب میں بہترین کرکٹ بھی کھیلی جاتی ہے۔

    امریکی سفارتکار نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی اور بابر اعظم اس وقت اپنی پرفارمنس کے ذریعےعروج پر ہیں۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کی مجوزہ سیریز کے متعلق کہا کہ بابر اعظم کے بلے سے چھکے لگنے والے ہیں، شاہین شاہ آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف تیز رفتار باؤلنگ دکھانے والے ہیں۔ میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران مزید پش اپس لگانے کے لیے تیار ہوں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ پی ایس ایل کے دوران ویلیم ماکانیولے کی پش آپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی، انہوں نے پی ایس ایل سیزن 7 میں لاہور قلندرز کو سپورٹ کیا تھا۔

    ادھرشاہین شاہ آفریدی جن کی بیٹنگ ویڈیوز حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں، انہوں نے 45 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کر ڈالی، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے لاہور میں لگایا جانے والا پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ ختم ہوگیا.آخری دن بھی کرکٹرز نے پریکٹس کی، قومی اسکواڈ آج لاہور سے ملتان پہنچ جائے گا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کے آخری روز بھی ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سیناریو بیسڈ میچ کھیلا گیا۔پریکٹس میچ میں ٹیم منیجمنٹ نے بیٹرز اور بولرز کو ٹارگٹ د یے، قومی کرکٹر خوشدل شاہ نے 64 ، عبداللہ شفیق نے 51 ، شاہین شاہ آفریدی نے 50 ،محمد رضوان نے 33، افتخار احمد نے 32 اور محمد وسیم جونیئر نے24 رنز بنائے۔

    حسن علی ، شاداب خان اور خوشدل شاہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاہنواز دھانی اور افتخار احمد نے بھی ایک، ایک وکٹ لی۔قومی اسکواڈ اب ملتان پہنچے گا جہاں پہلے ون ڈے کے آغاز سے قبل دو دن مزید پریکٹس کرے گا۔

    دوسری جانب مہمان ویسٹ انڈین ٹیم 6 جون کو اسلام آباد پہنچے گی اور خصوصی پرواز کے ذریعے ملتان آئے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آٹھ جون کو کھیلا جائے گا۔

    سوئی سدرن کےلیےگیس کی قیمت میں44 فیصد اضافے کی منظوری

    بھارت میں کورونا نے پھرسراُٹھا لیا

    ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا

    اگست سے پٹرول کی قیمتیں کم ہونےکا امکان:اوپیک نے روس سے مدد مانگ لی

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے کھلاڑی پُر جوش ہیں: ثقلین مشتاق

    ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے کھلاڑی پُر جوش ہیں: ثقلین مشتاق

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ سیریز کوئی بھی ہو اسے آسان نہیں سمجھا جاسکتا۔ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے پُرجوش ہیں، موسم کے مطابق خود کو ڈھالنے کی کوشش کر رہے ہیں، کھلاڑی موسم کے مطابق خود کو تیار کر رہے ہیں،

     

    ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے سری لنکا کی حالت اچھی نہیں،صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ کوئی بھی سیریز ہو آسان نہیں لی جا سکتی، ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے پُر جوش ہیں۔ کھلاڑی موسم کے مطابق خود کو تیار کر رہے ہیں۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی اور حسن علی نے آرام مانگا، انہیں دیا گیا ہے۔ حسن علی میچ ونر اور گیم چینجر ہے، فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے، سب کھلاڑی ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں۔ کوشش ہے تینوں فارمیٹ میں پاکستان ٹیم ٹاپ تھری میں ہو۔

    ڈیپارٹمنٹل کرکٹ نہ ہونے کی وجہ سے میچ فکسنگ بڑھنے کا خدشہ ہے:جاوید میانداد

    انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی انفرادی اور بحیثیت کپتان پرفارمنس کا گراف بہتری کی طرف گامزن ہے، وہ مکمل کپتان ہے اور مزید بہتر ہورہا ہے۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ سب کھلاڑی ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں اور سپورٹ کرتے ہیں، ٹیم کے حوالے سے کوشش ہے کہ تینوں فارمیٹس میں پاکستان ٹاپ تھری میں ہو، حسن علی میچ ونر اور گیم چینجر ہے، فارم اوپر نیچے ہوتی رہتی ہے۔

     

    کرکٹر عمر اکمل فکسنگ کیس ، ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر توسیع

    ثقلین مشتاق نے کہا کہ بابراعظم کی انفرادی اور بحیثیت کپتان پرفارمنس کا گراف بہتری کی طرف گامزن ہے، بابراعظم مکمل کپتان ہے اور مزید بہتر ہورہا ہے۔

  • انٹر مدارس سپورٹس چمپئن شپ پشاور کا آغاز

    انٹر مدارس سپورٹس چمپئن شپ پشاور کا آغاز

    انٹر مدارس سپورٹس چمپئن شپ پشاور کا آغاز گزشتہ روز کیا گیا
    کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے افتتاح کیا۔ ان گیمز میں ضم اضلاع کے 800 سے زائد دینی مدارس کے طلباء 7 مختلف گیمز میں حصہ لیں گے۔۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے دینی مدارس کے طلبہ کا کھیلوں میں حصہ لینا ہی اصل تبدیلی ہے مدارس کی تعلیم طلبہ کو آگے لے جانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، مدرسہ ایک متوازی تعلیمی نظام ہے جو لوگوں کو دین سے جوڑتا ہے، تعلیم کا مقصد نوجوانوں کو معاشرے کا کار آمد شہری بنانا ہے یہ سوچنا ہوگا کہ کیا مدارس کے طلبہ ڈاکٹر اور انجینئر بن سکتا ہے اسی طرح ایک یونیورسٹی سے پڑھا ہوا نوجوان کسی مسجد کا خطیب بن سکے بدقسمتی سے آج مدرسے کا نام سنتے ہی لوگوں کے ذہن میں سوال پیدا ہوتے ہیں،ان دو نظام تعلیم کے درمیان روابط پیدا کرنا ضروری ہے ایسے کھیلوں کے مقابلے مدارس کے حوالے سے لوگوں کا ذہن بدل دیں گے.

    پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا اعلان کردیا

    آرمی چیف سے پشاور زلمی کے چیئرمین سمیت اہم کھلاڑیوں کی ملاقات

    جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے پر پرجوش

  • پشاور زلمی نے زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا اعلان کردیا

    پشاور زلمی نے زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا اعلان کردیا

    پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا اعلان کردیا

    زلمی مدرسہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن آزاد کشمیر میں منعقد ہوگا ، جاوید آفریدی چیرمین پشاور زلمی، زلمی فاونڈیشن

    پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی نے زلمی مدرسہ لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا اعلان کردیا زلمی مدرسہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن آزاد کشمیر میں منعقد ہوگا ، چیرمین پشاور زلمی، زلمی فاونڈیشن جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کا چوتھا ایڈیشن چھ سے آٹھ جون تک آزاد کشمیر میں منعقد ہوگا ،ایونٹ کے انعقاد کا مقصد مدارس کے طلبا کو کھیلوں میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دینے کی کوششوں کے سلسلے کی ایک اور کڑی ہے۔ اس ایونٹ کے زریعے مذہبی ہم آہنگی اور امن کا پیغام بھی پوری دنیا میں جائے گا۔

    ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوگی ۔ ان میں یوسی اسٹرائکرز، این سی ماوریک، کشمیر ٹائیگرز، ایچ بی ٹائٹنز، کوٹلی یونائیٹڈ، مظفر آباد تھنڈر، سی بی پیٹریاٹس اور سی ڈی چیلنجر شامل ہیں۔ اس سے قبل پشاور ،میران شاہ اور کوئٹہ میں زلمی مدرسہ لیگ کے تین ایڈیشن منعقد کیے جا چکے ہیں،

    آرمی چیف سے پشاور زلمی کے چیئرمین سمیت اہم کھلاڑیوں کی ملاقات

    جنوبی افریقا کے لیجنڈ بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کے ساتھ دوبارہ منسلک ہونے پر پرجوش