Baaghi TV

Category: کھیل

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا

    ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا

    ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا جبکہ کنڈیشنگ کیمپ اتوار سے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں شروع ہوگا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنڈیشنگ کیمپ میں شرکت کے لیے 60 کھلاڑیوں کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور طلب کرلیا ہے۔ کیمپ دو مختلف مرحلوں میں لگایا جائے گا۔

    پہلے مرحلہ 15 سے 25 مئی تک جاری رہے گا، جہاں 27 کھلاڑی شرکت کریں گے۔اسی طرح 26 مئی سے 10 جون تک جاری رہنے والے دوسرے مرحلے میں 33 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔

    انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں مصروف کھلاڑیوں کو کنڈیشنگ کیمپ میں طلب نہیں کیا گیا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے قومی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے، جس کے لیے پاکستان کا تربیتی کیمپ یکم جون سے راولپنڈی میں لگایا جائے گا۔

    کنڈیشنگ کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑی:

    پہلا گروپ (15-25 مئی):
    پہلے گروپ میں عبداللہ شفیق (سینٹرل پنجاب)، عاکف جاوید (بلوچستان)، ارشد اقبال (خیبر پختونخوا)، ارشد اللہ (خیبر پختونخوا)، آصف آفریدی (خیبر پختونخوا)، آصف علی (ناردرن)، بابر اعظم (سینٹرل پنجاب)، فیصل اکرم (سدرن پنجاب)، فخر زمان (خیبرپختونخوا)، حیدر علی (ناردرن)، افتخار احمد (خیبر پختونخوا)، امام الحق (بلوچستان)، کامران غلام (خیبر پختونخوا)، خرم شہزاد (بلوچستان)، خوشدل شاہ (سدرن پنجاب) ، میر حمزہ (سندھ)، محمد حارث (خیبر پختونخوا)، محمد حسنین (سندھ)، محمد نواز (ناردرن)، محمد وسیم جونیئر (خیبر پختونخوا)، سلمان علی آغا (سدرن پنجاب)، سعود شکیل (سندھ)، شاداب خان (ناردرن)، شاہنواز دھانی (سندھ)، عثمان قادر (سینٹرل پنجاب)، یاسر شاہ (بلوچستان)، زاہد محمود (سندھ) شامل ہیں-

    دوسرا گروپ (26 مئی تا 10 جون):

    دوسری گروپ میں عابد علی (سینٹرل پنجاب)، ابرار احمد (سندھ)، عالیان محمود (سندھ)، عبدالواحد بنگلزئی (بلوچستان)، علی اسفند (سینٹرل پنجاب)، علی عثمان (سدرن پنجاب)، آرش علی خان (سندھ)، اعظم خان (سدرن پنجاب)، فہیم اشرف (سینٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حسیب اللہ (بلوچستان)، عماد وسیم (ناردرن)، عرفان اللہ شاہ (خیبر پختونخوا)، معاذ خان (خیبر پختونخواہ)، مہران ممتاز (ناردرن) شامل ہیں-

    محمد عباس آفریدی(خیبرپختونخوا)، محمد علی (سینٹرل پنجاب)، محمد حریرہ (ناردرن)، محمد عمران (خیبر پختونخوا)، محمد عمران رندھاوا (سدرن پنجاب)، محمد طحہٰ (سندھ)، محمد ذیشان (سینٹرل پنجاب)، نعمان علی (ناردرن)، عمیر بن یوسف (سندھ)، قاسم اکرم (سینٹرل پنجاب)، ریحان آفریدی (خیبر پختونخوا)، ساجد خان (خیبر پختونخوا)، سلمان ارشاد (ناردرن)، ثمین گل (خیبر پختونخوا)، سرفراز احمد (سندھ)، سید ذیشان ضمیر (سندھ)، عثمان صلاح الدین (سینٹرل پنجاب)، زمان خان (ناردرن) شامل ہوں گے-

  • پاکستان اورسری لنکا کے مابین ویمنز سیریز کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان اورسری لنکا کے مابین ویمنز سیریز کیلئےمیچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان اورسری لنکا کے مابین ویمنز سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24 مئی سے شروع ہونے والی پاکستان بمقابلہ سری لنکا ویمنز سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تمام میچز ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ، ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    سیریز میں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 19 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل تین میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلےجائیں گے۔

    آصف یعقوب، فیصل آفریدی، امتیاز اقبال اور عمران جاوید اس سیریز میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے علی نقوی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے جاوید ملک کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

    امپائرز اور میچ آفیشلز:

    24 مئی : پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈامپائرز)، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری) ہوں گے-

    26 مئی : دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔ فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری) کے طور پو خدمات سرانجام دیں-

    28 مئی : تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈامپائرز)، عمران جاوید (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری) کے طور پر ڈیوٹی پر مامور ہوں گے-

    یکم جون : پہلا ون ڈےانٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈامپائرز)، عمران جاوید (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری) ہوں گے-

    3 جون :دوسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ ۔ فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈامپائرز)، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری) ہوں گے-

    5 جون :تیسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ ، آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈامپائرز)، فیصل آفریدی (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری) مامور ہوں گے-

    ایشین گیمز 2022 ملتوی

  • امام الحق نے اپنی شادی بابراعظم کی شادی  سے مشرو ط کردی

    امام الحق نے اپنی شادی بابراعظم کی شادی سے مشرو ط کردی

    لاہور: پاکستان ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق نے اپنی شادی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شادی سے مشرو ط کر دی-

    باغی ٹی وی : امام الحق نے ایک انٹرویو میں محبت اورشادی کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ابھی کسی سے محبت نہیں ہوئی اور دعا ہے کہ محبت کسی سے نہ ہوشادی کے بارے میں ابھی کچھ نہیں سوچا، وعدہ رہا کہ پہلے کپتان بابر اعظم کی شادی ہوگی پھر میں اپنی شادی کرواؤں گا۔

    گرفتاری کا خوف، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ عدالت پہنچ گئے

    کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے ایک سال سے ڈیڑھ سال تک شادی کروا لوں لیکن ابھی ساری توجہ کرکٹ پر ہے، کرکٹ پاکستان کا مقبول ترین کھیل ہے، سب لوگ اس بارے میں بات کرتے اور میمز بناتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

    امام الحق بابراعظم کےساتھ ساتھ کماراسنگاکارا اور ویرات کوہلی کےمداح ہیں بابر اعظم کپتان سےزیادہ بیٹر اچھے ہیں،کمارا سنگاکارا کا اسٹائل اور ویرات کوہلی کا ایگریشن پسند ہے ویرات کوہلی سے اچھا پرفارم نہ بھی ہو رہا ہو تو وہ گراؤنڈ میں ایک فائٹر کے طور پر دکھائی دیتا ہے، وہ یہ نہیں دیکھتا کہ مجھے سے رنز ہوئے ہیں یا نہیں، اسی جذبے کے ساتھ کھیلتا ہے اور اس کی یہ چیزیں پسند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کروں، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لیے زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

    صحرائے چولستان میں شدید گرمی،تالاب خشک ہوگئے،پینے کا پانی نایاب،درجنوں بھیڑیں مر…

  • ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ، ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ، ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا

    لاہور: کرکٹ ویسٹ انڈیز(سی ڈبلیو آئی) نے دورہ پاکستان کے لیے 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کےمطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی،کیرون پولارڈ کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹیم کی قیادت نکولس پورن کے سپرد کی گئی ہے جب کہ شائی ہوپ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    آئی سی سی سالانہ رینکنگ کی اپ ڈیٹ جاری،پاکستان کون سے نمبر پر؟

    کرکٹ ویسٹ انڈیز نے شائی ہوپ کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا ہے جبکہ ٹیم میں 3 نوجوان کھلاڑیوں کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔


    اعلان کردہ ٹیم میں نکرما بونر، سامہارابروکس، کارٹے، عقیل حسین، الزاری جوزف، برینڈن کنگ، سائمن لوئس، کیل مائرز، اینڈرسن فلپ، رومن پاول، جیڈن سیلز، رومانیو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونئیر شامل ہیں۔

    پاکستان کے دورہ نیدرلینڈز کا شیڈول جاری

    خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز پنڈی میں طے ہیں۔ ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے آخر میں پی سی بی نے اعلان کیا تھا کہ سیریز کے 3 ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون میں ہوں گے قومی ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے یہ میچز آئی سی سی ،سی ڈبلیو سی سپر لیگ میں شامل ہوں گے اور ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے شمار کیے جائیں گے اس ایونٹ سے ٹاپ سات پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے علاوہ مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرنے والی ٹیمیں 50 اوور کے مقابلے کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی، جو اگلے سال اکتوبر/ نومبر میں منعقد ہوگا۔

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،3 ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری

    یاد رہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے بمشکل تین میچوں کی T20I سیریز مکمل کی تھی پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز 3-0 سے جیتی تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ون ڈے میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے تاہم مہمان کیمپ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر میچزملتوی کردیئے گئے تھے-

  • ایشین گیمز 2022 ملتوی

    ایشین گیمز 2022 ملتوی

    ایشین گیمز 2022 ملتوی کر دی گئی ہیں

    چین میں ہونے والی ایشین گیمزکورونا کے باعث ملتوی ہوئیں ایشین گیمز دس سے پچیس ستمبر تک Hangzhou میں منعقد ہونا تھیں ۔ رواں برس کے آخری مہینوں میں ایشین گیمز ہونا تھا تا ہم شائقین کے لئے مایوس کن خبر آئی ہے کہ اس سال ایشین گیمز نہیں ہوں گی، ایشین گیمز ملتوی ہونے کے فیصلے سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں ابھی تک کرونا چل رہا ہے اور کرونا سے بچاؤ کے پیش نظر چین نے ایسا فیصلہ کیا ہے،

    کامن ویلتھ اور ایشین گیمز کی تیاریوں کے لیے پاکستانی اتھلیٹس کے مختلف کیمپس اسلام آباد، لاہور سمیت دوسرے شہروں میں جاری ہیں

  • پی ایس ایل فرنچائزلاہور قلندرز کا دبئی کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ

    پی ایس ایل فرنچائزلاہور قلندرز کا دبئی کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز نے اسپورٹس میڈیسن اور ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرزنے اپنے ہائی پرفارمنس سینٹر میں اسپورٹس ہیلتھ کیئر کی سہولت کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے لاہورقلندرزنے ہائی پرفارمنس سینٹرمیں اسپورٹس میڈیسن اور ہیلتھ کیئر کی سہولیات کی فراہمی کے لیے دبئی کی ایک کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

    پاکستان ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے، آصف باجوہ

    ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت دبئی کی کمپنی جدید تقاضوں کے مطابق سہولیات لاہور قلندرز کو فراہم کرے گی جس میں کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ٹریننگ پروگرامز، ان کی غذائی ضروریات، اعصابی مضبوطی اور علاج معالجے کی سہولیات بھی شامل ہیں۔

    اس موقع پر کمپنی کے سی ای او ڈاکٹر جارج جان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں جدید ترین اسپیشلسٹ اسپورٹس سینٹر قائم کرنے کے لیے لاہور قلندرز کے ساتھ شراکت داری کرنے پر خوش ہیں۔

    سری لنکا کے خلاف سیریز، قومی خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 مئی سے شروع ہوگا

  • آئی سی سی سالانہ رینکنگ کی اپ ڈیٹ جاری،پاکستان کون سے نمبر پر؟

    آئی سی سی سالانہ رینکنگ کی اپ ڈیٹ جاری،پاکستان کون سے نمبر پر؟

    آئی سی سی کی جانب سے سالانہ رینکنگ کی اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی ہے،ون ڈے رینکنگ میں پاکستان پانچویں نمبر، جبکہ ٹی 20میں تیسرے نمبر پر آ گیا-

    باغی ٹی وی : رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں93 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پرآگیا پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ سےپانچویں پوزیشن چھینی آسٹریلیا کی ٹیم128پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

    پاکستان ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے، آصف باجوہ

    بھارت 9 پوائنٹس کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبرپربراجمان ہے نیوزی لینڈ 111پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ساؤتھ افریقہ چوتھے نمبرپر ہے۔

    سری لنکا کے خلاف سیریز، قومی خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 مئی سے شروع ہوگا

    واضح رہے کہ انڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت انڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ٹورنامنٹ برائے 23-2022 اکیس مئی سے چار جون تک کھیلا جائے گا.بیک وقت ملک کے مختلف شہروں میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 93 ٹیمیں شرکت کریں گی.

    ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز لینے کا اعلان

    پچاس اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرے گا، جس کی بنیاد پر وہ پی سی بی انڈر 19 تھری ڈے اور انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کے علاوہ پاکستان جونیئر لیگ میں نمائندگی کے بھی اہل ہوں گے.ہر کرکٹ ایسوسی ایشن میں شامل ہر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی. ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے تحت ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کا علیحدہ علیحدہ فاتح ہوگا-

    پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی،بھارتی براڈ کاسٹرزکا اپنی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے خدشات کا اظہار

    بلوچستان، سدرن پنجاب اور ناردرن کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو تین تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے. اسی طرح سینٹرل پنجاب، سندھ اور خیبر پختونوخواہ کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو چار چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے.پی سی بی کا پارٹنر کرک ایچ کیو اس ٹورنامنٹ کی براہ راست اسکورنگ کرے گا.اس ٹورنامنٹ میں شریک تمام 93 اسکواڈز کا اعلان جلد کردیا جائے گا.

  • انڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

    انڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

    انڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ انڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ٹورنامنٹ برائے 23-2022 اکیس مئی سے چار جون تک کھیلا جائے گا.بیک وقت ملک کے مختلف شہروں میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 93 ٹیمیں شرکت کریں گی.

    پچاس اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرے گا، جس کی بنیاد پر وہ پی سی بی انڈر 19 تھری ڈے اور انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کے علاوہ پاکستان جونیئر لیگ میں نمائندگی کے بھی اہل ہوں گے.ہر کرکٹ ایسوسی ایشن میں شامل ہر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی. ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے تحت ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کا علیحدہ علیحدہ فاتح ہوگا.

    بلوچستان، سدرن پنجاب اور ناردرن کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو تین تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے. اسی طرح سینٹرل پنجاب، سندھ اور خیبر پختونوخواہ کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو چار چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے.پی سی بی کا پارٹنر کرک ایچ کیو اس ٹورنامنٹ کی براہ راست اسکورنگ کرے گا.اس ٹورنامنٹ میں شریک تمام 93 اسکواڈز کا اعلان جلد کردیا جائے گا.

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”490067″ /]

  • پاکستان ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے، آصف باجوہ

    پاکستان ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے، آصف باجوہ

    پاکستان ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے، آصف باجوہ

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ ہم نے با ضابطہ طور پر ایشیا کپ 2022 کی تیاری کے لیے دورہ یورپ کے دوران نیدرلینڈ نیشنل ہاکی ایسوسی ایشن سے میچز کی درخواست کی تھی. KNHB (نیدرلینڈ نیشنل ہاکی ایسوسی ایشن) نے اس حواکے سے ہمیں مثبت جواب دیا اور 2 میچوں کی سیریز کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی۔ جس کا آج دوسرا میچ کھیلا گیا مزکورہ دو میچوں کی سیریز میں ایک میچ میں پاکستان نے جبکہ دوسرے میچ میں نیدر لینڈ نے کامیابی حاصل کی..

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری درخواست کردہ تاریخوں کے دوران نیدرلینڈ ہاکی ٹیم کا مصروف شیڈول ہے لیکن اسکے باوجود نیدر لینڈ ہاکی انتظامیہ نے بہترین کھلاڑیوں کا بندوبست کرنے کی نہ صرف پوری کوشش کی بلکہ بحیثیت ٹیم ممبر ٹیم کا حصہ بھی بنایا.غیر ملکی ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 کی تیاری کر رہی ہیں اور وہ مختلف کمبی نیشنز آزما رہے ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کوالیفائیڈ غیر ملکی کوچز کی زیر نگرانی بڑے ایونٹس میں 7 نئے کھلاڑیوں کی صلاحیت کو آمانے کا فیصلہ کیا اور یورپ کے دورے کے لیے 7 ڈیبیو کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع فراہم کیا. ان بیشتر کھلاڑیوں نے ڈھاکہ میں ایشین چیمپیئنز ٹرافی 2021 کھیلنے کی بھرپور صلاحیت بھی دکھائی.

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے۔ ہم تمام سپورٹرز اور میڈیا سے درخواست کرتے ہیں کہ ایشیاکپ 2022 میں اچھے نتائج کے لیے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔تا کہ قومی ہاکی ٹیم کا حوصلہ مزید بلند ہو.

    رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

    اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

    وزیر ماحولیات زرتاج گل اور اسکے شوہر نے دس لاکھ رشوت مانگی، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا الزام

    زرتاج گل پر حلقے میں عوام نے برسائے ٹماٹر، لگائے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے

    ہارنا ہے تو وقار سے ہاریں، زرتاج گل نے کس کو دیا مشورہ؟

    مریم نواز میں یہ کام کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، زرتاج گل کا چیلنج

    میرا بھائی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوا،یہ کس قربانی کی بات کرتے ہیں،زرتاج گل

    وزیراعظم کے خواتین کے ریپ بارے بیان پر زرتاج گل بھی بول پڑیں

    سینما کے مالک کا بیٹا اب وزیر اعظم پر تنقید کرتا ہے،زرتاج گل

  • سری لنکا کے خلاف سیریز، قومی خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 مئی سے شروع ہوگا

    سری لنکا کے خلاف سیریز، قومی خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 مئی سے شروع ہوگا

    سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 مئی سے شروع ہوگا

    سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 مئی سے کراچی میں شروع ہوگا۔ 18 مئی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں جاری رہنے والے کیمپ میں 26 کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔

    عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثناء تربیتی کیمپ کا حصہ نہیں ہوں گی ۔ یہ چاروں کرکٹرز 17 مئی سے اسکواڈ کو جوائن کریں گی۔ ان کھلاڑیوں کی تاخیر سے اسکواڈ کو جوائن کرنے کی وجہ دبئی میں ان کا ویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں مصروف ہونا ہے۔

    پاکستان اور سری لنکا کی خواتین ٹیموں کے مابین تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز 24 مئی سے کراچی میں کھیلی جائے گی۔

    کیمپ میں طلب کردہ کرکٹرز:

    ایمن انور، انعم امین، انوشہ ناصر، عائشہ بلال، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، غلام فاطمہ، گلِ فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی، نجیہ علوی، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین، سدرہ نواز، تسمیہ رباب، طوبہٰ حسن، امِ ہانی، وحیدہ اختر اور یسرا عامر۔

    اسپورٹ اسٹاف:

    ڈیوڈ ہیمپ (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (بولنگ کوچ)، وقار اورکزئی (اسسٹنٹ کوچ)، صبور احمد (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، رفعت اصغر گل (فزیو تھراپسٹ)، ڈاکٹر محمد خرم (ڈاکٹر)۔

    شیڈول:

    19 مئی:ٹیموں کی آمد
    21 تا 23 مئی:ٹریننگ
    24 مئی: پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ
    26 مئی: دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ
    28 مئی : تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ
    یکم جون: پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ
    3 جون: دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ
    5 جون: تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ

    پیار کرنا بن گیا جرم،جوڑے کے گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کرلگوایا گیا چکر

    سگی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنے والے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    پوش علاقوں میں گھوم کر فیملیز کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گروہ گرفتار

    دعا زہرہ نہیں ملی بلکہ صرف نکاح نامہ ملا،پولیس

    میں کئی دن سے سوئی نہیں،دعا زہرا کی والدہ کا ویڈیو پیغام

     کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا ویڈیو بیان منظرعام پرآگیا

    دعا زہرہ نے نکاح کے بعد والد کے خلاف استغاثہ دائر کردیا۔

    دعا زہرا کے نکاح نامے پر لکھے پتے پر کون مقیم ؟دعا گھر سے کیسے نکلی تھی

    نکاح نامے پر غلط پتہ،پولیس پھر دعا زہرہ تک کیسے پہنچی؟