Baaghi TV

Category: کھیل

  • میرا ڈونا کی تاریخی شرٹ ایک سو کروڑ سے زائد میں نیلام ہونے کا امکان

    میرا ڈونا کی تاریخی شرٹ ایک سو کروڑ سے زائد میں نیلام ہونے کا امکان

    ارجنٹائن کے سابق لیجنڈ فٹ بالر میراڈونا کی مشہور شرٹ برطانیہ میں نیلامی کے لے پیش کی جائے گی.

    باغی ٹی وی :رپورٹس کے مطابق میراڈونا کی تاریخی شرٹ کا اگلے ماہ ایک ارب سے زائد میں فروخت ہونے کا امکان ہے، شرٹ کو میرا ڈونا نے 1986 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف مشہور ‘ہینڈ آف گاڈ’ اور ‘گول آف دی سنچری’ کرتے وقت پہنا تھا.

     

    ڈیاگو میراڈونا کی گھڑی چوری کرنے والا بھارتی چور گرفتار

     

    شرٹ 20 اپریل سے 4 مئی تک لندن شوروم میں بھی نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔ میراڈونا نے میکسیکو میں 1986 کے کوارٹر فائنل کھیل کے دوران شرٹ پہن کر دو تاریخی گول کیے تھے۔

    کھیل کے بعد میراڈونا نے انگلینڈ کے مڈ فیلڈر اسٹیو ہوج کے ساتھ شرٹس کا تبادلہ کیا تھا، جسے انہوں نے کبھی فروخت نہیں کیا۔ پچھلے 20 سالوں سے، یہ مانچسٹر میں انگلینڈ کے نیشنل فٹ بال میوزیم کو قرض پر دی گئی تھی-

    اسٹیو ہوج کا کہنا ہے کہ شرٹ فٹبال کی دنیا، ارجنٹائن اور انگلینڈ کے لوگوں کے لیے گہرے ثقافتی معنی رکھتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس کے نئے مالک کو دنیا کی سب سے مشہور فٹ بال شرٹ کا مالک ہونے پر بہت فخر ہوگا۔

    واضح رہے اسٹار فٹ بالر میراڈونا کا انتقال 60 سال کی عمر میں ہوا اور تدفین بیونس آئرس کے بیلا وسٹا قبرستان میں کی گئی ، وہ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے نواحی قصبے ویلا فیوریتو کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔

    ارجنٹائن کے ڈاکٹر اور صحافی نیلسن کاسترو نے ”میراڈونا کی صحت.. حقیقی کہانی” پر مبنی شائع ایک کتاب شائع سابق فٹ بالر کی صحت سے متعلق حیران کن معلومات اور حقائق کا انکشاف کیا تھا کہ مداح میراڈونا سے اتنی محبت کرتے تھے کہ وہ ان کی قبر کے اندر سے ان کا دل نکالنے کا ارداہ کیے ہوئے تھے، لیکن ایسا نہ ہو سکا کیونکہ ڈاکٹرز نے تدفین سے قبل ہی میراڈونا کا دل نکال لیا تھا جو ان کی مرنے کی وجوہات پر تحقیق کے لیے بھی بہت اہم تھا۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ عام انسان کے دل کا وزن 200 گرام ہوتا ہے لیکن میراڈونا کے دل کا وزن 500 گرام تھا جبکہ سابق فٹ بالر کا مدافعتی نظام انتہائی مضبوط تھا، ورنہ جس قسم کے خطرناک نشے وہ استعمال کرتے تھے وہ بہت پہلے ہی دنیا سے جا چکے ہوتے ڈاکٹر کاسترو نے یہ خفیہ معلومات میراڈونا کے طبی ریکارڈ سے حاصل کیں تھیں –

    میراڈونا کے سابق ڈاکٹر نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی موت طبعی نہیں خودکشی سے ہوئی تھی سرجری کے بعد ڈپریشن کی وجہ سے میراڈونا زندگی سے تھک گئے تھے، خوراک اور دوائی وقت پر نہ لینا بھی ان کی موت کی وجہ بنی ابتدائی طور پر خبر آئی تھی کہ میراڈونا کا انتقال سوتے وقت دل کا دورہ پڑنے سے ہوا عظیم فٹ بالر کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا جسد خاکی تین روز تک ارجنٹائن کے صدارتی محل میں رکھا گیا۔

    انہوں نے ارجنٹائن کیلئے91 میچز کھیلے تھے کیریئر میں301 گول کیے 1986 میں ارجنٹائن کوعالمی چیمپیئن بنوایا تھا میراڈونا نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا تھا جب کہ ان کی قیادت میں ارجنٹینا 1990میں بھی ورلڈ کپ فائنل میں پہنچا تھا۔

  • رضوان ہمارا بہترین خیال رکھیں گے،خاتون مداح کا محمد رضوان کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ

    رضوان ہمارا بہترین خیال رکھیں گے،خاتون مداح کا محمد رضوان کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ

    قومی کرکٹر محمد رضوان کی خاتون مداح نے انہیں پاکستان کا نگران وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ایک خاتون تماشائی نے محمد رضوان کو ملک کا نگران وزیر اعظم بنانے کی درخواست کی۔
    https://twitter.com/apniISPdot/status/1511422945595379717?s=20&t=TIL69z_FKdwjhESKlruGWg
    ٹوئٹر پر خاتون صارف کی جانب سے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کی گئی جس میں لکھا تھا کہ ’رضوان کو نگران وزیر اعظم بنایا جائے۔

    خاتون نے پلے کارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ رضوان ہمارا بہترین خیال رکھیں گے۔
    https://twitter.com/Suleimagum/status/1511573016634957826?s=20&t=TIL69z_FKdwjhESKlruGWg
    جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ یہ سادہ لوح بندے کا کام نہیں-

    آئین کی بیحرمتی قابل قبول نہیں:آئین سب سے مقدس اورمقدم:مریم نواز بول اٹھیں

    واضح رہے کہا 3 اپریل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے مسترد کر دیا تھا، جس کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی منظوری دے دی تھی جس کے بعد معاملہ سپریم کورٹ میں چلا گیا ہےسپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ معاملے پر سماعت کر رہا ہے۔

    دوسری جانب صدر مملکت نے نگراں حکومت کی تشکیل کے لیے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کو خطوط بھی ارسال کر دیئےتھے و ز یراعظم عمران خان نے نگراں وزیراعظم کے لیے سابق چیف جسٹس گلزار احمد کا نام تجویز کیا تھا-

    تاہم اپوزیشن جماعتیں آئین شکنی کے خلاف ایک بار پھر ایک ہو چکی ہے، وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ نئے الیکشن ہوں اپوزیشن چاہتی ہے عدم اعتماد ہو، چھ ماہ ہماری حکومت چلے اسکے بعد پھر الیکشن ہوں، سپریم کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے، دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی اجلاس طلب کر لئے ہیں

    پنجاب اسمبلی اجلاس،آج ہو گا یا نہیں؟ کنفیوژن پیدا کر دی گئی

    متحدہ اپوزیشن نےاپنا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا جس کی صدارت پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے جلاس دوپہر ڈھائی بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں نگران وزیراعظم کےتقررسمیت سیاسی صورتحال پرغورکیا جائے گا

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بنی گالہ میں دوپہر ایک بجے طلب کرلیا اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی جبکہ موجودہ سیاسی صورتحال میں آئندہ کی حکمت عملی پرغورہوگا وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام ہمیشہ ملک کی خودمختاری اور جمہوریت کے محافظ ہوتے ہیں عوام ملکی سالمیت ،خودمختاری اورجمہوریت کے لیے اٹھ کھڑے ہوں، ملکی خودمختاری اور جمہوریت پر بیرونی طاقتوں نے مقامی سہولتکاروں کے ساتھ ملکر حملہ کیا-

    اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع

  • پاکستان ،آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا واحد میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان ،آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا واحد میچ آج کھیلا جائے گا

    لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا واحد میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : میچ پاکستانی وقت کے مطابق دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے ساڑھت تین بجے شروع ہو گا آسٹریلوی ٹیم کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ جوش انگلس کا کوویڈ ٹیسٹ منفی آیا ہے جس کے بعد وہ سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان آسٹریلیا کے خلاف ہوم گراونڈ پر کسی ٹی 20 میچ کی میزبانی کر رہا ہے۔

    پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے، آسٹریلوی کرکٹر

    اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کو ٹیسٹ سیزیز میں0-1سے پاکستان کو شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 20 برس بعد ون ڈے سیریز اپنے نام کی تھی۔

    دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 24 ٹی20 انٹرنیشل میچز کھیلے جاچکے ہیں جس میں پاکستان 12 اور آسٹریلیا 10 میچوں میں فتح یاب رہا ہے جبکہ 2 میچز بے نتیجہ رہے۔

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،3 ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان کی جانب سے بابراعظم نے سب سے زیادہ 317 اور آسٹریلوی ٹیم کے کپتان آرون فنچ نے 327 رنز بناکر ٹاپ اسکورز ہیں، بولرز میں شاداب خان نے سب سے زیادہ 13 وکٹیں لیں جبکہ آسٹریلوی فاسٹ بولر کین ریچرڈ سن نے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین آخری ٹی 20 انٹرنیشل میچ آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں کھیلا گیا تھا جہاں پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    سابق کپتان اورفاسٹ باولر وقار یونس پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

  • وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں،لڑنے ،جیتنے اورقیادت کے لئے پیدا ہوئے ہیں،وسیم اکرم

    وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں،لڑنے ،جیتنے اورقیادت کے لئے پیدا ہوئے ہیں،وسیم اکرم

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں لڑنے ،جیتنے اورقیادت کے لئے پیدا ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سابق کرکٹروسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان فائٹرہیں عمران خان قیادت کرنے، لڑنے اور جیتنے کے لیے پیدا ہوئے تھے وہ اپنے لئے نہیں بلکہ ان کے لیے لڑ رہے ہیں جن کی وہ نمائندگی کر رہے ہیں

    وزیراعظم کی حمایت کرنیوالےفنکاروں پرریحام خان کی تنقید پرمنیب بٹ کا شدید رعمل


    وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے نام، اقتدار یا پوزیشن کے لئے نہیں لڑرہے بلکہ یہ ان کی تقدیرہے کھیل ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی اداکار بھی قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد میں وزیراعظم عمران خان کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں جبکہ ستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں 27 مارچ کو کیے جانے والے ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت کرتے ہوئے شوبز شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کو "گھبرانا نہیں ہے” کا مشورہ دیا تھا

    شوبز شخصیات تحریک عدم اعتماد میں عمران خان کی کامیابی کیلئے دعا گو

    شوبز ستاروں نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغامات جاری کیے جن میں انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہتھا اور لوگوں کو ان کی حمایت کے لیے گھروں سے نکلنے کا مشورہ بھی دیا تھا جن میں اداکارہ صبا قمر ،ماہرہ خن، اداکار ہارون شاہد ، عدنان صدیقی، شان شاہد ،منیب بٹ ،حنا خواجہ بیات،ہمایوں سعید ،فیصل قریشی ،بلال قریشی،فرحان علی آغا، عطا ءاللہ عیسیٰ خیلوی، گلوکار سلمان احمد،مصنف و رائٹرز خلیل الرحمان قمراور اداکارہ ثمینہ پیرزادہ شامل ہیں-

    شوبز شخصیات کی ’امر بالمعروف‘ جلسے کی حمایت،وزیراعظم کو "گھبرانا نہیں…

  • آسٹریلیا کے اسپنر کورونا مثبت آنے پرون ڈے سیریز سے باہر

    آسٹریلیا کے اسپنر کورونا مثبت آنے پرون ڈے سیریز سے باہر

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسپنراشٹنگر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث وہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلوی آف اسپنر اشٹنگر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں فزیو تھیرپسٹ برینڈن ولسن کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، دونوں افراد کو آئیسولیٹ کردیا گیا ہے تاہم اب مچل سوئپسن کو ون ڈے میں ڈیبیو کروائے جانے کا امکان ہے۔

    پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے، آسٹریلوی کرکٹر

    کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم کے باقی ارکان اور کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

    اس سے قبل پیر کو وکٹ کیپر بیٹر جوش اینگلس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، پازیٹو افراد 5 روزہ آئسولیشن میں رہیں گے اور ٹیسٹ منفی آنے پر ہی دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کر سکیں گے جبکہ مچل مارش بھی انجری کے باعث ٹیم کو دستیاب نہیں ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ انجری کے باعث سیریز سے ہی باہر ہوگئے ہیں

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے آج قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا لاہور میں 3 ون ڈے میچز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا جائے گا-

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،3 ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری

  • پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    لاہور:پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے آج قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں دوپہر 3 بجے شروع ہوگا-

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے میں بہترین پرفارمنس دینے والی پاکستانی ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔

    پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے، آسٹریلوی کرکٹر

    ایرون فنچ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے مچل مارش گزشتہ روز پریکٹس میں انجری کا شکار ہوئے ہیں، ان کی دستیابی کا فیصلہ اسکین رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

    آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک اچھا کمبی نیشن بنانا چاہتے ہیں، پاکستان میں صرف ایک میچ ہے تاہم سری لنکا میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں جس سے تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز آج سے لاہور میں شروع ہوگی۔ لاہور میں 3 ون ڈے میچز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا جائے گا-

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں آج تک دونوں ٹیموں کے درمیان 11 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 4 اور آسٹریلیا کو 6 میں جیت حاصل کی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی یوم پاکستان منانے کی تصاویر وائرل

  • ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،3 ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری

    ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان،3 ون ڈے میچز کی سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق مہمان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے 5 جون کو اسلام آباد پہنچے گی ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز 3 میچوں پر مشتمل ہوگی۔

    پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا


    پی سی بی اعلامیے کے مطابق سیریز کے 3 ون ڈے میچز 8، 10 اور 12 جون میں ہوں گے اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم اور ویسٹ انڈیز کے درمیان یہ تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    سابق کپتان اورفاسٹ باولر وقار یونس پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

    اعلامیے کے مطابق یہ میچز آئی سی سی ،سی ڈبلیو سی سپر لیگ میں شامل ہوں گے اور ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے شمار کیے جائیں گے اس ایونٹ سے ٹاپ سات پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے علاوہ مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی میزبانی کرنے والی ٹیمیں 50 اوور کے مقابلے کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی، جو اگلے سال اکتوبر/ نومبر میں منعقد ہوگا۔

    پی سی بی کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے 2023 کے آغاز میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلنے پر رضا مندی ظاہرکررکھی ہے جس کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی یوم پاکستان منانے کی تصاویر وائرل

    یاد رہے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے گزشتہ سال دسمبر میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے بمشکل تین میچوں کی T20I سیریز مکمل کی تھی پاکستان نے ٹی ٹونٹی سیریز 3-0 سے جیتی تاہم ویسٹ انڈیز کے خلاف تینوں ون ڈے میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے تاہم مہمان کیمپ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر میچزملتوی کردیئے گئے تھے-

  • پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے، آسٹریلوی کرکٹر

    پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے، آسٹریلوی کرکٹر

    لاہور: آسٹریلوی کرکٹرایڈم زمپا نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی کرکٹر ایڈم زمپا نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ بال اسکواڈ میں بعض کھلاڑیوں نے ابھی تک آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے اور ایسے اسکواڈ میں میری ذمہ داری بڑھ گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایرن فنچ بہت سپورٹ کرتے ہیں اور ایرن فنچ مجھ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔ پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے۔

    ایڈم زمپا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمیشہ مقابلہ سخت رہا ہے جبکہ مڈل آرڈر اور لوئر آرڈر کو ٹارگٹ کروں گا ٹیسٹ کرکٹ ون ڈے سے مختلف ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں نئی وکٹیں بنیں گی اور نیتھن لائن نے وکٹ پر پڑے پیچز کا استعمال کیا ہے-

    قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی یوم پاکستان منانے کی تصاویر وائرل

    واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ چکا ہے لاہور پہنچنے والے آسٹریلوی اسکواڈ میں 14 ارکان شامل ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ یہ چار میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آسٹریلیا کی محدود اوورز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ اور دیگر کھلاڑی پاکستان پہنچے ہیں۔

    ایرون فنچ نے ٹوئٹر پر ٹریننگ کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان جانے سے قبل میلبرن میں کچھ دن اچھی ٹریننگ کی۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز 29 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔لاہور میں 3 ون ڈے میچز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا جائے گا۔

    سابق کپتان اورفاسٹ باولر وقار یونس پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

  • پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا

    پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا

    پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ لاہور پہنچ گیا۔

    باغی ٹی وی : لاہور پہنچنے والے آسٹریلوی اسکواڈ میں 14 ارکان شامل ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    اس وقت آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم پاکستان میں موجود ہے جہاں وہ 3 میچز کی سیریز کھیلنے میں مصروف ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کےدرمیان 3 میچز پر مشتمل سیریز کے 2 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے جبکہ تیسرا اور آخری میچ لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔

    ون ڈے سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ آج پاکستان پہنچے گا

    پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے آسٹریلیا کی محدود اوورز کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ اور دیگر کھلاڑی پاکستان پہنچے ہیں۔

    ایرون فنچ نے ٹوئٹر پر ٹریننگ کی تصاویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ پاکستان جانے سے قبل میلبرن میں کچھ دن اچھی ٹریننگ کی۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز 29 مارچ سے لاہور میں شروع ہوگی۔لاہور میں 3 ون ڈے میچز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہوگئی ہے وائٹ بال سیریز میں شامل یہ چار میچز 29 مارچ سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

    ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 3000 روپے تک مقرر کی گئی ہے دونوں ٹیموں کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے ٹکٹ کی قیمت 500 سے 4000 روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

    وائٹ بال سیریز میں شامل تمام میچز کی ٹکٹیں https://pcb.bookme.pk/ پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں، اس کے علاوہ شائقین کرکٹ چاہیں تو اپنے قریبی ایم اینڈ پی اسٹورز سے بھی ان میچز کی ٹکٹیں خرید سکتے ہیں اس حوالے سے ایزی پیسہ/ جاز کیش/کریڈٹ کارڈ یا این آئی ایف ٹی کے ذریعے ٹکٹ خریدے جاسکتے ہیں ٹکٹوں کی خرید و فروخت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 03137786888 پربھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

    شائقین کرکٹ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 6ٹکٹیں خرید سکتے ہیں تاہم ون ڈے سیریز کےکسی میچ کے پانچ ٹکٹ خریدنے پر انہیں ایک ٹکٹ مفت دیا جائے گا پی سی بی کی جانب سے یہ پیشکش صرف پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ون ڈے میچز کے لیے ہی متعارف کروائی گئی ہے۔

    ہیڈ آف کمرشلز پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سلمان مسعود کا کہنا تھا کہ شائقین کرکٹ کی سہولت کے پیشِ نظر پی سی بی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین وائٹ بال سیریز کی ٹکٹوں کی قیمت کو کم رکھا ہے اس کے علاوہ شائقین کرکٹ کو کار پارکنگ سے انکلوژرز تک گولف کارٹس پر مشتمل شٹل سروس کی سہولت بھی فراہم کررہے ہیں پی سی بی نے اسٹینڈز میں فلٹر شدہ ٹھنڈے پانی اور پنکھوں کی فراہمی سمیت اسٹیڈیم کے باہر ایک بڑی اسکرین بھی نصب کررکھی ہے جہاں شائقین کرکٹ براہ راست ایکشن ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

    جیتنے کی پوری کوشش کریں گے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے،بابراعظم

    دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے جبکہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ مقامی وقت کے مطابق رات 8:30 بجے شروع ہوگا۔

    ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں، وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز : 3 ہزار روپے، فضل محموداور عمران خان انکلوژرز : 2 ہزار روپے، راجاز اور سعید انور انکلوژرز : ڈیڑھ ہزار روپے، عبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز: ایک ہزار روپے، حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، ماجد خان، نذر، قائد، سعید احمداور ظہیر عباس انکلوژرز : پانچ سو روپے

    ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں

    وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز :4 ہزار روپے، فضل محموداور عمران خان انکلوژرز : 3 ہزار روپے، راجاز اور سعید انور انکلوژرز : ڈھائی ہزار روپے، عبدالقادر، اے ایچ کاردار، جاوید میانداد اور سرفراز نواز انکلوژرز : ایک ہزار روپے، حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق، ماجد خان، نذر، قائد، سعید احمداور ظہیر عباس انکلوژرز : پانچ سو روپے

    قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی یوم پاکستان منانے کی تصاویر وائرل

  • سابق کپتان اورفاسٹ باولر وقار یونس پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

    سابق کپتان اورفاسٹ باولر وقار یونس پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے

    سابق کپتان اورفاسٹ باولر وقار یونس پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کے سابق کپتان اورفاسٹ باولر وقار یونس باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین نے وقار کو پی سی بی ہال آف فیم میں شمولیت پر اعزازی ٹوپی اور پلاک پیش کی۔

    جاوید میانداد باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بن گئے


    اس سے قبل ،جاوید میانداد ،وسیم اکرم ،فضل محمود اور ظہیر عباس بھی پی سی بی ہال آف فیم کا باضابطہ حصہ بن چکے ہیں۔

    1971 میں پیدا ہونے والے وقار یونس نے 87 ٹیسٹ اور 262 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں پاکستانی ٹیم میں اہم کردار ادا کیا۔ رائٹ آرم فاسٹ بالر ٹیسٹ میں 373 اور ون ڈیز میں 416 وکٹیں حاصل کیں۔

    وقار یونس نے 1989 میں کراچی میں بھارت کے خلاف اپنا کیرئیر شروع کیا، اسی میچ میں ہندوستانی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے بھی ڈیبیو کیا۔

    چار روز قبل ہی سابق لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کو باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔

    جیتنے کی پوری کوشش کریں گے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے،بابراعظم

    جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بننا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ایک کرکٹر پاکستان کرکٹ کے معاملات کی سربراہی سنبھالتا ہے تو ایسے خوش آئند فیصلے کیے جاتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ایک کھلاڑی کتنی قربانیاں دے کر اس مقام تک پہنچتا ہے۔