Baaghi TV

Category: کھیل

  • وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی اور کپتان پر برس پڑے

    وسیم اکرم چیئرمین پی سی بی اور کپتان پر برس پڑے

    کراچی: سابق قومی کرکٹر وسیم اکرم چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر برہم ہو گئے-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ وکٹ بنانے کے لیے ہدایت دینا کپتان کا کام ہوتا ہے، ہمارے دور میں چیئرمین وکٹ کے معاملے میں نہیں بولتے تھے، سلو وکٹ ہمارے دور میں بھی بنتی تھیں لیکن ان پر گیند ٹرن بھی کرتی تھی سلو وکٹ بنانے کے لیے بھی کوئی فارمولا ہوتا ہے، وکٹ سے کم از کم اسپنرز کو تو مدد ملنی چاہیے، یہ کونسا ٹیسٹ میچ ہورہا ہے، کراچی ٹیسٹ قومی ٹیم کے لیے ایک چیلنج بن گیا ہے۔

    وسیم اکرم نے کہا آسٹریلیا نے 500 رنز بنانے کے بعد بھی اپنی پہلی اننگ ڈیکلیئر نہیں کی، کراچی ٹیسٹ میں پاکستان پر دباؤ ہے، پنڈی ٹیسٹ کے چند اوورز ہی دیکھ کر اندازہ ہوگیا تھا کہ میچ ڈرا ہو جائے گا، آسٹریلیا کا پاکستان آنا نیک شگون ہے، ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، حکومت اپنا کردار ادا کرے، ملک سے اسپورٹس ختم ہوتی جارہی ہے۔

    دوسری جانب پی سی بی کے چئیرمین رمیز راجہ نے پنڈی ٹیسٹ کی پچ پر تبصرے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے گفتگو میرا حق ہے، میں پچ پر بات کیوں نہ کروں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کرکٹرز کے ساتھ ہوں، ہر چیز کو کرکٹر کی نظر سے دیکھتا ہوں، شائقین کرکٹ کی طرح میرے بھی تحفظات ہیں کہ کس حساب سے پنڈی ٹیسٹ کی وکٹ تیار کی یہ بتانا ضروری تھا کوشش کر رہے ہیں کہ وکٹ میں جان ڈالی جائے، ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز اپنے نام کریں۔

    خواتین کا عالمی دن،شاہد آفریدی نے اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ فوٹو شئیرکر دی

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا نے اپنی بہترین ٹیم پاکستان بھیجی ہے، 24 برس کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی پاکستان آمد پر شائقین کا جذبہ قابل دید ہے، ان میں جوش و خروش بھی نظر آرہا ہے جب بڑے کھلاڑی ایکشن میں ہوتے ہیں تو شائقین بھی اسٹیڈیم کا رخ کرتے ہیں، یہ امر خوش کن ہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے، اس ضمن میں پاکستان نے بہت کوششیں بھی کی ہیں۔

    ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ میں ابھی بہت پیچھے ہے، ہمیں انفرا اسٹرکچر کے حوالے سے بہت سارے اقدامات کرنے ہیں، سندھ سے زاہد محمود اور شاہ نواز دھانی کی شکل میں بہترین ٹیلینٹ سامنے آیا ہے صوبے سے مزید باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لانے کی کوشش کریں گے، اس کے لیے سندھ حکومت سے بھی مدد اور تعاون کی درخواست کی ہے۔

    پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کے لئے’بینوقادر ٹرافی‘ کی رونمائی

  • کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں

    کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں

    مارلی بون کرکٹ کلب نے کرکٹ قوانین تبدیل کر دیئے، نئے قوانین کا اطلاق رواں سال اکتوبر سے ہوگا۔

    باغی ٹی وی : ایم سی سی کے نئے قوانین کے مطابق بیٹر کے کیچ آؤٹ کے قانون میں تبدیلی کی گئی ہے ، اگر اوور ختم نہیں ہوا تو کیچ آؤٹ پر نیا آنے والا بیٹر ہی اگلی گیند کا سامنا کرے گا،تاہم اگر بیٹسمین اوور کی آخری گیند پر آوٹ ہوتا ہے تو وکٹ کی دوسری طرف موجود بیٹسمین اگلی گیند کھیل سکے گا۔

    پی ایس ایل کھیلنے والے دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی کا IPL کھیلنے سے انکار

    کیچ آؤٹ ہونے کی صورت میں اسٹرئیکر اینڈ تبدیل نہیں ہوگا بلکہ اگلی گیند بیٹنگ کرنے آنے والے نئے کھلاڑی کو ہی کھیلنی ہوگی میدان میں کسی جانور یا شخص کے آنے کی صورت میں توجہ ہٹ جائے تو امپائر ڈیڈ بال قرار دینے کا اہل ہوگا یہی نہیں بلکہ وائیڈ کا فیصلہ بولر کے رن اپ سے قبل بیٹر کی پوزیشن کی بنیاد پر ہوگا ، رن اپ کے دوران اگر بیٹر پوزیشن تبدیل کرے تو وائیڈ کے فیصلے پر اسکا اثر نہیں ہوگا۔

    پی ایس ایل7:محمد رضوان کونسے دو غیرملکی کھلاڑیوں کواسلام کی تعلیمات دیتے رہے؟

    کورونا وائرس کےقوانین کے مطابق کھلاڑیوں پر تھوک کا استعمال کر کے گیند کو چمکانے کی پابندی تھی۔ تاہم اب یکم اکتوبر اسے اب مستقل قانون کی شکل دے دی گئی ہے تاہم فیلڈرز اور بولرز اپنے پسینےسےگیند کو چمکا سکتے ہیں بولر کے رن اپ کے دوران فیلڈر کی غیر ضروری موومنٹ پر بیٹنگ ٹیم کو پانچ پنالٹی رن ملیں گے۔

    سابق آسٹریلوی وکٹ کیپرروڈ مارش چل بسے،پاکستان میں موجود آسٹریلوی ٹیم افسردہ

    ایم سی سی کے ایک اور نئے قانون کے مطابق اگر بالر کی گیند پچ سے باہر کسی حصے میں گرے تو بیٹسمین کو اسے کھیلنے کی اجازت ہوگی لیکن شرط یہ ہے کہ گیند کو کھیلتے وقت بیٹسمین کے جسم یا بیٹ کا حصہ پچ کے اوپر موجود ہونا چاہیے دوسری صورت میں امپائر کی جانب سے ایسی گیند کونو بال قرار دیا جائے گا۔

    میکسیکو:فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ 22 افراد زخمی

    گیند کے دوران گراؤنڈ میں کھڑے فیلڈروں کی جانب سےاپنی جگہ تبدیل کرنے پرامپائر کی جانب سے اس گیند کوڈیڈ بال قرار دیا جاتا تھا اب فیلڈروں کے ایسا کرنے پر امپائر کی جانب سے فیلڈنگ کرنے والی ٹیم پر پانچ رنز کا جرمانہ لگایا جائے گا۔

    راولپنڈی: بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ

  • خواتین کا عالمی دن،شاہد آفریدی نے اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ فوٹو شئیرکر دی

    خواتین کا عالمی دن،شاہد آفریدی نے اہلیہ اور بیٹیوں کے ہمراہ فوٹو شئیرکر دی

    قو می کرکڑ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ویمنز ڈے پر اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے خوبصورت پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : دنیا کے دیگرممالک کی طرح پاکستان میں بھی 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس موقع پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی پانچوں بیٹیوں اور بیوی کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویر شیئر کرکے دنیا بھر کی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انتہائی خوبصورت پیغام دیا ہے۔

    عالمی یوم خواتین پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1501091267589124098?s=20&t=8XnOUvxb8ImB5hA6xhjmCQ
    شاہد آفریدی نے ٹوئٹرپر اپنی ٹوئٹ میں تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کائنات کی پرورش کرنے والی طاقت ہیں، وہ اسے زندہ، زیادہ رنگین اور متاثر کن بناتی ہیں-

    بیٹیاں باعث رحمت،سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

    شاہد آفریدی نے کہا کہ 5 شاندار بیٹیوں کا باپ ہونے کی حیثیت سے میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ خواتین میں دنیا کو چلانے کی اور اسے بدلنے کی طاقت ہے آئیں اس دن کو روزانہ منائیں اور انہیں سپورٹ کریں خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔

  • میکسیکو:فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ 22 افراد زخمی

    میکسیکو:فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ 22 افراد زخمی

    میکسیکو میں فٹبال میچ کے دوران شائقین میں تصادم کے نتیجے میں تقریباً 22 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو میں فٹبال میچ کے دوران افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب کیوریٹرو اور اٹلس کے درمیان ہونے والے میچ میں لڑائی شروع ہو گئی-

    شمالی کوریا کا 2 ماہ میں نوواں میزائل تجربہ

    لڑائی شائقین کے درمیان اسٹینڈرز میں ہوئی جس کے نتیجے میں 22 افراد زخمی ہوئے لڑائی کے دوران اسٹیڈیم میں موجود وار مانیٹر کو نقصان پہنچا جبکہ زخمی ہونے والوں میں 2 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی گئی۔

    میکسیکو لیگا ایگس ایم ایکس کے ایگزیکٹیو صدر نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات پر ذمہ داران کو سزا دی جائے گی ہمارے لیے تمام کھلاڑیوں اور شائقین کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔

    روس اور یوکرین میں مذاکرات کا تیسرا دور کل ہو گا

    اٹلس کلب کی جانب سے جاری بیانیے میں مطالبہ کیا گیا کہ لیگ انتظامیہ اور حکام کی جانب سے اس واقعہ کی تحقیقات کی جائے تاکہ نا خو شگوارواقعہ میں ملوث افراد کا تعین کیا جا سکے اور ان کے خلاف قانوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

    دوسری جانب کیوریٹرو کے گورنر ماروسیو کوری کا کہنا ہے کہ کلب کے مالکان اور اداروں کو حقائق کا جواب دینا چاہئیے، میں نے ہدایات جاری کردی ہیں کہ قانون پاسداری کرتے ہوئے اس واقعہ کے ذمہ داران کو سزا دی جائے۔

  • سابق آسٹریلوی وکٹ کیپرروڈ مارش چل بسے،پاکستان میں موجود آسٹریلوی ٹیم افسردہ

    سابق آسٹریلوی وکٹ کیپرروڈ مارش چل بسے،پاکستان میں موجود آسٹریلوی ٹیم افسردہ

    سابق آسٹریلوی وکٹ کیپرروڈ مارش چل بسے،پاکستان میں موجود آسٹریلوی ٹیم افسردہ

    سابق آسٹریلوی وکٹ کیپرروڈ مارش وفات پا گئے

    سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش کی عمر 74 برس تھی، سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر روڈ مارش کو گزشتہ ہفتہ ہارٹ اٹیک ہوا تھا روڈ مارش دل کا دورہ پڑنے کے بعد کومہ میں چلے گئے تھے آج انکی موت ہوئی ہے

    روڈ مارش کرکٹ آسٹریلیا کے چیف سلکیٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے روڈ مارش 4 نومبر 1947 کو پیدا ہوئے اور 1970 میں انگلینڈ کے خلاف کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا، مارش نے 1978 اور 1983 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔ انہوں نے کیرئر کا آخری ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف 1984 میں کھیلا سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر نے 96 ٹیسٹ میچز میں3633 رنز بنائے جبکہ 92 ون ڈے میچز میں ایک ہزار دو سو پچیس سکور بنائے۔ راڈ مارش نے وکٹ کے پیچھے 355 شکار کیےانہوں نے 1982 میں پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلوی وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل کیا

    روڈ مارش کی وفات کے بعد پاکستان آئی آسٹریلوی ٹیم روڈ مارش کی یاد میں شام کیلئے سیشن میں سیاہ پٹیاں باندھ کر کھیلے گی

    کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ روڈ مارش نے جس طرح سے کھیل کھیلا وہ یاد گار ہے، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

  • راولپنڈی: بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ

    راولپنڈی: بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ

    راولپنڈی میں بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا آج پریکٹس کا تیسرا روز تھا۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں صبح سے جاری بارش کے باعث پاکستان اورآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کا شیڈول پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل یہ آخری پریکٹس سیشن تھا۔

    تین میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی تھی ٹرافی کودونوں ممالک کےکرکٹ لیجنڈز کی مناسبت سے ’بینوقادرٹرافی‘ کا نام دیا گیا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اورآسٹریلیوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی کی رونمائی کی اورٹرافی کے ساتھ تصاویربنوائیں۔

    پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اورکرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مشترکہ طورپرمتعارف کرائی گئی ٹرافی کودونوں ملکوں کے لیجنڈ لیگ اسپنرز عبدالقادر اوررچی بینوسے منسوب کیا گیا ہے جس کا مقصد آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا جشن منانا ہے۔

    پی ایس ایل کھیلنے والے دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی کا IPL کھیلنے سے انکار

    آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

    سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔

    سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    سن علی نےانگلش کاؤنٹی لنکا شائرکرکٹ سے معاہدہ کر لیا

  • پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کے لئے’بینوقادر ٹرافی‘ کی رونمائی

    پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کے لئے’بینوقادر ٹرافی‘ کی رونمائی

    اسلام آباد: پاکستان اورآسٹریلیا سیریز کے لئے ٹرافی کی رونمائی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹرافی کودونوں ممالک کےکرکٹ لیجنڈز کی مناسبت سے ’بینوقادرٹرافی‘ کا نام دیا گیا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اورآسٹریلیوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی کی رونمائی کی اورٹرافی کے ساتھ تصاویربنوائیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اورکرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے مشترکہ طورپرمتعارف کرائی گئی ٹرافی کودونوں ملکوں کے لیجنڈ لیگ اسپنرز عبدالقادر اوررچی بینوسے منسوب کیا گیا ہے جس کا مقصد آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا جشن منانا ہے۔

    پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ

    مستقبل میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان ہر ٹیسٹ سیریز کے اختتام پرفاتح سائیڈ کو اسی ٹائٹل کی ٹرافی دی جائے گی تین میچز پرمشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کے مشہورلیگ اسپنرعبدالقادر نے آسٹریلیا کیخلاف 11 ٹیسٹ میچز میں 45 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس دوران انہوں نے سال 1982 اور 1988 میں کھیلے گئے دو تین ٹیسٹ میچزکی سیریز میں 33 وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ دوسری جانب رچی بینوکی قیادت میں آسٹریلیا نے1959 پاکستان کا پہلا مکمل دورہ کیا تھا۔مہمان ٹیم نے یہ سیریز 2-0 سے جیتی تھی۔

    آسٹریلوی کرکٹرزکے خاندان کو بھارت کیجانب سے دھمکیاں ، پی سی بی کا رد عمل

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تاریخی سیریز کے لیے سابق کھلاڑیوں اور ممتاز کمنٹیٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انگلینڈ کے راب کی، آسٹریلیا کے مائیکل کیسپرووچ، پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس، بازید خان اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز پر مشتمل پینل دونوں ممالک کے مابین4 مارچ سے 5 اپریل تک پاکستان میں کھیلی جانے والی سیریز میں کمنٹری کرے گا۔

    آسٹریلیا کے سابق اوپنر سائمن کیٹچ صرف ٹیسٹ میچز کے دوران کمنٹری کے فرائض سرانجام دیں گےاس کے علاوہ زینب عباس اورسکندر بخت پری میچ اور پوسٹ میچ شوز کی میزبانی کریں گے۔پرزینٹر نیرولی میڈوزصرف ابتدائی دو ٹیسٹ میچز کے لیے دستیاب ہوں گی ایونٹ کی کوریج کے دوران کُل 28 ایچ ڈی کیمرے استعمال کیے جائیں گے، اس دوران ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی اور ایلٹرا ایج کیمروں کا بھی استعمال کیا جائے گا۔
    https://twitter.com/TheRealPCBMedia/status/1498995142426083328?s=20&t=EdidkEO2wGmnOoGS1-EdvA

    پاکستان میں موجود شائقین کرکٹ اس سیریز کے تمام میچز پی ٹی وی اسپورٹس ، پاکستان کے علاوہ جنوبی ایشیاء میں سونی،آسٹریلیا میں فوکس اسپورٹس، مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں اتصالات، کیریبین میں فلو اسپورٹس، نیوزی لینڈ میں اسکائے نیوزی لینڈ، یوکے میں اسکائے اسپورٹس، سب سہارا افریقہ میں سپر اسپورٹس اور شمالی امریکہ میں ولو ٹی وی پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سیریز کے تمام میچز آئی سی سی ٹی وی اور درازلائیو اسٹریم ایپ پر بھی نشر کیے جائیں گے

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ ،سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

  • پی ایس ایل7:محمد رضوان کونسے دو غیرملکی کھلاڑیوں کواسلام کی تعلیمات دیتے رہے؟

    پی ایس ایل7:محمد رضوان کونسے دو غیرملکی کھلاڑیوں کواسلام کی تعلیمات دیتے رہے؟

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی اسلام میں دلچسپی لیتے ہیں اور ہم سے اسلام کے بارے میں سوالات کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ اکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں ان کی ٹیم میں شامل انگلش کھلاڑی ڈیوڈ ولی اور سنگاپورین کھلاڑی ٹم ڈیوڈ نے بارہا دینِ اسلام سے متعلق سوالات کیے۔

    پی ایس ایل کھیلنے والے دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی کا IPL کھیلنے سے انکار

    ایک پروگرام میں ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ مشتاق احمد سے بات چیت کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ ہمیں اپنے دین کی وجہ سے شرمانا نہیں چاہیے بلکہ نبی کریمﷺ کی سنتوں پر فخر کرنا چاہیے۔

    وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا کہ جب غیر ملکی کھلاڑی ہم سے ہمارے دین اور نماز کے بارے میں پوچھتا ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ انہیں ان سب میں سکون مل رہا ہے لیکن ہم مسلمانوں کو عجیب لگ رہا ہوتا ہے کہ ہم ان کے سامنے نماز پڑھ رہے ہیں یا داڑھی رکھی ہوئی ہے لیکن انہیں اچھا لگ رہا ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹم ڈیوڈ اور ڈیوڈ ولی نے مجھ سے پی ایس ایل کے دوران اسلام کے بارے میں ڈھیروں سوالات پوچھے، جب نماز میں سجدے کے لیے بیٹھتے ہیں اور پاؤں کے ٹخنے پر نشان بنتا ہے، اس حوالے سے ڈیوڈ ولی نے مجھ سے پوچھا کہ نماز کی وجہ سے یہ نشان کیسے آتا ہے۔

    محمد ضوان نے کہا کہ انہیں ہمارے دین سے لگاؤ ہے اور سمجھ بوجھ ہے رضوان نے اپنے چاہنے والوں کو پیغام دیا کہ بحیثیت پاکستانی ایک دوسرے کے بارے میں مثبت سوچ رکھیں، ہمیشہ پاکستانی کرکٹ ٹیم سے اچھی امید رکھیں۔

    پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ

    انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کے کسی بھی اسٹیج پر کھیل رہے ہوں، برائے مہربانی بیٹنگ کے وقت دل میں یہ مت لائیں کہ اب بیٹر آؤٹ ہوجائے گا، یہی امید رکھیں کہ اب چوکا لگے گا یا اب چھکا لگایا جائے گا۔

    قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ ہمارے بولرز دنیا کے بہادر بولرز ہیں، بہت محنت کرتے ہیں، ہر کھلاڑی کے لیے ہمیشہ مثبت سوچ ہی رکھیں اور دعا کریں کہ ہم پاکستان کا نام روشن کریں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دوران پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بھی رضوان سے اسلام کے بارے میں کئی سوالات کیے تھے، رضوان نے انہیں تحفے میں قرآن شریف بھی دیا تھا۔

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ ،سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

  • حسن علی نےانگلش کاؤنٹی لنکا شائرکرکٹ سے معاہدہ کر لیا

    حسن علی نےانگلش کاؤنٹی لنکا شائرکرکٹ سے معاہدہ کر لیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا انگلش کاؤنٹی لنکا شائر کے ساتھ معاہدہ ہو گیا، وہ یکم اپریل کو انگلش کلب کو جوائن کریں گے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق قومی کر کٹرحسن علی آئندہ سیزن میں لنکا شائر کی نمائندگی کریں گے فاسٹ بولر لنکا شائر کی طرف سے سمر کاؤنٹی چیمپئن شپ کے 6 میچوں میں حصہ لیں گے۔

    پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ

    فاسٹ بولرحسن علی نے اپنا پہلا میچ کینٹ کاؤنٹی کیخلاف 14 اپریل کو کھیلیں گے قومی کرکٹر کا کہنا ہے کہ وہ انگلش کاؤنٹی کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ کے ساتھ میری بڑی یادیں وابستہ ہیں اسی اسٹیڈیم میں میرا ٹی ٹوئنٹی کا ڈبیو ہوا لیجنڈ وسیم اکرم بھی اس کلب کا حصہ رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان نے انگلش کاؤنٹی لنکا شائر سے معاہدہ ہوا تھا وہ نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹرمیں حصہ لیں گے انگلش کاؤنٹی لنکا شائر نے تیسری بار پاکستانی فاسٹ بولر جنید خان سے معاہدہ کیا ہے وہ اس سے پہلے 2011اور 2014میں بھی لنکا شائرکی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ ،سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

    2011 ءمیں جنید خان نے7 میچوں میں 12 جبکہ 2014 ءمیں 10 میچوں میں 17 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو دونوں مواقعوں پر فائنلز تک رسائی دلائی تھی اور اب کاؤنٹی نے 2017ءکی ٹی ٹوئٹی چیمپئن شپ کے لیے بھی پاکستانی بولر سے معاہدہ کیا ہے۔

    لنکا شائر سے معاہدے پر جنید خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کاؤنٹی کرکٹ میں بہت کچھ سیکھا اور اب بھی شاندار پرفارمنس کے لیے پر امید ہیں 22 ٹیسٹ، 56 ون ڈے اور 9 ٹی20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے جنید نے 2015 ءمیں مڈل سیکس کی نمائندگی کی تھی اوراس بار وہ مکمل سیزن کیلئے لنکا شائر کو دستیاب ہوں گے۔

    جنید خان کا کہنا تھا کہ انگلش کاؤنٹی کھیل کر ہمیشہ ان کے کھیل میں نکھار آیا ہے ، وہا ں کھیلنے کا تجربہ ان کیلئے بہت مفید ہوتا ہے ۔

    یوکرین پر حملہ: فیفا نے روس پر فٹبال کے عالمی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگادی

  • پی ایس ایل کھیلنے والے دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی کا IPL کھیلنے سے انکار

    پی ایس ایل کھیلنے والے دنیائے کرکٹ کے معروف کھلاڑی کا IPL کھیلنے سے انکار

    جیسن رائے نے ذاتی وجوہات کی بنا پر آئندہ آئی پی ایل 2022 سے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

    باغی ٹی وی : جیسن روئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی بائیو سیکیور ببل میں ہی رہتے ہوئے اس ایونٹ میں صرف 6 میچز کھیلنے والے روئے کے لیے یہ ٹورنامنٹ انتہائی شاندار رہا اور رنز کے اعتبار سے وہ سرفرست بلے بازوں میں بھی شامل رہےانہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے 170.22 کے اسٹرائیک ریٹ پر 303 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور کیا۔

    بھارتی کرکٹ لیگ کے لیے فرنچائز گجرات ٹائٹنز نے جیسن روئے کو نیلامی میں خرید کر ان کے ساتھ 2 کروڑ بھارتی روپے کا معاہدہ کیا تھا تاہم اب انہوں نے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی ہے-


    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اب انہوں نے آئی پی ایل کے لمبے عرصے پر محیط بائیو سیکیور ببل کو چلینجنگ قرار دیتے ہوئے ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے تاہم گجرات ٹائٹنز نے اب تک جیسن روئے کے متبادل کی تلاش شروع نہیں کی –

    پاک آسٹریلیا ٹیسٹ میچ ،سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے بہت بھاری دل کے ساتھ آئی پی کے اس سال کے ٹورنامنٹ سے باہر نکلنے کا فیصلہ کیا ہے-

    انہو‌‌ں نے لکھا کہ "میں گجرات ٹائٹنز کی انتظامیہ اور کپتان ہاردک پانڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے اپنی ٹیم میں منتخب کیا پچھلے 3 سالوں میں دنیا میں عالمی وبا کوویڈ کی وجہ سے جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کے ساتھ اس میں اضافہ ہوا ہے اور اس کا اثر مجھ پر پڑا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ کچھ معیاری وقت گزارنا چاہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اپنے اور اپنے کھیل پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ اگلے چند مہینوں میں ایک بہت مصروف سال میں گزرے گا۔ میں ٹائٹنز کے ہر کھیل کو فالو کروں گا اور اس کی حمایت کروں گا-

    آسٹریلوی کرکٹرزکے خاندان کو بھارت کیجانب سے دھمکیاں ، پی سی بی کا رد عمل

    کرکٹر نے کہا کہ مسلسل حمایت کے لیے آپ سب کا شکریہ اور مجھے امید ہے کہ آپ سب میرے فیصلے کا احترام اور تعریف کریں گے۔‘‘

    رائے نے آئی پی ایل 2021 میں سن رائزرس حیدرآباد کی نمائندگی کی، مچل مارش کے متبادل کے طور پر آئے۔ ذاتی وجوہات کی وجہ سے دستبرداری سے قبل انہیں آئی پی ایل 2020 میں دہلی کیپٹلس نے سائن کیا تھا۔ سابقہ ​​گجرات لائنز کے لیے 2017 میں آئی پی ایل میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے، رائے نے مقابلے میں صرف 13 گیمز کھیلے ہیں جس میں 29.91 کی اوسط سے 329 رنز بنائے ہیں۔

    کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق گجرات ٹائٹنز مناسب وقت پر متبادل کھلاڑی کی تصدیق کرے گی۔

    پاکستان کے کھلاڑی بہترین،ٹیم کو ہرانے کیلئے بہترین کرکٹ کھیلنی پڑے گی،اسٹیو سمتھ