Baaghi TV

Category: کھیل

  • تمیم اقبال بی سی بی الیکشن سے دستبردار، 15 امیدوار کاغذات واپس

    تمیم اقبال بی سی بی الیکشن سے دستبردار، 15 امیدوار کاغذات واپس

    ڈھاکا: بنگلادیشی ٹیم کے سابق کپتان تمیم اقبال نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔

    بی سی بی کے الیکشن 6 اکتوبر کو شیڈول ہیں، تاہم پولنگ ڈے سے قبل تمیم اقبال سمیت 15 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔تمیم اقبال نے مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کا طریقہ کار سب کے سامنے ہے اور کچھ لوگوں کی خواہش کے مطابق نتائج پہلے ہی طے کر لیے گئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ الیکشن نہیں بلکہ ایک عمل ہے جو کرکٹ کے لیے مناسب نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا احتجاج کا طریقہ ہے اور ہم اس ’’گندے طریقہ کار‘‘ کا حصہ نہیں بن سکتے۔

    غزہ میں ریڈ کراس کا کام معطل، اسرائیلی حملوں میں مزید 51 فلسطینی شہید

  • ویمنز ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ،بھارتی کرکٹ بورڈ کا مؤقف آ گیا

    ویمنز ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ،بھارتی کرکٹ بورڈ کا مؤقف آ گیا

    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ویمنز ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ سے متعلق سرکاری موقف جاری کردیا۔

    بی سی سی آئی سیکریٹری دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ معاملہ پر ہماری پالیسی وہی ہے، جو پچھلے ہفتے تھی، پاکستان سے میچ کھیلیں گے لیکن کرکٹ کے پروٹوکول کے مطابق کھیلیں گے، جو ایم سی سی کے ضوابط میں درج ہے، ان پروٹوکولز کو فالو کریں گے، اس بات کی گارنٹی نہیں دے سکتا کہ پلیئرز ہاتھ ملائیں گے یا گلے ملیں گے۔

    ایونٹ شیڈول کے مطابق آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا.بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ویمن ٹیم بھی پاکستانی پلیئرز سے یاتھ نہیں ملائیں گی۔

  • قائداعظم ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری، 6 اکتوبر سے آغاز

    قائداعظم ٹرافی 2025 کا شیڈول جاری، 6 اکتوبر سے آغاز

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا شیڈول جاری کر دیا۔

    ایونٹ 6 اکتوبر سے شروع ہوگا اور میچز پشاور، راولپنڈی، اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلیوز، لاہور وائٹس، ملتان، پشاور اور دفاعی چیمپئن سیالکوٹ شامل ہیں۔

    ہر ٹیم 9، 9 میچز کھیلے گی اور فائنل سمیت مجموعی طور پر 46 میچز ہوں گے۔ ابتدائی دو پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیمیں فائنل میں مدِمقابل آئیں گی۔ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ 29 نومبر سے 3 دسمبر تک شیڈول کیا گیا ہے۔

    سعودی عرب کا مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل کرنے کی مخالفت کا اعادہ

    ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع: محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک جواب

    امریکا نے درجنوں ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا

    جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ بارڈر دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحال

  • ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع: محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک جواب

    ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع: محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک جواب

    دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس کے دوران پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ٹرافی کے معاملے پر سخت تلخ کلامی ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا مسلسل ایشیا کپ ٹرافی دینے پر اصرار کرتے رہے، جس پر چیئرمین پی سی بی اور اے سی سی کے صدر محسن نقوی نے واضح کیا کہ یہ ایجنڈے میں شامل نہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ فائنل کے بعد اے سی سی صدر اسٹیج پر موجود تھے لیکن ٹرافی لینے سے بھارتی ٹیم نے خود انکار کیا۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا: "اب اگر بھارت کو ٹرافی چاہیے تو سوریا کمار یادیو اے سی سی دفتر آکر مجھ سے لے لیں یا تقریب منعقد کرکے وصول کرلیں۔”

    اجلاس میں گرما گرمی بڑھنے پر معاملہ حل کرنے کے لیے اے سی سی، پی سی بی، بی سی سی آئی، سری لنکن بورڈ اور افغان بورڈ کو مشترکہ ذمہ داری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارتی ٹیم کی جانب سے نو ہینڈ شیک رویے اور کپتان سوریا کمار یادیو کے سیاسی بیانات کی مذمت بھی کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ایشیا کپ 2027 میں بنگلہ دیش میں کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 2025 میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے پاکستان کے خلاف میچ کے بعد کپتان اور قومی ٹیم سے ہاتھ نہ ملاکر اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔

    امریکا نے درجنوں ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا

    غزہ امن منصوبہ: پاکستان فوج بھیجنے سے متعلق فیصلہ اعلیٰ قیادت کرے گی، اسحٰق ڈار

    جنوبی وزیرستان میں انگور اڈہ بارڈر دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحال

    کراچی میں بارش،علاقے زیرآب، فلائٹ آپریشن متاثر

  • ایشیا کپ میں شکست،پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے این او سی معطل کر دییے

    ایشیا کپ میں شکست،پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کے این او سی معطل کر دییے

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کردیے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی معطل کردیے ہیں،پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،قومی کرکٹرز کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا،پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے تاہم اب انہیں ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے،اس فیصلے کے تحت بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف براہ راست متاثر ہوں گے۔

  • نیپال  کی ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، سیریز  جیت لی

    نیپال کی ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، سیریز جیت لی

    نیپال نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

    میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 17.1 اوورز میں صرف 83 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور 100 رنز کا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر 21 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ اکیِم نے 17 اور عامر نے 16 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے 8 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ نیپال کے بالر عادل عامر نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    تاریخی کامیابی کے بعد نیپالی شائقین نے اسٹیڈیم اور ملک بھر میں جشن منایا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ٹیم کو مبارکبادوں کے پیغامات کی بھرمار ہوگئی۔واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2018 میں نیپال کو ون ڈے انٹرنیشنل کا درجہ دیا تھا۔ ٹیم نے 2014 اور 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی، جہاں 2024 کے ورلڈ کپ میں نیپال نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار مقابلہ کیا تھا۔

    ٹرمپ پُراعتماد: نیتن یاہو کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے کی توقع

    بھارت میں قید پاکستانی شہری راقیب بلال رہا، وطن واپس روانہ

    نیتن یاہو کی قطری وزیراعظم سے دوحہ حملے پرمعذرت

    حکومت سندھ کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس کا اعلان

  • ڈٹ کر کھیلنا ہمارا فوکس ہے، فاطمہ ثنا

    ڈٹ کر کھیلنا ہمارا فوکس ہے، فاطمہ ثنا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز ورلڈ کپ 2025ء کے لیے پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی پلانز پر عمل کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں۔

    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کل سے بھارت میں شروع ہوگا، قومی ٹیم کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے، ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم پہلا میچ 2 اکتوبر کو بنگلا دیش سے کھیلے گی، کولمبو میں ٹریننگ سے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے موقع ملا ہے، کھلاڑیوں کی توانائی اور کمٹمنٹ سے بہت خوش ہوں. جس شعبہ میں محنت کی ضرورت تھی بہت محنت کی ہے، نتیجہ بھی نظر آرہا ہے، ورلڈ کپ بہت بڑا پلیٹ فارم ہے، ڈٹ کر کھیلنا ہمارا فوکس ہے،کوشش ہو گی پلانز پر عمل کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کریں

  • کانگریس سمیت کرکٹ سے وابستہ حلقے مودی پر برس پڑے

    کانگریس سمیت کرکٹ سے وابستہ حلقے مودی پر برس پڑے

    بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ایک بار پھر غیرسنجیدہ اور اشتعال انگیز بیانات کے باعث کڑی تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔ ایشیا کپ میں بھارت کی جیت کو "آپریشن سندور” سے جوڑنے پر اپوزیشن جماعت کانگریس سمیت کرکٹ سے وابستہ حلقوں نے مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    کانگریس کے رہنما اتل پٹیل نے کہا کہ کھیل کو جنگی بیانیے سے منسلک کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "مودی کو نہ تو خارجہ پالیسی کی سمجھ ہے اور نہ ہی سفارت کاری کا شعور۔ کرکٹ جیسے کھیل کو جنگی پروپیگنڈے کے طور پر پیش کرنا کھیل کی روح کے منافی ہے۔”اسی طرح مہاراشٹر کانگریس کے صدر ہرش وردھن سکپال نے وزیراعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ "مودی ہوا ہو، پانی ہو یا کھیل، ہر معاملے کو سیاست اور پولرائزیشن سے جوڑ دیتے ہیں۔” ان کے مطابق یہ افسوسناک ہے کہ ملک کے وقار اور کھیلوں کی غیرجانبدار حیثیت کو نظرانداز کرتے ہوئے کھیلوں کو بھی سیاسی نفرت کے ایجنڈے کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی بھارتی وزیراعظم کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ "جنگ کو کھیل سے جوڑنا دراصل مایوسی اور کمزوری کی علامت ہے۔ کھیل کو کھیل ہی رہنے دیا جانا چاہیے تاکہ یہ عوام کو جوڑنے کا ذریعہ بنے، نہ کہ نفرت پھیلانے کا ہتھیار۔”

    سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی کے اس طرح کے بیانات نہ صرف بھارت میں کھیل کے تقدس کو متاثر کرتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ اپوزیشن کا موقف ہے کہ حکومت کو کھیلوں کو سیاست اور پروپیگنڈے سے الگ رکھنا چاہیے تاکہ یہ حقیقی معنوں میں امن اور یکجہتی کا پیغام بن سکیں۔

  • بھارت نے کھیل کو ایک بار پھر مذاق بنایا،فیصل نیاز ترمذی

    بھارت نے کھیل کو ایک بار پھر مذاق بنایا،فیصل نیاز ترمذی

    متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے کہا ہے کہ بھارت نے ایک بار پھر کھیل اور خود کا مذاق بنایا۔

    بھارت کا کھیل کو سیاست سے داغدار کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے کہا کہ مئی 2025 میں بھارت 6 طیارے کھو بیٹھا تھا، قائداعظم نے ہندوتوا ذہنیت کو بہت پہلے پہچان لیا تھا، نازی ازم اور فاشزم کی بنیاد پر اسلام سے نفرت آج بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں، ایشیا کپ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا،بی سی سی آئی نے اے سی سی کو باضابطہ طور پر ٹرافی نہ لینے کے بارے آگاہ کر دیا، ٹرافی میدان سے واپس منگوا لی گئی۔

    مودی سرکار اور بھارتی بورڈ کے اکسانے پر بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی کے سامنے محسن نقوی بھی ڈٹ گئے، بھارتی ہٹ دھرمی قبول کرنے سے انکار کر دیا،محسن نقوی اسٹیج پر موجود رہے، رنر اپ ٹیم کو انعامات دیے، تقریب ٹرافی دیے بغیر ہی ختم کر دی گئی۔

    دوسری جانب بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا کہنا ہے کہ اپنے کیریئر میں کبھی نہیں دیکھا کہ ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو نہ دی گئی ہو،سوریا کمار یادیو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ میں اچھی کرکٹ کھیلی لیکن ٹرافی نہیں دی گئی،ٹرافی سے متعلق ہمیں کسی نے نہیں بولا بلکہ یہ فیصلہ ہم نے گراؤنڈ میں کیا، انہوں نے کہا کہ چیمپئنز کا بورڈ آیا واپس چلا گیا وہ بھی دیکھا،پریس کانفرنس میں موجود ابھیشیک شرما نے کہا کہ ہم نے ایشیا کپ کی ٹرافی کو محسوس کرلیا ہے،پریس کانفرنس میں بھارتی میڈیا منیجر نے پاکستانی صحافی کا سوال لینے سے منع کردیا۔

  • بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت رسوا، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن

    بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت رسوا، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن

    بینکاک کے باکسنگ رِنگ میں بھارت رسوا، پاکستان کے سمیر خان عالمی چیمپئن بن گئے

    باکسنگ کے میدان میں پاکستانی باکسر سمیر خان نے تاریخ رقم کردی، پہلی بار یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ عالمی ٹائٹل سمیر خان نے پاکستان کے نام کر لیا،سمیر خان نے بھارتی حریف بنٹی سنگھ کو ناک آؤٹ کر کے ٹائٹل جیت لیا ،52 کلوگرام کیٹیگری کے مقابلہ میں سمیر خان کھیل کے آغاز سے ہی بھارتی کھلاڑی پر حاوی رہے، میچ کے آغاز میں سمیر خان نے طیارہ گرا کر 6-0 کا اشارہ دیا تو بھارتی باکسر نے اُس کو دھکا دیا، جس کا بدلہ سمیر خان نے باکسنگ رنگ میں لیتے ہوئے اُس کو شکست دی،سمیر خان کے "جیٹ سیلیبریشن” انداز نے بھارتی حریف کا اعتماد متزلزل کردیا ،ریفریز کے متفقہ فیصلہ نے سمیر خان کو فاتح قرار دیا

    سمیر خان نے ٹائٹل جیتنے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام پاکستانیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا اور دعاؤں میں یاد رکھا،میں اپنی کامیابی کو پاک فوج اور پاک فوج کے شہداء کے نام کرتا ہوں,

    باکسر سمیر خان کی یہ جیت انفرادی نہیں، بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے