Baaghi TV

Category: کھیل

  • آسٹریلیا نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا تومیں پیدا بھی نہیں ہوا تھا، شاہین آفریدی

    آسٹریلیا نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا تومیں پیدا بھی نہیں ہوا تھا، شاہین آفریدی

    آسٹریلیا نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا تومیں پیدا بھی نہیں ہوا تھا، شاہین آفریدی

    آئی سی سی کرکٹر آف د ی ایئر اور سال کی سب سے متاثرکن کارکردگی کا پی سی بی ایوارڈ جیتنے والے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی فی الحال ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کی قیادت کررہے ہیں۔ ایک طرف تو نوجوان فاسٹ باؤلر کی نظریں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی چمچماتی ٹرافی پر جمی ہیں تاہم دوسری طرف وہ آسٹریلیا کے 24 سال بعد تاریخی دورہ پاکستان میں ہوم سائیڈ کے مضبوط باؤلنگ اٹیک کی قیادت کرنے کے لیے بھی پرعزم ہیں۔

    آسٹریلیاکی ٹیم آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان آئی تھی، یہ وہ وقت تھا جب شاہین شاہ آفریدی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ اس دورے میں آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت مارک ٹیلر اور ون ڈے سائیڈ کی قیادت اسٹیو واہ نے کی تھی۔ آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز میں 0-1 اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    کیلنڈ ایئر 2021 کے 9 ٹیسٹ میچز میں 47 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ سال میں مجموعی طور پر 36 انٹرنیشنل میچز میں 78 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ وہ 4 مارچ سے شروع ہونے والی کیلنڈ ایئر 2022 کی پہلی سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔4 مارچ کو راولپنڈی سے شروع ہونے والی آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے تینوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔

    اکیس سالہ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ جب آسٹریلیا نے آخری مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا تھا تووہ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نےکہا کہ یہ سیریز بہت اہم ہے اور وہ یہاں متاثرکن کارکردگی پیش کرکے کیلنڈر ایئر 2022 کا بہترین آغاز کرنے کے خواہشمند ہیں۔

    فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد اور اسٹیٹس میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان کے باؤلنگ اٹیک نے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے حسن علی کے ساتھ مل کر اننگز کے آغاز سے ہی حریف بیٹرز کو دباؤ کا شکار کرکے پویلین کی راہ دکھانے کی کوشش کی تھی اور وہ آئندہ بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    انہیں یقین ہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تاریخی سیریز کے سنسنی خیز میچز دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیمز کا رخ کریں گے۔

  • پی ایس ایل 7: شاہین شاہ آفریدی کا غصہ،محمد رضوان کا محبت بھرا جواب،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پی ایس ایل 7: شاہین شاہ آفریدی کا غصہ،محمد رضوان کا محبت بھرا جواب،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان سُپر لیگ کے 17 ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا ایک چھوٹا سا ویڈیو کلپ اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی : گزشتہ رات پی ایس ایل 7 کے میچ کے دوران ایک ایسا لمحہ آیا جس نے شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان میچ میں جب شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کرنا کررہے تھے تو لاہور قلندرز کے کپتان نے رن آؤٹ کرنے کے لیے غصے میں انہیں ڈرایا۔

    پی ایس ایل7: لاہور قلندرز نے ناقابل شکست ملتان سلطانز کو 52 رنز سے ہرادیا

    شاہین شاہ کے غصے کےجواب میں محمد رضوان نے غصہ کرنے کے بجائے اشارہ کیا کہ آجاؤ گلے لگتے ہیں، اور تصوراتی طور پرانہیں ہنستے ہوئے گلے بھی لگایا۔

    سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے اس اقدام کو خوب سراہا جارہا ہے، اور مختلف تعریفی و مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔


    https://twitter.com/taimoorze/status/1492178069976760337?s=20&t=i0FxEDasc8Sy7NWmqWNM_w

    پی ایس ایل:لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیتنے کے لیے 183 رنزکا ہدف

    واضح رہے کہ گزشتہ رات میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 52 رنز سے شکست دے دی قذافی اسٹیڈیم میں لاہور میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 183 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ نے تہمت سے متعلق آیت شیئر کر دی

    ملتان کی جانب سے صہیب مقصود 29 اور ٹم ڈیوڈ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے، لاہور قلندرز کے شاہین، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا پی ایس ایل 7 میں ملتان سلطانز کی یہ پہلی شکست ہے، رضوان کی قیادت میں کھیلنے والی ملتان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔

    اظہاررائےکامطلب بدتمیزی،الزام تراشی اورذاتیات پرحملے نہیں:پیمرا نےنفرت پھیلانےوالوں کونوٹس…

    لاہور قلندرز کی جانب فخر زمان نے ایک مرتبہ بھر شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 60 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ محمد حفیظ 43، کامران غلام 42 جب کہ فل سالٹ نے 26 رنز بنائے۔ انور علی، دھانی، عباس اور عمران طاہر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • جیت کی کہانی، لاہور قلندر کی زبانی، دل جیتنے کے بعد میچ کیسے جیتے؟

    جیت کی کہانی، لاہور قلندر کی زبانی، دل جیتنے کے بعد میچ کیسے جیتے؟

    جیت کی کہانی، لاہور قلندر کی زبانی، دل جیتنے کے بعد میچ کیسے جیتے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل چل رہا ہے ،ہم مانیں یا نہ مانیں اسکا کریڈٹ نجم سیٹھی کو دینا پڑے گا،پی ایس ایل میں ایک ہی ٹیم ہے جس کے ساتھ ہمارا دل ہے اور وہ کچھ عرصے سے ہماری امیدوں پر پوری اتر رہی ہے، لاہور قلندر،قلندر کے خلاف ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ،رانا عاطف لاہور قلندر کے روح رواں ہمارے ساتھ ہیں

    رانا عاطف نے مبشر لقمان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دو وجوہات ہیں ایک تو آپ لاہوریئے ہیں اور لاہور لاہور کو بالخٌصوص اور پھر پاکستان کو جتنا اون کرتے ہیں کوئی کم ہی کرتا ہے،

    مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کراچی کنگ کی مارکیٹنگ تین تلوار کے اس سائڈ پر ہے، قلندر نہر کے اس سائڈ پر ہے کچی آبادی والے جو لاہوریئے ہیں جو لاہور کو لہوڑ کہتے ہیں ان لوگوں میں ہے، رانا عاطف کا کہنا تھا کہ جب ہم نے فرنچائز لی تھی تو ہم نے سوچا تھا کہ یوتھ کو اور جن لوگوں تک ایکسیس نہیں ان تک دینی ہے، ہم نے ایسے لوگوں کو ساتھ جوڑا، پانچ لاکھ بچوں پر ہم لوگوں نے ٹرائل کیا،ایک عام آدمی کو امید کی کرن دلائی، ایسے پلیٹ فارم بہت کم ہیں اسلئے لوگوں نے پیار دیا، ٹیم کی گراؤنڈ مین اس طرح پرفارمنس نہیں آئی پھر بھی لوگ قلندر سے پیار کرتے ہیں

    سی ای او لاہور قلندر رانا عاطف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا کام تھا ٹیم بنانا اور اسکی قیادت ینگ بچے کے ہاتھ میں دے دی ہمیں امید ہے کہ ٹیم آگے جائے گی،میچ ہم ہارے بھی کیونکہ ہار جیت گیم کا حصہ ہے،جیت پر قوم یکجا ہوتی ہے، ورلڈ کپ میں بھی قوم کا جزبہ دیکھنے میں ملتا ہے

    رانا عاطف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ایک ہے، جب ایک ہی طرح سوچتے ہوں ایک ہی ویژن ہو تو پھر کنٹریکٹ نہیں ہوتے، اچھے پلیئر ہیں مزید اچھے لانے کی کوشش کریں گے،ہم ڈائریکٹلی کسی کو بھی اپروچ نہیں کر سکتے،

  • پی ایس ایل 7: دوسرے مرحلے کاآغاز آج قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا

    پی ایس ایل 7: دوسرے مرحلے کاآغاز آج قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا

    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7(پاکستان سپر لیگ) کے دوسرے مرحلے کا آج سے قذافی اسٹیڈیم میں آغاز ہوگا۔

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا لاہور میں میچز کیلیے تیاریاں مکمل ہو چکیں، شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے سیکیورٹی ادارے اپنی پوزیشنز سنبھالے ہوئے ہیں، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار وینیو اور اطراف میں ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں-

    ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کنٹرول روم کا دورہ کیا،ڈی سی لاہور عمر شیر نے کنٹرول روم میں تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا. کنٹرول روم میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا گیا. قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں شائقین کرکٹ کو سہولیات کی فراہمی کے لئے 11 ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ بذریعہ شٹل سروس شائقین کرکٹ کو قذافی اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا.شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے. 08 سے 10 ہزار ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں. قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیف سٹی کے علاوہ 360 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں. ان سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سیکیورٹی انتظامات اور ٹیموں کے آنے والے روٹس کی بھرپور مانیٹرنگ کی جا رہی ہے. کورونا ویکسینیشن سے متعلق بھی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے .ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے 25 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال کا بھی دورہ کیا.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ٹریفک پلان کا بھی جائزہ لیا.شائقینِ کرکٹ اور شہریوں کے لئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے.

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ہر رکن پر فخر ہے، ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کی خوشی ہے،ہم کراچی کی طرح لاہور میں بھی اپنے مخصوص برانڈ کی کرکٹ کھیلیں گے، دوسرے مرحلے میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پْرجوش ہیں۔

    پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی،ہم تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی موجودگی میں لاہور میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کیلیے پْرعزم ہیں، زیادہ سے زیادہ کامیابیاں سمیٹ کر پلے آف مرحلے میں رسائی کی کوشش کریں گے، سب جانتے ہیں کہ پشاور زلمی جب ایک بار پلے آف مرحلے میں پہنچ جائے تو پھر اسے روکنا آسان نہیں ہوتا، لہٰذا ہم ایونٹ میں شاندار کم بیک کے لیے پْرامید ہیں۔

    پی ایس ایل سیون کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال قائم

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا 27 جنوری سے شروع ہونیوالا پہلا مرحلہ 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مکمل ہوا،اس دوران مجموعی طور پر کھیلے گئے 15 سنسنی خیز میچز میں تمام ٹیموں نے پانچ پانچ میچز کھیلے ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی قیادت میں ٹیم نے اپنے کامیابی حاصل کی اور اپنے تمام 5 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ 6پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے، لاہور قلندرز کے پوائنٹس بھی 6 ہیں مگر رن ریٹ کی بنیاد پر تیسرے نمبر پر موجود ہے،اب تک2،2 میچز جیتنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب چوتھا اور پانچواں نمبر ہے اب تک ایک بھی میچ نہ جیتنے والی کراچی کنگز آخری نمبر پر ہے۔

    پی ایس ایل دیکھنے والوں کو فری ماسک دینے کا اعلان

  • پی ایس ایل سیون،ہاکی اسٹیڈیم میں کنٹرول روم قائم

    پی ایس ایل سیون،ہاکی اسٹیڈیم میں کنٹرول روم قائم

    پی ایس ایل سیون.ضلعی انتظامیہ لاہور نے ہاکی اسٹیڈیم میں قائم مین کنٹرول روم میں تعینات ملازمین کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا.

    کنٹرول روم آپریشنل کر دیا گیا ہے. آج سے ہی ملازمین کنٹرول روم میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں. ایس این اے ڈی سی آفس لاہور علی مرتضیٰ مین کنٹرول روم کے انچارج ہیں. سپیشل برانچ کے انٹیلیجنس آفیسر محمد وقاص ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں . محکمہ ٹریفک پولیس سے قیصر اور ثنا علی ڈیوٹی کر رہے ہیں .پاک آرمی کے میجر اسد، کیپٹن ارسلان اور کیپٹن اویس ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں . رینجرز کے ظفر اقبال اور اسد محمود ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں .پولیس ڈیپارٹمنٹ سے انسپکٹر حسنین حیدر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں . محکمہ ایل ڈی اے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے طیب اقبال ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں . ایم سی ایل کے ایم او انفراسٹرکچر محمد انور جاوید ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں . سول ڈیفنس کے انسٹرکٹر جی تھری حافظ محمد ہارون رشید ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں . لی پارک کے انسپکٹر شفیع اللہ نیازی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں . لیسکو کے لائن مین حسنین ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں . پی ایچ اے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر وقار رحمن ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں .

    پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے ڈپٹی مینجر سیکیورٹی محمد عمران، ڈپٹی جنرل مینجر آپریشنز عجب گل، مینجر آپریشن سہیل رانا ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں . ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے ڈی ڈی او ہیلتھ گلبرگ زون محمد توقیر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں . ایس این جی پی ایل کے سپر وائزر رانا شہباز ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں . ٹیپا کے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ پلاننگ وقار اسلم، واسا کے جونیئر پمپ آپریٹر شہزاد شریف ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں . پی ٹی سی ایل کے انٹرنیٹ انسٹالر محمد واصف جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی کے ایم ای او محمد احمد اور فیضان احمد ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں .

    قبل ازیں ٹریفک کی موثر روانی اور آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیاسی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 11 ڈی ایس پیز، 90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 700 سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے، شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 05 پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے گئے ہیں، پارکنگ اسٹینڈز سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کرکٹ قذافی اسٹیڈیم پہنچ سکیں گے، سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی،کینال روڈ، جیل روڈ، وحدت روڈ، ایم ایم عالم روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گیں، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا، شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے،

     پی ایس ایل سیون کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 20بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم 

    پی ایس ایل دیکھنے والوں کو فری ماسک دینے کا اعلان

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

  • آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان

    تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 کھلاڑیوں اور پانچ ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ،اعلان کردہ اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں حارث رؤف اور شان مسعود کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے،ان دونوں کھلاڑیوں کو بلال آصف اور عابد علی کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا یاسر شاہ کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے

    اعلان کردہ سولہ رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان محمد رضوان ہیں دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم اور حارث رؤف شامل ہیں حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نعمان علی اور ساجد خان بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں،سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود بھی اسکواڈ میں شامل ہیں ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام، محمد عباس، نسیم شاہ، سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں

    دوسری جانب پی سی بی نے ثقلین مشتاق کو بھی مزید 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ،شان ٹیٹ 12 ماہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر،محمد یوسف آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ہوں گے اسپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان میں منیجر منصور رانا اور فیلڈنگ کوچ عبدالمجید شامل ہیں،سیریز کے لیے شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ اور ڈریکس سائمن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ہیں عماد احمد حمید میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر، کرنل (ر) عثمان انوری سیکیورٹی منیجر، طلحہ اعجاز (اینالسٹ) اور ملنگ علی مساجر ہوں گے

    پاکستان کرکٹ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کی بجائے ایک تسلسل برقرار رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف کھلاڑیوں میں اعتماد بڑھے گا بلکہ یہ ان کی سال 2021 میں عمدہ کارکردگی کا صلہ بھی سمجھا جائے گا۔

    محمد وسیم نے کہا کہ یہ ڈومیسٹک کرکٹ کے دستیاب بہترین، باصلاحیت اور سب سے ان فارم کھلاڑی ہیں۔ انہیں یقین ہے کہ منتخب کردہ تمام کھلاڑی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

  • پی ایس ایل دیکھنے والوں کو فری ماسک دینے کا اعلان

    پی ایس ایل دیکھنے والوں کو فری ماسک دینے کا اعلان

    پی ایس ایل دیکھنے والوں کو فری ماسک دینے کا اعلان
    کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان اور چئرپرسن پی سی بی رمیز راجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی

    ملاقات میں پی ایس ایل میچز انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،پی ایس ایل میچزکمشنر لاہور اور پی سی بی حکام کے درمیان ایم او یو طے پایا ہے، پی ایس ایل میچز منتظمین و شائقین کو کووڈ ماسکس فراہم کرنے کیلیے ایم او یو پر دستخط کئے گئے ہیں، کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان اور سی ای او پی سی بی فیصل حسنین نے ایم او یو پر دستخط کیے

    کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا تھا کہ لاہور ویئرز ماسک مہم کے تحت پی سی بی کو 1 لاکھ ماسک فراہم کیے جائیں گے۔ پی سی بی کو 2 لاکھ ماسک آج فراہم کر دینگے کل۔20 لاکھ فراہم کریں گے۔ قذافی سٹیڈیم کے ہر انکلوزر میں ماسک کاونٹرز لگیں گے۔ شائقین کو فری فراہم ہونگے۔ لاہور میں میچز کے انعقاد کیلئے کووڈ حفاظتی اقدامات کے بہترین انتظامات ہیں۔ کوویڈ ایس اوپیز پر عملدرآمد کو یقینی بنا کر صحتمند ماحول میں میچز کا انعقاد ہوگا۔ لاہور میں پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میچز کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ این سی او سی کی ہدایات کیمطابق پی ایس ایل میچز کا انعقاد ہوگا۔

    پی ایس ایل سیون کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال قائم

  • پی ایس ایل سیون کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال قائم

    پی ایس ایل سیون کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال قائم

    محکمہ سپورٹس پنجاب کے تعاو ن سے پی ایس ایل سیون کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں 20بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال قائم کردیا گیا

    ہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کی سہولت اور میڈیسن بھی دستیاب ہوں گی ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرزاور نرسز سٹاف موجود ہوں گے ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان کا کہنا ہے کہ محکمہ سپورٹس پنجاب نے پی ایس ایل سیون کے انعقاد کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کنٹرول قائم کردیا گیا ہے، کنٹرول روم میں تمام اداروں کے فوکل پرسن موجود ہوں گے،صفائی اور لائٹنگ کے انتظامات بھی مکمل لئے گئے ہیں،سپورٹس بورڈ پنجاب اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے 472کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہےپی ایس ایل سیون کرکٹ کے فروغ کیلئے سنگ میل ثابت ہورہاہے،

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے میں بھرپور تعاون کرنے پر کراچی کے شائقینِ کرکٹ، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا۔

    ڈائریکٹر ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے پہلے مرحلے کے دوران بھرپور تعاون کرنے پر وہ پی سی بی کی جانب سے تمام سول اور سیکیورٹی ایجنسیز کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں، جنہوں نے میچز کے کامیاب انعقاد کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وہ اس موقع پر اسٹیڈیم کا رخ کرنے والے تمام تماشائیوں کو بھی مبارکبادپیش کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے محدود تعداد میں داخلے کی اجازت کے باوجود نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں زبردست کرکٹ ماحول بنائے رکھا۔ اس دوران شہر کراچی کے باسیوں نے میدان میں پھینکی گئی ہر گیند کو خوب سراہااور اس ایونٹ سے پوری قوم کی جذباتی وابستگی کی بھرپور عکاسی کی۔

    سلمان نصیر نے کہا انہیں علم ہے کہ قواعد کے مطابق بارہ سال سے کم عمر بچوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں تھی مگر انہیں یقین ہے کہ 12 سے 16 مارچ تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ میچ کے لیے ہر عمر کے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی اپنے مداحوں کی قدر اور ان کا احترام کرتا ہے۔وہ اس موقع پر ایونٹ کے پہلے مرحلے میں انتھک محنت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے والے پی سی بی کے تمام عملہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔

    قبل ازیں ٹریفک کی موثر روانی اور آگاہی کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیاسی ٹی او لاہور منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 11 ڈی ایس پیز، 90 انسپکٹرز فرائض سرانجام دیں گے، کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور متبادل راستوں پر 700 سے زائد وارڈنز تعینات ہونگے، رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20فورک لفٹرز، 5بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے، شائقین کرکٹ کی سہولت اور باآسانی اسٹیڈیم تک رسائی کیلئے 05 پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے گئے ہیں، پارکنگ اسٹینڈز سے شٹل سروس کے ذریعے شائقین کرکٹ قذافی اسٹیڈیم پہنچ سکیں گے، سٹی ٹریفک پولیس روائتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی،کینال روڈ، جیل روڈ، وحدت روڈ، ایم ایم عالم روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گیں، راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6 کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا، شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے،

  • آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا

    آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا-

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے مطابق 18 رکنی فل اسٹرینتھ ٹیم میں پیٹ کمنز کپتان اور اسٹیو سمتھ نائب کپتان ہوں گے آسٹن اگر، اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، کیمرون گرین، مرکس ہیرس ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ جوش ہیزل ووڈ، ٹروس ہیڈ،عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نیتھن لیون بھی اسکواڈ میں شامل ہوں گے جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں مچل مارش،مائیکل نیسر، مچل اسٹارک، مچل سویمسن اور ڈیوڈ وارنر ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

    آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا نیا شیڈول جاری

    آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

    سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 27 فروری کو بذریعہ چارٹرڈ پرواز اسلام آباد پہنچے گی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔

    دورہ پاکستان: کھلاڑی اپنی فیملیز کیساتھ مشاورت کریں گے اور اپنے جواب کے ساتھ واپس…

    وائٹ بال سیریز کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ کے کھلاڑی 24 مارچ کو پاکستان پہنچیں گے اور تمام کھلاڑی اپنی آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کے دیگر ارکان سے مل سکیں گے دونوں ٹیموں کے مابین ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    دوسری جانب سابق آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر کی جگہ 6 امیدوار میدان میں آگئے، لینگر کے مستعفی ہوجانے پر سی اے کی مشکل آسان ہوگئی بورڈ حکام اب 6 امیدواروں سے موزوں فرد کا چناؤ کرپائیں گے، زیادہ امکان فوری طور پر عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے کا ہے-

    کینگروز کو پاکستانی سرزمین پرعرصہ دراز سے نہ کھیلنے کا قرض چکانا ہوگا ،جیف لاسن

    آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی.ممکنہ امیدواروں میں ٹریور بیلس، جیسن گلیسپی، رکی پونٹنگ، گریگ شیپرڈ، مائیکل ڈی وینوٹو اور اینڈریو مکڈونلڈ شامل ہیں دوسری جانب لینگر نے اپنے استعفے میں شدید اور جذباتی الفاظ تحریر کرنے پر معذرت کرلی سابق کوچ نے اپنے استعفے میں میں سپورٹ کی کمی کا شکوہ کرتے ہوئے اپنے دور میں حاصل کردہ کامیابیوں کو اپنا فخر بھی قرار دیا تھا، انھوں نے مستعفی ہونے کے معاملے پر ہیدا ہونے والی شدید صورتحال پر معذرت بھی کی۔

    انھوں نے امید بھی ظاہر کی کہ جن حالات میں انھوں نے ٹیم سنبھالی تھی وہ اس سے بہتر پوزیشن میں اسے چھوڑ کر جارہے ہیں۔ان کا یہ خط اتوار کو مقامی میڈیامیں شائع بھی ہوا ہے، انھیں 6 ماہ کا محدود معاہدہ آفر کیا گیا تھا جسے قبول کرنے سے انھوں نے انکار کردیا تھا۔

    اپنے کوچنگ انداز کے سبب میڈیا میں ہونے والی پیشگوئیوں سے متعلق انھوں نے تسلیم کیاکہ ٹیم ایسا کوچ چاہتی تھی جس کی سمت مختلف ہو، میں نے ہمیشہ دیانتداری کے ساتھ اپنا کام کیا، خوشی اس بات کی ہے کہ ٹیم کو ایک اچھی پوزیشن پر چھوڑ کر جارہا ہوں، مختصر مدت کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کی تاکہ بورڈ فوری طور پر نئے کوچ کا تقرر کرے جوکہ آنے والے اہم معرکوں کیلیے ٹیم کو تیار کرے۔

    دورہ پاکستان:آسٹریلوی کرکٹرزنےسیکیورٹی کےحوالےسےپھرتشویش ظاہرکردی

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی،لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے پندرہویں میچ میں جیسن روئے کی شاندار سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی شہر قائد کے نیشنل اسسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    پی ایس ایل 7 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوجیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    قلندرز کے دونوں اوپنرز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔فخر نے 45 بالز پر 70 رنز کی اننگز کھیلی اور غلام مدثر کے بال پر آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ 27 بالز پر32 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے اسی طرح کامران غلام اور محمد حفیظ نے بالترتیب 19، 8 اسکور بنائے-


    ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے شیڈول کے مطابق کراچی میں لیگ کا آخری میچ ہے جبکہ دیگر مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں جنہیں تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا ساتھ حاصل ہے جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ہیں جن کا ساتھ مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ دیں گے۔

    ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آبادیونائیٹڈ 5 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ لاہور قلندرز تیسرے نمبرپر موجود ہے جب کہ کوئٹہ کا نمبر پانچواں ہے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ

    سرفراز احمد(کپتان)، جیمز ونس، احسن علی، جیسن روئے، افتخار احمد، شاہد آفریدی، محمد نواز، لک ووڈ، جیمز فلکنر، غلام مدثر

    لاہور قلندرز اسکواڈ

    شاہین آفریدی(کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، پل سولٹ، ہیری بروک ڈیوڈ وائز، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان