Baaghi TV

Category: کھیل

  • میچ ریفری  کے خلاف کارروائی کی جائے، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا

    میچ ریفری کے خلاف کارروائی کی جائے، پی سی بی نے آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے ایشیا کپ 2025 کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کے مطالبے پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قومی ٹیم ان کی نگرانی میں کوئی میچ نہیں کھیلے گی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل یعنی آئی سی سی کو دوسرا خط بھیج دیا ہے جس میں بورڈ نے اپنے ابتدائی مطالبے کو نہ ماننے پر سخت ردعمل ظاہر کیاخط میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پائی کرافٹ کے خلاف تحقیقات محض رسمی کارروائی ہیں جنہیں تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

    پی سی بی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر متنازعہ ریفری کو ہٹایا نہ گیا تو پاکستان ایسے تمام میچز کا بائیکاٹ کرے گا جن میں وہ نگرانی کریں گے،آئی سی سی کی انکوائری میں نہ تو تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور نہ ہی متعلقہ فریقین سے مشاورت کی گئی، پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام خدشات کو مکمل طور پر دور کیا جائے اور اس مطالبے کی باضابطہ منظوری کے بعد ہی پاکستان کھیلنے پر آمادہ ہوگا۔

    دوسری جانب، پی سی بی کے ترجمان عامر میر نے وضاحت کی ہے کہ مشاورت کا عمل جاری ہے اور پاکستان کی شرکت سے متعلق حتمی فیصلہ میچ سے قبل کرلیا جائے گا فیصلہ ہمیشہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا۔

    یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان بدھ کو دبئی میں اپنے آخری گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات کا سامنا کرنے والا ہے۔

    ادھربھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی سے متعلق سخت مؤقف اختیار کر لیا ہےبھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادو نے اے سی سی کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت ایشیا کپ جیتتا ہے تو وہ محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کریں گےٹرافی پریزنٹیشن میں محسن نقوی کی موجودگی ناقابلِ قبول ہوگی۔

  • ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے  افغانستان کو 8 رنز سے شکست دی

    ایشیا کپ 2025: بنگلہ دیش نے افغانستان کو 8 رنز سے شکست دی

    ایشیا کپ 2025 کے 9ویں میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 8 رنز سے شکست دے دی۔

    دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔ تنزید حسین نے 31 گیندوں پر شاندار 52 رنز اسکور کیے، سیف حسن نے 30 اور توحید ہردوئے نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 146 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ رحمٰن اللہ گرباز 35 اور عظمت اللہ عمرزئی 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ بنگلہ دیش کے مستفیظ الرحمٰن نے 3 جبکہ نسیم احمد، تسکین احمد اور راشاد حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اس کامیابی کے بعد گروپ بی کی صورتحال دلچسپ ہو گئی ہے۔ سری لنکا 2 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، بنگلہ دیش 3 میچز کھیل کر 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ افغانستان کے 2 پوائنٹس ہیں۔اب 18 ستمبر کو افغانستان اور سری لنکا کے درمیان میچ گروپ بی سے سپر فور میں پہنچنے والی ٹیموں کا فیصلہ کرے گا۔

    لکسمبرگ کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان

    ایشیا کپ: پاکستان اور یو اے ای میچ کا تنازع حل، نئے ریفری مقرر

    آزاد کشمیرکے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس

    اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس، قطر پر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

    اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس، قطر پر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

  • ایشیا کپ: پاکستان اور یو اے ای میچ کا تنازع حل، نئے ریفری مقرر

    ایشیا کپ: پاکستان اور یو اے ای میچ کا تنازع حل، نئے ریفری مقرر

    ایشیا کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ سے قبل پیدا ہونے والا تنازع حل ہو گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے میچ ریفری کی تبدیلی کا مطالبہ منوانے کے بعد بدھ کو یو اے ای کے خلاف کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کے مطالبے پر اینڈی پائی کرافٹ کی جگہ اب رچی رچرڈسن میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست مسترد کرتے ہوئے پائی کرافٹ کو ہٹانے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے حکومت سے مشاورت کے بعد ایونٹ سے دستبرداری پر غور کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے خط کے ذریعے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ پائی کرافٹ کو ایشیا کپ سے نہیں ہٹایا جائے گا۔یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب پاک بھارت میچ کے دوران پائی کرافٹ نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سلمان آغا کو ہدایت دی تھی کہ بھارتی کھلاڑیوں سے ہینڈ شیک نہ کیا جائے، اور پاکستانی میڈیا منیجر کو بھی کہا تھا کہ یہ سب ریکارڈ نہ ہو۔

    بعد ازاں پاکستانی میڈیا منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کو تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر بتایا گیا کہ یہ ہدایات بھارتی بورڈ اور حکومت کی جانب سے آئی تھیں۔

    آزاد کشمیرکے حالات خراب کرنے کی کسی بھی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس

    اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا اجلاس، قطر پر حملے پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ

    پاک-ایران اقتصادی کمیشن کا تجارت 10 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے پر اتفاق

    مسلم دنیا کو نیٹو طرز کا اتحاد ، قطر پر حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا: خواجہ آصف

  • ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ: پاکستان کی پریس کانفرنس منسوخ، ریفری تنازع برقرار

    ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ: پاکستان کی پریس کانفرنس منسوخ، ریفری تنازع برقرار

    ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یو اے ای کے خلاف میچ سے قبل شیڈول پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی۔

    ٹیم ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں نے آج شام ساڑھے 7 بجے پریس کانفرنس کرنا تھی، تاہم اسے باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا۔ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ کل (بدھ کو) کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ ایشیاء کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے رویے پر تنازع پیدا ہوا تھا۔ پائی کرافٹ نے ٹاس سے پہلے کپتان سلمان علی آغا کو کہا تھا کہ ہینڈ شیک نہیں ہوگا، جس کے بارے میں بعد ازاں ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل نے بتایا کہ یہ بھارتی بورڈ کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی سے پائی کرافٹ کو ہٹانے کا باضابطہ مطالبہ کیا تھا، لیکن آئی سی سی نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے۔پاکستان اور یو اے ای کے میچ کے لیے ریفری کون ہوگا، اس کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔ادھر ٹیم نے پریس کانفرنس منسوخ کرنے کے باوجود معمول کے مطابق ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

    امریکی ناظم الامور کا قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    بانی پی ٹی آئی سے جیل میں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر تفتیش

  • بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصاویر لینے سے گریز

    بھارتی کرکٹرز کا پریکٹس سیشن میں بھی پاکستانی نیٹ بولرز کیساتھ تصاویر لینے سے گریز

    ایشیا کپ میں شریک بھارتی کرکٹرز دبئی میں پریکٹس کے دوران پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ رابطے اور تصاویر لینے سے بھی مکمل طور پر گریز کر رہے ہیں۔

    یہ رویہ اس وقت سامنے آیا جب چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی ایشین کرکٹ کونسل اور پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ ہاتھ ملانے کی تصویر وائرل ہوئی، جس پر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے شدید ردعمل دیا،دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں بھارتی ٹیم پریکٹس کیلئے پہنچتی ہے تو متحدہ عرب امارات میں مختلف کلبس سے کھیلنے والے کھلاڑی بولنگ کرانے آتے ہیں جن پر بھارتی ٹیم انتظامیہ نے پابندی لگا دی ہے کہ اپنے اسمارٹ فونز سے پلئیرز کی تصویر نہ لی جائے۔

    دبئی میں بھارتی ٹیم انتظامیہ نے نہ صرف نیٹ بولرز پر کے اسمارٹ فونز استعمال کرنے پر پابندی لگائی ہے بلکہ پریکٹس کرانے والے پلیئرز کے اسمارٹ فونز بھی بھارٹی ٹیم انتظامیہ اپنے قبضے میں لے لیتی ہے اور جب ٹیم پریکٹس ختم کرتی ہے تو سامان پیک کرنے کے بعد، نیٹ بولرز کو اسمارٹ فون وآپس کیے جاتے ہیں،بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ کسی قسم کی تصاویر یا دوستانہ گفتگو سے اجتناب کریں۔

    چھ جہاز گر گئے جنگ ہار گئے اب کہتے ہیں کرکٹ میں ہاتھ نہیں ملائیں گے، وزیر اطلاعات

    آئی سی سی اکیڈمی کے ذرائع کے مطابق نیٹ سیشن میں مختلف ممالک کے بولرز شامل ہوتے ہیں جن میں پاکستان، افغانستان، بنگلا دیش، سری لنکا اور بھارت کے کھلاڑی شامل ہیں اور ماضی میں تصاویر کھینچنا معمول کی بات رہی ہےگزشتہ چیمپئنز ٹرافی دبئی لیگ میں پاکستانی نیٹ بولرز نے ویرات کوہلی اور دیگر بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی لی تھیں، مگر اب بھارتی بورڈ کے دباؤ کے تحت کھلاڑیوں کا رویہ بدل گیا ہے۔

    سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ سیف اللہ قصوری سیلاب متاثرہ علاقے میں پہنچ گئے

  • جوئے کی تشہیر کا معاملہ،  بھارت میں بھی کارروائی، بڑے کرکٹرز کو نوٹس جاری

    جوئے کی تشہیر کا معاملہ، بھارت میں بھی کارروائی، بڑے کرکٹرز کو نوٹس جاری

    آن لائن بیٹنگ (جوئے) کی ایپ کی تشہیر کے کیس میں بھارت کے معروف سابق کرکٹرز اور اداکار کو طلب کر لیا گیا ہے۔

    انڈیا کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے سابق کرکٹرز رابن اُتھپا اور یووراج سنگھ جبکہ معروف اداکار سونو سود کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے، رابن اُتھپا کو 22 ستمبر، یووراج سنگھ کو 23 ستمبر جبکہ سونو سود کو 24 ستمبر کو پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہےیہ کیس مبینہ غیر قانونی آن لائن بیٹنگ ایپ 1xBet سے متعلق ہے۔

    اس سے قبل ایجنسی سابق کرکٹرز سریش رائنا اور شیکھر دھون سے بھی تفتیش کر چکی ہے پیر کو سابق ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ اور اداکارہ میمی چکرورتی کا بیان ریکارڈ کیا گیا جبکہ منگل کو بنگالی اداکار انکُش ہزرا بھی ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے، اداکارہ اور 1xBet کی انڈیا برانڈ ایمبیسڈر اروشی روٹیلا کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ تاحال پیش نہیں ہوئیں۔

    تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مبینہ غیر قانونی جوئے کی ایپس سرمایہ کاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے اور بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری میں ملوث ہیں کمپنی کے مطابق 1xBet عالمی شہرت یافتہ جوئے کی ایپ ہے جو گزشتہ 18 برسوں سے جوئے کی انڈسٹری میں کام کر رہا ہے اور اس کی ویب سائٹ و ایپ 70 زبانوں میں دستیاب ہے۔

  • کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع، بھارتی بورڈ عہدیدارکا انوکھا جواز

    کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے کا تنازع، بھارتی بورڈ عہدیدارکا انوکھا جواز

    اتوار 14 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا اہم میچ کھیلا گیا جس میں بھارتی ٹیم نے اسپورٹس مین اسپرٹ کو مکمل طور پر نظر انداز کرڈالا،اب اس تنازع پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سینئر عہدیدار نے بیان جاری کیاہے-

    بی سی سی آئی کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ اس قسم کا کوئی قانون نہیں جو کھلاڑیوں کو زبردستی مخالف ٹیم سے ہاتھ ملانے پر مجبور کرے،دیکھیے اگر آپ کھیل کے قوانین کے حساب سے دیکھیں تو اس میں ایسا کچھ نہیں ہے کہ اپوزیشن سے ہاتھ ملانا ضروری ہے یہ ایک جذبہ خیر سگالی اور ایک طرح کا کنونشن ہے، قانون نہیں، جس پر دنیا بھر میں کھیلوں کے میدان میں عمل کیا جاتا ہے،اگر اس قسم کا کوئی قانون ہے ہی نہیں تو بھارت کرکٹ ٹیم کسی ایسی اپوزیشن سے ہاتھ ملانے کی پابند نہیں ہے جس کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہونے کی تاریخ رہی ہو۔

    بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، اسحاق ڈار

    واضح،رہےکہ،پاکستان کے خلاف اس میچ میں بھارت کو 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی لیکن بھارتی کپتان سوریا کمار نے ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان سے ہاتھ نہ ملایا جب کہ بھارتی ٹیم نے میچ ختم ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے روایت کے مطابق ہاتھ نہ ملایا،اس سے قبل چند روز پہلے دبئی اسٹیڈیم میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ہاتھ ملایا تھا جس پر بھارت میں انہیں کڑی تنقید اور سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

    تقریروں سے آگے بڑھ کر واضح روڈ میپ دینا ہوگا،اسحاق ڈار

  • ایشیا کپ 2025: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دیدی

    ایشیا کپ 2025: یو اے ای نے عمان کو 42 رنز سے شکست دیدی

    ایشیا کپ 2025 میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے محمد وسیم اور عالیشان شرافو کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت عمان کو 42 رنز سے ہرادیا۔

    ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یو اے ای نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ جواب میں عمان کی ٹیم 19ویں اوور میں 130 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔یو اے ای کی اننگز میں کپتان محمد وسیم نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 69 رنز اسکور کیے، جبکہ عالیشان شرافو نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ محمد زوہیب نے 21 اور ہرشیت کوشک نے 19 رنز جوڑے۔ عمان کی جانب سے جیتن رامانندی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں عمان نے محض 7 رنز پر پہلی وکٹ گنوائی اور بعد ازاں وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ آریان بشت 24 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان جتندر سنگھ اور ونائیک شکلا نے 20، 20 رنز بنائے۔یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 23 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔ حیدر علی اور محمد جواداللہ نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ محمد روہید نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    ٹرمپ کا نیو یارک گورنر کی ممدانی کی حمایت پر سخت ردعمل، فنڈز روکنے کی دھمکی

    ٹرمپ کا نیو یارک گورنر کی ممدانی کی حمایت پر سخت ردعمل، فنڈز روکنے کی دھمکی

    دوحہ میں شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کی اہم ملاقات

  • بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے رویے پر ردعمل دینے میں تاخیر، پی سی بی ڈائریکٹر معطل

    بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے رویے پر ردعمل دینے میں تاخیر، پی سی بی ڈائریکٹر معطل

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے رویے پر ردعمل دینے میں تاخیر پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو گزشہ روز بھارت کے خلاف میچ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر آئی سی سی کو خط دیر سے لکھنے پر برطرف کیا،عثمان واہلہ کو ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے حوالے سے ردعمل دینے میں تاخیر پر معطل کیا گیا۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔

    تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ، 5 افراد جاں بحق

    ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد سخت مؤقف اپناتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری طور پر نہ ہٹایا گیا تو پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے مزید میچز میں شرکت نہیں کرے گی۔

    واضح رہے پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے،میچ کے اختتام پر منیجر نوید اکرم چیمہ نے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل سے تحفظات کا اظہار کیا تھا جس پر اینڈریو رسل نے کہا تھا کہ ہمیں بھارتی بورڈ سے ہدایات ملی ہیں اور پھر کہا یہ اصل میں یہ ہدایات بھارتی حکومت کی جانب سے ملی ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری کا فودان یونیورسٹی شنگھائی کا دورہ،خطاب

  • بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی رد عمل فطری تھا،مائیک ہیسن

    بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی رد عمل فطری تھا،مائیک ہیسن

    پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے بھارتی ٹیم کے دوران میچ اور اختتام پر رویئے کو انتہائی مایوس کن قرار دے دیا۔

    پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پاک بھارت میچ کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم میچ کے بعد بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کے لیے تیار تھے تاہم بھارتی کھلاڑی ہاتھ ملائے بغیر ہی چلے گئےبھارتی کرکٹ ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ڈریسنگ روم میں چلی جو انتہائی مایوس کن ہے بھارتی ٹیم کے اس رویئے پر ہم نے کپتان سلمان علی آغا کو اختتامی تقریب میں نہیں بھیجا، بھارتی ٹیم نے جو حرکت کی اس پر پاکستانی رد عمل فطری تھا۔

    پاکستان ٹیم انتظامیہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ ریفری کو بھارتی کھلاڑیوں کے رویئے کی شکایت کر بھی کر دی جس میں بھارتی کپتان اور کھلاڑیوں کے رویئے کی تفصیلات فراہم کی گئیں۔

    ادھر، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی روح کے منافی ہے،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ کی کمی دیکھنے کو ملی، جو بالکل مایوس کن ہے،کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا کھیل کی روح کے منافی ہے تاہم امید ہے آئندہ فتوحات کا جشن تمام ٹیمیں ساتھ منائیں گی۔

    بھارتی ٹیم کے کپتان نے ٹاس کے موقع پر پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا اور پھر میچ جیتنے کے بعد بھی بھارتی کھلاڑی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ، ملائےبغیر ڈریسنگ روم میں چلے گئے تھے جو کھیل کے آداب کی کھلی خلاف ورزی ہے،عوام اور کرکٹ کے حلقوں نے بھی اس نوعیت کے بھارتی رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔

    سیلاب ہمیں ایک بار پھر زراعت اور معیشت میں پیچھے دھکیل گیا ،احسن اقبال

    پاکستانی عوام نے سوشل میڈیا پر بھارتی ٹیم کے اس رویے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بھارت نے کھیل کو سفارتی محاذ میں بدلنے کی کوشش کی ہے جو کرکٹ جیسے مقبول کھیل کے شایانِ شان نہیں،شائقین نے مطالبہ کیا کہ آئی سی سی کو اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات نہ ہوں،سابق کرکٹرز اور ماہرین نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیا۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق کھیل میں جیت اور ہار ایک معمول ہے، لیکن باہمی عزت اور روایتی اقدار سے روگردانی کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

    پاک بھارت میچ کے اختتام پر جب بھارت نے پاکستان کے خلاف فتح حاصل کی تو 47 رنز پر ناٹ آؤٹ اننگز کھیلنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو اور 10 رنز پر کھیلنے والے شیوم دھوبے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی میدان سے باہر چلے گئےسوریا کمار یادیو نے میدان سے باہر پہنچتے ہی باقی بھارتی کھلاڑیوں کو بھی ڈریسنگ میں بُلا لیا۔ تاہم اس دوران پاکستانی ٹیم میدان میں ہی موجود رہی،اس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے ٹاس کے موقع پر بھی پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔