Baaghi TV

Category: کھیل

  • بھارت کاپاکستانی ٹیم کو نئے تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش

    بھارت کاپاکستانی ٹیم کو نئے تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش

    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہینڈ شیک تنازع ختم ہونے کے 24 گھنٹے بعد بھارتی میڈیا اور آئی سی سی میں کام کرنے والے بھارتی افسران نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اور تنازع میں ملوث کرنے کی کوشش کی ہے۔

    جیو ٹی وی کے مطابق آئی سی سی کی جانب سےمیچ ریفری کی معذرت کے دوران ویڈیو بنانے اور اسے میڈیا میں ریلیز کرنے پر اعتراض کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دبئی میں بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ایشیا کپ کے میچ سے قبل جب آئی سی سی حکام، ٹیم انتظامیہ کی موجودگی میں میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معذرت کی، اس وقت پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر نعیم گیلانی نے ٹورنامنٹ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پلیئرز میچ آفیشلز ایریا میں فلم بندی کی۔

    آئی سی سی نے بدھ کو ہونے والے میچ سے قبل کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز ایریا (پی ایم او اے) کے پروٹو کول کی’بدانتظامی‘ اور’متعدد خلاف ورزیوں‘ کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک ای میل بھیجی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے سی ای او سنجوگ گپتا نے پی سی بی کو لکھا ہے کہ پاکستانی ٹیم انتظامیہ کے ایک رکن میچ کے دن پی ایم او اے کی بار بار خلاف ورزیوں کے قصوروار قرار پائے ہیں۔

  • ٹی20 ایشیاء کپ: سری لنکا سے شکست کے بعد افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر

    ٹی20 ایشیاء کپ: سری لنکا سے شکست کے بعد افغانستان ٹورنامنٹ سے باہر

    ٹی20 ایشیاء کپ میں سری لنکا نے افغانستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، شکست کے بعد افغانستان کی ٹیم سُپر فور مرحلے سے باہر ہوگئی۔

    ابوظبی میں کھیلے گئے گروپ بی کے اہم میچ میں افغان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 169 رنز اسکور کیے، یوں سری لنکا نے 170 رنز کا ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر حاصل کرلیا۔گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلادیش نے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا، سری لنکا نے 170رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کر لیا، کوشال مینڈس نے 74رنز بنائے، کمیندو مینڈس نے26 رنز اسکور کیے،

    پہلے بیٹنگ میں افغانستان نے 8 وکٹ پر 169رنز اسکور کیے، افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز بنائے۔19ویں اوور کے اختتام پر افغانستان کا اسکور 137 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ تھا، لیکن آخری اوور میں نبی نے دُنتھ ویلا لاگے کو نشانہ بناتے ہوئے پانچ 5 چھکے لگائے، یوں ٹیم کا اسکور 169 تک پہنچا دیا، افغانستان کی اننگز کےآخری اوور میں 32 رنز بنے۔

    غزہ میں اسرائیلی حملے، مزید 48 فلسطینی شہید

    برطانوی سیکرٹری داخلہ کی غیر قانونی مہاجرین پر کڑی تنقید

    برطانوی سیکرٹری داخلہ کی غیر قانونی مہاجرین پر کڑی تنقید

    امریکا نے فینٹانل اجزا اسمگلنگ پر بھارتی بزنس ویزے منسوخ کر دیے

  • فیفا نے فٹ بال ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کر دی

    فیفا نے فٹ بال ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کر دی

    انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) نے فٹ بال ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے-

    رینکنگ کی تازہ فہرست کے مطابق پاکستان دو درجے اوپر جبکہ بھارت ایک درجے نیچے چلا گیا ہے،اسپین نے ارجنٹینا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کی نمبر ون ٹیم کا اعزاز حاصل کیا ہےا سپین کے حصے میں یہ اعزاز گزشتہ 11 سالوں کے دوران پہلی مرتبہ آیا ہے،اس سے قبل اسپین دوسرے جبکہ ارجنٹیا پہلے نمبر پر تھا جو تنزلی کا شکار ہو کر اب تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

    https://x.com/FIFAWorldCup/status/1968586486703603935

    فہرست میں دوسری پوزیشن فرانس کی ہے جو پہلے تیسرے نمبر پر تھافیفا کی رینکنگ میں انگلینڈ چوتھی، پرتگال پانچویں، برازیل چھٹی، نیدرلینڈز ساتویں، بیلجیئم آٹھویں، کوشیا نویں، جبکہ اٹلی دسویں پوزیشن پر ہیں،تنزلی کا شکار ہونے والی بڑی ٹیموں میں ارجنٹینا، برازیل، اور جرمنی شامل ہیں، جرمنی 3 نمبر کھو کر ٹاپ 10 کی کیٹیگری سے ہی باہر ہو چکا ہے۔

    پاکستان کی فٹ بال ٹیم کی پوزیشن میں دو درجے بہتری آئی ہے۔ نئی رینکنگ میں قومی ٹیم 201 سے ترقی پاتے ہوئے 199 نمبر پر آ گئی ہےجہاں پاکستان کی پوزیشن میں دو درجے بہتری آئی ہے، وہیں بھارت ایک درجے نیچے چلا گیا ہے گزشتہ رینکنگ میں بھارت 133ویں نمبر پر تھا جبکہ نئی رینکنگ میں اس کی پوزیشن 134 ہے تنزلی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس دوران بھارت صرف ایک ہی میچ جیت پایا ہے۔

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

    جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین مقابلے کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی،پہلی تھرو کے بعد ان کی ساتویں پوزیشن تھی جبکہ دوسری باری میں ان کا تھرو فاؤل ہوگیا،ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہی،میڈل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے ارشد ندیم کا ابتدائی تین باریوں کے بعد ٹاپ آٹھ میں رہنا ضروری تھا۔

    بھارت کے نیرج چوپڑانے 83.65 میٹر کی پہلی تھروپھینکی امریکی کھلاڑی نے 86.67میٹر کی سب سےبڑی تھروپھینکی،بھارتی کھلاڑی سچن،یادیونے86.27میٹرکی تھرو پھینکی،ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ فائنل میں تمام کھلاڑیوں نے اپنی پہلی تھرو مکمل کرلی،نیرج چوپڑانے 84.3 میٹر کی دوسری تھروپھینکی،بھارتی کھلاڑی سچن یادیو کی دوسری تھرو ضائع ہوگئی،ارشد ندیم نے 82.75 میٹر کی تیسری تھروپھینکی،نیرج چوپڑا کی تیسری تھرو ضائع ہو گئی۔

    ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکوٹ نے 88.16 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل جیت لیا،گرینیڈا کے اینڈرسن پیٹرس نے 87.38 میٹر کی تھرو سے سلور میڈل جیتا،امریکہ کے کرٹیس تھامسن نے 86.67 میٹر کی تھرو لگا کر کانسی کا تمغہ جیتابھارت کے نیرج چوپڑا 84.03 میٹر کی تھرو کے ساتھ 8 ویں نمبر پر رہے،قومی اتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ جیولن مقابلے میں 10 ویں نمبر پر رہے۔

  • ہم ہر قسم کے چیلنج کے لیے تیار ہیں،سلمان علی آغا

    ہم ہر قسم کے چیلنج کے لیے تیار ہیں،سلمان علی آغا

    ایشیاکپ 2025 کے گروپ مرحلے میں پاک-بھارت ٹاکرے کے دوران کشیدگی کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے واضح کیا ہے کہ ہم روایتی حریف کے خلاف میچ کے لیے تیار ہیں اور ہم ہر قسم کے چیلنج کے لیے تیار ہیں-

    پاکستان نے گزشتہ روز اپنے آخری گروپ اے کے میچ میں متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کی، جہاں وہ راؤنڈ رابن فارمیٹ میں گروپ بی کی دو ٹیموں سے بھی مقابلہ کریں گےبھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ کرکٹ 2013 سے معطل ہے اور دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آتی ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے یو اے ای کے خلاف 41 رنز کی فتح کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ،ہم روایتی حریف کے خلاف میچ کے لیے تیار ہیں اور ہم ہر قسم کے چیلنج کے لیے تیار ہیں،ہم صرف اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، اگر ہم اچھی کرکٹ کھیلیں، جیسی ہم نے پچھلے چند مہینوں میں کھیلی ہے، تو میرا خیال ہے ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف اچھے کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں،متحدہ عرب امارات کے خلاف صرف فخرزمان نصف سینچری بنانے میں کامیاب رہے لیکن باقی ٹاپ آرڈر پورے ٹورنامنٹ میں ناکام دکھائی دیا جب کہ اوپنر صائم ایوب مسلسل تینوں میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئےہمیں اپنی بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی، ہم نے میچ تو جیت لیا لیکن ہمیں مڈل آرڈر میں اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، یہ انتہائی تشویش ناک بات ہے اور اس پر ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو ایشیا کپ کے گروپ مرحلے میں 7 وکٹوں سے آسانی سے شکست دی تھی، تاہم اس دوران ٹاس کے وقت اور میچ کے اختتام نے بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی پر تنازع کھڑا ہوگیاپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوراً ہٹانے کا مطالبہ کیا اور یہاں تک کہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے پر بھی غور کیا۔

    پی سی بی کی جانب سے کہا گیا کہ پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا سے کہا تھا کہ وہ بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو سے میچ سے پہلے ہاتھ نہ ملائیں،یہ معاملہ اس وقت طے پایا جب پی سی بی نے کل کے میچ سے قبل کہا کہ پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے منیجر اور کپتان سے حالیہ پاک بھارت میچ کے دوران پیدا ہونے والے تنازع پر معافی مانگ لی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان ٹورنامنٹ میں تیسری بار بھی مدمقابل ہوسکتی ہیں، اگر دونوں ٹیمیں 28 ستمبر کو ہونے والے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

  • صائم ایوب صفر پر آؤٹ، شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر

    صائم ایوب صفر پر آؤٹ، شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر

    پاکستانی اوپنر صائم ایوب یو اے ای کے خلاف میچ میں صفر پر آؤٹ ہو کر شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کر گئے۔

    صائم ایوب مسلسل تیسری بار بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے، جہاں انہیں جنید صدیق نے پانچویں گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ یہ ان کے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر میں آٹھواں موقع ہے جب وہ صفر پر آؤٹ ہوئے، جو کہ شاہد آفریدی کے ریکارڈ کے برابر ہے۔سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ عمر اکمل کے پاس ہے، جنہوں نے 84 میچز میں 10 بار یہ خفت اٹھائی۔شاہد آفریدی نے 98 میچز میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہو کر یہ ریکارڈ بنایا تھا، جسے صائم ایوب نے محض 44 اننگز میں برابر کر دیا۔

    کامران اکمل تیسرے نمبر پر ہیں، جو 58 میچز میں 7 بار بغیر رن بنائے پویلین لوٹے۔محمد حفیظ اور بابر اعظم بھی 7، 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔زمبابوے کے رچرڈ نگاراوا نے 2024 میں ایک کیلنڈر سال میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ بنایا۔ وہ 20 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں میں 6 بار بغیر رن بنائے پویلین واپس گئے۔

    کشمیری حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ مرحوم کی زندگی پر ایک نظر

    چیئرمین پی ٹی اے کی برطرفی کے خلاف اپیل، کل سماعت ہوگی

    دورہ چین، صدر زرداری کا اُرومچی پہنچنے پر شاندار استقبال

    افغانستان میں فائرنگ کے دوران بی ایل اے کمانڈر استاد مرید ہلاک

  • ایشیا کپ: ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی پاکستانی ٹیم سے معافی،وڈیو جاری

    ایشیا کپ: ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی پاکستانی ٹیم سے معافی،وڈیو جاری

    ایشیا کپ میں متنازع فیصلے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے منیجر اور کپتان سے معافی مانگ لی۔

    معافی کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جاری کی ہے۔پی سی بی کے مطابق اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے پاکستان بمقابلہ بھارت میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ سے روکنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ’مس کمیونیکیشن‘ کا نتیجہ تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ کے دوران ریفری کے رویے پر شدید احتجاج کیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اس معاملے پر مشاورت کے لیے رمیز راجہ اور نجم سیٹھی کو طلب کیا۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 14 ستمبر کے واقعے کو ضابطۂ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے انکوائری پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

    وزیرِ اعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری

    طالبان حکومت کا افغانستان میں انٹرنیٹ پر سخت کریک ڈاؤن، فائبر آپٹک کنکشن منقطع

    گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، کچے کے علاقے زیرِ آب

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

  • ایشیا کپ: پاکستان کی یو اے ای کو  شکست، بھارت سے مقابلہ شیڈول

    ایشیا کپ: پاکستان کی یو اے ای کو شکست، بھارت سے مقابلہ شیڈول

    ایشیا کپ 2025 میں پاکستان نے یو اے ای کو 41 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، اگلے مرحلے میں رسائی کے ساتھ ہی ٹیم کا ایک بار پھر روایتی حریف بھارت سے بھی میچ شیڈول ہو گیا ہے۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یو اے ای کی ٹیم پاکستان کے 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 105 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، حریف ٹیم کے راہول چوپڑا 35 اور دورو پراشار 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اسپنر ابرار احمد، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں، صائم ایوب اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا، تاہم فخر زمان کی شاندار ففٹی اور شاہین شاہ آفریدی کے برق رفتار 29 رنز ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت پاکستان ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔اوپنر بیٹر فخر زمان نے 36 گیندوں پر 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 2 چوکے اور 3 چھکے بھی لگائے، شاہین شاہ آفریدی نے ایک بار پھر پاکستانی کی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور مشکل وقت میں 14 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 29 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

    مڈل آرڈر بلے باز حسن نواز صرف 3 اور خوشدل شاہ اور محمد نواز4،4 رنز ہی بنا سکے، محمد حارث 14 گیندوں پر 18 رنز بنا کر جنید صدیق کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔یو اے ای کے جنید صدیق نے صرف 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ سمرنجیت سنگھ 3 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    ایشیا کپ کے 10ویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ٹاس جیت کرپاکستان کے خلاف فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ایشیا کپ میں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ ایک گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے میچ ریفری کو ہٹانے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ مذاکرات کے باعث میچ میں تاخیر ہوئی۔ٹاس کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ سچ پوچھیں تو پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، ہمارے لیے یہ ایک بہترین کھیلنے کا دن ہے، اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ (متحدہ عرب امارات) کمزور حریف ہے بلکہ ہماری توجہ اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، سفیان مقیم اور فہیم اشرف آج میچ نہیں کھیل رہے۔

    بنکاک ائیرپورٹ،پاکستانی شہری پر چینی خاتون کو چھونے کا الزام

  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام،نیرج چوپڑا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کا پہلا تھرو ناکام،نیرج چوپڑا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

    ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ 2025 کے جیولن تھرو ایونٹ میں پاکستان کے اولمپیئن ارشد ندیم اپنی پہلی کوشش میں مطلوبہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

    ارشد ندیم نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 76.99 میٹر کا تھرو کیا جو فائنل تک براہِ راست رسائی کے لیے مقررہ فاصلے 84.50 میٹر سے کم رہا،قواعد کے مطابق 84.50 میٹر یا اس سے زیادہ تھرو کرنے والے کھلاڑی براہِ راست فائنل میں جگہ بناتے ہیں، تاہم مجموعی طور پر 12 بہترین تھرو کرنے والے کھلاڑی بھی فائنل کے لیے اہل قرار پائیں گے۔

    ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیابھارتی میڈیا کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں نیرج چوپڑا نے 84.85 میٹر کی تھروپھینکی،دوسری جانب جرمن جولین کھلاڑی ویبر بھی فائنل میں پہنچ گئےانہوں نے اپنی دوسری باری پر 87.21 میٹر کی تھرو پھینکی۔

    بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پولیس ہائی الرٹ ہے،آئی جی خیبر پختونخوا

    چیمپیئن شپ کے شیڈول کے مطابق ارشد ندیم گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ بھارتی جیولن تھرو اسٹار نیرج چوپڑا گروپ اے میں حصہ لے رہے ہیں،ارشد ندیم کے گروپ میں بھارت کے 2 کھلاڑی روہت یادو اور یاش ویر سنگھ، عالمی نمبر 3 اینڈرسن پیٹرز، جولیس یگو اور لوئیس موریسیو ڈا سلوا بھی شامل ہیں۔

    ارشد ندیم نے ایونٹ سے قبل شاندار کارکردگی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو شیڈول ہے۔

    دریائے کنہار کے اطراف میں 200 فٹ تک تعمیرات پر پابندی

  • نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی رینکنگ جاری

    نئی ٹی ٹوئنٹی پلیئرزکی رینکنگ جاری

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹی 20فارمیٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں بنگلہ دیش نے افغانستان سے نویں پوزیشن چھین لی، بنگلہ دیش کو گزشتہ روز افغانستان کے خلاف فتح کا ثمر مل گیا،بنگلہ دیش ایک درجہ ترقی سے نویں جبکہ افغانستان ایک درجہ تنزلی سے دسویں پوزیشن پر چلا گیا-

    بھارت کے ابھیشیک شرما بیٹرز رینکنگ میں پہلے نمبرپر براجمان ہیں ، آل راؤنڈرز رینکنگ میں صائم ایوب4درجہ ترقی کے بعد 5 ویں نمبر پر پہنچ گئے، بابر اعظم دو درجے تنزلی سے چھبیسویں اور محمد رضوان پانچ درجے تنزلی سے تینتیسویں پوزیشن پر چلے گئے،حسن نواز 12 درجے تنزلی سے سینتالیسویں پوزیشن پر چلے گئے،صاحبزادہ فرحان 18 درجے ترقی پاکر پچپنویں پوزیشن پر آگئے۔

    وزیراعظم کی ڈپٹی گورنر ریاض سے ملاقات

    ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی نے نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی سے پہلی پوزیشن چھین لی،جیکب ڈفی تنزلی کے بعد دوسری پوزیشن پر چلے گئے۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کی تیسری پوزیشن برقرار ہےسفیان مقیم چار درجے ترقی سے گیارہویں اور ابرار احمد 11 درجے ترقی سے سولہویں پوزیشن پر آگئے۔

    اداکارہ عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر عوامی اعتراضات، پیمرا کی وضاحت جاری