Baaghi TV

Category: کھیل

  • ہدف کے تعاقب میں‌ شاہین رواں دواں

    ہدف کے تعاقب میں‌ شاہین رواں دواں

    ہدف کے تعاقب میں‌ شاہین رواں دواں

    باغی ٹی وی رپورٹ : نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں‌ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 174 رنز کا ہدف دے دیا جس کے تعاقب میں‌ گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری ہے.. پاکستان کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں‌اور 118 رنز بنا لییے ہیں ، محمد رضوان 60 پر اور خوش دل شاہ 2 رنز پر کریز پر موجود ہیں. 15 اوورز کا میچ ہو چکا ہے پانچ اووز میں‌ 56 رنز درکار ہیں.

    پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا، اوپنرز محمد رضوان اور حیدر علی نے 6 باونڈری شاٹس کھیلیں تاہم 40 کے مجموعی سکور پر حیدر علی کگلجین کی بال پر کیچ دے بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ آئے تو پچھلے میچ کی طرح اچھی اننگز کھیلیں، انہوں نے ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 10 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔ محمد رضوان کی شراکت میں حفیظ کی بیٹنگ جاری ہے۔
    تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر حکمت عملی تبدیل کی اور اس مرتبہ پہلے فیلڈن کا فیصلہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دیدی ہے ۔

    کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم میں3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔عبداللہ شفیق، عماد وسیم اور وہاب ریاض کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ قوم ٹیم میں حسین طلعت، محمد حسنین اور افتخار کو شامل کیا گیا ہے۔

    میزبان ٹیم کوسیریزمیں دو صفرکی برتری حاصل ہے آج کے میچ میں کیویزکی جیت سے پاکستان کووائٹ واش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حکمت عملی تبدیل کی اور اس مرتبہ فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس سے قبل دونوں میچز میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں ،عبداللہ شفیق، عماد وسیم اور وہاب ریاض کو ڈراپ کرتے ہوئے حسنین ، افتخار احمد اور حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

    شاداب خان کا کہناتھا کہ کندیشن مختلف ہے اور بہت سے پلیئر یہاں پہلی مرتبہ کھیل رہے ہیں ، پچھلے میچ میں حفیظ نے بہت ہی شاندار بیٹنگ کی تھی ،امید ہے کہ تمام نئے کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے سیکھ رہے ہون گے ۔

    کین ولیمسن کا کہناتھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں اور اچھا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے تاہم ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

  • وقار یونس دورہ نیوزی لینڈ ادھورا چھوڑ کر پاکستان واپس کیوں آئیں گے ؟

    وقار یونس دورہ نیوزی لینڈ ادھورا چھوڑ کر پاکستان واپس کیوں آئیں گے ؟

    وقار یونس دورہ نیوزی لینڈ ادھورا چھوڑ کر پاکستان واپس کیوں آئیں گے ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد اپنی فیملی سے ملنے کی غرض سے وطن واپس آجائیں گے۔وہ جون سے لے کر اب تک اپنی فیملی سے نہیں ملے۔

    وقار یونس کی فیملی رواں ہفتے پاکستان پہنچ جائے گی جنہیں 17 جنوری کو واپس آسٹریلیا روانہ ہونا ہے۔ باؤلنگ کوچ نے ٹیم منیجمنٹ سے درخواست کی تھی کہ وہ لاہور میں اپنی فیملی کے ساتھ کچھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

    وقار یونس 26 جنوری سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی سیریز سے قبل ایک بار پھر قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر منصور رانا کا کہنا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے فوری بعد ہمیں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کھیلنی ہے جو 14 فروری تک جاری رہے گی تاہم دوسری طرف وقار یونس جون کے بعد سے اب تک اپنی فیملی کو نہیں ملے،لہٰذاہم نے ان کی جلد وطن واپسی سے متعلق درخواست منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ کچھ وقت اپنے بچوں اور اہلیہ کے ساتھ گزار سکیں۔

    منصور رانا نے کہا کہ اگر وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ سے وطن واپس پہنچتے ہیں توپھر انہیں اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے محض ایک ہفتہ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کے لیے فیملیز پہلے آتی ہیں اور ماضی میں بھی ایسی کئی مثالیں ملتی ہیں کہ جس میں ہم نے ورک لائف بیلنس کے لیے اپنی ٹیم کے ساتھیوں کو رخصت دی ہو۔

  • تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

    تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے،نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میں تین وکٹوں کے نقصان پر 12 اوورز میں 90 رنز بنا لیے ہیں۔

    پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈکو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر مارٹن گپٹل اور ٹم سیفر ٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن 40 رنز کے مجموعے پر گپٹل حارث روف کی گیند پر شاداب کے ہاتھوں 19 رنز پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔

    ان کے بعد آنے والے کین ولیمسن صرف ایک سکور بنانے میں ہی کامیاب ہوئے اور 45 رنز کے مجموعے پر پولین پوٹ گئے ۔ ٹم سیفرٹ اپنے قدم وکٹ پر جما رہے تھے کہ فہیم اشرف نے خطرناک بال پھینک کر انہیں 35رنز پر بولڈ کر دیا ۔

    میزبان ٹیم کوسیریزمیں دو صفرکی برتری حاصل ہے آج کے میچ میں کیویزکی جیت سے پاکستان کووائٹ واش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حکمت عملی تبدیل کی اور اس مرتبہ فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس سے قبل دونوں میچز میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں ،عبداللہ شفیق، عماد وسیم اور وہاب ریاض کو ڈراپ کرتے ہوئے حسنین ، افتخار احمد اور حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

    شاداب خان کا کہناتھا کہ کندیشن مختلف ہے اور بہت سے پلیئر یہاں پہلی مرتبہ کھیل رہے ہیں ، پچھلے میچ میں حفیظ نے بہت ہی شاندار بیٹنگ کی تھی ،امید ہے کہ تمام نئے کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے سیکھ رہے ہون گے ۔

    کین ولیمسن کا کہناتھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں اور اچھا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے تاہم ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

  • آخری ٹی ٹوئنٹی  میں پاکستان کی حکمت عملی تبدیل

    آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی حکمت عملی تبدیل

    آخری ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی حکمت عملی تبدیل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر حکمت عملی تبدیل کی اور اس مرتبہ پہلے فیلڈن کا فیصلہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دیدی ہے ۔

    کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے ٹیم میں3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔عبداللہ شفیق، عماد وسیم اور وہاب ریاض کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔ قوم ٹیم میں حسین طلعت، محمد حسنین اور افتخار کو شامل کیا گیا ہے۔

    میزبان ٹیم کوسیریزمیں دو صفرکی برتری حاصل ہے آج کے میچ میں کیویزکی جیت سے پاکستان کووائٹ واش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حکمت عملی تبدیل کی اور اس مرتبہ فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس سے قبل دونوں میچز میں پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری میچ میں قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں ،عبداللہ شفیق، عماد وسیم اور وہاب ریاض کو ڈراپ کرتے ہوئے حسنین ، افتخار احمد اور حسین طلعت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

    شاداب خان کا کہناتھا کہ کندیشن مختلف ہے اور بہت سے پلیئر یہاں پہلی مرتبہ کھیل رہے ہیں ، پچھلے میچ میں حفیظ نے بہت ہی شاندار بیٹنگ کی تھی ،امید ہے کہ تمام نئے کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ سے سیکھ رہے ہون گے ۔

    کین ولیمسن کا کہناتھا کہ ہم پہلے بیٹنگ کر رہے ہیں اور اچھا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے تاہم ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

  • قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ ہملٹن سے نیپئر پہنچ گیا

    قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ ہملٹن سے نیپئر پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ ہملٹن سے نیپئر پہنچ گیا

    اسکواڈ کچھ دیر قبل بذریعہ بس نیپئر پہنچا ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ کل نیپئر میں کھیلا جائے گا،

    قومی اسکواڈ کے اراکین آج مکمل آرام کریں گے اور کل کیویز کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے۔ ٹی 20 سیریز میں نیوزی لینڈ نے پہلے دونوں میچ میں پاکستان کو باآسانی شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے اور پاکستان کو سیریز میں کلین سوئپ سے بچانے کےلئے گرین شرٹس کو کل کا میچ جیتنا ہو گا۔

    کپتان شاداب خان پہلے دو ٹی 20 ہارنے پر مایوس ہیں لیکن کہتے ہیں کہ کل کا میچ جیت کر سیریز کلین سوئپ سے بچالیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 کل پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، قومی اسکواڈ کا اعلان، کون بنا کپتان؟

    نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، قومی اسکواڈ کا اعلان، کون بنا کپتان؟

    نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، قومی اسکواڈ کا اعلان، کون بنا کپتان؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

    بابراعظم اور امام الحق انجری کے سبب پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ،نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں محمد رضوان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کپتان مقررکئے گئے ہیں

    سرفراز احمد ،شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعودٹیم کاحصہ ہیںفواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس اورعمران بٹ بھی قومی اسکواڈ میں شامل ہیں،حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف ٹیم کا حصہ ہیں

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہیں،کرکٹر امام الحق بھی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے ،ٹور سلیکشن کمیٹی نے اوپنر عمران بٹ کو 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا،نائب کپتان محمد رضوان ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے ،محمد رضوان ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے 33ویں کپتان ہوں گے

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور اوپنر امام الحق انگوٹھے کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا۔

    ٹور سلیکشن کمیٹی نے اوپنر عمران بٹ کو 17 رکنی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔عمران بٹ کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

    گزشتہ ہفتے کوئنز ٹاؤن میں ٹریننگ کے دوران گیند لگنے سےبابر اعظم کے دائیں ہاتھ کا انگوٹھا جبکہ امام الحق کے بائیں ہاتھ کا انگوٹھا فریکچر ہوگیا تھا، دونوں کھلاڑیوں نے تاحال نیٹ پریکٹس کا آغاز نہیں کیا تاہم پی سی بی کا میڈیکل پینل مسلسل ان دونوں کھلاڑیوں کی انجری کامعائنہ کررہا ہے۔

    دونوں کھلاڑیوں کی 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

    بابراعظم کی عدم دستیابی کے باعث اسکواڈ کے نائب کپتان محمد رضوان ہفتے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وہ کرکٹ کے سب سے اہم فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے 33ویں کپتان ہوں گے۔

    بلوچستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عمران بٹ نے نیوزی لینڈمیں ٹیم کو جوائن کرنے سے قبل ملک میں جاری قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے 3 میچوں میں 191 رنز بنائے تھے۔ 24 سالہ بیٹسمین نےگزشتہ سال کھیلی گئی قائداعظم ٹرافی میں سب سے زیادہ 934 رنز بنائے تھے۔ 62سے زائد کی اوسط سے رنز بنانے والے عمران بٹ نے ٹورنامنٹ میں 4 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں بنائیں۔

    نیوزی لینڈ اے کے خلاف واحد چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینزکی نمائندگی کرنے والے عابد علی، اظہرعلی،حارث سہیل، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس اور نسیم شاہ 23 دسمبر کو ترنگا میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

    دورے میں شامل پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کے لیے پاکستان شاہینز کے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل دس کرکٹرز 23 دسمبر کو ترنگا سے ہملٹن پہنچ کر پاکستان شاہینز کو جوائن کرلیں گے۔ ان کھلاڑیوں میں حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد حسنین، حارث رؤف، عثمان قادر، موسیٰ خان، وہاب ریاض، افتخار احمد، عبداللہ شفیق اور حسین طلعت شامل ہیں۔

    عماد وسیم 23 دسمبر کوبگ بیش لیگ کھیلنے آسٹریلیا جبکہ محمد حفیظ 24 دسمبر کو وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف 6 جنوری کو نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا روانہ ہوں گے، جہاں وہ بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کریں گے۔

    نیوزی لینڈ اے کے خلاف وانگرائے میں کھیلے گئے واحد چارروزہ میچ میں پاکستان شاہینز نے 89 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ میچ میں فواد عالم اور روحیل نذیر کی سنچریوں سمیت فاسٹ باؤلرز محمد عباس اور نسیم شاہ کی عمدہ کارکردگی نے فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اظہر علی نے پہلی اننگز میں 58 اور دوسری میں 29، فواد عالم نے پہلی اننگز میں 3 اور دوسری اننگز میں 139 رنز بنائے۔ محمد عباس اور نسیم شاہ نے بالترتیب پہلی اننگز میں 4 اور ایک جبکہ دوسری اننگز میں 1 اور 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    مصباح الحق، ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم:

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز ہارنے پر مایوسی ہے، میزبان ٹیم نے اپنے وسائل رہتے ہیں ہوئے کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھایا، ہمیں اپنی انفرادی اور ٹیم کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے صلاحیتوں میں نکھارلانے کی ضرورت ہےاور جتنی جلدی ہم ان شعبوں میں بہتری لے آئیں گے اتنا ہی ہمارے لیے بہتر ہوگا کیونکہ 2021 مصروف ترین سال ہے اور اس سال ہمیں 2 بڑے ایونٹس میں بھی شرکت کرنی ہے۔

    ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے برعکس ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ قدرے تجربہ کار ہے، ہمارے پاس تجربہ کار فاسٹ باؤلرز اور بیٹسمین موجود ہیں، مجھے امید ہے کہ ہم طویل طرز کی کرکٹ میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ بلاشبہ پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز کے موقع پر بابراعظم کی انجری کو تقریباََدو ہفتے گزر چکے ہوں گے تاہم نیٹ سیشنز کے بغیر میچ کے لیے واپسی ان کے اور ٹیم دونوں کے لیےایک سخت فیصلہ ہوگا، مجھے دیگر کھلاڑیوں پر اعتماد ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی سیریز کی ناکامی کو پس پشت ڈال کر ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ قومی اسکواڈ:
    محمد رضوان (پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کپتان)، سرفراز احمد ،شاداب خان، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف۔ بابراعظم اور امام الحق انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔

    پاکستان شاہینز کا اسکواڈ:
    روحیل نذیر (کپتان، وکٹ کیپر)، حیدر علی،ذیشان ملک، عماد بٹ، ظفر گوہر، دانش عزیز، افتخار احمد، خوشدل شاہ،حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، عثمان قادر،وہاب ریاض، موسیٰ خان اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

    شیڈول:
    چھبیس تا تیس دسمبر:پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ بمقام ماؤنٹ منگنوئی
    ستائیس دسمبر: پاکستان شاہینز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ، بمقابلہ ناردرن نائٹس بمقام ہملٹن
    انتیس دسمبر: پاکستان شاہینز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، بمقابلہ ویلنگٹن فائر برڈزبمقام ویلنگٹن
    یکم جنوری: پاکستان شاہینز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، بمقابلہ کینٹر بری بمقام لنکن
    تین تا سات جنوری: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ، بمقام کرائسٹ چرچ
    تین جنوری: پاکستان شاہینز کا چوتھا ٹی ٹونٹی میچ، بمقابلہ نیوزی لینڈ الیون، بمقام لنکن
    پانچ جنوری: پاکستان شاہینز کا پانچواں ٹی ٹونٹی میچ، بمقابلہ نیوزی لینڈ الیون، بمقام لنکن

    پاکستان شاہینز کا اسکواڈ 7 جنوری جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 9 جنوری کو پاکستان روانہ ہوگا۔

  • رائل پام ٹیم گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل لاہور جمخانہ نے اپنے نام کر لیا

    رائل پام ٹیم گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل لاہور جمخانہ نے اپنے نام کر لیا

    لاہور:رائل پام ٹیم گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل لاہور جمخانہ نے اپنے نام کر لیا، مردوں کے گروس مقابلوں میں حسین حامد جبکہ نیٹ میں محسن ظفر چیمپئن بننے میں کامیاب رہے، خواتین کے گروس مقابلوں میں پرکھا اعجاز جبکہ نیٹ کیٹگری میںلائبہ شاہ فاتح رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رائل پام اینڈکنٹری کلب میں تین روزہ رائل پام ٹیم گالف چیمپئن شپ اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی، قومی ایونٹ میں100 سے زائد مردوں خواتین گالفرز نے حصہ لیا، تیمور مبشر، احسن خواجہ، قاسم علی خان اور سلمان جہانگیر پر مشتمل لاہور جمخانہ ٹیم ٹرافی اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی،

    رائل پام اینڈ گالف کنٹری کلب کے شاہد عباس، عمر سلامت، حسین حامد اور دامل عطاءاللہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی، گیریژن کلب کی ٹیم کرنل رستم علی، طارق محمود، احمد سلطان کیانی اور نعمان الیاس پر مشتمل تھی، یہ ٹیم تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔مردوں کے گروس مقابلوں میں رائل پام کلب کے حسین حامد فاتح رہے،

    لاہور جمخانہ کے سلمان جہانگیر اور قاسم علی خان نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نیٹ مقابلوں میں جمخانہ کے محسن ظفر چیمپئن بننے میں کامیاب رہے، گیریژن کے نعمان الیاس اور راشد اکبر بالترتیب دوسرے اور تیسرے ن نمبروں پر رہے۔ خواتین کے گروس مقابلوں میں رایا کی پرکھا اعجاز فاتح رہیں،

    اسی کلب کی رمشا اعجاز نے دوسری اور پی اے ایف کی سنیا اسامہ تیسرے نمبر پر رہیں،نیٹ گرلز میں لائبہ شاہ چیمپئن بننے میں کامیاب رہیں، گیریژن کی بشری فاطمہ نے دوسری اور پی اے ایف کی شہناز معین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح لیڈیز پٹنگ نیٹ میں مینا زینب اور گروس کیٹگری کی فاتح لائبہ شاہ رہیں۔

    جونیئر نیٹ انڈر13 کے نیٹ فاتح رائل پام کے میاں روحان، جونیئر انڈر اٹھارہ کے رائل پام کے میاں محب فاتح رہے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری ریلویز حبیب الرحمن گیلانی نے فاتح گالفرز میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر سیکرٹری زراعت اسدالرحمن گیلانی، جسٹس عابد عزیز شیخ، مینازینب، احمد اقبال اور شاہد ریاض گوندل بھی موجود تھے۔

    اختتامی تقریب کے موقع پر اپنے خطاب میں وفاقی سیکرٹری ریلویز حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا تھا کہ رائل پام اینڈ کنٹری کلب بڑا بارونق کلب ہے، خوشی ہے کہ یہاں پر باقاعدگی کے ساتھ ایونٹس ہو رہے ہیں، جب کلب کو ہم نے سنبھالا تو چیلنج کے طور اس کی ذمہ داری سنبھالی، سب کو فری ہینڈ دیا، کوشش کی کسی بھی ممبر کو کوئی شکایت نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم کلب میں مزید بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں ، گالف چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑی مبارکباد کے مستحق ہیں، ہم مستقبل میں بھی زیادہ سے زیادہ اس طرح کے ایونٹس کروانے کی کوشش کریں گے۔

  • لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2020ء  ماسٹر پینٹس نے جیت لیا

    لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2020ء ماسٹر پینٹس نے جیت لیا

    لاہور: لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2020ء ماسٹر پینٹس نے جیت لیا،اطلاعات کے مطابق لاہور پولو کلب کے زیراہتمام فوڈ پانڈہ کا پیش کردہ ہمدان پولو کپ برائے لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2020ء ماسٹر پینٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پرائس میٹر ڈاٹ پی کے /کالاباغ کی ٹیم کو 9-7 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق فائنل میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر کرونا ایس او پیز کو مکمل فالو کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، ہمدان ہولڈنگز کے سی ای او کمال ناصر، فوڈ پانڈہ کے ڈائریکٹر کمرشل منتقاپراچہ، لیک سٹی کے سی ای او گوہر اعجاز،لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آغا مرتضی،شاہ قبلائی عالم، فیروز گلزار، ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا اور سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل(ر) مدثر شریف اور ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

    فائنل میچ کافی دلچسپ رہا۔ ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے پرائس میٹر ڈاٹ پی کے /کالاباغ کی ٹیم کو 9-7 سے ہرایا۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے مارکوس پنیلو نے 5، فاروق امین صوفی نے شاندار کھیل پیش کیا اور تین گول جبکہ بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ پرائس میٹر ڈاٹ پی کے /کالاباغ کی طرف سے مینول کرانزا نے 6 جبکہ صوفی محمد عامر نے ایک گول سکور کیا۔

    ادھر تیسری چوتھی پوزیشن کے میچ میں باڑیز نے ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو کو 7-3 سے ہرا دیا۔ باڑیز کی طرف سے حمزہ مواز خان نے چار، لینا باڑی نے دو، ارینسٹو ٹروٹز نے ایک گول سکور کیا جبکہ ڈائمنڈ پینٹس /ایف جی پولو کی طرف سے ٹام بروڈی نے تینوں گول سکور کیے۔

    اختتامی تقریب میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمال ناصر سی ای او ہمدان کا کہنا تھا کہ ہر سال پولو کو سپانسر کیا ہے۔ ہمدان پولو کے کھیل کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہمدان ہولڈنگز کی سوشل ذمہ داری ہے کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو سپورٹ کرے۔

    ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا انعام ارجنٹائن سے آئے ہوئے ماسٹر پینٹس کے کھلاڑی مارکوس پنیلو کو دیا گیا۔ فائنل کی بہترین گھوڑی کا اعزاز فاروق امین صوفی کی گھوڑی کیوا کو دیا گیا۔

  • پاکستان کپ ون ڈے سیکنڈ الیون کا تیسرا راؤنڈ مکمل:کے پی نے بلوچستان کوہرادیا

    پاکستان کپ ون ڈے سیکنڈ الیون کا تیسرا راؤنڈ مکمل:کے پی نے بلوچستان کوہرادیا

    لاہور:پاکستان کپ ون ڈے سیکنڈ الیون کا تیسرا راؤنڈ مکمل:کے پی نے بلوچستان کوہرادیا،اطلاعات کے مطابق کے سی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں خیبر پختونخواہ نے بلوچستان کو 126 رنز سے شکست دے دی ۔

    بلوچستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔ خیبر پختونخواہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بنائے ۔ معاذ احمد صداقت 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ صاحبزادہ فرحان نے 53 ، میران ابراہیم نے 50 اور اشفاق احمد نے 49 رنز بنائے ۔ بلوچستان کی جانب سے زین اللہ نے تین وکٹیں لی ۔

    جواب میں بلوچستان کی ٹیم خیبر پختونخواہ کی تباہ کن بولنگ کے باعث 35 ویں اوور میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ عبدالرحمان مزمل 53 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ معاذاحمد صداقت نے 3 اور اسد آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔

    ‏ٹی ایم سی گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں ناردرن نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سدرن پنجاب کو ایک وکٹ سے شکست دی ۔ ناردرن نے ٹاس جیت کر سدرن پنجاب کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جو 45 اوورز میں 203 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،

    مختار احمد ایک رن کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے انہوں نے 121 گیندوں پر 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 99 رنز بنائے ۔ وقار حسین نے 55 رنز بنائے ۔ ناردرن کی جانب سے عامر جمال نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔

    ناردرن نے 4 گیند پہلے 9 وکٹوں پر 206 رنز بنا کر میچ ایک وکٹ سے جیت لیا ۔ عمر وحید نے 77 گیندوں پر 72 رنز بنائے ۔ شعیب احمد منہاس نے30اور عبدالفصیح نے 28 رنز بنائے ۔ مہران ممتاز 7 اور سلمان ارشاد 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ سدرن پنجاب کی جانب سے محمد جنید نے 3 اور احسن بیگ نے دو وکٹیں لیں ۔

    ‏این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جانے والے میچ میں سندھ نے دلچسپ مقابلے میں سنٹرل پنجاب کو 2 رنز سے شکست دی ۔ سنٹرل پنجاب نے ٹاس جیت کر سندھ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔ سندھ نے مقرر 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے ۔

    رمیز عزیز 74 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے انہوں نے 91 گیندوں کا سامنا کیا ، ان کی اننگز میں 5 چوکے شامل تھے ۔ جہازیب سلطان نے 35 اور عماد عالم نے 27 رنز بنائے ۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے حسیب الرحمان نے تین اور رضا علی ڈار نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

    221 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم 49.4اوورز میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ رضا علی ڈار نے 101 گیندوں پر 79 رنز کی اننگز کھیلی جس میں تین چھکے اور تین چوکے شامل تھے ۔ صہیب اللہ 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔ سندھ کی جانب سے سعد خان اور عماد عالم نے دو دو وکٹیں لیں۔

  • آج پھر شکست سے کیوں دو چار ہونا پڑا شاداب خان نے بتا ہی دیا

    آج پھر شکست سے کیوں دو چار ہونا پڑا شاداب خان نے بتا ہی دیا

    آج پھر شکست سے کیوں دو چار ہونا پڑا شاداب خان نے بتا ہی دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، کپتان قومی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے میڈیا سے بات کرت ہوئے کہا ہے ہم آج کا میچ ہم کیوں ہارے اس سلسلے میں شاداب نے کہا کہ پاور پلے میں بہتر کھیل پیش نہ کرنے کی وجہ سے مسلسل دوسرا میچ ہارے، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے جلدی سیکھنا پڑے گا، آج کے میچ کا مثبت پہلو محمد حفیظ کی اننگز تھی،
    شاداب خان نے مزید کہا کہ بابر اعظم کی عدم موجودگی کو بہانہ نہیں بنائیں گے، اگلے میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا،
    واضح رہےکہ دوسر ے ٹی 20 میچ میں‌ نیوزی لینڈ پاکستان کو شکست دے دی. کیویز نے پاکستان کو 9وکٹوں سے شکست دی. نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ84 رنز، کپتان کین ولیمسن 57 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے . نیوزی لینڈ کو 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی۔


    قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ نے شاندار اننگز کھیلی لیکن وہ بھی کام نہ آسکی اور99 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔20ویں اوور کی آخری گیند پر انہوں نےچھکا لگا کر ٹیم کا اسکور163 تک پہنچایا۔

    محمد حفیظ نے 57گیندوں پر 5چھکوں کی مدد سے 99رنز بنائے۔ اوپنر محمد رضوان 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے
    کپتان شاداب خان4، حیدر علی 8اورخوشدل شاہ نے14رنز بنائے۔ عبداللہ شفیق بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

    ہملٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میں ٹاس کی جیت پاکستان کے حصے میں آئی تو کپتان شاداب خان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاہینوں نے میزبان ٹیم کو 164 رنز کا ہدف دیا۔ کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل اور ٹیم سیورٹ ہدف کے تعاقب میں کریز پر آئے تو رنز بنانے کے مشن میں زوردار شاٹس کھیلے۔ مارٹن کے آغاز میں ہی 2 چھکوں نے کیوی شائقین میں جوش بھر دیا تاہم ان کوفہیم اشرف نے 22 رنز پر پویلین کی راہ دکھا دی

    گراؤنڈ بدلی لیکن گرین شرٹس کی ادا نہ بدلی