Baaghi TV

Category: کھیل

  • ویرات کوہلی 12 سالہ کیریئر میں‌ پہلی دفعہ ایسا کچھ نہ کر سکے

    ویرات کوہلی 12 سالہ کیریئر میں‌ پہلی دفعہ ایسا کچھ نہ کر سکے

    ویرات کوہلی 12 سالہ کیریئر میں‌ پہلی دفعہ ایسا کچھ نہ کر سکے

    باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق ‘بھارت کے کپتان اور دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی کے لیے پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ وہ اپنے کیرئر میں‌ ایسا کچھ نہ کرسکے . بھارتی کرکٹ ٹیم کے کامیاب کپتان ویراٹ کوہلی 12 سال بعد کلینڈر ایئر میں کسی بھی فارمیٹ میں کوئی سنچری نہیں بناسکے۔

    کوہلی دورۂ آسٹریلیا میں چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے کے بعد منگل کو ایڈیلیڈ سے وطن واپس روانہ ہوگئے ، انوشکا اور ویراٹ کے ہاں جنوری میں اپنے پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
    کوہلی کے شاندار کیرئیر میں 12 سال کے طویل عرصہ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ان کے بلے سے کوئی سنچری نہیں بنی ۔

    کوہلی نے اپنے ون ڈے کیرئیر کی شروعات 2008 ء میں کی تھی اور اس سال انہوں نے پانچ ون ڈے کھیلے تھے لیکن کوئی سنچری نہیں بناسکے تھے جس کے بعد سے کوہلی ہر سال سنچری بناتے آئے ہیں۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ترنگا پہنچ گئی
    قومی اسکواڈ بذریعہ بس نیپئر سے ترنگا پہنچا. پاکستان شاہینز میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز بھی وانگرائے سے بذریعہ ہملٹن ترنگا پہنچ گئے .پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا
    پاکستان شاہینز کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ترنگا سے ہملٹن کے لیے روانہ ہوگئے.کرکٹرز کچھ دیر بعد ہملٹن میں موجود پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے.


    پاکستان شاہینز کو اپنا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 27 دسمبر کو ناردرن نائٹس کے خلاف ہملٹن میں کھیلنا ہے.محمد حفیظ اور عماد وسیم قومی اسکواڈ سے الگ ہوگئے
    دونوں کھلاڑی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ تھے
    عماد وسیم بگ بیش لیگ کھیلنے آج آسٹریلیا جبکہ محمد حفیظ کل آکلینڈ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے

  • بابر اعظم اور امام الحق نے بیٹ گرپنگ شروع کردی، صحت یاب ہونے لگے

    بابر اعظم اور امام الحق نے بیٹ گرپنگ شروع کردی، صحت یاب ہونے لگے

    بابر اعظم اور امام الحق نے بیٹ گرپنگ شروع کردی، صحت یاب ہونے لگے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بابر اعظم اور امام الحق نے بیٹ گرپنگ شروع کردی، دونوں کھلاڑیوں نے انجری کے دس روز بعد بیٹ گرپنگ کا آغاز کیا.بابر اعظم اور امام الحق نے نیپئر کے میک لین پارک میں ہلکی ٹریننگ کی
    قومی کرکٹ ٹیم کا میڈیکل پینل دونوں کھلاڑیوں کی انجری کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے نیوزی لینڈ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹر دونوں کھلاڑیوں کی ریکوری سے مطمئن ہیں
    قومی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں موجود دونوں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کا سلسلہ پہلے ہی جاری رکھا ہوا ہے


    ادھر قومی اسکواڈ بذریعہ بس نیپئر سے ترنگا پہنچا. پاکستان شاہینز میں شامل ٹیسٹ کرکٹرز بھی وانگرائے سے بذریعہ ہملٹن ترنگا پہنچ گئے .پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا
    پاکستان شاہینز کے ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی ترنگا سے ہملٹن کے لیے روانہ ہوگئے.کرکٹرز کچھ دیر بعد ہملٹن میں موجود پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے.

  • عامرخان نے کیا ایسا اعلان کہ باکسنگ فین خوش ہو جائیں

    عامرخان نے کیا ایسا اعلان کہ باکسنگ فین خوش ہو جائیں

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے کیا ایسا اعلان کہ باکسنگ فین خوش ہو جائیں

    باغی ٹی وی : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے ایک بار پھررنگ میں اترنے کا اعلان کردیا.سابق یونیفائڈ لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ چمپئن مارچ اپریل میں فائٹ کریں گے.پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کا حریف امریکہ یا یورپ سے ہوگا.پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کا حریف امریکہ یا یورپ ہوگا.عامر خان کا کہنا تھا کہ باکسنگ کی پروموشن کے ساتھ اپنی ٹریننگ پر بھی فوکس ہوں،مارچ یا اپریل میں فائٹ لڑنے کا ارادہ ہے.کورونا وائرس کی وجہ سے روزمرہ زندگی متاثر ہوئی ہے،

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان نے ملاقات کی جس میں کھیلوں کے فروغ اور سماجی فلاح وبہبود کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عامر خان کی اکیڈمی پاکستان میں باکسنگ کو پروموٹ کر رہی ہے۔ پاکستان کے دیگر علاقوں میں بھی باکسنگ کے فروغ کے لئے اقدامات کریں گے۔ صوبوں میں باکسنگ اکیڈمیز کے قیام آپ کی مدد لیں گے۔

    اس موقع پر عامر خان نے تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں، اس لیے ان سے مل کر باکسنگ کو فروغ دیں گے۔

  • آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ویرات کوہلی ، روہت شرما سمیت بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

    آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ویرات کوہلی ، روہت شرما سمیت بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

    آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ویرات کوہلی ، روہت شرما سمیت بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بڑے پھر بڑے ہوتے ہیں. پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ کی کارکردگی میں نکھار آنے لگا، 2020ء میں ویرات کوہلی ، روہت شرما سمیت بڑے بڑے کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    محمد حفیظ کی بڑھتی عمر میں حیران کن طور پر بیٹنگ بہترین ہوتی جا رہی ہے، وہ حالیہ کچھ عرصے سے ٹوٹنٹی میں مستقل مزاجی سے رنز کے انبار لگا رہے ہیں، ہوم اور اوے دونوں وینیوز پر بہترین حریف سائیڈز کیخلاف رنز بنائے ہیں۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ناٹ آؤٹ 99 رنز 40 برس یا اس سے زائد عمر میں کسی کھلاڑی کی جانب سے کھیلی جانے والی سب سے بڑی ٹی 20 انٹرنیشنل اننگز ہے۔ وہ 40 ویں سالگرہ منانے کے بعد اس طرز میں ففٹی سکور کرنے والے پہلے فل ممبر پلیئر ہیں ان سے قبل مالٹا اور لکسمبرگ کے دو پلیئرز یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

    اگر سال 2020ء کی بات کی جائے تو اس میں محمد حفیظ نے بڑے بڑے کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی سے پیچھے چھوڑ دیا ہے، سینئر آل راؤنڈر نے رواں سال دس ٹی ٹوٹنی میچز کھیلے، ان میچز میں انہوں نے 8 اننگز کھیلیں جن میں 3 مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے اور 415 سکور بنا کر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہوئے،ایک سال کے دوران ان کی بیٹنگ ایوریج 83 رہی، جبکہ 4 ففٹیاں بھی بنانے میں کامیاب ہوئے۔

    اگر گزشتہ 10 میچز کی بات کی جائے تو سینئر کھلاڑی نے بنگلا دیش کے خلاف لاہور میں 17، 67 رنز بنائے، انگلینڈ میں مانچسٹر میں کھیلے جانے والے میچ میں ان کی باری نہیں آئی ، مانچسٹر میں ہی کھیلے جانے والے چوتھے میں انہوں نے 69 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اگلے میں گوروں کیخلاف 86 رنز کی جاندار بیٹنگ کی۔دنیا کی رپورٹ کے مطابق زمبابوے کے خلاف راولپنڈی میں ہونے والے میچ میں انہوں نے 36 رنز کی باری کھیلی، جبکہ مہمان ٹیم کے خلاف اگلے میچ میں ان کی بیٹنگ نہیں آئی، نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بیٹسمین صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے میچ میں انہوں نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 99 رنز بنائے جبکہ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ جیتنے میں 41 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔

    سال 2020ء کی بات کی جائے تو محمد حفیظ کے علاوہ بھارت کے بیٹسمین راہول نے 11 میچز میں 404 رنز بنائے اور دوسرے نمبر پر رہے، دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان 397، نیوزی لینڈ کے سیفرٹ 11 میچز میں 352 سکور کیساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

    حیران کن طور پر ٹی ٹونٹی اور عالمی ون ڈے کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے ویرات کوہلی اس فہرست میں ساتویں نمبر پر رہے، انہوں نے 10 میچز میں 295 سکوربنائے۔

  • سیریز کھو جانے کے باوجود بھی مصباح ٹیم کی کارکردگی پر خوش کیوں

    سیریز کھو جانے کے باوجود بھی مصباح ٹیم کی کارکردگی پر خوش کیوں

    سیریز کھو جانے کے باوجود بھی مصباح ٹیم کی کارکردگی پر خوش کیوں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، قومی کرکٹ ٹیم کے نیوزی لینڈ میں‌ٹی 20 سیریز کھو جانے کے بعد ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں‌. پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کو مصباح الحق نے کہا ہے کہ وہ ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔

    نیپئر میں میڈیا سے گفتگو میں ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ یہ سیریز ہمارے لیے ایک ٹف سیریز تھی، ہمیں سیریز کی تیاری کے لیے چھ دن ملے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تیسرے میچ میں کامیابی سے اعتماد ملا ہے، اس جیت میں سب نے حصہ ڈالا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر وائٹ واش بچالیا، جبکہ سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی۔ تاہم مصباح الحق نے آخری ٹی ٹوئنٹی کی جیت سے متعلق کہا کہ میں ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ محمد رضوان نے دباؤ میں اچھا کھیلا، محمد حفیظ نے پوری سیریز میں اچھا کھیلا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز میں اسی اعتماد کو لے کر جائیں گے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ محمد رضوان ٹیسٹ میں اچھا کھیل رہا ہے اس کی اس پرفارمنس کا بہت فائدہ ہوگا۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز سے پہلے ٹیم کی تیاری بہتر ہے۔
    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف آج کا میچ جیت گئی ہے اور سیریز دو ایک سے ہار گئی ہے . پاکستان کو ٹی 20 کی سپیشلسٹ ٹیم جانا جاتا ہے اس سیریز کھو جانے کے بعد بھی مصباح ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہیں.

  • این چیپل کا فاسٹ باؤلرز پر پابندی کا مطالبہ، بھارتی کھلاڑی کا بازو کیسے ٹوٹا

    این چیپل کا فاسٹ باؤلرز پر پابندی کا مطالبہ، بھارتی کھلاڑی کا بازو کیسے ٹوٹا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کپتان این چیپل کمنٹری وتبصرے میں ایک خاص پہچان رکھتے ہیں لیکن اس میں بھی ماری جانے والی ڈنڈی کے بعد ان کا قد کاٹھ نیچے کی جانب گیا ہے،پاکستان کے17- 2016 کےدورے کے دوران جب ٹیم تینوں ٹیسٹ میچز میں زبردست مقابلہ کرتی دکھائی دی تھی اور چند ماہ قبل تک نمبر ون بھی تھی،آسٹریلیا کے ہارنے پر چیپل کا ایسا بیان آیا تھا جس میں مخاصمت اور تنگ نظری واضح تھی،انہوں نے کہا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا ایسی کمزور ٹیم کو اپنے ہاں نہ بلایا کرے اور وقت کے ضیاع سے بچے،ان کے بیان کو پاکستان میں سخت ناپسند کیا گیا تھا جبکہ کرکٹ کے سنجیدہ حلقوں میں بھی پذیرائی نہیں ملی تھی۔
    پاکستان نے 2016میں خاص وقت کے لئے ٹیسٹ درجہ بندی کی پہلی پوزیشن لی تھی،انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز ڈرا کھیلی تھی اور پھر آسٹریلیا میں پنک بال ٹیسٹ میں 490سے زائد کے ہدف کے تعاقب میں اسٹیوب اسمتھ سمیت تمام آسٹریلین کو ناخن کترنے تک پر مجبور کیا تھا،اگلے میچز میں بھی پرفارمنس بری نہیں رہی تھی لیکن چونکہ ٹیم تینوں میچز ہارگئی تھی تو یہ بیان سامنے آیا تھا۔
    اب 2020میں بھارت کے پہلے ٹیسٹ میں ہارنے ،36 پر ڈھیر ہونے اور میچ کے اڑھائی دن میںختم ہونے پر چیپل کو کچھ بولنا چاہئے تھا لیکن وہ بولے بھی تو کیا بولے.انہوں نے فاسٹ بائولرز پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے،چہ جائیکہ وہ 36 جیسے قلیل اسکور پر آئوٹ ہونے والی بھارتی ٹیم کے بارے میں کچھ کہتے۔ چیپل نے امپائرز سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ فاسٹ بائولرز کو گیند کروانے سے معطل کردیں۔ کرک سین کے مطابق بھارت کے تیز گیند باز محمد شامی آسٹریلیا کے اسپیڈسٹار پیٹ کمنز کے باؤنسر کی زد میں آکربازو تڑوابیٹھے ہیں اور پوری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔چیپل نے کہا ہے کہ ایسے بائونسرز مارنے والے بائولرز کو امپائر
    روک دیں کیونکہ قانون موجود ہے۔
    امپائروں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ٹیل اینڈرز پر خطرناک شاٹ پچ مارنے والوں پر پابندی عائد کرسکیں ، اس قانون کا اطلاق کم ہی ہوتا ہے۔
    چیپل کا کھلاڑیوں کی حفاظت کے حوالہ سے نکتہ نظر اپنی جگہ اہم ہوگا لیکن بات یہ ہے کہ 36 کے آکڑے کو بھی تو یاد رکھتے اور پاکستان دشمنی میں جو کہا تھا ،اس تازہ ترین بد ترین بھارتی پرفارمنس پر بھی تو کچھ بولتے۔

  • ٹیسٹ میچ میں کپتانی ملنے پر محمدرضوان  کیا محسوس کرتے ہیں

    ٹیسٹ میچ میں کپتانی ملنے پر محمدرضوان کیا محسوس کرتے ہیں

    ٹیسٹ میچ میں کپتانی ملنے پر محمدرضوان کیا محسوس کرتے ہیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی قیادت کے لیے منتخب ہونے والے محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ملنا خوش آئند ہے۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف آخری تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مین آف دی میچ قرار دیے جانے والے محمد رضوان نے فینز کے سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ پاکستان کے لیے آج یہ میچ بہت اہم تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ملنا خوش آئند ہے، بہت خوشی ہے کہ ٹیم مینجمنٹ مجھ پر بھروسہ کرتی ہے۔
    محمد رضوان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
    ادھر پاکستان نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ‌نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں‌ سے شکست دیدی. میزبان ٹیم نے سیریز پہلے ہی دو ایک سے اپنے نام کر لی تھی۔میزبان ٹیم نے سیریز پہلے ہی دو ایک سے اپنے نام کر لی تھی۔ ۔

  • گرین شرٹس نے آخر فتح کا مزہ چکھ لیا

    گرین شرٹس نے آخر فتح کا مزہ چکھ لیا

    گرین شرٹس نے آخر فتح کا مزہ چکھ لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . تیسرا ٹی 20،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی.شاہینوں‌نے تیسرے میچ میں‌ آخر کار فتح کا مزا چکھ لیا .تیسراٹی 20،محمدرضوان 89 رنزکےساتھ ٹاپ اسکورررہے.پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا.پتان شاداب خان صفر پر آؤٹ ہوئے.فہیم اشرف 2 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے.

    نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز 1۔2سے جیت لی. پاکستان نے 174رنز کا ہدف آخری اوور میں 6وکٹوں کے نقصان پرحاصل کر لیا.دونوں ملکوں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26دسمبر سے شروع ہو گا.

    پاکستان نے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا، اوپنرز محمد رضوان اور حیدر علی نے 6 باونڈری شاٹس کھیلیں تاہم 40 کے مجموعی سکور پر حیدر علی کگلجین کی بال پر کیچ دے بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ آئے تو پچھلے میچ کی طرح اچھی اننگز کھیلیں، انہوں نے ایک چھکے اور چوکے کی مدد سے 10 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔
    تیسرے اور آخری ٹی ٹوینٹی میں پاکستان نے ٹاس جیت کر حکمت عملی تبدیل کی اور اس مرتبہ پہلے فیلڈن کا فیصلہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی.
    قبل ازیں نیوزی لینڈ کی ٹیم بیٹنگ کیلئے میدان میں اتری تو اوپنرز مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے ایک چھکے اور 3 چوکوں سے جارحانہ کھیل کا آغاز کیا تاہم گپٹل نے 19 سکور ہی بنائے تھے کہ حارث روف کی بال پر آوٹ ہو گئے، ان کا کیچ شاداب خان نے پکڑا۔ ان کے بعد کین ولیم سن آئےجو صرف 1 رن بنا کر چلتے بنے۔ ٹم سیفرٹ نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 35 رنز کا اضافہ کیا تاہم وہ بھی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور فہیم اشرف کی بال پر پویلین لوٹ گئے۔ ڈیون کونوے 63 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، گلین فلپس 31 اور مارٹن گپٹل 19 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے 3، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں

  • سر ڈان بریڈمین کی ٹیسٹ ڈیبیو کیپ فروخت ، کتنی قیمت میں خریدی گئی جان کر ہوجائیں‌ حیران

    سر ڈان بریڈمین کی ٹیسٹ ڈیبیو کیپ فروخت ، کتنی قیمت میں خریدی گئی جان کر ہوجائیں‌ حیران

    سر ڈان بریڈمین کی ٹیسٹ ڈیبیو کیپ فروخت ، کتنی قیمت میں خریدی گئی جان کر ہوجائیں‌ حیران

    باغی ٹی وی رپورٹ:کرکٹ لیجنڈز سر ڈان بریڈمین کی ٹیسٹ ڈیبیو کیپ 4 لاکھ 50ہزار آسٹریلوی ڈالرز میں فروخت
    سابق آسٹریلوی کرکٹر سر ڈان بریڈ مین کی ٹیسٹ ڈیبیو کیپ 4 لاکھ 50ہزار آسٹریلوی ڈالرز میں فروخت کردی گئی ہے۔اعزازی طور پر بیچی گئی کیپ کی بھاری قیمت لگائی گئی جسے بڑے شوق سے خریدا گیا

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سر ڈان بریڈ مین کی ڈیبیو کیپ آسٹریلوی بزنس مین پیٹر فریڈ مین نے خریدی۔

    سرڈان بریڈ مین کی ڈبیوکیپ ایک ہفتہ نیلامی میں رکھی گئی لیکن ریزرو پرائز تک پہنچ سکی، ڈان بریڈمین کی ڈیبیو کیپ ایک سے دو ملین آسٹریلوی ڈالرمیں نیلام ہونے کی توقع تھی۔سر ڈان بریڈ مین کو 1928 میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیپ پیش کی گئی تھی۔