Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ میچ ،قومی سکواڈ کی تیاری جاری

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ میچ ،قومی سکواڈ کی تیاری جاری

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹیسٹ میچ ،قومی سکواڈ کی تیاری جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کل سے ماؤنٹ منگنوئی میں شروع ہوگا

    قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ،پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ماؤنٹ منگنوئی میں آج بھی چار گھنٹے سے زائد کا ٹریننگ سیشن ہوا،فزیکل ٹریننگ کے بعد کھلاڑیوں نے مختلف فیلڈنگ ڈرلز میں حصہ لیا ،نیٹ پر کھلاڑیوں نے باؤلنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کیں

    اظہر علی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کل سے شروع ہونے والے میچ میں بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے،بطور سینئر کرکٹر اچھا کھیلنا اور ساتھی کھلاڑیوں کو اسپورٹ کرنا میرا کام ہے، نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ سے ایشین سائیڈز کے لیے چیلنجنگ رہتی ہیں،

    اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ ان کنڈیشنز میں ہمارے باؤلرز کا کردار اہم ہے،ٹیسٹ فارمیٹ کے تجربہ کار باؤلرز کی موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا،بطور بیٹسمین زیادہ دیر کریز پر ٹھہرنے کی کوشش کریں گے،زیادہ دیر کریز پر وقت گزاریں گے تو رنز بنیں گے،

  • مصباح نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو خیر آباد کہہ دیا

    مصباح نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو خیر آباد کہہ دیا

    مصباح نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو خیر آباد کہہ دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے مصباح الحق کے معاہدے میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی انتظامیہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مصباح الحق کی کوچنگ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ انتظامیہ نے مصباح الحق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مصباح کے معاہدے میں توسیع نہیں کی جارہی تاہم ان کے لیے نیک خواہشات ہیں اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔
    ٹیم مالک علی نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایونٹ میں مصباح کی کمی محسوس ہوگی لیکن ہم پی سی بی کے نئے قواعد و قانون کا احترام کرتے ہیں۔


    مصباح الحق نے بھی ٹویٹ کے ذریعے اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے پی ایس ایل 6 میں ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

    واضح رہے کہ مصباح الحق پی ایس ایل ون سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ منسلک رہے، چیف سلیکٹر کے بعد یہ دوسرا عہدہ ہے جس سے مصباح فارغ ہوئے ہیں۔

    یاد رہے کہ مصباح الحق نے 2016 سے 2018 تک اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی کی، ان کی قیادت میں یونائیٹڈ نے دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

  • انڈر 19 ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی تیاریوں کا شیڈیول آگیا

    انڈر 19 ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی تیاریوں کا شیڈیول آگیا

    انڈر 19 ورلڈ کپ: قومی ٹیم کی تیاریوں کا شڈیول آگیا

    باغی ٹی وی : آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2022ء کیلئے قومی ٹیم کی تیاریوں کا آغاز 4 جنوری سے لاہور میں ہو گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ویسٹ انڈیز میں شیڈول ایونٹ کے لیے 31 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں مدعو کیا گیا ہے۔ پی سی بی ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو عمر کے لیے آئی سی سی کے مقررہ معیار کی وجہ سے کیمپ میں مدعو نہیں کیا گیا ہے۔

    پی سی بی ان کھلاڑیوں میں محمد حریرہ، مبشر نواز، مبصر خان، صائم ایوب اور ذیشان احمد شامل ہیں۔

    چیف آف جونیئر سلیکشن کمیٹی سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ ایونٹ سے قبل تربیتی کیمپ لگانے کی بجائے اس مرتبہ ایونٹ سے 12 ماہ قبل اپنی تیاریاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان باصلاحیت کرکٹرز کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بہترین کوچز کی زیرنگرانی اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم انڈر 19 کے بہترین کرکٹرز کی شناخت کرکے پھر انہیں بڑے اسٹیج کے لیے تیار کررہے ہیں

  • ابو ظہبی ٹی 10 لیگ کی ٹیمیں فائنل ، کونسا کھلاڑی کس ٹیم میں‌ اعلان ہو گیا

    ابو ظہبی ٹی 10 لیگ کی ٹیمیں فائنل ، کونسا کھلاڑی کس ٹیم میں‌ اعلان ہو گیا

    ابو ظہبی ٹی 10 لیگ کی ٹیمیں فائنل کونسا کھلاڑی کس ٹیم میں‌ اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .ابو ظہبی ٹی 10 لیگ کی آٹھ ٹیمیں بہترین کا انتخاب ہو گیا.
    اگلے ماہ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی میں ہونے والی ٹی 10 لیگ کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل ہوگیا۔

    ابوظہبی میں ہونے والی پلیئرز ڈرافٹ میں قلندرز ٹی ٹین کی ٹیم نے سہیل تنویر، آصف علی، حسن علی، سہیل اختر، شرجیل خان، معاذ خان اور خورشید انور کو پک کیا۔

    معاذ خان پلیئرز ڈویلپمنٹ کی پک ہیں، وہ اس سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) بھی کھیلے تھے۔شاہد آفریدی پہلے ہی بطور آئیکون پلیئر قلندرز کا حصہ بن چکے تھے۔ فل سالٹ، سمت پٹیل، کرس جارڈن، ٹام بینٹون اور سلطان احمد کو قلندرز نے پہلے ہی ری ٹین کیا تھا۔


    شعیب ملک کی مراٹھا اربیئنز نے محمد حفیظ کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔جارح مزاج بیٹسمین اعظم خان ڈکن گلیڈی ایٹرز، فاسٹ بولر عثمان شنواری ٹیم ابو ظہبی اور عامر یامین ناردرن واریئرز کا حصہ ہوں گے۔

    حال ہی میں ہونے والے قومی انڈر 19 ٹورنامنٹ میں 19 وکٹیں لینے والے سندھ انڈر 19 کی فاسٹ بولر ذیشان ضمیر بھی ڈکن گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے۔محمد عامر کو پونے ڈیولز اور وہاب ریاض کو ناردن واریئرز پہلے ہی اپنے اسکواڈ میں شامل کرچکے تھے۔

    ابو ظہبی ٹی 10 لیگ 28 جنوری سے شروع ہوگی جس میں 8 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

  • 27 ڈومیسٹک کرکٹرز ایک سال کے لیے بے روزگاری سے بچ گئے

    27 ڈومیسٹک کرکٹرز ایک سال کے لیے بے روزگاری سے بچ گئے

    27 ڈومیسٹک کرکٹرز ایک سال کے لیے بے روزگاری سے بچ گئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . 27 ڈومیسٹک کرکٹرز ایک سال کے لیے بے روزگاری سے بچ گئے ، واپڈا سپورٹس بورڈ نے 27 قومی انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو ایک مالی سال کے لیے این او سی جاری کردیا

    ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل، وہاب ریاض اور محمد عرفان کو بھی این او سی جاری کیا گیا . سابق کپتان سلمان بٹ ،احسان عادل ،وقاص مقصوداور عبداللہ شفیق،انٹر نیشنل کرکٹر صہیب مقصود ، رفعت اللہ مہمند ،بسم اللہ خان ، علی رفیق ، گوہر فیض اور ایاز تصور ،صدیف مہدی ، علی شان ،اخلاق بٹ ،نعمان انور ،آصف آفریدی، خالد عثمان ، محمد نعیم سینئر ، ریحان آفریدی ، ارشد اقبال مہران ابراہیم کو بھی این اوسی مل گیا

    عرفان اللہ شاہ اور محمد سرور کو بھی این اوسی جاری کیا گیا. واپڈا سپورٹس بورڈ نے تمام کرکٹرز کے این اوسی پی سی بی کو بھجوادئیے

  • قومی ٹیم  کی ٹیسٹ  کے لیے کیسی تیاری ،  کپتان نے بتایا

    قومی ٹیم کی ٹیسٹ کے لیے کیسی تیاری ، کپتان نے بتایا

    قومی ٹیم کی ٹیسٹ کے لیے کیسی تیاری ، کپتان نے بتایا

    باغی ٹی وی :کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم محمد رضوان نے بتایا کہ آج ہم نے چار گھنٹے سے زائد پریکٹس کی
    ہمارے باؤلرز اور بیٹسمین دونوں ہی اچھے ردھم میں لگ رہے ہیں .پاکستان شاہینز کی فتح سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں. ٹی ٹونٹی کی نسبت ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ تجربہ کار ہے
    ان کا کہنا تھا کہ شان مسعود، اظہر علی، فواد عالم اور حارث سہیل جیسے بیٹسمین دستیاب ہیں. ہمارے پاس محمد عباس، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی جیسے ٹیسٹ باؤلرز موجود ہیں
    بابراعظم کی کمی ضرور محسوس ہوگی.انجری کے باوجود بابراعظم جس طرح ٹریننگ سیشنز میں موجود رہتے ہیں وہ قابل ستائش ہے
    بابر اعظم باہر بیٹھ کر بھی ہر بیٹسمین کو اپنا تجربہ شیئر کررہے ہیں. نیوزی لینڈ کے ساتھ اچھا مقابلہ دیکھنے کا موقع ملے گا. ہم محنت پوری کریں گے، نتائج اللہ کے ہاتھ میں ہیں

  • قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کو ایک اور ناکامی کا سامنا

    قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کو ایک اور ناکامی کا سامنا

    قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کو ایک اور ناکامی کا سامنا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کو ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بولرز ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہے، سدرن پنجاب نے چوتھی اننگز میں 370 رنز کا ہدف عبور کر کے پانچ وکٹ سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

    اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر سندھ نے سدرن پنجاب کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سدرن پنجاب نے کھیل کے آخری روز، آخری سیشن میں پانچ وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
    عمران رفیق اور سلمان علی آغا نے سنچریاں اسکور کیں۔ عمران نے 130 اور سلمان نے 100 رنز بنائے۔ زین عباس 81 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سینٹرل پنجاب اور خیبر پختونخوا کے درمیان میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا۔ سینٹرل پنجاب کی جانب سے قاسم اکرم اور سعد نے دوسری اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    9 راؤنڈز کے بعد خیبر پختونخوا پوائنٹس ٹیبل پر پہلی، سدرن پنجاب دوسری، ناردرن تیسری جبکہ سینٹرل پنجاب چوتھی پوزیشن پر ہے۔

  • قومی ٹیسٹ سکواڈ کا ماؤنٹ منگنوئی میں پہلا ٹریننگ سیشن،تصاویر جاری

    قومی ٹیسٹ سکواڈ کا ماؤنٹ منگنوئی میں پہلا ٹریننگ سیشن،تصاویر جاری

    قومی ٹیسٹ سکواڈ کا ماؤنٹ منگنوئی میں پہلا ٹریننگ سیشن،تصاویر جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا ماؤنٹ منگنوئی میں پہلا ٹریننگ سیشن ہوا

    قومی کھلاڑیوں نے چار گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ،کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تینوں شعبوں کی بھرپور مشقیں کیں ،قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلا جائے گا

    پی سی بی نے کیویز کے خلاف ٹیسٹ میچ کےلیے کپتان محمد رضوان کی قیادت میں پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، کپتان اور ٹیم مینیجمنٹ کی جانب سے اظہر علی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا جبکہ عابد علی، شان مسعود اور فواد عالم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    بابر اعظم کے باہر ہونے کے باعث عمران بٹ کو متبادل کے طور اور حارث سہیل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بولرز میں سہیل خان، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں، ٹیسٹ اسکواڈ میں فہیم اشرف اور یاسر شاہ بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے 33 ویں کپتان ہوں گے۔دوسری جانب ہیڈکوچ مصباح الحق نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

  • ٹی 10 ٹورنامنٹ کی ابو ظہبی میں تیاریاں مکمل ، دلچسپ مقابلوں کا انتطار

    ٹی 10 ٹورنامنٹ کی ابو ظہبی میں تیاریاں مکمل ، دلچسپ مقابلوں کا انتطار

    ٹی 10 ٹورنامنٹ کی ابو ظہبی میں تیاریاں مکمل ، ٹیمیں‌ تشکیل دی گئیں،

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آٹھ ٹیمیں ابو ظہبی میں ٹی 10 ٹورنامنٹ میں کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہیں. ٹیمیں‌تشکیل دے دی گئیں. بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ذریعہ منظور شدہ اور امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ذریعہ لائسنس یافتہ ، دنیا کا واحد دس اوورز انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹ ہے ، جس کا چوتھا سیزن ہونے والا ہے۔یاد رہے 28 جنوری سے 6 فروری 2021 کو اس کا دوسرا ایڈیشن ابوظہبی کے زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔آٹھ ٹیمیں جنہوں نے 2019 کے اعزاز کے لئے آپس میں بھر پور مقابلہ کیا تھا ان سب کی واپسی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ وہ ٹیمیں ہیں؛ ٹیم ابو ظبی ، مراٹھا عربینز ، بنگلہ ٹائیگرز ، دکن گلیڈی ایٹرز ، قلندرز ، دہلی بلز ، شمالی واریرس ، اور۔ کرناٹک ٹاسکرز کا نام بدل کر پونے ڈیولس رکھا گیا ہے۔
    دفاعی چیمپینز مراٹھا عربیئنز پرویز خان (چیئرمین – پیسیفک وینچرز اور پیسیفک اسپورٹس کلب) ، راجزو ایئر اور انوراگ مہیشوری کی مشترکہ ملکیت میں رہی ، 2019 کے رنر اپ کے وقت ، ڈیکن گلیڈی ایٹرز ہندوستانی ٹائکون گوراو گروور کی ملکیت میں ہے۔ ٹیم ابوظہبی مکمل طور پر ابو ظہبی کرکٹ کی ملکیت میں ہے اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے زیر انتظام ہے۔ بنگلہ دیشی تاجر یاسین چودھری اور سراج الدین عالم بنگلہ ٹائیگرز کے مالک ہیں ، قلندرز کے مالک عاطف رانا ، سمین رانا ، سلیم رفیق احمد اور چودھری عمر حسین ہیں ، آر نیلش بھٹناگر (این بی وینچرز کے مالک) دہلی بلز فرنچائز کے مالک ہیں ، نورتھرن واریرس کے مالک نامور تاجر شہباز الیاس ، محمد موورانی ، نادر آدم علی ، جنید عزیز موتی اور عثمان علی عثمان ہیں اور پونے ڈیولس کی قیادت پیراگ سنگھوی اور کرشن کمار کررہے ہیں۔
    مراٹھا عربینز کے شریک مالک پرویز خان نے کہا ، "ہماری ٹیم ابوظہبی ٹی 10 خطاب حاصل کرنے اور ٹورنامنٹ کو یکےبعد دیگرے جیتنے والی پہلی فریق بن کر تاریخ رقم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ہمارے پاس ایک عمدہ ٹیم ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہر کوئی ٹرافی کو دوبارہ وطن لانے کی بھرپور کوشش کرے گا۔”

    ٹی 10 اسپورٹس انتظامیہ (ٹی ایس ایم) کے بانی و چیئر مین شاجی الملک نے کہا، ہمیں بہت خوشی ہے کہ ہماری ٹیم کے مالکان نے ابوظہبی ٹی 10 کے ایک اور سیزن میں واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ متعدد برسوں سے چلنے والا عزم ٹیم کے مالکان کے دس اوور پر مشتمل تیز رفتار والے کھیل پر ہونے والے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ ٹی ایس ایم میں ہماری ٹیم ، جس کی سربراہی ہمارے ڈائریکٹر برائے حکمت عملی اور ترقی ہارون لورگاٹ نے کی ، نے ہمارے شراکت داروں کو اکٹھا کرنے اور ایک ہم آہنگ ملکیت کے پلیٹ فارم کو یقینی بناتے ہوئے ہمیں اپنے بہترین پروگرام میں آگے بڑھنے کا ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔”
    ابوظہبی کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میٹ بوؤچر نے کہا کہ "ٹیم کے تمام ملکیت والے گروپوں کی واپسی ایک حیرت انگیز خبر ہے۔ ٹیم کے مالکان ابوظہبی ٹی 10 کی بنیاد ہیں۔ اس پروگرام کے لئے ان کی مستقل حمایت اور وابستگی ابوظہبی میں ہمارے تمام سرکاری اور نجی حصہ داروں کو ایک مضبوط سالانہ پروڈکٹ بنانے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ابوظہبی اسپورٹس کونسل اور محکمہ ثقافت و سیاحت – ابوظہبی کا شکریہ کہ انہوں نے عالمی سطح کے کرکٹ کو علاقائی مقابلوں کے کیلنڈر میں اپنے ترجیحی امر کے طور پر شامل کیا۔”
    ابوظہبی ٹی 10 میں اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ ایک مکمل کرکٹ میچ 90 منٹ میں کھیلا جائے – فٹبال کے ایک میچ کا دورانیہ بھی اتنا ہی ہے ۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ کرکٹ کے عالمی نامور شخصیات کے پر جوش و اعلی جذبے کے ساتھ شرکت سے ہی لگایا جا سکتا ہے۔


    ابو ظہبی ٹی 10 کے بارے میں
    ابوظہبی ٹی 10 دنیا کا واحد دس اوور کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جسے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ طور پر منظور کیا ہے اور جو امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ذریعہ لائسنس یافتہ ہے۔ یہ بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ پہلا دس اوور پر مشتمل مقابلہ ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا دوسرا ایڈیشن 28 جنوری سے 06 فروری 2020 ء تک ہوگا۔ابوظہبی ٹی 10 متحدہ عرب امارات کا وطنی کرکٹ لیگ ہے جو اب عالمی سطح پر مقبول کرکٹ کا طرز بن چکا ہے۔ میچوں میں ہر فریق کو 10 اوور دی جاتی ہیں جنہیں 45 منٹوں میں مکمل کرنا ہوتا ہے۔ دونوں فریقوں کو کل 90 منٹ کا وقت مہیا کیا جاتا ہے۔یہ ٹورنامنٹ دس دنوں کی مدت پر مشتمل ہوتا ہے ، اس کے بعد ایک "روبن” راؤنڈ ہوتا ہے جس کے بعد سیمی فائنل اور فائنل ہوتے ہیں۔ ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ ایک مختصر ، اعلی توانائی پر مشتمل کرکٹ کی شکل ہے جو عالمی شائقین اور بین الاقوامی کرکٹ کے ستاروں کو یکساں پسند ہے۔

  • شاداب خان پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر، کون جگہ لے گا نام سامنے آگیا

    شاداب خان پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر، کون جگہ لے گا نام سامنے آگیا

    شاداب خان پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر، کون جگہ لے گا نام سامنے آگیا

    باغی ٹی وی : آل راؤنڈر شاداب خان نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔آلراؤنڈر نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد اپنی بائیں ٹانگ میں تکلیف کی شکایت کی ۔ میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    شاداب خان کا ایم آر آئی سکین جمعرات کو ترنگا میں کروایا جائے گا، جس کی رپورٹ کے بعد ہی ان کی انجری کی اصل نوعیت سامنے آئے گی کہ انہیں کرکٹ میں واپسی کے لیے کتنا وقت درکار ہے۔

    شاداب خان چھبیس سے تیس دسمبر تک ماؤنٹ منگنوئی میں شیڈول نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں، لہٰذا ٹیم منیجمنٹ نے ظفر گوہر کو بطور متبادل اسپنر پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

    ظفر گوہر نے ہملٹن سے بذریعہ بس قومی ٹیسٹ اسکواڈ کو ترنگا میں جوائن کرلیا ہے۔ ظفر گوہر ابتدائی طور پر پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا حصہ تھے ۔

    ظفر گوہر نے گزشتہ سال کھیلی گئی قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سنٹرل پنجاب کی نمائندگی کرنے والے اسپنر نے ٹورنامنٹ میں 38 وکٹیں حاصل کی تھیں، وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلرز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھے۔

    رواں سال نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں ظفر گوہر نے مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم وہ قائداعظم ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

    پچیس سالہ اسپنر اب تک 39 فرسٹ کلاس میچوں میں 144 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، وہ 6 مرتبہ ایک اننگز میں 5 جبکہ 2 مرتبہ میچ میں 10 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں۔

    پاکستان کا نیا ٹیسٹ اسکواڈ:

    محمد رضوان (پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کپتان)، سرفراز احمد، ظفر گوہر، عابد علی، اظہرعلی، شان مسعود، فواد عالم، سہیل خان، یاسر شاہ، محمد عباس، عمران بٹ، حارث سہیل، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف۔ بابراعظم، امام الحق اور شاداب خان انجری کے باعث پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیلیں گے۔

    پاکستان شاہینز کا نیا اسکواڈ:
    روحیل نذیر (کپتان، وکٹ کیپر)، حیدر علی،ذیشان ملک، عماد بٹ، دانش عزیز، افتخار احمد، خوشدل شاہ،حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف، عثمان قادر،وہاب ریاض، موسیٰ خان اور عبداللہ شفیق شامل ہیں۔

    شیڈول:

    چھبیس تا تیس دسمبر: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ بمقام ماؤنٹ منگنوئی
    ستائیس دسمبر: پاکستان شاہینز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ، بمقابلہ ناردرن نائٹس بمقام ہملٹن
    انتیس دسمبر: پاکستان شاہینز کا دوسرا ٹی ٹونٹی میچ، بمقابلہ ویلنگٹن فائر برڈزبمقام ویلنگٹن
    یکم جنوری: پاکستان شاہینز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ، بمقابلہ کینٹر بری بمقام لنکن
    تین تا سات جنوری: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ، بمقام کرائسٹ چرچ
    تین جنوری: پاکستان شاہینز کا چوتھا ٹی ٹونٹی میچ، بمقابلہ نیوزی لینڈ الیون، بمقام لنکن
    پانچ جنوری: پاکستان شاہینز کا پانچواں ٹی ٹونٹی میچ، بمقابلہ نیوزی لینڈ الیون، بمقام لنکن

    پاکستان شاہینز کا اسکواڈ 7 جنوری جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ 9 جنوری کو پاکستان روانہ ہوگا۔