Baaghi TV

Category: کھیل

  • دنیائے باکسنگ کا عظیم کھلاڑی پھر سے  رنگ میں جلوہ گر

    دنیائے باکسنگ کا عظیم کھلاڑی پھر سے رنگ میں جلوہ گر

    دنیائے باکسنگ کا عظیم کھلاڑی پھر سے رنگ میں جلوہ گر ہوا
    باغی ٹی وی . امریکا کے شہرت یافتہ ہیوی ویٹ باکسر کو پھر سے دنیانے اپنی آنکھوں سے رنگ میں دیکھنے کا شوق پورا کر لیا امریکا میں دنیائے باکسنگ کا بڑا مقابلہ بے نتیجہ ختم ہو گیا، لیجنڈری فائٹر مائیک ٹائسن اور رائے جونز جونیئر نے خوب ایکشن دکھائے، آٹھ راؤنڈز کے بعد 76-76 پوائنٹس سے باؤٹ برابر رہا۔

    امریکی ریاست لاس اینجلس میں باکسنگ کاگھمسان کا رن پڑا جس میں عظیم فائٹر نے پھر سے رنگ کو رنق بخشی ، ماضی کے عظیم فائٹر مائیک ٹائسن اور رائے جونز جونیئر اِن ایکشن ہوئے۔ 50 سے زائد عمر کے دونوں باکسرز کے لیے راؤنڈ کا وقت تین کی بجائے دو منٹ رکھا گیا، آٹھ راؤنڈ یعنی سولہ منٹ تک اعصاب شکن مقابلہ چھہتر چھہتر کی برابری پر ختم ہوا۔

    اپنے عظیم کھلاڑی کو پھر سے ان یکشن دیکھنے کے لیے دنیا بھر کے باکسنگ پرستار خوب محظوظ ہوئے، پاکستانی نژاد برطانوی فائٹر عامر خان نے بھی دلچسپ قرار دے دیا اور کہا کہ عمر رسیدہ ہونے کے باوجود دونوں رفتار اور جوش سے جوان لگ رہے تھے۔انہوں نے پورے کھیل میں کسی لمحمے بھی یہ محسوس نہیں ہونے دیا کہ وہ اب بوڑھے ہو چکے ہیں.

    مائک ٹائسن کے تاریخ ساز باکسنگ مقابلے لاکھوں ڈالرز کی آمدن ہوئی جو چھاتی کے کینسر کے مریضوں اور باکسرز کی فلاح پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یوں اس میچ کی آمدن چیرٹی کے لیے مختص کی گئی

  • بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ  نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    لاہور:بابراعظم شادی کے جھانسے دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:حامزہ نامی لڑکی نے ساری حقیقت کھول دی،اطلاعات کے مطابق لاہور کی رہائشی حامزہ نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی طرف سے شادی کا جھانسہ دے کرجنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا

    آج لاہور کی اس بیٹی جس نے اپنا نام حامزہ بتایا اس نے پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنے ساتھ مالی اور جنسی زیادتی کو سامنے لانے کے لیے آئی ہوں۔ بابر اعظم سے میرا تعلق اس کے کرکٹ میں آنے سے پہلے کا ہے بابر اعظم اور میں ایک ہی محلے میں رہتے تھے وہ میرا سکول فیلو تھا 2010 میں اس نے مجھے گھر آ کر پرپوز کیا، جسے میں نے قبول کیا، بابر اور میری فیملی نے ہمیں انکار کر دیا۔

    2011 میں بابر کورٹ میرج کے نام پر گھر سے بھگا کر لے گیا گلبرگ اور پنجاب سوسائٹی میں کرائے کے مکانوں میں رہے بابر نے حالات کے پیش نظر نکاح کرنے سے منع کر دیا، میں نے نوکری کی، بابر کو کرکٹر بنانے میں میرا کردار ہے میرے سیلون سے جتنی انکم تھی وہ بابر کو دیتی رہی قومی ٹیم میں نام آتے ہی اس کا رویہ تبدیل ہونا شروع ہو گیا حالات ایسے تھے کے میں گھر نہیں جا سکتی تھی ۔

    لاہور کی اس حامزہ نامی بیٹی نے انکشاف کیا کہ بابراعظم نے حالات میں بہتری پر شادی کا کہا 2015 میں میں پریگننٹ ہو گئی بابر کو بتایا تو اس نے مجھے بہت مارا۔ دو دوستوں اور بھائی کے ساتھ مل کر میرا اسقاط حمل کرویا۔ عثمان قادر میرے حالات کے بارے سب جانتے ہیں۔ حامزہ نامی بچی نے دعویٰ کیا کہ بابراعظم نے مجھے گھر واپس جانے اور صلح کرنے پر دباؤ ڈالا جیسے جیسے عروج ملتا گیا بابر کی حوس بھی بڑھتی گئی بابر میرے ساتھ ناجائز تعلقات رکھے 2017 میں مجھے بابر نے بہت دفعہ مارا پیٹا ہسپتالوں میں مجھے لے جا کر چیک اپ کرواتا رہا ہے اس کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں تنگ آ کر 2017 میں نے پولیس میں بابر کے خلاف رپورٹ کی ۔

    بابر پولیس کے سامنے پیش نہیں ہوا لیکن مشروط صلح نامہ پر دستخط کروائے میں نے بابر سے شادی کی یقین دہانی پر صلح کی 2017 میں اس نے اپنا نمبر تبدیل کر لیا 3 سال مزید بابر اعظم کی حوس کا نشانہ بنی 2020 میں بابر اعظم نے مجھے شادی سے انکار کر دیا۔ 10 سال مجھے استعمال کر کے شادی سے انکار کر دیا دورہ نیوزی لینڈ پر جانے سے پہلے اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں، حد سے زیادہ زیادتی کے بعد میں آج انصاف لینے آئی ہوں، ایس پی غالب مارکیٹ نے میری درخواست ماڈل ٹاؤن تھانے بھجوا دی اس کے بعد میری شنوائی نہیں ہوئی۔

    حامزہ کا کہنا ہے کہ پی سی بی کی جانب سے دلوائے جانے والے کمروں میں ساتھ والا کمرہ ہمیشہ میرا ہوتا تھا۔ میں 2017 سے پولیس کے پاس جا رہی ہوں مججے اس سے لالچ نہیں محبت تھی جس وجہ سے میں نے ابھی تک سب برداشت کیا ،2017 سے پہلے بابر اعظم کے خاندان سے کوئی اس کا میچ دیکھنے نہیں گیا میں نے ایک پیسا نہیں لیا اس سے اس نے بہت محنت کی اچھا کھلاڑی ہے اس کے ہر موبائل اور ہر چیز کا ثبوت میرے پاس موجود ہے۔

    حامزہ نے مزید کہا کہ آئی فون 4 سے آئی فون 8 پلس تک میں نے اس کو لے کر دیا ہے میرا اس سے پیسوں کا نہیں محنت کے صلے کا مطالبہ ہے میں ہر جگہ پر اس کے خلاف احتجاج کروں گی۔ ایک ماہ سے مسلسل پی سی بی سے رابطہ کیا انہوں نے کہا کہ یہ بابر کی پرسنل لائف کا ایشو ہے ہم بات نہیں کر سکتے، بابر اعظم کو سزا دلوانا میرا مقصد ہے ، یہ میرا آئینی حق بھی ہے پی سی بھی بابر کو کپتانی سے ہٹائے، ایسا بندہ پاکستان کو بیچ سکتا ہے وکیل عبد السمیع سی سی پی کو بھی درخواست دی ہے عدالت میں بھی ہراسمنٹ کی درخواست دی گئی ہے۔

  • اوروں کونصیحت خود میاں فضیحت:دنیا کے دوعظیم سپورٹس مین اپنا مستقبل ہی گنوابیٹھے

    اوروں کونصیحت خود میاں فضیحت:دنیا کے دوعظیم سپورٹس مین اپنا مستقبل ہی گنوابیٹھے

    لندن:اوروں کونصیحت خود میاں فضیحت:دنیا کے دوعظیم سپورٹس مین اپنا مستقبل ہی گنوابیٹھے،یہ کوئی فرضی کہانی نہیں بلکہ ایک ایسی حقیقت ہے جسے دنیا بھرمیں بڑی شہرت ملی، ان میں سے ایک تو میراڈونا تھے تودوسرے مائیکل پلاٹینی تھے جن کے ساتھ یہ واقعہ رونما ہوا

    ذرائع کے مطابق 1986 میں دنیا میں کرپشن اورمنشیات کے خلاف آگہی کے لیے ایک بہت بڑا نمائیشی میچ منعقد کروایا گیا ،اس میچ میں ایک طرف دنیائے فٹ بال کے عظیم کھلاڑی میرا ڈونا تودوسری طرف مائیکل پلاٹینی تھے جنہوں‌نے اس مہم میں بھرپورحصہ لیا

    اس نمائشی میں ایک طرف میراڈونا نے no to drugs جبکہ مائیکل پلانیٹی نے no to corruption کی ترجمان جرسیاں پہن رکھی تھیں

     

    تاریخ اس بات کی شاہد ہے کہ ایک وقت آیا کہ no to drugs کے دعویدار میراڈونا خود بڑے نشئی ثآبت ہوئے اوررنگے ہاتھوں پکڑے گئے،جبکہ no to corruption کے دعویدارمائیکل پلانیٹی بہت بڑی کرپشن میں ملوث پائے گئے

    پھردنیا نے دیکھا کہ میراڈونا کونومبر1994 میں پندرہ ماہ کے لیے جبکہ مائیکل پلانیٹی پرتاحیات فٹ بال کھیلنے پرپابندی لگادی گئی یوں فٹ بال کی دنیا کے دو عظم شاہکار ان غلطیون کی وجہ سے بہت بڑے نقصان سے دوچار ہوئے

  • پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ سے رابطہ، قومی سکواڈ کی مشکلات میں ہوئی کمی

    پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ سے رابطہ، قومی سکواڈ کی مشکلات میں ہوئی کمی

    پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ سے رابطہ، قومی سکواڈ کی مشکلات میں ہوئی کمی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی اور نیوزی لینڈ کرکٹ میں رابطہ ہوا ہے

    دونوں بورڈز میں رابطے کے بعد نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی آئسولیشن میں نرمی کردی گئی ،نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی ، جن اسکواڈ ممبرز کے مسلسل دو ٹیسٹ منفی آچکے انہیں چہل قدمی کی اجازت ملی ،اسپورٹ اسٹاف اور کھلاڑی اپنے اپنے گروپ کے لیے مقررہ مخصوص اوقات میں چہل قدمی کرسکتے ہیں

    قومی اسکواڈ کے اراکین ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں چہل قدمی کریں گے ،اسکواڈ ممبرز کو بالکونیز میں جانے کی بھی اجازت مل گئی ،اسکواڈ ممبرز بالکونیز سے آپس میں گفتگو بھی کرسکتے ہیں ،پی سی بی نے کرکٹ نیوزی لینڈ سے قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جلد کھولنے کی بھی درخواست کی، نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں مثبت رپورٹ ہونے والے ممبرز کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے ،قومی اسکواڈ کا اب اگلا کورونا ٹیسٹ 30 نومبر کو ہوگا

    نیوزی لینڈ میں قومی ا سکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ,نیوزی لینڈ اتھارٹی کے مطابق متاثرہ رکن کو انٹرویو کے بعد قرنطینہ کردیا گیا، پاکستان ٹیم کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے جبکہ پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں مثبت آنے والے کھلاڑیوں کے رزلٹ کی رپورٹ ابھی نہیں آئی۔

    پاکستان اے اور نیوزی کے درمیان پہلا فور ڈے ٹور میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا فور ڈے ٹور میچ 17 دسمبر کو ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا 20 اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ 22 دسمبر کو ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو ہوگا

  • بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں‌ پھر سے سنسان  سٹیڈیم میں‌ ہونگی آمنے سامنے

    بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں‌ پھر سے سنسان سٹیڈیم میں‌ ہونگی آمنے سامنے

    بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں‌ پھر سے سنسان سٹیڈیم میں‌ ہونگی آمنے سامنے

    باغی ٹی وی :کورونا کی وجہ سے عوامی اجتماع اور اکٹھ پر پاپندی ہے جبکہ بھارت کی ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے . اور پھر سے خالی اور سنسان سٹیڈیم میں میچ کھیلا جائے گا. یہ زیادہ پرانی بات نہیں ہے،سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں اس سال کے شروع میں مارچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف خالی میدانوں میں نہایت خاموشی کے ساتھ ون ڈے میچ کھیلا تھا،کورونا کی یہ ہلکی چاپ تھی جس کی مدھم آواز تھی لیکن اس نے اچانک ہی سب کچھ لپیٹ دیا۔
    سال کے تیسرے ماہ کی کہانی اب 11ویں ماہ میں ہے،ایک بار پھر وہی گرائونڈ سڈنی ہےاور آسٹریلیا ہے،دنیا بھر میں کورونا کا پھرشور ہے لیکن اس باربہت کچھ مختلف ہے۔سامنے بھارت ہے اور گرائونڈ میں خاموشی کی جگہ پرانی آوازوں نے پکڑ لی ہے۔

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ٹی 20،نیوزی لینڈ میں آج انٹر نیشنل کرکٹ اور تماشائیوں کی واپسی،ٹائمنگ اور پیش گوئی
    جمعہ کے روز پرانے وقت کی طرح سڈنی گرائونڈ50 فیصد تماشائیوں کے ساتھ بھرا ہوگا کیونکہ آسٹریلیا اور بھارت یہاںتین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کھیلیں گے۔

    ورلڈ کپ سپر لیگ کا ایک اہم پارٹ،آسٹریلیا میں سال کی پہلی بڑی انٹر نیشنل مصروفیت،کرکٹ اور فینزکی بحالی،پھر مقابلہ میں بھارتی ٹیم کی طاقت،یہ سب کچھ ایک بڑے شو کو ظاہر کریں گے۔ایک بار پھر سے خالی سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہو رہی ہیں.

  • ایک اور سپورٹس پرسن کرونا کا شکار

    ایک اور سپورٹس پرسن کرونا کا شکار

    ایک اور سپورٹس پرسن کرونا کا شکار

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کرونا کا شکار ایک اور سپورٹس پرسن ہوگئے ہیِں معروف اولمپیئن ہاکی پلیئر اختر رسول عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔ ان کی کرونا میں متاثر ہونے کی اطلاع ان کے بھائی خالد اقبال نے دی کہ اختر رسول کورونا وائرس کے مرض میں مبتلا ہیں اور پچھلے 11 دنوں سے ایکے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اب قرنطینہ میں ہیں.

    کرونا کا شکار ہونے والے معروف اولمپیئن اختر رسول پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور ہاکی فیڈریشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر خالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری آصف باجوہ اور دیگر عہدیداروں نےان کے لیے نیک تمناؤںکا اظہار کیا ہے اور اختر رسول کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی
    ادھر نیوزی لینڈ پر گئے پاکستانی کھلاڑی بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں. چھے کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں. انکو کورنٹائن کر دیا گیا ہے.

  • نیوزی لینڈ اتھارٹی نے پاکستانی سکواڈ کا شکریہ ادا کیا ، آخر کیا بات ہوئی

    نیوزی لینڈ اتھارٹی نے پاکستانی سکواڈ کا شکریہ ادا کیا ، آخر کیا بات ہوئی

    نیوزی لینڈ اتھارٹی نے پاکستانی سکواڈ شکریہ ادا کیا ، آخر کیا بات ہوئی

    باغی ٹی وی :نیوزی لینڈ کے دورے پر گئی پاکستانی ٹیم کا نیوزی لینڈ اتھارٹی کی جانب سے تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا گیا ہے

    نیوزی لینڈ آفیشل کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواڈ کی وارننگ کے بعد ایم آئی کیو قوانین کی پاسداری بہتر ہوئی ، متاثرہ افراد کس کس سے ملے اس بارے میں پوچھ گچھ ہوئی،متاثرہ6 افراد کے انٹرویو کرلیے گئے ہیں،ٹریننگ کی اجازت متعلقہ ہیلتھ آفیسر سے مشروط ہوگی،

    نیوزی لینڈ اتھارٹی نے قومی ا سکواڈ کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ لے لیے ہیں . واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے کرکٹ حکام نے پاکسانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سٹاف کو وارننگ دی تھی . نیوزی لینڈ کرکٹ کی پریس ریلیز کے مطابق چھ افراد کو کرونا گیا تھا جبکہ ا ان میں سے 2 کو پہلے بھی کوروناہوچکا ہے 4 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔بورڈ نے یہ واضح نہیں کیا کہ تمام 6کھلاڑی ہیں یا اسپورٹنگ اسٹاف میں سےچند آفیشل ہیں ۔

    پاکستانی کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کرکٹ نے وارننگ دے دی

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ ، پاکستان کہاں کھڑا

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ ، پاکستان کہاں کھڑا

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ ، پاکستان کہاں کھڑا

    باغی ٹی وی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی دوڑ سے پاکستان باہر ہونا پڑا ،مقابلے میں آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور کسی حد تک نیوزی لینڈ شامل ہیں ۔نیوزی لینڈ اپنی 2ہوم سیریز جیت کر انگلینڈ کو شدید خطرے میں ڈال سکتا ہے۔دوسرا خطرہ بھارت کے لئے ہوگا،تیسرا بڑا خطرہ آسٹریلیا کے لئے تب ہوگا کہ وہ ہوم سیریز میں بھارت سے ہارجائے۔

    آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس سسٹم قانون میں تبدیلی کر کے یہ تو واضح کردیا ہے کہ پہلی چیمپئن شپ کا فائنل شیڈول کے مطابق اگلے سال جون میں لارڈ ز میں ہوگا۔کرک سین کی رپورٹ کے مطابق پوائنٹس سسٹم میں تبدیلی اور میچزکے فیصد کے تناسب سے فائنل پوائنٹس کی منظوری کے بعد اس وقت آسٹریلیاپہلے نمبر پر ہے اور اس نے 82 فیصد سے کچھ زائد پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔اس کی 2 سیریز باقی ہیں،بھارت کے خلاف ہوم سیریزکے 4 اور جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ میچز ہونگے.

    اس طرفح بھارت کے 75٪ فیصد پوائنٹس کے بعد دوسرا نمبر ہے ،اسے آسٹریلیا کے 4ٹیسٹ میچز کے بعد اب انگلینڈ کے خلاف بھی پانچ کی بجائے چار ٹیسٹ کھیلنے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ بھارت کو اب 8ٹیسٹ کھیلنے ہیں ، فتح پر 30 اور ڈرا پر 10پوائنٹس ملیں گے

    نیوزی لینڈ آنے والے مہینوں میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے خلاف اپنی دو ہوم سیریز میں زیادہ سے زیادہ 240 پوائنٹس حاصل کرلے تو وہ 70٪ پوائنٹس (600 میں سے 420) کے ساتھ اختتام کرے گا اس کے حریف بھارت اور انگلینڈ پانچ میچوں کی سیریز میںجب مد مقابل ہونگے تو وہاں کسی ایک کی مکمل شکست کیویز کو پر لگادےگی ، ادھربھارت نےبھی دسمبر،جنوری میں آسٹریلیا سے چار ٹیسٹ کھیلنے ہیں۔ انگلینڈ کا دورہ سری لنکا بھی شیڈول ہے

    آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، ٹاپ تھری ٹیموں کے درمیان فائنل کے لئے رسہ کشی عروج پر پہنچ گئی

  • پاکستانی کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کرکٹ نے وارننگ دے دی

    پاکستانی کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کرکٹ نے وارننگ دے دی

    پاکستانی کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کرکٹ نے وارننگ دے دی

    نیوزی لینڈ کے کرکٹ حکام نے پاکسانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سٹاف کو وارننگ دے دی ہے. نیوزی لینڈ کرکٹ کی پریس ریلیز کے مطابق چھ افراد کو کرونا ہوا ہے جبکہ ا ان میں سے 2 کو پہلے بھی کوروناہوچکا ہے 4 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔بورڈ نے یہ واضح نہیں کیا کہ تمام 6کھلاڑی ہیں یا اسپورٹنگ اسٹاف میں سےچند آفیشل ہیں ۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے تنہائی کے دوران ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے اور پروٹوکول کو توڑا ہے۔
    نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے پروٹوکول کی خلاف ورزی سی سی ٹی وی پر پکڑی ہے اورپاکستان ٹیم کو آخری وارننگ جاری کردی گئی ہےٹیم کے نیوزی لینڈ اترنے کے بعد 24 نومبر کو کووڈ ٹیسٹ لئے گئے تھے،اسکواڈ کے ہر ممبر کو اب 4 کووڈ ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔یہ عمل کرونا وائرس کی تصدیق کے لیے ضروری ہے.

    6 کووڈ افراد کو کرائسٹ چرچ میں واقع قرنطینہ سنٹر میں منتقل کردیا گیا ہے،اب مکمل جانچ پڑتا ل کے بعد ہی ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت ملے گی۔
    اس سے پہلے پاکستان کے چھ کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی. جن کو آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے.

  • سری لنکن پریمیئر لیگ کو آغاز سے پہلے ہی بدنامی کا داغ لگ گیا

    سری لنکن پریمیئر لیگ کو آغاز سے پہلے ہی بدنامی کا داغ لگ گیا

    سری لنکن پریمیئر لیگ کو آغاز سے پہلے ہی بدنامی کا داغ لگ گیا

    باغی ٹی وی :سری لنکا پریمیئر لیگ کو شروع ہونے سے قبل ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے .یوں یہ لگی میچ فکسنگ الزامات کےسائے تلے آگئی ہے،ایونٹ میں کئی پاکستانی بھی شریک ہیں جبکہ آئی سی سی الزامات کی جانچ پڑتال شروع کرتے ہوئے لیگ کو کڑے حصار میں رکھ لیا ہے۔
    انٹر نیشنل کرکٹ کونسل جمعرات سے شروع ہونے والی سری لنکا پریمیر لیگ کوداغدار کرنے کی مبینہ کوشش کی تحقیقات شروع کرچکی ہے ۔اس سلسل میں لیگ کی حیثیت متاثر ہوئے ہے.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا پریمیئر لیگ الزام لگایا گیا ہے کہ ایک سابق قومی کرکٹر نے لنکا پریمیر لیگ کے ایک کھلاڑی سے رابطہ کیا ہے اور اسے پیشکش کی ہےجس پر آئی سی سی انسداد بدعنوانی یونٹ نے دیکھنا شروع کردیا ہے۔
    یہ بھی انکشاف ہوا کہ جس سابق قومی کھلاڑی نے مبینہ طور پر یہ انداز اختیار کیا ہے وہ فی الحال بیرون ملک ہے ،اس کرکٹر پرماضی میں آئی سی سی نے میچ فکسنگ الزامات عائد کیے تھےلیکن بعد میں انھیں کلیئر کردیا گیا تھا۔دو دن پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سری لنکا روانہ ہوئے تھے ،جہاں شاہد آفریدی لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی قیادت کریں گے۔
    آئی سی سی نے رد عمل میں بات کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ سری لنکا بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھی اس پر تبصرہ سے انکار کردیاہے۔یوں اس نوزائدہ لیگ پر آغاز میں مشکلات کے بادل چھانے لگے ہیں جس سے سری لنکا پریمیئر لیگ کے وقار پر زد لگی ہے.

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی روانہ ہو گئے