Baaghi TV

Category: کھیل

  • کرکٹر رضا حسن نے معافی مانگ لی

    کرکٹر رضا حسن نے معافی مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوویڈ 19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر کرکٹر رضا حسن نے معافی مانگ لی

    کرکٹر رضا حسن کا کہنا تھا کہ اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں۔اور سب سے معافی مانگتا ہوں۔ وعدہ کرتا ہوں، دوبارہ شکایت کاموقع نہیں دوں گا۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ندیم خان سے اپیل ہے کہ دوبارہ قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کا موقع دیں۔

    رضا حسن کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ عمدہ پرفارم کرکے ٹیم میں کم بیک کروں

    رضا حسن ناردرن سیکنڈ الیون میں شامل تھے اور وہ میڈیکل ٹیم اور شعبہ ہائی پرفارمنس کی پیشگی اجازت کے بغیر ہوٹل سے باہر گئے تھے۔پی سی بی نے کرکٹر رضا حسن کو گھر بھیج دیا اور فیصلے کے مطابق وہ رواں ڈومیسٹک سیزن میں مزید نہیں کھیل سکیں گے

  • نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے ایک اور رکن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

    مجموعی طور پر8ارکان کی کوروناٹیسٹ رپورٹ مثبت آچکی ہے۔قومی اسکواڈ کے 8 ارکان میں سے 2 کو ہسٹارک قرار دے دیا گیا ہے۔ اسکواڈ کے54 ارکان میں سے 8 کےکورونا ٹیسٹ لیے جا چکے ہیں۔ اسکواڈ کے 8ارکان کے ٹیسٹ پہلے، تیسرے اور چھٹے روز لیے گئے۔

    گزشتہ روز اسکواڈ کے42 اراکین کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ٹریننگ کی اجازت نیوزی لینڈ وزارت صحت کی حتمی منظوری کے بعد دی جائے گی۔

    اس سلسلے میں نیوزی لینڈ کے متعلقہ حکام سے تبادلہ خیال کے بعد پی سی بی ایک اپ ڈیٹ جاری کررہا ہے، اب تک پہلے، تیسرے اور چھٹے روز ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں قومی اسکواڈ کے 54 میں سے کُل 8 ارکان کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آچکی ہے ان 8 ارکان میں سے 2کو ہسٹارک ( نان انفیکشیس) کیسز قرار دیا گیا ہے، لہٰذا یہ دونوں ارکان اسکواڈ کے دیگر ارکان کے ہمراہ اُسی منزل پر اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کررہے ہیں

    نویں روز (جمعرات) کو ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ میں جن ارکان کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئیں گے، انہیں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بعد اپنی آئسولیشن کی بقیہ مدت میں ٹریننگ کی اجازت ملنے کا امکان ہے ،بارہویں روز کیے جانے والے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے بعد جو ارکان آئسولیشن کی مدت کے 14ویں روز ہونے والا اپنا ہیلتھ چیک اپ کلیئر کرلیں گے، انہیں نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے حتمی منظوری ملنے کے بعد مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت ہوگی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نہ صرف نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ سے مسلسل رابطے میں ہے بلکہ وہ انہیں ٹریننگ میں واپسی سے متعلق ہر اپ ڈیٹ سے بھی آگاہ کررہا ہے۔ ٹیم منیجمنٹ اور تمام کھلاڑی اس عمل کو مکمل سپورٹ کررہے ہیں اور وہ حکومت نیوزی لینڈ کے مقررہ قوانین کے تحت جلد از جلد ٹریننگ کا آغاز کرنے کے منتظر ہیں

    قبل ازیں نیوزی لینڈ میں قومی اسکواڈ کے7ارکان کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ اسکواڈ میں شامل سرفرازاحمد، روحیل نذیز، نسیم شاہ، محمد عباس، عابد علی اور دانش عزیز بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے۔

    نیوزی لینڈ حکومتی کی جانب سے پابندی لگا دی گئی قومی کرکٹرز نے کمرے میں ٹریننگ شروع کردی .پاکستان اسکواڈ میں شامل کرکٹرز نے کمروں میں ہلکی پھلکی ایکسرسائز شروع کر دی,کپتان بابراعظم ، روحیل نذیر ، حسن طلعت ، افتخار احمد عمران بٹ نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ٹریننگ کی ,کورونا مثبت آنے والے کھلاڑی دانش نذیر اور عابد علی نے بھی روم میں ایکسرسائز کی . نیوزی لینڈ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ابھی تک پاکستان اسکواڈ کو آؤٹ ڈور ٹریننگ کی اجازت نہیں ملی’

    واضح‌رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے تنہائی کے دوران ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے اور پروٹوکول کو توڑا ہے۔
    نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے پروٹوکول کی خلاف ورزی سی سی ٹی وی پر پکڑی ہے اورپاکستان ٹیم کو آخری وارننگ جاری کردی گئی ہےٹیم کے نیوزی لینڈ اترنے کے بعد 24 نومبر کو کووڈ ٹیسٹ لئے گئے تھے،اسکواڈ کے ہر ممبر کو اب 4 کووڈ ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔یہ عمل کرونا وائرس کی تصدیق کے لیے ضروری ہے

  • پاکستان سول ایوی ایشن اور افغان فٹ بال ٹیم کے درمیان کیا کچھ ہوا،اہم خبرآگئی

    پاکستان سول ایوی ایشن اور افغان فٹ بال ٹیم کے درمیان کیا کچھ ہوا،اہم خبرآگئی

    لاہور:پاکستان سول ایوی ایشن اور افغان فٹ بال ٹیم کے درمیان کیا کچھ ہوا،اہم خبرآگئی،اطلاعات کے مطابق لاہور ميں جاری چيلنج کپ ٹورنامنٹ ميں سول ايوی ايشن کی ٹيم نے افغان فٹبال کلب کو چار صفر سے شکست دی ۔

    ذرائع کے مطابق محمد وحيد نے شاندار تين گول کرتے ہوئے ہٹ ٹرک اسکور کی جبکہ محمد نعيم نے ايک گول اسکور کيا۔ دوسرے ميچ ميں پوپو فٹبال کلب نے سيف ٹيکس کو ايک مقابلے ميں دو گول سے شکست دی۔

    ذرائع کے مطابق ارتضی حسيب اور شمروز خان نے پوپو کي جانب سے ايک ايک گول اسکور کيا جبکہ بلال وحيد نے سيف ٹيکس کي جاب سے واحد گول اسکور کيا۔ تيسر ے ميچ ميں کے آر ايل نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو دو صفر سے شکست دی ۔

    ذرائع کے مطابق عمران اظہر اللہ نے گول اسکور کيے۔ چوتھے ميچ ميں بلوچ فٹبال کلب کوئٹہ نے لائل پور فٹبال کلب کو ايک صفر سے شکست دی۔ نظم الدين نے ميچ کا واحد گول اسکور کيا۔ ٹورنامنٹ کے تيسرے روز پانچ ميچ کھيلے جاہيں گے

  • نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے پابندی ، قومی کرکٹرزکیسے ٹریننگ کرنے لگے

    نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے پابندی ، قومی کرکٹرزکیسے ٹریننگ کرنے لگے

    نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے پابندی ، قومی کرکٹرزکیسے ٹریننگ کرنے لگے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ حکومتی کی جانب سے پابندی لگا دی گئی قومی کرکٹرز نے کمرے میں ٹریننگ شروع کردی .پاکستان اسکواڈ میں شامل کرکٹرز نے کمروں میں ہلکی پھلکی ایکسرسائز شروع کر دی
    کپتان بابراعظم ، روحیل نذیر ، حسن طلعت ، افتخار احمد عمران بٹ نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے ٹریننگ کی
    کورونا مثبت آنے والے کھلاڑی دانش نذیر اور عابد علی نے بھی روم میں ایکسرسائز کی . نیوزی لینڈ محکمہ ہیلتھ کی جانب سے ابھی تک پاکستان اسکواڈ کو آؤٹ ڈور ٹریننگ کی اجازت نہیں ملی’


    واضح‌رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں نے تنہائی کے دوران ضابطے کی خلاف ورزی کی ہے اور پروٹوکول کو توڑا ہے۔
    نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے پروٹوکول کی خلاف ورزی سی سی ٹی وی پر پکڑی ہے اورپاکستان ٹیم کو آخری وارننگ جاری کردی گئی ہےٹیم کے نیوزی لینڈ اترنے کے بعد 24 نومبر کو کووڈ ٹیسٹ لئے گئے تھے،اسکواڈ کے ہر ممبر کو اب 4 کووڈ ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔یہ عمل کرونا وائرس کی تصدیق کے لیے ضروری ہے

  • پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس نیشنل ٹرائینگولرویمنز ٹی ٹونٹی کے فائنل میں مدمقابل

    پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس نیشنل ٹرائینگولرویمنز ٹی ٹونٹی کے فائنل میں مدمقابل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس نیشنل ٹرائینگولرویمنز ٹی ٹونٹی کے فائنل میں مدمقابل ہیں

    پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں منگل کے روز پی سی بی چیلنجرز اور پی سی بی ڈائنامائٹس کی ٹیمیں نیشل ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی ویمز کرکٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں مدمقابل ہو نگی،فائنل جیتنے والی ٹیم ایک ملین کی انعامی رقم کی حقدار ہو گی۔

    اس سے قبل پی سی بی چیلجنرز کی ٹیم نےمنیبہ علی کی قیادت میں رامین شمیم کی ٹیم ڈائنامائٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست دے چکی ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والا متوقع مقابلہ پی سی بی کے آفیشل یو ٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا، دونوں ٹیمز کی کپتان ٹرافی پر نظر جمائے ہوئے جیت کے لیے پر امید ہیں۔

    پی سی بی چیلنجرز کپتان منیبہ علی: ہم پورے اعتماد کےساتھ فائنل کھلیں گی اور فائنل میچ جیت کر ٹرافی کو اپنے نام کریں گے۔ ہماری ٹیم مشترکہ کوشش اور مقابلے لیے بھر پور تیار ہے،ہمیں پورا یقین ہے اس ٹورنامنٹ کے اختتام پر ٹرافی ہمارے ہاتھوں میں ہو گی۔
    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے بھرپور مقابلے کی کرکٹ کھیلی ہے اور ہماری کوشش ہے خود کو اس پوزیشن پر سیٹ کرنے کی جہاں پر جیت ہی ہمارا مقدر بنے گی،جیسے ہم نے پہلے میچ کھیلیں ہیں اس طرح فائنل بھی بغیر دباؤ کے کھلیں گے۔

    پی سی بی ڈائنامائٹس کپتان رامین شمیم:ہم یقینا گیم میں واپس آئیں گے اس سے قبل ہمیں پی سی بی چیلجنرز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے،اس دن بدقسمتی سے ہماری بیٹنگ لائن بڑا اسکور نہیں کر سکی تھی۔ہماری ٹیم میں بھر پور صلاحیت ہے اور فائنل میں ہم اپنی صلاحیت کو ثابت بھی کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا مجموعی طور پر یہ شاندار ٹورنامنٹ رہا ہےہماری کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا خاص طور پر ہماری وکٹ کیپر نے وکٹوں کے پیچھے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

    رامین شمیم نے مزید کہا فائنل کھیل سے بھرپور ہوگا دونوں ٹیمیں بہترین ہیں مگر ہم فائنل کی دوڑ میں صرف جیت پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔اس ٹورنامنٹ میں کوالٹی کرکٹ دیکھنے کو ملی ہے جہاں تینوں ٹیموں نے تن من سے ایک دوسرے کا مقابلہ کیا ہے۔پی سی بی بلاسٹرز کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے وہ اپنے گروپ میچز جیتنے میں ناکام رہی ہے لیکن پھر بھی انکے کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بالنگ کے شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے۔

    ٹورنامنٹ میں جویریہ خان کو سب سے زیارہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے انھوں نے ا ب تک تین میچز میں 67 کی اوسط سے 134 رنز اسکور کئے ہیں۔ حفضہ امجد نے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کی ہیں۔ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز کی دوڑ میں جویریہ خان کے علاوہ پی سی بی ڈائنامائٹس کی ناہیدہ خان اور عائشہ ظفر کی جوڑی بھی شامل ہے ،ناہیدہ نے 57.50کی اوسط سے 115 رنز بنائے ہیں اورعائشہ ظفر نے36.67 کی اوسط سے 110 رنز بنا رکھے ہیں۔

    باؤلنگ میں حفضہ خان کے علاوہ صبا نذیر (پی سی بی چیلنجرز) ،فاطمہ ثنا ء(پی سی بی چیلنجرز)، کائنات امتیاز(پی سی بی ڈائنامائٹس)،نشرہ سندھو( پی سی بی ڈائنامائٹس) اور انم امین (پی سی بی بلاسٹرز) تین تین وکٹیں حاصل کر چکی ہیں۔ٹورنامنٹ کی رنر اپ ٹیم پانچ لاکھ روپے کی حقدار ہو گی اور پلئیر آف دی چیمپئین شپ کو پچاس ہزار روپے ملیں گے۔

  • نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل

    نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے

    دو ہسٹارک کیسز کے حامل ارکان کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ،طبی طور پر ان دونوں ارکان کو نان انفیکشیس قرار دیا گیا ہے ،یہاں لیے گئے پہلے کوویڈ 19 ٹیسٹ میں چھ ارکان کے رزلٹ مثبت آئے تھے ،ان چھ میں سے دو اراکین کو ہسٹارک کیسز قرار دیا گیا تھا

    نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف کی ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی ٹریننگ جاری ہے ،پی سی بی پرامید ہے کہ کوویڈ 19 کے آج ہونے والے ٹیسٹ کے نتائج کے بعد قومی اسکواڈ کو گراؤنڈ میں ٹریننگ کی اجازت مل جائے گی

    پاکستان اے اور نیوزی کے درمیان پہلا فور ڈے ٹور میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا فور ڈے ٹور میچ 17 دسمبر کو ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹی ٹوینٹی میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا 20 اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ 22 دسمبر کو ہوگا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو ہوگا

    پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ سے رابطہ، قومی سکواڈ کی مشکلات میں ہوئی کمی

     

  • بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    اسلام آباد:بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی "مٹّی پاو”ڈنگ ٹپاو”کہہ کرمظلوم کی بجائے ظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کی لڑکی حامیزہ کے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر لگائے الزامات کے معاملے کو نجی قراردیتے ہوئے مجرم کا محاسبہ کرنے کی بجائے تحفظ دینے کی اصطلاح سے کام لینا شروع کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نے بابر اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔

    حامیزہ نامی لڑکی نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے والا کوئی عام شخص نہیں بلکہ بابر اعظم ہے جو اس وقت پاکستانی ٹیم کا کپتان ہے۔لڑکی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے میرا تعلق اس وقت کا ہے جب بابر کرکٹ نے کرکٹ کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تھا اور بابر ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔

     

    حامیزہ نے الزام لگایا کہ میں نے اپنے بیوٹی سیلون کی کمائی کے کروڑوں روپے بابراعظم پر خرچ کردیے، میری شکایت پر اس معاملہ میں پولیس میں شنوائی ہوئی نہ پی سی بی نے کوئی ایکشن لیا۔

    حامیزہ نے الزام لگایا کہ 2010 میں بابر اعظم نے مجھے میرے گھر آکر پروپوز کیا جسے میں نے قبول کر لیا، وقت گزرنے کے ساتھ ہم دونوں کی دوستی بڑھ گئی اور ہم نے شادی کا فیصلہ کیا، اور فیملیز کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا فیملیز کے صاف انکار پر 2011 کے دوران بابر مجھے میرے گھر سے بھگا کر کورٹ میرج کے بہانے کرائے کے گھروں پر رکھتا رہا۔

    متاثرہ لڑکی کے مطابق جب انھوں نے بابر سے شادی پر اصرار کیا تو بابر نے جواب دیا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں، تھوڑا وقت گزر جائے تو ہم شادی کر لیں گے۔حامیزہ نامی لڑکی کے الزامات پر پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن نے بتایا کہ یہ بابر کا نجی معاملہ ہے، ہم اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

  • بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    لاہور:بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگوسامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی کی پیاربھری اورجنسی ہراسگی والی زندگی کے اہم اورخفیہ پہلودنیا کے سامنے کھل کرآگئے

     

     

    ذرائع کے مطابق بابراعظم کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکارہونے والی لڑکی حامزہ کے تمام تردعوے سچے ثابت ہورہے ہیں اوروہ تمام ترپیاربھری اور بلیک میلنگ کی گفتگو اورزندگی کے تاریک پہلو اب دنیا کے سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں

     

     

    ذرائع کے مطابق حامزہ سے واقعی بابراعظم بدتمیزی کرتے رہے ، اس بکواس اورغلط القابات سے پکارتے رہے

     

    https://login.baaghitv.com/babar-azam-kept-on-abusing-her-for-10-years-by-cheating-on-her-marriage/

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بابراعظم حامزہ کوجب وہ بابرکوبات چیت کرنے کے لیے کال کرتیں توبابراعظم حامزہ کوبکواس نہ کر، اپنی اوقات میں رہ اوراس کے علاوہ انتہائی غلیظ القابات سے پکارتے رہے

     

    یاد رہے کہ کل حامزہ نامی لڑکی نے پریس کلب میں بابراعظم کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے زندگی کے تاریک پہلووں سے پردہ ہٹایا،حامزہ نے انکشاف کیا کہ بابراعظم 10 سال جنسی زیادتی کرتا رہا

  • عظیم بیٹسمین کی سالگرہ پر ساتھی کھلاڑیوں نے دیے محبت بھرے پیغام

    عظیم بیٹسمین کی سالگرہ پر ساتھی کھلاڑیوں نے دیے محبت بھرے پیغام

    عظیم بیٹسمین کی سالگرہ پر ساتھی کھلاڑیوں نے دیے محبت بھرے پیغام

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ کے ماضی کے عظیم بیٹسمین اور قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر نیوزی لینڈ میں موجود قومی کھلاڑیوں نے پیغامات کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

    سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ یونس خان سے زیادہ محنتی شخص آج تک نہیں دیکھا، یونس خان کی بہت سی اننگز ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر دیکھیں۔

    اسی طرح شان مسعود نے کہا کہ یونس خان سے بہت متاثر ہوں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ جب ڈیبیو کیا تو یونس خان ہماری ٹیم میں موجود تھے.اظہر علی نے کہا کہ یونس خان ایک عظیم رول ماڈل ہیں۔نوجوان کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یونس خان سے بہت کچھ سیکھا اور اب بھی سیکھ رہے ہیں۔شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ یونس خان سے بہت کچھ سیکھا، اب بھی سیکھ رہے،

    دوسری جانب فواد عالم نے کہا کہ امید ہے یونس خان سے سیکھنے کا عمل یونہی جاری رہے گا۔واضح رہے کہ 29 نومبر سال 1977ء میں مردان میں پیدا ہونے والے عظیم بلے باز یونس خان آج اپنی 43 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

  • ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ ،  پی سی بی بلاسٹر پر کیوں ہوا جرمانہ

    ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ ، پی سی بی بلاسٹر پر کیوں ہوا جرمانہ

    ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ ، پی سی بی بلاسٹر پر کیوں ہوا جرمانہ

    باغی ٹی وی : سلو اوور ریٹ کے باعث پی سی بی بلاسٹرز پر 10،000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔سلواوور ریٹ پر جرمانہ نیشنل ٹرائینگولرٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئین شپ کے ایک میچ میں عائد کیا گیا جس میں پی سی بی بلاسٹر اور پی سی بی چیلجنرزمدمقابل تھیں۔
    اس میچ میں پی سی بی بلاسٹرزکی ٹیم نے مقررہ اوورز سےایک اوور کم کروایا۔ پی سی بی کےکوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا۔
    پی سی بی بلاسٹرز پر جرمانہ آن فیلڈ امپائرزعبد المقیط اور حمیرا فرح نے عائد کیا۔
    پی سی بی بلاسٹرز کی کپتان عالیہ ریاض نے اپنی غلطی کو تسلیم کیا جس کے بعد میچ ریفری ثمن ذوالفقار نے اُن پر جرمانہ عائد کردیا۔