Baaghi TV

Category: کھیل

  • بنگلہ دیش سیریز میں شامل بقیہ میچز اور پاکستان کپ ملتوی

    بنگلہ دیش سیریز میں شامل بقیہ میچز اور پاکستان کپ ملتوی

    بنگلہ دیش سیریز میں شامل بقیہ میچز اور پاکستان کپ ملتوی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈز نے سیریز میں شامل بقیہ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز میں شامل ایک روزہ میچ اور دوسرا ٹیسٹ میچ ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

    دونوں بورڈز اب مستقبل میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کو مکمل کرنے کیلئے کے لیے باہمی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7تا 10 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے ایک اننگز اور 44رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے مرحلے میں شرکت کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو 29 مارچ کو کراچی پہنچنا تھا۔ دونوں ٹیموں کے مابین واحد ایک روزہ میچ یکم اپریل کو کھیلا جانا تھا جبکہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دوسرا ٹیسٹ میچ 5تا9 اپریل تک جاری رہنا تھا۔

    اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 مارچ سے شروع ہونے والاپاکستان ایک روزہ کپ بھی غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا ہے

  • کراچی کنگز کا گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 151 رنز کا ہدف دے کرکوئٹہ کومیچ کی فتح تک پہنچا دیا

    کراچی کنگز کا گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 151 رنز کا ہدف دے کرکوئٹہ کومیچ کی فتح تک پہنچا دیا

    کراچی : کراچی کنگز کا گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 151 رنز کا ہدف دے کرکوئٹہ کومیچ کی فتح تک پہنچا دیا ، اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آخری راؤنڈ میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 151رنز کا ہدف دیا ہے۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا۔کراچی کو اننگز کی دوسری ہی گیند پر بڑا دھچکا لگا جب گزشتہ میچ کے ہیرو شرجیل خان بغیر کوئی رن بنائے نسیم شاہ کی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔

    نئے بلے باز افتخار احمد اور قائم مقام کپاتن بابر اعظم نے ٹیم کا اسکور 30تک پہنچا ہی تھا کہ سہیل خان نے افتخار کو پویلین رخصت کردیا، انہوں نے 21رنز بنائے ہیں۔بابر اعظم مستقل جدوجہد کرتے نظر آئے اور بالآخر 32رنز بنانے کے بعد فواد احمد کی وکٹ بن گئے۔

    تین وکٹیں گرنے کے بعد ڈیلپورٹ کا ساتھ دنے چیڈوک والٹن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور 73رنز کی شراکت قائم کی۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب والٹن 26رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کی دوسری وکٹ بن گئے۔

    دوسرے اینڈ سے ڈلپورٹ نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 62رنز بنانے کے بعد اننگز کے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے 151رنز کا ہدف 3.2اوورز میں حاصل کرنا ہو گا، بصورت دیگر پشاور زلمی کی ٹیم کوالیفائی کر لے گی اور سرفراز الیون پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے سیمی فائنل/پلے آف مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکے گی۔

    کراچی کنگز نے میچ کے لیے ٹیم میں کئی تبدیلیاں کیں اور عماد وسیم کی جگہ بابر اعظم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے میچ میں لازمی کامیابی درکار ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    کراچی کنگز: بابر اعظم(کپتان)، شرجیل خان، کیمرون ڈٰیلپورٹ، چیڈوک والٹن، افتخار احمد، محمد رضوان، اسامہ میر، علی خان، وقاص مقصود، عمر خان اور ارشد اقبال

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، احمد شہزاد، محمد نواز، شین واٹسن، خرم منظور، محمد حسنین، اعظم خان، بین کٹنگ، نسیم شاہ، فواد احمد اور سہیل خان

  • لاہورقلندرز کی اہل لاہورکے لیے بڑی خوشخبری، ملتان سلطانز کوہراکر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا،کرس لِن کی سنچری

    لاہورقلندرز کی اہل لاہورکے لیے بڑی خوشخبری، ملتان سلطانز کوہراکر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا،کرس لِن کی سنچری

    لاہور: لاہورقلندرز کی اہل لاہورکے لیے بڑی خوشخبری، ملتان سلطانز کوہراکر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا،کرس لِن کی سنچری،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) لاہور قلندرز نے کرس لِن کی شاندار سنچری کی بدولت ملتان سلطانز کو 9وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا اور ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ملتان سلطانز نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے معین علی کی وکٹیں بکھیر دیں۔ملتان سلطانزا بھی معین علی کے اس نقصان سے سنبھلے بھی نہ تھے کہ اگلے اوور میں ذٰیشان اشرف بھی پویلین لوٹ گئے۔

    4رنز پر 2وکٹیں گرنے کے بعد کپتان شان مسعود اور روی بوپارہ کی جوڑی کی وکٹ پر آمد ہوئی اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری وکٹ کی شراکت میں 75رنز جوڑے۔اس شراکت کا خاتمہ ڈیوڈ ویزے نے سلطانز کے کپتان شان مسعود کی 42رنز کی اننگز کا خاتمہ کر کے کیا۔

    روی بوپارہ سے بھی ساتھی کھلاڑی کی جدائی برداشت نہ ہوئی اور وہ بھی 33 رنز بنانے کے بعد ویزے کی دوسری وکٹ بن گئے جبکہ سیزن میں پہلا میچ کھیلنے والے اسد شفیق بھی ایک رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو گئے۔

    13 اوورز میں 91رنز پر 5وکٹیں گرنے کے بعد سلطانز مشکلات میں گھرے نظر آتے تھے لیکن اس مرحلے پر خوشدل شاہ نے جارحانہ کا مظاہرہ کر کے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

    روہیل نذیر نے اننگز کے 15ویں اوورز میں اپنی ٹیم کے لیے میچ کا پہلا چھکا لگایا اور اس کے بعد خوشدل نے چھکوں کی بارش کرتے ہوئے روہیل نذیر کے ہمراہ 36گیندوں پر 74رنز کی شراکت قائم کی جس میں روہیل کا حصہ 24رنز کا رہا۔

    سلطانز نے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائےاور آخری 5اوور میں ملتان سلطانز نے 77رنز کا اضافہ کیا۔سلطانز کے خوشدل شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 70رنز کی اننگز کھیلی۔لاہور قلندرز کی جانب سے ہدف کے تعاقب کے لیے کرس لِن اور فخر زمان میدان میں اترے۔

  • کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

    کراچی : کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔اطلا عات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 28 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے بغیر ہونے والے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اپنے اہم میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز ہی بناسکی ۔کراچی کنگز نے137 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

    کنگز کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر اسلام آباد کی اننگز کا آغاز محتاط کن رہا۔

    یونائیٹڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی رضوان حسین تھے جو کہ 35 کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بنا کر عمید آصف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    ان کے بعد فل سالٹ بھی 25 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار ہوگئے، ان کے بعد سوائے حسین طلعت کے کوئی بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹہر سکا ۔

    حسین طلعت 37 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ اس دوران ، کپتان شاداب خان اور کولن انگرام بھی بالترتیب 12 اور 14 رنز بنا سکے۔

    فہیم اشرف اور ظفر گوہر بھی آخری لمحات میں تیزی سے اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 12 اور 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف، کرس جورڈن، عماد وسیم ، افتخار احمد اور ارشد اقبال نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    137رنز کے ہدف کے تعاقب میں کنگز کے اوپنر شرجیل خان اور بابر اعظم نے ٹیم کو تیز اور مستحکم آغاز فراہم کیا۔

    شرجیل خان 60 کے مجموعی اسکور پر14 گیندوں پر 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 3 چوکے بھی شامل تھے۔

    60 ہی کے اسکور پر بابر اعظم بھی 19 رنز بنا کر محمد موسیٰ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    لگاتار 2 وکٹیں گرنے کے بعد کنگز کی ٹیم تھوڑا دباؤ میں نظر آئی اور اس کی وکٹیں گرتی رہیں ، کپتان عماد وسیم نے 34 گیندوں پر 26 رنز کی اننگز کھیلی اور ظفر گوہر کا شکار ہوئے۔

    137 رنز کا آسان ہدف 20 ویں اوور تک چلا گیا تاہم عمید آصف نے آخری لمحات میں 6 گیندوں پر 13 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا۔

    کنگز کےدیگر کھلاڑیوں میں کیمرون ڈیلپورٹ، والٹن اور کرس جورڈن نے بالترتیب 11،11 اور 6 رنز بنائے۔

    اسلام آباد کی جانب سے شاداب خان نے 2 جب کہ محمد موسیٰ ، ظفر گوہر ، عاکف جاوید اور رومان رئیس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا یہ آخری لیگ میچ تھا اور اسے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری تاہم شکست کی وجہ سے اسلام آباد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔

  • ‘جب خدا نے اتنے حلال جانور بنائے ہیں تو چمگادڑ کیوں کھاتے ہیں’،فاسٹ باولرشعیب اختر چینیوں‌پربرس پڑے

    ‘جب خدا نے اتنے حلال جانور بنائے ہیں تو چمگادڑ کیوں کھاتے ہیں’،فاسٹ باولرشعیب اختر چینیوں‌پربرس پڑے

    راولپنڈی :’جب خدا نے اتنے حلال جانور بنائے ہیں تو چمگادڑ کیوں کھاتے ہیں’،فاسٹ باولرشعیب اختر چینیوں‌پربرس پڑے،اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولرشعیب اخترچینیوں پرکرونا وائرس کا سبب بننے والے چمگاڈرکے حوالے سے چینیوں‌پربرس پڑے ،انہوں‌نے کہا کہ ‘جب خدا نے اتنے حلال جانور بنائے ہیں تو چمگادڑ کیوں کھاتے ہیں’

    سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے عالمی سطح پر تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے سبب پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) متاثر ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے چین کے عوام کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    یاد رہے کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کو تبدیل کرتے ہوئے اس مین چار دن کی کمی کردی گئی ہے اور اب تک 14 نامور غیرملکی کھلاڑی لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے چینی عوام کی کھانے پینے کی عادات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی جب اللہ نے حلال جانور بنائے ہیں تو آپ لوگ حرام کیوں کھاتے ہیں؟۔

  • کراچی کی سرزمین پرملتان سلطانزنے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی

    کراچی کی سرزمین پرملتان سلطانزنے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی

    کراچی :کراچی کی سرزمین پرملتان سلطانزنے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 3 رنز سے شکست دے دی ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 3 رنز سے ہرا کریہ میچ اپنے نام کرلیا

    کراچی نیشنل اسٹیڈیم سے ذرائع کےمطابق پی ایس ایل کے 27ویں میچ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔نئی اوپننگ جوڑی روہیل نذیر اور ذیشان اشرف نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 32رنز کی ساجھے داری قائم کی، لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والے پاکستان انڈر19 ٹیم کے کپتان روہیل 14رنز بنانے کے بعد وکٹوں کے عقب میں کیچ دے بیٹھے۔

    ذیشان کا ساتھ دینے کپتان شان مسعود آئے اور دونوں کھلاڑی اب تک رنز سے زائد کی شراکت قائم کر چکے ہیں، ذیشان اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔اسکور 92 تک پہنچا تو ذیشان 52رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے لیکن سلطانز کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب ایک گیند ہی راحت علی نے ہی اپنی ٹیم کو تیسری کامیابی دلاتے ہوئے معین علی کی قیمتی وکٹ حاصل کر لی۔

    روی بوپاری بھی ٹیم کے کام نہ آئے اور صرف پانچ رنز بنانے کے بعد نوجوان عامر کی میچ میں پہلی کی وکٹ بن گئے۔شان مسعود نے 28رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر پویلین سدھارے۔اس موقع پر شاہد آفریدی اور خوشدل شاہ کی جوڑی وکٹ پر اکٹھا ہوئی اور دونوں نے مل کر اسکور کو 134تک پہنچا دیا، شاہد آفریدی آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی بنے جو 19رنز بنا سکے۔

    آخری اوور میں خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دو چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو 154رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی، انہوں نے 30رنز بنائے۔ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔

    پشاور زلمی کی جانب سے راحت علی نے تین جبکہ عامر خان، وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔پشاور کا 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ تھا اور 8 کے مجموعی اسکور پر ہی کامران اکمل 2 اور کپتان وہاب ریاض 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے۔

    جس کے بعد امام الحق اور عمر امین نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 56 کے مجموعی اسکور پر عمر امین بھی ہار مان گئے اور 29 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد تجربہ کار شعیب ملک نے امام الحق کا ساتھ دیا اور اسکور کو 126 رنز تک پہنچایا، اس موقع پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے والے امام الحق کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    زلمی کو محض 2 رنز کے فرق سے پانچواں نقصان ہوا اور حیدر علی صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹے جبکہ 130 کے مجموعی اسکور پر علی شفیق نے اپنے اوور میں دوسری وکٹ لیتے ہوئے شعیب ملک کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا، انہوں نے 30 رنز بنائے تھے۔

    اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں کوئی بھی غیرملکی کھلاڑی شامل نہیں کیونکہ کورونا وائرس کے خطرے کے سبب ان کے تمام غیرملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔ملتان سلطانز نے بھی اپنی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں اور انہیں بھی وطن واپس لوٹ جانے والے کھلاڑیوں جیمز ونس اور رلی روسو کی خدمات میسر نہیں۔رواں سال دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔

    یاد رہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آج نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں اور خالی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جا رہا ہے۔وائرس کے خطرے کے سبب پشاور زلمی کے تمام غیرملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں جس میں لیام لیونگسٹن، لیام ڈاسن، ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لوئس گریگوری اور کوچ جیمز فوسٹر بھی شامل ہیں۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، عمر امین، شعیب ملک، عادل امین، حماد اعظم، حسن علی، راحت علی اور عامر خان

    ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، ذیشان اشرف، معین علی، روی بوپارہ، خوشدل شاہ، روہیل نذیر، شاہد آفریدی، عمران طاہر، محمد عرفان، سہیل تنویر اور علی شفیق۔

  • کرونا وائرس، آئی پی ایل میچز خطرے میں،مہاراشٹر کے بعد دہلی نے بھی کیا انکار

    کرونا وائرس، آئی پی ایل میچز خطرے میں،مہاراشٹر کے بعد دہلی نے بھی کیا انکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر دہلی میں آئی پی ایل میچز منسوخ کر دیئے گئے

    قبل ازیں کرناٹک حکومت نے بھی آئی پی ایل میچوں کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، مہاراشٹر نے بھی آئی پی ایل کے پہلے مقابلے کی ٹکٹ کی فروخت پر پابندی لگا دی ہے۔ کرونا وائرس کے حوالہ سے آئی پی ایل کی گورننگ کونسل 14 مارچ کو اہم اجلاس کرے گی،اجلاس میں فیصلہ ہو گا کہ آئی پی ایل منسوخ کیا جائے یا نہیں.

    بھارت میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہو چکی ہے جبکہ 75 مریض سامنے آ چکے ہیں،بھارت نے ویزوں پر بھی پابندی لگا دی ہے جس کے بعد آئی پی ایل میں شریک کرکٹرز کی آمد پر بھی سوالیہ نشان لگ گیاہے۔ بھارتی حکومت کی نئی میڈیکل ایڈوائزری کے مطابق نئے ویزے جاری کرنے کی پالیسی کو 15 اپریل تک انتہائی سخت کردیا گیا ہے، ایک تجویز خالی اسٹیڈیم میں میچز کرانے کی بھی زیرغور ہے.

    بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 14 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں اے دہلی، لداخ، اترپردیش، اور آندھراپردیش میں نئے مریضوں میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے،دہلی میں اب تک کرونا کے 6 مریض سامنے آ چکے ہیں، اترپردیش میں کرونا کے 10 مریض ہیں،کرناٹک میں چار ، مہاراشٹر میں 11 اور لداخ میں تین کیس سامنے آئے ہیں

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    کرونا وائرس، مودی کو بھی ہوش آ‌گیا، بڑی پابندی لگا دی

    کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے بھارت آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی شہریوں کے ویزے معطل کر دئے ہیں. تاہم ڈپلومیٹک ویزا ، آفیشل اور یو این کے روزگار سے متعلق پروجیکٹ کے مخصوص ویزا ہولڈرز کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے

  • کرونا وائرس : ٹوکیواولمپکس گیمزکے ملتوی ہونے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ، ٹرمپ نے بھی مخالفت کردی

    کرونا وائرس : ٹوکیواولمپکس گیمزکے ملتوی ہونے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ، ٹرمپ نے بھی مخالفت کردی

    لندن :کرونا وائرس : ٹوکیواولمپکس گیمزکے ملتوی ہونے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ، ٹرمپ نے بھی مخالفت کردی ،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز2020کو ملتوی کرنے کی تجویز دی ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹوکیو اولمپک 2020 کو ایک سال تک کے لیے ملتوی کردینا چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تماشائیوں کے بغیر خالی اسٹیڈیمز دیکھنے سےزیادہ اولمپکس گیمز ملتوی ہونا بہتر ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا اولمپک گیمز کا سب سے بڑا رکن ملک ہے اور امریکا سے سب سے زیادہ کھلاڑی اولمپکس میں شریک ہوتے ہیں۔اولمپکس 2020 کا آغاز 24 جولائی سے جاپان میں ہونا ہے تاہم کورونا وائس کے خدشات کے پیش نظر اس کا وقت پر انعقاد مشکل نظر آرہا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت تک 1 لاکھ 33 ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیس سامنے آچکے ہیں جب کہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 949 ہوگئی ہے۔جاپان میں کورونا وائرس کے کل 691 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 19 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  • کورونا وائرس؛ پی ایس ایل کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کا اعلان،سب حیران،بدل گیا جہان

    کورونا وائرس؛ پی ایس ایل کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کا اعلان،سب حیران،بدل گیا جہان

    کراچی: کورونا وائرس؛ پی ایس ایل کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کا اعلان،سب حیران،بدل گیا جہان ،اطلاعات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کا اعلان کردیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کروارہے ہیں لیکن اس سے زیادہ مزید رسک نہیں لے سکتے اور صرف آج کے میچ میں شائقین موجود ہیں کل سے تمام میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے، کل اور دیگر میچز میں شائقین نہیں ہوں گے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کرکے فیصلہ پر عمل کروانے کی ہدایت کردی، کمشنر کراچی نے پی سی بی کو فون کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

    واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور جوں جوں لیگ اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے ویسے ہی شائقین کی دلچسپی بھی لیگ میں بڑھتی جارہی ہے، یہی وجہ ہے کہ لاہور ، ملتان اور اسلام آباد کے گزشتہ میچز میں ہمیں گراؤنڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا دکھائی دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے فیصلے سے نہ صرف شائقین کرکٹ مایوس ہوں گے بلکہ پاکستان سپر لیگ کے دلچسپی میں بھی کمی دیکھنے میں آئے گی یہی نہیں بین الاقوامی و قومی کرکٹرز کو بھی خالیوں کرسیوں کے سامنے کھیلنے کا لطف نہیں آئے گا جب کہ اس فیصلے سے پہلی بار اپنے ملک میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ کا اختتام انتہائی مایوس کن ثابت ہوسکتا ہے۔

  • ملک بھرمیں بارشیں : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا

    ملک بھرمیں بارشیں : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا

    لاہور:ملک بھرمیں بارشیں : کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ،اطلاعات کےمطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے مابین پی ایس ایل 2020 کا 25واں میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

    میچ منسوخ ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔ ملتان سلطانز کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پوائنٹس ٹیبل پر پہلے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 7 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔

    یاد رہےکہ آج منسوخ ہونے والے اس میچ میں شائقین کیطرف سے بہت آمد کی امید تھی ۔12 مارچ کو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل آئیں گی