Baaghi TV

Category: کھیل

  • کرونا نے "کچھ  تو کروناں” کی پالیسی متعارف کروا دی ہاکی کوچ خواجہ جنید نے کھلاڑیوں کو ہوم ورک بھجوا دیا

    کرونا نے "کچھ تو کروناں” کی پالیسی متعارف کروا دی ہاکی کوچ خواجہ جنید نے کھلاڑیوں کو ہوم ورک بھجوا دیا

    لاہور:کرونا نے "کچھ تو کروناں” کی پالیسی متعارف کروا دی ہاکی کوچ خواجہ جنید نے کھلاڑیوں کو ہوم ورک بھجوا دیا،اطلاعات کےمطابققومی ہاکی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید نے کھلاڑیوں کو ہوم ورک بھجوا دیا جس میں انہیں ڈائٹ، فزیکل اور اسکل پلانز دیئے گئے ہیں۔

    عالمی وباء کورونا وائرس کے اثرات اور خدشات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گھر پر رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے پلان بھجوادیا ہے۔

    قومی ٹیم کے کوچ خواجہ جنید کاکہنا ہے کہ امید ہے کھلاڑی ہوم ورک کر کے فٹ رہیں گے۔انہوں نے کھلاڑیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایات کی ہیں اور کہا ہے کہ کھلاڑی روزانہ کی سرگرمیاں واٹس ایپ گروپ میں شیئرکرنے کے پابند ہیں۔

  • کرونا نے سب کچھ چھین لیا :جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار ومبلڈن منسوخ

    کرونا نے سب کچھ چھین لیا :جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار ومبلڈن منسوخ

    لندن:کرونا نے سب کچھ چھین لیا :جنگ عظیم دوئم کے بعد پہلی بار ومبلڈن منسوخ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کے باعث سال کا تیسرا گرینڈ سلم ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ منسوخ کردیا گیا۔

    منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث ومبلڈن گرینڈ سلم ٹینس اس سال نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے نے بھی ٹورنامنٹس کی معطلی میں اضافہ کردیا ہے اور اب تمام پروفیشنل ٹینس ٹورنامنٹس 13 جولائی تک معطل رہیں گے۔

    دنیائے ٹینس کا قدیم ترین ایونٹ ومبلڈن 29 جون سے 12 جولائی تک لندن میں شیڈول تھا البتہ آل انگلینڈ کلب کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایونٹ منسوخ ہونا ناگزیر ہے۔سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ نے 2019 میں گھاس پر کھیلے جانے والے واحد گرینڈ سلم ومبلڈن کا ٹائٹل پانچویں بار اپنے نام کیا تھا جبکہ سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر ریکارڈ 8 بار یہ ٹورنامنٹ اپنے نام کرچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد ومبلڈن کو پہلی بار منسوخ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سال کا دوسرا گرینڈ سلم ٹورنامنٹ فرنچ اوپن بھی ستمبر تک ملتوی کیا جاچکا ہے۔کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس 2020 کو ایک سال کیلئے ملتوی کیا جاچکا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کا انعقاد بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اکتوبر 2020 میں آسٹریلیا میں ہونا ہے تاہم اگر ورلڈ کپ کا انعقاد ملتوی ہوا تو پھر ٹیموں کے شیڈول کے باعث ورلڈ کپ 2 سال بعد ہی ہوسکے گا۔

  • کرونا کی وجہ سے  آئی پی ایل کے  کرکٹر معاوضوں‌سے محروم

    کرونا کی وجہ سے آئی پی ایل کے کرکٹر معاوضوں‌سے محروم

    کرونا کی وجہ سے آئی پی ایل کے کرکٹر معاوضوں‌سے محروم

    باغی ٹی وی :کورونا وائرس نے جہاں دنیا کے معاشی اور سماجی ایونٹ متاثر کیے وہاں بھارتی آئی پی ایل بھی متاثڑ ہوئی . آئی پی ایل سے زیر معاہدہ کرکٹرز معاوضوں سے محروم ہیں اور انڈین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے سربراہ اشوک ملہوترا کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث نقصانات ہوئے تو ڈومیسٹک کرکٹرز بھی متاثر ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کو 15 اپریل تک ملتوی کردیا گیا ہے تاہم بی سی سی آئی حکام رواں برس کوئی متبادل ونڈو تلاش نہیں کر سکے تو امکان ہے کہ ایونٹ کو منسوخ کر دیا جائیگا۔ قوانین کے مطابق آئی پی ایل کے آغاز سے ایک ہفتے قبل زیر معاہدہ کرکٹرز کو پندرہ فیصد معاوضوں کی ادائیگی کی جاتی ہے جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران 65 فیصد رقم دی جاتی ہے جبکہ باقی رہ جانیوالا بیس فیصد معاوضہ پہلے سے طے شدہ وقت کے مطابق ایونٹ کے اختتام کے بعد ادا کیا جاتا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ فی الحال کسی کھلاڑی کو معاوضے کی ادائیگی نہیں کی جائیگی کیونکہ آئی پی ایل کے نہ ہونے سے معاشی بدحالی کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔

    انڈین کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف اشوک ملہوترا کا کہنا تھا کہ اگر کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رہا تو ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھی تنخواہوں میں کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ بی سی سی آئی حکام متبادل ونڈو تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب ایونٹ کا مختصر انعقاد یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی.
    واضح رہےکہ اس سے پہلے ٹوکیو اولیمپکس کو ملتوی کر دیا گیا تھا. آسٹریلیا اور کینڈا نے اپنے دستے ٹوکیواولمپکس میں نہ بھجوانے کا اعلان کردیا تھا.آسٹریلین اولمپک کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی موجودہ صورت حال میں اپنے اتھلیٹکس کو ٹوکیو نہیں بھجوا سکتے۔ اس وقت دنیا ایک مشکل صورت حال سے دوچار ہے اپنے اتھلیٹس کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔جس کی بعد میں تاریخ‌کا اعلان کردیا گیا رواں سال کے ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس آئندہ برس 23 جولائی سے 8 اگست تک جاپان میں ہی ہوں گے۔

    انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی، انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی اور ٹوکیو 2020 آرگنائزنگ کمیٹی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک ہوں گے۔

  • عمر اکمل کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب موصول ہوگیا، پی سی بی کی تصدیق

    عمر اکمل کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب موصول ہوگیا، پی سی بی کی تصدیق

    عمر اکمل کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب موصول ہوگیا ہ۔ پی سی بی کی تصدیق

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ تصدیق کرتا ہے کہ اسے عمر اکمل کی جانب سے نوٹس آف چارج کا جواب موصول ہوگیا ہے۔ پی سی بی نے عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر 17 مارچ کو چارج کیا تھا۔

    پی سی بی عمر اکمل کے جواب کا جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے مزید کوئی لائحہ عمل اختیار کرے گا۔ اس وقت تک پی سی بی اس معاملے پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔

    واضح‌ رہے کہ پی سی بی نے عمر اکمل کو انٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر چارج کیاتھا.

    عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا۔ 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کے لیے عمر اکمل کے پاس 31 مارچ 2020 تک کا وقت دیا تھا۔

  • پاکستانی تو بڑے مہمان نوازاورقدردان ہیں ، ہاشم آملہ کی  پاکستانیوں کوخراج تحسین

    پاکستانی تو بڑے مہمان نوازاورقدردان ہیں ، ہاشم آملہ کی پاکستانیوں کوخراج تحسین

    لاہور: پاکستانی تو بڑے مہمان نوازاورقدردان ہیں ، ہاشم آملہ کی پاکستانیوں کوخراج تحسین ،اطلاعات کےمطابق جنوبی افریقہ کے سٹارکرکٹر ہاشم آملہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گن گانے لگے، ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل5 میں شرکت کا تجربہ یادگار رہا، آئندہ بھی جانا پسند کروں گا، انھوں نے اپنے فیورٹ پاکستانی کرکٹرز کے نام بھی بتا دیے، جنوبی افریقی کرکٹرکا کہنا ہے کہ محمدیوسف، یونس خان، وسیم اکرم اور وقار یونس کو ایکشن میں دیکھ کر رشک کرتا تھا،کیریئر میں محمد آصف سے بہتر بولر نہیں دیکھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ہاشم آملہ نے کہا کہ پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کا فیصلہ بڑا خوش آئند تھا، میرا ایک خوبصورت ملک پاکستان میں بطور مینٹور پشاور زلمی کام کرنے کا تجربہ بھی شاندار رہا،لیگ کا ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم کردار رہا، امید ہے کہ ایونٹ آگے چل مزید بہتر اور شائقین کیلیے پْر کشش بنے گا، غیر ملکی کرکٹرز نے بھی پاکستان میں قیام کا بھرپور لطف اٹھایا، مجھ سمیت تمام کھلاڑی بڑی خوشی سے دوبارہ وہاں جاکر پاکستانیوں کی مہمان نوازی کا لطف اٹھائیں گے۔

    ایک سوال پر ہاشم آملہ نے کہا کہ پاکستان کا کرکٹ کی دنیا میں ہمیشہ ایک خاص مقام رہا ہے، میں محمد یوسف، یونس خان، وسیم اکرم اور وقار یونس کو ایکشن میں دیکھ کر ان لوگوں کی کارکردگی اور شہرت پر رشک محسوس کرتا تھا، پی ایس ایل 5 میں وسیم اکرم اور مشتاق احمد سمیت کئی بڑے ناموں کو کام کرتے دیکھ کر خوشی ہوئی۔

    ہاشم آملہ نے محمد آصف کو اپنے کیریئر کا بہترین بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ان جیسا نپی تلی بولنگ کرنا والا پیسر نہیں دیکھا، خاص طور پر وہ نئی گیند سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تھے، گیندکو ہلکا سا اندر یا باہر موو کرتے تو بیٹسمین کو کھیلنا پڑتی اور آؤٹ ہونے کا خطرہ موجود رہتا،محمدآصف کا گیند پر کنٹرول حیران کن تھا، سعید اجمل بھی ایک شاندار بولر تھے لیکن کبھی کبھار ان پر حاوی ہونا آسان بھی ہو جاتا۔

  • ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

    ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

    ٹوکیو اولمپکس کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا
    باغی ٹی وی :کورونا کے باعث رواں سال کے ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس آئندہ برس 23 جولائی سے 8 اگست تک جاپان میں ہی ہوں گے۔

    انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی، انٹرنیشنل پیرالمپک کمیٹی اور ٹوکیو 2020 آرگنائزنگ کمیٹی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021 تک ہوں گے۔

    اس کے علاوہ پیرالمپکس (معذور کھلاڑیوں کا اولمپک) 24 اگست 2021 سے 5 ستمبر 2021 تک ہوں گے۔

    واضح رہےکہ اس سے پہلے ٹوکیو اولیمپکس کو ملتوی کر دیا گیا تھا. آسٹریلیا اور کینڈا نے اپنے دستے ٹوکیواولمپکس میں نہ بھجوانے کا اعلان کردیا تھا.آسٹریلین اولمپک کمیٹی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی موجودہ صورت حال میں اپنے اتھلیٹکس کو ٹوکیو نہیں بھجوا سکتے۔ اس وقت دنیا ایک مشکل صورت حال سے دوچار ہے اپنے اتھلیٹس کی زندگی خطرے میں نہیں ڈال سکتے ۔

  • مشکل وقت ہے ، وزیراعظم کھانے پینے کی اشیاء‌پرٹیکس ختم کردیں ، شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

    مشکل وقت ہے ، وزیراعظم کھانے پینے کی اشیاء‌پرٹیکس ختم کردیں ، شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے

    اسلام آباد :مشکل وقت ہے ، وزیراعظم کھانے پینے کی اشیاء‌پرٹیکس ختم کردیں ، شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے ،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سٹارآل راونڈرشاہد آفریدی بھی کرونا وائرس کی وجہ سے درپیش بحران میں غریب عوام کے حق میں بول پڑے ،

     

    اطلاعات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہےکہ کرونا وائرس کی وجہ سے درپیش موجودہ بحران کے باعث وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ کھانے پینے کی اشیافی الحال ٹیکس سے مشتنیٰ قرار دے دیں

    شاہد آفریدی نے کہا ہےکہ مشکل وقت ہے تاکہ ان اشیا کی قیمتوں میں کمی سے عام عوام فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم سب کو ملکر اس وبائی صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،شاہد آفریدی نے کہا ہےکہ یہ موقع ہے کہ صاحب ثروت لوگ غریبوں کی مدد کےلیے آگے آئیں اورجو کچھ ہوسکتا ہے عطیات کریں

  • اسکواش کے عالمی چیمپیئن جہانگیرخان کے چچا جان عظیم کھلاڑی اعظم خان کورونا وائرس کی وجہ سے وفات پاگئے

    اسکواش کے عالمی چیمپیئن جہانگیرخان کے چچا جان عظیم کھلاڑی اعظم خان کورونا وائرس کی وجہ سے وفات پاگئے

    اسلام آباد :اسکواش کے عالمی چیمپیئن جہانگیرخان کے چچا جان عظیم کھلاڑی اعظم خان کورونا وائرس کے سبب جاں بحقاسکواش کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک اور لگاتار چار مرتبہ برٹش اوپن چیمپیئن شپ جیتنے والے پاکستانی اسٹار اعظم خان لندن میں کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے۔

    1959 سے 1962 تک لگاتار چار مرتبہ برٹش اوپن تائٹلز جیتنے والے اعظم خان کے گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ آج 95 برس کی عمر میں اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔ان کے بیٹے نے ہفتے کی دوپہر اپنے والد کی وفات کی تصدیق کردی۔

    اعظم خان 60کی دہائی میں برطانیہ میں مقیم ہو گئے تھے اور وہ ان کا تعلق اسکواش کے اس گھرانے سے ہے جس نے کئی سالوں تک پاکستان کو فتوحات سے ہمکنار کرایا۔اسکواش پلیئر ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے کے مطابق اعظم کے بڑے بھائی ہاشم خان 1951 میں برٹش اوپن جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی تھے اور انہوں نے والد کے انتقال کے بعد 11سال چھوٹے بھائی اعظم کی پرورش کی ذمے داری اٹھائی۔وہ 1953 میں اعظم کو اپنے ہمراہ لندن لے گئے تھے اور وہاں جاتے ہی انہوں نے پیشہ ورانہ اسکواش کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا۔

    اعظم نے برٹش اوپن میں پہلی مرتبہ شرکت کی تو اسی سال سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جہاں ان کا مقابلہ اپنے بڑے بھائی سے ہوا جس میں انہیں سخت مقابلے کے بعد بڑے بھائی کے ہاتھوں پانچ سیٹ کے میچ میں شکست ہوئی۔وہ مستقل بڑے عالمی مقابلوں میں شرکت کرتے رہے اور 1958 میں جب ہاشم انجری کے سب ایونٹ سے دستبردار ہوئے تو اعظم نے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

    انہوں نے اس کے بعد مزید تین سال لگاتار برٹش اوپن چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا البتہ 1963 میں انجری کے سبب وہ دوبارہ اسکواش نہ کھیل سکے۔اپنے کیریئر میں 7مرتبہ برٹش اوپن میں شرکت کرنے والے اعظم کا شمار اسکواش کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے اور ان کے کیریئر کا سب سے یادگار لمہ وہ تھا جب 1960 میں انہوں نے اپنے بڑے بھائی ہاشم خان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 1-9، 0-9 اور 0-9 سے مات دے دی تھی۔

    اعظم کے بعد ان کے بھتجے اور اسکواش کی دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی تصور کیے جانے والے جہانگیر خان نے اپنے والد اور چچا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تمام ریکارڈ پاش پاش کردیے۔

  • توُناں تےتیریاں یاداں ہی سئی:ورلڈکپ 1992؛ بورڈ نے ٹرافی قذافی اسٹیڈیم میں سجا دی،28 سال کی یادیں بھی کرونا کی نظرہوگئیں

    توُناں تےتیریاں یاداں ہی سئی:ورلڈکپ 1992؛ بورڈ نے ٹرافی قذافی اسٹیڈیم میں سجا دی،28 سال کی یادیں بھی کرونا کی نظرہوگئیں

    لاہور: توُناں تےتیریاں یاداں ہی سئی:ورلڈکپ 1992؛ بورڈ نے ٹرافی قذافی اسٹیڈیم میں سجا دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ورلڈ کپ فتح کو 28 سال مکمل ہوگئے جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سالگرہ نہ منائی جا سکی۔

    25 مارچ 1992 کو میلبورن میں کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر تاریخ میں پہلی اور آخری بار ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا، گروپ مرحلے میں بڑی مشکل سے سفر جاری رکھنے والے گرین شرٹس فارم میں آئے تو پھر کسی حریف کو خاطر میں نہیں لائے اور فیورٹ نہ ہونے کے باوجود مشن مکمل کرتے ہوئے دنیا کو حیران کردیا، ٹیم کی قیادت کرنے والے عمران خان نے سیاست کے میدان میں قدم رکھا اور اس وقت ملک کے وزیراعظم ہیں۔

    کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں پی سی بی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام نہیں کر سکا،البتہ کرسٹل ٹرافی کو قذافی اسٹیڈیم میں رکھ کر تصویر اور یادگار سفر کی ویڈیو جاری کر دی۔فاتح ٹیم کے 2ارکان رمیز راجہ اور وسیم اکرم نے اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ فتح کے بعد قوم نے ہمیں ہیرو کا درجہ دیا، ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے تو نصف گھنٹے کا سفر 6 گھنٹے میں طے ہوا۔

    ذرائع کےمطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ اس فتح سے دنیا میں پاکستان کی پہچان ہوئی، ہم سب کو بہت زیادہ مقبولیت حاصل ہوئی، بعد ازاں ہم میں سے کئی، کوچ، کپتان بنے، عمران خان کا نام لیے بغیر انھوں نے کہا کہ ایک تو سیاستدان اور وزیر اعظم بھی بن گیا۔

  • پی سی بی نے جان بوجھ کریا غیرشعوری طورپرلائیواسٹریمنگ کے حقوق جوئے کی عالمی کمپنی کودیئے ،تحقیقات ہونی چاہیں، جاوید میاںداد

    پی سی بی نے جان بوجھ کریا غیرشعوری طورپرلائیواسٹریمنگ کے حقوق جوئے کی عالمی کمپنی کودیئے ،تحقیقات ہونی چاہیں، جاوید میاںداد

    کراچی: پی سی بی نے جان بوجھ کریا غیرشعوری طورپرلائیواسٹریمنگ کے حقوق جوئے کی عالمی کمپنی کودیئے ،تحقیقات ہونی چاہیں،اطلاعات کےمطابق سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے لائیو اسٹریمنگ حقوق جوئے کی کمپنی کو دینے کی اعلی سطح پرغیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں،غلطی کے مرتکب کو قصور وارثابت ہونے پر سزا دی جائے، اس معاملے میں فریقین کے درمیان معاہدہ بہت اہمیت کا حامل ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ کو مستقبل کے لیے سبق مل گیا۔

    ذرائع کےمطابق سابق کپتان اورپاکستان کے عظیم بلے بازجاوید میاں داد نے کہا کہ پی ایس ایل میں 2019 سے2021 تک تین ایڈیشنز کیلیے پاکستان سے باہر لائیو اسٹریمنگ کے حقوق سٹے باز کمپنی کو فروخت کرنا اہم معاملہ ہے،دنیا بھر میں کھیلوں میں قانونی طور پر بیٹنگ(سٹہ بازی) کی جاتی ہے تاہم پاکستان میں ایسا نہیں ہوتا، پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے، پی سی بی اور لائیو اسٹریمنگ کرنے والی غیر ملکی کمپنی کا معاہدہ بہت اہمیت رکھتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ اس اہم معاملے کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، پی سی بی از خود یہ تحقیقات نہیں کر سکتا، رپورٹ دیکھ کر قصوروار کا تعین اور ضابطے و قواعد کے مطابق سزا دی جائے.

    جاوید میانداد نے کہا کہ معاہدے کی شقوں کا جائزہ لے کر دیکھنا ہوگا کہ یہ عمل جان بوجھ کر کیا گیا یا غلطی سے سرزد ہوا، اگر یہ بات سامنے آئے کہ بورڈ کو اس امر کا علم تھا کہ پارٹنر کسی سٹہ بازکمپنی سے معاہدہ کرنے کا مجاذ ہے تو پی سی بی ہی قصور وار قرار پائے گا اور سزا کا بھی حقدار ہو گا،البتہ اگرمعاملہ برعکس ہو اور بورڈ کے علم میں لائے بغیر ایسا ہوا تواسے بری الذمہ قرار دیا جانا چاہیے.