Baaghi TV

Category: کھیل

  • ’’جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں،آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں‘‘بھارتی بیٹسمین  شیکھر دھون کی  ویڈیو نے دھوم مچادی

    ’’جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں،آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں‘‘بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون کی ویڈیو نے دھوم مچادی

    لاہور: ’’جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں،آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں‘‘بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون کی ویڈیو نے دھوم مچادی ،اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کی وجہ سے گھر میں بیٹھے بھارتی بیٹسمین شیکھر دھون نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ ویڈیو جاری کر دی۔

    https://twitter.com/SDhawan25/status/1242435125423616000?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1242435125423616000&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2025624%2F16

    ویڈیو میں ان کی اہلیہ عائشہ حکم چلاتے ہوئے شیکھر دھون سے کپڑے دھلوا اور باتھ روم صاف کروا رہی ہیں، دوسری جانب خود وہ فون پر گپ شپ لگاتی نظر آرہی ہیں،اس دوران پس منظر میں فلمی گانا ’’جب سے ہوئی ہے شادی آنسو بہا رہا ہوں،آفت گلے پڑی ہے اس کو نبھا رہا ہوں‘‘ چل رہا ہے۔

    شیکھر دھون نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا کہ ’ایک ہفتہ گھر پر گزارنے کے بعد، حقیقت بڑی تلخ ہوتی ہے‘۔

    یادرہےکہ کرونا وائرس کے پھیلاوکوروکنےکےلیے دنیا بھرکی حکومتوں نے اپنے اپنے ملکوں میں لاک ڈاون کررکھا ہے، جس کی وجہ سے بچے ، اہل وعیال سب ایک ہی جگہ اکٹھے ہیں‌جس کی وجہ سے ایسے دلچسپ واقعات پیش آرہے ہیں

  • جزبوں کا سلسلہ شروع : باکسر عامر خان کا 4منزلہ عمارت کورونا وائرس متاثرین کو دینے کا اعلان

    جزبوں کا سلسلہ شروع : باکسر عامر خان کا 4منزلہ عمارت کورونا وائرس متاثرین کو دینے کا اعلان

    لاہور:جزبوں کا سلسلہ شروع : باکسر عامر خان کا 4منزلہ عمارت کورونا وائرس متاثرین کو دینے کا اعلان،اطلاعات کےمطابق برطانوی باکسر عامر خان بھی کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے لیے میدان میں آ گئے اور انہوں نے 4منزلہ عمارت کورونا وائرس متاثرین کو دینے کا اعلان کردیا۔

    مہلک کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور پاکستان میں اس بیماری کے باعث کہیں مکمل اور کہیں جزوی لاک ڈاؤن جاری ہے جبکہ عوام کو گھروں میں رہنےکی ہدایات کی جارہی ہیں۔ اسی سلسلہ میں برطانوی باکسر عامر خان بھی کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے لیے میدان میں آ گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اندازہ ہے عوام کے لیے ہسپتال میں بیڈ حاصل کرنا کتنا مشکل ہے،اپنی عمارت استعمال کے لیے نیشنل ہیلتھ سروس کو دینےکے لیے تیار ہوں،تمام لوگ اپنا بہت خیال رکھیں۔

    پاکستان میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد1059ہو گئی ہےجبکہ اب تک 19 افراد اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور 8افراد اس بیماری کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔صوبہ سندھ میں 413، صوبہ پنجاب میں 312،خیبرپختونخوا میں 117 بلوچستان میں 119،گلگت بلتستان میں 81،اسلام آباد میں 16 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ ایک کیس آزاد کشمیر سے بھی سامنے آیا ہے۔

  • پاکستانی قوم کا جزبہ جاگ اٹھا، سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کورونا فنڈ میں 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے

    پاکستانی قوم کا جزبہ جاگ اٹھا، سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کورونا فنڈ میں 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے

    لاہور: پاکستانی قوم کا جزبہ جاگ اٹھا، سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کورونا فنڈ میں 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے،طلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بھی کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرنے میدان میں آگیا۔

    پی سی بی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔ جبکہ جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے کے ملازمین 2 روز کی تنخواہ عطیہ کریں گے۔کورونا وائرس سے خاتون جاں بحق ، ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد ہزار سے تجاوز کرگئی

    پی سی بی کے مطابق سینیئر منیجر کے عہدے تک کے ملازمین ایک روز کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں دیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہر مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ کھڑا رہا ہے ، امید ہے کرکٹرز اور ملازمین اپنے طور پر بھی عطیات کر رہے ہوں گے۔

  • کورونا وائرس : ٹوکیو اولمپکس 2020 ٹرمپ،بورس جانسن اورکئی بڑوں کی تجویز کے بعد  ایک سال کیلئے ملتوی

    کورونا وائرس : ٹوکیو اولمپکس 2020 ٹرمپ،بورس جانسن اورکئی بڑوں کی تجویز کے بعد ایک سال کیلئے ملتوی

    ٹوکیو:کورونا وائرس : ٹوکیو اولمپکس 2020 ٹرمپ،بورس جانسن اورکئی بڑوں کی تجویز کے بعد ایک سال کیلئے ملتوی ، اطلاعات کےمطابق کورونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والے ٹوکیو اولمپکس 2020 ایک سال کے لیے ملتوی کردیے گئے۔

    بین الاقوامی اولمپک کمیٹی ( آئی او سی) اور ٹوکیو اولمپک آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے مشترکہ بیان میں اولمپکس 2020 ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا۔بیان کے مطابق آئی او سی کے سربراہ تھامس باخ اور جاپانی وزیراعظم شنزو ایبے نے کانفرنس کال پر گفتگو کی جس میں دیگر جاپانی حکام اور اولمپک کمیٹی کے عہدیدار بھی شریک ہوئے۔

    دونوں رہنماؤں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اولمپک 2020 کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ اولمپک گیمز کو ایک سال کے لیے ملتوی کردینا چاہیے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی اور اولمپک گیمز کا نام ٹوکیو اولمپک 2020 ہی رہے گا جب کہ کوشش کی جائے گی کہ یہ مقابلے 2021 کے موسم گرما سے پہلے ہی مکمل ہوجائیں۔

    خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد جاپان میں رواں برس 24 جولائی سے 9 اگست تک کیا جانا تھا جس کے لیے جاپان میں بڑے پیمانے پر انتظامات بھی کیے جا رہے تھے۔

    اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم بھی کورونا وائرس کے خدشے پیش نظر ٹوکیو اولمپکس ملتوی کرنے کی تجویز پیش کر چکے ہیں جب کہ کینیڈا نے اپنی ٹیم جاپان بھیجنے سے انکار کردیا تھا۔

    و

  • کھلاڑی بھی کرونا کے خلاف میدان میں آگئے :کامران اکمل کا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویڈیو پیغام جاری

    کھلاڑی بھی کرونا کے خلاف میدان میں آگئے :کامران اکمل کا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویڈیو پیغام جاری

    لاہور:کھلاڑی بھی کرونا کے خلاف میدان میں آگئے :کامران اکمل کا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویڈیو پیغام جاری،اطلاعات کے مطابق کامران اکمل بھی کورونا وائرس کے خلاف مہم کیلئے سرگرم ہوگئے، وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے ویڈیو پیغام میں صفائی رکھنے جبکہ ہاتھ دھونے کا طریقہ بھی بتایا۔

    سٹار بلے باز کامران اکمل نے پشاور زلمی کے پلیٹ فارم سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے عوام کو صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی اور ہاتھ دھونے کا طریقہ بھی بتایا،

    کامران اکمل کا کہنا ہے کہ عوام کورونا وائرس کے خلاف حکومتی مہم میں شامل ہوں۔ عوام کے تعاون کے بغیر حکومت کورونا وائرس پر قابو نہیں پا سکتی۔ کامران اکمل نے کہا کہ کورونا وائرس کا ماہرین کی نظر میں واحد حل سماجی دوری ہے۔ عوام شاپنگ مالز، مارکیٹس اور رش والی جگہ پر جانے سے پرہیز کریں۔

  • چند دنوں بعد کرونا وائرس کے اثرات کم ہونے لگیں گے ،پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز نومبر میں ہوسکتے ہیں، چیف ایگزیکٹو پی سی بی

    چند دنوں بعد کرونا وائرس کے اثرات کم ہونے لگیں گے ،پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز نومبر میں ہوسکتے ہیں، چیف ایگزیکٹو پی سی بی

    لاہور:چند دنوں بعد کرونا وائرس کے اثرات کم ہونے لگیں گے ،پی ایس ایل 5 کے بقیہ میچز نومبر میں ہوسکتے ہیں، اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ 5 (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز نومبر میں ہوسکتے ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فرنچائزز کی مشاورت سےفیصلہ کریں گے کہ سیمی فائنل ہوں یا پرانا فارمیٹ رکھا جائے۔وسیم خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث کرکٹ بورڈ کو مزید نقصان ہوسکتا ہے، پی ایس ایل کی گیٹ منی سے 200 ملین روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں مصباح الحق کی کارکردگی پر بورڈ کو کوئی تشویش نہیں ہے، مصباح الحق کوتجربہ فراہم کرنے کے لیے اسلام آباد کا کوچ بنایا گیا تھا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ہیڈ کوچ کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

    وسیم خان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کو پاکستان ٹیم میں آنے کے لیے فٹنس پر کام کرنا ہوگا، پی ایس ایل میں شرجیل خان فٹ نہیں تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد حفیظ پالیسی معاملات پر اثرانداز نہ ہوں جب کہ حسن علی کو نازیبا ویڈیو پر انضباطی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    واضح رہےکہ پی ایس ایل 5 کے 30 میچز ہوچکے ہیں اور اب 2 سیمی فائنلز اور فائنل ہونا باقی ہے ، شیڈل کے مطابق یہ میچز لاہور میں ہونے تھے۔سیمی فائنل میں ملتان سلطانزکامقابلہ پشاور زلمی سےہونا ہے جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں لاہورقلندرز اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گی۔

  • پی سی بی  نے عمر اکمل کو انٹی کرپشن کوڈ کے تحت قصوروارقراردیا

    پی سی بی نے عمر اکمل کو انٹی کرپشن کوڈ کے تحت قصوروارقراردیا

    لاہور:پی سی بی نے عمر اکمل کو انٹی کرپشن کوڈ کے تحت چارج کردیا،باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کو پی سی بی کے انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔

    عمر اکمل کو نوٹس آف چارج 17 مارچ بروز منگل کو جاری کیا گیا۔ 14 روز تک نوٹس کا تحریری جواب جمع کرانے کے لیے عمر اکمل کے پاس 31 مارچ 2020 تک کا وقت ہے۔

    پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کا آرٹیکل 2.4.4 :کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا ہے۔آرٹیکل 6.2 کے تحت آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کا جرم ثابت ہونے پر سزا 6 ماہ سے تاحیات پابندی مقرر ہے۔

    عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے پریس ریلیز جاری کی جاچکی ہے۔پی سی بی اس حوالے سے مزید کوئی بیان جاری نہیں کرے گا۔

  • پی سی بی  نے کورونا وائرس کے تمام 128 ٹیسٹ کی رپورٹ کی جاری

    پی سی بی نے کورونا وائرس کے تمام 128 ٹیسٹ کی رپورٹ کی جاری

    پی سی بی نے کورونا وائرس کے تمام 128 ٹیسٹ کی رپورٹ کی جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے17مارچ بروز منگل کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں شریک کُل 128 کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اراکین،میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کروائے۔ پی سی بی تصدیق کرتا ہے کہ ان تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

    پی سی بی نے احساسِ ذمہ داری کے تحت ان ٹیسٹوں کو منعقد کروانے کا فیصلہ کیا۔ علاوہ ازیں، ملتان سلطانز کی جانب سے16 مارچ بروز پیر کو کروائے گئے کورونا وائرس کےتمام17 ٹیسٹ کے نتائج بھی منفی آئے ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی ساکھ کے لیے ضروری تھا کہ ایونٹ کے اختتامی مرحلے تک شرکت کرنے والے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اراکین، میچ آفیشلز، براڈکاسٹرز اور ٹیم مالکان کے ٹیسٹ منفی آتے۔

    انہوں نے کہا کہ اس پس منظر میں پاکستان کرکٹ بورڈ اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہے کہ تمام کھلاڑی اور میچ آفیشلز محفوظ اور تندرست ہیں اوروہ بغیر کسی خدشہ کے ایک بار پھر اپنے اہلِ خانہ کاحصہ بن گئے ہیں۔

    وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی اپنے ملازمین کے مکمل تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ احتیاط برتیں اور معاشرے کے دیگر افراد کی بہبود کا بھی خیال رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم حفظانِ صحت کے اصولوں پر عمل کرکے اس وباء سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہا کہ ہمیں مصافحہ کرنےیا گلے ملنے سے پرہیز کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعات سے دور رہیں اور کھانسنے یا چھینکنے والے افراد کے ساتھ قریبی رابطے سے گریز کریں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ وباء سے نجات کے لیے دوسروں کو حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے لیےبھی آگاہی فراہم کریں۔

    وسیم خان نے مزید کہا پی سی بی دعاگو ہے کہ حالات جلد معمول پر آئیں اور خواہش ہے کہ ہم جلد میدانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد دیکھ سکیں۔ اس دوران تمام 25 غیر ملکی کھلاڑی، اسپورٹ اسٹاف میں شامل اراکین اور میچ آفیشلز اپنے اپنے وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

    پی سی بی نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھینک، کھانسی، کھانے سے پہلے اور بعد میں اور ٹوائلٹ کے استعمال کے بعد باقاعدگی سے صابن یا الکوحل والے سینیٹائزر سے ہاتھ دھوئیں،چھینکتے وقت ٹشو پیپر یا رومال کا استعمال کریں، ٹشو پیپر یا رومال کے استعمال کے فوری بعد اسے کوڑے دان میں پھینکیں،مصافحہ کرنےیا گلے ملنے سے پرہیز کریں ،کھانسنےیا چھینکنے والے افرادسے دور رہیں

  • کورونا نے دنیا کی خوشیاں چھین لیں ، کرونا وائرس کے سبب یورو کپ اور کوپا امریکا ایک سال کیلئے موخر

    کورونا نے دنیا کی خوشیاں چھین لیں ، کرونا وائرس کے سبب یورو کپ اور کوپا امریکا ایک سال کیلئے موخر

    نیویارک :کورونا نے دنیا کی خوشیاں چھین لیں ، کرونا وائرس کے سبب یورو کپ اور کوپا امریکا ایک سال کیلئے موخر،اطلاعات کےمطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر رواں سال شیڈول سال کے اہم فٹبال مقابلوں یورو کپ اور کوپا امریکا کو ایک سال کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔

    خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق منگل کو یورپیئن فٹبال گورننگ باڈی کا خصوصی اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ اداروں نے یورو کپ کو ایک سال کے لیے موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔یہ ٹورنامنٹ رواں سال 12 جون سے 12جولائی تک منعقد ہونا تھا لیکن اب اسے آئندہ سال 11جون سے 11جولائی تک منعقد کیا جائے گا۔

    امریکی حکام کے مطابق اس ایونٹ کے التوا کے بعد اب وائرس کے پھیلاؤ کے سبب ملتوی ہونے والی دنیا بھر کی یورپیئن لیگز کے مقابلے منعقد ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے لیکن اس کا انحصار بھی اس بات پر ہو گا کہ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں مزید کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    یوئیفا کے صدر الیگزینڈر کیفرن نے کہا کہ اس وقت میں فٹبال کی برادری کو ذمے داری، اتحادی اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے ک ضرورت ہے اور ہمارے لیے کھلاڑیوں، شائقین اور عملے کی صحت اولین ترجیح ہے۔یورو کپ کی طرح امریکا بھر کے ممالک کے درمیان منعقد ہونے والے مقابلے کوپا امریکا کپ کو بھی ایک سال کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔

  • باکسر عامر خان نے  پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

    باکسر عامر خان نے پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

    باکسر عامر خان نے 21 مارچ کو پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی :کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خوف کے باعث پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 21 مارچ کو پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ یہ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے اور دنیابھر کے 160 سے زائد ممالک تک متاثرہ افراد کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔اب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے 21 مارچ کو پاکستان میں ہونے والے باکسنگ مقابلوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بالآخر کرونا وائرس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔
    واضح رہے کہ پاکستان میں ایک ہی دن میں ایک سو اکتیس کیسز سامنے آئے سکھر میں ایک سو انیس، کراچی میں تیس اور حیدرآباد میں ایک مریض سامنے آ یا، خیبر پختونخوا میں بھی پندرہ زائرین میں کرونا کی تصدیق، بلوچستان میں دس اور پنجاب میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔