Baaghi TV

Category: کھیل

  • کیریئر میں سنچری نہ بنانے کا افسوس، کبھی اس کام کی پیشکش نہیں ہوئی،بسمعہ معروف

    کیریئر میں سنچری نہ بنانے کا افسوس، کبھی اس کام کی پیشکش نہیں ہوئی،بسمعہ معروف

    کیریئر میں سنچری نہ بنانے کا افسوس، کبھی اس کام کی پیشکش نہیں ہوئی،بسمعہ معروف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ویمنز ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف نے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دُنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں بند ہیں. لاک ڈاؤن میں آرام کی وجہ سے انجری بہتر ہو گئی

    بسمعہ معروف کا کہنا تھا کہ کرکٹ نہ ہونے سے گھر میں و قت گزارنا مشکل ہے ،آئی سی سی کے پاکستان بھارت کو یکساں پوائنٹس دینے پر مایوسی ہوئی ،پاک بھارت میچز ہمشہ سب کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں ،بھارت کا پاکستان سے میچز نہ کھیلنا مایوس کن ہے اگر میچز ہوتے تو نتیجہ مختلف ہوتا

    بسمعہ معروف کا مزید کہنا تھا کہ کپتان کی حیثیت سے چاہتی ہوں پی سی بی کو فیصلے کے خلاف اپیل کرنی چاہیے ،ثناہ میر پاکستان کی لیجنڈ ہیں ان کی کرکٹ کے لیے بڑی خدمات ہیں ان کو سراہنا چاہیے ،خواتین کرکٹ میں اسٹار بنے کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو وقت دینا ہو گا ،پی سی بی ثناہ میر کو شاندار انداز میں رخصت کرے ،پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو فٹنس پلان دیا گیا ہے ،دو گروپ بنانے ہیں اس پر لڑکیاں کام کر رہی ہیں ،پی سی بی مینز ٹیم کو پلقن دے رہا ہے تو ویمنز ٹیم کو بھی دینا چاہیے

    بسمعہ معروف کا کہنا تھا کہ کیریئر میں سنچری نہ بنانے کا افسوس ہے کوشش کرو گی آئندہ میچز میں بڑی اننگز کھیلوں،خواتین کرکٹ میں کھبی فکسنگ کی پیشکش نہیں ہوئی ،کھلاڑی انٹی کرپشن کوڈ کو مکمل فالو کرتی ہیں ،جب تک فٹ ہوں کرکٹ کھیلتی رہو گی ابھی کچھ نہیں سوچا ،بھارت کے ویرات کوہلی کی بیٹنگ بہت پسند ہے ان کو فالو کرتی ہوں ،بھارت کا گراس روٹ لیول بہت مضبوط ہے جس کی وجہ سے ان کو بہترین کھلاڑی ملتے ہیں

    بسمعہ معروف کا مزید کہنا تھا کہ شادی کے بعد بھی کرکٹ کھیلنے میں مشکل نہیں سسرال اور شوہر کی جانب سے مکمل سپورٹ ہے ،اگر گیارہ رکنی ٹیم بنائی تو ثناہ میر کو کپتان رکھوں گی.

  • کرونا ریلیف فنڈ، اظہر علی نے شرٹ اوربلا نیلامی کیلئے پیش کر دیا

    کرونا ریلیف فنڈ، اظہر علی نے شرٹ اوربلا نیلامی کیلئے پیش کر دیا

    کرونا ریلیف فنڈ، اظہر علی نے شرٹ اوربلا نیلامی کیلئے پیش کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیسٹ کپتان اظہر علی کورونا وائرس کےخلاف کیلئے میدان میں آ گئے

    اظہر علی نے عوام کی مدد کیلئے اپنی شرٹ اور بلا نیلامی کیلئے پیش کر دیا،اظہر علی کی شرٹ اور بلے کی بولی 10 لاکھ روپے سے شروع ہو گی،شرٹ اور بلے کی بولی لگانے کا آخری دن 5 مئی مقرر کیا گیا ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہر علی نے اپنا نمبر دیا ہے اور کہا ہے کہ بولی شروع ہو چکی ہے جو 5 مئی کو ختم ہو گی،
    نیلامی کی رقم کورونا کے خلاف فنڈز میں استعمال کی جائیگی۔

    https://twitter.com/AzharAli_/status/1255016799583813632

    کرکٹر اظہر علی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی صورتحال کی وجہ سے لوگ کافی پریشان ہیں اس وجہ سے میں نے یہ فیصلہ اٹھایا ،یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے جتنے بھی پیسے آئیں گے وہ ریلیف فنڈ میں دوں گا، واٹس ایپ نمبر اور ٹویٹر پر انباکس کیا جا سکتا ہے

    اظہر علی نے یہ بیٹ چیمئین ٹرافی میں بھارت کے خلاف استعمال کیا تھا .

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے، تمام صوبوں نے لاک ڈاؤن کا اعلان کر رکھا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے مستحق شہریوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھی کرونا سے بچاؤ کے لئے کرونا ریلیف فنڈ کا اعلان کر رکھا ہے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وباء کیخلاف قومی مدافعت میں معاونت کیلئے "وزیراعظم کا کرونا ریلیف فنڈ-2020” قائم کردیا گیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہوسکے جنہیں بندشوں (لاک ڈاؤن) نے افلاس کے کنارے لاکھڑا کیا ہے

    تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

    چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

    کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

    سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

    وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے قابل ٹیکس عطیات نیشنل بنک آف پاکستان کی کراچی میں قائم مرکزی شاخ میں موجود اکاؤنٹ نمبر: "786 786 4162” پر بجھوائیں

  • فکسنگ سکینڈل ، کرکٹ اکیڈمی میں پیشی کے وقت عمر اکمل کی ایک اور بڑی غلطی

    فکسنگ سکینڈل ، کرکٹ اکیڈمی میں پیشی کے وقت عمر اکمل کی ایک اور بڑی غلطی

    فکسنگ سکینڈل ، کرکٹ اکیڈمی میں پیشی کے وقت عمر اکمل کی ایک اور بڑی غلطی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فکسنگ سکینڈل میں پی سی بی ڈسپلنری پینل آج عمر اکمل کیس کی سماعت ہونی ہے،

    عمر اکمل ڈسپلنری پینل کے سامنے پیش ہونے کے لئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی پہنچ گئے ، کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کرکٹ اکیڈمی میں ٹمپریچر چیک کرنے کا انتظام کیا گیا ہے لیکن عمر اکمل بغیر ٹمپریچر چیک کرائے اکیڈمی کے اندر چلے گئے

    پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی بھی اکیڈمی پہنچ گئے ،تفضل رضوی اور دیگر عملے کے اکیڈمی میں داخلے سے پہلے ٹمپریچر چیک کئے گئے

    جب تک ڈسپلنری پینل کے چیئرمین عوامی فیصلے کا اعلان نہیں کر دیتے پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔‏

    پی سی بی انٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل2.4.4 کے مطابق کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا ہے۔

    آرٹیکل 4.8.1 کے مطابق ان حالات میں انٹی کرپشن ٹربیونل میں سماعت کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ اس کی بجائے ڈسپلنری پینل کے چیئرمین نوٹس آف چارج کا جائزہ لینے کے بعد ایک عوامی فیصلہ جاری کریں گے جس میں جرم کی توثیق کی جائے گی۔اس فیصلے کو جاری کرنے سے قبل چیئرمین ڈسپلنری پینل قومی کرکٹ فیڈریشن، متعلقہ فریق، پی سی بی کے ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ اور آئی سی سی کو تحریری نوٹس جاری کریں گے۔

    واضح رہے کہ عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈکےتحت معطل کیاگیا تھا اورانکوائری مکمل ہونے تک وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لےسکتے۔عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے تاہم معطلی کے بعد انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کیا گیا۔

    عمر اکمل کیس کی سماعت ہو گی کب؟ پی سی بی اور عمر اکمل کو نوٹسز جاری

  • سابق کپتان سلمان بٹ نے کی ڈومیسٹک کرکٹ میں ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کی اپیل

    سابق کپتان سلمان بٹ نے کی ڈومیسٹک کرکٹ میں ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کی اپیل

    سابق کپتان سلمان بٹ نے کی ڈومیسٹک کرکٹ میں ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کی اپیل
    باغی ٹی وی کے مطابق سابق کپتان سلمان بٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ادارہ جاتی کرکٹ کی بحالی کی اپیل کردی

    سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ ا دارہ جاتی کرکٹ کی بحالی سے کھلاڑیوں کا روز گار بحال ہوگا ۔ ادارہ جاتی کرکٹ سے بورد کو کھلاڑیوں کا بڑا پول ملے گا ۔اداروں کی کرکٹ بحال ہونے سے پی سی بی پر مالی دباو بھی کم ہوگا۔

    سلمان بٹ کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ تک حالات نارمل ہوجائیں گے۔ حالات نارمل ہونے سے ورلڈ ٹی ٹونٹی تماشائیوں کے ساتھ ہوگا۔تماشائیوں کے بغیر ورلڈ ٹی ٹونٹی کا انعقاد مجبوری ہوگا۔

    سلمان بٹ کا مزید کہنا تھا کہ کراوڈ کے بغیر کرکٹ میچز کا رنگ پھیکا رہے گا لیکن ایسا کرنا اب مجبوری ہے۔ نارمل حالات میں تو یہ آئیڈیا کسی کو بھی قابل قبول نہیں ہوگا تاہم اس وقت کورونا کی وبا نے تمام سرگرمیوں کو روک دیا ہے، ان حالات میں تماشائیوں کی عدم موجودگی میں کرکٹ میچز کا آپشن مفید ثابت ہوسکتا ہے،

    سلمان بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے دعاگو ہوں کہ اس وقت تک معاملات بہتر ہوجائیں، ان مقابلوں کا لطف تماشائیوں کی وجہ سے دوبالا ہوتا ہے۔

    قومی کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا آغازہوگیا

    سابق کپتان نے پی سی بی کے دوسرے ڈومیسٹک سیزن میں ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو شامل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے نظام میں باہر رہنے والے کرکٹرز مالی مسائل سے دوچار ہیں، اگر پی سی بی انہیں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کسی طرح ایڈجسٹ کرلے تو یہ بہت زبردست اقدام ہوگا، محکمہ جاتی کرکٹ کی شمولیت سے مقابلے کی فضا بڑھنے کے ساتھ پی سی بی پر ہونے والی تنقید بھی ختم ہوسکے گی۔

  • سابق کرکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے موجودہ کھلاڑیوں کو کھیل کےگر سیکھائیں گے

    سابق کرکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے موجودہ کھلاڑیوں کو کھیل کےگر سیکھائیں گے

    سابق کرکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے موجودہ کھلاڑیوں کو کھیل کے گر سیکھائیں گے

    باغی ٹی وی :جاوید میانداد اور وسیم اکرم سمیت ماضی کے عظیم کرکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے۔ آن لائن سیشنز کے دوران سابق کرکٹرز محدود اور طویل طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران اپنے وقت کا مفید استعمال کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ، پی سی بی کے شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کے تعاون سے ان سینشنز کا انعقاد کررہی ہے، جس کا مقصد مستقبل کے بہترین کھلاڑیوں کو ان غیرمعمولی حالات میں کھیل سے جڑے رکھنا اور عظیم کھلاڑیوں کے علم سے فائدہ حاصل کرنا ہے۔

    جاوید میانداد اور وسیم اکرم کے علاوہ محمد یوسف، یونس خان، معین خان، مشتاق احمد، راشد لطیف اور شعیب اختر بھی آن لائن سیشنز کے ذریعے موجودہ کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔

    یہ سیشنز مختلف کٹیگریز میں جاری رہیں گے، جیسا کہ جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان 3 مختلف سیشنز میں 21 بلے بازوں سے مخاطب ہوں گے۔ اسی طرح وسیم اکرم اور شعیب اختر 13 فاسٹ باؤلرز، مشتاق احمد 6 اسپنرز جبکہ معین خان اور راشد لطیف 5 وکٹ کیپرز کو آن لائن لیکچرز دیں گے۔

    آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن جاوید میانداد نے 1975 سے 1996 پر مشتمل اپنے کیرئیر میں 357 بین الاقوامی میچوں میں 16ہزار213 رنز بنائے، وہ پیر کی دوپہر آن لائن سیشنز کے اس سلسلے کا آغاز کریں گے۔اُدھر آئی سی سی ہال آف فیم کے ایک اور رکن وسیم اکرم کُل 460 بین الاقوامی میچوں میں مجموعی طور پر 916 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، وہ منگل کو فاسٹ باؤلرز کے آن لائن سیشن سے خطاب کریں گے،جس کے بعد راشد لطیف اور مشتاق احمد بدھ اور جمعرات کو بالترتیب وکٹ کیپرز اور اسپنرز کے سیشنز میں شرکت کریں گے۔

    مصباح الحق، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم:

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام معتبر کرکٹرز کے مشکور ہیں جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان عظیم کھلاڑیوں کی کہانیاں موجودہ کرکٹرز کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنیں گی جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین تجربہ ثابت ہوگا۔ ان سیشنز کو خصوصیات کی بنیاد پر مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ ہمیں انگلینڈ سیریز کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی تیاری کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان عظیم کھلاڑیوں کی اکثریت انگلینڈ میں پاکستان کی کامیابیوں کا حصہ رہی ہے۔ لہٰذا ان کا تجربہ موجودہ کرکٹرز کے لیے سیریز کی تیاری میں کارگر ثابت ہوگا۔

    چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ آن لائن سیشنز میں زیر بحث موضوعات میں ورک ایتھکس، کھیل تک رسائی، منصوبہ بندی، پریکٹس، دباؤ کی صورتحال میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا طریقہ کار اور ہائی پروفائل کھلاڑیوں کی حیثیت سے چیلنجز سے نمٹنا شامل ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ یہ آن لائن سیشنز صرف انہی سابق کرکٹرز تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ وہ چند دیگر کرکٹرز کی دستیابی کو پیش نظر رکھ کر اس کی وسعت کا مزید فیصلہ کریں گے۔

    جاوید میانداد، سابق کرکٹر:

    1987 اور 1992 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے رکن اور سابق کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ کرکٹ سے متعلق اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صرف کتابی کرکٹ ہی نہیں کھیلی بلکہ تجربے اور تحقیق کا سہارا لیتے ہوئےاس میں کامیابیاں بھی حاصل کیں۔

    جاوید میانداد نے کہا کہ وہ سیشن میں شرکت کے منتظر ہیں، جہاں وہ کھلاڑیوں کی انفرادی اور اجتماعی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ٹیم اور پاکستان کے کھلاڑی ہیں اور ان کی بہتری کے لیے وہ ہر ممکن مدد کے لیے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔

    راشد لطیف، سابق کرکٹر:

    سابق کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ جدید دور میں وکٹ کیپرز کا کردار اہم ہوچکا ہے، اب ان سے بیٹنگ میں بھی بہتر کارکردگی کی امید کی جاتی ہے اور یہ کردار،وہ اور معین خان 90 کی دہائی میں کامیابی سے ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً اس کے لیے ذہنی پختگی، زیادہ سے زیادہ پریکٹس اور مہارت کے علاوہ بیٹ اور گلووز کے درمیان بہترین اور مثبت توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔

    راشد لطیف نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یہ بتانے کی بجائے کہ کیا کرنا ہے وہ اپنے سیشن میں ان کے ذہنوں میں موجود سوالات اور خدشات کو دور کرنے کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ سیشن ہوگا اور وہ اس میں شرکت کے منتظر ہیں۔

    نسیم شاہ، نوجوان فاسٹ باؤلر:

    ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے کم عمر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت دلچسپ قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک پورا ہفتہ صرف ان عظیم کھلاڑیوں کی کہانیاں سن کر گزار سکتے ہیں۔ فاسٹ باؤلر نے کہا کہ یہ کرکٹرز ہم میں سے اکثریت کے رول ماڈل ہیں۔

    نسیم شاہ نے وسیم اکرم اور شعیب اختر کی موجودگی سونے پہ سہاگہ قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ ان سیشنز میں یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ ان عظیم کرکٹرز نے کیسے حریف ٹیموں کو پرکھنے کے بعد اپنی رفتار اور مہارت سے انہیں زیر کیا۔

    نسیم شاہ نے کہا کہ باؤلنک کوچ وقار یونس نے ان کی بہت مدد کی ہےاور اب وسیم وقار جوڑی کی حیثیت سے ان کے تجربات سننا ان کے لیے بہت مفید ہوگا۔

  • ثنا میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

    ثنا میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

    ثنا میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے 226 انٹرنیشنل میچز میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والی سابق کپتان ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سابق کپتان ویمن کرکٹ ٹیم ثناء میر نے 15 سالہ شاندار کیرئیر کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ اس موقع پر ثناء میر کا کہنا تھا کہ پاکستا ن کی نمائندگی کرنااور گرین جرسی پہننا قابل فخر لمحہ ہے، میں پی سی بی کی مشکور ہوں جس نے مجھے ملک کی نمائندگی کا موقع دیا۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں مجھے سوچنے کا بھرپور موقع ملا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ اب زندگی میں آگے بڑھنے کا بہترین وقت ہے، میری جانب سے پاکستان کرکٹ کی خدمت کا سلسلہ کسی اور انداز میں جاری رہے گا۔

    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ وہ ثناء میر کے شاندار کیرئیر پر پی سی بی کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں، ثناء نے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان نے 137 میچز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی، کیرئیر کے 120ون ڈے میچز میں 1630رنز بنائے، 151 وکٹیں حاصل کیں اور 106 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 802رنز اسکور کیے تھے.

  • سابق کیوی کپتان برینڈن میک کلم نے بھارتی سازش کو عیاں کر دیا

    سابق کیوی کپتان برینڈن میک کلم نے بھارتی سازش کو عیاں کر دیا

    سابق کیوی کپتان برینڈن میک کلم نے بھارتی سازش کو عیاں کر دیا
    باغی ٹی وی : بھارتی لیگ کی سازشیں اور خفیہ کاروائیاں آہستہ آہستہ منظر عام پر آنے لگ گئی ہیں. سابق کیوی کپتان برینڈن میک کلم نے ممکنہ بھارتی سازش کا پردہ چاک کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ سال تک موخر کیا جا سکتا ہے جبکہ اکتوبر اور نومبر میں آئی پی ایل کو ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

    دوسری طرف میڈیا رپورٹ کے مطابق برینڈن میک کلم نے شرط لگاکر بھی پختہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تو انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے سے دوچار دکھائی دے رہا ہے کیونکہ موجودہ حالات میں 16 ٹیموں اور ان کے سپورٹ اسٹاف کے علاوہ براڈ کاسٹرز کو مختلف مقامات پر لے جانا اتنا آسان نہیں ہوگا جبکہ انہیں اس بات کا بھی یقین نہیں کہ میگا ایونٹ بند دروازوں میں کھیلا جا سکتا ہے۔

    آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتا نائٹ رائیڈرز کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے دو ہزار اکیس میں کوئی ونڈو تلاش کی جا سکتی ہے جس کی بدولت آئی پی ایل کے رواں برس انعقاد کا دروازہ کھل جائے گا۔

    خدشہ ظاہر کرتے ہوئے .سابق کیوی وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کا بند دروازوں میں انعقاد بھی خارج از امکان نہیں کیونکہ کرکٹ کے دیوانے ملک بھارت میں ٹی وی پر میچز دیکھنے والوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اور عالمی کرکٹ کو میچوں کے انعقاد کیلئے شائقین کی ضرورت ہے لیکن بھارت کیلئے تجارتی اعتبار سے کوئی مشکل نہیں جہاں کرکٹ کو ٹی وی پر دیکھنے والے کافی ہیں لہٰذا آئی پی ایل کیلئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ برس منتقل ہو سکتا ہے
    اس سے پہلے یہ کہا گیا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس نے جہاں معاشی ، سماجی سرگرمیوں کو متاثر کیا وہاں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بھی منجمد ہو کر رہ گئی ہیں جب لوگ نہ ہوں تو دنیا کا کوئی کام نہں‌چل سکتا. اسی سلسلے سے ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے حوالے سے ایک تجویز سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میگا ایونٹ خالی سٹیڈیمز میں کرایا جائے۔

    کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے

  • کھیل کے میدان سے ایک اور بہت بڑی خبر، کس کی قسمت جاگی اورکون بنا سلطان

    کھیل کے میدان سے ایک اور بہت بڑی خبر، کس کی قسمت جاگی اورکون بنا سلطان

    لاہور:کھیل کے میدان سے ایک اور بہت بڑی خبر،کس کس کی قسمت جاگی ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمین کھیل کی سرگرمیوں کے معطل ہونے کے بعد ہر طرف خاموشی ہی خاموشی تھی . لیکن پچھلے چند دنوں سے پھرکھیل کے میدان سے اہم خبریں آنی شروع ہوگئیں‌،

    باغی ٹی وی کے مطابق کرکٹ کی طرف فٹ بال کے میدان سے بھی اہم خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں ، ادھر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن میں مختلف عہدوں کے انتخابات ہوئے جس میں شوکت علی خان پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ محمد انور کو شیخ جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔

    گذشتہ روز فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شوکت علی خان کو متفقہ طور پر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا جبکہ محمد انور شیخ کوجنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔ اجلاس کے بعد چیئرمین شوکت علی خان نے جنرل سیکرٹری محمد انور شیخ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی نے پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر سردار نوید حیدر کو پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے معطل کرنے کے پرانے فیصلے کی توثیق بھی کی ہے،

    انہوں نے کہا کہ میاں رضوان ، رانا شوکت علی اور اصغر انجم کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے شوکاز نوٹس جاری کئے گئےہیں، اس کے علاوہ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی نے پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداروں کو پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمد انور شیخ کے حوالے تمام ایسوسی ایشن کا ریکارڈ دینے کا خط بھی جاری کیا گیا ہے۔

  • ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے آج،پی سی بی کے ٹیسٹ مکمل

    ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے آج،پی سی بی کے ٹیسٹ مکمل

    ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے آج،پی سی بی کے ٹیسٹ مکمل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے

    قومی ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے لئے جائیں گے ،قومی ہاکی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کا پلان بھجوادیا ،ٹیسٹ میں لینجز، موڈیفائیڈ پلنک اور پش اپس شامل ہوں گے

    برپیز ، باڈی اسکواٹس اور جمپنگ اسکواٹس فٹنس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے،مجموعی طور پر 48 کھلاڑیوں کے لئے جائیں گے ،پہلے روز 15 کھلاڑیوں کے ویڈیو ٹیسٹ لئے جائیں گے

    ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے لئے کھلاڑیوں کو ایک ایک منٹ کی ویڈیو بناکر بھجوانے کا کہا ہے۔ فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے پر کھلاڑیوں کو رمضان المبارک کا ٹریننگ پلان دیں گے ۔

    دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے صوبائی کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے ۔ٹرینرز اپنی رپورٹس تیار کرکے شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھجوائیں گے ۔لاک ڈاون کے باوجود قومی اور صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی مجموعی فٹنس برقرارہے۔

    ٹرینرز اور صوبائی کوچز نے محدود مواقعوں کے باوجود کھلاڑیوں کی فٹنس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ قومی کھلاڑیوں میں شان مسعود، امام الحق،، بابر اعظم، سرفرازاحمد کا فٹنس لیول بہترین ہے ۔ اظہر علی ، اسد شفیق، محمد عباس کا فٹنس لیول بھی عمدہ ہے ۔ عماد وسیم ، حسن علی اور محمد عامر کے فٹنس لیول میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔

    صوبائی ٹرینرز اپنی رپورٹس تیار کرکے شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھجوائیں گے ۔قومی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک اپنی رپورٹ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو بھجوائیں گے ۔

     

     

    قومی کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا آغازہوگیا

  • کرونا وائرس نے تفریح بھی چھین لی : پاکستان کرکٹ ٹیم  کا دورہ نیدرلینڈ ملتوی

    کرونا وائرس نے تفریح بھی چھین لی : پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈ ملتوی

    لاہور:کرونا وائرس نے تفریح بھی چھین لی : پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈ ملتوی،اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کے این سی بی کے مشورے کے بعد جولائی میں شیڈول دورہ نیدرلینڈز کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ پی سی بی نے یہ اعلان ڈچ حکومت کی جانب سے کوروناوائرس کی وباء کے پیش نظر یکم ستمبر 2020تک تمام(اسپورٹس اور کلچرل) ایونٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز میں شامل تین میچز نیدرلینڈز کے شہرایمسٹلوین میں 4، 7 اور 9 جولائی کو کھیلے جانے تھے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ جولائی میں شیڈول دورہ نیدرلینڈز ملتوی کررہے ہیں مگر موجودہ حالات میں یہ بالکل درست فیصلہ ہے کیونکہ انسانی زندگیاں کسی بھی کرکٹ میچ یا کسی بھی سرگرمی سے بہت زیادہ قیمتی ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ نیدر لینڈز کورونا وائرس کے باعث شدید متاثرہوا ہےاور ہم اس دوران جانیں گنوانے والے افراد کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع پر دیگر تمام ممالک کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کے این سی بی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس مشکل صورتحال پر جلدقابو پالے گا۔

    وسیم خان نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ دورہ نیدرلینڈز کا بھرپور لطف اٹھایا اور جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے ویسے ہی پی سی بی اپنی ذمہ داری کا مکمل احساس کرتے ہوئے کے این سی بی کی مشاورت سے دورہ نیدرلینڈز کے نئے شیڈول کی تیاری کاآغاز کردے گا۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ اس موقع پر پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا 2 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل دورہ آئرلینڈ اور 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل دورہ انگلینڈکا شیڈول برقرار ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ بالترتیب ڈبلن اور لندن میں اپنے ہم منصب نمائندگان سے رابطہ میں ہیں۔ وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی ہمیشہ کی طرح ان دوروں کے حوالے سے بھی میزبان بورڈز سے رہنمائی حاصل کرنے پر خوش ہوگا تاہم کوئی بھی فیصلہ کرتے ہوئےاپنے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ اراکین کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    چیئر آف کے این سی بی بیٹی ٹمر نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ہم موسم گرما کے دوران نیدرلینڈز میں کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمی کی میزبانی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں، مداحوں اور عملے کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ڈچ حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی بھی قابل فہم عمل ہے۔

    چیئر آف کے این سی بی نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ آئندہ سیزن تک صورتحال قابو میں ہوگی اور ہم ایک بار پھر کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کے لیے تیار ہوں گے۔