Baaghi TV

Category: کھیل

  • نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری اسٹرکچرنگ، نئے اسٹاف کی تلاش شروع،درخواستیں بھی طلب کرلیں

    نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری اسٹرکچرنگ، نئے اسٹاف کی تلاش شروع،درخواستیں بھی طلب کرلیں

    لاہور:نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری اسٹرکچرنگ، نئے اسٹاف کی تلاش شروع،درخواستیں بھی طلب کرلیں ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری اسٹرکچرنگ اور نئے اسٹاف کی تلاش شروع کردی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم عہدوں کے لئے درخواستیں طلب کرلیں.

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی ری سٹرکچرنگ کے لئے منصوبہ بندی کا آغاز کردیا ، پی سی بی نے رواں برس 31 مئی کو ڈائریکٹر اکیڈمیز سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کے اپنے عہدے سے علیحدہ ہونے سے قبل اس عہدے کے لئے موزوں امیدوار کی تلاش شروع کردی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، ہیڈ ہائی پرفارمنس کوچنگ، ہیڈ انٹرنیشنل پلئیرڈویلپمنٹ اور ہائی پرفارمنس آپریشنز مینجر کی اسامیوں کے لئے اشتہار جاری کیا. ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے لیول ٹو کوچنگ کورس کی شرط رکھی گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل یا ٹیسٹ کرکٹر کو ترجیح دی جائے گی۔ پندرہ سال کے تجربے کے ساتھ فرسٹ کلاس کرکٹر بھی درخواست دے سکتا ہے۔

    ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا پول تیار کرے گا اس شعبے کے سربراہ کے لیے لیوی تھری کوچنگ کورس کے ساتھ پانچ سال کا تجربہ درکار ہے ، پلئیر ڈویلپمنٹ کے سربراہ کے لیے لیول تھری کوچنگ کورس کی شرط رکھی گئی ہے جبکہ کوالیفائیڈ کوچ کے ساتھ سابق انٹرنیشنل کرکٹراور پانچ سال کا تجربہ رکھنے والے شخص کو ترجیح دی جائے گی۔

    ہائی پرفارمنس سنیٹرز کے مینجر کے لیے گریجویشن اور پانچ سالہ تجربے کی شرط رکھی گئی ہے ، پی سی بی کے مطابق ان عہدوں کے لئے خواہشمند افراد 29 اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں.علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ نے آئندہ کرکٹ سیزن کی حکمت عملی تیار کرنے کام شروع کردیا ہے، ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے نیا ڈومسیٹک کرکٹ سیزن شروع کرنے کی تجویز ہے۔

  • ڈیرن سیمی دنیا بھرمیں عمران خان کا پیغام پھیلانے لگے ،کیا ہے وہ اہم پیغام سیمی بتاتے ہیں‌

    ڈیرن سیمی دنیا بھرمیں عمران خان کا پیغام پھیلانے لگے ،کیا ہے وہ اہم پیغام سیمی بتاتے ہیں‌

    لاہور:کرکٹ کی دنیا کی ہردلعزیز شخصیت ویسٹ انڈیز کے نامور کھلاڑی اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ایک بار پھر پاکستانیوں کیلئے خاص پیغام کے ساتھ میدان میں آگئے۔

    لاک ڈائون : بیوی بچوں سے تنگ شخص 300کلومیٹرسفر طے کرنے والا پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

    ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میرا یہ خاص پیغام پوری دنیا میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے ہے، آپ کے وزیراعظم نے کورونا سے جنگ لڑنے کے لیے ریلیف فنڈ کا اعلان کیا ہے جس کے لیے میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘۔

     

    اپنے ویڈیو پیغام میں ان کہنا تھاکہ میں آپ سب سے درخواست کرتا ہوں کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں‘۔ انہوں نے کہا یہ مددپاکستان کی کورونا وائرس سے جنگ کیلئے مددگار ثابت ہوگی، اور آ پ کے عطیات کسی کے کام آئیں گے۔اپنی پوسٹ کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ہمیں اپنے بھائیوں کا خیال رکھنا ہے آئیں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔

    کونا وائرس کی وجہ سے خواجہ سراوں کے متعلق حکومت کے فیصلے نے تہلکہ مچادیا

    واضح رہے کہ صدر پاکستان نے ڈیرن سیمی کو پاکستان کیلئے محبت بھرے جذبات رکھنے پر انہیں اعزازی شہریت دینے کا اعلان کررکھا ہے تاہم تئیس مارچ کی جس تقریب میں انہیں پاکستانی شہریت سے نوازا جانا تھا وہ کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر منسوخ کردی گئی تھی۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے خالی آسامیوں کے لیے تلاش شروع کر دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے خالی آسامیوں کے لیے تلاش شروع کر دی

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی تلاش شروع کر دی

    باغی ٹی وی : ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ، ہیڈ ہائی پرفارمنس کوچنگ ، ہیڈ انٹرنیشنل پلئیر ڈویلپمنٹ اور ہائی پرفارمنس آپریشنز مینجر کے لیے اشتہار جاری کردیا گیا .ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے لیول ٹو کوچنگ کورس مانگا گیا ہے.سنٹر کے کوچنگ ہیڈ کے لیے لیوی تھری کورس کے ساتھ پانچ سال کا تجربہ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے.مشتاق احمد ہائی پرفارمنس ہیڈ کوچ تھے ان کے بعد سے سیٹ خالی تھی.مدثر نذر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ہیں وہ معاہدہ بڑھانا نہیں چاہتے واپس انگلینڈ جارہے ہں .مدثر نذر ۔ مشتاق احمد اور علی ضیا کی جگہیں فل ہونگی

    :ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ورلڈ کلاس کھلاڑیوں کو پول تیار کرے گا.ہائی پرفارمنس سنٹرز کے مینجر کے لیے گریجویشن اور پانچ سال کا تجربہ مانگا ہے .خواہشمند افراد تمام عہدوں کے لیے 29 اپریل تک درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں
    پی سی بی نے عمر اکمل کی قسمت کا فیصلہ ڈسپلنری پینل کے ہاتھ میں دے دیا

  • سب سے پہلے پاکستان ،.بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کا کوئی پروگرام نہیں ،نہ کرکٹرزکی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگی ،احسان مانی

    سب سے پہلے پاکستان ،.بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کا کوئی پروگرام نہیں ،نہ کرکٹرزکی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگی ،احسان مانی

    لاہور:سب سے پہلے پاکستان ،.بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کا کوئی پروگرام نہیں ،نہ کرکٹرزکی تنخواہوں میں کٹوتی ہوگی ،احسان مانی ،اطلاعات کے مطابق پی سی بی نے کرکٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کا امکان مسترد کردیا ہے۔

    ویڈیو بیان میں چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ملک کے انٹرنیشنل کرکٹرز ہویا ڈومیسٹک سب ہمارے اسٹیک ہولڈر ہیں، ان کے مفادات کا تحفظ کریں گے، تنخواہوں میں کوئی غیرمعمولی کٹوتی نہیں کی جائے گی، نئے کنٹریکٹ پالیسی کے مطابق دیے جائیں گے۔

    لاک ڈاون جہنم میں جائے، شراب نوشی جاری رہنی چاہئے، یہ ہے 2020 کا بھارت ،…

    احسان مانی نے کہا کہ اسٹاف کی چھانٹی کا بھی کوئی ارادہ نہیں، سابق کرکٹرز کو پینشن دینے سمیت ہرممکن مدد کرتے رہے ہیں، اس باربھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، پی سی بی کے اخراجات میں کمی ضرورکرنا ہوگی، اس کے لیے مناسب طریقہ کاراختیارکیا جائے گا۔

    چیئر مین پی سی بی احسان مانی نے مستقبل قریب میں بھارت کے ساتھ سیریز کے امکانات کو رد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موجودہ براڈ کاسٹنگ کا معاہدہ تقریبا ختم ہو گیا ہے ۔احسان مانی نے کہاکہ آئندہ فیوچر ٹور پرواگرام میں ہماری انگلینڈ ،آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے ساتھ ہوم سیریز ہے۔

    یہ سب میرے اختیارمیں ہے ،کرونا سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کرکے دنیا کوحیران

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہاکہ براڈکاسٹنگ رائٹ فروخت کرنے میں مشکل ضرور ہوگی مگر اس کے لیے پلان بنارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ بھارت کے ساتھ فی الوقت سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ براڈ کاسٹ رائٹ فروخت کرتے وقت بھارت کی سیریز کو مدنظر نہیں رکھیں گے ۔

  • پی سی بی کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کیسے لے گی؟ یاسر ملک نے بتا دیا

    پی سی بی کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کیسے لے گی؟ یاسر ملک نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی کے کوچ یاسر ملک نے کہا ہے کہ ہمیں اس سال میں کم از کم 6 ٹیسٹ کرنے چاہئے، ہم چار کر چکے

    لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہم آگے نہیں کر سکے اس وجہ سے ہم نے کھلاڑیوں کی فٹنس کو صحیح کرنے اور دستیاب وسائل کے مطابق ہماری کوشش تھی کہ ایسی پریکٹس ٰڈیزائن کی جا سکے کہ کھلاڑی گھروں میں‌ رہتے ہوئے فٹنس کا خیال رکھیں

    ہمارے پاس جم میسر نہیں،کھلاڑی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے جم کے علاوہ گھروں میں مصروف ہیں،آن لائن ویڈیو کال پر ہم ایک میکنزم بنا رہے ہیں، ایک وقت میں 6 کھلاڑیوں کو لیں گے، نو بجے سٹارٹ کرتے ہیں کہ ہر دس منٹ بعد ہر کھلاڑی کو ایک کال جائے گی،کہ وہ ریڈی رہیں ،ایک پلیئر ایک ٹیسٹ کرتا ہے تو وہ دوسرا بھی کرے گا، آٹھ ٹیسٹ ہیں، پش اپ، اس کی تفصیل جاری کر دی گئی ہے، جو ایک منٹ کرنے ہوں گے. آٹھ ٹیسٹ مکمل کرنے ہوں گے، اگر کوئی پارک مین جا سکتا ہے تو وہ پارک میں کرے اور اگر نہیں جا سکتا اور حالات اجازت نہیں دیتے تو گھر کی چھت پر کام کیا جا سکتا ہے

    حالات کو دیکھتے ہوئے ہم فیصلہ کر رہے ہیں، کھلاڑیوں کی جو ڈیمانڈز ہیں انکو پورا کرین گے، ٹیسٹ میں سب کو آنا پڑے گا تا کہ وہ کلیئر کر سکیں. ہم نے سات ماہ جو کام کیا اس پراگریس کو ضائع نہیں کرنا چاہتے، لاک ڈاؤن کا موقع اہم ہے، پروفیشنل کھلاڑی کو ہر وقت تیار رہنا چاہئے، کرکٹ جب بھی شروع ہو گی ان کو کھیلنا پڑے گا،فٹنس آپ کے سکل کو پرفارم کرنے میں مدد کرتی ہے، اگر فٹنس صحیح‌ ہو تو آپ کا سکل بہتر رہتا ہے، کھلاڑیوں کو کہتے سنتے ہوں گے کہ اگر فٹنس صحیح ہوتی تو میں 5 سال اور کھیل سکتا، فٹنس پر کمپرومائیز نہیں کیا جا سکتا.

    واضح رہے کہ پی سی بی نے قومی اور صوبائی سینٹرل کنٹریکٹب کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک کے ذریعے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی اور قومی ٹیموں میں شامل کھلاڑیوں کے ٹیسٹ 20 اپریل سے ہوں گے

    چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق کی طرف سے تمام صوبائی اور قومی سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کو پلان وٹس ایپ کردیا گیا ،فزیکل فٹنس ٹیسٹ سال کی پانچویں فٹنس ٹیسٹنگ ہے ،یویو ٹیسٹ کا معیار 18 رکھا گیا ہے

    لاننگ رننگ ، جم اور سکن فولڈ ٹیسٹ فزیکل فٹنس ٹیسٹ بیٹری میں شامل نہیں کئے گئے ،یہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ کھلاڑیوں کی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ ہیں ،جون کے پہلے ہفتے میں کھلاڑیوں کے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ ہوں گے ،جون میں حالات نارمل ہونے پر جم ، لاننگ رننگ اور سکن فولڈ بھی فزیکل فٹنس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے

  • پی سی بی  سے  ہارون رشید  اور آغا زاہد کی رخصتی کا  اعلان

    پی سی بی سے ہارون رشید اور آغا زاہد کی رخصتی کا اعلان

    پی سی بی سے ہارون رشید اور آغا زاہد کی رخصتی کا اعلان

    باغی ٹی وی :‏چیف کیوریٹر آغاز زاہد اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید اپنے کنٹریکٹ کی مدت ختم ہونے پر پی سی بی کو خیر آباد کہہ دیں گے۔ آغا زاہد کا کنٹریکٹ 30 اپریل جبکہ ہارون رشید کا کنٹریکٹ 31 مئی کو ختم ہو جائے گا۔

    ‏ہارون رشید کو اپریل 2017 میں دوبارہ ملازمت پر رکھا گیا تھا۔ اس سے قبل ہارون رشید پی سی بی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔ ان میں چیف سلیکٹر، پاکستان سینئر اور جونیئر ٹیموں کے کوچ اور مینجر، سربراہ یوتھ گیم ڈویلپمنٹ اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے قائم مقام سربراہ کے عہدے شامل ہیں۔

    ‏آغاز اہد نے 2001 میں پی سی بی کو جوائن کیا جبکہ انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ سے 93-1992 میں ریٹائر منٹ لی تھی۔

    ‏ ہارون رشید :

    ‏ہارون رشید نے کہا ہے کہ میں خوش ہوں کہ جس طرح میں نے اپنے نئے عہدے کے دوران منصوبہ بندی کی اور اس پر عمل در آمد کرتے ہو ئے بڑے مختصر وقت میں ایک مقابلے سے بھرپور ڈومیسٹک اسٹرکچر کو کامیاب بنایا۔

    ہارون رشید نے کہاکہ یہ سب ایک ٹیم ورک کی وجہ سے ممکن ہوا میں اپنے ساتھیوں کا اس حوالے سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو اس نئے اسٹرکچر کو کامیاب بنانے کے لیے کام کررہے تھے اور انہوں نے اس کی مکمل حمایت کی۔

    ‏انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ رہوں گا اور اور اس کی ترقی کے لئے دعاگو رہوں گا۔ اب میں زندگی میں اپنی دیگر ترجیحات پر فوکس کروں گا ۔ اور زیادہ سے زیادہ اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی کوشش کروں گا۔

    آغا زاہد:

    آغا زاہد نے کہا کہ گذشتہ 19 سالوں میں پی سی بی کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا۔ اس دوران میں نےایسی پچز کی نگرانی کی جس پر کھیلنے والے کھلاڑیوں نے بعدازاں پاکستان کے لیے بڑا نام بنایا۔آغا زاہد نے کہاکہ ظاہر اس رول کے کئی اپنے چیلنجز بھی تھےاور بعض اوقات میں اور میری ٹیم مشکل حالات میں بھی رہے، مگرپی سی بی میں ملازمت کے دوران میں نے مجموعی طور پر تسلی بخش وقت گزارا۔

    وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی:

    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہاکہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ہارون رشید اور آغازاہد کی کئی سال کی محنت اور خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    وسیم خان نے کہاکہ جہاں مدثر نذر پہلے ہی مئی میں اپنی روانگی کا اعلان کرچکے ہیں، پی سی بی اب اس موقع کو این سی اے اور ڈومیسٹک کرکٹ کی تشکیلِ نو کے لیےاستعمال کرے گا تاکہ ایک مختلف اور مؤثر ہائی پرفارمنس اسٹرکچر قائم کیا جاسکے جو کہ کھیل اور کھلاڑیوں کے معیار میں بہتری لاسکے۔

    انہوں نے کہاکہ یہ نیا نظام کوچز کی تعلیم اور ان کی قابلیت جانچنے کے علاوہ ہمارے ایلیٹ کوچز کی دوبارہ تربیت میں مدد دے گا، اس کے ساتھ ساتھ یہ بہتر اور مؤثر نظام ہمارے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔

    گذشتہ 2 سالوں سے آغا زاہد کے نائب کی ذمہ داریاں نبھانے والے، علی رضا صدیقی اس عہدے کی عبوری ذمہ داری نبھائیں گے۔ دونوں شعبوں کی تشکیلِ نو کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔

  • شعیب اخترکا پاک بھارت کرکٹ سیریز کا خواب کپل دیونے چکنا چورکردیا،بہت سخت جواب

    شعیب اخترکا پاک بھارت کرکٹ سیریز کا خواب کپل دیونے چکنا چورکردیا،بہت سخت جواب

    لاہور:شعیب اخترکا پاک بھارت کرکٹ سیریز کا خواب کپل دیونے چکنا چورکردیا،بہت سخت جواب ،اطلاعات کےمطابق کورونا متاثرین کی امداد کیلئے شعیب اختر کی پاک بھارت کرکٹ میچ کی تجویز سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے مسترد کر دی۔

    کپل دیو نے انٹرویو میں کہا کہ بھارت کو پیسوں کی ضرورت نہیں، موجودہ حالات میں کسی صورت کرکٹ سیریز کرانے کا خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا، بحرانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمارے پاس وسائل موجود ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی51 کروڑ روپے کا فنڈ دیا، اگر ضرورت پڑی تو مزید رقم بھی جمع کرانے کی طاقت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ابھی 5 یا 6 ماہ تک کرکٹ دوبارہ شروع ہونے کا امکان نظر نہیں آرہا، موجودہ صورتحال میں صحت اور سلامتی کیلئے ہرممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اہمیت رکھتا ہے، کسی بھی نوعیت کا میچ کرانا بہت بڑا خطرہ مول لینے کے مترادف ہوگا، اس لیے شعیب اختر کی تجویز کسی طور پر بھی قابل عمل نہیں لگتی۔

    اس سے قبل پاکستان کے باولنگ سپیڈ سٹار شعیب نے تجویر دی تھی کہ کورونا متاثرین کی امداد کیلئے روایتی حریفوں کے درمیان دبئی میں ون ڈے سیریز کرائی جائے، صرف ٹی وی پر میچزنشر کرنے سے حاصل شدہ آمدنی دونوں ملکوں کے ضرورتمندوں کے کام آسکتی ہے۔

  • پی سی بی نے عمر اکمل کی قسمت کا فیصلہ ڈسپلنری پینل کے ہاتھ میں دے دیا

    پی سی بی نے عمر اکمل کی قسمت کا فیصلہ ڈسپلنری پینل کے ہاتھ میں دے دیا

    لاہور:پی سی بی نے عمر اکمل کی قسمت کا فیصلہ ڈسپلنری پینل کے ہاتھ میں دے دیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمر اکمل کا معاملے ڈسپلنری پینل کے سپرد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، پی سی بی نے عمر اکمل کے معاملے کو ڈسپلنری پینل کے سپرد کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسپلنری پینل کے چیئرمین لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج فضل میراں ہوں گے، چیئرمین ڈسپلنری پینل نوٹس آف چارج میں جرائم کی تصدیق کے بعد فیصلہ سنائیں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈسپلنری پینل کا فیصلہ آنے تک پی سی بی معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پی سی بی نے عمر اکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی 2 مرتبہ خلاف ورزی کرنے پر چارج کردیا تھا۔

    یہ آرٹیکل کسی بھی فرد کی جانب سے کرپشن کی پیشکش کے بارے میں پی سی بی ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو (بغیر کسی غیر ضروری تاخیر سے) آگاہ نہ کرنا ہے۔عمر اکمل نے دی گئی مہلت میں اپنا جواب پی سی بی کو جمع کروا دیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر اکمل طے شدہ سزا پر اصرار کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ عمر اکمل کو 20 فروری 2020 کو عبوری طور پر معطل کیا گیا تھا۔ عمراکمل کواینٹی کرپشن کوڈکےتحت معطل کیاگیا تھا اورانکوائری مکمل ہونے تک وہ کسی طرح کی کرکٹ میں حصہ نہیں لےسکتے۔عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ تھے تاہم معطلی کے بعد انہیں ڈراپ کر دیا گیا تھا اور ان کی جگہ متبادل کھلاڑی شامل کیا گیا۔

  • شعیب اختراپنے کپتان کا فرمان”پہلے کشمیر” بھول گئے ، بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کی تجویز پیش کردی

    شعیب اختراپنے کپتان کا فرمان”پہلے کشمیر” بھول گئے ، بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کی تجویز پیش کردی

    لاہور:شعیب اختراپنے کپتان کا فرمان”پہلے کشمیر” بھول گئے ، بھارت سے کرکٹ سیریز کھیلنے کی تجویز پیش کردی،اطلاعات کےمطابق کورونا متاثرین کی امداد کیلیے شعیب اختر نے پاک بھارت ون ڈے سیریز کی تجویز پیش کردی۔

    ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے کہاکہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مقابلے دنیا بھر میں شائقین کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں، دونوں ملک 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیل کر آمدنی برابر تقسیم کرکے ضرورت مندوں کی مدد کرسکتے ہیں،

    پاکستان کے سابق سٹارکرکٹرشعیب اخترنے اس حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہےکہ اس سیریزکا نتیجہ کچھ بھی ہو دونوں ٹیموں کی جیت ہوگی، پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے لیے کھیلیں گے، ایسا پہلی بار ہوگا کہ کسی ٹیم کے پرستار بھی ہار پر دلبرداشتہ نہیں ہوں گے، ویرات کوہلی کی سنچری پر ہم اور بابر اعظم کی تھری فیگر اننگز پر بھارتی خوش ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ حالات اس کی اجازت نہیں دیتے لیکن جتنی جلد ممکن ہو سیریز کا انعقاد کرکے فلاحی مقاصد حاصل کیے جا سکتے ہیں، کرکٹ کے ذریعے دونوں ملکوں کے محروم طبقے کا دکھ کم کرنے میں مدد ملے گی

    انھوں نے تجویز پیش کی کہ کرکٹرز کو چارٹرڈ فلائٹ سے دبئی پہنچا کر مقابلوں کا انعقاد کیا جا سکتا ہے، اگر سیریز ممکن ہوجائے تو دونوں ملکوں کے کرکٹ اور سفارتی تعلقات میں بہتری آئے گی۔

  • طویل وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگی، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے مزید کیا کہا؟

    طویل وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگی، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے مزید کیا کہا؟

    طویل وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگی، قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے مزید کیا کہا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم ایک پلان کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا لے کر گئے ۔ آسٹریلیا میں شکست کے بعد ہماری ٹیم ردھم میں آگئی ہے ۔

    اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے اچھاپرفارم کرنا شروع کردیا ہے ۔اس وقت ہمارا ٹیم کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے ۔ موجودہ صورت حال بہت مشکل ہے ۔ دعا گو ہوں کہ جلد سے جلد اس صورت حال سے باہر نکلیں اور معاملات درست ہوں،پی ایس ایل میں کمنٹری کا تجربہ بہت اچھا رہا ۔بہت سے لوگوں کو ملنے کا موقع ملا اور کافی کچھ سیکھاہے ۔ سپاٹ فکسنگ کے حوالے سے میرا جو پہلے تھا وہی اب ہے ۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ سے ٹیسٹ فارمیٹ کے لئے کھلاڑی کی صلاحیت کوجانچنا مشکل ہوتا ہے.

    اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ جون تک وہ معاشی معاملات کو اسی طرح رکھیں گے ۔ معاشی صورت حال کو دیکھ کر پی سی بی جو بہترین فیصلہ کرے گا اس کو قبول کیا جائے گا۔اس وقت ساری دنیا مشکل صورت حال کا شکار ہے ۔ اس صورت حال میں سب لوگ ہی متاثر ہو رہے ہیں،محمد عامر اور وہاب ریاض کے جانے کے بعد آسٹریلیا میں مشکل ہوئی ۔شاہین شاہ آفریدی، محمدعباس ، نسیم شاہ نے عمدہ کارکردگی دکھاکر خود کو منوایا ہے ۔ویڈیو لنک ٹیسٹ کا مرحلہ مشکل ہوگا۔ ویڈیو لنک فٹنس ٹیسٹ کو لے کر کھلاڑی پرجوش ہیں۔ اس فٹنس ٹیسٹ ہمیں خود کو متحرک رکھنے کے لئے اہم موقع ہے

    اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہماری ٹیسٹ ٹیم کا اچھا کمبی نیشن بن گیا ہے ۔ جو اہداف سیٹ کئے تھے ان کو حاصل کرنے کی طرف جارہے ہیں ۔کوشش ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی سلیکشن میں تسلسل کو برقرار رکھا جائے ،عوام سے اپیل ہے کہ وہ لاک ڈاوں کی پابندی کریں ۔ یہ لاک ڈاون ہماری بہتری کے لئے ہے اور ہمیں اس پر عمل کرنا ہے،

    اظہر علی کا مزید کہنا تھا کہ ایک طویل وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی مشکل ہوگی۔ ہم اپنے طور پر کوشش کررہے ہیں کہ خود کو فٹ اور متحرک رکھ سکیں ۔ واپسی کے لئے ہم کوشش کریں گے کہ کچھ پریکٹس میچز ہوجائیں ۔ ہمیں معلوم نہیں کہ یہ وقفہ کتنا طویل ہوگا۔