Baaghi TV

Category: کھیل

  • سابق کرکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے موجودہ کھلاڑیوں کو کھیل کےگر سیکھائیں گے

    سابق کرکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے موجودہ کھلاڑیوں کو کھیل کےگر سیکھائیں گے

    سابق کرکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے موجودہ کھلاڑیوں کو کھیل کے گر سیکھائیں گے

    باغی ٹی وی :جاوید میانداد اور وسیم اکرم سمیت ماضی کے عظیم کرکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کھلاڑیوں کو ٹپس دیں گے۔ آن لائن سیشنز کے دوران سابق کرکٹرز محدود اور طویل طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز اور ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران اپنے وقت کا مفید استعمال کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ، پی سی بی کے شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز کے تعاون سے ان سینشنز کا انعقاد کررہی ہے، جس کا مقصد مستقبل کے بہترین کھلاڑیوں کو ان غیرمعمولی حالات میں کھیل سے جڑے رکھنا اور عظیم کھلاڑیوں کے علم سے فائدہ حاصل کرنا ہے۔

    جاوید میانداد اور وسیم اکرم کے علاوہ محمد یوسف، یونس خان، معین خان، مشتاق احمد، راشد لطیف اور شعیب اختر بھی آن لائن سیشنز کے ذریعے موجودہ کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔

    یہ سیشنز مختلف کٹیگریز میں جاری رہیں گے، جیسا کہ جاوید میانداد، محمد یوسف اور یونس خان 3 مختلف سیشنز میں 21 بلے بازوں سے مخاطب ہوں گے۔ اسی طرح وسیم اکرم اور شعیب اختر 13 فاسٹ باؤلرز، مشتاق احمد 6 اسپنرز جبکہ معین خان اور راشد لطیف 5 وکٹ کیپرز کو آن لائن لیکچرز دیں گے۔

    آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن جاوید میانداد نے 1975 سے 1996 پر مشتمل اپنے کیرئیر میں 357 بین الاقوامی میچوں میں 16ہزار213 رنز بنائے، وہ پیر کی دوپہر آن لائن سیشنز کے اس سلسلے کا آغاز کریں گے۔اُدھر آئی سی سی ہال آف فیم کے ایک اور رکن وسیم اکرم کُل 460 بین الاقوامی میچوں میں مجموعی طور پر 916 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، وہ منگل کو فاسٹ باؤلرز کے آن لائن سیشن سے خطاب کریں گے،جس کے بعد راشد لطیف اور مشتاق احمد بدھ اور جمعرات کو بالترتیب وکٹ کیپرز اور اسپنرز کے سیشنز میں شرکت کریں گے۔

    مصباح الحق، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم:

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام معتبر کرکٹرز کے مشکور ہیں جنہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے تجربات سے آگاہ کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان عظیم کھلاڑیوں کی کہانیاں موجودہ کرکٹرز کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنیں گی جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین تجربہ ثابت ہوگا۔ ان سیشنز کو خصوصیات کی بنیاد پر مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ ہمیں انگلینڈ سیریز کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی تیاری کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان عظیم کھلاڑیوں کی اکثریت انگلینڈ میں پاکستان کی کامیابیوں کا حصہ رہی ہے۔ لہٰذا ان کا تجربہ موجودہ کرکٹرز کے لیے سیریز کی تیاری میں کارگر ثابت ہوگا۔

    چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ آن لائن سیشنز میں زیر بحث موضوعات میں ورک ایتھکس، کھیل تک رسائی، منصوبہ بندی، پریکٹس، دباؤ کی صورتحال میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کا طریقہ کار اور ہائی پروفائل کھلاڑیوں کی حیثیت سے چیلنجز سے نمٹنا شامل ہے۔

    مصباح الحق نے کہا کہ یہ آن لائن سیشنز صرف انہی سابق کرکٹرز تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ وہ چند دیگر کرکٹرز کی دستیابی کو پیش نظر رکھ کر اس کی وسعت کا مزید فیصلہ کریں گے۔

    جاوید میانداد، سابق کرکٹر:

    1987 اور 1992 میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے رکن اور سابق کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ کرکٹ سے متعلق اپنے خیالات دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صرف کتابی کرکٹ ہی نہیں کھیلی بلکہ تجربے اور تحقیق کا سہارا لیتے ہوئےاس میں کامیابیاں بھی حاصل کیں۔

    جاوید میانداد نے کہا کہ وہ سیشن میں شرکت کے منتظر ہیں، جہاں وہ کھلاڑیوں کی انفرادی اور اجتماعی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری ٹیم اور پاکستان کے کھلاڑی ہیں اور ان کی بہتری کے لیے وہ ہر ممکن مدد کے لیے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔

    راشد لطیف، سابق کرکٹر:

    سابق کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ جدید دور میں وکٹ کیپرز کا کردار اہم ہوچکا ہے، اب ان سے بیٹنگ میں بھی بہتر کارکردگی کی امید کی جاتی ہے اور یہ کردار،وہ اور معین خان 90 کی دہائی میں کامیابی سے ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً اس کے لیے ذہنی پختگی، زیادہ سے زیادہ پریکٹس اور مہارت کے علاوہ بیٹ اور گلووز کے درمیان بہترین اور مثبت توازن برقرار رکھنا ضروری ہے۔

    راشد لطیف نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یہ بتانے کی بجائے کہ کیا کرنا ہے وہ اپنے سیشن میں ان کے ذہنوں میں موجود سوالات اور خدشات کو دور کرنے کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ سیشن ہوگا اور وہ اس میں شرکت کے منتظر ہیں۔

    نسیم شاہ، نوجوان فاسٹ باؤلر:

    ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے سب سے کم عمر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت دلچسپ قدم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک پورا ہفتہ صرف ان عظیم کھلاڑیوں کی کہانیاں سن کر گزار سکتے ہیں۔ فاسٹ باؤلر نے کہا کہ یہ کرکٹرز ہم میں سے اکثریت کے رول ماڈل ہیں۔

    نسیم شاہ نے وسیم اکرم اور شعیب اختر کی موجودگی سونے پہ سہاگہ قرار دی۔ انہوں نے کہا کہ ان سیشنز میں یہ جاننے کا موقع ملے گا کہ ان عظیم کرکٹرز نے کیسے حریف ٹیموں کو پرکھنے کے بعد اپنی رفتار اور مہارت سے انہیں زیر کیا۔

    نسیم شاہ نے کہا کہ باؤلنک کوچ وقار یونس نے ان کی بہت مدد کی ہےاور اب وسیم وقار جوڑی کی حیثیت سے ان کے تجربات سننا ان کے لیے بہت مفید ہوگا۔

  • ثنا میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

    ثنا میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

    ثنا میر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے 226 انٹرنیشنل میچز میں قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والی سابق کپتان ثناء میر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق سابق کپتان ویمن کرکٹ ٹیم ثناء میر نے 15 سالہ شاندار کیرئیر کو خیر آباد کہہ دیا ہے۔ اس موقع پر ثناء میر کا کہنا تھا کہ پاکستا ن کی نمائندگی کرنااور گرین جرسی پہننا قابل فخر لمحہ ہے، میں پی سی بی کی مشکور ہوں جس نے مجھے ملک کی نمائندگی کا موقع دیا۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں مجھے سوچنے کا بھرپور موقع ملا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ اب زندگی میں آگے بڑھنے کا بہترین وقت ہے، میری جانب سے پاکستان کرکٹ کی خدمت کا سلسلہ کسی اور انداز میں جاری رہے گا۔

    پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ وہ ثناء میر کے شاندار کیرئیر پر پی سی بی کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہیں، ثناء نے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بہتر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق کپتان نے 137 میچز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی، کیرئیر کے 120ون ڈے میچز میں 1630رنز بنائے، 151 وکٹیں حاصل کیں اور 106 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 802رنز اسکور کیے تھے.

  • سابق کیوی کپتان برینڈن میک کلم نے بھارتی سازش کو عیاں کر دیا

    سابق کیوی کپتان برینڈن میک کلم نے بھارتی سازش کو عیاں کر دیا

    سابق کیوی کپتان برینڈن میک کلم نے بھارتی سازش کو عیاں کر دیا
    باغی ٹی وی : بھارتی لیگ کی سازشیں اور خفیہ کاروائیاں آہستہ آہستہ منظر عام پر آنے لگ گئی ہیں. سابق کیوی کپتان برینڈن میک کلم نے ممکنہ بھارتی سازش کا پردہ چاک کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ سال تک موخر کیا جا سکتا ہے جبکہ اکتوبر اور نومبر میں آئی پی ایل کو ممکن بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

    دوسری طرف میڈیا رپورٹ کے مطابق برینڈن میک کلم نے شرط لگاکر بھی پختہ دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تو انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے سے دوچار دکھائی دے رہا ہے کیونکہ موجودہ حالات میں 16 ٹیموں اور ان کے سپورٹ اسٹاف کے علاوہ براڈ کاسٹرز کو مختلف مقامات پر لے جانا اتنا آسان نہیں ہوگا جبکہ انہیں اس بات کا بھی یقین نہیں کہ میگا ایونٹ بند دروازوں میں کھیلا جا سکتا ہے۔

    آئی پی ایل کی فرنچائز کولکتا نائٹ رائیڈرز کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے دو ہزار اکیس میں کوئی ونڈو تلاش کی جا سکتی ہے جس کی بدولت آئی پی ایل کے رواں برس انعقاد کا دروازہ کھل جائے گا۔

    خدشہ ظاہر کرتے ہوئے .سابق کیوی وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل کا بند دروازوں میں انعقاد بھی خارج از امکان نہیں کیونکہ کرکٹ کے دیوانے ملک بھارت میں ٹی وی پر میچز دیکھنے والوں کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اور عالمی کرکٹ کو میچوں کے انعقاد کیلئے شائقین کی ضرورت ہے لیکن بھارت کیلئے تجارتی اعتبار سے کوئی مشکل نہیں جہاں کرکٹ کو ٹی وی پر دیکھنے والے کافی ہیں لہٰذا آئی پی ایل کیلئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آئندہ برس منتقل ہو سکتا ہے
    اس سے پہلے یہ کہا گیا تھا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس نے جہاں معاشی ، سماجی سرگرمیوں کو متاثر کیا وہاں کھیلوں کی تمام سرگرمیاں بھی منجمد ہو کر رہ گئی ہیں جب لوگ نہ ہوں تو دنیا کا کوئی کام نہں‌چل سکتا. اسی سلسلے سے ٹی 20 کرکٹ ورلڈکپ کے حوالے سے ایک تجویز سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میگا ایونٹ خالی سٹیڈیمز میں کرایا جائے۔

    کورونا وائرس کی عالمی تباہی کی لپٹ میں ہر کوئی ہے۔ جن لوگوں کو یہ نہیں لگی وہ اس کے خوف میں رہ رہے ہیں اور خوف بالکل حقیقی ہے جس سے کوئی فرار نہیں۔ وبا دنیا کے مختلف ممالک میں تیزی سے ایک انسان سے دوسرے انسان تک پھیل رہی ہے

  • کھیل کے میدان سے ایک اور بہت بڑی خبر، کس کی قسمت جاگی اورکون بنا سلطان

    کھیل کے میدان سے ایک اور بہت بڑی خبر، کس کی قسمت جاگی اورکون بنا سلطان

    لاہور:کھیل کے میدان سے ایک اور بہت بڑی خبر،کس کس کی قسمت جاگی ،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرمین کھیل کی سرگرمیوں کے معطل ہونے کے بعد ہر طرف خاموشی ہی خاموشی تھی . لیکن پچھلے چند دنوں سے پھرکھیل کے میدان سے اہم خبریں آنی شروع ہوگئیں‌،

    باغی ٹی وی کے مطابق کرکٹ کی طرف فٹ بال کے میدان سے بھی اہم خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں ، ادھر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن میں مختلف عہدوں کے انتخابات ہوئے جس میں شوکت علی خان پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ محمد انور کو شیخ جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔

    گذشتہ روز فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شوکت علی خان کو متفقہ طور پر پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا جبکہ محمد انور شیخ کوجنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔ اجلاس کے بعد چیئرمین شوکت علی خان نے جنرل سیکرٹری محمد انور شیخ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی نے پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق صدر سردار نوید حیدر کو پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے معطل کرنے کے پرانے فیصلے کی توثیق بھی کی ہے،

    انہوں نے کہا کہ میاں رضوان ، رانا شوکت علی اور اصغر انجم کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے شوکاز نوٹس جاری کئے گئےہیں، اس کے علاوہ پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی نے پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق عہدیداروں کو پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کی نارملائیزیشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری محمد انور شیخ کے حوالے تمام ایسوسی ایشن کا ریکارڈ دینے کا خط بھی جاری کیا گیا ہے۔

  • ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے آج،پی سی بی کے ٹیسٹ مکمل

    ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے آج،پی سی بی کے ٹیسٹ مکمل

    ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوں گے آج،پی سی بی کے ٹیسٹ مکمل
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ آج ہوں گے

    قومی ہاکی کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ویڈیو ریکارڈنگ کے ذریعے لئے جائیں گے ،قومی ہاکی ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کا پلان بھجوادیا ،ٹیسٹ میں لینجز، موڈیفائیڈ پلنک اور پش اپس شامل ہوں گے

    برپیز ، باڈی اسکواٹس اور جمپنگ اسکواٹس فٹنس ٹیسٹ کا حصہ ہوں گے،مجموعی طور پر 48 کھلاڑیوں کے لئے جائیں گے ،پہلے روز 15 کھلاڑیوں کے ویڈیو ٹیسٹ لئے جائیں گے

    ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کے لئے کھلاڑیوں کو ایک ایک منٹ کی ویڈیو بناکر بھجوانے کا کہا ہے۔ فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے پر کھلاڑیوں کو رمضان المبارک کا ٹریننگ پلان دیں گے ۔

    دوسری جانب پی سی بی کی جانب سے صوبائی کھلاڑیوں کے ویڈیو لنک فزیکل فٹنس ٹیسٹ مکمل ہوگئے ۔ٹرینرز اپنی رپورٹس تیار کرکے شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھجوائیں گے ۔لاک ڈاون کے باوجود قومی اور صوبائی سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی مجموعی فٹنس برقرارہے۔

    ٹرینرز اور صوبائی کوچز نے محدود مواقعوں کے باوجود کھلاڑیوں کی فٹنس پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ قومی کھلاڑیوں میں شان مسعود، امام الحق،، بابر اعظم، سرفرازاحمد کا فٹنس لیول بہترین ہے ۔ اظہر علی ، اسد شفیق، محمد عباس کا فٹنس لیول بھی عمدہ ہے ۔ عماد وسیم ، حسن علی اور محمد عامر کے فٹنس لیول میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے ۔

    صوبائی ٹرینرز اپنی رپورٹس تیار کرکے شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کو بھجوائیں گے ۔قومی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ یاسر ملک اپنی رپورٹ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو بھجوائیں گے ۔

     

     

    قومی کھلاڑیوں کے آن لائن فٹنس ٹیسٹ کا آغازہوگیا

  • کرونا وائرس نے تفریح بھی چھین لی : پاکستان کرکٹ ٹیم  کا دورہ نیدرلینڈ ملتوی

    کرونا وائرس نے تفریح بھی چھین لی : پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈ ملتوی

    لاہور:کرونا وائرس نے تفریح بھی چھین لی : پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ نیدرلینڈ ملتوی،اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کے این سی بی کے مشورے کے بعد جولائی میں شیڈول دورہ نیدرلینڈز کو غیرمعینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردیا ہے۔ پی سی بی نے یہ اعلان ڈچ حکومت کی جانب سے کوروناوائرس کی وباء کے پیش نظر یکم ستمبر 2020تک تمام(اسپورٹس اور کلچرل) ایونٹس پر پابندی عائد کرنے کے بعد کیا ہے۔

    دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ سیریز میں شامل تین میچز نیدرلینڈز کے شہرایمسٹلوین میں 4، 7 اور 9 جولائی کو کھیلے جانے تھے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ جولائی میں شیڈول دورہ نیدرلینڈز ملتوی کررہے ہیں مگر موجودہ حالات میں یہ بالکل درست فیصلہ ہے کیونکہ انسانی زندگیاں کسی بھی کرکٹ میچ یا کسی بھی سرگرمی سے بہت زیادہ قیمتی ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ نیدر لینڈز کورونا وائرس کے باعث شدید متاثرہوا ہےاور ہم اس دوران جانیں گنوانے والے افراد کے لیے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس موقع پر دیگر تمام ممالک کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کے این سی بی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس مشکل صورتحال پر جلدقابو پالے گا۔

    وسیم خان نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ دورہ نیدرلینڈز کا بھرپور لطف اٹھایا اور جیسے ہی حالات معمول پر آئیں گے ویسے ہی پی سی بی اپنی ذمہ داری کا مکمل احساس کرتے ہوئے کے این سی بی کی مشاورت سے دورہ نیدرلینڈز کے نئے شیڈول کی تیاری کاآغاز کردے گا۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے کہاکہ اس موقع پر پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا 2 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل دورہ آئرلینڈ اور 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل دورہ انگلینڈکا شیڈول برقرار ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ بالترتیب ڈبلن اور لندن میں اپنے ہم منصب نمائندگان سے رابطہ میں ہیں۔ وسیم خان نے کہا کہ پی سی بی ہمیشہ کی طرح ان دوروں کے حوالے سے بھی میزبان بورڈز سے رہنمائی حاصل کرنے پر خوش ہوگا تاہم کوئی بھی فیصلہ کرتے ہوئےاپنے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ اراکین کی صحت اور حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    چیئر آف کے این سی بی بیٹی ٹمر نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ ہم موسم گرما کے دوران نیدرلینڈز میں کسی بھی قسم کی کرکٹ سرگرمی کی میزبانی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں، مداحوں اور عملے کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں ڈچ حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی بھی قابل فہم عمل ہے۔

    چیئر آف کے این سی بی نے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ آئندہ سیزن تک صورتحال قابو میں ہوگی اور ہم ایک بار پھر کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کے لیے تیار ہوں گے۔

  • 21سال بعد انضمام الحق اورثقلین مشتاق نے سابق کرکٹرسلیم ملک کی ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی

    21سال بعد انضمام الحق اورثقلین مشتاق نے سابق کرکٹرسلیم ملک کی ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی

    لاہور:21سال بعد انضمام الحق اورثقلین مشتاق نے سابق کرکٹرسلیم ملک کی ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی،باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق اور ثقلین مشتاق نے سابق کرکٹر سلیم ملک کی 21 سال بعد ٹیم میں وااپسی کا مطالبہ کرکے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا ،

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا جب پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ کے الزامات کے شکارہونے والے دوکھلاڑیوں کو ٹیم مین شامل کیا ہے ، ادھرسابق کرکٹرسلیم ملک کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور شرجیل کی طرح مجھے بھی پاکستان کرکٹ میں واپسی دی جائے

    ذرائع کےمطابق سلیم ملک کا کہنا ہے کہ عامر ، شرجیل ، سلمان بٹ کو پی ایس ایل میں بھی شامل کیا گیا ،مجھے ہر جگہ نظر انداز کیا جارہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی سطح پر کوچنگ کرکے پاکستان کی خدمت کرنا چاہتا ہوں ،سلیم ملک نے مزید کہا کہ 2008 میں عدالت نے باقاعدہ مجھے کلین چٹ دے دی تھی ،

    سلیم ملک نے کہا کہ عامر ، شرجیل ، سلمان بٹ کو کلین چٹ ملی ان کو ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن عدالت سے کلین چٹ لینے کے باوجود مجھے موقع نہیں دیا جاتا ،چیئرمین کرکٹ بورڈ مجھے ملک کی خدمت کرنے کا موقع دیں

    ادھر سلیم ملک کی حمایت میں سابق کپتان انضمام الحق اور ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق بھی بول پڑے ،سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہےکہ سلیم ملک پاکستان کے گریٹ کھلاڑی ہیں وہ اپنی پابندی پوری کرچکے ہیں، بھارت نے اظہر الدین کو دوسرا موقع دیا۔ پاکستان سلیم ملک کو دوسری اننگز کھیلنے دے ،سلیم ملک کو اب کرکٹ گراؤنڈز میں کوچنگ کرتے ہوئے نظر آنا چاہیے ،

    ثقلین مشتاق نے بھی سلیم ملک کی ٹیم میں دوبارہ شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور کرکٹ بورڈ چیئرمین احسان مانی سے اپیل کرتا ہوں سلیم ملک کو دوبارہ کرکٹ میں آنے دیں، سلیم ملک کو بہت رگڑا لگ چکا ہے اب بس کردینا چاہئے ،
    سلیم ملک گریٹ پلیئر ہیں وہ پاکستان کرکٹ میں دوبارہ آکر اسے بڑا فائدہ دے سکتے ئیں ،

  • راشد لطیف کے بعد ایک اوراہم شخصیت نے کرکٹ کی چُھپی داستانوں سے پردہ ہٹانا شروع کردیا ، اہم رازاگل دیئے

    راشد لطیف کے بعد ایک اوراہم شخصیت نے کرکٹ کی چُھپی داستانوں سے پردہ ہٹانا شروع کردیا ، اہم رازاگل دیئے

    لاہور:راشد لطیف کے بعد ایک اوراہم شخصیت نے کرکٹ کی چُھپی داستانوں سے پردہ ہٹانا شروع کردیا ، اہم رازاگل دیئے ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ کے سابق وکٹ کیپرکپتان راشد لطیف کی طرف سے کرکٹ کے میدان کے چپھے ہوئے رازوں سے پردہ اٹھانے کے بعد اب ایک اوراہم شخصیت نے پاکستان کرکٹ سے متعلق اہم رازافشاں کرکے کھیل کے میدان میں ہلچل مچادی ہے ،

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیر مین لیفٹنٹ جنرل (ر) توقیر ضیاء کا کہنا ہے کہ 2003ء ورلڈکپ میں لیجنڈری آل راؤنڈر وسیم اکرم کپتان بننا چاہتے تھے، تاہم جسٹس (ر) ملک محمد قیوم رپورٹ کی وجہ سے ایسا نہیں کیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ 2003ء ورلڈ کپ میں وسیم اکرم کو کپتان بنانے کے لیے ان پر بڑا دباؤ تھا لیکن آئی سی سی نے جب منع کردیا تو یہ ممکن نہیں تھا۔

    سابق چیئرمین نے مزید بتایا کہ اگرچہ 2003ء ورلڈکپ میں ان کے پسندیدہ کرکٹر وقار یونس کپتان تھے مگر پہلے کپتانی کی پیشکش انضمام الحق کو کی گئی تھی لیکن انہوں نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ وہ وسیم اکرم کو کنٹرول نہیں کر سکتے۔یاد رہے کہ بعدازاں توقیر ضیاء کی سربراہی میں ہی کام کرنے والے بورڈ میں انضمام الحق وکٹ کیپر راشد لطیف کی جگہ کپتان بننے تھے۔

    2003ء ورلڈکپ میں جہاں وقار یونس کی قیادت میں پاکستان ٹیم نمبیا اور ہالینڈ سے جیتی، وہیں آسڑیلیا ، انگلینڈ اور بھارت نے اسے شکست دی جب کہ زمبابوے سے میچ بارش کی نذر ہوا اور ٹیم پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکی۔
    توقیر ضیاء کا کہنا ہے کہ انہیں ورلڈکپ کے نتیجے کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔

    جسٹس (ر) عبدالقیوم رپورٹ کے مندرجات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس رپورٹ سے مکمل طور پر مطمئن نہیں، جسٹس صاحب نے بہت سے کھلاڑیوں کے ساتھ نرمی برتی۔”انہوں نے مجھ خود بتایا کہ کچھ فیورٹ کرکٹرز کو وہ سزائیں نہیں دینا چاہتے۔”توقیر ضیاء کا کہنا تھا کہ جسٹس قیوم رپورٹ میں کھلاڑیوں کو سخت سزائیں نہیں دی گئیں، لیگ اسپنر مشتاق ا حمد پر ایک ضمنی رپورٹ آنی تھی، وہ بھی منظر عام پر نہیں آئی۔

  • غلط بیانی کرنے پر معروف کرکٹرکوعادل رشید کو بہت بڑا جرمانہ

    غلط بیانی کرنے پر معروف کرکٹرکوعادل رشید کو بہت بڑا جرمانہ

    لندن: غلط بیانی کرنے پر معروف کرکٹرکوعادل رشید کو بہت بڑا جرمانہ،اطلاعات کےمطابق انگلینڈ کی ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی عادل رشید کوٹیکس کے گوشواروں کے بارے میں بہت بڑا جرمانہ اس لیے سنایا ہےکہ انہوں نے غلط بیانی کی ہے

    بریڈ فورڈ میں پیدا ہونے والے عادل رشید کے والدین کا تعلق پاکستان کے علاقے میرپورآزاد کشمیر سے ہے۔ٹولر لین کے علاقے میں رہائش پذیرعادل رشید نے 2013 سے 2017 تک چار سال کے دوران اپنے ٹیکس گوشواروں پر ڈیفالٹ کیا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے ان لینڈ ریونیو نےعادل رشید کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ایک لاکھ پاؤنڈسے زائد ٹیکس اور ساتھ ہی 36 ہزار پاؤنڈ بطور جرمانہ ادا کریں۔

  • ‘چیف سلیکٹر میرے گھر آئے اور روتے ہوئے کہا میری غلطی نہیں ہے’راشد لطیف نے 21 سال بعد نیا پنڈورابکس کھول دیا

    ‘چیف سلیکٹر میرے گھر آئے اور روتے ہوئے کہا میری غلطی نہیں ہے’راشد لطیف نے 21 سال بعد نیا پنڈورابکس کھول دیا

    کراچی :’چیف سلیکٹر میرے گھر آئے اور روتے ہوئے کہا میری غلطی نہیں ہے’راشد لطیف نے 21 سال بعد نیا پنڈورابکس کھول دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے انکشاف کیاہے کہ 1999ء میں 12 سال بعد بھارت کا دورہ کرنے والی ٹیم میں انہیں شامل نہ کرنے پر چیف سلیکٹر خود ان کے گھر آئے اور معافی مانگی۔

    پاکستان کے لیے 1992ء سے 2003ء تک 37 ٹیسٹ اور 166بین الاقوامی ون ڈے کھیلنے والے راشد لطیف کا کہنا ہے کہ مذکورہ دورہ بھارت پر انہیں ٹیم میں جان بوجھ کر شامل نہیں کیا گیا تھا۔17 سال قبل ریٹائر ہونے والے راشد لطیف اپنی منفرد طبعیت اور سچ بات کہنے کے سبب آج بھی کرکٹ کے حلقوں میں قدر و منزلت کی نگاہ سے پہچانے جاتے ہیں۔

    خداداد صلاحیتوں کے حامل وکٹ کیپر راشد لطیف کو 1999ء میں 12سال بعد بھارت کا دورہ کرنے والی 16ارکان پر مشتمل ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ وسیم اکرم کی قیادت میں تین ٹیسٹ کے لیے منتخب ہونےوالی ٹیم کے چیف سلیکٹر وسیم باری نے راشد لطیف کو آصف مجتبی اور شاہد نذیر کےساتھ ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا تھا۔

    راشد لطیف کا کہنا تھا کہ "دورہ بھارت میں انہیں منتخب نہ کرنے والے چیف سلیکٹر رات ان کے گھر آئے اور آنسوؤں کے ساتھ روتے ہوئے مجھ سے بولے میری کوئی غلطی نہیں۔1996ء اور2003ء کے ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ 2000ء میں سنتھ جیا سوریا جب تین ٹیسٹ کے لیے ٹیم لے کر پاکستان آئے تو پشاور کے دوسرے ٹیسٹ میں سعید انور انہیں کھلانا چاہتے تھے۔

    راشد لطیف کا کہنا تھا کہ سعید انور نے ان سے رابطہ بھی کیا تاہم ٹیم کے حالات دیکھتے ہوئے، انہوں نے دل پر پتھر رکھ کر نہ کھیلنے میں ہی عافیت سمجھی۔ یاد رہے ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کو سعید انور کی سربراہی میں 57 رنز سے شکست ہوئی تھی اور عتیق الزماں نے بطور ٹیسٹ وکٹ کیپر ڈیبیو کیا تھا۔