Baaghi TV

Category: کھیل

  • قومی ہاکی کھلاڑیوں کے لیے 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    قومی ہاکی کھلاڑیوں کے لیے 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کے لیے 10، 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

    لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ وچیئرمین پی سی بی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل کی سے ملاقات کی جس میں ہاکی کے کھلاڑیوں کی ویلفیئر اور ری ہیب کے مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا،اس دوران، محسن نقوی نے پرو ہاکی لیگ میں شرکت کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    انہوں نےکہا کہ ہاکی کھلاڑیوں کے میڈیکل اور فٹنس کیسز پی سی بی کی پیشہ وارانہ میڈیکل ٹیم ہینڈل کرے گی جب کہ پی سی بی کی لاجسٹک ٹیم ہاکی پلیئرز کو سہولت دے گی، چیئرمین پی سی بی نے ہاکی پلیئرزکو فی کس 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان بھی کیا،عماد شکیل بٹ نے محسن نقوی کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد دی۔

    فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی میٹرو ٹرین چلانے کا فیصلہ

    پاکستانی بینک کاروباری حجم بڑھانے کے بہتر مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،فچ

    پاکستان میں بچت کی شرح جی ڈی پی کا صرف 7.4 فیصد ہے،گورنر اسٹیٹ بینک

  • آسٹریلیا نے سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقہ کو  ہرا دیا

    آسٹریلیا نے سنسنی خیز میچ میں جنوبی افریقہ کو ہرا دیا

    آسٹریلیا نے کینز میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔

    جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 172 رنز بنائے۔ ڈیولڈ بریوس 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ راسی وین ڈار ڈاسن نے 38، ٹرسٹن اسٹبس نے 25 اور پریٹوریئس نے 24 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے ایک گیند قبل مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ گلین میکسویل نے 36 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار پایا۔ کپتان مچل مارش نے 54، ٹرویس ہیڈ نے 19 اور ٹم ڈیوڈ نے 17 رنز بنائے۔

    ٹم ڈیوڈ کو مجموعی طور پر تین میچز میں 150 رنز بنانے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    ایران کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش

    ایران کی پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش

    ٹرمپ استقبال، پیوٹن کے اوپر بی-2 اسٹیلتھ طیاروں کی پرواز

  • قومی کرکٹرز کوسنٹرل کنٹریکٹس برائے 26-2025 کارکردگی کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ

    قومی کرکٹرز کوسنٹرل کنٹریکٹس برائے 26-2025 کارکردگی کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو سنٹرل کنٹریکٹس برائے 26-2025 کارکردگی کی بنیاد پر دینے کا فیصلہ کیا ہے، کئی نئے کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس ملنے کا امکان ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو نئے سینٹرل کنٹریکٹ دینے جب کہ ناقص پرفارمنس کے حامل کھلاڑیوں کو نئے کنٹریکٹس نہ دینے کا فیصلہ کیا ہےذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹس برائے 26-2025 کے لیےکوچز اور متعلقہ آفیشلز سے مشاورت کر لی ہے، جلد ناموں کو حتمی شکل دے کر نئے کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26 پر مشاورت کا عمل حتمی مرحلے میں داخل کر دیا ہے، جس کے دوران کھلاڑیوں کی پرفارمنس کو بنیادی معیار قرار دیا گیا ہے، ناقص کارکردگی دکھانے والے متعدد کھلاڑیوں کے معاہدے ختم ہونے کا امکان ہے جبکہ کئی نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

    پی سی بی کے کوچز، ڈائریکٹرز اور فنانس ڈپارٹمنٹ اس حوالے سے تفصیلی مشاورت کر رہے ہیں تینوں فارمیٹس میں مستقل جگہ نہ بنانے والے کھلاڑیوں کو آئندہ کنٹریکٹس میں شامل نہیں کیا جائے گا،حسن نواز، محمد حارث، صفیان مقیم، حسن علی، فہیم اشرف اور فخر زمان سمیت کئی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان کے نام بھی زیر غور ہیں۔

    دوسری جانب عامر جمال، محمد حریرہ، حسیب اللہ، عثمان خان اور محمد علی کے لیے جگہ بنانا مشکل دکھائی دے رہا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ سینٹرل کنٹریکٹ کے تین سالہ فنانشل ماڈل کا آخری سال ہوگا اور کھلاڑیوں کی حتمی فہرست چیئرمین پی سی بی کی منظوری کے بعد باضابطہ طور پر جاری کی جائے گی۔

    موجودہ کنٹریکٹ کے مطابق اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو آئی سی سی آمدنی سمیت 65 لاکھ، بی کو 45 لاکھ، سی کو 20 لاکھ اور ڈی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو تقریبا 12 لاکھ روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جائے گا، 3 سالہ فنانشل ماڈل کے 2026 میں ختم ہونے کے بعد نئے کنٹریکٹس میں کھلاڑیوں کا معاوضہ بڑھانے یا کم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

  • آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان انتقال کرگئے

    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان انتقال کرگئے

    آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور کوچ باب سمپسن 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے باب سمسن کے انتقال کی تصدیق کردی، باب سمپسن نے 1957 سے 1978 تک 62 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 4 ہزار 869 رنز بنائے جن میں 10 سنچریاں شامل ہیں وہ لیگ اسپن بولنگ بھی کرتے تھے اور 71 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں تاریخ کے عظیم سلپ فیلڈرز میں شمار کیا جاتا ہے۔

    سمپسن نے 1968 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی لیکن 1977 میں اس وقت دوبارہ کھیلنے کے لیے آئے جب کئی آسٹریلوی کھلاڑی ورلڈ سیریز کرکٹ میں شامل ہو گئے تھے وہ 41 برس کی عمر میں ٹیسٹ کپتان بنے اور ٹیم کی قیادت کی۔

    بطور کوچ بھی باب سمپسن کا دور یادگار رہا۔ انہوں نے ایلن بارڈر کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم میں نظم و ضبط پیدا کیا، جس کے بعد ٹیم نے 1987 ورلڈ کپ جیتا اور ایشز کے ساتھ فرینک وورل ٹرافی بھی اپنے نام کی۔ لیجنڈری اسپنر شین وارن نے انہیں اپنا بہترین کوچ قرار دیا تھا،انہوں نے آسٹریلیا کے علاوہ لنکاشائر، نیدرلینڈز اور بھارت کی ٹیم کے ساتھ بھی کوچ اور کنسلٹنٹ کے طور پر کام کیا۔

  • ایشیا کپ اور تین ملکی ٹی20 سیریز: قومی اسکواڈ کے انتخاب پر مشاورت مکمل

    ایشیا کپ اور تین ملکی ٹی20 سیریز: قومی اسکواڈ کے انتخاب پر مشاورت مکمل

    ایشیا کپ اور تین ملکی ٹی20 سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے انتخاب کے سلسلے میں قومی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی مشاورت مکمل کرلی۔

    ذرائع کے مطابق کمیٹی، ٹی20 کپتان سلمان علی آغا اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے تفصیلی بات چیت کرے گی، دونوں ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔حتمی اسکواڈ کا اعلان چیئرمین پی سی بی سینیٹر محسن نقوی کی منظوری کے بعد اگلے 2 سے 3 روز میں متوقع ہے، جس میں 18 کھلاڑی شامل ہوسکتے ہیں۔ ممکنہ کھلاڑیوں میں فاسٹ بولرز سلمان مرزا اور احمد دانیال کے نام بھی زیر غور ہیں۔

    بائیں ہاتھ کے اوپنر فخر زمان نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب مکمل کر رہے ہیں اور سہ ملکی سیریز سے قبل فٹ ہونے کا امکان ہے۔ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

    رتی گلی بیس کیمپ میں پھنسے 700 سے زائد سیاح محفوظ مقام پر منتقل

    برسلز میں بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ، بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاج

    خیبر پختونخوا ہیلی کاپٹر حادثہ: بلیک باکس تاحال لاپتا

    18 سے 22 اگست: ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

  • شاہد آفریدی سمیت متعدد کھلاڑیوں کو  قومی اعزازات ملیں گے

    شاہد آفریدی سمیت متعدد کھلاڑیوں کو قومی اعزازات ملیں گے

    حکومت نے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی سمیت مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو اعلیٰ ترین قومی اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ہر سال یومِ آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں کے لیے اعزازات کی فہرست جاری کی جاتی ہے، اور اس بار کھیلوں کے شعبے میں بھی کئی نام شامل ہیں۔فہرست کے مطابق شاہد آفریدی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا، جب کہ سابق خاتون کرکٹر ثنا میر، کوہ پیما شہروز کاشف، گھڑ سوار ملک محمد عطا (مرحوم) اور ڈسکس تھرو میں حیدر علی کو بھی ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔

    شوٹنگ میں محسن نواز، اسکواش میں حمزہ خان اور ٹینس میں رشید ملک کو تمغہ امتیاز ملے گا، جبکہ کراٹے میں شاہ زیب رند اور کبڈی میں محمد سجاد کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا جائے گا۔ یہ اعزازات آئندہ سال 23 مارچ کو تقسیم کیے جائیں گے۔

    غزہ میں اسرائیلی مظالم جاری، 24 گھنٹوں میں 49 فلسطینی شہید

    وزراء و اراکین پارلیمنٹ کو ایوارڈز دینا آئین کی خلاف ورزی ہے، ماہرین قانون

    پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ ہے، شرجیل میمن

  • کھلاڑیوں کی کارکردگی پر پی سی بی ناخوش،  اہم تبدیلیاں متوقع

    کھلاڑیوں کی کارکردگی پر پی سی بی ناخوش، اہم تبدیلیاں متوقع

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کھلاڑیوں کی حالیہ ناقص کارکردگی پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں کھلاڑیوں کو دیے جانے والے بھاری معاوضے زیرِ غور آ گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آئندہ برس سے سینٹرل کنٹریکٹ میں آئی سی سی شیئر کا حصہ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ نئے معاہدوں میں کھلاڑیوں کی میچ فیس اور ماہانہ تنخواہ تو برقرار رہے گی، تاہم آئی سی سی کی آمدنی سے حصہ دینے کا سلسلہ بند کیا جا سکتا ہے۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان رواں ماہ ہی متوقع ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ٹی 20 رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جو بورڈ کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ماضی میں کھلاڑیوں نے سابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی پر دباؤ ڈال کر آئی سی سی شیئر حاصل کیا تھا، لیکن قانونی پیچیدگیوں کے باعث موجودہ انتظامیہ اس سلسلے کو ختم نہ کر سکی۔

    امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نئے معاہدوں میں یہ آئی سی سی شیئر آخری بار شامل کیا جائے گا۔ کھلاڑیوں کو کئی ماہ سے شرٹ پر اسپانسر لوگو کی رقم بھی ادا نہیں کی گئی، حالانکہ سینٹرل کنٹریکٹ کے ساتھ دیگر مد میں بھی رقوم دی جاتی ہیں۔ذرائع کے مطابق بورڈ نے ریٹینر شپ اخراجات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 37 فیصد اضافہ کیا، جس کے باعث یہ اخراجات 319 ملین کے اضافے سے بڑھ کر 1173.49 ملین روپے تک پہنچ گئے۔

    مزید بتایا گیا ہے کہ نئے معاہدوں میں کھلاڑیوں کی سابقہ میچ فیس اور تنخواہ برقرار رکھی جائے گی۔ گزشتہ سال 25 کھلاڑیوں سے معاہدے کیے گئے تھے، جبکہ اس سال 5 مزید کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر غور جاری ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان رواں ماہ کے اختتام تک کر دیا جائے گا۔

    سندھ طاس معاہدہ: بھارت کا عالمی ثالثی عدالت فیصلہ ماننے سے انکار

    سوئیڈن میں مسجد کے قریب فائرنگ، دو افراد زخمی

    ڈیزل اور دیگر پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کا امکان

  • لاہور جمخانہ کلب ، یوم آزادی پر برج ٹورنامنٹ،فاتحین میں مبشر لقمان نے انعامات تقسیم کئے

    لاہور جمخانہ کلب ، یوم آزادی پر برج ٹورنامنٹ،فاتحین میں مبشر لقمان نے انعامات تقسیم کئے

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر لاہور جمخانہ کلب میں 14 اگست کو منعقد ہونے والے اوپن پیئرز برج ٹورنامنٹ نے شائقین اور کھلاڑیوں کو ذہنی کھیل کا ایک شاندار نظارہ پیش کیا۔ دو مختلف سیکشنز میں کھیلا گیا یہ مقابلہ سنسنی خیز اور دلچسپ رہا، جہاں لاہور کے نمایاں برج کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

    وقار الدین وکی اور ائیر کموڈور صدفر نے 263.55 پوائنٹس کے ساتھ بہترین کارکردگی دکھائی اور پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ان کے بعد ضیاء حیدر اور احسن قریشی نے 257.95 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہ کر کڑا مقابلہ کیا۔ تیسرے نمبر پر ساجد نبی ملک اور رشید نبی ملک رہے جنہوں نے 239.95 پوائنٹس حاصل کیے۔

    حمزہ اور شانی نے 264.70 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ جیتا، جب کہ ارسلان ایم اور خالد ایم نے 249.70 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جگہ بنائی۔ فرخ لیاقت اور جنید سعید نے 240.90 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں کی حکمت عملی اور مہارت نے حاضرین کو محظوظ کیا، جبکہ کھلاڑیوں کے مابین بھائی چارہ اور دوستی کا ماحول بھی دیکھنے کو ملا۔ لاہور جمخانہ کلب کے شاندار انتظامات اور خوشگوار ماحول نے اس ایونٹ کو کامیاب اور یادگار بنایا۔فاتحین کو نقد انعام اور ٹرافیاں دی گئیں،برج ٹورنامنٹ کے اختتام پر پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر مبشر لقمان نے جیتنے والوں کو مبارکباد دی اور شرکا کا شکریہ بھی ادا کیا، اس موقع پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں برج کو فروغ دینے کے لئے پاکستان برج فیڈریشن عملی کردار ادا کر رہی ہے،

  • تاریخی شکست، محمد رضوان نے وجوہات بتا دیں

    تاریخی شکست، محمد رضوان نے وجوہات بتا دیں

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے 34 سال بعد ون ڈے سیریز میں تاریخ ساز شکست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آخری 10 اوورز میں حریف ٹیم میچ ہم سے دور لے گئی اور قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا۔

    میچ کے بعد گفتگو میں رضوان کا کہنا تھا کہ جلد وکٹیں گرنا شکست کی بڑی وجہ بنی، ابتدائی 40 اوورز تک میچ ہمارے کنٹرول میں تھا لیکن ویسٹ انڈین بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی۔کپتان نے کہا کہ شائی ہوپ نے شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیڈن سیلز نے پوری سیریز میں پاکستانی بیٹرز کو مشکل میں ڈالا۔محمد رضوان نے تسلیم کیا کہ ٹیم کے پاس پانچواں بولر نہیں تھا، صائم ایوب اور سلمان آغا نے 8، 8 اوورز کرائے، تاہم آخری 10 اوورز میں ویسٹ انڈین بیٹرز نے بہترین کھیل پیش کیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک ہی پچ پر تیسرا میچ کھیل رہے تھے، لیکن حریف ٹیم نے بہتر حکمت عملی سے جیت اپنے نام کی۔

    مقبوضہ کشمیر میں 14 اگست یومِ تشکر، 15 اگست یومِ سیاہ منایا جائے گا

    ٹرمپ کی میڈیا پر تنقید، پیوٹن سے ملاقات پر رپورٹنگ غیر منصفانہ“ قرار

    پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ہائی پروفائل دہشتگرد گروہ گرفتار

    بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور یومِ آزادی کا جشن، سبز ہلالی پرچموں کی بہار

  • لاہور برج ایسوسی ایشن،لاہور جم خانہ کے زیر اہتمام برج ٹورنامنٹ کل ہو گا

    لاہور برج ایسوسی ایشن،لاہور جم خانہ کے زیر اہتمام برج ٹورنامنٹ کل ہو گا

    پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر لاہور برج ایسوسی ایشن اور لاہور جم خانہ کے اشتراک سے 14 اگست 2025 کو ایک روزہ برج ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہاہے۔ برج ٹورنامنٹ لاہور جم خانہ میں صبح 10 بجے شروع ہوگا۔اس ٹورنامنٹ میں پنجاب بھر سے تقریباً 50 بہترین برج کے کھلاڑی حصہ لیں گے، جو جوڑی کی صورت میں اپنی مہارتوں کا مظاہرہ کریں گے اور سب سے اعلیٰ مقام کے لیے سخت مقابلہ کریں گے۔

    برج ایک ذہنی کھیل ہے جو دنیا بھر میں بہت مقبول ہے۔ پاکستان بین الاقوامی تنظیم ورلڈ برج فیڈریشن کا رکن ہے۔ پاکستان سے کئی نامور برج کے کھلاڑی سامنے آئے ہیں جن میں سب سے مشہور اور عالمی سطح پر معروف ضیا محمود ہیں، جنہیں پوری دنیا میں عزت اور شناخت حاصل ہے۔

    لاہور برج ایسوسی ایشن،برج کو ایک مقبول کھیل بنانے کے لیے خصوصی کوششیں کر رہی ہے۔ حال ہی میں اس نے نئے برج کھلاڑیوں کی شمولیت کے لیے ایک پروگرام بھی شروع کیا ہے، جسے شائقین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی ہے۔لاہور برج ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اس قسم کے پروگرامز کے ذریعے پاکستان میں برج کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا اور نئے نوجوان کھلاڑی ابھر کر سامنے آئیں گے۔