Baaghi TV

Category: کھیل

  • نہ جیتنے کا غم کم تھا کہ لاہور قلندر کو  لگا ایک اور دھچکا

    نہ جیتنے کا غم کم تھا کہ لاہور قلندر کو لگا ایک اور دھچکا

    نہ جیتنے کا غم کم تھا کہ لاہور قلندر کو لگا ایک اور دھچکا

    باغی ٹی وی :لاہور قلندر کو لگا ایک دھچکا کہ جب اس کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر زخمی ہوکر ٹیم سےباہر ہوگئے. پی سی بی اور لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق حارث رؤف ایڑھی میں انجری کی وجہ سے 2 سے 3 میچز کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے اور ان کی جگہ سلمان ارشاد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    زخمی حارث رؤف کی جگہ کھیلنے والے سلمان ارشاد اس سے قبل پی ایس ایل 2018 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور انہوں نے ایونٹ میں 3 میچز کھیلے تھے۔

    واضح رہے کہ لاہور قلندر اس بار بھی جیت کا مزا چکھنے سے ابھی تک دور ہے.پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز اب تک 2 میچز کھیل چکی ہے اور دونوں میں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • ملتان سلطان کی ایک وکٹ پر ففٹی ، پرا عتماد بلے بازی

    ملتان سلطان کی ایک وکٹ پر ففٹی ، پرا عتماد بلے بازی

    ملتان سلطان کی ایک وکٹ پر ففٹی ، پرا عتماد بلے بازی
    باغی ٹی وی ملتان سلطان نے ایک وکٹ کے نقصان پر اپنی ففٹی مکمل کرلی ، معین علی نے تیز کھیلتے ہوئے 32 سکور کیے اور شان مسعود 6 پر کھیل رہے ہیں.ذیشان 23 پر آؤٹ ہوئے ، نو اورز میں 65 رنز کیے ہیںِ
    واضح‌رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج دو میچز کھیلے جا رہے ہیں پہلا میچ ملتان سطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جب کہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    کراچی کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ملتان سلطانز کو کم اسکور پر آؤٹ کریں جب کہ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا بھی کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے۔محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پورا دن بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملتان کا موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا تھا

  • کراچی کنگز کا ملتان سطان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا

    کراچی کنگز کا ملتان سطان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا

    کراچی کنگز نے ملتان سطان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج دو میچز کھیلے جا رہے ہیں پہلا میچ ملتان سطانز اور کراچی کنگز کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جب کہ دوسرا میچ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    کراچی کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ ان کی کوشش ہو گی کہ ملتان سلطانز کو کم اسکور پر آؤٹ کریں جب کہ ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا بھی کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بولنگ ہی کرتے۔محکمہ موسمیات نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پورا دن بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے جس کے باعث پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ منسوخ ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملتان کا موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

    گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا تھا

  • پی ایس ایل 5: سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ نے اسلام آباد کو شکست دے دی

    پی ایس ایل 5: سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ نے اسلام آباد کو شکست دے دی

    اسلام آباد : پی ایس ایل 5: سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ نے اسلام آباد کو شکست دے دی،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 9 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

    ذرائع کےمطابق اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 188 رنز کا ہدف دیا۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ کوئٹہ نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

    کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔

    11 کے مجموعی اسکور پر لیوک رونکی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، انہیں نسیم شاہ نے بولڈ کیا۔اسلام آباد کی دوسری وکٹ 36 رنز پر گری جب ڈیوڈ میلان 10 رنز بناکر نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    کولن منرو بھی 31 رنز بناکر حسنین کا شکار بن گئے۔ اس کے بعد شاداب خان اور کولن انگرام نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔132 کے مجموعی اسکور پر کپتان شاداب خان 39 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد آصف علی اور فہیم اشرف بھی بالترتیب 15 اور 6 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔کولن انگرام 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور ٹائمل ملز نے دو دو جبکہ محمد حسنین اور بین کٹنگ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے اور شین واٹس نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شین واٹسن ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد 63 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد ایک اوور میں دو چھکے لگانے کے بعد تیسرے چھکے کی کوشش کرتے ہوئے شاداب کی گیند پر اسٹمپڈ ہوگئے۔


    اعظم خان بھی 10 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان سرفراز احمد نے جیسن رائے کا ساتھ دیا تاہم جیس رائے 50 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد سرفراز نے محمد نواز کے ساتھ مل کر اہم اننگز کھیلی اور 20 گیندوں پر 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    آخر میں بین کٹنگ نے میچ کا نقشہ بدل دیا اور میچ کوئٹہ کی جھولی میں دال دیا۔ کٹنگ نے 17 گیندوں پر 4 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 42 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح دلوائی۔محمد نواز 25 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد کی جانب سے فہیم اشرف اور احمد صفی عبداللہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    خیال رہے کہ میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کو اوپننگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹ سے ہرایا تھا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلی بار پی ایس ایل کا میدان سجا ہے ۔ پی ایس ایل کے تمام میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

  • واقعی پاکستان بہت خوبصورت ہے : معروف کرکٹر جونٹی روڈز  موٹر بائیک پر اسلام آباد اور مری کی سیرکرتے رہے

    واقعی پاکستان بہت خوبصورت ہے : معروف کرکٹر جونٹی روڈز موٹر بائیک پر اسلام آباد اور مری کی سیرکرتے رہے

    اسلام آباد: واقعی پاکستان بہت خوبصورت ہے : جونٹی روڈز موٹر بائیک پر اسلام آباد اور مری کی سیرکرتے رہے ،اطلاعات کےمطابق ساؤتھ افریقہ کے مایہ ناز سابق کرکٹر جونٹی روڈز اسلام آباد اور مری کے خوبصورت اور دلکش مناظر دیکھنے کے لئے ہیوی بائیک پر نکل پڑے۔

     

    اپنے پیغام میں جونٹی روڈ کا کہنا تھا کہ اپنے کھیل کے دنوں میں مجھے کبھی زیادہ ممالک کو دیکھنے کا موقع نہیں ملا ، اپنے دوروں کے دوران میں صرف ہوائی اڈے، ہوٹلوںاور سٹیڈیم تک ہی رہتا تھا مگر اب کوچ اور کمنٹیٹر کی حیثیت سے ، میں یہ یقینی بنارہا ہوں کہ میں زیادہ سے زیادہ تجربہ کرسکتا ہوں۔

    حال ہی میں جونٹی روڈز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ ایک گروہ کے ہمراہ ہیوی بائیک پر اسلام آباد کی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں۔

  • ایک طرف پی ایس ایل تودوسری طرف کوئٹہ کا نوجوان کھلاڑی میچ کے دوران وفات پاگیا

    ایک طرف پی ایس ایل تودوسری طرف کوئٹہ کا نوجوان کھلاڑی میچ کے دوران وفات پاگیا

    کوئٹہ: ایک طرف پی ایس ایل میچ کی خوشیاں تودوسری طرف کوئٹہ کا نوجوان کھلاڑی میچ کے دوران وفات پاگیا ،اطلاعات کےمطابق بلوچستان میں میچ کے دوران نوجوان کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں فٹبال میچ کے دوران نوجوان کا دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے ممبر محمد قاسم کے مطابق ژوب ڈویژن کے ضلع دکی کے ہائی اسکول گراؤنڈ پر جاری لیگ میں یہ واقعہ رونما ہوا۔

    فٹبال لیگ میں آصفہ ویلفیئر فاؤنڈیشن ایف سی کے خلاف میچ کے دوران طلحہ اکیڈمی ایف سی کے 22 سالہ باز محمد دکی اچانک میدان میں گر گیا جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی نوجوان کھلاڑی دار فانی سے کوچ کرگیا، بعدازاں ڈاکٹرز نے باز محمد کی موت کی تصدیق کردی۔ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے، 3 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے جان کی بازی ہارنے والے فٹبالر باز محمد ولد بسمہ اللہ ناصر معروف فٹبالر تھے۔

  • پی ایس ایل: اسلام آباد کا کوئٹہ کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف،سخت مقابلے کی توقع

    پی ایس ایل: اسلام آباد کا کوئٹہ کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف،سخت مقابلے کی توقع

    راولپنڈی :پی ایس ایل: اسلام آباد کا کوئٹہ کو جیت کیلئے 188 رنز کا ہدف،سخت مقابلے کی توقع ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح کے لیے 188 رنز کا ہدف دے دیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی دو گیندوں پر لیوک رونکی نے چوکا اور چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن اگلے اوور میں نسیم شاہ نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔ڈیوڈ ملان نے 10رنز ہی بنائے تھے کہ نسیم شاہ نے ان کو بھی باؤلڈ کر کے پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

    کولن منرو ایک مرتبہ پھر خطرناک فارم میں نظر آئے لیکن محمد حسنین کو چھکا مارنے کے بعد دوبارہ اسی کوشش میں وہ باؤنڈری پر کیچ ہو گئے، انہوں نے 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔تین وکٹیں گرنے کے بعد کولن انگرام اور کپتان شاداب خان نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور کوئٹہ کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔دونوں کھلاڑیوں نے 76 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی جس کے بعد شاداب خان 39 رنز بنا کر 132 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    دوسری جانب کولن انگرام نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود مقررہ اوورز میں ٹیم کا مجموعہ 187 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔اسلام آباد نے یہ مجموعہ 7 وکٹوں کے نقصان پر بنایا اور اس کے دیگر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں آصف علی، عماد بٹ اور فہیم اشرف شامل تھے جنہوں نے بالترتیب 15، 6 اور 4 رنز بنائے۔انگرام نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 63 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور ٹائمل ملز نے 2، 2 جبکہ محمد حسنین اور بین کٹنگ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ پر تھوڑا گھاس ہے اور ہمارے پاس اچھے باؤلرز بھی ہیں لہٰذا ہم ان سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ یہ ایک تازہ وکٹ ہے جس پر زیادہ سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے انور علی کی جگہ بین کٹنگ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ایک تبدیلی کرتے ہوئے رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، لیوک رونکی، کولن منرو، کولن انگرام، ڈیوڈ ملان، آصف علی، فہیم اشرف، عماد بٹ، رومان رئیس، محمد موسیٰ اور احمد صفی عبداللہ

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، جیسن روئے، احمد شہزاد، شین واٹسن، اعظم خان، محمد نواز، ٹائمل ملز، بین کٹنگ، محمد حسنین، سہیل خان اور نسیم شاہ

  • پی ایس ایل 5: کوئٹہ کا اسلام آباد کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 5: کوئٹہ کا اسلام آباد کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

    راولپنڈی :پی ایس ایل 5: کوئٹہ کا اسلام آباد کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کی تاریخ کی سب سے کامیاب اوربہترین کرکٹ جواس وقت پی ایس ایل کے نام سے کھیلی جارہی ہے اب آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہا ہے اورآج اس سلسلے مین کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کراسلام آباد کیخلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے 9 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    میزبان اسلام آباد یونائیٹڈ کو اوپننگ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3 وکٹ سے ہرایا تھا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ پی ایس ایل کے تمام میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

  • ایف آئی اے نے پی ایس ایل کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام بنادی

    ایف آئی اے نے پی ایس ایل کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام بنادی

    کراچی:ایف آئی اے نے پی ایس ایل کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام بنادی ،اطلاعات کے مطابق پی ایس ایل کو شفاف رکھنے کے لیے ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے اسے بدنام کرنے کی سازش ناکام بنا دی۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے بھارتی بکیوں کے ساتھ رابطہ رکھنے والے بین الاقوامی گروہ کے 3 اہم کارندے گرفتار کر لیے، ملزمان میں مہیندر کمار، نریش کمار، نریش کمار عرف جانی شامل ہیں۔

    ایف آئی اے ذرایع کے مطابق ملزمان انٹرنیٹ کے ذریعے بیرون ملک گروپ سے رابطے میں تھے، بھارتی بکیوں سے تانے بانے ملتے ہیں، ملزمان سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

    ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزمان مختلف بینکوں میں بے نامی اکاؤنٹس چلا رہے تھے، حوالہ ہنڈیوں کے کام میں بھی ملوث تھے، گروپ میں بدنام زمانہ بکی بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل 5 کے سنسنی خیز میچز جاری ہیں، اب تک 8 میچز کھیلے جا چکے ہیں جن اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز نے دو دو میچز جیتے ہیں جب کہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی ایک ایک میچ جیت چکے ہیں۔

  • کورونا وائرس نے دنیا کی خوشیاں چھین لیں‌ ،وائرس کے حملے کے ڈرسے ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

    کورونا وائرس نے دنیا کی خوشیاں چھین لیں‌ ،وائرس کے حملے کے ڈرسے ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

    ٹوکیو:کورونا وائرس نے دنیا کی خوشیاں چھین لیں‌ ،وائرس کے حملے کے ڈرسے ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا،اطلاعات کےمطابق چین سے شروع ہونے والے کورونا وائرس کے سبب رواں سال جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں شیڈول اولمپکس کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے اور عالمی اولمپکس ایسوسی ایشن اس معاملے پر آئندہ 2ماہ میں حتمی فیصلہ کرے گی۔

    چین کے صوبے ہوبے کے دارالحکومت ووہان سے شروع ہونے والے اس مہلک وائرس سے دنیا کے سب سے بڑے آبادی کے حامل ملک میں مزید 71ہلاکتیں ہو گئی ہیں جس سے صرف چین میں اس وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 2ہزار 633 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 77 ہزار سے زائد افراد اب تک اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    چین کے بعد سب سے زیادہ 977 کیسز جنوبی کوریا سے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 10افراد جان کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔اب مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ساتھ ساتھ امریکا میں بھی اس وائرس کے پھیلنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جس کے بعد رواں سال شیڈول ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

    انٹرنیشنل اولمپکس ایسوسی ایشن میں سب سے طویل مدت تک رکن رہنے کا اعزاز رکھنے والے ڈک پاؤنڈ نے کہا کہ ہمارے پاس 24جولائی سے شروع ہونے والے اولمپکس کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لیے مزید 2ماہ کا وقت ہے اور ہمیں امید ہے کہ اس وقت تک وائرس پر قابو پا لیا جائے گا۔

    ڈک پاؤنڈ آئی او سی کے موجودہ صدر باک سے بھی طویل عرصے سے اولمپکس ایسوسی ایشن کے رکن ہیں جہاں وہ 1978 میں انٹرنیشنل اولمپکس ایسوسی ایشن کے رکن بنے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں مئی تک فیصلہ کرنا ہو گا کہ اولمپکس کا انعقاد کرانا ہے یا نہیں کیونکہ ہمیں کھانے، سیکیورٹی، کھلاڑیوں کی رہائش، اولمپک ولیج، ہوٹلز اور میڈیا کے لیے انتظامات سمیت متعدد معاملات دیکھنے ہوں گے۔اولمپکس میں تقریباً 11ہزار ایتھلیٹس کی شرکت متوقع ہے اور 25اگست سے شروع ہونے والے پیرالمپکس میں 4ہزار 400ایتھلیٹس کی شرکت کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ 1896 میں شروع ہونے والے جدید اولمپکس کو صرف جنگ کے دنوں میں منسوخ کیا گیا اور چند مواقع پر مختلف ملکوں کے بائیکاٹ کے باوجود اولمپکس منعقد ہوئے۔اس سے قبل آخری مرتبہ جنگ عظیم دوم کے باعث 1940 میں اولمپکس منسوخ کیے گئے تھے اور اس وقت بھی اولمپکس کا انعقاد ٹوکیو میں ہی ہونا تھا۔

    اولمپکس کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کے سوال پر ڈک پاؤنڈ نے کہا کہ اس کا انحصار جاپان پر ہے کہ کیا وہ مزید ایک سال التوا اور اس کے نتیجے میں ہونے والے اخراجات برداشت کر سکتے ہیں یا نہیں۔

    خیال رہے کہ جاپان اب تک اولمپکس کے انعقاد کے سلسلے میں کم از کم 12.6ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے لیکن سرکاری آڈٹ رپورٹ کا کہنا تھا کہ اولمپکس کی تیاری پر اس سے بھی دگنی رقم خرچ کی گئی ہے۔