Baaghi TV

Category: کھیل

  • اسد صدیقی کے مطابق لاہور قلندر کو میچ کون جتوا سکتا ہے

    اسد صدیقی کے مطابق لاہور قلندر کو میچ کون جتوا سکتا ہے

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی نے اہلیہ زارا نور عباس پر بنا ایک میم شیئر کرتے ہوئے بتا دیا کہ لاہور قلندر کو کون بچا سکتا ہے

    باغی ٹی وی : اداکار اسد صدیقی نے اہلیہ زارا نور عباس پر بنا ایک میم شیئر کرتے ہوئے بتا دیا کہ لاہور قلندر کو کون بچا سکتا ہے اسد صدیقی نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ رضا کے ٹویٹر پر شئیر کئے گئے زارا نور عباسی کے میم کیسوشل میڈیا پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں زارا نور کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ایک سین کی تصویر ہے

    تصویر میں پی ایس ایل کے سیزن فائیو میں لاہور قلندرز کی مسلسل شکست پر مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لاہور قلندرز کو صرف ایک یہ کھلاڑی جتوا سکتا ہے


    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین سنسنی خیز میچ میں لاہور قلندرز کی شکست کے بعد اپنے ٹویٹر اکاؤںٹ پر زارا نور عباسی کے ایک سین کی تصویر کی میم شئیر کی جس میں وہ کرکٹ کھیل رہی ہیں کیپشن میں انہوں نے لکھا صرف یہ ایک کھلاڑی ہے جو لاہور قلندر کو میچ جتوا سکتا ہے

    واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کے سیزن فائیو میں اب تک کامیابی سمیٹنے میں ناکام رہی ہے

  • پی ایس ایل، آج ملتان میں ہوں‌ گی ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مد مقابل

    پی ایس ایل، آج ملتان میں ہوں‌ گی ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مد مقابل

    پی ایس ایل، آج ملتان میں ہوں‌ گی ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مد مقابل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں دو دن آرام کے بعد آج بدھ کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ملتان میں مدمقابل ہوں گی،

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا میلہ ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہے، 26 فروری بدھ سے ایونٹ کے میچز ملتان اور راولپنڈی میں منتقل ہوجائیں گے، ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ ملتان اور پنڈی کرکٹ سٹیڈیمز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچوں کی میزبانی کریں گے۔ دونوں شہروں میں بسنے والے کرکٹ کے مداح اور مقامی کھلاڑیوں کے اہلخانہ ملتان اور وفاقی دارالحکومت کا جڑواں شہر کہلانے والے راولپنڈی میں میدان سجنے کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔

    میگا ایونٹ میں دو دن وفقے کے بعد آج بدھ کی شام لیگ کا آٹھواں میچ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان ملتان سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سلطانز کی ٹیم شان مسعود کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ اسے شاہد آفریدی، جیمز ونس، معین علی، عمران طاہر اور رلی روسو جیسے نامور کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں، پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض ڈیرن سیمی انجام دیں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کامران اکمل، شعیب ملک اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

    سپر لیگ کا نواں میچ جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020،ملتان اور پنڈی میں پریکٹس سیشنز اور پریس کانفرنسز کا شیڈول جاری

  • پشاور زلمی ٹیم کی کینسر میں مبتلا بچوں سے ملتان میں خصوصی ملاقات سے بچوں کے چہروں پررونق آگئی

    پشاور زلمی ٹیم کی کینسر میں مبتلا بچوں سے ملتان میں خصوصی ملاقات سے بچوں کے چہروں پررونق آگئی

    ملتان: پشاور زلمی ٹیم کی کینسر میں مبتلا بچوں سے ملتان میں خصوصی ملاقات سے بچوں کے چہروں پررونق آگئی ،اطلاعات کے مطابق آج پشاور زلمی ٹیم نے کینسر میں مبتلا بچوں سے ملتان میں ملاقات کی، مریض بچوں نے ڈیرن سیمی اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

    ملاقات کے دوران کھلاڑی بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور خوب ہلا گلا کیا، بچے کھلاڑیوں سے گڈ لک پیغام پر بہت خوش ہوئے اور ٹیم کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

    بچوں سے ملاقات کرنے والوں میں ڈیرن سیمی، ہاشم آملہ، حسن علی، کامران اکمل، وہاب ریاض اور دیگر کھلاڑی شامل تھے۔ بعد ازاں ڈیرن سیمی نے پوری ٹیم کی جانب سے بچوں کا شکریہ ادا کیا۔

  • پی ایس ایل کی رونقیں راولپنڈی اورملتان پہنچ گئیں‌،پی ایس ایل کے دیوانوں سے اسٹیڈیم بھرجائیں‌ گے

    پی ایس ایل کی رونقیں راولپنڈی اورملتان پہنچ گئیں‌،پی ایس ایل کے دیوانوں سے اسٹیڈیم بھرجائیں‌ گے

    لاہور :پی ایس ایل کی رونقیں راولپنڈی اورملتان پہنچ گئیں‌،پی ایس ایل کے دیوانوں سے اسٹیڈیم بھرجائیں‌ گے،اطلاعات کےمطابق ملتان اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچوں کی میزبانی کررہے ہیں۔ لیگ میں شامل کُل 34 میں سے 11 میچز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جانے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کُل 3 جبکہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کُل 8 میچز کھیلے جائیں گے۔

    پانچ ٹیسٹ اور سات ایک روزہ میچوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنے والےملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلاانٹرنیشنل میچ اگست 2001 میں کھیلا گیا ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نےایک اننگز اور264رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    10ٹیسٹ اور23 ایک روزہ میچوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل کرنے والےپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلاانٹرنیشنل میچ جنوری 1992میں کھیلا گیا ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے ا س ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے117رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    دونوں اسٹیڈیمز اب تک کسی انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کی میزبانی نہیں کرسکے مگر دونوں مقامات پر متعدد مرتبہ ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹس کھیلے جاچکے ہیں۔

    ملتان اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمز میں ڈومیسٹک میچز کھیلنے والے قومی کرکٹرز کو اب ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران دونوں شہروں میں شائقین کی ایک بڑی تعداد کے اسٹیڈیم کا رخ کرنے کی امید ہے۔ شاہد آفریدی اور شان مسعود ایونٹ میں ملتان سلطانز جبکہ فہیم اشرف اور آصف علی اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں۔

    شاہد آفریدی، ملتان سلطانز:

    ملتان سلطانز کے آلراؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں ملتان سلطانز پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر میچ کھیلے گی۔ انہیں امید ہے کہ ملتان کے شہری اپنی پسندیدہ ٹیم کو اسپور ٹ کرنے اسٹیڈیم ضرور آئیں گے۔

    شاہد آفریدی کا کہناہے کہ وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہیں یقین ہےکہ وہ جارحانہ بلے بازی اور اپنی اسپن باؤلنگ کے ذریعے ملتان اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کو خوب محظوظ کریں گے۔

    شان مسعود، کپتان ملتان سلطانز:

    ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہےکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے مکمل ایڈیشن کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ لیگ کے میچز اب کراچی اور لاہور سے دیگر شہروں میں بھی منتقل ہورہے ہیں۔

    شان مسعود نےمزید کہا کہ یہ ایک مہینہ پاکستان کرکٹ کے لیے بہت پرجوش لمحات پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ بطورملتان سلطانز وہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر تین میچز کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں۔

    شان مسعود نےکہاکہ ملتان کے شہری کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ قومی اور بین الاقوامی ستاروں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے جوق در جوق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔

    فہیم اشرف، اسلام آبادیونائیٹڈ:

    اسلام آباد یونائیٹڈ کےآلراؤنڈرفہیم اشرف کا کہنا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ تھے۔ انہوں نے کہاکہ وہ فائنل الیون میں جگہ تو نہیں بناسکے مگرباؤنڈری کے باہر بیٹھ کر جس طرح وہ شائقینِ کرکٹ سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم سے میچ کا لطف اٹھارہے تھے وہ ناقابل فراموش لمحات تھے۔

    فہیم اشرف نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچز پہلی مرتبہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہے ہیں، انہیں امید ہے کہ شائقین کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول لیگ کے تمام 8 میچز میں "ہاؤس فل” ہوگا۔

    آصف علی ، اسلام آباد یونائیٹڈ:

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کاکہنا ہےکہ وہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جارحانہ بلے بازی کے ذریعے شائقینِ کرکٹ کو محظوظ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    آصف علی نے کہاکہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم، اسلام آباد یونائیٹڈ کا ہوم گراؤنڈ ہے اور یہاں انہیں تماشائیوں کی بھرپور اسپورٹ ملنے کی امیدبھی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ پہلی مرتبہ لیگ کی میزبانی کرنے والے شائقین کو بہترین کرکٹ فراہم کریں گے۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 بیس فروری سے بائیس مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    شیڈول:

    26 فروری:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم

    27 فروری:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    28 فروری:

    دوپہر 3 تا شام 6:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
    شام 8 تا رات 11:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    29 فروری:

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم
    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    یکم مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    2 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    5 مارچ:

    شام 7 تا رات 10:15 بجے: پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    7 مارچ:

    دوپہر 2 تا شام 5:15: پشاور زلمی بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

    8 مارچ:

    دوپہر 2 تا شام 5:15بجے: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی

  • سعودی عرب بدل گیا :نوجوان لڑکیوں کے فٹ بال ٹورنامنٹ نے دنیا میں تہلکہ مچادیا

    سعودی عرب بدل گیا :نوجوان لڑکیوں کے فٹ بال ٹورنامنٹ نے دنیا میں تہلکہ مچادیا

    ریاض : سعودی عرب بدل گیا :نوجوان لڑکیوں کے فٹ بال ٹورنامنٹ نے دنیا میں تہلکہ مچادیا ،تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت کچھ سال قبل ہی خواتین کو آزادی کی نعمت سے نوازا ہے جس کے بعد موسیقی اور کار ریس سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

    سعودی اسپورٹس آرگنائزیشن نے اس ٹورنامنٹ کا اعلان چیئرمین شہزادہ خالد بن ولید کی موجودگی میں کیا گیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 17 برس اور اس سے بڑی عمر کی لڑکیاں شرکت کرسکیں گی جبکہ یہ میچز ریاست کے تین شہروں ریاض، جدہ، اور دمام میں کھیلے جائیں گے۔

    حکام کی جانب سے سعودی ویمنز فٹبال لیگ کے لیے پانچ لاکھ سعودی ریال کا انعام مختص کیا گیا ہے۔شہزادہ خالد بن الولید نے سعودی ویمنز فٹبال لیگ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘اسپورٹس آرگنائزیشن نے یہ بڑا اچھا فیصلہ کیا ہے، اس کی بدولت سعودی وژن 2030 کے اہداف پورے ہوں گے’۔

    ان کا کہنا کہ ‘کھیلوں کی دنیا میں خواتین کی سرپرستی اور ان کے کارناموں کا اعتراف مستقبل کی جہت میں اہم قدم ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘سعودی ویمنز فٹبال لیگ جیسے اقدام کا خواتین کی صحت اور جسمانی استعداد پر بہت اچھا اثر مرتب ہوگا’۔

  • علی ظفر کی مداحوں کو پی ایس ایل کے نئے گانے کی ویڈیو بنانے کی دعوت

    علی ظفر کی مداحوں کو پی ایس ایل کے نئے گانے کی ویڈیو بنانے کی دعوت

    مداحوں کی خواہش پر پی ایس ایل کے رواں سیزن کے لیے گانا بنانے والے گلوکار و اداکارعلی ظفر نے ترانے کی ویڈیو کے لیے ڈانس اسٹیپس جاری کرتے ہوئے مداحوں کو ویڈیو بنانے کے دعوت دے ڈالی

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر علی ظفر نے اپنے ایک پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ گانا تو تیار ہے اب ویڈیو کی باری ہے تو گانا میں نے بنایا ہے ویڈیو آپ بنائیں گے

    انہوں نے مداحوں کو مضاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایس ایل5 کا گانا تیار ہوگیا ہے آپ کے پاس بھی موقع ہے کہ آپ اس گانے میں شامل ہوسکتے ہیں اور اسٹار بن سکتے ہیں


    انہوں نے مداحوں کو ہدایت دیتے ہوئے کچھ ڈانس اسٹیپس بتائے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے وہ ویڈیو بنا کر علی ظفر کے بتائی گئے ای میل ایڈریس پر بھیجیں گے

    گلوکار کا کہنا تھا کہ صارفین یہ ڈانس اسٹیپس اکیلے بھی کرسکتے ہیں اور دوستوں کے گروپ میں بھی ڈانس اسٹیپ ریکارڈ کر کے علی ظفر کی جانب سے دیے گئے ای میل ایڈریس پر بھیج دیں

    گلوکار کی جانب سے جاری کئے گئے اس پیغام کے بعد سے کرکٹ شائقین ہیش ٹیگ بھائی حاضر ہے کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ریہرسلز کی ویڈیو شیئر کررہے ہیں


    جبکہ ایک ٹویٹر صارف نے مداحوں کی خواہش پر گانا بنانے پر علی ظفر کی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا جواب میں علی ظفر نے ٹویٹ کیا کہ میں جہاں ہوں جو ہوں آپ سب کی وجہ سے ہوں آپ سب کے لئے جان بھی حاظر ہے

    علی ظفر کےویڈیو جاری کرنے کے بعد مداحوں کو پی ایس ایل ترانے کا بے صبری سے انتظار


    گذشتہ روز علی ظفر نےگانےکی ویڈیو کا دوسرا ٹیزر جاری کیا تھا جس میں وہ ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں اس ویڈیو پر میزبان اقرارالحسن نے شعیب اختر کو ٹیگ کرتے ہوئے علی ظفر سے کہا کہ علی بھائی ویسے بس اتنا بھی کافی ہے شعیب بھائی کے بھنگڑے کے لئے


    واضح رہے کہ واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختر کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے سوال کیا تھا کہ ڈانس کر لیتے ہیں آپ؟


    علی ظفر کے ڈانس اسٹیپس کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین میں بے حد مقبول ہورہی ہے بھائی حاضر ہےاس وقت ر پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز پر موجود ہے

    واضح رہے کہ عوام کی جانب سے پاکستان سپر لیگ سیزن5 کے آفیشل نغمےتیارہو کی ناپسندیدگی اور عوام کے پرزورخواہش کے بعد علی ظفر نے خود گانا بنانے کا فیصلہ کیا جس کے بعد علی ظفر نے سوشل میڈیا پر گانے کے دوٹیزر جاری کیے جنہیں عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا

  • ڈیرن سمی کو دیے گئے قومی ایوارڈ سے بھارتی میڈیا جل کر رہ گیا

    ڈیرن سمی کو دیے گئے قومی ایوارڈ سے بھارتی میڈیا جل کر رہ گیا

    ڈیرن سمی کے دیے گئے قومی ایوارڈ سے بھارتی میڈیا جل کر رہ گیا

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا پاکستان کے کسی کام کو بھی ہضم نہیں کرپاتا اب پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی کو دیے گئے سول ایوارڈ کو بھارت نے نشان حیدر قرار دے کر اپنے روایتی بغض کا اظہار کیا ہے . بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے نے ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو حکومت پاکستان کی طرف سے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ’نشانِ پاکستان’ دینے کے اعلان پر ایوارڈ کا نام تبدیل کرکے اسے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز ’نشانِ حیدر‘ میں بدل دیا۔

    واضح‌ رہے کہ چند روز قبل حکومتِ پاکستان کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے کرکٹر ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت اور سب سے بڑے سول ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ سے نوازا جائے گا۔یہ خبر دنیا بھر کے مختلف چینلز اور اخباروں میں بھی نشر کی گئی اور اسی طرح بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی اس خبر کو شائع کیا گیا۔بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ ’نشانِ پاکستان‘ کو ’نشانِ حیدر‘ ہی قرار دے دیا۔پاکستان کے کسی بھی ایونٹ اور کامیابی بھارت کو بھاتی نہیں ہے.

  • پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ٹاکرے کے لیے تیار، کب ہوگا پہلا میچ

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ٹاکرے کے لیے تیار، کب ہوگا پہلا میچ

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں ٹاکرے کے لیے تیار، کب ہوگا پہلا میچ

    باغی ٹی وی :آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2020 میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم اپنے سفر کا آغاز 26 فروری بروز بدھ کو کینبرا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔

    آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ رینکنگ میں پاکستان ساتویں اور ویسٹ انڈیز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔انفرادی رینکنگ میں بسمہ معروف دنیا کی 11ویں بہترین بیٹر اور انعم امین 13ویں بہترین باؤلر ہیں۔

    17 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں کُل 23 میچز کھیلے جائیں گے جہاں دنیا بھر کے 10 بہترین ممالک کی ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کی اس جنگ میں صف آراء ہوں گی۔ میزبان آسٹریلیا کی ویمنز کرکٹ ٹیم ایونٹ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

    ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک آسٹریلیا کے چار شہروں، سڈنی، پرتھ، کینبرا اور میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا فائنل عالمی یوم خواتین کے موقع پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ بی کا حصہ ہے۔ گروپ بی میں شامل دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیزکی ویمنز ٹیمیں شامل ہیں۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم 26 فروری کو کینبرا میں اپنا پہلا میچ کھیلنے کے بعد 28 فروری کو اسی میدان پر انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلےگی، جس کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم سڈنی روانہ ہوجائے گی جہاں وہ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور 3 مارچ کو تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے اب تک کھیلے گئے تمام آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شرکت کی ہے۔ بسمہ معروف کی قیادت میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم تاریخ میں پہلی مرتبہ ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے پرامید ہے۔

    مسلسل ساتویں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والی بسمہ معروف پہلی مرتبہ عالمی کپ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔میگا ایونٹ کے لیے نیشنل ویمنز اسکواڈ میں شامل دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں جویریہ خان، منیبہ علی، انعم امین اور ندا ڈار شامل ہیں۔

    آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2018 سے لے کر اب تک پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کُل 14 ٹی ٹونٹی میچوں میں شرکت کرچکی ہے، جس میں سے پاکستان کو 6 میں کامیابی اور 7 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک میچ ابتدائی طور پر برابر رہا جو بعدازاں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے سپر اوورمیں اپنے نام کرلیا۔

    تاحال آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے کسی بھی بیٹر کی بہترین اننگز 74 رنز ناٹ آؤٹ ہے۔ جویریہ خان نے یہ ریکارڈگذشتہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آئرلینڈ کے خلاف بنایا تھا۔انہوں نے 52گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

    محدود طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا اعزاز انعم امین کو حاصل ہے۔ انہوں نے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2016کے دوران ویسٹ انڈیز کے خلاف راؤنڈ میچ میں شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 16 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ چنئی میں کھیلا گیا تھا۔

    اس موقع پر کسی بھی آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی جانب سے بہترین باؤلنگ کا اعزاز رکھنے والی اسپنر انعم امین ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔

    انعم امین، اسپنر:

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی اسپنر انعم امین کا کہنا ہے کہ وہ ایونٹ میں شرکت پر بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر ان کا ہدف پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی دلوانا ہے۔

    بائیں ہاتھ کی اسپنر کا مزید کہنا ہے کہ وہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا عزم لیے میدان میں اتریں گی۔ انہوں نے کہاکہ وہ فی الحال خواتین باؤلرز کی عالمی رینکنگ میں تیرہویں نمبر پر موجود ہیں مگر وہ شاندار باؤلنگ کے ذریعے دنیائے کرکٹ کی دس بہترین خواتین اسپنرز میں شامل ہونا چاہتی ہیں۔

    انعم امین نے کہاکہ انہیں بچپن سے کرکٹ سے محبت ہے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر محلے کے لڑکوں کے ساتھ ٹیپ بال کرکٹ کھیلنا شروع کی، والدہ کی ڈانٹ کے باوجود کھیل سے لگن ان کے شوق کی پذیرائی کا سبب بنی۔ اسپنر نے کہاکہ اس دوران ان کے دادا نے انہیں بھرپور اسپورٹ فراہم کی۔

    اسکواڈ:

    بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ۔

    آفیشلز:

    سید اقبال امام (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (باؤلنگ کوچ)، عامر اقبال (فیلڈنگ کوچ)، جمال حسین ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، ڈاکٹر رفعت اصغر گل (فزیو)، عائشہ جلیل (منیجر) اور زبیر احمد (اینالسٹ)۔

    شیڈول:

    26 فروری بروز بدھ: پاکستان ویمنز بمقابلہ ویسٹ انڈیز ویمنزبمقام کینبرا
    28 فروری بروز جمعہ: پاکستان ویمنز بمقابلہ انگلینڈ ویمنزبمقام کینبرا
    یکم مارچ بروزاتوار: پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنزبمقام سڈنی
    3 مارچ بروزمنگل: پاکستان ویمنز بمقابلہ تھائی لینڈ ویمنزبمقام سڈنی

  • اومان کے کھلاڑی یوسف عبدالرحیم البلوشی پر 7 سال کی پابندی عائد

    اومان کے کھلاڑی یوسف عبدالرحیم البلوشی پر 7 سال کی پابندی عائد

    اومان کے کھلاڑی یوسف عبدالرحیم البلوشی پر 7 سال کی پابندی عائد

    باغی ٹی وی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ فکسنگ کے جرم میں اومان کے کھلاڑی یوسف عبدالرحیم البلوشی پر 7 سال کی پابندی عائد کر دی۔

    29 سالہ یوسف عبدالرحیم البلوشی نے سال 2019 میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے دوران اینٹی کرپشن کے 4 دفعات کی خلاف ورزی کی تھی جس کا یوسف عبدالرحیم البوشی نے اعتراف کر لیا۔

    یوسف عبدالرحیم البلوشی نے آئی سی سی کی دفعہ 2.1.1، 2.1.4، 2.4.4 اور 2.4.7 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میچ فکس کرنے کی کوشش کی تھی.اضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران اینٹی کرپشن کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ کچھ روز قبل پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کو بھی اینٹی کرپشن کیس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شمولیت سے روک دیا گیا تھا ان پر بھی بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد ہیں
    واضح رہے کہ پاکستان کے کھلاڑی عمر اکمل بھی اس طرح‌کی کاروائی کا شکار ہیں. پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات مکمل ہونے تک عمر اکمل کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے، فی الحال تحقیقات جاری ہیں.جاری تحقیقات مکمل ہونے تک وہ کرکٹ سے متعلق کسی بھی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکتے۔تحقیقات جاری ہیں لہذا عمر اکمل کےمعاملے پرکوئی بیان جاری نہیں کریں گے

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020،ملتان اور پنڈی میں پریکٹس سیشنز اور پریس کانفرنسز کا شیڈول جاری

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020،ملتان اور پنڈی میں پریکٹس سیشنز اور پریس کانفرنسز کا شیڈول جاری

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020،ملتان اور پنڈی میں پریکٹس سیشنز اور پریس کانفرنسز کا شیڈول جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے سلسلے میں 25 تا 29 فروری تک ملتان اور راولپنڈی میں میڈیا نمائندگان کے لیے پریس کانفرنسز اور پریکٹس سیشنز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے

    جس کے مطابق 25 فروری بروز منگل .شام 6 بجے، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے پریکٹس سیشنز کا آغاز ہو گا،پریکٹس سیشنز سے قبل دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا

    برائے رابطہ:

    • میڈیا منیجر برائے ملتان سلطانز، حیدر اظہر، 03004202432
    • میڈیا منیجر برائے پشاور زلمی، ارشد خان، 03339134388

    راولپنڈی:

    • دوپہر 1 بجے: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے پریکٹس سیشن کا آغاز

    برائے رابطہ:

    • میڈیا منیجر برائے اسلام آباد یونائیٹڈ، زخرف خان، 03215347168

    26 فروری بروز بدھ:

    ملتان:

    ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی

    • شام 6:30 بجے: ٹاس
    • شام 7 بجے: میچ کا آغاز

    • میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا

    برائے رابطہ:

    • میڈیا منیجر برائے ملتان سلطانز، حیدر اظہر، 03004202432
    • میڈیا منیجر برائے پشاور زلمی، ارشد خان، 03339134388

    راولپنڈی:

    دوپہر 1 بجے: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے پریکٹس سیشن کا آغاز

    برائے رابطہ:

    • میڈیا منیجر برائے لاہور قلندرز، ثمین رانا، 03004355555

    • شام 6 بجے: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پریکٹس سیشنز کا آغاز
    • ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا

    برائے رابطہ:

    • میڈیا منیجر برائے اسلام آباد یونائیٹڈ، زخرف خان، 03215347168
    • میڈیا منیجر برائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، نبیل ہاشمی، 03453469946

    27 فروری بروز جمعرات:

    ملتان:

    • شام 6 بجے: ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے پریکٹس سیشنز کا آغاز
    • پریکٹس سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کے اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا

    برائے رابطہ:

    • میڈیا منیجر برائے ملتان سلطانز، حیدر اظہر، 03004202432
    • میڈیا منیجر برائے کراچی کنگز، فیصل مرزا، 03058110110

    راولپنڈی:

    • دوپہر 1 بجے: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے پریکٹس سیشن کا آغاز

    برائے رابطہ:

    • میڈیا منیجر برائے لاہور قلندرز، ثمین رانا، 03004355555

    اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    • شام 6:30 بجے: ٹاس
    • شام 7 بجے: میچ کا آغاز

    • میچ کے اختتام پر دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا

    برائے رابطہ:

    • میڈیا منیجر برائے اسلام آباد یونائیٹڈ، زخرف خان، 03215347168
    • میڈیا منیجر برائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، نبیل ہاشمی، 03453469946

    28 فروری بروز جمعہ:

    ملتان:

    ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز

    • دوپہر 2:30 بجے: ٹاس
    • سہ پہر 3 بجے: میچ کا آغاز

    • میچ کے اختتام پر دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا

    برائے رابطہ:

    • میڈیا منیجر برائے ملتان سلطانز، حیدر اظہر، 03004202432
    • میڈیا منیجر برائے کراچی کنگز، فیصل مرزا، 03058110110

    راولپنڈی:

    • دوپہر 1 بجے: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے پریکٹس سیشن کا آغاز
    • پریکٹس سیشن کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل ایک رکن پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا

    برائے رابطہ:

    • میڈیا منیجر برائے اسلام آباد یونائیٹڈ، زخرف خان، 03215347168

    پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز

    • شام 6:30 بجے: ٹاس
    • شام 7 بجے: میچ کا آغاز

    • میچ کے اختتام پر دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا

    برائے رابطہ:

    • میڈیا منیجر برائے پشاور زلمی، ارشد خان، 03339134388
    • میڈیا منیجر برائے لاہور قلندرز، ثمین رانا، 03004355555

    29 فروری بروزہفتہ:

    ملتان:

    ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    • دوپہر 1:30 بجے: ٹاس
    • دوپہر 2 بجے: میچ کا آغاز

    • میچ کے اختتام پر دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا

    برائے رابطہ:

    • میڈیا منیجر برائے ملتان سلطانز، حیدر اظہر، 03004202432
    • میڈیا منیجر برائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، نبیل ہاشمی، 03453469946

    راولپنڈی:

    • دوپہر 1 بجے: پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے پریکٹس سیشن کا آغاز
    • پریکٹس سیشن کے بعد کراچی کنگز کے اسکواڈ میں شامل ایک رکن پری میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا

    برائے رابطہ:

    • میڈیا منیجر برائے کراچی کنگز، فیصل مرزا، 03058110110

    اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی

    • شام 6:30 بجے: ٹاس
    • شام 7 بجے: میچ کا آغاز

    • میچ کے اختتام پر دونوں اسکواڈز میں شامل ایک ایک رکن پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا

    برائے رابطہ:

    • میڈیا منیجر برائے اسلام آباد یونائیٹڈ، زخرف خان، 03215347168
    • میڈیا منیجر برائے پشاور زلمی، ارشد خان، 03339134388