Baaghi TV

Category: کھیل

  • کھلاڑیوں کے اہلخانہ ملتان اور راولپنڈی میں میدان سجنے کے منتظر،کیا کہتے ہیں ؟

    کھلاڑیوں کے اہلخانہ ملتان اور راولپنڈی میں میدان سجنے کے منتظر،کیا کہتے ہیں ؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کا میلہ زور و شور سے جاری ہے۔ 26 فروری بروز بدھ سے ایونٹ کے میچز ملتان اور راولپنڈی میں منتقل ہوجائیں گے۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوگا کہ ملتان اور پنڈی کرکٹ اسٹیڈیمزایچ بی ایل پی ایس ایل کے میچوں کی میزبانی کریں گے۔

    دونوں شہروں میں بسنے والے کرکٹ کے مداح اور مقامی کھلاڑیوں کے اہلخانہ اولیاء کا شہر، ملتان اور وفاقی دارالحکومت کا جڑواں شہر کہلانے والے راولپنڈی میں میدان سجنے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ لیگ میں شامل فرنچائز ملتان سلطانز کےمقامی کھلاڑیوں میں دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان اور نوجوان بلے باز ذیشان اشرف شامل ہیں۔ اسی طرح شاداب خان اور موسیٰ خان نے بھی بچپن سے راولپنڈی کے میدانوں میں ہی کرکٹ کھیلی ہے۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ2020کے تین میچز 26، 28اور 29 فروری کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ 8 میچز 27، 28 اور 29 فروری ، یکم، 2، 5، 7 اور 8 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،میں شیڈول تینوں میچوں میں میزبان ٹیم ملتان سلطانزایکشن میں دیکھائی دے گی۔ مقامی کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت پر کرکٹ کے مداحوں کے ساتھ ساتھ دونوں کھلاڑیوں کے اہلخانہ بھی بہت پرجوش ہیں۔

    ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل دراز قد فاسٹ باؤلر محمد عرفان اور بائیں ہاتھ کے بلے باز ذیشان اشرف کے اہلخانہ اپنے کھلاڑی کو ہوم گراؤنڈ پر کھیلتا دیکھنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

    محمد عرفان کے بھائی محمد عاصم کا کہنا ہے خوشی ہے کہ رواں سال ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے تاہم ایونٹ کے دوران محمد عرفان کو اپنے ہوم گراؤنڈ یعنی ملتان میں کھیلتا دیکھنے پر یہ خوشی دوگنی ہوجائے گی۔

    محمد عاصم نے کہاکہ وہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم جا کر ملتان سلطانز کو اسپورٹ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچپن میں کرکٹ کھیلنے پر اکثر محمد عرفان کو والدین سے ڈانٹ پڑتی تھی مگر پھر عرفان کے جنون نے سب کو بے بس کردیا اور آج ہم سب محمد عرفان پر فخر کرتے ہیں۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے اسکواڈ میں شامل مقامی کرکٹر ذیشان اشرف کے والد محمد اشرف کا کہنا ہےکہ وہ،کرکٹر کی والدہ اور بھائی بہت خوش ہیں کہ ان کا بیٹاملتان سلطانز کا حصہ بناہے۔محمد اشرف نے کہاکہ ان کے بیٹا محنتی ہے اور آج اسے اس کی محنت کا صلہ مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ دعا گوہیں کہ رب تعالیٰ، ان کے بیٹے کوایچ بی ایل پی ایس ایل میں بھی کامیابی دے اور وہ بطور کرکٹر جلد پاکستان کی نمائندگی کریں۔

    محمد اشرف کا کہنا ہے کہ تمام اہلخانہ ایک گھر میں بیٹھ کر ذیشان کے میچز دیکھیں گے جبکہ اس کے دوستوں نے پلان کررکھا ہے کہ وہ سب ایک میدان میں بڑی اسکرین لگا کر ان میچز کا لطف اٹھائیں گے۔

    نوجوان کرکٹر سے متعلق پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے محمد اشرف کا کہنا تھا کہ ذیشان کو بچپن میں بڑے کرکٹرز کے اسٹائل نقل کرنے کا شوق تھا اور اہلخانہ کی فرمائش پروہ کبھی سعید انور، کبھی برائن لارا تو کبھی عامر سہیل کے انداز میں بیٹنگ کرکے دکھاتے تھے، انہوں نے کہا کہ گھر میں سب ذیشان کو پیار سے لارا کہہ کر پکارتے ہیں۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل کی پہچان سمجھے جانے والے چند نمایاں کرکٹرزکی فہرست میں شامل لیگ اسپنر شاداب خان کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ اسلام آبایونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے شاداب خان کا بچپن جڑواں شہر کے میدانوں میں کرکٹ کھیل کر ہی گزرا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اپنی گگلی سے دنیا بھر کے نامور بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے شاداب خان کے اہلخانہ رواں ایڈیشن میں نوجوان اسپنر کی گھومتی گیندوں کو دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔

    عزیزاللہ خان، والد شاداب خان:

    شاداب خان کے والد عزیزاللہ خان کاکہنا ہےکہ انہیں فخر ہے کہ ان کا بیٹا آج پاکستان کرکٹ ٹیم کا اہم رکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ہی تھی جہاں شاداب کی محنت اور عمدہ باؤلنگ نے سلیکٹرز اور کرکٹ پنڈتوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کروائی۔

    عزیزاللہ خان نے کہاکہ وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بہت بڑے مداح ہیں اور وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران اپنی پسندیدہ ٹیم کا ہر میچ دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچ والے دن ان کے گھر میں عید کا سماں ہوتا ہے، جہاں اہل محلہ اور شاداب کے اہل خانہ مل کر ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھ کر میچ کا لطف اٹھاتے ہیں۔

    عزیزاللہ خان نے کہا انہیں خوشی ہے کہ رواں ایڈیشن میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 8 میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ اہل محلہ کے ہمراہ چند میچز دیکھنے اسٹیڈیم جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    سعید خان ، و الد موسیٰ خان:

    اس حوالے سےموسیٰ خان کے والد سعید خان کاکہنا ہےکہ وہ اپنے بیٹے کوپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلتا دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو اسپورٹ کرنے کے لیے میدان کا رخ کریں گے۔

    موسیٰ خان کے والد نے بتایاکہ نوجوان فاسٹ باؤلر بچپن میں کرکٹ کی گیند سے ڈرتے تھے، ایک روز انہوں نے موسیٰ خان کو بلا تھما کر بیٹنگ کے لیے گراؤنڈ بھیجا تو وہ فاسٹ باؤلر کو کھیلنے سے کترا رہے تھے۔

    سعید خان نے کہاکہ آج انہیں اپنے بیٹے پر فخر ہے، ان کی خواہش ہے کہ موسیٰ خان ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام وینیوز خصوصاَََ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

  • کرکٹ کے لئے ایک اور نیا گانا ہو ہا ریلیز

    کرکٹ کے لئے ایک اور نیا گانا ہو ہا ریلیز

    پاکستان کے معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) نے فواد خان کے بعد اب اداکار و گلوکار احمد علی بٹ کے ساتھ مل کرکرکٹ کے لیے ایک اور گانا بنادیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسیقار ذوالفقار جبار خان زلفی نے فواد خان کے بعد اب اداکار و گلوکار احمد علی بٹ کے ساتھ بھی مل کرکرکٹ کے لیے ایک اور گانا ہو ہا بنادیا

    ہو ہا گانے میں گلوکا احمد علی بٹ کے ساتھ شفقت امانت علی، ذیشان وکی حیدر اور ثنا ذوالفقار نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جس کے بول اور میوزک سن کر ایسا محسوس ہورہا ہے کہ اسٹیڈیم میں شائقین اس گانے سےضرورلطف اندوز ہو سکیں گے

    اس گانے کی ویڈیو میں شنیرا اکرم، عدنان صدیقی، فواد خان اور فیصل قریشی جلوہ گر ہوئے اور کرکٹ کے لیے اپنا جوش دکھایا

    امید کی جا رہی ہے کہ پی ایس ایل میچز کے دوران یہ گانا میدانوں میں ضرور بجایا جائے گا

    خیال رہے کہ چند روز قبل ذوالفقار جبار خان کا گانا کھیل جا دل سے بھی ریلیز ہوا تھا

    ہو ہا’کی طرح اس گانے کا میوزک بھی متاثر کن تھا جبکہ اسے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل موصول ہوا

  • علی ظفر کےویڈیو جاری کرنے کے بعد مداحوں کو پی ایس ایل ترانے کا بے صبری سے انتظار

    علی ظفر کےویڈیو جاری کرنے کے بعد مداحوں کو پی ایس ایل ترانے کا بے صبری سے انتظار

    معروف گلوکار علی ظفر کی طرف سے سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے گانے کا ٹیزر ریلیز کرنے کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی ظفر مداحوں کی خواہش پر پی ایس ایل کے لئے نیا ترانہ بنا رہے ہیں اب ان کی طرف سے سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے نئے گانے کا ٹیزر ریلیز کرنے کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے

    علی ظفر کے اس اعلان کے بعد نہ صرف ان کے مداح و شائقین کرکٹ بلکہ کئی معروف کھلاڑی اور گلوکار بھی بہت خوش ہیں اور ان کے اس اقدام کو خوب سراہ رہے ہیں اور نہایت بے چینی سے ان کے ترانے کا انتظار کر رہے ہیں جس کا اظہار وہ واضح طور پر سوشل میڈیا پر کر رہے ہیں

    علی ظفرمداحوں کی خواہش پر پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بنانے کے لئے تیار


    ٹوئٹر پر ایک صارف نے گانے کے انتظار میں ایک جف فوٹو شیئر کیا کہ لوگ علی ظفر کے ترانے کا اس طرح سے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تو علی ظفر نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میر ی جان! ترانہ بنارہا ہوں کوئی گجریلا نہیں بنارہا تھوڑا حوصلہ کرو بھائی


    قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹویٹ کیا کہ ہممم علی ظفر کہہ رہے ہیں کہ ہوجائے پھر تو پھر ہم بھی حاضر ہیں بھائی جس کا جواب دیتے ہوئے علی ظفر نے شعیب اختر سے سوال کیا کہ کیا ڈانس کرلیتے ہیں آپ؟


    عاصم اظہر نے علی ظفر کا اعلان سننے کے بعد ٹویٹ کیا کہ اس میں بے عزتی کی کیا بات ہے وہ میرے سینئر ہیں اور میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں اگر وہ پی ایس ایل کا نیا گانے بنائیں گے تو میں انہیں بھر پور سپورٹ کروں گا


    عاصم اظہر نے کہا کہ اگر علی ظفر پی ایس ایل کا نیا گانا بنائیں گے تو مجھے بہت خوشی ہوگی کیونکہ اس میں پاکستان کا ہی فائدہ ہوگا، مگر مسئلہ یہ ہے کہ ہم لوگ آپس میں بٹے ہوئے ہیں ہمیں اس وقت ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے اس پر علی ظفر نے جواب میں ہارٹ والا ایموجی بنایا

    ایک صارف نے ٹوئٹ کیا کہ ہمیں نہیں پتہ ہمیں نیا ترانہ چاہیے بس اور ایک مچلنے کی جف تصویر بھی شیئر کی جس کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ یار یہ مت کرو


    ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ نہ نئی فلم نہ نیا گانا نہ نیا ترانہ پھر بھی علی ظفر دوبارہ پاکستان کے نمبر ون ٹویٹر ٹرینڈ بن چکے ہیں اسے کہتے ہیں ایک روک سٹار کی طاقت جس پر علی ظفر نے ٹویٹ کیاکہ یہ روز روز کا ٹرینڈ کرنا صحت کے لئے اچھا نہیں ہوتا بھائی صاحب


    واضح رہے کہ گلوکار علی عظمت نے اے آر وائے پر وسیم بادامی کے شو میں کسی کا نام لیے بغیر الزام لگایا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے ٹائٹل سانگ کو خراب کرنے کے لیے ایک گلوکار نے بلاگرز کا گروپ بنایا اور پیسے دے کر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔

    علی عظمت کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر علی ظفر نے الزام کا جواب اپنے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کا ایونٹ کامیاب نہیں ہورہا یا پھر کوئی گانا ہٹ نہیں ہورہا تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے آپ کا بھائی حاضر ہے

    میں مداحوں کے لئے پی ایس ایل فائیو کا ترانہ بنانے کے لئے تیار ہوں علی ظفر


    بعد وسیم بادامی کے کہنے پر کہ کیا آپ مداحوں کے لئے ترانہ بنائیں گے؟ اس پر علی ظفر نے اعلان کیا تھا کہ وہ مداحوں کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں کیونکہ انہوں نے ہی مجھے سٹار بنایا ہے ان کے لئے جان بھی حاظر ہے

    اس حوالے سے علی ظفر نے پی ایس ایل کے لیے اپنے گانے کا ٹیزر بھی جاری کیا اور اپنی مختصر ویڈیو میں انہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تیار ہو؟ بھائی آرہا ہے

  • لاہورقلندرزکوصدمے پرصدمہ ،ایک طرف شکست تو دوسری طرف جرمانہ

    لاہورقلندرزکوصدمے پرصدمہ ،ایک طرف شکست تو دوسری طرف جرمانہ

    لاہور :لاہورقلندرزکوصدمے پرصدمہ ،ایک طرف شکست تو دوسری طرف جرمانہ ،باغی ٹی وی کےمطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے دوران اتوار کے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    میچ کے دوران لاہور قلندرز نے مقررہ وقت سے دو اوورز کم کئیے لہٰذا ایچ بی ایل پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا دس فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔

    قوانین کے مطابق اگر لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی جاتی ہے تو اُس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا بیس فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    آن فیلڈامپائرز رینمور مارٹینیز اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر شوزب رضا اور فورتھ امپائر ناصر حسین نے سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز کو چارج کیا، جس کے بعد میچ ریفری محمد انیس نے لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کیا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف یہاں دستیاب ہے۔

  • پی ایس ایل : آج جرمانوں‌کا دن بن گیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورکراچی کنگزوالے بھی جرمانے سے نہ بچ سکے

    پی ایس ایل : آج جرمانوں‌کا دن بن گیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورکراچی کنگزوالے بھی جرمانے سے نہ بچ سکے

    کراچی :پی ایس ایل : آج جرمانوں‌کا دن بن گیا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورکراچی کنگزوالے بھی جرمانے سے نہ بچ سکے ،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 2020 کے چھٹے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت پر ایک ایک اوور کم کیا جس پر پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے تحت دونوں ٹیموں میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 ،10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ۔

    قوانین کے مطابق اگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی جاتی ہیں تو اس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20، 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

    آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور رچرڈ ایلنگ ورتھ، تھرڈ امپائر آصف یعقوب اور فورتھ امپائر سید امتیاز اقبال نے دونوں ٹیموں کو قصور وار قرار دیا جس کے بعد میچ ریفری روشن ماہانامہ نے دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کیا۔

  • کراچی اور کوئٹہ کے درمیان میچ میں ٹیکنالوجی نے دھوکا دے دیا،کپتان سرفرازاحمد کا احتجاج بھی کام نہ آیا

    کراچی اور کوئٹہ کے درمیان میچ میں ٹیکنالوجی نے دھوکا دے دیا،کپتان سرفرازاحمد کا احتجاج بھی کام نہ آیا

    کراچی:کراچی اور کوئٹہ کے درمیان میچ میں ٹیکنالوجی نے دھوکا دے دیا،اطلاعات کےمطابق پی ایس ایل میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ میں ٹیکنالوجی نے دھوکا دے دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی کراچی کنگز کا اسکور 30 رںز پر پہنچا تو نسیم شاہ کی گیند پر وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد کے ہاتھوں بابراعظم کے کیچ آؤٹ ہونے کی اپیل امپائر نے مسترد کردی جس پر ریویو کا سہارا لیا گیا تاہم تکنیکی طور پر گیند کے بیٹ سے لگنے کی نشاندہی نہیں ہوسکی جس کے بعد ٹی وی امپائر نے اپنا فیصلہ دیتے ہوئے 25 رنز پر بیٹنگ کرنے والے بابر اعظم کے خلاف وکٹوں کے پیچھے آؤٹ ہونے کی اپیل مسترد کردی۔

    اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے احتجاج کرتے ہوئے امپائر سے بحث بھی کی۔ بعد ازاں پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ ہاک سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اپیل کا فیصلہ نہیں ہوسکا جب کہ اس تکنیکی نقص کا فائدہ دیتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ریویو برقرار رکھا گیا۔ بابر اعظم اس موقع کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور اپنے ذاتی اسکور میں محض 3 رنز کا اضافہ کرکے اگلے اوور میں ٹیمل ملز کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

    میچ ریفری روشن ماہانامہ نے وضاحت کی ہے کہ الٹرا ایج ٹیکنالوجی کی عدم دستیابی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کراچی کنگز کے بابراعظم کے خلاف لیا گیا ریویو برقرار رہا تھا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے چھٹے میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ا یٹرز نے ابتدائی طور پر کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم کوناٹ آؤٹ قرار دینے سے متعلق امپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو لیا تھا۔

    میچ ریفری روشن ماہانامہ کا کہنا ہے کہ ٹی وی امپائر کو آن فیلڈ امپائر کا فیصلہ بدلنے کے لیے ٹھوس شواہد کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈی آر ایس ٹیکنالوجی بھی امپائر کی جانب سے واضح غلطی کے تدارک کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

    انہوں نے کہا اس موقع پر الٹر ایج ٹیکنالوجی دستیاب نہیں تھی، لہٰذا پلیئنگ کنڈیشنزنمبر3.3.7 کے تحت تھرڈ امپائر نے آن فیلڈ امپائر کو تکنیکی خرابی کے بارے میں آگاہ کیا اور تمام دستیاب وسائل کے بعد ہر ممکن درست معلومات بھی فراہم کی، جس کی بنیادپر آن فیلڈامپائر نے اپنے ابتدائی فیصلے کو برقرار رکھا۔

    روشن ماہانامہ نے کہاکہ پلیئنگ کنڈیشنز نمبر 3.6.8 کے تحت انہوں نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے تکنیکی خرابی کے باعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ریویو برقرار رکھا۔

  • لاہوراب لاہوریوں سے روٹھ گیا ، محمد حفیظ کی محنت رائیگاں، یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دیدی

    لاہوراب لاہوریوں سے روٹھ گیا ، محمد حفیظ کی محنت رائیگاں، یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دیدی

    لاہور:لاہوراب لاہوریوں سے روٹھ گیا ، محمد حفیظ کی محنت رائیگاں، یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دیدی،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دیدی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی یہ ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی ہے۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کی 57 گیندوں پر 98 رنز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 183 رنز کا ہدف دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے مسلسل دوسرے روز ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    بائیس کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اوپنر کرس لِین پویلین واپس لوٹے تو آلراؤنڈر محمد حفیظ نے میدان میں قدم رکھا۔ تجربہ کار بلے باز نے کریز سنبھالتے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلنا شروع کردئیے۔ محمد حفیظ نے فخر زمان کے ہمراہ 67 رنز کی شراکت قائم کی۔

    فخر زمان 33 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد محمد حفیظ نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ لاہور قلندرز کا کوئی دوسرا کوئی کھلاڑی لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا، لہٰذا محمد حفیظ نے زیادہ دیر اسٹرائیک اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کیا اور برق رفتار اننگز کھیلتے ہوئے 57 گیندوں پر 7 چوکوں اور 7 چھکوں کی بدولت 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    لاہور قلندرز نے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 5 رنز پر ان کے دونوں اوپنرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئے۔ کولن منرو 2 اور لیوک رونکی 1 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اوپنرز کے پویلین واپس لوٹنے پر کپتان شاداب خان نے پہلے ڈیوڈ ملان اور پھر کولن انگرام کے ہمراہ شراکت قائم کی۔

    انہوں نے ڈیوڈ ملان اور کولن انگرام کے ہمراہ بالترتیب 57 اور 29 رنز کی شراکت قائم کی۔ شاداب خان 52، کولن انگرام 30 اور ڈیوڈ ملان 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ تینوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعدشاہین شاہ آفریدی کی شاندار باؤلنگ کے سامنے اسلام آباد یونائیٹڈ کا کوئی مڈل آرڈر بلے باز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتا رہا۔

    آصف علی، 18، فہیم اشرف 11، عماد بٹ8اورحسین طلعت 5 رنزبناکر آؤٹ ہوئے تاہم اختتامی اوورز میں موسیٰ خان نے 11 گیندوں پر 17اور احمد صفی عبداللہ نے 8 گیندوں پر 8 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو فتح دلادی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان آخری وکٹ کے لیے 20 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم ہوئی۔

    میچ میں آلراؤنڈ کارکردگی کی بدولت شاداب خان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں آئندہ 2 روز کا وقفہ ہے۔ 26 فروری کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کرمیزبان لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور کرس لین نے اننگز کا آغاز کیا جو مایوس کن رہا اور کرس لین 11 رنز بناکر22 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

    اس کے بعد آنے والے محمد حفیظ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم دوسرے اینڈ پر قلندرز کی وکٹیں گرتی رہیں۔محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔

    محمد حفیظ 98 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل ہیں تاہم وہ 2 رنز کی کمی سے پی ایس ایل کے 5 ویں ایڈیشن کی دوسری سنچری نہ بناسکے۔ فخر زمان 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ محمد موسی اور احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • میچ سنسنی خیزمرحلےمیں داخل:  اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 12 گیندوں پر 12 رنز درکار

    میچ سنسنی خیزمرحلےمیں داخل: اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 12 گیندوں پر 12 رنز درکار

    بریکنگ :- اسلام آبادیونائیٹڈاورلاہورقلندرزکےدرمیان میچ سنسنی خیزمرحلےمیں داخل ہو گیا اورآخری اطلاعات تک اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 12 گیندوں پر 12 رنز درکارہیں‌ باغی ٹی وی کےمطابق اس سے پہلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف دے دیا تھا

    لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور کرس لین نے اننگز کا آغاز کیا جو مایوس کن رہا اور کرس لین 11 رنز بناکر22 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد آنے والے محمد حفیظ نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی تاہم دوسرے اینڈ پر قلندرز کی وکٹیں گرتی رہیں۔

    محمد حفیظ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے۔محمد حفیظ 98 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل ہیں تاہم وہ 2 رنز کی کمی سے پی ایس ایل کے 5 ویں ایڈیشن کی دوسری سنچری نہ بناسکے۔ فخر زمان 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور فہیم اشرف نے 2، 2 جبکہ محمد موسی اور احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • صدرمملکت اورگورنرپنجاب بھی پی ایس ایل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے، اپنی اپنی ٹیموں کوداددیتے رہے

    صدرمملکت اورگورنرپنجاب بھی پی ایس ایل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے، اپنی اپنی ٹیموں کوداددیتے رہے

    لاہور:صدرمملکت اورگورنرپنجاب بھی پی ایس ایل میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے ،اطلاعات کےمطابق اس وقت قذافی اسٹیڈیم میں لاہورقلندرز اوراسلام اباد یونائیٹڈ کے درمیان اہم میچ کھیلا جارہا ہے، دوسری طرف جہاں عام پاکستانی بھی پی ایس ایل کے بڑے شیدائی ہیں پاکستان کی مقتدرشخصیات بھی بہت زیادہ شوق رکھتی ہیں


    باغی ٹی وی کےمطابق اس وقت اسٹیڈیم میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اورگورنرپنجاب بھی میچ سے لطف اندوز ہورہے ہیں ، قذافی اسٹیڈیم سے ملنے والی اطلاعات کےمطابق صدر مملکت عارف علوی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھ رہے ہیں ،

    باغی ٹی وی کےمطابق گورنرپنجاب بھی لاہوراوراسلام آباد کے درمیان کھیلے جانے والے اس میچ سے بہت زیادہ لطف اندوز ہورہے ہیں اوراگلی کرسیوں‌ پربیٹھ کر میچ دیکھ رہے ہیں‌، ذرا ئع کے مطابق صدر عارف علوی اسلام آبادسے میچ دیکھنے آئے ہیں اورپنے شہرکی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت کے متمنی ہیں اورجب بھی ان کی طرف سے اچھا کھیل کھیلا جاتا ہے وہ کھل کرداد دیتے ہیں

    اطلاعات کے مطابق گورنرپبجاب اپنے شہرکی ٹیم کی جیت کے متمنی ہیں اورباغی ٹی وی کے مطابق آج قلندروں کی بھی سنی جانے کا امکان ہے اورفتح ان کے قدم چوم سکتی ہے، قذافی اسٹیڈیم سے ذرائع کے مطابق جب لاہور قلندرز کی طرف سے زبردست شارٹ کھیلے گئے توگورنرچوہدری سرور نے لاہورقلندرز کو کھل کرداد دی

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کی قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ جاری لاہورقلندرز کی بیٹنگ جاری

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ جاری لاہورقلندرز کی بیٹنگ جاری

    لاہور:اسلام آباد یونائیٹڈ کی قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ جاری لاہورقلندرز کی بیٹنگ جاری ہے ، اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ شروع کی تو قلندروں نے میچ جیتنے کے عزم کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کردیا ہے

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فائیو کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا ۔شیڈول کے مطابق یہ پی ایس ایل کا ساتواں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے 5 ویں ایڈیشن کے 5 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کاہ کہ لاہور قلندرز مضبوط ٹیم ہے اور میچ میں بہترین کارکردگی دکھانےکی کوشش کریں گے۔

    لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں وہ بھی باؤلنگ کرتے اور اس وکٹ پر 170 سے زائد رنز بنانے کی کوشش کریں گے۔