Baaghi TV

Category: کھیل

  • بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لئے تین روزہ پریکٹس میچ کسی نے بنائی سنچری توکوئی صفرپرآوٹ ہوا

    بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لئے تین روزہ پریکٹس میچ کسی نے بنائی سنچری توکوئی صفرپرآوٹ ہوا

    لاہور:بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لئے تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز شان مسعود اور بابر اعظم کی شاندار سنچریاں کپتان اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے

    بنگلہ دیش کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد شاہینوں نے ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کا آغاز کردیا قذافی اسٹیڈیم میں تین روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز اوپنر شان مسعود اور بابر اعظم نے سنچریاں اسکورکرکے اپنی افادیت ثابت کردی کپتان اظہر علی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے

    شان مسعود 103 اور بابر اعظم 101 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے محمد رضوان 45 اور فہیم اشرف 21 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں موسی خان نے دو اور بلال آصف نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا

    میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اوپنر عابد علی کا کہنا تھا کہ بھر پور تیاری کررہے ہیں کوشش کروں گا کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے تیسرے میچ میں بھی سنچری اسکور کر کے اظہر الدین کا ریکارڈ برابر کروں گا

    عابد علی کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی سیریز میں کامیابی کے بعد مورال بلند ہے کوشش کریں گے کہ ٹیسٹ سیریز میں بھی کامیابی حاصل کریں ان کا کہنا تھا کہ کبھی مایوس نہیں ہوا اور اسی وجہ سے بہترین پرفارم کیا اب مثبت سوچ کے ساتھ بنگلہ ديش کے خلاف میدان میں اتروں گا اور کوشش ہوگی کہ اپنی نیچرل کرکٹ کھیلوں ۔

    میچ کے دوران فیلڈنگ کوچ گرانٹ بریڈ برن اور ٹرینرکلف ڈیکن کھلاڑیوں کی فزیکل کو فیلڈنگ اور فزیکل ٹریننگ کی ڈرلز کرواتے رہے میچ کے دو سرے روز محمد رضوان اور فہیم اشرف پہلی اننگ کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

  • جنوبی افریقہ کے اسٹاربیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

    جنوبی افریقہ کے اسٹاربیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

    پشاور:جنوبی افریقہ کے اسٹاربیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کا حصہ بن گئے،اطلاعات کےمطابق پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کیلیے جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی سے منسلک ہوگئے ہیں۔

     

    بھارت کے متنازع شہریت قانون کیخلاف یورپی پارلیمنٹ میں رائے شماری موخر

    ذرائع کےمطابق اس حوالے سے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے اسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ دنیائے کرکٹ کا بڑا نام ہے، انہیں زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی کھلاڑی کا 6 کروڑ روپے کا مقروض، 

    پشاور زلمی کے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ ہاشم آملہ کا پشاور زلمی سے منسلک ہونا باعث خوشی ہے، پشاور زلمی ہر سال پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز کو بڑے کرکٹ لیجنڈز کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع فراہم کرتا ہے،

    شکست خوردہ امریکہ، افغانستان میں اپنے افسروں کی لاشوں کی شناخت میں مصروف

    پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی کا کہنا ہےکہ ہاشم آملہ موجودگی سے جہاں بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا وہیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔واضح رہے ہاشم آملہ نے 124 ٹیسٹ، 181ون ڈے اور 44 ٹی ٹوئنٹی میچز میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کررکھی ہے

  • آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ: کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان کی تیاریاں مکمل

    آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ: کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان کی تیاریاں مکمل

    آئی سی سی انڈر 19ورلڈکپ: کوارٹر فائنل سے قبل پاکستان کی تیاریاں مکمل

    باغی ٹی وی : ٹیم نے افغانستان کے خلاف میچ میں جیت کے لیے حکمت عملی تیار کرلی، کپتان قومی انڈر 19 ٹیم روحیل نذیر

    جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کوارٹر فائنل میچ 31 جنوری بروز جمعہ کو بینونی میں کھیلا جائے گا۔

    اہم میچ میں جیت کے لیے پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ 2مرتبہ کی چیمپئن پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آخری گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، جس کے بعد قومی انڈر 19 اسکواڈ نے 2 روز آرام کرنے کے بعد مسلسل 3 روز بھرپورٹریننگ کی۔

    اس دوران قومی انڈر 19 اسکواڈ کے رکن عبدالواحد بنگلزئی ٹریننگ کرتےہوئے زخمی ہوگئے تھے۔ ایڑھی مڑنے کے باعث عبدالواحد بنگلزئی نے 2 روز آرام کرنے کے بعد جمعرات کے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لیاتاہم افغانستان کے خلاف کوارٹرفائنل میچ میں عبدالواحد بنگلزئی کی شرکت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

    اس موقع پر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ روحیل نذیر اہم میچ میں اپنی کارکردگی کی بنیادپر ٹیم کو فتحیاب بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    روحیل نذیر، کپتان قومی انڈر 19 ٹیم:

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان روحیل نذیر کا کہنا ہےکہ میگا ایونٹ میں شریک افغانستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم بہتر ہے مگر پاکستان انڈر 19 ٹیم 31 جنوری کو شیڈول مقابلے کے لیے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینونی میں موجود قومی انڈر 19 اسکواڈ گذشتہ تین روز سے سخت محنت کررہا ہے۔

    روحیل نذیر نے کہا کہ وہ ایونٹ میں زمباوے کے خلاف گروپ میچ میں بہتر کارکردگی پیش نہ کرنے کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور کپتان وہ کوارٹر فائنل میچ میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ مارو یا مرجاؤ کی حکمت عملی کے تحت کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوں جوں ایونٹ آگے بڑھ رہا ہے توں توں ان پراورحیدر علی پر ذمہ داری بھی بڑھتی جاری رہی ہے۔

    روحیل نذیر نے کہا کہ وہ گذشتہ تین روزسے پریکٹس سیشن میں اپنی بیٹنگ پر خصوصی توجہ دےرہے ہیں، امید ہے وہ افغانستان کے خلا ف شاندارکارکردگی دکھا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    روحیل نذیر نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم کا کمبی نیشن اچھا ہے، گروپ میچ میں ٹاپ آرڈر کی ناکامی کے بعد مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا ذمہ داری سنبھالنا خوش آئند تھا۔ انہو ں نے کہا کہ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز بہترین فارم میں ہیں۔ روحیل نذیر نے کہا کہ طاہر حسین، محمد عرفان اور عباس آفریدی کے علاوہ اسپنر عامر علی بھی نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں جو آئندہ میچ میں جیت کا سبب بنیں گے۔

    اسکواڈ(یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا تھا):

    اوپنرز: عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)۔

    مڈل آرڈرز: محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور)۔

    وکٹ کیپر: روحیل نذیر(کپتان)۔

    آلراؤنڈرز: عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (لاہور)۔

    اسپنرز: عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)۔

    فاسٹ باؤلرز: عامر خان (پشاور)، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین (ملتان)۔

    ٹیم منیجمنٹ:

    اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انوری(سیکورٹی منیجر) ۔

    شیڈول:

    31جنوری 2020: پاکستان بمقابلہ افغانستان
    9فروری 2020: فائنل

  • پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی کھلاڑی کا 6 کروڑ روپے کا مقروض، عجیب دعوے نے پردے فاش کردیئے

    پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی کھلاڑی کا 6 کروڑ روپے کا مقروض، عجیب دعوے نے پردے فاش کردیئے

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی کھلاڑی کا 6 کروڑ روپے کا مقروض،عجیب دعوے نے پردے فاش کردیئے،اطلاعات کےمطابق پاکستان ٹیم کے ایک سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کواپنا مقروض قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ مقروض بھی ہیں اورمغرور بھی یہ کرکٹ بورڈ والے،

    پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان سے جب ایک میڈیا بریفنگ میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایاکہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے ساتھ چیف سلیکٹر بھی بنادیا گیا، سابق کپتان 32لاکھ تنخواہ وصول کررہے ہیں،وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی کوچ ہیں،آپ جونیئر ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہتے تھے لیکن چند لاکھ روپے کی وجہ سے خدمات نہیں لی گئیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ جس سابق کھلاڑی کی مقروض ہے وہ ہیں یونس خان ،جوکہتے ہیں کہ وہ کبھی پیسے کے پیچھے نہیں بھاگا،تھوڑا پیچھے چلے جائیں تو پتا چلے گا کہ پی سی بی کو میرے 4سے 6کروڑ روپے دینا ہیں، میں نے آج تک ان کا مطالبہ نہیں کیا،پیسہ آپ کے نصیب کا ہوتا اور ملنا ہو تو مل کر رہتا ہے، میں ان چند کرکٹرز میں سے ہوں جو ریٹائر ہوکر گئے۔

    میری پاکستان اور پی سی بی کیلیے 17سال کی خدمات ہیں، کرکٹ کھیلی اور اس کی بہتری کیلیے ہی کام کرسکتا ہوں لیکن سمجھ نہیں آتا کہ وہ کیا باتیں ہیں کہ موقع نہیں ملتا، پی سی بی تبدیل نہیں ہوتا یا یونس خان، یہ میری سمجھ سے بالا تر ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ میں مخالفین ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ایسا کوئی شخص نہیں ہوگا جو یونس خان کی خدمات حاصل نہ کرنا چاہے،اگر کوئی ناقد ہو تب بھی میرے ساتھ کام کرنا چاہے گا۔ سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا چیز ہے جو پی سی بی، میرے مزاج یا اسٹرکچر کے مطابق نہیں کہ ہم ایک صفحے پر نہیں آتے۔

    یاد رہے کہ راہول ڈریوڈ بھارتی جونیئرز کی کوچنگ کرتے ہوئے بہترین نتائج دینے میں کامیاب ہوئے، پی سی بی اسی نوعیت کا تجربہ کرتے ہوئے یونس خان کی خدمات حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن میڈیا میں رپورٹس سامنے آئیں کہ معاوضے میں چند لاکھ روپے کا فرق ہونے کی وجہ سے معاملات طے نہیں پا سکے۔

  • پاکستان نے  ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کی تیاریاں تیز کردیں

    پاکستان نے ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کی تیاریاں تیز کردیں

    پاکستان نے ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کی تیاریاں تیز کردیں

    باغی ٹی وی :پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ورلڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کی تیاریاں تیز کردیں ،،، بھارت سمیت 10 ٹیموں نے شرکت کي تصديق کردی ہے بھارتی ٹیم کو حکومت پاکستان نے ویزوں کے لئے این اوسی جاری کردئیے ہیں

    پاکستان کبڈی فیڈریشن نے ایونٹ کے انتطامات کو حتمی شکل دے دی 9 سے 16 فروری تک ہونے والے ایونٹ میں پاکستان سمیت 10 ٹیمیں حصہ لیں گی ایونٹ میں شرکت کے لئے ٹیموں کی آمد کاسلسلہ 6 فروری سے شروع ہوگا ايونٹ ميں شرکت کے ليے سب سے پہلے ایران کی ٹیم پاکستان پہنچے گی ایونٹ میں کینیا،سیرالیون،اآسٹریلیا،کینڈا ،اور انگلیڈ کے علاوہ بھارت نے ایونٹ مین شرکت کی تصدیق کررکھی ہے ۔ایونٹ کےمیچز لاہور،فیصل آباد اور گجرات ميں کھيلے جاہيں گے اب تک ہونے والے پانچ کبڈی ورلڈکپ مقابلوں کی میزبانی بھارت نے کی تھي اور پانچوں مرتبہ فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کیا تھا پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور کہتے ہیں کہ ایونٹ کی تیاریاں حتمی مرحلے میں ہیں بھارت سمیت تمام ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کردی ہے بھارتی ٹیم کل دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں ویزوں کی درخواست دے گی کبڈی ورلڈکپ کے لئے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے پاکستان کبڈی فیڈریشن اور وفاقی اور صوبائی حکومتیں مسلسل رابطے میں ہیں اور اس سلسلے میں سیکیورٹی انتطامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے

  • پی ایس ایل فائیو کے نئے ترانے پر توجہ کا مرکز بننے پرمداحوں کو علی ظفر کا پیغام

    پی ایس ایل فائیو کے نئے ترانے پر توجہ کا مرکز بننے پرمداحوں کو علی ظفر کا پیغام

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کا آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ گذشتہ روز سامنے آیا جس میں پاکستان کے چار نامور گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون راشد اور عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ ‘تیار ہیں’ کی ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) اور لال کبوتر فلم بنانے والے ہدایت کار کمال خان نے کی آفیشل ترانے کی موسیقی میں تنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت 22 سازوں کا استعمال کیا گیا

    پی ایس ایل فائیو کا آفیشل ترانہ ریلیز کر دیا گیا


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یہ ترانہ انٹرنیٹ پر جاری کیا گیا امید ظاہر کی جارہی تھی کہ یہ مداحوں کو محظوظ کرنے میں بھی کامیاب رہے گا انٹرنیٹ پر پی ایس ایل 5 کا ترانہ مداحوں کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام رہا

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس ترانے کے لیے ‘تیار ہیں’ نام کا ہیش ٹیگ بھی بنادیا گیا اس کا استعمال کرتے ہوئے صارفین نے بہت سی مزاحیہ میمز شیئر کی جن میں اس گانے کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بتایا گیا اور مختلف مزاحیہ کمنٹس کا ایک طوفان اٹھ گیا

    صارفین نے علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون راشد کے اس گانے کو پی ایس ایل کا اب تک کا بدترین ترانہ قرار دیا

    ایک صارف سردار عدنان ملک نے رونے والی ایموجی استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ترانہ پی ایس ایل کا بدترین ترین ترانہ ہے ترانے کا عمدہ ہونے کی توقعات تھیں لیکن اس کو سن کر ایسا لگا کہ میں نے اپنے پورے پانچ منٹ ضائع کر دیئے ہیں جبکہ ایک اور پوسٹ میں علی ظفر کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو بہت بری طرح سے مس کر رہے ہیں

    جبکہ ایک صارف نے علی ظفر کو واپس پی ایس ایل میں ترانہ گانے کے لئے آنے کی درخواست کی

    ایک اور ٹویٹر صارف نے مزاحیہ میم شئیر کر کے پی سی بی اور ترانے کا مذاق اڑایا اور ایک دوسری پوسٹ میں پی سی بی کو مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ ہم اس کے لئے تو بالکل بھی تیار نہیں تھے

    جبکہ ایک صارف خرم نے ایک میم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ترانہ سننے کے بعد ان کی یہ حالت ہو گئی اور ہسپتال پہنچ گئے

    ایک صارف نے میم شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پی ایس ایل فائیو کا ترانہ سننے کے بعد موڈ خراب ہو گیا

    ایک اور صارف زینب نے میرے پاس تم ہو کے کردار دانش کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ترانہ سننے کے بعد ان کی یہ حالت ہو گئی

    اہک صارف فیضان رسول نے بھی دانش کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ دانش کو ہارٹ اٹیک ترانہ سننے کی وجہ سے آیا تھا جبکہ انہوں نے ایک اور پوسٹ میں پی ایس ایل کے سامنے آئے اب تک کے تمام ترانوں کا ایک مزاحیہ تصویر کے ساتھ ریویو کیا

    ایک صارف شارق زاہد نے علی ظفر کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کھا کہ ‘تیار ہیں’ سننے کے بعد علی ظفر اور باقی پاکستانیوں کا ایسا حال ہے

    جبکہ ایک اور ٹویٹر صارف نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اس صدی کا مذاق

    جبکہ ایک اور صارف نے میم شئیر کرتے ہوئے پی سی بی کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ہر سال جب ترانہ کے لئے سنگر کو تبدیل کرنے کا سوچتے ہیں تو پاکستانیوں کی کیا ری ایکشن ہو تا ہے

    ایک صارف نے علی ظفر کی ایک تصویر بھی شیئر کی جنہوں نے پی ایس ایل کے لیے تین گانے گائے اپنی ٹوئٹ میں صارف نے لکھا کہ علی ظفر نے پی ایس ایل کے ترانوں کا معیار اتنا بڑھا دیا کہ اب کوئی وہاں تک نہیں پہنچ پاتا اب تک کے بہترین ترانے انہوں نے ہی تیار کئے

    ایک اور صارف نے علی ظفر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس وقت انہیں بےحد یاد کررہے ہیں

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے تین ترانوں کی گلوکاری علی ظفر نے کی تھی پہلا ترانہ ‘اب کھیل کے دکھا’ 2016 میں سامنے آیا دوسرا ترانہ ‘اب کھیل جمے گا’ 2017 اور تیسرا ‘دل سے جان لگا دے’ 2018 میں ریلیز ہوا ان میں سے دوسرا اور تیسرا گانا بےحد مقبول ہوا تھا

    عاصم اظہرکا حسن علی کو ڈانس سکھانے کی ویڈیو وائرل


    پی ایس ایل کے نئے ترانے کی ریلیز کے موقع پر اپنا نام توجہ کا مرکز بننے کے حوالے سے گلوکار علی ظفر نے خود بھی ایک ٹوئٹ کی

    علی ظفر کا کہنا تھا کہ عائشہ نے مجھے کال کی اور کہا کہ میرا نام پھر سے ٹرینڈ کررہا ہے میں نے سوچا اب ایسا کیا ہوگیا؟ کیا کوئی مجھے بتائے گا؟

    اس گلوکار کے جواب میں ان کے مداح نے ان کو واپس آنے کی درکواست کی
    اور علی ظفر نے ایک نوٹ کی تصویر شئیر کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کا ان کے لئے پیار پر شکریہ ادا کیا

    مداحوں نے بھی گلوکار کو جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے پہ ایس ایل میں واپس آنے کو کہا

    میرے والد مجھے سی ایس پی آفیسر بنانا چاہتے تھے علی ظفر

  • اگربھارتی کھلاڑی پاکستان نہ آئے توپاکستان کس طرح بدلہ لے گا، پاکستان نے پیغام بھیج دیا

    اگربھارتی کھلاڑی پاکستان نہ آئے توپاکستان کس طرح بدلہ لے گا، پاکستان نے پیغام بھیج دیا

    لاہور: اگربھارتی کھلاڑی پاکستان نہ آئے توپاکستان کس طرح بدلہ لے گا، پاکستان نے پیغام بھیج دیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ اگر ہمسایہ ملک کے کھلاڑی پاکستان نہ آئے تو پاکستان بھی بھارت میں دو ہزار اکیس کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلنے نہیں جائے گا۔

    سندھ کودوبارہ کھلواڑہ نہیں بننے دیں‌گے،ہائی کورٹ

    باغی ٹی وی کےمطابق چیف ایگزیکٹوپاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان نے کہا کہ بھارت کھیل کے میدان میں بھی پاکستان سے دشمنی کرنے سے باز نہیں آرہا، لیکن اب پاکستان نہ توکسی سے مرعوب ہوگا اورنہ ہی اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹے گا، وسیم خان نے کہا کہ بھارت کیلئے نیوٹرل مقام کا فیصلہ ایشیئن کرکٹ کونسل نے کرنا ہے،

    سندھ کودوبارہ کھلواڑہ نہیں بننے دیں‌گے،ہائی کورٹ

    وسیم خان نے کہا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے نہیں آتی تو انھیں بھی حق حاصل ہوگا کہ اپنی ٹیم کو وہاں شیڈول ورلڈکپ2021 میں شرکت کیلیے بھجوانے کے بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔اگرچہ پی سی بی کی جانب سے اس موقف کی وضاحت بھی پیش کردی گئی تھی لیکن بھارتی ٹیم کی پاکستان میں ہونے والے میچز میں شرکت پر بہت بڑا سوالیہ نشان موجود ہے،

    میڈیا ورکرز کوتنخواہیں نہیں مل رہیں تووہ بیچارے کیسے گزارہ کرتے ہوں گے،وزیراعظم 

    ادھرذرائع کےمطابق ایشیئن کرکٹ کونسل نے ایونٹ کے مستقبل کے حوالے سے آئندہ ماہ میٹنگ طلب کر لی ہے۔جس میں پاکستان سے پوچھ کرایونٹ کے مقام سے متعلق فیصلہ ہوگا۔

  • تبدیلی کے سفرپر رواں دواں  کرکٹر عائشہ نسیم

    تبدیلی کے سفرپر رواں دواں کرکٹر عائشہ نسیم

    تبدیلی کے سفرپر رواں دواں کرکٹر عائشہ نسیم

    :

    باغی ٹی وی :آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2020 کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی قومی خواتین اسکواڈ میں شامل کرکٹر عائشہ نسیم کو ان کی ہارڈ ہٹنگ صلاحیت کے باعث جانا جاتا ہے۔ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والی کرکٹر پاور پلےاوورز میں جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    عائشہ نسیم نےنومبر میں اسکلز ٹو شائن انڈر 18 ٹی ٹونٹی ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ کے 4میچوں میں 48.50کی اوسط سے 97رنز اسکور کیے تھے۔خاتون کرکٹر ایونٹ میں 9 چھکے داغ کر سلیکٹرز کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

    عائشہ نسیم نے قومی سہ فریقی ٹی ٹونٹی ویمنزکرکٹ چیمپئن شپ میں بھی 206 کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز اسکور کیے تھے۔

    خیبرپختونخوا کے شہر، باگن سے تعلق رکھنے والی 15سالہ کرکٹرکو کرکٹ کھیلنے کا شوق کراچی میں پیدا ہوا مگر رکاوٹوں اور مشکلات کے سبب وہ اپنے کیرئیر کو آگے بڑھانے کی غرض سے ایبٹ آباد منتقل ہوگئیں۔

    عائشہ نسیم:

    عائشہ نسیم کاکہنا ہےکہ ہر انسان کو زندگی کے مختلف ادوار میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں بھی اپنے کرکٹ کیرئیر کے آغاز میں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا،مگر وہ مشکلات کےباوجود ثابت قدم رہیں اورانہوں نے اپنے ذہن میں بہترین کرکٹر بننے کا خواب سجائے رکھا۔

    عائشہ نسیم نے کہا کہ انہیں کراچی اور لاہور سے کرکٹ کھیلنے کی پیشکش ہوئی مگر انہوں نے ایبٹ آباد میں ہی کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں، انہیں یقین ہے کہ سہولیات میسرہوں تو اس شہر سے بھی بہت سے خواتین ،قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا حصہ بن سکتی ہیں۔

    عائشہ نسیم نے کہا کہ انہیں کرکٹ کا شوق اپنے بھائی کو کھیلتا دیکھ کر پیدا ہوا۔ 15سالہ ویمن کرکٹر نے ابتدائی چند ماہ لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی ۔ عائشہ نسیم نے اپنے کرکٹ کیرئیر کا باقاعدہ آغاز2015 میں کیا۔

    پہلی بار پاکستان خواتین کرکٹ اسکواڈ کا حصہ بننے والی عائشہ نسیم کا کہنا ہےکہ میگا ایونٹ کے لیے روانگی سے قبل وہ بہت پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کرکٹر اپنے ملک کی جانب سے ورلڈکپ کھیلنے کی خواہش رکھتی ہے، وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ کیرئیر کے آغاز میں ہی انہیں میگا ایونٹ کھیلنے کا موقع مل رہاہے۔ عائشہ نسیم نےکہا کہ سلیکشن کمیٹی نے انہیں قومی اسکواڈ میں شامل کرکے جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی۔

    15 رکنی اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 31 جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہوگا۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم ایونٹ سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف تین وارم اپ میچز 7، 9 اور 11 فروری کو کھیلے گی تاہم روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا آٹھ روزہ تربیتی کیمپ 23 سے 30 جنوری تک کراچی میں جاری ہے۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ بی کا حصہ ہے۔ گروپ میں شامل دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

    پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 26فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم 28 فروری کو انگلینڈ، یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور 3 مارچ کو تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

    اسکواڈ:

    بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ۔

    آفیشلز:

    سید اقبال امام (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (باؤلنگ کوچ)، عامر اقبال (فیلڈنگ کوچ)، جمال حسین ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، ڈاکٹر رفعت اصغر گل (فزیو)، عائشہ جلیل (منیجر) اور زبیر احمد (اینالسٹ)۔

  • سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2020 کا شیڈیول آگیا

    سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2020 کا شیڈیول آگیا

    :سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ 2020 کا شیڈیول آگیا

    باغی ٹی وی :سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا 29 واں ایڈیشن 11 سے 18 اپریل 2020 ء کو ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائےگا.اس میگاایونٹ میں جو ٹیمیں شرکت کریں گی ان کے نام یہ ہیں .ملائشیا | پاکستان | آسٹریلیا | کینیڈا | جاپان | کوریا
    یہ ٹو رنامنٹ اذلان شاہ اسٹیڈیم آئپو ، ملائیشیا میں کھیلاجائے گا.
    ٹورنامنٹ کی تاریخیں یہ ہیں.11-18 اپریل 2020.
    https://pakhockey.org/29th-sultan-azlan-shah-cup-mens-international-hockey-tournament2020/

  • پی سی بی کا  سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف کی وفات پر اظہار افسوس

    پی سی بی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف کی وفات پر اظہار افسوس

    پی سی بی کا سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف کی وفات پر اظہار افسوس

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد مناف کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر گذشتہ روز 84 سال کی عمر میں ایمسٹرڈیم میں انتقال کرگئے تھے۔

    محمد مناف نے نومبر 1959 میں آسٹریلیا کے خلاف لاہور میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ انہوں نے کل 4 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ۔

    دائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے 71 فرسٹ کلاس میچوں میں 180 وکٹیں حاصل کیں، ڈومیسٹک کرکٹ میں انہوں نے سندھ، کراچی اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی نمائندگی کی تھی۔

    احسان مانی، چیئرمین پی سی بی:

    اس موقع پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ پی سی بی محمد مناف کی وفات پرافسوس کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کا شمار ان چند کرکٹرز میں ہوتا تھا جنہوں نے پاکستان کرکٹ کے ابتدائی دنوں میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی پہچان بنائی۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی اس مشکل گھڑی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر کے اہلخانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتا ہے۔