Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس کب ہوگا تاریخ اور جگہ کا اعلان ہو گیا

    پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس کب ہوگا تاریخ اور جگہ کا اعلان ہو گیا

    پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس کب ہوگا تاریخ اور جگہ کا اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کی ہدایت کے مطابق پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا رواں سال کا پہلا اور مجموعی طور پر 57واں اجلاس 4 فروری بروز منگل کو پشاور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوگا۔

    خیبرپختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں بی او جی کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال بی او جی کا 53واں اجلاس صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں منعقد کیا تھا۔ ملک کے مختلف شہروں میں اجلاس منعقد کروانے کا مقصد تمام اسٹیک ہولڈرز کو مالکانہ حقوق فراہم کرناہے۔

    اجلاس میں مندرجہ ذیل نکات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا:

    • چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس
    • سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے لیے ماڈل آئین
    • آڈٹ کمیٹی رپورٹ
    • غیرملکی لیگز کے لیے این او سی سے متعلق پالیسی
    • پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کی تعیناتی کے لیے جاری عمل پر تازہ ترین صورتحال
    • کھیل سے متعلق امور

  • سلمان بٹ اور کامران اکمل  ٹیم میں منتخب کیوں نہ ہو سکے ، مصباح نے بتا دیا

    سلمان بٹ اور کامران اکمل ٹیم میں منتخب کیوں نہ ہو سکے ، مصباح نے بتا دیا

    سلمان بٹ اور کامران اکمل ٹیم میں منتخب نہ ہو سکے ،مصباح نے بتا دیا

    باغی ٹی وی : قومی ٹیم کے چیف سیلکٹر و کوچ مصباح الحق نے سابق کپتان سلمان بٹ اور کامران اکمل کو ٹیم میں منتخب نہ کرنے کی وجہ واضح کر دی۔

    بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دونوں اوپنر اس وقت بھرپور فارم میں ہیں اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح محمد رضوان نے بھی آسٹریلیا اور قائداعظم ٹرافی کے دوران اچھے رنز بنائے ہیں، جب جگہ بنتی ہے تب ہی نئے کھلاڑی کو موقع دیا جاتا ہے، ابھی ٹیم کو ایسی کوئی ضرورت نہیں ہے، دونوں کھلاڑیوں کو انتظار کرنا ہو گا. وضح رہے کہ ان سے پہلے سینئنر پلیئر ٹی 20 میں سینئر کھلاڑی جگہ پا چکے ہیںِ

  • بسمہ معروف اور جویریہ خان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

    بسمہ معروف اور جویریہ خان کے درمیان دلچسپ مکالمہ

    بسمہ معروف اور جویریہ خان کے درمیان مکالمہ

    آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے قومی خواتین اسکواڈ نوسا ہیڈز، کوئینز لینڈ پہنچ چکا ہے۔ میگا ایونٹ رواں ماہ آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔

    عالمی کپ میں شرکت سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم کے خلاف 3 وارم اپ میچوں میں شرکت کرے گی۔ یہ میچز 7، 9 اور 11 فروری کو نوسا کرکٹ کلب میں کھیلے جائیں گے۔

    ایونٹ پر روانگی سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف اور جویریہ خان کے درمیان مکالمہ ہوا جس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں نے سینئرز اور جونیئرز پر مشتمل قومی خواتین اسکواڈ پر تبصرہ کیا۔ اس موقع پر دونوں کرکٹرزمیگا ایونٹ میں شرکت سے قبل بہت پرجوش تھیں۔

    بسمہ معروف، کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم:

    اپنے کیریئر کے ساتویں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شریک بسمہ معروف پہلی مرتبہ بطور کپتان میگا ایونٹ میں شرکت کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عالمی کپ میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ بسمہ معروف نے کہا کہ گذشتہ چند ماہ سے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور امید ہے کہ قومی اسکواڈ میگا ایونٹ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

    کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے کہا کہ عالمی کپ میں شریک اسکواڈ مجموعی طور پر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں محض 3 سے 4 سینئر کرکٹرز شامل ہیں تاہم وہ پرامید ہیں کہ نوجوان کرکٹرز ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

    بسمعہ معروف نے کہا کہ حالیہ چند ماہ میں حاصل ہونے والی فتوحات کی بڑی وجہ ٹیم کاایک یونٹ بن کر میدان میں اترنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ میں کامیابی کے لیے بھی یہی حکمت عملی کارگر ثابت ہوگی۔

    کپتان نے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو اسپورٹ کرتے رہیں تاکہ ٹیم میگاایونٹ میں بہترین نتائج دے سکے۔

    جویریہ خان :

    97 ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والی جویریہ خان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ اعصاب کا کھیل ہے،یہاں تقریباً ہر میچ ہی ناک آؤٹ ہوتا ہے۔ انہوں نے بسمہ معروف کو مشورہ دیا کہ وہ ایونٹ کے دوران کپتانی کا دباؤ لینے کی بجائے اس رول کو انجوائے کریں۔

    جویریہ خان نے مزید کہا کہ بطور اوپنر،ٹیم کو مضبوط اور مثبت آغاز فراہم کرنا اور ان کی ذمہ داری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان کرکٹر مبینہ علی کو مکمل اسپورٹ فراہم کریں گی تاکہ دونوں کرکٹرز اننگز کے آغاز میں ایک مثبت کھیل پیش کرسکیں۔

    وہ پرعزم ہیں کہ قومی اسکواڈ ایونٹ میں خاطر خواہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    15 رکنی اسکواڈ میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے 31 جنوری کو آسٹریلیا روانہ ہوگا۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم میگا ایونٹ کے گروپ بی کا حصہ ہے۔ گروپ میں شامل دیگر ٹیموں میں انگلینڈ، جنوبی افریقہ، تھائی لینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔

    پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 26فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ قومی خواتین کرکٹ ٹیم 28 فروری کو انگلینڈ، یکم مارچ کو جنوبی افریقہ اور 3 مارچ کو تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔

    اسکواڈ:

    بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء ، ارم جاوید، جویریہ خان، منیبہ علی، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ نواز (وکٹ کیپر) اور سیدہ عروب شاہ۔

    آفیشلز:

    سید اقبال امام (ہیڈ کوچ)، سلیم جعفر (باؤلنگ کوچ)، عامر اقبال (فیلڈنگ کوچ)، جمال حسین ( اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ)، ڈاکٹر رفعت اصغر گل (فزیو)، عائشہ جلیل (منیجر) اور زبیر احمد (اینالسٹ)۔

  • بھارتی کرکٹ ٹیم کے برے دن آگئے ، جرمانے کی سزا بھی سنا دی گئی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے برے دن آگئے ، جرمانے کی سزا بھی سنا دی گئی

    ویلنگٹن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے برے دن آگئے ، جرمانے کی سزا بھی سنا دی گئی ،اطلاعات کےمطابق نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سلو اوور ریٹ پر بھارتی ٹیم کو جرمانہ کر دیا گیا۔

     

    پنجاب میں‌ پولیس وردی پہننے پرپابندی عائد کردی گئی

    نیوزی لینڈ کرکٹ حکام کےمطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے سیریز کے چوتھے میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت میں دو اوورز کم کیے، الاؤنس کے باوجود بھارتی ٹیم 20 اوورز مکمل نہ کر سکی جس پر اسے جرمانہ کیا گیا۔

    ادھر ذرائع کےمطابق میچ ریفری کرس بروڈ نے ویرات کوہلی کی ٹیم پر میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا،آئی سی سی ضابطہ کار کے تحت مقررہ وقت میں اوور مکمل نہ کرنے پر بولنگ سائیڈ کے کھلاڑیوں کو جرمانہ کیا جاتا ہے۔

    بنگلادیش کےخلاف ٹیسٹ سیریزکےلئےقومی ٹیم کااعلان،اظہرعلی پھرکپتان بن گئے

    کوڈ آف کنڈٹ کے تحت بولنگ ٹیم کے کپتان سمیت ہر کھلاڑی کو مقررہ وقت میں ایک اوور کم کرنے پر میچ فیس کی 20 فیصد کٹوتی کی جاتی ہے جب کہ بھارتی ٹیم نے میچ میں دو اوورز کم کیے جس پر 40 فیصد جرمانہ کیا گیا۔بھارتی کپتان نے میچ ریفری کی جانب سے کیا گیا 40 فیصد میچ فیس کے جرمنے کو قبول کیا ہے۔

    گوگل، فیس بُک اورٹوئٹرکوروناوائرس پرغلط اطلاعات کی روک تھام کےلئےسرگرم،خاص الرٹ

    واضح رہے کہ سیریز میں مسلسل دوسرا میچ ٹائی ہوا تھا اور بھارت نے ایک بار پھر سپر اوور میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی واضح برتری حاصل کر رکھی ہے۔

  • بنگلادیش کےخلاف ٹیسٹ سیریزکےلئےقومی ٹیم کااعلان،اظہرعلی پھرکپتان بن گئے

    بنگلادیش کےخلاف ٹیسٹ سیریزکےلئےقومی ٹیم کااعلان،اظہرعلی پھرکپتان بن گئے

    پاکستان نےبنگلا دیش کےخلاف ٹیسٹ سیریزکےلیے 16 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا۔اطلاعات کےمطابق بنگلادیش کےخلاف ٹیسٹ سیریزکےلئےقومی ٹیم کااعلان کردیا گیا ہے اوراس مرتبہ اظہرعلی پھرکپتان بن گئے

    لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، بلال آصف، فہیم اشرف ، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان ، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

    چیف سلیکٹر قومی ٹیم نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کیا جاتا ہے اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے کنڈیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ واضح رہےکہ پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7فروری سے11 فروری تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔

  • پی ایس ایل فایئو کے ترانے پر تنقید کرنے والوں کو عاصم اظہر کا جواب

    پی ایس ایل فایئو کے ترانے پر تنقید کرنے والوں کو عاصم اظہر کا جواب

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کا آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ کچھ روز قبل سامنے آیا جس میں پاکستان کے چار نامور گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون راشد اور عاصم اظہر نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ ‘تیار ہیں’ کی ہدایت کاری معروف موسیقار ذوالفقار جبار خان (زلفی) اور لال کبوتر فلم بنانے والے ہدایت کار کمال خان نے کی آفیشل ترانے کی موسیقی میں تنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت 22 سازوں کا استعمال کیا گیا

    پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے پر تنقید کرنے والوں کو علی ظفر کا جواب


    ترانے کی ریلیز کے فوری بعد سے اسے شائقین نے ناپسند قرار دیتے ہوئے منفی ریویوز دیئے جبکہ مداحوں نے گلوکار علی ظفر کو یاد کرنا شروع کردیا

    لیکن اب معروف گلوکار عاصم اظہر نے پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کے آفیشل ترانے تیار ہیں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے عاصم اظہر ان ہی تنقید کرنے والوں کو جواب دینے کے لیے میدان میں آگئے اور ایک طویل نوٹ لکھا

    انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تمام پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک طویل ٹوئٹ کیا، اُنہوں نے لکھا کہ ’کرکٹ کا مداح ہونے کی حیثیت سے میں سمجھ سکتا ہوں کہ آپ سب کے لیے کرکٹ اور پی ایس ایل کی کیا اہمیت ہے اور مجھے افسوس ہے کہ میں شائقین کرکٹ کی توقعات پر مکمل طور پر پورا نہیں اتر سکا

    عاصم اظہر نے لکھا کہ میں جانتا ہوں کہ آپ لوگ بے صبری سے پی ایس ایل فائیو کا انتظار کر رہے تھے لیکن سب ہی گلوکاروں نے آپ کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے اور ہم نے اس بار کچھ مختلف کرنےکی کوشش کی ہے

    عاصم اظہر نے لکھا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ جو پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ اُن تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہوں جن کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا لیکن یقین کریں کرکٹ کا ہونے کی حیثیت سے میں نے بہت اچھے سے کیا

    گلوکار نے لکھا کہ لیکن میں جانتا ہوں کہ تمام پاکستانی بے صبری سے پی ایس ایل فائیو کا انتظار کر رہے تھے لیکن سب ہی گلوکاروں نے آپ کی توقعات پر پورا اُترنے کی کوشش کی ہے اور ہم نے اِس بار کچھ مختلف کرنےکی کوشش کی ہے

    گلوکار نے لکھا کہ اُن تمام لوگوں کا شکریہ جو پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے سے لطف اندوز ہورہے ہیں جبکہ ان تمام لوگوں سے معذرت خواہ ہوں جن کو یہ ترانہ پسند نہیں آیا انہوں نے لکھا میں پاکستانیوں کو دو باتیں کہوں گا کہ پی ایس ایل کے تمام ترانے جو اب تک گائے جا چکے ہیں ان کا آپس میں کوئی مقابلہ نہیں ہے آپ کو پسند یا ناپسند کرنے کا پورا حق ہے لیکن یہاں اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہےکہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے اور وہ مقصد ہے کرکٹ پی ایس ایل اور سب سے اہم پاکستان کی بہتری ہے مہربانی کرکے تنقید کرنے سے پرہیز کریں، کسی پر تبصرے کرنا اور ذاتی ریمارکس دینا اور کہنا کہ کوئی اس کو سننے کے بعد مرگیا یا کچھ اس طرح کی باتیں کرنااچھا فعل نہیں ہے اور نہ ہی میمز کے ساتھ کیونکہ میمز صرف فن ہے

    پی ایس ایل فائیو کے نئے ترانے پر توجہ کا مرکز بننے پرمداحوں کو علی ظفر کا پیغام


    واضح رہے پی ایس ایل فائیو ریلیز ہوتے ہیں صارفین نے ترانہ گانے والے گلوکاروں کو سخت تنقید کی اور مختلف میمز کے ساتھ طنزو مزاح کا نشانہ بنایا

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے تین ترانوں کی گلوکاری علی ظفر نے کی تھی پہلا ترانہ ‘اب کھیل کے دکھا’ 2016 میں سامنے آیا دوسرا ترانہ ‘اب کھیل جمے گا’ 2017 اور تیسرا ‘دل سے جان لگا دے’ 2018 میں ریلیز ہوا ان میں سے دوسرا اور تیسرا گانا بےحد مقبول ہوا تھا
    جبکہ پی اایس ایل فور کا ترانہ یہ کھیل دیوانوں کا فواد خان نے گایا تھا وہ بھی چائقین کو زیادہ متاثر نہیں کر سکا تھا

  • مصباح الحق نے کیا راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ،کون بنا کپتان؟

    مصباح الحق نے کیا راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ،کون بنا کپتان؟

    مصباح الحق نے کیا راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان ،کون بنا کپتان؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    اس موقع پر آف اسپنر بلال آصف کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ بلال آصف نے قائداعظم ٹرافی کے 9 میچوں میں 43 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ سلیکشن کمیٹی نے آلراؤنڈر فہیم اشرف کو بھی اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فہیم اشرف نے قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں ناردرن کے خلاف 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

    سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل دو کرکٹرز کاشف بھٹی اور عثمان شنواری کو بنگلہ دیش کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شامل نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی طویل طرز کی کرکٹ میں مستقبل کی حکمت عملی کا حصہ رہیں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے دونوں کھلاڑیوں کو ٹریننگ اور پریکٹس جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

    کاشف بھٹی سری لنکا کےخلاف سیریز میں کوئی میچ نہیں کھیل سکے جبکہ عثمان شنواری نے راولپنڈی ٹیسٹ میں 54 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کی تھی۔

    اسکواڈ:

    اظہر علی، سنٹرل پنجاب (کپتان)، عابد علی (سندھ)، اسد شفیق (سندھ)، بابراعظم (سنٹرل پنجاب)، بلال آصف (سنٹرل پنجاب)، فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حارث سہیل (بلوچستان)، امام الحق (بلوچستان)، عمران خان سینئر (خیبرپختونخوا)، محمد عباس (سدرن پنجاب)، محمد رضوان (خیبرپختونخوا)، نسیم شاہ (سنٹرل پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)، شان مسعود (سدرن پنجاب) اور یاسر شاہ (بلوچستان)۔

    مصباح الحق، ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم:

    قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہاکہ سلیکشن کمیٹی نےبنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے موزوں ترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یقیناََ اسکواڈ سے ڈراپ ہونے پر دونوں کھلاڑیوں مایوس ہوں گے مگر یقین دلاتے ہیں کہ کاشف بھٹی اور عثمان شنواری، طویل طرز کی کرکٹ میں ہماری مستقبل کے حوالے سے حکمت عملی کا مکمل حصہ ہیں۔

    انہوں نےمزید کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے ٹاپ اور مڈل آرڈر میں بائیں ہاتھ کے بلے بازوں کی کثیر تعداد ہونے کے باعث کاشف بھٹی کی جگہ دائیں ہاتھ کے آف اسپنر بلال آصف کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فہیم اشرف کو آلراؤنڈ صلاحیت کی بنیادپر عثمان شنواری پر ترجیح دی گئی ہے۔

    مصباح الحق نے کہاکہ کراچی میں فتح کے بعد وہ اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کے حق میں نہیں تھے مگر وکٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی تیاری مکمل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مصباح الحق کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی سے پاکستان نے 2019 کا فاتحانہ اختتام کیا جبکہ 2020 کی پہلی سیریز میں بھی پاکستان نے بنگلہ دیش کو ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست دی، پر امید ہیں کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم، بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا آغاز بھی فتح سے ہوگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہاکہ ان کا ہدف آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں زیادہ سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش ہے پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کی دو بہترین ٹیموں میں شامل ہو۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم 3 فروری کو راولپنڈی روانہ ہوگی جہاں قومی اسکواڈ ٹریننگ کا آغاز 4 فروری کو کرے گا۔

  • پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے پر تنقید کرنے والوں کو علی ظفر کا جواب

    پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے پر تنقید کرنے والوں کو علی ظفر کا جواب

    پاکستان سپر لیگ 2020 کا آفیشل ترانہ ‘تیار ہیں’ کچھ روز قبل ریلیز ہوا تھا جو مداحوں کو متاثر کرنے میں بری طرح ناکام رہا اس گانے میں پاکستان کے چار نامور گلوکاروں علی عظمت، عاصم اظہر، ہاروں راشد اور عارف لوہار نے پرفارم کیا

    باغی ٹی وی ی رپورٹ کے مطابق ترانے کی ریلیز کے فوری بعد سے اسے شائقین نے ناپسند قرار دیتے ہوئے منفی ریویوز دیئے جبکہ مداحوں نے گلوکار علی ظفر کو یاد کرنا شروع کردیا جنہوں نے پی ایس ایل کے ابتدائی تین سیزنز کے ترانے گائے تھے جو کافی مقبول ہوئے اور مداحوں کو بہت زیادہ متاثر کرنے میں کامیاب رہے جبکہ سیزن 4 کا ترانہ ‘یہ کھیل دیوانوں کا’ فواد خان نے گایا تھا اور وہ بھی مداحوں کو بہت زیادہ پسند نہیں آیا

    اب پی ایس یل فائیو کا آفیشل ترانہ بھی مداحوں کو متاثر نہیں کر پایا ہر کوئی اس پر تنقید کرتا نظر آ رہا ہے اِیسے میں معروف گلوکار علی ظفر پی ایس ایل فائیو کے ترانے کی حمایت میں سامنے آگئے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں علی ظفر نے لکھا کہ میں مداحوں کے پیار اور سپورٹ کے لیے بےحد شکر گزار ہوں جس طرح آپ لوگ مجھے پیار دے رہے ہیں اِسی طرح دیگر فنکاروں کے کام اور کوششوں کو بھی سراہیں ہم سب ایک خاندان ہی ہم سب ایک خاندان کی طرح ہیں پی ایس ایل کا تعلق پاکستان سے ہے اور ہمارے میوزک کا تعلق بھی پاکستان سے ہے

  • پاکستان افغانستان کو شکست دیکرانڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان افغانستان کو شکست دیکرانڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    بینونی:پاکستان افغانستان کو شکست دیکرانڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ،اطلاعات کےمطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے کوارٹر فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

    ذرائع کےئمطابق بینونی میں ہونے والے کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے افغان ٹیم کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان نے 190 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر 42 ویں اوور میں حاصل کیا۔پاکستان نے یہ ہدف آسانی سے حاصل کرلیا

    محمد ہریرہ نے 64، حارث نے 29، حیدر علی نے 28 اور محمد قاسم نے 25 اسکور کیے، محمد ہریرہ کو میچ آف دی میچ قرار دیا گیا۔ قبل ازیں افغانستان کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 189 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ اب سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔

    کھلاڑیوں نے 2 روز آرام کے بعد مسلسل 3 دن تک بھرپورٹریننگ کی، اس دوران عبدالواحد بنگلزئی ٹریننگ کرتے ہوئے ایڑھی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے، 2 روز ریسٹ کے بعد گذشتہ روز انھوں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، البتہ میچ میں ان کی شرکت کا فیصلہ جمعے کی صبح ہی کیا جائیگا۔میچ کی فاتح ٹیم سیمی فائنل میں بھارت سے مقابلہ کرے گی۔

    قبل ازیں کپتان روحیل نذیر نے کہا تھا کہ ہم زمبابوے کے خلاف گروپ میچ میں بہتر کارکردگی پیش نہ کرنے کا ازالہ کرنا چاہتے ہیں، بطور کپتان میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا، افغانستان کے خلاف میچ مارو یا مرجاؤ کی حکمت عملی کے تحت کھیلیں گے۔

  • پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اور اراکین کی تقرری کر دی گئی

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اور اراکین کی تقرری کر دی گئی

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اور اراکین کی تقرری کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق ٹیسٹ اسپنر اقبال قاسم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔کمیٹی کا اجلاس سہ ماہی بنیادوں پر طلب کیا جائے گا۔

    50 ٹیسٹ اور 15 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اقبال قاسم کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں وسیم اکرم (سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور موجودہ کمنٹیٹر)،عمر گل (سابق ٹیسٹ کرکٹر بطور نمائندہ ڈومیسٹک کرکٹرز)، عروج ممتاز (چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ بطور نمائندہ ویمنز کرکٹ)، علی نقوی (سابق ٹیسٹ کرکٹر بطور نمائندہ میچ آفیشلز) شامل ہیں۔

    ان پانچ اراکین کے علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان بھی کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پی سی بی کے دونوں نمائندگان بطور کو ممبرکمیٹی کا حصہ ہیں۔

    کمیٹی ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو کرکٹ سے متعلق امور پر تجاویز پیش کرے گی، جس میں قومی کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی، ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر، ہائی پرفارمنس سنٹرز اور پلیئنگ کنڈیشنزجیسےامور شامل ہیں ۔

    کمیٹی کو اختیار ہوگا کہ وہ متعلقہ فرد کی کارکردگی کا جائزہ لینےکی غرض سے انہیں اجلاس میں طلب کرسکتی ہے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ وہ تمام معزز اراکین کو کرکٹ کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ انتہائی تجربہ کاراور کرکٹ کے علم سے مالامال اراکین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا ہےکہ یہ کمیٹی کھیل کےتمام اسٹیک ہولڈرزکی نمائندگی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی مکمل طور پر آزاد ہے جو پی سی بی کو کھیل کی ساکھ میں بہتری لانے کے لیے مشورے دے گی۔

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم کا کہنا ہےکہ وہ یہ اہم ذمہ داری دینے پر پی سی بی کے مشکور ہیں، اب وہ اسے نبھانے کے لیے اپنے کرکٹ اور کارپوریٹ تجربے کی روشنی میں بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

    اقبال قاسم نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی میں شامل تمام اراکین کسی نہ کسی طرح کھیل سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان باصلاحیت اور ذہین ارکین کی مشاورت کے ساتھ ہم کھیل سے متعلق بہترین تجاویز تیار کریں گے۔

    سربراہ کرکٹ کمیٹی نے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتی ہے اور ہم سب اس کھیل میں برابر کے اسٹیک ہولڈرز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو بھی یہ لگتا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے کچھ کرسکتا ہے تو اسے ضرور آگے آنا چاہیے۔

    اقبال قاسم پاکستان کی جانب سے 50 ٹیسٹ اور 15 ایک روزہ میچوں میں بالترتیب 171 اور 12 وکٹیں حاصل کرنے والے اقبال قاسم نے246 ڈومیسٹک میچوں میں 999 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے 1971 سے 1992تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی۔ وہ اس سے قبل بھی پی سی بی میں مختلف ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے منیجراورچیف سلیکٹررہنے کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اقبال قاسم نیشنل بنک آف پاکستان میں ایگزیکٹو ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔

    وسیم اکرم:آئی سی سی ہال آف فیم کے رکن وسیم اکرم نے پاکستان کی جانب سے 104 ٹیسٹ اور 356 ایک روزہ میچوں میں مجموعی طور پر 916 وکٹیں حاصل کیں۔ 2003 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے وسیم اکرم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 6615 رنز بنائے۔ وسیم اکرم کا شمار کرکٹ کی دنیا کے چند انتہائی معتبر کمنٹیٹرز میں ہوتا ہے۔

    عمر گل:عمر گل نے 2003 اور 2016تک انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 47 ٹیسٹ، 130 ایک روزہ اور 60 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں بالترتیب 163، 179 اور 85وکٹیں حاصل کیں۔ عمر گل موجودہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بطور کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ حالیہ ڈومیسٹک سیزن میں عمر گل بلوچستان کی نمائندگی کررہےہیں۔

    عروج ممتاز نے ایک ٹیسٹ، 38ایک روزہ اور 9 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں بالترتیب 2، 36 اور6وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 2004 سے 2010 تک پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ وہ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2009 میں پاکستان کی قیادت بھی کرچکی ہیں۔

    علی نقوی نے5 ٹیسٹ اور 115 فرسٹ کلاس میچوں میں بالترتیب 242 اور 5881رنز بنائے۔ انہوں نے اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری اسکور کی تھی۔ علی نقوی اس وقت پی سی بی میچ ریفری کے ایلیٹ پینل کا حصہ ہیں۔