Baaghi TV

Category: کھیل

  • ’میرے لیے عجوہ کھجوریں لانا‘: آسٹریلوی کرکٹر کی محمد نواز سے فرمائش کے دنیا بھرمیں چرچے

    ’میرے لیے عجوہ کھجوریں لانا‘: آسٹریلوی کرکٹر کی محمد نواز سے فرمائش کے دنیا بھرمیں چرچے

    لاہور:’میرے لیے عجوہ کھجوریں لانا‘: آسٹریلوی کرکٹر کی محمد نواز سے فرمائش کے دنیا بھرمیں چرچے،اطلاعات کےمطابق آسٹریلوی کھلاڑی نے پاکستانی کرکٹرکوجب وہ سفرحجازپرپہنچے تویہ فرمائش کردی کہ وہ سرزمین مقدس سے ان کے لیے عجوہ کھجوریں ضرورلے کرآئیں‌

    ذرائع کےمطابق پاکستانی نوجوان کرکٹر نے اپنے ساتھیوں اور مداحوں کو عمرہ ادائیگی کی اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے دی اور انہوں نے رب کے حضور شکر بھی ادا کیا۔

     

    قومی کرکٹر کو اُن کے مداحوں، ساتھی کرکٹرز اور امپائر علیم ڈار نے مبارک باد پیش کی اور دعاؤں میں خصوصی طور پر یاد رکھنے کی بھی درخواست کی،پاکستانی امپائر علیم ڈار نے مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔شاداب خان نے بھی محمد نواز کو مبارک باد پیش کی۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے پاکستانی نژاد بلے باز فواد احمد نے پشتو زبان میں انوکھے انداز سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’عجوہ کھجوریں لے آنا، انشاء اللہ آپ سے جلدی ملاقات ہوگی‘۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل 2017 میں عمدہ کارکردگی دکھا کر قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے محمد نواز نے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کا گزشتہ سال کیا۔

    سنہ 2018 میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے بعد 23 سالہ آل راؤنڈر وطن واپس نہیں آئے تھے بلکہ وہ جنوبی افریقا روانہ ہوگئے تھے اور انہوں نے وہاں پر اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔بعد ازاں محمد نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اعلان کیا کہ انہوں نے سعودی نژاد جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبہ سے شادی کرلی۔

  • پاکستانیوں کی جانب سے ملی محبت کو یوراج سنگھ اب تک  یاد  رکھے ہوئے

    پاکستانیوں کی جانب سے ملی محبت کو یوراج سنگھ اب تک یاد رکھے ہوئے

    پاکستانیوں کی جانب سے ملی محبت کو یوراج سنگھ اب تک بھی یاد رکھتے ہیں.

    باغی ٹی وی :پاکستانیوں کی محبت اور فراخ دلی کو بھارتی کرکٹر تسلیم کیے بنا نہ رہ پائے. بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور 2011 عالمی کپ کے ہیرو یوراج سنگھ نے بیماری کے دنوں میں پاکستان کے لوگوں کی جانب سے ملنے والی بھرپور محبت اور حمایت کرنے پرشکریہ ادا کیا ہے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں کینسر کے علاج کے لئے باہر گیا تو اس وقت میں جب بھی میں کوئی پیغام ٹوئٹر پر ڈالتا تو پاکستانیوں کی جانب سے بہت پیار بھرے پیغامات اوردعائیں ملتی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ میری زندگی کے انتہائی مشکل دن تھے، اس وقت پاکستان کے لوگوں نے بہت دعائیں دی جن کے لئے میں ان کا شکر گزار ہوں ۔واضح رہے کہ پاکستانیوں کی یہ خوبی دنیا بھر میں سراہی جاتی ہے کہ ویہ مخالف ٹیم کے ہیروز کوبھی عزت دیتے ہیں.

  • راولپنڈی ٹیسٹ سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

    راولپنڈی ٹیسٹ سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

    راولپنڈی ٹیسٹ سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 7سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

    جمعہ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں رچی رچرڈسن میچ ریفری جبکہ نائجل لونگ اور کرس گیفنی آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں، ماریز ایریزمیس ٹی وی امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔

    رچی رچرڈسن دوسری مرتبہ پاکستان آرہے ہیں۔ وہ اس سے قبل ستمبر2017 میں آئی سی سی ورلڈالیون ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کے دوران بھی میچ ریفری کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

    سابق ویسٹ انڈین کرکٹر رچی رچرڈسن بطور کرکٹر 1985 سے 1996 کے دوران پاکستان میں 21 ایک روزہ اور 6ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں۔

    کرس گیفنی اور ماریز ایریزمس پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہےہیں تاہم نائجل لونگ ا س سے قبل بھی پاکستان میں 6 ایک روزہ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ نائجل لونگ کا راولپنڈی میں امپائرنگ کا یہ پہلاتجربہ ہوگا وہ اس سے قبل پاکستان کے تین مختلف شہروں کراچی (3)، لاہور(2)اور ملتان (1) میں امپائرنگ کرچکے ہیں۔ نائجل لونگ نے آخری مرتبہ پاکستان میں 2009 میں سری لنکا سیریز میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں تھیں۔

    میچ آفیشلز:

    7تا11فروری، پہلا ٹیسٹ میچ: نائجل لونگ اور کرس گیفنی (آن فیلڈ امپائرز)، ماریز ایریز مس (تھرڈ امپائر)، شوزب رضا (فورتھ امپائر) اور رچی رچرڈسن (میچ ریفری)۔

  • آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن بھارت  نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

    آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

    آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ: دفاعی چیمپئن بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی

    باغی ٹی وی : آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ منگل کے روز پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    جے پی مارکس اوول میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف 35.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ جیسوال 105 اور سیکسینا 59 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پوچیف اسٹروم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو مؤثر ثابت نہ ہوسکا۔ قومی انڈر 19 ٹیم کی جانب سے کپتان حیدر علی اور روحیل نذیر کے علاوہ کوئی کھلاڑی بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکا۔ دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ روحیل نذیر 62 اور حیدر علی 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 43.1اوورز میں 172 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے مِشرا نے 3 جبکہ تیاگی اور بشنوی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    مطلوبہ ہدف کےتعاقب میں بھارتی انڈر 19 ٹیم کے اوپنرزنے اننگز کا آغاز مثبت انداز میں کیا۔ دفاعی چیمپئن کے اوپنرز جیسوال اور سیکسینا نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے ایونٹ کی سب سے بہترین شراکت قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں نے212 گیندوں پر 173رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے ٹیم کوفتح دلادی۔ جیسوال نے 113 گیندوں پر 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی بدولت 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔سیکسینانے 99 گیندوں پر6چوکوں کی مدد سے 59رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    میچ میں سنچری اسکور کرنےپر بھارت کے اوپنر جیسوال کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے لیے میچ 8فروری کو بینونی میں کھیلے گی۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس ختم ، اہم مشاورت،کرکٹ کی دنیا سے متعلق اہم فیصلے

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس ختم ، اہم مشاورت،کرکٹ کی دنیا سے متعلق اہم فیصلے

    پشاور:بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس ختم ، اہم مشاورت،اہم فیصلے ہوئے ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کا 57واں اجلاس آج 4 فروری بروز منگل کو پشاور میں منعقد ہوا۔پشاور میں ہونے والےبورڈ آف گورنرز کے اس اہم اجلاس میں جو اہم مشاورت اوراہم فیصلے ہوئے اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے ،

    باغی ٹی وی کےمطابق بورڈ آف گورنرز کے اس اجلاس میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو پاکستان میں 2 ٹیسٹ، 1 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے لیے آمادہ کرنے پر بی او جی نے پی سی بی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کو سراہا۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اس سیریز کے تناظر میں بی او جی اراکین کو آگاہ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا رائٹس پارٹنر کے ساتھ تنازعہ کو افہام و تفہیم سے حل کرتے ہوئے سیریز سے (میڈیا رپورٹس کے برخلاف) 3.75ملین امریکی ڈالر کی آمدن کی ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نے اجلاس میں واضح کیا کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کی تصدیق محض ایک ہفتے قبل ہونے کے باوجود انہوں نے میڈیا رائٹس پارٹنر کو حالیہ سیریز کی کوریج پر رضامند کیا تاہم محدود وقت کے باعث کمرشل ٹائم کی فروخت میں مناسب وقت نہ ملنےسے متعلق میڈیا رائٹس پارٹنر کے مؤقف پر رضامندی ظاہر کی لہٰذارائٹس فی3.75ملین امریکی ڈالر مقرر ہوئی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہےکہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کو ممکن بنانے سے متعلق بورڈ کی کاوش پر بی او جی کی تعریف کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک مشکل صورتحال سے منافع بخش حالات میسر کرنا اس انتظامیہ کی کامیابی ہے۔احسان مانی نے کہا کہ اگر پی سی بی میڈیا رائٹس پارٹنر سے متعلق تنازعہ حل کرنے میں کامیاب نہ ہوتا تو یقیناََ یہ سیریز بھی منعقد نہ ہوتی اور ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی بھی مشکل کا شکار ہوجاتی۔

    اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نےستمبر 2019(عہدے کا چارج سنبھالا) سے اب تک قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے اراکین کو کھلاڑیوں کی فٹنس، ڈومیسٹک کرکٹ، ایونٹس کے شیڈول، ٹیم کی تیاری، کھلاڑیوں کے انتخاب کا طریقہ کاراور مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا۔

    بی او جی اراکین نےمصباح الحق کی محنت کو سراہا۔ اس حوالے سے اراکین نے زوردیا کہ کھیل اور ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے سے متعلق حکمت عملی پر عمل پیرا رہا جائے۔

    اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز نے مصباح الحق کی حمایت کرتےہوئے امید ظاہر کی ہےکہ مثبت اور جارحانہ حکمت عملی کے تحت قومی کرکٹ ٹیم موجودہ منیجنٹ کی زیرنگرانی مستقبل میں بہترین نتائج حاصل کرے گی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ بی او جی اراکین کے ساتھ طویل تبادلہ خیال ایک مثبت اور معاون بیٹھک تھی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام متعلقہ سوالات پوچھے گئے اور یہاں مستقبل کے حوالے سے چند مثبت تجاویز بھی سامنے آئیں۔

    مصباح الحق نے کہاکہ وہ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں تاہم وہ سمجھتےہیں کہ ابھی مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 5 ماہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی فٹنس میں واضح بہتری آئی ہے جس سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ اور کارکردگی بہتر ہورہی ہے۔

    ذرائع کےمطابق بورڈ آف گورنرز کےاس اہم اجلاس میں اراکین کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ لیگ کے میچز 20 فروری سے 22 مارچ تک کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

    بی او جی کو آگاہ کیا گیا کہ آئندہ ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 6 دسمبر کو ہوئی جبکہ ایونٹ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 20 جنوری کو شروع ہوئی۔ لیگ کا آفیشل ترانہ 28 جنوری اور پراڈکشن پارٹنر کی تفصیلات 30 جنوری کو جاری کی گئیں۔

    باغی ٹی وی ذرائع کےمطابق اس اجلاس میں‌ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے کامیاب انعقاد کے لیے پی سی بی میں سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سخت شیڈول کے باوجود پی سی بی کا عملہ لیگ کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کررہا ہے۔ وسیم خان نے کہاکہ بنگلہ دیش اور مارلی بون کرکٹ کلب کے پاکستان میں میچز کے باعث آئندہ چند ماہ شائقین کرکٹ کوکثیر کرکٹ دیکھنے کو ملےگی۔

    بی اوجی نے بیرسٹر سلمان نصیر کی بطورچیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالے سے بی او جی نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی تجویز کی منظوری دی ۔ احسان مانی نے بی او جی کے دو اراکین، اسد علی خان اور شاہ ریز عبداللہ خان ، کے ہمراہ ایک ریکروٹنمنٹ عمل کے بعدبی او جی کو یہ نام تجویز کیا تھا۔بیرسٹر سلمان نصیر 22 نومبر 2019 سے اسی عہدےپر عبوری ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

    سلمان نصیر نے ستمبر 2011 میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو جوائن کیا تھا۔ وہ سٹی لا اسکول اور لنکنز ان لندن سے بار ایٹ لاءہیں۔ پی سی بی میں ملازمت کے دوران سلمان نصیر پاکستان کرکٹ بورڈ، کھلاڑیوں اور ملازمین کے لیے کوڈ، قوانین اور پالیسیاں بناچکےہیں۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ جب غیرملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کررہی ہیں ایسے موقع پریہ عہدہ سنبھالنے ان کے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ عہدہ سنبھال کر مثبت انداز میں کام کریں گے تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہترین ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہاکہ وہ سی او او کے عہدے پر تعیناتی پر بیرسٹر سلمان نصیر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلمان نصیر پی سی بی میں کام کرنے والے نوجوانوں میں سب سے متحرک ہیں جنہوں نے عبوری دور میں بھی اس عہدے پربہترین انداز میں ذمہ داریاں نبھائیں۔

    بی او جی نے کرکٹ ایسوسی ایشنز اور پی سی بی کے آئین 2019 میں چند تبدیلیاں کرکے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے لیے ماڈل آئین کی منظوری دے دی ہے۔ ماڈل آئین کچھ دیر تک پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کردیا جائے گا۔ ماڈل آئین کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں:

    • آرٹیکل 5 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اراکین سے متعلق ہے
    • آرٹیکل 6.1 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی جنرل باڈی سے متعلق ہے، جو باڈی کے صدر، نائب صدراور سیکرٹری سمیت تمام فل ممبر کلبوں کے صدور پر مشتمل ہوگی
    • آرٹیکل 9.1 سات رکنی انتظامی کمیٹی سے متعلق ہے، جو جنرل باڈی کے تین اراکین، پی سی بی نامینیشن کمیٹی کی جانب سے مقرر کردہ 2 آزاد اراکین، سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے پرنسپل اسپانسر کا ایک نمائندہ اورمنتخب شدہ صدر پر مشتمل ہوگی۔انتظامی کمیٹی میں شامل تمام اراکین کے عہدے معیاد 3 سال مقرر کی گئی ہے
    • جنرل باڈی اور انتظامی کمیٹی میں کوالیفائی کرنے کا طریقہ کار آرٹیکل 12 میں بتایا گیاہے
    • انتظامی کمیٹی کو آرٹیکل 10 کے تحت اختیارات سے نوازا گیا ہے
    • آرٹیکل 21 کرکٹ ٹورنامنٹس سے متعلق ہے جو ٹورنامنٹس میں شرکت نہ کرنے والے کلبوں پر پابندیاں عائد کرتا ہے

    آرٹیکل 24 کے تحت پرنسپل اسپانسر کی تعیناتی ایک شفاف بڈنگ عمل کے تحت ہوگی جس کے عہدے کی معیاد ایک سال مقرر کی گئی ہے۔

    ماڈل آئین کی منظوری کے بعد اب سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو چلانے کے لیے پی سی بی کی جانب سے عبوری کمیٹیوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بی او جی نے پی سی بی کی فنانشل اسٹیٹمنٹ برائے 19-2018 منظور کرلی ہے، جس کے مطابق6 ارب روپےآمدن ہوئی۔ اس آمدن میں اہم حصہ آسٹریلیااورنیوزی لینڈسیریز کے علاوہ آئی سی سی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل سے حاصل ہونے والے روینیونمایاں ہیں۔آمدن میں اضافہ کے باوجود پی سی بی نے اخراجات میں واضح کمی ہے۔ اس حوالے سے پی سی بی نے کرکٹ سے جڑی سرگرمیوں پر زیادہ خرچ کیا ہے مگر انتظامی امور پر اخراجات کم کیے۔فنانشل اسٹیٹمنٹ کی کاپی کچھ دیر بعد پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق بی او جی نے رواں سال اے سی سی ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کا اختیار چیئرمین پی سی بی کو دے دیا ہے۔اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی پی سی بی کے مفادات کو پیش نظر رکھتے ہوئے جلد ایک تجویز ایشین کرکٹ کونسل کےاجلاس میں پیش کریں گے۔

    بی او جی نے اجلاس میں غیرملکی لیگز کے لیےنئی نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ(این او سی) پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔ نئی پالیسی کے تحت سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرزایچ بی ایل پی ایس ایل کے علاوہ زیادہ سے زیادہ تین(3) غیر ملکی لیگز کے لیےپی سی بی سے این او سی کے حصول کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔ کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرتے وقت کھلاڑی کا ورک لوڈ اور فٹنس کو پیش نظر رکھا جائے گا۔ کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے کی گئی این اوسی کی درخواست کی حتمی منظوری پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسردیں گے، جس کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

    بی او جی کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کےنمائندگان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔بی او جی کو بتایا گیا کہ پی سی بی مارچ میں آئی سی سی کو ایونٹس کی میزبانی سے متعلق اپنی دلچسپی کےبارے میں آگاہ کرے گا۔

    بی او جی نے ایم سی سی کے دورہ پاکستان کے لیے 1.4ملین روپے کامختص بجٹ منظور کرلیا ہے۔ ایم سی سی کرکٹ ٹیم آئندہ ہفتے لاہور میں چار میچز کھیلے گی۔ 48 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ایم سی سی کی ٹیم 13 سے 19 فروری تک پاکستان شاہینز، لاہور قلندرز، ناردرن اور ملتان سلطانز کے خلاف میچز کھیلے گی۔

    بی او جی نے پی سی بی اسٹریٹیجک پلان برائے 2020تا 2024 کی منظوری بھی دے دی ہے۔ پلان کے حوالے سے تفصیلا ت جلد میڈیا کو جاری کردی جائیں گی۔

    اجلاس میں شریک ہونے والے اراکین کی تفصیل کچھ اس طرح ہے

    • احسان مانی، چیئرمین پی سی بی
    • اسد علی خان، رکن
    • لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین، رکن
    • عمران فاروقی، رکن
    • کبیر احمد خان، رکن
    • محمد ایاز بٹ، رکن
    • شاہ ریز عبداللہ خان، رکن
    • شاہ دوست، رکن
    • محمد علی شہزادہ، غیرفعال رکن
    • وسیم خان، چیف ایگزیکٹو پی سی بی

  • پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی پی سی بی کو دھچکہ

    پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی پی سی بی کو دھچکہ

    پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی پی سی بی کو دھچکہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کو زبردست دھچکا ، یواے ای میں تشہیری مہم کیلئے پی سی بی کی مقرر کردہ ایڈورٹائزنگ کمپنیBlitz دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے لگی۔ بیرون ملک ہائرکردہ کمپنی کو واجبات دینے کی بجائے دھمکی آمیز رویہ اور بلیک میلنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ متاثرہ کمپنی نے واجبات کی ادائیگی نہ کئے جانے پر عدالت سے رجوع کر لیا۔فخرالدین جی ابراہیم کے صاحبزادے کیس لڑیں گے۔ملک کی بدنامی کا باعث بننے والی کمپنی Blitzکے متنازعہ ہونے کے سبب پی سی بی کی طرف سے معاہدہ بھی ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق: پی ایس ایل کی تشہیر اور اڈورٹائزنگ کے لیے پی سی بی کی مقرر کردہ کمپنی Blitz اڈورٹائزنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے بیرون ملک کی ہائر کردہ کمپنی کو واجبات دینے کی بجائے دھمکیوں‌اور بلیک میلنگ کا سلسلہ شروع کردیا، کراچی سے تعلق رکھنے والی میڈیا کمپنی بلٹز کو پی سی بی نے 2019ء میں پی ایس ایل کے لیے ہائیر کیا جس نے بپرون ملک ایونٹ کی تشہیر کےلیے TMV advertising DMCC سے معاہدہ کیا کہ متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کی تشہیر بل بورڈز اور ٹیکسی اشتہارات کے ذریعے کرے گی.ٹی ایم وی نے اپنے معاہدے کے تحت تشہیر کا یہ کام کیا .ٹی ایم وی کا دعوٰی ہے کہ. بلیٹز نے ٹی ایم وی سے کام تو لے لیا مگر واجبات نہیں دیے. جبکہ بلیٹز کا موقف ہے کہ ٹی ایم وی تشہیر کے لیے مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے.. واجبات کے حصول کے لیے جب سوشل میڈیا پر اپنے حق کو حاصل کرنے کے لیے کیمپین چلائی تو اس پر بلیٹز کی جانب سے KAMN سوشل میڈیا گروپ کے ساتھ دھمکی آمیز لہجہ اپنایا گیا اور اپنی پوسٹیں ہٹانے کا کہا گیا.ہتک عزت ڈی فیمیشن کے جرم کی دھمکی دی گئی،


    ٹی ایم وی نے بلیٹز کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج کر رکھا ہے . اس کے لیے ممتاز قانون دان فخرالدین جے ابراہیم کے ساحبزادے زاہد ابراہیم کو کر رکھا ہے ، عدلت کی طرف سے نوٹس بھیج دیا گیا ہے اور 18 فروری کو سماعت ہے .

    اس سلسے میں باغی نے بلیٹز سے رابطہ کیا تو کمپنی کے میڈیا کوارڈینیٹر آصف نے کہا کہ یہ مقدمہ ابھی عدالت میں ہے. ہم عدالت کے فیصلے سے پہلے اس پر تبصرہ نہیں کریں گے.جبکہ پی سی بی کے ترجمان رضا کیچلو سے اس بارے بات کی توا نہوں نے کہا کہ میں میٹنگ میں ہوں فارغ ہو کر رابطہ کرتا ہوں.لیکن تا دم تحریر ان کی طرف سے رابطہ نہیں ہوا.
    دہشت گردی اور بد امنی کے بعداب جب کہ پاکستان میں پی ایس ایل کی صورت میں ایک سوفت امیج پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دنیا میں یہ پیغام دیا جارہا ہے کہ پاکستان کھیل اور بیرونی سرمایہ کاری کےلیے موزوں ہے اور یہاں کسی قسم کا کوئی سلامتی کا اور دیگر مسئلہ نہیں ہے . بلیٹز کی طرف سے جب بیرون ملک کی کمپنیوں کے ساتھ ایسا سلوک کی جائے اور ان کے وجبات دیے نہ جائیں‌تب ہم کیسے امید کرسکتے ہیں کہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان کا رخ‌کریں گے ، ملک میں معاشی اور دیگر صحت مند ایکٹی ویٹی کیسے پروان چڑھ سکے گی ، ملک کے متعلقہ تمام سٹیک ہولڈرز کو بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ایسے حالات پیدکرنا چاہیں جس سے ان کے لیے آسانی ہواور انہیں اپنا حق حاصل کرنے میں کوئی تنگی نہ ہو.

  • پنڈی ٹیسٹ سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا کب ہو آغاز؟ شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم

    پنڈی ٹیسٹ سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا کب ہو آغاز؟ شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم

    پنڈی ٹیسٹ سیریز، ٹکٹوں کی فروخت کا کب ہو آغاز؟ شائقین کی انتظار کی گھڑیاں ختم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت 4 جنوری بروز منگل سے شروع ہوگی۔

    شائقین کرکٹ 7 سے 11 فروری تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹیں ٹی سی ایس کے ایکسپریس سنٹر سے خرید سکتے ہیں۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے ایکسپریس سنٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت منگل کی دوپہر 2 بجے سے شروع ہوگی۔

    5 فروری کو عام تعطیل کے باوجود پلاٹ نمبر 394/اے، پوٹھوہار روڈ نزد پولیس اسٹیشن، سیکٹر آئی نائن میں واقع ٹی سی ایس ایکپریس سنٹر میں ٹکٹوں کی فروخت جاری رہے گی۔

    شائقین کرکٹ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹ خریدتے وقت قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کی سہولت اور دلچسپی کے پیش نظر ٹکٹوں کے نرخ کم رکھے ہیں۔

    سات تا گیارہ فروری تک راولپنڈی میں شیڈول ٹیسٹ میچ کے لیے اظہر محمود، عمران خان، جاوید اختر اور جاوید میانداد انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس میچ کے لیے میران بخش، شعیب اختر، سہیل تنویر اور یاسر عرفات انکلوژرز کے ٹکٹ 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

    سیریز میں شامل واحد ایک روزہ اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹکٹوں کی مکمل تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

    شیڈول:

    7 تا 11 فروری: پہلا ٹیسٹ میچ بمقام راولپنڈی
    3 اپریل بروز جمعہ: واحد ایک روزہ میچ بمقام کراچی
    5 تا 9 اپریل: دوسرا ٹیسٹ میچ بمقام کراچی

  • شاہین شاہ آفریدی  نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے کو یادگار لمحہ قرار دے دیا

    شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے کو یادگار لمحہ قرار دے دیا

    شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے کو یادگار لمحہ قرار دے دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ 7 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ یہ وہی مقام ہے جہاں 19 سالہ ٹیسٹ فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا کے ڈیموتھ کارونارتھنے کوپویلین کی راہ دکھائی تھی۔ شاہین شاہ آفریدی کی یہ وکٹ ہمیشہ منفرد رہے گی کیونکہ 10 سال بعد پاکستان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران کسی بھی باؤلر کی جانب سے حاصل کی گئی یہ پہلی وکٹ تھی۔

    سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تقریباً 2 ماہ بعد اب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرنا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی یہاں بھی فائنل الیون کا حصہ بننے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور وہ ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ پر تیز رفتار گیندوں سے حریف کھلاڑیوں پر دھاک بٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

    شاہین شاہ آفریدی:

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ 2 ماہ قبل راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کا شور اس قدر زیادہ تھا کہ ہمیں ٹی ٹونٹی میچ کا گمان ہونے لگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ سے دور کرکٹ کھیلنے کے باعث انہیں اس جوش و جذبے کی اہمیت کا خوب اندازہ ہے۔

    اس موقع پر سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیسٹ کیرئیر میں یہ کارنامہ پہلی بار سرانجام دینے پر انہیں خوشی ہے تاہم سونے پہ سہاگہ یہ کہ ان کی یہ پرفارمنس ہوم گراؤنڈ پر ہوئی۔

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جب سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں تو فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بوجھل دل کے ساتھ ان کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ وہ پہلی اننگز میں اچھی باؤلنگ کے باوجود زیادہ وکٹیں حاصل نہ کرنے پر مایوسی کا شکار ہیں، شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس موقع پر انہوں نے نوجوان فاسٹ باؤلر کی ہمت بندھائی اور انہیں یقین دلایا کہ اچھی باؤلنگ کا ثمر انہیں جلد ملے گا۔

    شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ نسیم شاہ اور ان کے درمیان زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے لیے ایک مثبت رقابت رہتی ہے جو ٹیم اور باؤلرز دونوں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔

    نسیم شاہ نے دوسری اننگز میں سری لنکا کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تو شاہین شاہ آفریدی نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ نسیم شاہ میں وکٹیں حاصل کرنے کی بھوک ہے اور مثبت پہلو یہ ہے کہ وہ ہر طرح کی وکٹ پر طویل اسپل کرنے کے صلاحیت رکھتے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ماضی میں وسیم اکرم اور وقار یونس کے درمیان بھی زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کی جنگ رہتی تھی،جس کا فائدہ پاکستان کو ہوا۔

    اسکواڈ:

    اظہر علی، سنٹرل پنجاب (کپتان)، عابد علی (سندھ)، اسد شفیق (سندھ)، بابراعظم (سنٹرل پنجاب)، بلال آصف (سنٹرل پنجاب)، فہیم اشرف (سنٹرل پنجاب)، فواد عالم (سندھ)، حارث سہیل (بلوچستان)، امام الحق (بلوچستان)، عمران خان سینئر (خیبرپختونخوا)، محمد عباس (سدرن پنجاب)، محمد رضوان (خیبرپختونخوا)، نسیم شاہ (سنٹرل پنجاب)، شاہین شاہ آفریدی (ناردرن)، شان مسعود (سدرن پنجاب) اور یاسر شاہ (بلوچستان)۔

    شیڈول:
    7تا11فروری،پہلا ٹیسٹ میچ: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام پنڈی اسٹیڈیم، راولپنڈی

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز،ٹیم پاکستان کب پہنچے گی؟

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز،ٹیم پاکستان کب پہنچے گی؟

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز،ٹیم پاکستان کب پہنچے گی؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ میچ میں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 5 فروری بروز بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچے گی جبکہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی 3 فروری بروز پیر کی شام راولپنڈی میں رپورٹ کریں گے۔

    پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میچ کے لیے اپنے تربیتی سیشن کا آغاز منگل سے کرے گی جبکہ بنگلہ دیش ٹیم بدھ کی دوپہر پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں پریکٹس کرے گی۔

    اس حوالے سے دونوں ٹیموں کی ٹریننگ اور پریس کانفرنس کی میڈیا کوریج کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:

    4 فروری بروز منگل:

    • دوپہر 12:30 بجے: پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ایک ممبر کی پریس کانفرنس
    • دوپہر 1 بجے: قومی کرکٹ ٹیم کے پریکٹس سیشن کا آغاز

    5 فروری بروز بدھ:

    • دوپہر 1:30 بجے:دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن کا آغاز
    • پریکٹس سیشنز سے قبل دونوں ٹیموں کے اسکواڈ میں شامل ایک ایک ممبر پریس کانفرنس کریں گے
    • برائے رابطہ: رضا کیچلو، میڈیا منیجر برائے پاکستان کرکٹ ٹیم (03018440280)؛ رابید امام، میڈیا منیجر برائے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم (008801713046531)

    6 فروری بروز جمعرات:

    • صبح 10 بجے: پنڈی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے پریکٹس سیشن کا آغاز
    • دوپہر 12 بجے: دونوں ٹیموں کے کپتان پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے
    • پری سیریز میڈیا کانفرنس کے بعد دونوں کپتان سیریز کی ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شریک ہوں گے

    7 تا 11 فروری:

    • صبح9:30 بجے: ٹاس
    • صبح 10 بجے: میچ کا آغاز
    • جمعہ کے روز پہلا سیشن صبح 10 سے 12:30 بجے تک جاری رہے گا جس کے بعد ایک گھنٹے کی لنچ بریک ہوگی
    • میچ کے دوران ہر روز کھیل کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے نمائندگان پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے
    • پی سی بی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو فراہم کرے گا

    نوٹ:

    میچ ڈیز پر نان رائٹس ہولڈرز ٹی وی کیمرہ مینز کو وینیو میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پی سی بی پوسٹ میچ پریس کانفرنس کی ان ایڈیٹ ویڈیو کا لنک جلداز جلد فراہم کردے گا۔ تمام پریس کانفرنسز پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہوں گی۔

    میڈیا پارکنگ:

    • میڈیا نمائندگان، پیر مہر علی شاہ ایگری کلچرل یونیورسٹی میں واقع پولٹری ریسرچ، میں گاڑیاں پارک کرسکتے ہیں
    • میڈیا نمائندگان کا داخلہ مری روڈ کی طرف موجود فوڈ اسٹریٹ گیٹ سے ہوگا

  • قومی انڈر 19 کرکٹر فہد منیر کا ورلڈکپ میں آلراؤنڈ کارکردگی جاری رکھنے کاعزم

    قومی انڈر 19 کرکٹر فہد منیر کا ورلڈکپ میں آلراؤنڈ کارکردگی جاری رکھنے کاعزم

    جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے کوارٹرفائنل میں افغانستان کو مات دینے کے بعد پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم سیمی فائنل کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ جوہانسبرگ سے پوچیف اسٹروم پہنچنے والی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اتوار کے روز 3 گھنٹے سے زائدجاری رہنے والے ٹریننگ سیشن میں بھرپور شرکت کی۔

    یاد رہےکہ دنیائے کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل 4 فروری بروز منگل کو جے بی مارکس اوول میں کھیلا جائے گا۔

    اہم میچ سے قبل منعقدہ ٹریننگ سیشن میں آلراؤنڈر فہد منیر نمایاں رہے۔ بائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین اور لیگ اسپنر فہد منیر نے تاحال ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان کرکٹر زمباوے کے خلاف گروپ میچ اور افغانستان کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔

    زمباوے کے خلاف میچ میں فہد منیر نے قاسم اکرم اور محمد شہزاد کے ساتھ بالترتیب 66 اور46 رنز کی شراکت قائم کرکےٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ۔انہوں نےمیچ میں79 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

    افغانستان کے خلاف کوارٹرفائنل میں فہد منیر نے نپی تلی باؤلنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کرکےمیچ میں پاکستان کی گرفت مضبوط کردی تھی۔انہوں نےمیچ میں 7 اوورز میں 29 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    بائیں ہاتھ کےبلے باز فہد منیر ، ویسٹ انڈیز کےلیجنڈری بلے باز برائن لارا کو اپنا فیورٹ کرکٹر قرار دیتے ہیں۔فہد منیر کا کہنا ہےکہ قومی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ میگا ایونٹ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور وہ کوشش کرتےہیں کہ ہر میچ میں 100 فیصد کارکردگی پیش کریں۔

    نوجوان آلراؤنڈر نے کہا کہ زمباوے کے خلاف جلدی وکٹیں گرنے کے بعد انہیں ہیڈ کوچ کی جانب سے وکٹ پر رکنے کی ہدایات ملی تھی لہٰذا انہوں نےٹیم پلاننگ پر عمل کرکے نصف سنچری اسکور کی۔فہد منیر نے کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں بینونی کی وکٹ ان کے لیے سازگار رہی اور یہی وجہ ہےکہ انہوں نے میچ میں یکے بعد دیگرے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    نوجوان کرکٹر نے کہاکہ ایونٹ پر روانگی سے قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں مشتاق احمد نے انہیں اہم ٹپس دیں جو کارگر ثابت ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔

    اسکواڈ(یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا تھا):

    اوپنرز: عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان)۔

    مڈل آرڈرز: محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور)۔

    وکٹ کیپر: روحیل نذیر(کپتان)۔

    آلراؤنڈرز: عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (لاہور)۔

    اسپنرز: عامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی)۔

    فاسٹ باؤلرز: عامر خان (پشاور)، محمد وسیم جونیئر (شمالی وزیرستان) اور طاہر حسین (ملتان)۔

    ٹیم منیجمنٹ:

    اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انوری(سیکورٹی منیجر) ۔