Baaghi TV

Category: کھیل

  • انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ،پی سی بی کا اعلان،کون بنا کپتان؟تفصیلات آگئیں‌

    انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ،پی سی بی کا اعلان،کون بنا کپتان؟تفصیلات آگئیں‌

    لاہور:انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ،پی سی بی کا اعلان،کون بنا کپتان؟تفصیلات آگئیں‌،اطلاعات کے مطابق آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2020 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ سلیم جعفر نے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، روحیل نذیر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

    پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں حیدر علی نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے، فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔قومی انڈر 19 ٹیم میں روحیل نذیر، حیدر علی، نسیم شاہ، عباس آفریدی، عبدالوحید، عامر علی، عامر خان، عرش علی خان، فہد منیر، محمد حارث، محمد حریرا، محمد عرفان خان، محمد شہزاد، قاسم اکرم اور طاہر حسین شامل ہیں۔میگا ایونٹ میں اعجاز احمد ہیڈ کوچ و منیجر جبکہ راؤ افتخار انجم بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔

    کنعان چوہدری کی پاکستانی معیشت کے بارے میں پشین گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کہا گیا ہےکہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ ماہ جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا،ایونٹ 17 جنوری سے 9 فروری تک جنوبی افریقا میں کھیلا جائے گا، قومی انڈر 19 ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جنوری کو کھیلے گی سلیم جعفر نے کہا کہ محمد شہزاد کو انڈر 16 سے منتخب کیا ہے وہ مستقبل کا آل راؤنڈر ہے، امید ہے اس ٹیم سے اچھے کھلاڑی ملیں گے۔

    قطری شہزادے کے خط کے بعد برطانوی شہزادی کے خط کے چرچے

  • پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ شروع ،کون سا کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ ہوگا

    پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ شروع ،کون سا کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ ہوگا

    پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ شروع ،کون سا کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ ہوگا

    پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کونسا کھلاڑی کس ٹیم کا حصہ بنے گا؟ پلیئرز کی ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہوگیا۔

    لاہور میں پلیئرز ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے، پہلی ڈرافٹنگ میں جیسن رائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے منتخب ہوگئے۔
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) احسان مانی نے کہا ہے کہ اس ایڈیشن میں کراچی،لاہور، ملتان اور روالپنڈی میں ایونٹ کے میچز ہوں گے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان پی ایس ایل 4 کے چیمپئن سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی ٹیم بنائیں گے اور اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی اچھے کھلاڑی دستیاب ہیں، مضبوط ٹیم بنے گی۔

    چیئرمین لاہور قلندر فواد رانا نے کہا کہ نیا ٹیلنٹ سامنے لارہے ہیں، نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے گا۔لاہور قلندر کے کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ جیت کے جتنے سب کے چانسز ہیں اتنے ہی لاہور قلندرز کے بھی ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ 4 سال سے جو نتائج نہیں آئے وہ اب آئیں گے۔چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ ان کی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے سرپرائز رہنے دیں۔

  • لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کرکٹ ٹیم کی حالت پر برس پڑے

    لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کرکٹ ٹیم کی حالت پر برس پڑے

    لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کرکٹ ٹیم کی حالت پر برس پڑے،

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا ہے کہ دیکھ لیں کرکٹ ٹیم کا کیا حشر ہو گیا ہے۔

    جاوید میانداد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ میں پروفیشنلزم کی کمی ہے جو ڈپارٹمنٹ کرکٹ سے آتی ہے۔

    قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ وہ ایک بہترین وکٹ کیپر ہے اور اس کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے۔

    سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے سے متعلق بات کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ سرفراز کو کپتانی سے ہٹانا بورڈ کا فیصلہ ہے لیکن انہیں ٹیم سے نکال کر زیادتی کی گئی۔
    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے معین خان نے کہاکہ مصباح کا کسی بھی ٹیم کے ڈگ آؤٹ میں ہونا مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ اگر مصباح الحق کسی بھی ٹیم کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں تو اس کا پاکستانی کھلاڑیوں پر اچھا اثر نہیں پڑے گا، یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگر دیگر کوچز کو پی ایس ایل میں کام کرنے سے منع کیا ہے تو مصباح کو بھی ایسا نہ کرنے دیں۔اس کے علاوہ انہوں نےکہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ مصباح کو اتنے زیادہ عہدے کیوں‌دیے گئے.

  • کپتانی جانے یا ٹیم سے ڈراپ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں، شکست کے بعد اظہر علی نے کیں کھلی کھلی باتیں

    کپتانی جانے یا ٹیم سے ڈراپ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں، شکست کے بعد اظہر علی نے کیں کھلی کھلی باتیں

    کپتانی جانے یا ٹیم سے ڈراپ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں، شکست کے بعد اظہر علی نے کیں کھلی کھلی باتیں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان اظہر نے کہا ہے کہ علی نسیم شاہ اور شاہین شاہ نے آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی ،اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کی کوشش کررہا ہوں،بدقسمتی سے رنز نہیں بناسکا لیکن کوشش ہوگی کہ آگے اچھا کھیلوں ، حارث سہیل سے پرفارم نہیں ہوا اس لیے امام الحق کو موقع دیا گیا-گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرلی ہے مکمل فٹ ہوں،ہم نے وارنر کے خلاف حکمت عملی بنائی تھی مگر بد قسمتی سے ہم ان کو آوٹ کرنے میں ناکام رہے ۔بلے بازوں نے کچھ مواقعوں پر غیر ضروری شارٹس کھیل کر آوٹ ہوئے ۔

    انہوں نے کہا کہ کپتانی جانے یا ٹیم سے ڈراپ ہونے کا کوئی دباو نہیں ہے .،پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات کا علم نہیں اور اس پر جواب بورڈ کو دینا چاہئے ۔ پرفارم نہ کرسکنے کی وجہ گھٹنے کی انجری نہیں ہے ۔ تمام فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرکے ہی ٹیم میں شامل ہوا ۔انگلینڈ میں سیٹ ہونے کے حوالے سے تمام باتیں بے بنیاد ہیں ۔ سمر سیٹ کاونٹی کے ساتھ معاہدہ ختم ہو چکا ہے ۔میرابیٹا تین سال سے انگلینڈ میں پڑھ رہا تھا اس کو بھی پاکستان بلا لیا . عامر اور وہاب نے اپنے آپ کو ٹیسٹ کرکٹ کے لئے دستیاب نہیں کیا ۔

    اظہر علی کا کہنا تھا کہ عامر اور وہاب کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہوں ۔بلے بازوں نے کچھ مواقعوں پر غیر ضروری شارٹس کھیل کر آوٹ ہوئے ۔

    کپتانی جانے یا ٹیم سے ڈراپ ہونے کا کوئی دباو نہیں ہے ۔عمران خان واحد کپتان رہے ہیں جو اپنی مرضی کی ٹیم منتخب کرتے تھے ۔ یاسر شاہ ہمارا نمبر ون باولر رہا ہے ۔ایڈیلیڈ میں آسٹریلین بلے بازوں نے یاسر شاہ پر اٹیک کیا اور پھر وہ دباو میں رہے ۔ امام جنوبی افریقا میں مشکل کنڈیشنز میں رنز کرکے آیا تھا ۔

  • آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ، کون بنا کپتان؟

    آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ، کون بنا کپتان؟

    آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان ، کون بنا کپتان؟

    روحیل نذیر کپتان برقرار، ملتان کے 16سالہ محمد شہزاد اور ٹیسٹ فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ ، یکم ستمبر 2000 یا اس سے کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑی انتخاب کے اہل تھے،جونیئر سلیکشن کمیٹی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو میگا ایونٹ کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا ،سلیم جعفر کا کہنا ہے کہ امید ہے منتخب کردہ تمام کھلاڑی ہماری توقعات پر پورا اتریں گے،

    قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے 15رکنی قومی انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ ایونٹ آئندہ سال 17 جنوری سے9فروری تک جنوبی افریقہ میں جاری رہے گا۔اعلان کردہ اسکواڈ کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین روحیل نذیر کو قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھتے ہوئے اوپنر حیدر علی کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2004 بنگلہ دیش اور 2006 سری لنکا میں منعقدہ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کی فاتح رہ چکی ہے۔ پاکستان ایونٹ کے 3 ایڈیشنز میں رنرزاپ بھی رہ چکا ہے۔ 24 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں 16 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔آئندہ سال17 جنوری سے شروع ہونے والے ایونٹ کا فائنل بینونی کے جے پی مارک اوول میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے فاتح کا فیصلہ 9 فروری کو ہوگا۔

    ایونٹ میں پاکستان کا پہلا میچ 19جنوری کوسکاٹ لینڈ کے خلاف پوچیف اسٹروم میں کھیلاجائے گا۔ قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم ایونٹ میں ا پنا دوسرا میچ22 جنوری کو زمباوے کے خلاف بلوم فاؤنٹین میں کھیلے گی۔ گروپ مرحلے میں پاکستان کا آخری میچ بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔ دونوں ٹیمیں 24 جنوری کو جے پی مارک اوول میں مدمقابل آئیں گی۔ ہر گروپ سے 2 بہترین ٹیمیں سپر لیگ مرحلے میں رسائی حاصل کریں گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں پلیٹ چیمپئن شپ کے لیے نبردآزمائی کریں گی۔

    ایونٹ میں سپر لیگ مرحلے کا آغاز 28 جنوری کو ہوگا۔ سپر لیگ مرحلے کے اختتام پر 4 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اسکواڈ(یکم ستمبر 2000 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جاسکتا تھا):

    اوپنرزمیں عبدالواحد بنگلزئی (کوئٹہ)، حیدر علی (راولپنڈی) اور محمد شہزاد (ملتان) شامل ہیں،مڈل آرڈرزمیں محمد حارث (پشاور)،محمد حریرہ (سیالکوٹ) اور محمد عرفان خان (لاہور) شامل ہیں، وکٹ کیپر میں روحیل نذیر(کپتان) ،آلراؤنڈرزمیں عباس آفریدی( پشاور)، فہد منیر (لاہور)، قاسم اکرم (فیصل آباد)،اسپنرزمیںعامر علی (لاڑکانہ) اور آرش علی خان (کراچی) اورفاسٹ باؤلرزمیں عامر خان (پشاور)، نسیم شاہ (لاہور) اور طاہر حسین (ملتان) شامل ہیں.

    ٹیم منیجمنٹ میں اعجاز احمد ( ہیڈ کوچ کم منیجر)، راؤ افتخار انجم (باؤلنگ کوچ)، عبدالمجید(اسسٹنٹ کوچ)، حافظ نعیم الرسول (فزیو تھراپسٹ)، صبور احمد (ٹرینر) ، عثمان ہاشمی( اینالسٹ) ،عماد حمید (میڈیا منیجر) اورکرنل (ر)عثمان رفعت انصاری( سیکورٹی منیجر) شامل ہیں،

    سلیم جعفر، سربراہ قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ وہ آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ 2020 کے لیے قومی انڈر 19 ٹیم کا حصہ بننے پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شمولیت کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے تاہم جن کھلاڑیوں کا نام اسکواڈ میں شامل نہیں انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔

    سربراہ جونیئر سلیکشن کمیٹی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے میگا ایونٹ کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منتخب کردہ کھلاڑیوں نے حال ہی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، امید ہے تمام کھلاڑی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

    سلیم جعفر نے کہا کہ عامرخان، آرش علی خان اور محمد حریرہ کے علاوہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اس سے قبل رواں سال قومی جونیئر ٹیم کی نمائندگی کرچکےہیں۔

    تین کھلاڑی، عماد بٹ، اختر شاہ اور صائم ایوب، انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔دس جنوری 2020 تک قومی انڈر 19 ٹیم میں تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی اجازت درکار نہیں ہوگی تاہم 11 جنوری سے اسکواڈ میں تبدیلی فٹنس مسائل کے باعث کی جاسکتی ہے مگر اس کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت ضروری ہے۔

    کپتان روحیل نذیر دوسری بار آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کریں گے۔ گذشتہ سال اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو میں سنچری اسکور کرنے والے روحیل نذیر کواے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ 2019کے لیے بھی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ دورہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روحیل نذیر نے اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ 2019 کےفائنل میں بھی شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ وہ رواں سال 5فرسٹ کلاس میچز میں 170رنزبناچکے ہیں۔

    حیدر علی (نائب کپتان) جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں 317 اور دورہ سری لنکا پر 214 رنز بنانے والے حید ر علی نے گذشتہ ماہ اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ 2019 کے 5میچوں میں 218 رنزبنائے تھے۔ حیدر علی رواں سال6فرسٹ کلاس میچز میں503 رنزبناچکےہیں۔

    18 سالہ کرکٹر عامر خان قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے 5 میچوں میں 18وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 2 ایک روزہ میچوں میں بھی 1 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔انہوں نے قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے 3میچوں میں 5وکٹیں حاصل کیں۔

    عباس آفریدی نے جنوبی افریقہ، سری لنکا اور ایشیا کپ کے کل 13 میچوں میں 17وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 129 رنز اسکور کیے۔گذشتہ تین سال قومی انڈر 19 ٹورنامنٹس میں شرکت کرنے والے عباس آفریدی نے رواں سال ایونٹ میں شرکت نہیں کی۔

    17سالہ کرکٹر کاقومی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچواں نمبر ہے۔ ایونٹ میں 246 رنز بنانے والے عبدالواحد بنگلزئی قومی تین روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی 276 رنز بناکر چھٹے بہترین بیٹسمین قرار پائے تھے۔ وہ اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ بھی کھیل چکےہیں۔

    بائیں ہاتھ کے اسپنر 18 سالہ عامر علی نے رواں سال فرسٹ کلاس ڈیبیو میں ایک وکٹ حاصل کی تھی۔اس سے قبل وہ دورہ جنوبی افریقہ میں 13 وکٹیں حاصل کرکے ایونٹ کے بہترین باؤلر قرار پائے تھے۔ اے سی سی ایشیا کپ کے 3میچوں میں 4وکٹیں حاصل کرنے والے عامر علی قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 7 اور قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 28 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    آرش علی خان 15 وکٹیں حاصل کرکے قومی ایک روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر قرار پائے ۔ وہ تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں30 وکٹیں حاصل کرکے ایونٹ کےدوسرے بہترین باؤلر رہے۔آرش علی خان پہلی بار قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔

    فہد منیر نے دورہ جنو بی افریقہ میں 5وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ 170 رنز بنائے تھے۔ وہ اس سال قومی انڈر 19 ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کرسکے۔

    دورہ جنوبی افریقہ میں 275 جبکہ ایشیا کپ میں 96 رنز اسکور کرنے والے محمد حارث کا تعلق پشاور سے ہے۔

    قومی انڈر 19 ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 342 رنزبنانے والے محمد حریرہ تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی 358 رنز اسکورکرکے تیسرے بہترین بلے باز قرار پائے تھے۔

    اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں تیسرے نمبر پر رہنے والے محمد عرفان خان دورہ جنوبی افریقہ پر 208 اور قائداعظم ٹرافی کے 10 نان فرسٹ کلاس میچز میں 475رنز بناچکے ہیں۔

    16 سالہ محمد شہزاد نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے تین میچوں میں 26 جبکہ پاکستان میں کھیلے جانے والے تین میچوں میں 72 رنزبنائے تھے۔

    آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے نسیم شاہ نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں 4 اور جنوبی افریقہ کےخلاف سیریز میں 12 جبکہ قائداعظم ٹرافی کے4 میچز میں 18 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

    طاہر حسین نے قومی ایک روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6وکٹیں حاصل کیں۔

    قاسم اکرم قومی ایک روزہ انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں 296 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 3وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے قومی تین روزہ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ میں 260 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 15وکٹیں حاصل کیں۔ایشیا کپ کے 4میچوں میں 30وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے خلاف سیریز میں بالترتیب 77 اور 124 رنزبنائیں۔

  • پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز،ٹکٹوں کی فروخت کیسے ہوگی؟پی سی بی نے بتادیا

    پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز،ٹکٹوں کی فروخت کیسے ہوگی؟پی سی بی نے بتادیا

    لاہور:پاکستان اورسری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز،ٹکٹوں کی فروخت کیسے ہوگی؟پی سی بی نے بتادیا،اطلاعات کے مطابق ‏پاکستان کرکٹ بورڈ نے جوبلی انشورنس کے پیش کردہ اوساکا بیٹریز کپ برائے پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز 2019 کے لیے ٹکٹوں کی فروخت اور ان کی مالیت کے حوالے سے تفصیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

    مصباح الحق کو اسلام آباد یونائٹیڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیدیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    حیدرآبادریپ کیس، ماں کاملزم بیٹےکوجلانےکامطالبہ

    ‏ذرائع کےمطابق دونوں ٹیسٹ میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 7 دسمبر کو شروع ہو گی۔شائقین کرکٹ https://yayvo.com/ سےٹکٹ آن لائن بک کرسکتے ہیں تاہم پہلے ٹیسٹ میچ کے راولپنڈی میں ٹی سی ایس کے مقررہ کردہ سنٹرز سےٹکٹ کی فروخت بھی 7دسمبر سے شروع ہوجائے گی جبکہ کراچی میں دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹی سی ایس کے سنٹرز پر ٹکٹس 9 دسمبر سے دستیاب ہوں گے۔

    جمہوری آمریت،فوجی آمریت سے خطرناک، پرویزمشرف نےمشکل وقت میں پاکستان کوسنبھالا،…

    ‏پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے موقع پر پی سی بی نے ٹکٹوں کی مالیت 50 روپے مقرر کی ہے۔ پنڈی اسٹیدیم میں شعیب اختر انکلوژر کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاوید میاں داد، فضل محمود، قائد، وسیم اکرم، عمران خان، اقبال قاسم اور نسیم الغنی انکلوژرز کے ٹکٹس پچاس روپے میں دستیاب ہوں گے۔

    براعظم افریقہ سیلابوں کی زد میں ،280 افراد ہلاک ، 2.8 ملین افراد متاثر ہوئے:

    ‏علاوہ ازیں روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں اور کالجوں کے لیے بڑی تعداد میں ٹکٹس دستیاب ہوں گے جس کا مقصد نئی نسل کو کھیل کی طرف لانا ہے۔‏شائقین کرکٹ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹوں کی خرید کے وقت قومی شناختی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔ ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ دس ٹکٹس خریدے جا سکیں گے۔

  • مصباح الحق کو اسلام آباد یونائٹیڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

    مصباح الحق کو اسلام آباد یونائٹیڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کوپھرکوچ مقرر کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں شرمناک شکست کھانے والے ہیڈکوچ مصباح الحق کو پاکستان سپرلیگ فائیو کے لیے اسلام آباد یونائٹیڈ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق مصباح الحق کل ہونے والے پاکستان سپرلیگ کے ڈراف میں بطور ہیڈ کوچ اسلام آباد ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا چناو کریں گے۔ مصباح الحق نے تین سیزن اسلام آباد یونائیٹیڈ کی طرف سے کھیلے تاہم پی ایس ایل فور میں مصباح الحق نے پشاور زلمی کو جوائن کیا تھا۔

    پرانی نمبرپلیٹس ختم،گاڑی وموٹرسائیکل مالکان کیلئےبُری خبر

    اسلام آباد یونائیٹیڈ کے ترجمان کے مطابق مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹیڈ دو بار پاکستان سپرلیگ کی چیمپئن بنی، اب وہ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے، یقین ہے کہ بطور ہیڈ کوچ بھی مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹیڈ کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    غیرقانونی کی رٹ لگانے والے بھارت کے اپنے شہری کیا کرتے ہیں، سنسنی خیزرپورٹ

    یاد رہےکہ سعید اجمل کے بعد مصباح الحق دوسرے وہ کھلاڑی ہیں جو جس ٹیم کی طرف سے کھیلتے رہے، اب اسی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ وابستہ ہوئے ہیں،مصباح کو یہ دہرا اعزاز حاصل ہےکہ وہ ایک ہی وقت میں‌قومی کرکٹ‌ ٹیم اور اسلام آباد کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں‌

    براعظم افریقہ سیلابوں کی زد میں ،280 افراد ہلاک ، 2.8 ملین افراد متاثر ہوئے:

    خیال رہے مصباح الحق پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے قبول کرکے پہلے ہی خاصی تنقید کی زد میں ہے، اب پی ایس ایل ٹیم کے ساتھ ان کی بطور ہیڈ کوچ وابستگی کو مفادات کا ٹکراو سمجھا جائے گا۔

    براعظم افریقہ سیلابوں کی زد میں ،280 افراد ہلاک ، 2.8 ملین افراد متاثر ہوئے:

  • سری لنکن  کرکٹ بورڈ نے  پاکستان کے سابق کوچ کو اپنا لیا

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق کوچ کو اپنا لیا

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق کوچ کو اپنا لیا

    باغی ٹی وی : سری لنکن کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو چندیکا ہتھروسنگھا کی جگہ نیا کوچ تعینات کر دیا ہے۔

    مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے ہمراہ 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    سابق پاکستانی کوچ کے کنٹریکٹ کی مدت دو سال رکھی گئی ہے جبکہ سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی بھی خدمات سری لنکن بورڈ نے حاصل کر لی ہیں۔

    یاد رہے عالمی کپ 2019 کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچ مکی آرتھر کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

  • کرکٹرمحمد حفیظ اب کس حالت میں ہیں ، بیٹی نے بتا دیا

    کرکٹرمحمد حفیظ اب کس حالت میں ہیں ، بیٹی نے بتا دیا

    لاہور:کرکٹرمحمد حفیظ اب کس حالت میں ہیں ، بیٹی نے بتا دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے اپنی بیٹی کی طرف سے جوتصویرشیئر کی ہے وہ اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے،

    پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ‌ بنادیں‌

    ذرائع کےمطابق کرکٹرمحمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک خاکہ پوسٹ کیا ہے اور ساتھ یہ بھی لکھا ہےکہ یہ جومیراخاکہ اورتصویرکشی کی گئی ہے یہ ان کی ننھی سی بیٹھی کی کوشش ہے،محمد حفیظ کہتے ہیں کہ میری بیٹی ایمان نے جومیرا تصورپیش کیا ہے یہ ایک نئی زندگی کی شروعات ہے

     

    محمد حفیظ لکھتے ہیں‌ کہ یہ ان کے لیے اپنی بیٹی کے طرف سے ایک اعزاز ہے ،اب وہ واقعی اسی امید کے ساتھ آگے بڑھیں گے یاد رہےکہ اس تصویرمیں محمد حفیظ کی بیٹی ایمان نے اپنے والد محترم کرکٹرمحمد حفیظ کوایک ہوشیار،بہادراورنڈرکے طورپرپیش کیا ہے

  • کرکٹر ظفر گوہر کاامپائر کے فیصلے پر اعتراض، کتنا ہوا جرمانہ

    کرکٹر ظفر گوہر کاامپائر کے فیصلے پر اعتراض، کتنا ہوا جرمانہ

    کرکٹر ظفر گوہر کاامپائر کے فیصلے پر اعتراض، کتنا ہوا جرمانہ

    تفصیلات کے مطابق امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر سنٹرل پنجاب کے کرکٹر ظفر گوہر پر جرمانہ عائد کردیا گیا .ظفر گوہر پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا.سنٹرل پنجاب کے کرکٹر کو لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا

    آن فیلڈ امپائرز آلِ حیدر اور راشد ریاض نے ظفر گوہر کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا
    ظفر گوہر کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد انیس نے کرکٹر پر جرمانہ عائد کردیا
    سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دسویں راؤنڈ کا میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے