Baaghi TV

Category: کھیل

  • مصباح الحق کو اسلام آباد یونائٹیڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

    مصباح الحق کو اسلام آباد یونائٹیڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کوپھرکوچ مقرر کردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق دورہ آسٹریلیا میں شرمناک شکست کھانے والے ہیڈکوچ مصباح الحق کو پاکستان سپرلیگ فائیو کے لیے اسلام آباد یونائٹیڈ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق مصباح الحق کل ہونے والے پاکستان سپرلیگ کے ڈراف میں بطور ہیڈ کوچ اسلام آباد ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کا چناو کریں گے۔ مصباح الحق نے تین سیزن اسلام آباد یونائیٹیڈ کی طرف سے کھیلے تاہم پی ایس ایل فور میں مصباح الحق نے پشاور زلمی کو جوائن کیا تھا۔

    پرانی نمبرپلیٹس ختم،گاڑی وموٹرسائیکل مالکان کیلئےبُری خبر

    اسلام آباد یونائیٹیڈ کے ترجمان کے مطابق مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹیڈ دو بار پاکستان سپرلیگ کی چیمپئن بنی، اب وہ ہیڈ کوچ کے طور پر خدمات انجام دیں گے، یقین ہے کہ بطور ہیڈ کوچ بھی مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹیڈ کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    غیرقانونی کی رٹ لگانے والے بھارت کے اپنے شہری کیا کرتے ہیں، سنسنی خیزرپورٹ

    یاد رہےکہ سعید اجمل کے بعد مصباح الحق دوسرے وہ کھلاڑی ہیں جو جس ٹیم کی طرف سے کھیلتے رہے، اب اسی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ وابستہ ہوئے ہیں،مصباح کو یہ دہرا اعزاز حاصل ہےکہ وہ ایک ہی وقت میں‌قومی کرکٹ‌ ٹیم اور اسلام آباد کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں‌

    براعظم افریقہ سیلابوں کی زد میں ،280 افراد ہلاک ، 2.8 ملین افراد متاثر ہوئے:

    خیال رہے مصباح الحق پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کے عہدے قبول کرکے پہلے ہی خاصی تنقید کی زد میں ہے، اب پی ایس ایل ٹیم کے ساتھ ان کی بطور ہیڈ کوچ وابستگی کو مفادات کا ٹکراو سمجھا جائے گا۔

    براعظم افریقہ سیلابوں کی زد میں ،280 افراد ہلاک ، 2.8 ملین افراد متاثر ہوئے:

  • سری لنکن  کرکٹ بورڈ نے  پاکستان کے سابق کوچ کو اپنا لیا

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق کوچ کو اپنا لیا

    سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق کوچ کو اپنا لیا

    باغی ٹی وی : سری لنکن کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے مکی آرتھر کو چندیکا ہتھروسنگھا کی جگہ نیا کوچ تعینات کر دیا ہے۔

    مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے ہمراہ 2 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لئے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    سابق پاکستانی کوچ کے کنٹریکٹ کی مدت دو سال رکھی گئی ہے جبکہ سابق پاکستانی بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی بھی خدمات سری لنکن بورڈ نے حاصل کر لی ہیں۔

    یاد رہے عالمی کپ 2019 کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچ مکی آرتھر کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کی سفارشات منظور کرتے ہوئے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، بولنگ کوچ اظہر محمود اور ٹرینر گرانٹ لڈن کےکنٹریکٹ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

  • کرکٹرمحمد حفیظ اب کس حالت میں ہیں ، بیٹی نے بتا دیا

    کرکٹرمحمد حفیظ اب کس حالت میں ہیں ، بیٹی نے بتا دیا

    لاہور:کرکٹرمحمد حفیظ اب کس حالت میں ہیں ، بیٹی نے بتا دیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے اپنی بیٹی کی طرف سے جوتصویرشیئر کی ہے وہ اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے،

    پنجاب بدلنا ہےتوچوہدری پرویزالٰہی کووزیراعلیٰ‌ بنادیں‌

    ذرائع کےمطابق کرکٹرمحمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک خاکہ پوسٹ کیا ہے اور ساتھ یہ بھی لکھا ہےکہ یہ جومیراخاکہ اورتصویرکشی کی گئی ہے یہ ان کی ننھی سی بیٹھی کی کوشش ہے،محمد حفیظ کہتے ہیں کہ میری بیٹی ایمان نے جومیرا تصورپیش کیا ہے یہ ایک نئی زندگی کی شروعات ہے

     

    محمد حفیظ لکھتے ہیں‌ کہ یہ ان کے لیے اپنی بیٹی کے طرف سے ایک اعزاز ہے ،اب وہ واقعی اسی امید کے ساتھ آگے بڑھیں گے یاد رہےکہ اس تصویرمیں محمد حفیظ کی بیٹی ایمان نے اپنے والد محترم کرکٹرمحمد حفیظ کوایک ہوشیار،بہادراورنڈرکے طورپرپیش کیا ہے

  • کرکٹر ظفر گوہر کاامپائر کے فیصلے پر اعتراض، کتنا ہوا جرمانہ

    کرکٹر ظفر گوہر کاامپائر کے فیصلے پر اعتراض، کتنا ہوا جرمانہ

    کرکٹر ظفر گوہر کاامپائر کے فیصلے پر اعتراض، کتنا ہوا جرمانہ

    تفصیلات کے مطابق امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر سنٹرل پنجاب کے کرکٹر ظفر گوہر پر جرمانہ عائد کردیا گیا .ظفر گوہر پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا.سنٹرل پنجاب کے کرکٹر کو لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا

    آن فیلڈ امپائرز آلِ حیدر اور راشد ریاض نے ظفر گوہر کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا
    ظفر گوہر کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد انیس نے کرکٹر پر جرمانہ عائد کردیا
    سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قائد اعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دسویں راؤنڈ کا میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے

  • انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باب ولس انتقال کرگئے

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باب ولس انتقال کرگئے

    لندن:برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کوصدمہ ، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان باب ولس 70 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور 1981 ایشز کے ہیرو باب ولس 70 برس کی عمر میں چل بسے، انگلش کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،

    انگلینڈ کے فاسٹ بولر باب ولس نے 90 ٹیسٹ اور 64 ون ڈے میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی، باب ولس نے 1971 میں ڈیبیو کیا اور 1984 میں کرکٹ سے ریٹائر ہوئے۔سابق انگلش کپتان نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 325 وکٹیں حاصل کیں، باب ولس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 899 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    حکومت نے تیزاب گردی کے خلاف بل تیار کرلیا،کتنی سخت سزاملے گی؟اس بل میں درج ہے

    رپورٹ کے مطابق باب ولس ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ ایکسپرٹ اور براڈ کاسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔انگلینڈ کی جانب سے وکٹ لینے والوں کی آل ٹائم کھلاڑیوں کی فہرست میں جمی اینڈرسن، اسٹیورٹ براڈ اور آئن بوتھم کے بعد باب ولس کا چوتھا نمبر ہے۔باب ولس نے 1981 میں کھیلی جانے والی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 43 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے گزشتہ سال ٹیسٹ ٹیم کے بہترین گیارہ کھلاڑیوں میں باب ولس کو شامل کیا تھا۔

    پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

  • مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ مصباح الحق کو ایک ساتھ اتنے عہدے کیوں دے دیے گئے :معین خان

    مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ مصباح الحق کو ایک ساتھ اتنے عہدے کیوں دے دیے گئے :معین خان

    کراچی :مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ مصباح الحق کو ایک ساتھ اتنے عہدے کیوں دے دیے گئے،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کوچ معین خان نے پاکستان سپر لیگ میں مصباح الحق کے کسی بھی فرنچائز کے ساتھ کام کرنے کی مخالفت کردی۔

    بال بن گئے وبال جان ، بال رنگنے سے چھاتی کے سرطان کا خطرہ

     

    معین خان نے کہاکہ مصباح کا کسی بھی ٹیم کے ڈگ آؤٹ میں ہونا مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں معین خان نے کہا کہ اگر مصباح الحق کسی بھی ٹیم کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں تو اس کا پاکستانی کھلاڑیوں پر اچھا اثر نہیں پڑے گا، یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اگر دیگر کوچز کو پی ایس ایل میں کام کرنے سے منع کیا ہے تو مصباح کو بھی ایسا نہ کرنے دیں۔

    پاکستانیوں کے لیے امریکی سفارتخانے کی طرف سے ویزا کی فراہمی،700 روپے میں‌…

    معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں اس جگہ ہوتا تو خود ہی ایک عہدے سے دستبردار ہوجاتا، مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ مصباح الحق کو ایک ساتھ اتنے عہدے کیوں دے دیے گئے۔

    پیرسے جمعرات،پروگرام”کھراسچ”میزبان مبشرلقمان،

    خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ مصباح الحق کی تقرری کے وقت یہ اعلان کرچکا تھا کہ انہیں پاکستان سپر لیگ میں کام کرنے کی اجازت ہوگی گو کہ مصباح الحق کا کسی فرنچائز سے منسلک ہونے کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مصباح الحق پاکستان سپر لیگ میں ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ بطور ہیڈ کوچ کام کریں گے۔

  • پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

    لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔سری لنکا اور پاکستان کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن میں شامل سیریز 11 سے 23 دسمبر تک کھیلی جائے گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

    دکھی انسانوں کامداوا،پنجاب کے سب بڑے عوامی منصوبے کااعلان

    پہلا ٹیسٹ 11سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں اینڈی پائی کرافٹ نبھائیں گے جب کہ رچرڈ کیٹل برواور مائیکل گف کو پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

    امریکہ کومسلم عسکریت پسند نہیں روس اورچین سے خطرہ ہے، پیٹناگون نے بھی تسلیم کرلیا

    آئی سی سی کی طرف سے متعین کیے گئے آفیشلز میں بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن آن فیلڈ امپائرزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے جب کہ گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ امپائر اور احسن رضا فور تھ امپائر ہوں گے۔یاد رہے کہ مائیکل گف اور جوئل ولسن اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز میں بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔

    61 سالہ ہندودرندہ صف انسان کی 6 سالہ بچی سے زیادتی

     

  • عثمان شنواری اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کیا نیا معاہدہ

    عثمان شنواری اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کیا نیا معاہدہ

    عثمان شنواری اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کیا نیا معاہدہ

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عثمان شنواری اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کا آسٹریلوی بگ بیش لیگ کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے، دونوں کرکٹرز بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔

    بگ بیش لیگ 17 دسمبر سے 8 فروری تک کھیلی جا ئے گی۔ میلبورن رینیگیڈز 19 دسمبر کو سڈنی تھنڈرز کے خلاف سیزن کا پہلا میچ کھیلے گی۔

    عثمان شنواری مسلسل دوسرے سیزن میں میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلیں گے۔ گزشتہ سیزن میں عثمان شنواری کی پرفارمنس شاندار رہی تھی انہوں نے چھ اعشاریہ ایک چار کے اکانومی ریٹ کے ساتھ بولنگ کی تھی جبکہ ان کی اوسط بولنگ اسپیڈ 151 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔عثمان شنواری پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی بھی نمائندگی کریں گے اور ان کا کراچی کنگز سے لاہور قلندرز میں ٹرانسفر ہوا ہے۔

    ‏عثمان شنواری بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کو ابتدائی پانچ میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے بعد ان کی جگہ انگلینڈ کے ہیری گیرنی لیں گے۔ عثمان شنواری سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں اگر انہیں ٹیم میں منتخب کر لیا جاتا ہے تو عثمان شنواری کو بگ بیش کے میچز چھوڑنا پڑ سکتے ہیں۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔

    ‏اس کے علاوہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کا پہلی مرتبہ معاہدہ ہوا ہے۔ وہ میلبورن رینیگیڈز کو ابتدائی 8 میچوں کے لیے دستیاب ہوں گے جس کے بعد ان کی جگہ افغانستان کے محمد نبی لیں گے۔

    فہیم اشرف فٹنس مسائل کے باعث ان دنوں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بحالی صحت کے پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں۔ فہیم اشرف تیزی سے گھٹنے کی انجری سے نجات پا رہے ہیں۔

  • پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز،  کون ہوں گے میچ آفیشلز، اعلان ہوگیا

    پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز، کون ہوں گے میچ آفیشلز، اعلان ہوگیا

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کی تعیناتی کا اعلان کر دیا گیا .

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 11 سے 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔

    11سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں اینڈی پائی کرافٹ نبھائیں گے جبکہ رچرڈ کیٹل برواور مائیکل گف کو پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

    19 سے 23 دسمبر تک جاری رہنے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے جبکہ بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن آن فیلڈ امپائرزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ امپائر اور احسن رضا فور تھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

    مائیکل گف اور جوئل ولسن اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز میں بھی امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔

    میچ آفیشلز:

    پہلا ٹیسٹ میچ11تا15دسمبر: مائیکل گف اور رچرڈ کیٹل برو(آن فیلڈ امپائر)، رچرڈ ایلنگ ورتھ (تھرڈ امپائر)، شوزب رضا (فورتھ امپائر) اور اینڈی پائی کرافٹ (میچ ریفری)

    ‏دوسرا ٹیسٹ میچ19تا23دسمبر: بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن(آن فیلڈ امپائر)، گریگری بریتھ ویٹ (تھرڈ امپائر)، احسن رضا (فورتھ امپائر) اور جیف کرو (میچ ریفری

  • ارجنٹائن اور بارسلونا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے حصے میں اورکیا کچھ آگیا

    ارجنٹائن اور بارسلونا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے حصے میں اورکیا کچھ آگیا

    ارجنٹائن :فٹ بال کے عالمی کھلاڑی ارجنٹائن اور بارسلونا کے مایہ نازفٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ارجنٹائن اور بارسلونا کے سپر اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے کرسچیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا اور ریکارڈ چھٹی مرتبہ ’بیلون ڈی اور‘ ایوراڈ جیت لیا۔میسی نے ووٹنگ میں لیور پول کی بہترین نامزدگیوں اور کرسٹیانو رونالڈو کومات دی اور خواتین میں امریکی فٹبالر میگن راپینو فاتح رہیں۔

    قوم کے لیے اچھی خبر!پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مشیرخزانہ…

    ذرائع کےمطابق لیونل میسی کو سب سے زیادہ چھ سو چھیاسی ووٹ ملے لیور پول کے ورجل وین دوسرے جبکہ یووینٹس اور پرتگال کے اسٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو نے حیران کن طور پر سب سے کم ووٹ حاصل کیئے۔سپر سٹار فٹبالر لیونل میسی نے سپیشن لیگ کے میچ میں اتھلیٹکو میڈرڈ کے خلاف لیٹ گول سے فتح کروا کر چیمپئن بارسلونا کو ٹاپ پوزیشن دلا دی۔

    برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں ایک نہیں جڑواں بچوں کی پیدائش،شاہی محل میں خوشیوں کا سماں

    مغربی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپین کی سرزمین پر لالیگا کا اعصاب شکن مقابلہ، بارسلونا اور اٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ زور کے جوڑ میں، سارے جوڑ توڑ لگائے گئے، پہلے ہاف میں کوئی گول سکور نہ ہو سکا، دوسرے ہاف میں مقابلہ اعصاب شکن ہو گیا۔چوراسویں منٹ میں سپر سٹار لیونل میسی نے سٹائلش گول کر کے چیمپئن ٹیم بارسلونا کو فتح دلائی، ایک صفر کی جیت سے ٹیم بارسا پھر پوزیشن لے گئی۔

    معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…

    ذرائع کے مطابق چھٹی مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد اسٹار فٹبالر دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو بھی یہ ایوارڈ 5 بار اپنے نام کر چکے ہیں۔ اس موقع پر سابق فٹ بالر ڈیویڈ بیکم، پرتگالی فٹبالر رونالڈو سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔

    معروف مصنف ،سنیئرصحافی محمود شام کی کشمیر کے موضوع پر کتاب ’سلگتے چنار’ کی تقریب…