Baaghi TV

Category: کھیل

  • محنت مزدوری کرنے والا مراد خان پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ لے آیا

    محنت مزدوری کرنے والا مراد خان پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ لے آیا

    محنت مزدوری کرنے والا مراد خان پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ لے آیا

    باغی ٹی وی ، پاکستانیوں میں‌اللہ تعالیٰ نے بہت زیادہ ٹیلنٹ دے رکھا ہے جو نا مساعد حالات میں بھی بڑے بڑے کارنامے سرانجام دے دیتے ہیں.پشاور کے محنت مزدوری کر کے گھر والوں کی کفالت کرنے والا پشاور کا موبائل فون مکینک مراد خان سیف گیمز میں پاکستان کے لئے سونے کا تمغہ جیت کر لے آیا۔

    ملک کے لیے گولڈ میڈل کا تمغہ لانے والے مراد خان کی وطن واپسی پر وزیر کھیل خیبرپختونخوا عاطف خان نے گھر جاکر ان کا استقبال کیا اور کھلاڈی کے لیے 3 لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔

    پشاور کے غريب گھرانے سے تعلق رکھنے والا مراد خان حالیہ سیف گیمز کراٹے مقابلوں میں چار سال بعد پاکستان کے لئے گولڈ میڈل جیت کر لائے۔ گھر والوں کی کفالت اور روزگار کے لیے مراد خان موبائل فون مرمت کا کام کرتا ہے۔

    اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر کھیل خیبرپختونخوا عاطف خان نے کہا کہ مراد خان نے ثابت کردیا کہ صلاحیت ہو تو نامساعد حالات میں بھی اسے ثابت کیا جاسکتا ہے۔

  • لائیومیچ میں خاتون کھلاڑی کی بچےکودودھ پلانےکی تصویرسوشل میڈیا پروائرل!نصیحت ان ماوں کے لیے جو..

    لائیومیچ میں خاتون کھلاڑی کی بچےکودودھ پلانےکی تصویرسوشل میڈیا پروائرل!نصیحت ان ماوں کے لیے جو..

    میزورم :بھارتی ریاست میزورم اسٹیٹ گیمز 2019 میں پیر کو والی بال میچ کے دوران میدان پر ایک الگ ہی نظارہ دیکھنے کو ملا جس نے نہ صرف ناظرین کی گیلری میں موجود لوگوں کا بلکہ سوشل میدیا پر بھی مداحوں کا دل جیت لیا۔ میزورم اسٹیٹ گیمز 2019 کے مقابلے آئی جال میں کھیلے جارہے ہیں۔ اسی کے تحت کورٹ پر خاتون کھلاڑیوں کے درمیان والی بال میچ کھیلا جارہا تھا۔ میچ کے دوران جیسے ہی ہاف ٹائم ہوا،مقاملے میں حصہ لینے والی ایک کھلاڑی کورٹ کے باہر پہنچی اور بچے کو دودھ پلانے لگی۔

    سقوط ڈھاکہ!عیاری وغداری کی شرمناک داستان…از..سید زید زمان حامد

    ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق میزورم کی ٹوئی کم علاقے کی ٹیم کی کھلاڑی لال وینتلوآنگی والی بال میچ کھیل رہی تھیں۔ میچ میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ایک۔ایک پوائنٹ کیلئے زور آزمائش چل رہی تھی۔ اسی دوران ریفری نے ہاف ٹائم کا ہوٹر بجادیا۔ جیسے ہی ہوٹر بجا، لال وینتلوآنگی کورٹ کے بعد چلی گئیں اور اپنے سات مہینے کے بچے کو دودھ پلانے لگیں۔ اس دوران کسی نے ان کی اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصویر وائرل ہوگئی جس میں مداحوں نے لال وینتلو آنگی کی تعریف کی۔

    روہنگیا کےمسلمانوں کو کبھی بھارتی شہریت نہیں دی جائے گی:امت شاہ

    لال وینتلوآنگی کی اس تصویر کو فیس بک یوزر ننگلن ہنگال نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھاکہ میچ کے دوران اپنے 7 مہینے کی بچے کو دودھ پلانے کیلئے چرایا ایک پل ۔ ننگلن نے ساتھ ہی کہا، لال وینتلو کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگ ان کی تعریف کر رہے ہیں۔ لوگ کھلاڑی اور ماں ہونے کی دوہری ذمہ داری نبھانے کیلئے لالوینتلوآنگی کی تعریف کررہے ہیں۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق ایک مداح نے اس تصویر کو شاندار بتایا جبکہ ایک دیگر نے اسے غیر معمولی قرار دیا۔

    بھارت میں مسلمانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں‌ !….از… مشرّف عالم ذوقی

    ننگلن کے ذریعہ سوشل میڈیا پرشیئرکی گئی یہ تصویروزیرکھیل تک بھی پہنچ گئی، جس کے بعد انہوں نے لالوینتلو آنگی کومالی مدد دینے کا فیصلہ کیا۔ میزورم کے وزیرکھیل رابرٹ روماویا رائتے نے اس تصویرکو ٹوئٹرپرشیئرکرتے ہوئے کہا، لالوینتلو آنگی کا حوصلہ بڑھانے کے لئے وزارت کھیل انہیں 10 ہزارروپئے کی مالی مدد دینے کا اعلان کرتی ہے۔ میزورم اسٹیٹ گیمز 2019، 9 دسمبرسے 13 دسمبر تک منعقد کئے جائیں گے۔

    ” انسانی حقوق (Human Rights) آزادی اورحقوق کا نظریہ…از..عبد الرحمن…

  • پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،محمد مصطفی بن طلحہ

    پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،محمد مصطفی بن طلحہ

    پاکستان میں کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے،محمد مصطفی بن طلحہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روز راولپنڈی اسٹیدیم میں اوساکا ٹرافی کپ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی، جسمیں ڈائریکٹر اوساکا بیٹریز محمد مصطفی بن طلحہ نےخصوصی شرکت کی ،اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستانی کپتان اظہر علی اور سری لنکن کپتان ڈی مووتھ کرونارتنے بھی موجود تھے،

    محمد مصطفی بن طلحہ(ڈائریکٹر اوساکا بیٹریز) کا کہنا تھا کہ 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ ملک میں واپس آئی ہے، کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے اور اس سے ملک میں ایک مرتبہ پھرکھیلوں کے میدان سجیں گے ، اوساکا بیٹریز نے ہمیشہ کرکٹ کی بحالی میں اپنا مثبت کردار اداکیا ہے اور آئندہ بھی اس سلسلہ کو جاری رکھا جائے گا ۔

    سری لنکن کپتان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم اظہر علی کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ 10 سال کے بعد ٹیسٹ کرکٹ پاکستان میں واپس آئی اور گراوٴنڈز کی رونقیں بحال ہوئیں، آسٹریلیا میں ہم اچھی طرح سے پرفارم نہیں کرسکے، اب ہوم گراوٴنڈ پر کھیل رہے ہیں اور پوری کوشش کریں گے کہ جو کمی ہے اسے دورکریں۔

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈی مووتھ کرونا رتنے نے کہا کہ پاکستان کے دورے پر بہت خوش ہیں، 10 سال کے بعد آئے ہیں اچھا موقع ہے، پاکستان کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ہے، مکی آرتھر پہلے پاکستان کے کوچ تھے اب ہمارے ساتھ ہیں، ان کے ساتھ ٹریننگ کرکے پاکستان کی ٹیم کو جاننے کا موقع ملا ہے لہذا کوشش کریں گے کہ اچھا پرفارم کریں۔

  • روس 2020 ء اولمپنگ گیمز سے باہر ، آخر کیا وجہ بنی

    روس 2020 اولمپنگ گیمز سے باہر ، آخر کیا وجہ بنی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق .روس پر چار سال تک پابندی لگادی یوں وہ 2020 اولمپنگ گیمز میں حصہ نہیں لے سکے گا ، ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے روس کی ڈوپنگ کہانی پر سالہا سال میں آج تک کی سب سے سخت سزا سنائی ، جس پر چار سالہ پابندی جاری کی گئی جس سے روس اگلے دو اولمپک مقابلوں میں حصہ لینے سے عاری رہے گا.یہ پابندی انیٹی ڈوپنگ ایجنسی کی طرف سے لگائی گئی ہے.

    اس فیصلے کا مطلب ہے کہ اگلے سال ہونے والے سمر گیمز یا بیجنگ میں 2022 کے سرمائی کھیلوں میں روس کی کوئی باقاعدہ موجودگی نہیں ہوگی اور اسے فیفا کے ورلڈ کپ ، یوتھ اولمپک گیمز ، پیرا اولمپکس ، ورلڈ چیمپین شپ اور دیگر اہم سمیت 2023 کے دوران بڑے بین الاقوامی مقابلے سے روک دیا جائے گا۔ کھیل کے واقعات ورلڈ اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے تحت ہیں۔

    پیانگ چیانگ میں 2018 کے موسم سرما کے اولمپکس کی طرح ، روسی باشندے جنہیں ملک کی ریاستی سرپرستی میں ڈوپنگ اسکیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ، انہیں ٹوکیو میں غیر منسلک کھلاڑیوں کی حیثیت سے مقابلہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ پیانگ چیانگ میں ، 168 روسیوں نے "روس سے تعلق رکھنے والے اولمپک ایتھلیٹس” کے طور پر حصہ لیا۔

  • کون کرے گا کمنٹری اورکون کریں تبصرے،پی سی بی نے نام بتادیئے

    لاہور:کون کرے گا کمنٹری اورکون کریں تبصرے،پی سی بی نے نام بتادیئے پي سي بي نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ کا پلان کے ليے رمیز راجہ، روشان ابے سنگھے ، رسل آرنلڈ، ڈینی موریسن اور بازید خان پر مشتمل کمنٹری پینل کا انتخاب کرليا گيا۔

    نیوزی لینڈمیں آتش فشاں پھٹنےسے 5سیاح ہلاک، درجنوں زخمی اوردرجنوں ہی لاپتہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میچ کےکامیاب انعقاد کے لیے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ پلان کا اعلان کردیا ہے۔ 11دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریزکی براڈ کاسٹ کوریج 23 مختلف ایچ ڈی کیمروں کی مدد سے تیار پروڈکشن ، کھیل کے مداحوں کو ٹی وی اسکرین سے جوڑے رکھے گی۔ جن میں دو سپر سلو اسپن ویژن کیمروں سمیت ایک الٹر ہائی اسپیڈ کیمرہ بھی شامل ہے۔

    سٹیزن شپ بل،مسلمان اورمشاعرہ…از..عزیراحمد

    سیریز کے دوران اسٹمپ کیمرا اور ہاک آئی بال ٹرینکنگ سمیت جدید پروڈکشن کا یہ نظام امپائرز کو ڈی آر ایس کے فیصلوں میں بھی معاونت فراہم کرےگا۔ دن کے آغاز سے قبل اور اختتام پر اسٹریٹ ڈرائیو شو کے ذریعے دن بھر کے کھیل پر تجزیہ کیا جائے گا۔ ستاروں سے بھری کہکشاں سیریز کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دے گی۔ سابق کرکٹر رمیز راجہ،رسل آرنلڈ، روشان ابے سنگھے،ڈینی موریسن اور بازید خان بطور کمنٹیٹر سیریز کے دوران میدان میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال پر تبصرہ کریں گے۔

    آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کو دنیابھر کے مداحوں تک پہنچانے کے لیے انتہائی پیشہ ور اسٹاف بھی براڈ کاسٹ کریو میں شامل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ وہ دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر بہت پرجوش ہیں، خوشی ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو ایک دہائی کے بعد اپنے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ میچ کھیلنےکا موقع مل رہا ہے۔

    پنجاب حکومت نے زلزلہ برپا کردیا،تاریخ کے بڑے تبادلے،86 اعلیٰ‌ افسران تتربتر

    انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی کھیل کی پہچان ہے مگر بدقسمتی سے طویل فارمیٹ کی کرکٹ کی پاکستان واپسی میں بھی ایک طویل عرصہ لگا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ جو گذر گیا وہ ماضی ہوگیا اور اب ہم ایک نئی شروعات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا دس قبل پیش آنےوالے واقعہ کی پاکستان کو اس قدر بھاری قیمت اٹھانا پڑےگی۔

    رمیز راجہ نے کا کہنا تھا کہ یہ لمحات ان کے لیے ایسے ہی ہیں جیسے وہ ایک بار پھر پیڈ پہن کر میدان میں اترنے والے ہیں۔ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر مسرور سابق کرکٹر بازید خان کاکہنا ہےکہ یقین نہیں آرہا کہ بیس منٹ کی ڈرائیو پر ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ میچ کھیلنے والی ٹیم سری لنکا ہے۔ بازید خان نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے جشن منانے کا وقت ہے۔ سابق سری لنکن کرکٹر رسل آرنلڈ کا کہنا ہےکہ پاکستان کا شمار میرے پسندیدہ ممالک میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں کرکٹ سے محبت کرنے والی عوام بستی ہے، یہاں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر وہ بہت پرجوش ہیں۔

  • پي سي بي نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا کیا اعلان

    پي سي بي نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا کیا اعلان

    پي سي بي نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا کیا اعلان

    باغی ٹی وی : پي سي بي نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ کا پلان کے ليے رمیز راجہ، روشان ابے سنگھے ، رسل آرنلڈ، ڈینی موریسن اور بازید خان پر مشتمل کمنٹری پینل کا انتخاب کرليا گيا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میچ کےکامیاب انعقاد کے لیے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ پلان کا اعلان کردیا ہے۔ 11دسمبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریزکی براڈ کاسٹ کوریج 23 مختلف ایچ ڈی کیمروں کی مدد سے تیار پروڈکشن ، کھیل کے مداحوں کو ٹی وی اسکرین سے جوڑے رکھے گی۔ جن میں دو سپر سلو اسپن ویژن کیمروں سمیت ایک الٹر ہائی اسپیڈ کیمرہ بھی شامل ہے۔ سیریز کے دوران اسٹمپ کیمرا اور ہاک آئی بال ٹرینکنگ سمیت جدید پروڈکشن کا یہ نظام امپائرز کو ڈی آر ایس کے فیصلوں میں بھی معاونت فراہم کرےگا۔ دن کے آغاز سے قبل اور اختتام پر اسٹریٹ ڈرائیو شو کے ذریعے دن بھر کے کھیل پر تجزیہ کیا جائے گا۔ ستاروں سے بھری کہکشاں سیریز کے دوران کمنٹری کے فرائض انجام دے گی۔ سابق کرکٹر رمیز راجہ،رسل آرنلڈ، روشان ابے سنگھے،ڈینی موریسن اور بازید خان بطور کمنٹیٹر سیریز کے دوران میدان میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال پر تبصرہ کریں گے۔

    آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کو دنیابھر کے مداحوں تک پہنچانے کے لیے انتہائی پیشہ ور اسٹاف بھی براڈ کاسٹ کریو میں شامل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی جبکہ دوسرا 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ وہ دس سال بعد ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر بہت پرجوش ہیں، خوشی ہے کہ قومی کھلاڑیوں کو ایک دہائی کے بعد اپنے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ میچ کھیلنےکا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی کھیل کی پہچان ہے مگر بدقسمتی سے طویل فارمیٹ کی کرکٹ کی پاکستان واپسی میں بھی ایک طویل عرصہ لگا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ جو گذر گیا وہ ماضی ہوگیا اور اب ہم ایک نئی شروعات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا دس قبل پیش آنےوالے واقعہ کی پاکستان کو اس قدر بھاری قیمت اٹھانا پڑےگی۔

    رمیز راجہ نے کا کہنا تھا کہ یہ لمحات ان کے لیے ایسے ہی ہیں جیسے وہ ایک بار پھر پیڈ پہن کر میدان میں اترنے والے ہیں۔ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر مسرور سابق کرکٹر بازید خان کاکہنا ہےکہ یقین نہیں آرہا کہ بیس منٹ کی ڈرائیو پر ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی اس بات کی ہے کہ میچ کھیلنے والی ٹیم سری لنکا ہے۔ بازید خان نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے جشن منانے کا وقت ہے۔ سابق سری لنکن کرکٹر رسل آرنلڈ کا کہنا ہےکہ پاکستان کا شمار میرے پسندیدہ ممالک میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں کرکٹ سے محبت کرنے والی عوام بستی ہے، یہاں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی پر وہ بہت پرجوش ہیں۔

  • کولڈ وارکھیل کےمیدان میں، روس کو ٹوکیو اولمپکس 2020اوربیجنگ اولمپکس 2022 سے باہرکردیاگیا

    نیویارک :کولڈ وارکھیل کے میدان میں، روس کو ٹوکیواولمپکس2020اوربیجنگ اولمپکس 2022 سے باہرکردیاگیا،اطلاعات کےمطابق عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کی جانب سےروس پر 2020 ٹوکیواولمپکس اور 2022 بیجنگ سرمائی اولمپکس سمیت کھیل کے تمام عالمی مقابلوں پر چار تک کیلئےسال کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    نیوزی لینڈمیں آتش فشاں پھٹنےسے 5سیاح ہلاک، درجنوں زخمی اوردرجنوں ہی لاپتہ

    ذرائع کےمطابق واڈا کی ایگزیکٹو کمیٹی نے روس کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کے ڈوپنگ ٹیسٹوں سے متعلق اعداد و شمار تبدیل کرنے اور تلف کرنے پر یہ سزا سنائی ہے۔واڈا کی کمیٹی نے روسی اقدامات کو عدم تعمیل کا انتہائی سنگین معاملہ قرار دیا اور اعداد و شمار میں جعل سازی اور تلفی کے سینکڑوں واقعات کا حوالہ دیا ہے۔

    سٹیزن شپ بل،مسلمان اورمشاعرہ…از..عزیراحمد

    روس نے حالیہ اولیمپکس کے دوران عالمی کھیلوں میں خود کو ایک طاقت ور ملک کے طور پر پیش کیا تاہم 2015 میں واڈا کی ایک رپورٹ میں روسی ایتھلیٹکس کے حوالے بڑے پیمانے پر ڈوپنگ کے ثبوت ملے تھے۔

    پنجاب حکومت نے زلزلہ برپا کردیا،تاریخ کے بڑے تبادلے،86 اعلیٰ‌ افسران تتربتر

    یاد رہے 2014 میں سرکاری سرپرستی میں ڈوپنگ کا الزام سامنے آنے کے بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا، بعدازاں 17 ماہ کی تحقیقات مکمل ہونے پر اولمپک کمیٹی نے روس پر ونٹر اولمپکس 2018 میں شرکت پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

    جنسی درندوں کی سرزمین اور نئی سازش…از…انشال راؤ

  • پی سی بی نے پاک بنگلہ دیش سیریز کا مجوزہ شیڈول بنگلہ دیش بورڈ کو بھجوادیا

    پی سی بی نے پاک بنگلہ دیش سیریز کا مجوزہ شیڈول بنگلہ دیش بورڈ کو بھجوادیا

    پی سی بی نے پاک بنگلہ دیش سیریز کا مجوزہ شیڈول بنگلہ دیش بورڈ کو بھجوادیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق: پی سی بی نے پاک بنگلہ دیش سیریز کا مجوزہ شیڈول بنگلہ دیش بورڈ کو بھجوادیا.پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز 23جنوری سے 20 فروری کے درمیان کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے.

    ٹی ٹونٹی میچز 23,25اور 27 جنوری کو لاہور میں ہوں گے .دو ٹیسٹ میچز راولپنڈی اور کراچی میں کھیلنے کی تجویز ہے .پی سی بی کراچی ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کروانے کا خواہشمند ہے .بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنا ہے .پی سی بی سیریز کے شیڈول کے حوالے سے بنگلہ دیش کے جواب کا منتظر ہے

  • خواتین کرکٹرز پر بھی قومی کرکٹ ٹیم کا اثر، مرد و زن شانہ بشانہ

    خواتین کرکٹرز پر بھی قومی کرکٹ ٹیم کا اثر، مرد و زن شانہ بشانہ

    خواتین کرکٹرز پر بھی قومی کرکٹ ٹیم کا اثر،اس معاملے میں مرد و زن شانہ بشانہ

    باغی ٹی وی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کو 75 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 285 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    کنرارا اوول، کوالالمپور میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنرز ڈینی وائٹ اور یبیماؤنٹ کی شاندار سنچریوں کی بدولت مہمان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے۔ ڈینی وائٹ نے 95 گیندوں پر 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 110 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بیماؤنٹ 107 رنز بناکر آؤٹ ہوئیں۔ دونوں کرکٹرز کے درمیان 188 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ مہمان ٹیم کی کپتان ہیتھر نائٹ نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والی اسپنر رامین شمیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

    285 رنز کے تعاقب میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا آغاز متاثر کن نہ رہا اور محض 39 کے مجموعی اسکور پر اس کی تین بیٹرز آؤٹ ہوکر پویلین واپس لوٹ گئیں۔ چوتھی وکٹ کے لیے بسمعہ معروف اور عمیمہ سہیل کے درمیان 67 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم کپتان بسمعہ معروف 69 اور عمیمہ سہیل 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ ایک بار پھر دباؤ کا شکار ہوگئی اور پوری ٹیم 45ویں اوور میں 209 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عالیہ ریاض نے 39 رنز اسکور کیے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کیٹ کراس نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    میچ میں پاکستان کی جانب سے رامین شمیم اور انگلینڈ کی جانب سے سارہ گلین نے ڈیبیو کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 12 دسمبر کو کنرارا اکیڈمی اوول میں کھیلا جائے گا۔

  • سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ کی سربراہی میں پہنچی پاکستان

    سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ کی سربراہی میں پہنچی پاکستان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی کرکٹ ٹیم ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی سربراہی میں پاکستان پہنچ گئی، مہمان کرکٹ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچا دیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتطامات کیے گئے ہیں۔

    کوچ مکی آرتھر اور گرانٹ فلاور کی سربراہی میں پہنچنے والی ٹیم کی سہولت کے لیے ایف آئی اے کا ایک کاونٹر قائم کیا گیا۔ پی سی بی آفیشلز کو سری لنکن ٹیم کے استقبال کے لیے پاسز جاری کیے گئے۔ کھلاڑی آج مکمل آرام کریں گے، دونوں کپتان اظہر علی اور کرونا رتنے پریس کانفرنس بھی کریں گے.

    واضح رہے سری لنکا کے خلاف سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے پاک لنکن ٹیمیں 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اِن ایکشن ہوں گی۔

     

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو ٹیسٹ میچز کے لیے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 11 سے 23 دسمبر تک جاری رہے گی۔

    11سے 15 دسمبر تک پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں میچ ریفری کی ذمہ داریاں اینڈی پائی کرافٹ نبھائیں گے جبکہ رچرڈ کیٹل برواور مائیکل گف کو پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے آن فیلڈ امپائرز مقرر کیا گیا ہے۔ رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ امپائر اور شوزب رضا فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

    سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز،قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

    19 سے 23 دسمبر تک جاری رہنے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے جبکہ بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن آن فیلڈ امپائرزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول ٹیسٹ میچ میں گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ امپائر اور احسن رضا فور تھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔