Baaghi TV

Category: کھیل

  • سابق کرکٹرجے کیلس نے کیا حرکت کردی کہ دیکھینے والے بھی شرما گئے

    راہینو:سابق کرکٹرجے کیلس نے کیا حرکت کردی کہ دیکھینے والے بھی شرما گئے، اطلاعات کےمطابق جنوبی افریقہ کے ممتاز کرکٹرجے کیلس نے ملک کے ایک خاص طبقے کے حقوق کی خاطر اپنے داڑھی اورمونچھوں کوآدھا آدھا کٹواکرسب کو حیران اوراپنے چاہینے والوں کوپریشان کردیا ہے

    ہرچوتھے آدمی کوموبائل فوبیا ہوگیا ،خصوصی رپورٹ

    باغی ٹی وی کے مطابق جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈرجے کیلس نے سوشل میڈیا پراپنی ایک ایسی تصویرشیئرکردی ہے کہ جس سے دیکھنے والوں کی حیرت وحیرانگی میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، ذرائع کے مطابق جےکیلس کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ میں”راہینو”طبقے کے حقوق کے لیے کوشش کررہا ہے،

    عدالت کا حکومت کے خلاف ایک اور فیصلہ، صدرمملکت کو 5 سال قید کی سزا

    جے کیلس کہتے ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ جنوبی افریقہ میں راہینوقبیلے کے لوگوں کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھائیں ، جے کیلس کہتے ہیں کہ اس نے آدھی داڑھی اور آدھی مونچھیں‌ کٹواکردنیا کو راہینوقبیلے کے لوگوں کی طرف متوجہ کیا ہے،

    ایران نے بھی افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلاکا مطالبہ کردیا

    یاد رہےکہ جنوبی افریقہ میں راہینونام کی ایک غیرسرکاری تنظیم بھی جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کررہی ہے ، جے کیلس جنوبی افریقہ کے آل راونڈرکھلاڑی ہیں اور 166 ٹیسٹ میچ اور328 ایک روزہ جبکہ 25 ٹی ٹوینٹی میچ کھیل چکے ہیں‌

  • پاکستان کا ڈیوس کب کا بائیکاٹ بھی اورشرکت بھی، کل قازقستان میں میدان سجیں گے

    اسلام آباد:پاکستان کا ڈیوس کب کا بائیکاٹ بھی اور شرکت بھی ، کل قازقستان میں میدان سجیں گے ،اطلاعات کے مطابق سینیئر پلیئرز کے بائیکاٹ کے بعد پاکستان کی جانب سے جونیئر پلیئرز اس مقابلے میں شریک ہوں گے،پاکستان نے ڈیوس کپ کے بھارتی خواہش پرانعقاد پربائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا تھا

    دھرنےاورسپریم کورٹ کے فیصلے پربھارت میں شادیانوں کی سازش ناکام بنادی

    ذرائع کےمطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ون کی یہ ٹائی پہلے پاکستان میں ہونا تھی لیکن انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے سیکیورٹی وجوہات کو بنیاد بناکر ٹائی پاکستان سے نیوٹرل وینیو منتقل کردی۔پاکستان کے ٹاپ پلیئرز عقیل خان اور اعصام الحق نے ٹائی کا بائیکاٹ کیا جس کے بعد 29 اور 30 نومبر کو ہونے والے مقابلے کیلئے جونیئر پلیئرز کو نامزد کیا گیا۔

    6 ماہ کو 3 سال ہی سمجھیں، ضروری قانون سازی کرلیں گے، شیخ رشید

    ذرائع کےمطابق نور سلطان قازقستان ٹینس سینٹر میں ہونے والے اس دو روزہ مقابلے میں پاکستان کی جانب سے حذیفہ عبدالرحمن، محمد شعیب اور یوسف خلیل کو نامزد کیا گیا ہے۔پہلے سنگل میں محمد شعیب کا مقابلہ رام کمار رانا ناتھن سے ہوگا جبکہ دوسرے سنگل میں حذیفہ عبدالرحمن سُمت نگل سے مقابلہ کریں گے۔ڈبلز میں حذیفہ عبدالرحمن اور محمد شعیب پر مشتمل پاکستانی جوڑی کا مقابلہ لینڈر پیئس اور جیون ندن چیزیان پر مشتمل تجربہ کار انڈین جوڑی سے ہوگا جس کے بعد ریورس سنگلز کے مقابلے بھی ہوں گے۔

    ’عمران خان کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بناؤں گا،سراج الحق نےاپنے عزائم سے آگاہ کردیا

  • پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے ٹوکیواولمیکس پاکستانی ٹیموں کے لیے اہم اعلان کردیا

    کراچی :پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے ٹوکیو اولمپکس کیلئے ہاکی کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا ہے، اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 2020 میں ہونے والے ٹوکیو اولمپک مقابلوں کےلئے مینز اینڈ ویمنز ہاکی ایونٹس کے ڈراز کا اعلان کیا ہے۔

    آئس نشےمیں دھت شخص نےماں اوربیوی کوقتل کردیا،باقی خاندان شدید زخمی

    ٹوکیواولمپکس میں‌ ارجنٹینا ، آسٹریلیا، بھارت ،اسپین ،نیوزی لینڈ اورمیزبان جاپان کو گروپ اےجبکہ بیلجیم ، ہالینڈ، جرمنی، برطانیہ، کینیڈا اور جنوبی افریقہ کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔

    کرکٹ بورڈ میں کرپشن سے پردہ اُٹھنے کا وقت آگیا ہے جاوید بدر

    2016 کی گولڈ میڈلسٹ برطانوی ٹیم گروپ اے میں ہالینڈ، جرمنی، آئرلینڈ، بھارت اور جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرے گی جبکہ چین، آسٹریلیا، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ، اسپین اور میزبان جاپان کی ٹیموں کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ٹوکیو اولمپکس ہاکی ٹورنامنٹس نئے تعمیر شدہ او آئی اسٹیڈیم میں 25 جولائی 2020سے 7 اگست 2020تک کھیلے جائیں گے۔

    ’عمران خان کو کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بناؤں گا،سراج الحق نےاپنے عزائم سے آگاہ کردیا

  • کرکٹ بورڈ میں کرپشن سے پردہ اُٹھنے کا وقت آگیا ہے جاوید بدر

    لاہور: کرکٹ بورڈ میں کرپشن سے پردہ اُٹھنے کا وقت آگیا ہے ، پی ٹی آئی رہنما جاوید بدرنےاہم خبر دیتے ہوئے کہا ہےکہ بہت جلد کرپشن والے بھی بے نقاب ہوجائیں‌گے،اطلاعات کے مطابق جاوید بدر کی درخواست پر پی سی بی نے آج ایف آئی اے میں پی ایس ایل ون ٹو کا ریکارڈ جمع کروا دیا ہے

    جاوید بدر کا کہنا ہے کہ اب ایف آئی اے کا کام ہے کہ وہ اس ریکارڈ کی چھان بین کرے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کرپشن سے پردہ اُٹھنے کا وقت آگیا ہے، اور پردہ اٹھنا چاہیے ،انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے ایمانداری سے تفشیش کرتے ہوۓ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرے

    جاوید بدر نے مزیدکہا کہ دو سال کے بعد ریکارڈ جمع کروانا بھی کئی سوالوں کو جنم دے رہا ہے ، جاوید بدر نے مزید کہا کہ ریکارڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے کافی امکانات ہیں ، انہوں‌نے کہا کہ پی ایس ایل کی آڈٹ رپورٹ اور بورڈ کے جمع شُدہ ریکارڈ کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے پاس بھیج دینا چاہیے

  • ویمن کرکٹ سیریز کیلئے بھارت کا انکار ، پی سی بی نے اہم قدم اٹھا لیا

    ویمن کرکٹ سیریز کیلئے بھارت نے پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکارکر دیا۔ رابطہ کرنے کے باوجود بھی جواب دینا گوارہ نہیں کیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے آئی سی سی کو شکایت کر دی۔
    تفصیلات کے مطابق بھارت کی مودی حکومت کھیل کے میدان میں بھی سیاست کو گھسیٹ رہی ہے اور اس کی ہٹ دھرمی جاری ہے.۔ پاک بھارت خواتین کرکٹ سیریز کے لیے انکار کر دیا اور پی سی بی کے رابطہ کرنے پربھی جواب نہ دینے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو شکایت کر دی۔

    آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی تمام ترریکارڈکے ساتھ بھیجی گئی درخواست میں لکھا گیا ہے کہ خواتین سیریز کےلیے بھارتی بورڈ سے متعدد بار رابطہ کیا۔

    بھارتی بورڈ نے پاکستان کی کسی ای میل کاجواب نہیں دیا، پاک بھارت ون ڈے سیریز رواں برس جولائی سے اکتوبر کے درمیان کھیلی جانی تھی، سیریز کی ٹاپ 4 ٹیمیں ورلڈکپ 2021ء کے لیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ بھارت کی انتہا پسند حکومت اب کھیل کے میدانوں میں نمایاں نظر آرہی ہے.

  • فوادعالم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں چوتھی ڈبل سنچری، مگرپھربھی نظرانداز،کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌

    کراچی:فوادعالم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں چوتھی ڈبل سنچری، مگرپھربھی نظرانداز،کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌، اطلاعات کےمطابق ٹیسٹ کرکٹر فوادعالم نےڈومیسٹک کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرکے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل پرفار کرنے والے فواد عالم نے قائد اعظم ٹرافی میں سندھ کی نمائندگی کرتے ہوئے سدرن پنجاب کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی۔ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی دکھانے کے باوجود فواد عالم کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے

    ڈومیسٹک کرکٹ میں فواد عالم کی ڈبل سنچریوں کی تعداد چار ہوگئی، رواں سیزن میں ان کی پہلی ڈبل سنچری ہے، اس کے علاوہ انہوں ںے دو سنچریاں بھی اسی سیزن میں کی ہیں۔فواد عالم 164 فرسٹ کلاس میچوں میں 32 سنچریاں اسکور کرچکے ہیں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ان کی سنچریوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق کھلاڑی بھی فواد عالم کو ٹیسٹ ٹیم میں شامل کرنے کا بارہا مطالبہ کرچکے ہیں۔یاد رہے کہ فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 10 سال قبل کھیلا تھا جبکہ آخری ون ڈے انہوں نے 2015 میں کھیلا تھا۔خیال رہے کہ فواد عالم نے تین ٹیسٹ میچز میں 41.66 کی اوسط سے 250 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ 38 ون ڈے میچز میں 40.25 کی اوسط سے 966 رنز بنارکھے ہیں۔

  • انگلینڈ کےخلاف سیریزکیلئے پاکستان ویمن ٹیم کا اعلان

    کراچی :کس کی قسمت جاگ اٹھی اور کون ہوئی محروم ،انگلینڈ کے خلاف ملائیشیا میں شیڈول سیریز کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔چیف سلیکٹرعروج ممتازنے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےتین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پرمشتمل سیریزکےلیے علیحدہ علیحدہ اسکواڈزکا اعلان کیا ۔

    سعودی عرب :مکہ مکرمہ میں اسلامی دور کے آغاز کی قبردریافت

    بنگلہ دیش کےخلاف ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلنے والی ٹیم میں 4،4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔کائنات حفیظ اور رامین شمیم پہلی بار قومی خواتین ایک روزہ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں جبکہ 15 سالہ لیگ اسپنرعروب شاہ کو پہلی بارٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بگ بیش میں حصہ لینے والی آل راونڈر ندا ڈار کی دونوں اسکواڈزمیں واپسی ہوئی ہے۔

    پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی ، قومی ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی خواتین کرکٹ ٹیم کی قیادت بسمہ معروف کریں گی۔ایک روزہ ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، انعم امین، عروب شاہ، ڈیانا بیگ،فاطمہ ثناء،جویریہ خان، کائنات حفیظ، ناہیدہ خان، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل،رامین شمیم ،سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔

    جہاز الٹنے سے 14 ہزار سے زائد بھیڑیں سمندرمیں‌ ڈوب گئیں ، ویڈیو وائرل

    کراچی سے کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ عالیہ ریاض، انعم امین،عروب شاہ،عائشہ ظفر،ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء،ارم جاوید، جویریہ خان، ناہیدہ خان،ندا ڈار، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، سعدیہ اقبال اورسدرہ نوازپرمشتمل ہے۔سیریزمیں شرکت کے لیے قومی اسکواڈ 30 نومبر کوملائیشیا روانہ ہوگا۔سیریز کے تمام میچز 9 سے 20 دسمبر تک کنرارامیں کھیلے جائیں گے۔سیریز میں شامل 3 ایک روزہ میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئین شپ کا حصہ ہیں۔

    مشکل وقت پرچینی وفد عثمان بزدار کے لیے اہم پیغام لے کرآگیا

  • ننھی پاکستانی ایتھلیٹ نے اسکیٹنگ کاعالمی مقابلہ جیت لیا

    وینا: پاکستان کی کم عمر اسکیٹر نے چوبیسویں انٹرنیشنل اسکپ جیت کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ویانا سے ذرائع کے مطابق 5 سالہ پاکستانی ایتھلیٹ ملاک ظفر نے آسٹریا میں ہونے والے 24ویں انٹرنیشنل اسکپ میں حصہ لیا اور بیکس نوائس گرلز 2 کی کیٹگری میں ایوارڈ اپنے نام کیا۔

    بین الاقوامی ایونٹ میں 200 سے زائد ممالک نے شرکت کی جن میں آسٹریا، جرمنی، اٹلی، سوئٹزر لینڈ سمیت دیگر شامل تھے۔ ملاک فیصل ظفر نے عمدہ اسکیٹنگ کا مظاہرہ کر کے اپنی تمام حریف کھلاڑیوں کو شکست دی۔یاد رہے کہ پاکستان میں فگر اسکیٹنگ کو اہمیت حاصل نہیں اور نہ ہی سرکاری سطح پر اس حوالے سے اقدامات کیے جاتے ہیں۔

    ملاک فیصل ظفر نے ایوارڈ جیتنے کے بعد خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اولمپکس مقابلے میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ایوارڈ جیتنا چاہتی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملاک فیصل ظفر کو صارفین نے مبارک باد پیش کی اور اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

  • ساؤتھ ایشین گیمز، قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

    لاہور: پاکستان بھی ریسلنگ میں‌ نام کمانے کے لیے کوشاں‌، اسی سلسلے میں قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ کوچنگ سنٹر لاہور میں شروع ہو گیا، ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے لگائے جانے والی تربیتی کیمپ میں قومی ٹیم کے 7 کھلاڑیوں سمیت 30 کھلاڑی شریک ہیں۔

    پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے لاہور کوچنگ سنٹر میں ساؤتھ ایشین گیمز کے لئے لگائے جانے والے تربیتی کیمپ میں قومی ٹیم کے ریسلرز سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ تربیتی کیمپ میں خوراک کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے، امید ہے ہم بھی قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

    قومی ریسلنگ ٹیم کے کوچ سہیل رشید کہتے ہیں کھلاڑی بھرپور پریکٹس میں ہیں، امید ہے چار سے پانچ میڈلز ضرور حاصل کرینگے۔ قومی ریسلنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ کوچنگ سنٹر میں 30 نومبر تک جاری رہے گا۔ قومی ٹیم 30 نومبر کو ساؤتھ ایشن گیمز کے لئے نیپال روانہ ہوگی۔

  • پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کیا تیاریاں کیں قومی ٹیم نے

    پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد کیا تیاریاں کیں قومی ٹیم نے

    دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں عبرت ناک شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق ٹیم انتظامیہ نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں حارث سہیل کو نہیں کھلایا جائے گا ان کی جگہ امام الحق یا عابد علی کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔یہ آسٹریلیا کے شہر ایڈلیڈ میں کھیلا جائے گا.

    فاسٹ باؤلر محمد عباس کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے جبکہ یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور عمران خان میں سے کسی ایک کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی بابر اعظم کو چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے کی ہدایت کے حوالے سے بھی ٹیم انتظامیہ بھی غور و فکر میں مصروف ہے۔

    وزیر اعظم نے بابر اعظم کو اہم مشورہ دے دیا

    واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا پر ٹیم پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم نےاننگز اور 5 رنز سے شکست دےکر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرکھی ہے۔
    پہلی اننگز میں جہاں بلے باز ناکام ہوئے وہیں بولرز بھی آسٹریلوی بلے بازوں کے سامنے بے بس دکھائی دیے
    قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی پر امید ہیں کہ ایڈیلیڈ میں نتیجہ مخلتف ہوگا۔

    آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میں شکست ناتجربہ کارکھلاڑیوں کوکھلانا: سلمان بٹ کی ٹیم سلیکشن پر تنقید