Baaghi TV

Category: کھیل

  • بھارتی  ٹیم کو شکست دینے والی ٹیم کی کیسے ہوئی  پذیرائی ، جانیے تفصیل

    بھارتی ٹیم کو شکست دینے والی ٹیم کی کیسے ہوئی پذیرائی ، جانیے تفصیل

    بھارت کو شکست کا مزا چکھانے والی ٹیم کی پذیرائی، اعزاز یں میں تقریب
    ایشین والی بال چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی انڈر23 اور قومی والی بال ٹیموں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی.تقریب کا انعقاد والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب کی طرف سے کیا گیا .پاکستان والی بال ٹیم نے ایشین چیمئن شپ میں بھارت کو شکست دی .قومی ٹیم نے چیمئن ایونٹ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی

    قومی انڈر 23 ٹیم نے پہلی مرتبہ ایشین والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا .ایونٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر قومی اور انڈر23 ٹیم۔کے ہر کھلاڑی کو 25 ہزار روپے انعام دیا گیا

  • ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا عار، عمرا کمل کا ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام

    ہم طالب شہرت ہیں ہمیں ننگ سے کیا عار، عمرا کمل کا ایک اور منفی ریکارڈ اپنے نام

    ہم طالب شہرت ہیں ، ہمیں ننگ سے یا عار، عمرا کمل کا یک اور منفی ریکارڈ
    باغی ٹی وی رپورٹ : وہ کہتے ہیں بدنام گر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا کے مصداق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں عمر اکمل سری لنکن فاسٹ بولر نوان پردیپ کے ہاتھوں پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تو انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میچز میں کسی بھی پاکستانی بلے باز کا سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔عمر اکمل 83 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 9 متبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔
    یوں اگر مثبت نہیں تو منفی ریکارڈ ہی سہی اس طرح عمر اکمل کی ٹیم میں شمولیت اور اس کو پھر سے چانس دییے جانے پر ناقدین سوال کرنے لگے ہیں.

    سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں،پاکستان کھیلوں کے لیے پرامن ملک بن گیا ہے، ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی

  • کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے ، صوبائی وزیر کھیل تیمور خان

    کھیلوں کے فروغ کیلئے کام کرتے رہیں گے ، صوبائی وزیر کھیل تیمور خان

    لاہور: صوبائی وزیر کھیل، امور نوجوانان و سیاحت رائے تیمورخان بھٹی نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے لئے اعلیٰ سطح کے انتظامات کئے گئے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ ایریا سے سٹیڈیم تک شٹل سروس کی گاڑیاں دستیاب رہیں،
    پارکنگ کیلئے وسیع انتظامات کئے گئے، قذافی سٹیڈیم جانے کے لئے شائقین کرکٹ کے لئے جگہ جگہ بینر اور بورڈ لگا کر ان کی رہنمائی کی گئی جن کی مدد سے شائقین آسانی قذافی سٹیڈیم میں داخل ہوئے۔نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں صفائی کا بھی بہترین انتظام کیا گیا، سپورٹس بورڈ پنجاب اور حکومت پنجاب کے دیگر اداروں کا عملہ شائقین کرکٹ کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے،تین میچزکی ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز سے عوام میچز کے ساتھ ساتھ سہولتوں سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔سپورٹس کے فروغ اور ترقی کے لئے دن رات کام کررہے ہیں، مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

  • محمد حسنین نے اپنے ٹیلنٹ کیساتھ انصاف کر دکھایا

    محمد حسنین نے اپنے ٹیلنٹ کیساتھ انصاف کر دکھایا

    لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ تیز ترین بولر محمد حسنین نے سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ہیٹ ٹرک کر ڈالی ، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے محمد حسنین ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے 9 ویں جبکہ پاکستان کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔ محمد حسنین نے یہ اعزاز سری لنکا کے خلاف لاہور میں جاری تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں حاصل کیا۔
    اس سے قبل پاکستان کے فہیم اشرف نے 2017ء میں شیخ زید سٹیڈیم میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔ سری لنکا کے مالنگا کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں دو مرتبہ ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کے علاوہ آسٹریلیا کے بریٹ لی، نیوزی لینڈ کے اورم اور ٹم ساوتھی، سری لنکا کے تسیرا پریرا اور افغانستان کے راشد خان نے بھی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔

  • کرکٹ کی واپسی پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں واپس لے آئی

    کرکٹ کی واپسی پاکستانیوں کے چہروں پر خوشیاں واپس لے آئی

    لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے موقع پر لاہوریوں کے چہروں کی خوشی دیدنی تھی، شائقین کرکٹ سخت سکیورٹی کے باوجود اپنی فیملیوں کے ہمراہ میچ شروع ہونے سے کئی گھنٹے قبل ہی سٹیڈیم پہنچ گئے، سٹیڈیم کے اندر اور باہر قومی پرچموں کی بہار نظر آئی، خواتین، نوجوان اور بچے اپنے چہروں پر قومی پرچم پینٹ کراتے ہوئے نظر آئے، مہمان ٹیم کی سپورٹ کیلئے بھی نعرے لگائے جاتے رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلاٹی ٹونٹی میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کی بہت بڑی تعداد قذافی سٹیڈیم پہنچی۔ شائقین کرکٹ اپنی فیملیوں کے ہمراہ میچ دیکھنے لئے سٹیڈیم آئے۔ شائقین کرکٹ کو پارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچایا گیا۔شائقین کرکٹ پاکستان کے حق میں نعر ے لگاتے رہے جبکہ کئی منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مہمان ٹیم کی سپورٹ کے لئے ان کے حق میں بھی بھرپور نعرے لگائے گئے۔ سٹیڈیم میں داخلے کیلئے طویل قطاریں لگی رہیں اور اس دوران بد نظمی بھی دیکھنے میں آئی۔

    کئی مقامات پر نوجوانوں نے پہلے داخلے کی کوشش میں قطاریں توڑ دیں اور دھکم پیل کی تاہم موقع پر موجود سکیورٹی نے حالات کو قابو کر لیا۔ پاک فوج، رینجرز اور پولیس کی جانب سے میچ کی سکیورٹی کے لئے غیر معمولی انتظامات کئے گئے۔ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ٹیموں کی ہوٹل سے سٹیڈیم آمد کے روٹ کی فضائی نگرانی کی جاتی رہی جبکہ میچ کے دوران بھی اسٹیڈیم کے اوپر اور اطراف کی آبادیوں کی فضائی نگرانی جاری رہی

  • پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ نے اومان ہاکی کو چوتھے میچ میں شکست دے دی

    پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ نے اومان ہاکی کو چوتھے میچ میں شکست دے دی

    لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ نے اومان ہاکی ٹیم کو چوتھے اور آخری میچ میں 0-7 گول سیشکست دیکر سیریر جیت لی، گورنر پنجاب غلام سروراختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے. انکے ہمراہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئررخالد سجاد کھوکھر، سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ، چیئرمین قومی سلیکشن کمیٹی اولمپین منظور جونیئر بھی موجود تھے، امجد علی خان کی شاندار ہیٹ ٹرک، چار میچز کی سیریزمیں حصہ لینے کے لئیپاکستان کے دورہ پر آئی ہوئی اومان ہاکی ٹیم پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ کے مدمقابل اپنا چوتھا اور آخری میچ بھی 0-7گول سے ہار گئی.پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ نے میچ کے آغاز سے ہی کھیل پر اپنی دسترس جما لی. پاکستان کی فارورڈ لائن نے اومان ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پہلے کواٹر کے اختتام تک تین گول داغ ڈالے. پاکستان ڈویلپمنٹ سکواڈ کی جانب نے کھیل کے چوتھے منٹ میں گول سکور کرکے برتری دلا دی۔
    سری لنکا نے پاکستانی بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں

  • سری لنکا نے پاکستانی بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں

    سری لنکا نے پاکستانی بیٹنگ لائن کی دھجیاں بکھیر دیں

    سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 64 رنز سے شکست دے دی ، پاکستان بمقابلہ سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا گیا ، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، سری لنکا نے پہلی اننگز میں مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا ئے، سری لنکا کیلئے اننگز کا آغاز گونتھلاکا اور اوشکا فرنینڈو نے کیا ، 84 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم کی ، گانتھلاکا 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، اوشکا فرنینڈو نے 33 ، راجہ پسکا نے 32 اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے 17 رنز کی اننگز کھیلی ، پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا،
    166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 101 رنز پر پویلین لوٹ گئی ، پاکستان کی بیٹنگ ابتدا سے ہی مشکلات میں گھری نظر آئی ، اوپنر بابر اعظم اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل دوسرے اوور میں یکے بعد دیگرے نوان پردیپ کا شکار ہو گئے ، احمد شہزاد بھی نمایاں کارکردگی دکھائے بغیر 4 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ، کپتان سرفراز احمد اور افتحار احمد نے پاکستانی اننگز کو کچھ دیر تک سنبھالا اور 46 رنز کی شراکت قائم کی لیکن پھر افتحار رن آوٹ ہو گئے اور پھر کوئی بھی بلے باز جم کر بیٹنگ نہ کر سکا ، اور "تو چل میں آیا” کی پرانی روایت کے عین مطابق وکٹوں کی بارش ہو گئی ، اور ساری پاکستانی بیٹنگ لائن 17.1 اوورز میں 101 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ،
    سری لنکن بولرز نے انتہائی عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا ، نوان پردیپ اور اسسرو ادانا نے تین ، تین جبکہ ڈی سلوا نے دو اور راجتھا نے ایک کھلاڑی حاصل کی ، شاندار ففٹی سکور کرنے پر سری لنکن اوپنر گونتھلاکا کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ،
    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، کون کون کھلاڑی آج ہو گا ان ایکشن ؟

  • سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں،پاکستان کھیلوں کے لیے پرامن ملک بن گیا ہے، ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی

    سیکیورٹی کے کوئی مسائل نہیں،پاکستان کھیلوں کے لیے پرامن ملک بن گیا ہے، ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی

    لاہور: پاکستان کھیلوں کے لیے پرامن ملک بن گیا ، دنیا بے فکر رہے ، پاکستان میں‌ کرکٹ کھیلنے والے آئیں عزت بھی ملے گی ، سلامتی بھی ملے گی ، اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نے کہا ہے کہ سری لنکا کے پاکستان آنے پر پی سی بی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں سیکیورٹی کے مسائل نہیں اور انتظامات پرفیکٹ ہیں۔

    خود ساختہ مہنگائی،حکومتی تدبیریں ناکام،نہ ایپلی کیشن کام آئی نہ عثمان بزدار

    لاہور میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ عمران خواجہ کے پاکستان آنے پر بہت خوشی ہوئی وہ صرف میچ دیکھنے آئے ہیں۔امیدہے آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین سیکیورٹی کے انتظامات سے مطمئن ہوں گے، انگلینڈ، آسٹریلیا اور آئرلینڈ کے حکام بھی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔اس موقع پر چیئرمین احسان مانی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے پر بھی رضا مند ہوجائے گی

    میں معماران ملت کو سلام پیش کرتا ہوں ، استاد کی عزت کرنے سے دنیا میں‌ عزت ملتی ہے،

    عمران خواجہ نے کہا کہ میں‌ پاکستان کرکٹ بورڈکومبارکباد دیتا ہوں کیونکہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے بھرپور اقدامات کیے، بہت سارے لوگوں نے پاکستان کے انتظامات کے حوالے سے پوچھا تو میں نے سب کو ایک ہی جواب دیا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں اور انتظامات پرفیکٹ ہیں۔

    واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں‌

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، پاکستانی بیٹنگ لائن ابتدا میں لڑکھڑا گئی

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، پاکستانی بیٹنگ لائن ابتدا میں لڑکھڑا گئی

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 166 کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور اب تک پاکستان کے پہلے تین بلے باز 51 کے کے مجموعے پر پویلین لوٹ چکے ہیں ، پاکستان کی اننگز کا آغاز کرنے والی جوڑی بابراعظم اور احمد شہزاد کوئی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکی ، بابر اعظم 10 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، ان کے بعد کریز پر عمر اکمل آئے لیکن وہ اپنی اننگز کی پہلی ہی گیند پر نوان پردیپ کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ، احمد شہزاد کو ادانا نے کلین بولڈ کر کے پویلین کا راستہ دکھایا ، اس وقت سرفراز احمد اور افتحار احمد کریز پر موجود ہیں ،
    یہ بھی پڑھیں
    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو کتنا ہدف ملا ؟
    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، کون کون کھلاڑی آج ہو گا ان ایکشن ؟

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، پاکستانی بیٹنگ لائن ابتدا میں لڑکھڑا گئی

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ، پاکستانی بیٹنگ لائن ابتدا میں لڑکھڑا گئی

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 166 کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور اب تک پاکستان کے پہلے تین بلے باز 31 کے کے مجموعے پع پویلین لوٹ چکے ہیں ، پاکستان کی اننگز کا آغاز کرنے والی جوڑی بابراعظم اور احمد شہزاد کوئی متاثر کن کارکردگی نہ دکھا سکی ، بابر اعظم 10 گیندوں پر 13 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، ان کے بعد کریز پر عمر اکمل آئے لیکن وہ اپنی اننگز کی پہلی ہی گیند پر نوان پردیپ کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ، احمد شہزاد کو ادانا نے کلین بولڈ کر کے پویلین کا راستہ دکھایا ، اس وقت سرفراز احمد اور افتحار احمد کریز پر موجود ہیں ،
    یہ بھی پڑھیں
    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو کتنا ہدف ملا ؟
    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، کون کون کھلاڑی آج ہو گا ان ایکشن ؟