Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو کتنا ہدف ملا  ؟

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو کتنا ہدف ملا ؟

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے ، سری لنکا نے پہلی اننگز میں مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنا لیے ہیں، سری لنکا کیلئے اننگز کا آغاز گونتھلاکا اور اوشکا فرنینڈو نے کیا ، 84 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم کی ، گانتھلاکا 38 گیندوں پر 57 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ، اوشکا فرنینڈو نے 33 ، راجہ پسکا نے 32 اور سری لنکن کپتان داسن شناکا نے 17 رنز کی اننگز کھیلی ، پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 4 اوورز میں 37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ، جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا
    یہ بھی پڑھیں
    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، کون کون کھلاڑی آج ہو گا ان ایکشن ؟

  • پاکستان بمقابلہ سری لنکا، کون کون کھلاڑی آج ہو گا ان ایکشن ؟

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا، کون کون کھلاڑی آج ہو گا ان ایکشن ؟

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جا رہا ہے ، اور پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفارز احمد نے ٹاس کے بعد کہا کہ ہم سری لنکن ٹیم کو آسان حریف تصور نہیں کر رہے ، سری لنکا کے نوجوان کھلاڑیوں میں وہ پوٹینشل موجود ہے جس سے اچھا مقابلہ ہو گا ،
    دوسری طرف سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا کا کہنا ہے کہ وکٹ اچھی نظر آ رہی ہے ، اور اس پر 170 سے زائد اسکور کرنے کی کوشش کریں گے ، اگر ٹیموں کی بات کی جائے تو پاکستان ٹیم میں کپتان سرفراز احمد ، بابر اعظم ، احمد شہزاد ، عمر اکمل ، افتحار احمد، آصف علی ، عماد وسیم ، شاداب خان، فہیم اشرف ، محمد عامر ، محمد حسنین شامل ہیں ،

  • سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے بڑا اعلان کر دیا

    سرفراز احمد نے ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے بڑا اعلان کر دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سری لنکا سے شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ایک ایسا فارمیٹ ہے جس میں آپ کسی بھی ٹیم کو ہلکا نہیں لے سکتے اور جس طرح سری لنکن ٹیم ون ڈے سیریز میں ہمارے خلاف کھیلی ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سری لنکا کے نوجوان کھلاڑیوں میں پوٹینشل موجود ہے اور وہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں،
    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے متعلق سوال پر سرفراز کا کہنا تھا کہ میگا ایونٹ کو مدنظر رکھ کر پلاننگ کر رہے ہیں، مستقبل کے شیڈول کو دیکھیں تو قومی ٹیم کے پاس کافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہیں جن کی بدولت ورلڈ کپ کیلئے اچھی تیاری کو ممکن بنایا جا سکے گا ، اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں احمد شہزاد اور عمر اکمل جیسے سینئر کھلاڑیوں کا سکواڈ میں آنا خوش آئند ہے،
    یہ بھی پڑھیں
    حسن علی کا شاداب خان کیلئے دلچسپ پیغام

  • دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں کتنے پاکستانی شامل ہیں ؟

    دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں کتنے پاکستانی شامل ہیں ؟

    دنیائے کرکٹ نے کئی ایسے بلے باز پیدا کیے ہیں کہ جنہوں نے رنز کے انبار لگا دیے اور ریکارڈ پر ریکارڈ بناتے چلے گئے ، لیکن کرکٹ نام ہی سخت مقابلے کا ہے ، ان بلے بازوں کے مقابلے میں ایسے ایسے گیند باز بھی شائقین کرکٹ کی انکھوں نے دیکھے کہ جنہوں نے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ، آج ہم تذکرہ کریں گے اسپیڈ کے ہتھیار سے مکمل طور پر لیس دنیا ئے کرکٹ کے دس گیند بازوں کا ، جنہوں نے اپنی بالنگ سے کئی نامور بلے بازوں کے پسینے چھڑوا دیے ،
    1. شعیب اختر (پاکستان)
    شعیب اختر نے 43 ٹیسٹ، 163 ون ڈے انٹرنیشنل اور 15 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی ، شعیب نے ٹیسٹ میں 178، ون ڈے میں 247 اور ٹی ٹوئنٹی میں 19 وکٹیں حاصل کیں، شعیب اختر کے پاس کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند کرنے اعزاز حاصل ہے اور اس کی اسپیڈ 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی ،
    2. بریٹ لی (آسٹریلیا)
    دنیائے کرکٹ کے دوسرے تیز ترین بولر کا نام بریٹ لی ہے ، بریٹ لی نے 76 ٹیسٹ، 221 ون ڈے انٹرنیشنل اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائند گی کی ، بریٹ لی نے ٹیسٹ میں 310، ون ڈے میں 380 اور ٹی ٹوئنٹی میں 25 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ، بریٹ لی نے تیز ترین بال کی اسپیڈ 161.1 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،
    3. شان ٹیٹ (آسٹریلیا)
    کرکٹ کے تیسرے تیز ترین بولر کا نام شین ٹیٹ ہے ، شین ٹیٹ نے 3 ٹیسٹ ، 35 ون ڈے انٹرنیشنل اور 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ، شین ٹیٹ نے ٹیسٹ میں 5 ، ون ڈے میں 62 اور ٹی ٹوئنٹی میں 28 وکٹیں حاصل کیں، شان ٹیٹ کے پاس برٹ لی کے بعد تیز ترین بال کرنے کا ریکارڈ موجود ہے ، جس کی اسپیڈ 161.1 ریکارڈ کی گئی تھی ،
    4. جیف تھامسن (آسٹریلیا)
    کرکٹ کے تیسرے تیز ترین گیند باز کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر جیف تھامسن کے پا س ہے، جیف تھامسن نے 51 ٹیسٹ اور 50 ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ، جیف تھامسن نے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دنیائے کرکٹ کی چوتھی تیز ترین گیند کی ،
    5. اینڈی رابرٹس ( ویسٹ انڈیز)
    ویسٹ انڈین انڈین فاسٹ بالر اینڈی رابرٹس نے 47 ٹیسٹ اور 56 ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی ، ٹیسٹ میچوں میں 202 جبکہ ون ڈے میں 87 وکٹیں حاصل کیں، اینڈی رابرٹس کو سر کا ایوارڈ بھی دیا گیا اور اب ان کا نام سر اینڈی رابرٹس لکھا جاتا ہے ،
    6. فیڈل ایڈورڈز ( ویسٹ انڈیز)
    یہ بھی ویسٹ انڈیز کے ہی فاسٹ بولر ہیں جن کے پاس کرکٹ بال کو اینڈی رابرٹس کے تیز ترین کرنے کا ریکارڈ حاصل ہے، فیڈل ایڈورڈرز نے 157.7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے بال کی تھی ،
    7. مچل جانسن (آسٹریلیا)
    ایک اور آسٹریلوی بالر جنہوں نے دنیائے کرکٹ پر اپنا سکہ جمایا ، مچل جانسن نے 73 ٹیسٹ، 153 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ، جانسن نے ٹیسٹ میں 313، ون ڈے میں 239 اور ٹی ٹوئنٹی میں 38 وکٹیں حاصل کیں، مچل جانسن کی تیز ترین گیند کی اسپیڈ 156.8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی،
    8. محمد سمیع (پاکستان)
    دنیا کے ٹاپ ٹین تیز ترین فاسٹ بولرز میں شمار کیے جانے والے پاکستان کے دوسرے فاسٹ بولر محمد سمیع ہیں ، محمد سمیع نے 36 ٹیسٹ، 87 ون ڈے انٹرنیشنل اور 13 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کی ، اور نے ٹیسٹ میں 66، ون ڈے میں 85 اور ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں ، محمد سمیع کی تیز ترین گیند کی اسپیڈ 156.4 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی ،

  • ثانیہ مرزا نے ویرات کے صفر سکور کرنے پر انوشکا کے بارے میں کیا کہا؟

    ثانیہ مرزا نے ویرات کے صفر سکور کرنے پر انوشکا کے بارے میں کیا کہا؟

    ثانیہ مرزا نے کہا کہ اگر ویرات کوہلی صفر سکور کرے تو انوشکا شرما کو مورد الزام ٹھہرانا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

    بھارتی ایس ٹینس کی کھلاڑی ثانیہ مرزا کو حال ہی میں ایک ایونٹ میں بلایا گیا تھا جہاں انہوں نے اس حقیقت کو سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ کرکٹرز کی بیویوں یا شراکت داروں کو دورے پر جانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ انہیں کرکٹرز کے لئے ایک خلفشار قرار دیا جاتا ہے۔

    ثانیہ مرزا نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر ویرات بنا کوئی سکور بنائے آؤٹ ہو جاتا ہے تو اس کے لئے انوشکا شرما کو قصور وار ٹھہرایا جاتا ہے لیکن اس کا کوئی مطلب نہیں ہے کیونکہ یہ غیر متعلقہ ہے۔

    ثانیہ نے پوچھا کہ وہ کون سی چیز ہے جو عورتیں کررہی ہیں اور وہ مردوں کو اتنا متنفر کرنے والی ہے! مزید برآں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ثابت ہوا ہے کہ ٹیم کھیلوں میں جب مرد اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز یا ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہوتے ہیں تو وہ زیادہ بہتر کھیلتے ہیں۔

  • حسن علی کا شاداب خان کیلئے دلچسپ پیغام

    حسن علی کا شاداب خان کیلئے دلچسپ پیغام

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر و آل راؤنڈر شاداب خان آج اپنی اکیسویں سالگرہ منا رہے ہیں اور دوست واحباب سے جنم دن کی مبارکباد وصول کر رہے ہیں ، ان کے ٹیم میٹ اور دیرینہ دوست حسن علی نے بھی شاداب خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرنے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کیا اور کہا "لوگوں کے جنم دن آتے جاتے رہتے ہیں لیکن تم جیسے دوست زندگی میں بار بار نہیں ملتے ، اور مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ تم میرے سب سے اچھے دوست ہو ، صدا خوش رہو اور جنم دن کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ”

  • اپنے کھیل کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش میں رہتا ہوں، عابد علی

    اپنے کھیل کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش میں رہتا ہوں، عابد علی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز عابد علی نے نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنے کھیل کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں کی ویڈیوز بھی دیکھتا ہوں تا کہ ان کی تکنیک اور انداز کو دیکھ کر اپنے کھیل کو بہتر بنا سکوں،
    عابد علی نے سری لنکا کیخلاف کھیلی جانے والی ون ڈے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں انجڑڈ امام الحق کی جگہ فخر زمان کے پاکستان کی اننگز کا آغاز کیا اور شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے ،
    عابد علی نے مزید کہا کہ اوپننگ جوڑی کیلئے قومی کھلاڑیوں میں مقابلے کا پایا جانا قومی ٹیم کیلئے خوش آئند ہے اور اس سے پاکستان کے ٹاپ آرڈر کی بیٹنگ مزید مستحکم ہو گی، اور مجھے جب جب قومی ٹیم میں جگہ ملے گی میں اپنی سلیکشن کو درست ثابت کرتا رہوں گا ،

  • سرفراز احمد ہیروبن گئے ، کیا کارنامہ دکھایا کہ دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے

    سرفراز احمد ہیروبن گئے ، کیا کارنامہ دکھایا کہ دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے

    دبئی:سرفراز احمد ہیروبن گئے ، کیا کارنامہ دکھایا کہ دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ میں پچاسویں ون ڈے انٹرنیشنل کی قیادت کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

    “ٹرمپ نے اپنا چیف آف جنرل سٹاف تبدیل کردیا ، جنرل مارک مِیلے کو نئی ذمہ داری کیوں دی ؟ خبر نے تہلکہ مچادیا” لاک ہے

    ٹرمپ نے اپنا چیف آف جنرل سٹاف تبدیل کردیا ، جنرل مارک مِیلے کو نئی ذمہ داری کیوں دی ؟ خبر نے تہلکہ مچادیا

    اس سے پہلے عالمی رینکنگ میں بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی سرفہرست ہیں جنہوں نے 200 میچز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی۔ مجموعی طور پر دھونی کی کپتانی میں بھارتی ٹیم 100 میچوں میں فتح حاصل کرسکی جبکہ 74 میں اُسے شکست اور 5 میچ برابر جبکہ 11 بے نتیجہ بھی رہے تھے۔جبکہ دوسری طرف پاکستانی وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں 50 میچز کھیلے جن میں سے 28 میں کامیابی اور 20 میں شکست جبکہ 2 میچز بے نتیجہ رہے۔

    کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کی جس کے بعد اب دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ون ڈے انٹرنیشنل میں 50 میچوں کی قیادت کرنے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے۔

    ڈاکٹر شعیب سڈل نے72 سال بعد قائد اعظم کے بارے میں ایسے جملے کہہ دیئے کہ ہرکوئی حیران ہوگیا

  • ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستانی ٹیم  کےعلاوہ ایک اور ٹیم لاہور پہنچ گئی ، یہ ٹیم کس ملک کی ہے ، خبر آگئی

    ٹی ٹوئنٹی سیریز ، پاکستانی ٹیم کےعلاوہ ایک اور ٹیم لاہور پہنچ گئی ، یہ ٹیم کس ملک کی ہے ، خبر آگئی

    لاہور:ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستانی ٹیم کے علاوہ ایک اور ٹیم لاہور پہنچ گئی ، یہ ٹیم کس ملک کی ہے ، خبر آگئی شہر قائد میں عالمی ون ڈے سیریز کا میلہ ختم ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میدان ہفتے کو لاہور میں سجے گا، دونوں ٹیمیں ٹی ٹو ئنٹی سیریز کے لئے لاہور پہنچ گئیں۔

    برطانوی عدالت نے پاکستان کے خلاف فیصلہ دے دیا ، کیا تاریخی مقدمہ تھا ، تفصیلات منظرعام پر آگئیں‌

    پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق آج پاکستانی ٹیم اور سری لنکن ٹیم لاہور پہنچ گئی ہے ، ائیر پورٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں‌کا بھرپور استقبال کیا گیا ہے ، یا درہےکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا میدان زندہ دلوں کے شہر لاہور میں سجے گا، دونوں ٹیمیں ہفتے کے روز پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں قذافی اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں ایک روز آرام کے بعد جمعہ کے روز قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔

    “کینسر کی 20 اقسام کی شناخت کے لیے فقط ایک بلڈ ٹیسٹ ، انقلابی ٹیسٹ کے چرچے عام ہوگئے” لاک ہے

    کینسر کی 20 اقسام کی شناخت کے لیے فقط ایک بلڈ ٹیسٹ ، انقلابی ٹیسٹ کے چرچے عام ہوگئے

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے کپتان ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں شرکت کریں گے، جس کے بعد پریس کانفرنس بھی ہوگی۔واضح رہے پاکستان اور سری لنکا کے مابین پانچ، سات اور نو اکتوبر کو تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔اطلاعات یہی ہیں‌کہ ان ٹیموں کو سخت سیکورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے منزل تک پہنچایا گیا ہے

    “کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی” لاک ہے

    کیسا ‌ظالم باپ ،اپنی ہی بیٹیوں‌ پر چھریاں چلادیں‌،ظالم باپ نے چھریاں چلانے کی وجہ بھی بتادی

  • کرپشن کہیں‌بھی برداشت نہیں‌، ایف آئی اے کے ریڈار پر نجم سیٹھی ، اور کون ہوں گے  شکار؟ یہ بھی خبر آگئی

    کرپشن کہیں‌بھی برداشت نہیں‌، ایف آئی اے کے ریڈار پر نجم سیٹھی ، اور کون ہوں گے شکار؟ یہ بھی خبر آگئی

    لاہور :کرپشن کہیں‌بھی برداشت نہیں‌، ایف آئی اے کے ریڈار پر نجم سیٹھی ، اور کون کون شکار ہوں‌گے ؟ یہ بھی خبر آگئی ایف آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کا ریکارڈ مانگ لیا۔اس کرپشن کیس میں‌ نجم سیٹھی کے علاوہ اور لوگ بھی ملوث ہیں‌ جو کسی بھی وقت شکنجے میں‌پھنس سکتے ہیں‌

    مجھے کوئی نہیں‌ روک سکتا ، میں ہر صورت پاکستان جاوں گا ، سابق وزیراعظم من موہن سنگھ کا دبنگ اعلان

    باغی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل میں‌کرپشن کی بہت زیادہ داستانوں کے بعد یہ معاملہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے پاس بھی گیا تھا ، اطلاعات کے مطابق اس معاملے پر آڈیٹر جنرل نے یہ بات واضح کردی تھی کہ پی ایس ایل میں‌بڑے پیمانے پرغیرقانونی معاہدے کیے گئے تھے

    “پرائیویٹ سکول بچوں‌ سے کتنے پیسے بٹورتے رہے ،ریکارڈ پیش کردیا جائے ، ڈی سی لاہور حرکت میں‌آگئے” لاک ہے

    پرائیویٹ سکول بچوں‌ سے کتنے پیسے بٹورتے رہے ،ریکارڈ پیش کردیا جائے ، ڈی سی لاہور حرکت میں‌آگئے

    حالیہ تحقیقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کو بھی گرفتار کیا جاسکتا ہے ، ذرائع کے مطابق اس بات کے قوی شہادتیں ہیں‌کہ ان دنوں ایف ائی اے پی ایس ایل میں سابق چیرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔۔

    پردہ ثقافت بھی حفاظت بھی،طالبات کی عصمت،عزت کے پاسبان ہیں‌، تنقید کرنےوالے مخصوص ایجنڈے پر کام کررہے ہیں‌، مشیر تعلیم کے پی

    یاد رہے کہ پی ایس ایل میں‌کرپشن کے حوالے سے مدعی جاوید بدر رہنما پی ٹی آئی نے ایف ائی اے کو نجم سیٹھی کے خلاف درخواست دی تھئ۔درخواست میں الزام لگایا گیا کہ سابق چیرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل مین کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی ۔جس کے بعد ایف ائی اے نے تحقیقات کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ریکارڈ مانگ لیا ہے۔۔