Baaghi TV

Category: کھیل

  • کراچی میں بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

    کراچی میں بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ

    کراچی میں بارش کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بارش کے باعث نیشنل اسٹیڈیم میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا ہے، نیشنل اسٹیڈیم کا اسٹاف بارش کا پانی نکالنے میں مصروف ہے، سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کیخلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے کراچی پہنچ گئی ہے، سری لنکن ٹیم نے آج بدھ کی دوپہر نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرنا تھی لیکن بارش کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بھی پریکٹس سیشن نہیں کر سکی ہے،

    کل جمعرات کو بھی دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن ہوگا جس کے بعد جمعہ کو کراچی میں پہلا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا،

  • انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

    انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کے خلاف دو طرفہ سیریز کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا

    انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ،کراچی انگلینڈ کے خلاف چھ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز یو اے ای میں ہوگی اور دس سے انیس نومبر تک سیریز کھیلی جائے گی

    پاکستان کی بلائنڈ ٹیم کی قیادت نثار علی کریں گے ، کھلاڑیوں میں ارشاد خان ساجد نواز، محمد شہباز، فخر عباس، شفیع اللہ .بابر منیر، معین اسلم، شاہ زیب ، حیدر انیس، جاوید ہارون خان محمد اکرم ،محمد راشد ، محسن خان اور ثناء اللہ شامل ہیں
    مقصود الحسن ٹیم منیجر ،صالح محمد بلوچ اسسٹنٹ مینجر ہوں گے جبکہ محمد جمیل ہیڈ کوچ،ابرار شاہ اسٹنٹ کوچ اور مسعود جان ٹرینر ہوں گے

  • اخوت اس کو کہتے ہیں‌ ! شاداب خان کا میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    اخوت اس کو کہتے ہیں‌ ! شاداب خان کا میچ فیس زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان

    لاہور : اخوت اس کو کہتے ہیں ! پاکستانی کبھی بھی مشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں‌کو تنہا نہیں چھوڑتے اور اگر کشمیر ی مسلمانوں کو کوئی تکلیف پہنچے تو پاکستانی اور بھی بے چین ہوجاتے ہیں ، ایسے ہی قومی ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر شاداب خان نے سری لنکا کے خلاف سیریز کی میچ فیس پاکستان میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شاداب خان نےکہا کہ میں سری لنکا کے خلاف سیریز کی میچ فیس پاکستان میں زلزلہ متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس مصیبت کے وقت میں اپنے بہن بھائیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔شاداب خان کے ساتھ ساتھ پاکستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی زلزلے پر افسوس اور متاثرین زلزلہ کے اہلخانہ سے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا۔

    اپنے باقی کرکٹ ساتھیوں کی طرح پاکستان قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بھی زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام سے دل کھول کر متاثرین کی مدد کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میری دعائیں متاثرہ افراد اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔

    یاد رہےکہ بدھ کو آزاد کشمیر سمیت پنجاب اور خبیرپختونخوا کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے نتیجے میں کم ازکم 23 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد شہری زخمی ہو گئے تھے۔امریکی جیولوجکل سروے کے مطابق سہ پہر 4 بجے آنے والے زلزلے کی شدت 5.8 تھی اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، اور اس کا مرکز جہلم کے شمال میں آزاد کشمیر اور پنجاب کو جدا کرنے والی سرحد سے 22 اعشاریہ 3 کلومیٹر دور تھا۔۔

  • سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پہلی بار نیوزی لینڈ پہنچ گئی

    سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پہلی بار نیوزی لینڈ پہنچ گئی

    بنگلہ دیش کی انڈر19 کرکٹ ٹیم سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد پہلی بار نیوزی لینڈ پہنچ گئی ، اس سال کے اوائل میں بنگلہ دیش کی ٹیسٹ ٹیم کے کھلاڑی اس وقت کرائسٹ چرچ کی مسجد النور میں نماز پڑھنے کی غرض سے جا رہے تھے جب مسجد پر ایک شخص نے فائر کھول دیا اور 50 نہتے نمازیوں کو شہید کر دیا ، بنگلہ دیش کی ٹیم کے کھلاڑی بامشکل وہاں سے جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوئےتھے،
    اس سانحے کے بعد بنگلہ دیش کی کوئی بھی ٹیم پہلی دفعہ نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہی ہے ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے نیوزی لینڈ نے کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی کی یقین دہانی کروائی ہے اس لیے انڈر 19 ٹیم بھیج رہے ہیں،

  • ٹرائنگولر سیریز فائنل ، بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا

    ٹرائنگولر سیریز فائنل ، بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا

    بنگلہ دیش میں کھیلی جانے والی سہ ملکی سیریز کا فئنل بارش کے بغیر کسی گیند کے منسوح ہو گیا ، سہ ملکی کرکٹ سیریز بنگلہ دیش ، افغانستان اور زمبابوے کے درمیان بنگلہ دیش کے شہر چٹوگرام میں کھیلی گئی ، جس کا فائنل آج افغانستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول تھا، لیکن چٹوگرام میں شدید بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا ، اور دونوں ٹیموں کو سیریز کا مشترکہ فاتح قرار دے دیا گیا ،

  • لاہور :اولمپئین شہناز شیخ پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے ترجمان مقرر کردیئے گئے

    لاہور :اولمپئین شہناز شیخ پاکستانی ہاکی فیڈریشن کے ترجمان مقرر کردیئے گئے

    لاہور : صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے سابق اولمپئین شہناز شہخ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ترجمان تعینات کردیا شہناز شیخ 1969 سے 1978 تک پاکستان کے لئے ہاکی کھیلے اور پاکستان ہاکي ٹيم کے ہيڈ کوچ بھي رہے۔

    شہنازشیخ کا شمار پاکستان ہاکی کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے بریگیڈئیر خالد سجادکھوکھر صدر پي ايچ ايف کا کہنا ہے کہ شہناز شیخ کی پی ایچ ایف میں آمد ہاکی کی بحالی میں مدد گار ثابت ہوگی۔

  • اولمپئین شہناز شیخ کو تر جمان پی ایچ ایف مقرر کر دیا گیا

    اولمپئین شہناز شیخ کو تر جمان پی ایچ ایف مقرر کر دیا گیا

    صدر پی ایچ ایف بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر نے سابق اولمپئین شہناز شہخ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ترجمان تعینات کردیا شہناز شیخ 1969 سے 1978 تک پاکستان کے لئے ہاکی کھیلے اور پاکستان ہاکي ٹيم کے ہيڈ کوچ بھي رہے۔
    شہنازشیخ کا شمار پاکستان ہاکی کے عظیم کھلاڑیوں میں ہوتا ہے بریگیڈئیر خالد سجادکھوکھر صدر پي ايچ ايف کا کہنا ہے کہ شہناز شیخ کی پی ایچ ایف میں آمد ہاکی کی بحالی میں مدد گار ثابت ہوگی۔

  • انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ ، جونی بیئراسٹو کو انگلینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ سے باہر کر دیا گیا

    انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ ، جونی بیئراسٹو کو انگلینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ سے باہر کر دیا گیا

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر جونی بیئرسٹو کو انگلینڈ کے دورہ نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ، اانگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر ایڈ سمتھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جونی بیئراسٹو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے قابل اعتماد بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور انہوں کئی بار انگلینڈ کی فتح میں کلیدی کرادر ادا کیا ہے ، لیکن پچھلے چند سال سے جونی بیئراسٹو کی ٹیسٹ فارمیٹ میں پرفارمنس زیادہ اچھی نہیں رہی ، جس کے باعث انہیں آرام دیا گیا ہے اور یہ وقت ہے کہ ہم اپنے نئے کھلاڑیوں کو موقع دے کر انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے تیار کر سکیں،

  • سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد انتہائی خوش آئند ہے، سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی، چیئرمین پی سی بی

    سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد انتہائی خوش آئند ہے، سیریز شیڈول کے مطابق ہو گی، چیئرمین پی سی بی

    پاکستان کرکٹ بورڈ‌ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاک سری لنکا سیریزشیڈول کے مطابق ہورہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق احسان مانی نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد انتہائی خوش آئند ہے، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پی ایس ایل کابہت اہم کردارہے، امیدہےشائقین کی بڑی تعداد میچ دیکھنےآئےگی، کولمبو میں حادثے کے فوری بعد ہم نے اپنی انڈر19 ٹیم سری لنکا بھیجی تھی، کرکٹ کی بحالی میں سکیورٹی فورسز کا بہت اہم کردارہے،

    واضح‌ رہے کہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے موقع پر 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 5 اکتوبر سے لاہور میں ہوگا، سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی میں 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی،

  • سری لنکن ٹیم کا سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا،

    سری لنکن ٹیم کا سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا،

    سری لنکن ٹیم کے لیےسیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :سری لنکن ٹیم کے لیے سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا.محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک سری لنکا میچز کےلیے پاک فوج اوررینجرز کی خدمات لینےکا فیصلہ کیا ہے ..سری لنکن ٹیم کو ہوٹل سے ا سٹیڈیم پہنچانے کے لیے 3 روٹس لگائے جائیں گے.سری لنکن ٹیم کو فوج کے سیکیورٹی حصار میں لاہورایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا جائے گا

    لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ ہو گئی ،3ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 5 اکتوبر سے لاہور میں ہوگا.سری لنکن کرکٹ ٹیم کراچی میں 3ایک روزہ میچ کھیلے گی.سری لنکن کرکٹ ٹیم دوپہر 3بجے کراچی ائیرپورٹ پہنچے گی

    سری لنکن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کولمبو سے روانہ ہو گئی