Baaghi TV

Category: کھیل

  • نئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق  کے کیریئر پر ایک نظر

    نئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کے کیریئر پر ایک نظر

    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو یہ اعزاز بخشا کہ اسے ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کردیا ، بورڈ کا یہ فیصلہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ مصباح الحق ایک ذمہ دار اور قابل کھلاڑی ہیں ،

    اس عظیم کھلاڑی نے اپنی زندگی میں کرکٹ کے میدان میں جو کامیابیاں حاصل کیں ان کا تذکرہ ضرور ی ہے. یہ بھی یاد رہے کہ مصباح الحق کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ان کی قیادت میں پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آیا۔ مصباح الحق نے چھپن ٹیسٹ، ستاسی ون ڈے اور آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی ہے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مقرر ہونے والے مصباح الحق نے اپنے کیرئیر میں کئی کامیابیاں سمیٹیں۔ مصباح الحق نے بطور کھلاڑی اکتوبر دو ہزار تیرہ میں آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیش جبکہ ایک روزہ کرکٹ میں ان کی بہترین پوزیشن سات رہی۔

    کرکٹ کے میدان میں تاریخ رقم کرنے والے مصباح الحق نے ایک روزہ کرکٹ میں بیالیس نصف سنچریوں کی مدد پانچ ہزار ایک سو بائیس رنز بنا رکھے ہیں۔ تین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنے والے مصباح الحق دو ہزار نو کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی رینکنگ میں مصباح الحق اپریل دو ہزار آٹھ میں پہلے نمبر پر آئے۔ 2011 اور 2015 کا کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے والے مصباح الحق نے انچاس اعشاریہ تراسی کی اوسط سے پانچ سو اٹھانوے رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے بطور کپتان 56 ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کی جس میں سے چھبیس میں کامیابی ہوئی انیس میچوں میں شکست جبکہ گیارہ ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ مصباح الحق کی قیادت میں ہی پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ٹیم بنی۔

    یاد رہے کہ دو ہزار سولہ میں مصباح الحق نے آئی سی سی کرکٹ آف دی اسپرٹ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ مصباح پاکستان کے واحد کپتان ہیں جن کی قیادت میں گرین کیپس نے ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو شکست دی

  • کولمبو میں انڈر 19 ایشیا کپ 2019 کے ٹرافی کی رونمائی

    کولمبو میں انڈر 19 ایشیا کپ 2019 کے ٹرافی کی رونمائی

    کولمبو: سری لنکا میں ایشیا کرکٹ کپ انڈر 19 ایشیا کپ 2019 کے ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔یہ تقریب رونمائی کولمبو کے مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں آٹھوں ٹیموں کے کپتان شریک تھے۔

    کولمبو سے کرکٹ ذرائع کے مطابق تقریب کے دوران کپتانوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس بھی کی گئی جس کے بعد کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا۔ پاکستانی کپتان روحیل نزیر نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائی۔

    ایشیا کپ میں انڈر 19 کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ افغانستان اور کویت کی ٹیمیں بھی گروپ اے کا حصہ ہوں گی۔گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور نیپال شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 ستمبر کو میچ کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف 5 ستمبر کو کھیلے گا۔ پاکستان اور کویت کی ٹیمیں 9 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔

  • کرکٹ کی روایتی سلیکشن کمیٹی ختم کردی گئی ، کیوں کہ وجہ سامنے آگئی

    کرکٹ کی روایتی سلیکشن کمیٹی ختم کردی گئی ، کیوں کہ وجہ سامنے آگئی

    لاہور :پي سي بي نے مصباح الحق کو چيف سليکٹر مقرر کرتے ہي روايتي سليکشن کميٹي ختم کرنے کا اعلان کرديا۔لاہور ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے پي سي بي کے ايم ڈي وسيم خان کا کہنا تھا کہ اب ٹيموں کي سليکشن کے ليے روایتی سلیکشن کمیٹی نہیں ہو گی بلکہ صوبائی ٹیموں کے کوچز سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ٹيم کے کپتان کا فيصلہ مصباح الحق کي مشاورت سے کريں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے پر خوشی ہے ۔ 2010 میں جب مصباح الحق نے قومی ٹیم کي قيادت سنبھالی تو مشکل صورت حال تھی ۔ اس ليے ان کی لیڈر شپ صلاحیتوں پر اعتماد کيا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پي سي بي کي خيال تھا کہ ہيڈ کوچ اور چيف سليکٹر ايک ہي ہو اور مصباح الحق سے چیف سلیکٹر کے حوالے سے بھي بات کی تھی جس پر انہوں نے آمادگی ظاہر کی تھي ۔

    ذرائع کے مطابق وسيم خان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق کھلاڑیوں کی کسی مخصوص فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے مستقبل میں کوئی لائحہ عمل تیار کریں گے جبکہ اے ٹیم کے ٹورز کے حوالے سے مصباح الحق کے ساتھ بیٹھ کر تین سال کی حکمت عملی بنائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مصباح اور يونس خان کو غير ملکي کوچ کے برابر معاوضہ ديا جاے گا۔ جبکہ وہ پي ايس ايل ميں کوچنگ بھي کرسکيں گے۔

  • پاکستان کی 8 رکنی ٹيبل ٹينس ٹيم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت  کرے گی

    پاکستان کی 8 رکنی ٹيبل ٹينس ٹيم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

    پاکستان کی 8 رکنی ٹيبل ٹينس ٹيم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ايشين ٹيبل ٹينس چمپين شپ 15-22 ستمبر تک انڈونیشیا میں ہوگي، ٹيم کے مرد کھلاڑيوں ميں محمد یاسین بلال ، فيضان ظہور اور سید عبید شاہ شامل ہيں جبکہ ويمن کھلاڑيوں ميں شبنم بلال ،فاطمہ خان، پیرنیا زمان خان شامل ہيں،

    آٹھ رکنی ٹیبل ٹینس ٹیم ایشین چیمپیئن شپ کے دوران صباح وارث ڈار کوچ اور احسان الحق خان ٹيم منيجر ہوں گے،

  • پہلی ترجیح ٹیم میں‌ ڈسپلن لانا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر بنائیں گے، مصباح الحق کی پریس کانفرنس

    پہلی ترجیح ٹیم میں‌ ڈسپلن لانا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر بنائیں گے، مصباح الحق کی پریس کانفرنس

    قومي کرکٹ ٹيم کے ہيڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پہلي ترجيع ٹيم ميں پروفيشنل ڈسپلن لانا ہے ۔ کوشش ہوگي کہ ذمہ دارياں احسن انداز ميں نبھاؤں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پي سي بي کے ايم ڈي وسيم خان کے ساتھ مشترکہ پريس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پي سي بي نے ہيڈ کوچ اور چيف سليکٹر مقرر کرکے ان پر اعتماد کيا ہے جس پر وہ پورا اترنے کي کوشش کريں گے۔ میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ صرف اور صرف پاکستان کی وجہ سے ہوں اس ملک نے مجھے بہت عزت اور محبت دی ہے کوشش ہوگی کہ کرکٹ کپتان کی طرح بطور کوچ بھی بھی بہترین انداز میں ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاؤں، مصباح الحق کا کہنا تھا کہ لوگ مجھےدیکھ چکے ہیں کہ تنقید برائے تنقید کا جواب میں کس انداز میں دیتا ہوں میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جارحانہ انداز اور دفاعی حکمت عملی ميچ کي صورت حال کے مطابق ہوتی ہے ، کوشش ہوگی کہ ایسی صورت حال بنائیں کہ ہماری ٹیم جارحانہ کرکٹ کھیلے ،

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو بہتر بنانا میری ترجیح ہو گی اگر ٹیسٹ کرکٹ بہتر ہوگی تو ون ڈے ٹیم خود اچھی ہوجائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد نے کيمپ ميں سخت ٹرئينگ کي ہے ۔ اور وہ اس بات پر يقين رکھتے ہيں کہ جو فٹ اور فارم میں ہوگا اس کی سليکشن ميں عمر کو اہمیت نہیں دی جائے گی ۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ باولنگ کوچ وقار يونس سے اچھے تعلقات ہيں ان کے ساتھ کبھي کام کرتے ہوئے مسلہ نہيں ہوا،

  • کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کل کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟ جانئے

    کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کل کتنے میچز کھیلے جائیں گے؟ جانئے

    کنگسٹن (اے پی پی) کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کل ایک میچ کھیلا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق کیریبیئن پریمیئر لیگ کے ساتواں ایڈیشن میں جمعرات کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا جس میں گھانا امازون واریئرز اور سینٹ لوسیا ذوکس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ویسٹ انڈیز میں کیریبیئن پریمیئر لیگ کا ساتواں ایڈیشن شروع ہوچکا ہے۔ لیگ میں جمعرات کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں گھانا امازون واریئرز اور سینٹ لوسیا ذوکس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ گھانا امازون واریئرز کی کپتانی کے فرائض آسٹریلوی کھلاڑی کرس گرین کرینگے جبکہ سینٹ لوسیا ذوکس کی کپتانی کے فرائض ڈیرن سمی سرانجام دینگے۔

    لیگ میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ لیگ میں فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جائینگے۔ یاد رہے کہ کیریبین پریمیئر لیگ کا آغاز 2013ء میں ہوا تھا۔

  • یو ایس اوپن ٹینس: راجر فیڈرر ایونٹ سے باہر ہوگئے

    یو ایس اوپن ٹینس: راجر فیڈرر ایونٹ سے باہر ہوگئے

    نیویارک: یو ایس اوپن ٹینس میں راجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق سوئٹزلینڈ کے راجر فیڈرر یو ایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ انکو کوارٹر فائنل میچ میں بلغاریہ کے گریگور نےشکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ یو ایس اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میچز میں بلغاریہ کے گریگور نے سخت مقابلے کے بعد راجر فیڈرر کو شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ یوں نوویک جوکووچ کے بعد راجر فیڈرر بھی ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ بلغاریہ کے گریگور کی فتح کا سکور 3-6، 6-4، 3-6، 6-4 اور 6-2 تھا۔

    واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں بلغاریہ کے گریگور کا مقابلہ روس کے ڈینئل سے ہوگا.

  • پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

    پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستانی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

    ڈھاکہ (اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے اسجد اقبال اور محمد بلال پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹس اسجد اقبال اور محمد بلال نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کیوئسٹ اسجد اقبال نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ملک کے کیوئسٹ زیڈ اے آزاد کو 4-2 فریمز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی اپنے نام کی، پہلے دو فریمز میں شکست کے باوجود اسجد نے ہمت نہ ہاری اور اگلے چاروں فریمز جیت کر میچ میں 4-2 فریمز سے کامیابی حاصل کی۔ اسجد کی جیت کا سکور 51-53، 50-57، 68-14، 67-5، 98-25 اور 58-23 رہا۔ پاکستان کے محمد بلال نے سری لنکن حریف عاشق حسین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 فریمز سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی سمیٹی۔ بلال کی جیت کا سکور 82-33، 65-31، 84-6 اور 73-7 رہا۔ اس کے ساتھ ہی دونوں پاکستانی کیوئسٹس نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

    بدھ کو شیڈول کوارٹر فائنلز میں اسجد اقبال کا مقابلہ نیپالی کیوئسٹ دیپک ماگر سے ہو گا جبکہ محمد بلال کو نیپال کے اے ایم شریستھا کا چیلنج درپیش ہوگا۔

  • سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ: آخری ٹی 20 میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ: آخری ٹی 20 میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    کولمبو (اے پی پی) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جمعہ کو کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ کو میزبان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

  • بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان: ٹیسٹ میچ کب سے کھیلا جائے گا؟ جانئے

    بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان: ٹیسٹ میچ کب سے کھیلا جائے گا؟ جانئے

    چٹاگانگ (اے پی پی) بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ میچ جمعرات سے چٹاگانگ میں شروع ہوگا۔ میزبان ٹیم کو اوپننگ بیٹسمین تمیم اقبال اور فاسٹ باؤلر مستفیض الرحمان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔ دوسری جانب یہ راشد خان کا بطورافغانی ٹیم کے کپتان پہلا میچ ہوگا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ ٹیسٹ میچ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ نہیں ہے۔