Baaghi TV

Category: کھیل

  • اشیز سیریز: تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار

    اشیز سیریز: تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار

    لیڈز (اے پی پی) ایشز سیریز کےتیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 179 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی، مارنس لوبسچینج 74 اور ڈیوڈ وارنر 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جوفرا آرچر نے تباہ کن باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا اور 6 وکٹیں حاصل کیں، سٹورٹ براڈ نے دو جبکہ کرس ووکس اور بین سٹوکس نے ایک، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، بارش کی وجہ سے پہلے دن 52.1 اوورز کا کھیل ہو سکا۔

  • لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین معطل کردیا

    لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین معطل کردیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا آئین معطل کردیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کی مطعلی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے جج شاہد مبین نے سنایا ، ہائی کورٹ میں احمد نواز نے درخواست دائر کررکھی تھی کہ نیا آئین تقاضے پورے نہیں‌کرتا

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے کرکٹ بورڈ کا انیس اگست کو نافذ ہونے والا نیا آئین معطل کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے نیا آئین معطل ہونے کے بعد دوہزار چودہ کا پرانا آئین اور گورننگ بورڈ اراکین بھی بحال ہو گئے ہیں۔نیا آئین معطل ہونے سے ریجن کے صدور اور گورننگ بورڈ اراکین بھی اپنے عہدوں بحال ہو گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس کیس کی سماعت جسٹس شاہد مبین نے کی تھی اور پیٹیشنر احمد نواز نے وکیل منیر احمد کے ذریعے یہ آئین معطل کرنے کی استدعا کی تھی ، ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پرانا آئین بحال ہونے سے ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کا سٹیٹس بھی بحال ہو گیا ہے۔نئے آئین میں ملک کی کرکٹ کو چھ ایسوسی ایشنز تک محدود کر دی گیا تھا، گورننگ بورڈ کے اراکین کی حیثیت ختم کر دی گئی تھی۔

  • چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے سمن جاری کرنیکا فیصلہ

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے سمن جاری کرنیکا فیصلہ

    آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کااجلاس ہوا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی اجلاس میں عدم شرکت پر قائمہ کمیٹی کےاراکین برہم ہو گئے، کمیٹی رکن اقبال محمد علی نے چیئرمین پی سی بی کی عدم شرکت پر احتجاجاً واک آؤٹ کر دیا، اقبال محمد علی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی آج اجلاس میں کیوں نہیں آئے، کمیٹی اراکین اگرکراچی اورکوئٹہ سےآسکتے ہیں تو چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی کیوں نہیں، من پسند لوگوں کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل کرنے کیلیےنیاآئین لایا گیا، پی سی بی کانیا آئین جمہوری ہے یا آمرانہ ؟کون بتائے گا،

    کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ سبحان احمد کو قربانی کا بکرا بنانے کیلیے کمیٹی اجلاس میں بھیج دیا جاتا ہے، یہ سب اراکین کی توہین ہےکہ چیئرمین پی سی بی نےقائمہ کمیٹی کواہمیت نہیں دی ،قائمہ کمیٹی کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،

    قائمہ کمیٹی نے احسان مانی اور وسیم خان کی آیندہ اجلاس میں طلبی یقینی بنانے کیلیے سمن جاری کرنیکا فیصلہ کیا ہے ،چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی کو 23ستمبر کو قائمہ کمیٹی اجلاس میں دوبارہ طلب کیا گیا ہے ،

    چیئرمین قائمہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ پارلیمنٹ سے بالا تر نہیں، احسان مانی اوروسیم خان 23ستمبر کواجلاس میں شرکت یقینی بنانےکیلیے سمن جاری کرینگے

  • میزبان پاکستان تو پھر سری لنکا نے انکارکیوں کیا ؟ احسان مانی کا ردعمل سامنے آگیا

    میزبان پاکستان تو پھر سری لنکا نے انکارکیوں کیا ؟ احسان مانی کا ردعمل سامنے آگیا

    لاہور:سری لنکن بورڈ کی طرف سے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے کے اعلان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کو صدارتی لیول کی سیکیورٹی دینےکی یقین دہانی کے باوجود انکار سمجھ سے باہرہے، پی سی بی رواں ماہ کے آخر میں ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں معاملہ اٹھائے گا۔

    سری لنکا کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ سری لنکا کے وزیر کھیل نے ٹیسٹ سیریز پاکستان میں نہ کھیلنے کا اعلان کیا، بورڈز کے درمیان بات چیت کے سلسلے کے دوران سری لنکن وزیر کھیل کا بیان حیران کن تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکن بورڈ نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، سیریز کے 2 شیڈولز پر بات چیت کا سلسلہ جاری تھا، سیریز کا میزبان پاکستان ہے تو اعلان سری لنکا کیسے کرسکتا ہے؟

    x

  • بھارتی کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکیاں،ملزم ہوا گرفتار

    بھارتی کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکیاں،ملزم ہوا گرفتار

    بھارتی کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی آمیز ای میل کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو گزشتہ ہفتے ای میل کے ذریعے انڈین ٹیم پر ممکنہ حملے کی اطلاع ملی تھي جس ميں کہا گيا تھا کہ بھارتی ٹیم پر ویسٹ انڈیز میں حملہ ہوسکتا ہے۔ پی سی بی نے انٹرنیشنل سیریز کی وجہ سے اطلاع آئی سی سی کو فارورڈ کردیں جس نے بھارتي کرکٹ بورڈ کو مطلع کرديا۔ بعدازں آئی سی سی اور پي سي بي نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کرديا۔ پي سي بي اور آئي سي سي کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کے ایشوز کي بنا پر ہم کسی طرح کا تبصرہ نہیں کرسکتے

    بھارتی کرکٹ ٹیم پر حملے کی دھمکی کی ای میل پاکستان کے بعد بھارت کے کرکٹ بورڈ کو بھی موصول ہوئی جس میں ویرات کوہلی اور روہت شرما سمیت بھارتی ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکی کی گئی تھی، دھمکی آمیز ای میل ملنے کے بعد بھارت کے ادارے متحرک ہوئے اور ای میل پیغام بھجوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا.

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پولیس نے مہاراشٹر سے 19 سالہ برج موہن داس کو گرفتار کیا ہے جس نے دھمکی آمیز ای میل کی تھی، ملزم آسام کے علاقے موریگاؤں کا رہائشی ہے،ملزم کو گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہان عدالت نے اسے 26 اگست تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا

  • وقار یونس نے درخواست جمع کرادی ، قسمت جاگ سکتی ہے، کیا بن سکتے ہیں 26 اگست کے بعد پتہ چلے گا

    وقار یونس نے درخواست جمع کرادی ، قسمت جاگ سکتی ہے، کیا بن سکتے ہیں 26 اگست کے بعد پتہ چلے گا

    لاہور : وقار یونس نے پی سی بی میں کرکٹ کوچ بننے کی درخواست جمع کراکے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی دوڑ میں شامل ہوگئے۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کیلئے درخواست دینے والے وقار یونس اب تک کے ہائی پروفائل کوچ ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وقار یونس دو مرتبہ پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں، وقار یونس آخری مرتبہ مئی 2104 سے اپریل 2016 تک ہیڈ کوچ رہے۔
    اس کے علاوہ وقار یونس دو مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچنگ اسٹاف کیلئے درخواستیں طلب کی ہوئی ہیں،درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اگست ہے۔

  • پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات مزیدکشیدہ ، ڈیوس کپ ٹائی ملتوی

    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات مزیدکشیدہ ، ڈیوس کپ ٹائی ملتوی

    اسلام آباد : پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات مزید کشیدہ ہوگئے ، اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف) نے اگلے ماہ اسلام آباد میں ہونے والی پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی کو نومبر تک ملتوی کردیا۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں موجودہ صورتحال کو مدظر رکھتے ہوئے آزاد سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹ کی بنیاد پر ڈیوس کپ کمیٹی نے پاک بھارت ڈیوس کپ ٹائی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈیوس کپ کمیٹی نے صورتحال کو غیر معمولی قرار دیا اور کہا کہ ٹائی کو نومبر تک ملتوی کیا جاتا ہے، نئی تاریخ کا اعلان 9 ستمبر تک کردیا جائے گا۔

  • پاک بھارت کشیدگی، دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز ملتوی

    پاک بھارت کشیدگی، دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچز ملتوی

    پاک بھارت کشیدگی کے باعث ڈیوس کپ ٹینس کے پاک بھارت میچز ملتوی کر دیے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں‌ کہا گیا ہے کہ ایشیا اوشیانا گروپ کے میچز 14 اور 15 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے تھے، آئی ٹی ایف نےآزاد ماہر سیکیورٹی مشیروں کی تجویز پر میچزملتوی کئے، آئی ٹی ایف کمیٹی نے موجودہ صوتحال کے پیشن نظر میچز ملتوی کئے،

    انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں اور شائقین کی حفاظت اورسلامتی آٗی ٹی ایف کی اولین ترجیح ہے، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد نومبر میں میچز کے انعقاد کا فیصلہ ہوگا،

  • سری لنکا کی دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ کی بجائے ون ڈے سیریز کھیلنے کی پیشکش

    سری لنکا کی دورہ پاکستان کے دوران ٹیسٹ کی بجائے ون ڈے سیریز کھیلنے کی پیشکش

    سري لنکا نے دورہ پاکستان کے دوران ٹيسٹ سيريز کي بجائے ون ڈے سيريز کھيلنے کي پيشکش کردي،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سري لنکا کے درميان آئندہ ماہ ستمبر ميں دو ٹيسٹ ميچيز کي سيريز کھيلي جاني ہے، سري لنکا کے وزير کھيل ہارین فرنینڈو کا کہنا ہے کہ سري لنکا کي ٹيم اس سال کے آخر يا آئيندہ سال جنوري ميں 8 روزہ کے دوران تين ون ڈے ميچيز کي سيريز کھيلنے کے ليے تيار ہے،

    ذمہ دار حلقوں کا کہنا ہے کہ سري لنکا کے سيکورٹي وفد نے گزشتہ ہفتے لاہور اور کراچي کا دورہ کيا تھا اور اپنے کرکٹ بورڈ کو مثبت رپورٹ دي تھي۔ اگر سري لنکا اور پاکستان کے درميان ٹيسٹ سيريز ہوجاتي تو مارچ دو ہزار نو کے سري لنکن ٹيم پر حملے کے بعد کسي بھي ٹيم کا ٹيسٹ سيريز کے ليے پہلا دورہ ہوتا،

  • چئیرمین احسان مانی بھی شہزادے نکلے ، پی سی بی نے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں‌

    چئیرمین احسان مانی بھی شہزادے نکلے ، پی سی بی نے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں‌

    لاہور : چیئر مین پاکستان کرکٹ بورڈ کے اخراجات کی تفصیل منظر عام پر آگئیں، اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک سال میں چئیرمین پی سی بی اور گورننگ بورڈ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے رہائش کی مد میں 26 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے، گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 7 لاکھ 72 ہزار 970 روپے سے زائد خرچ ہوئے۔ غیرملکی دوروں پر 50 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی جبکہ چیئرمین پی سی بی کی اہلیہ کے غیر ملکی دوروں پر 3 لاکھ 30 ہزار خرچ ہوئے۔

    دوسری جانب چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والی گورننگ بورڈ کے پانچ اجلاسوں پر 45 لاکھ سے زائد خرچ کیے گئے۔ 9 لاکھ 80ہزار سے زائد رقم صرف میٹنگ الاؤنس جبکہ 9 لاکھ 30 ہزار روپے سے زائد رقم ڈیلی الاؤنس کی مد میں خرچ ہوئی۔کرکٹ بورڈ کی طرف سے اخراجات کی تفصیلات آنے کے بعد سوشل میڈیا چیئر مین بورڈ اور دیگر مینجمنٹ کے بارے میں سخت تنقید سامنے آرہی ہے