Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستانی ٹیم سنوکرچیمپئن شپ میں شرکت کرے گی یا نہیں؟ واضح کردیا گیا

    پاکستانی ٹیم سنوکرچیمپئن شپ میں شرکت کرے گی یا نہیں؟ واضح کردیا گیا

    اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سنوکر فیڈریشن کے صدر منور حسین نے کہا ہے کہ قومی سنوکر ٹیم پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی.

    تفصیلات کے مطابق دو رکنی قومی سنوکر ٹیم پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، پاکستان سنوکر فیڈریشن کے صدر منور حسین شیخ نے بتایا کہ دو رکنی قومی ٹیم میں محمد بلال اور اسجد اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ نوید کپاڈیہ ٹیم کے ہمراہ ریفری ہونگے۔ یہ چیمپئن شپ (آج) اتوار سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گی اور چیمپئن شپ میں پانچ ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان بنگلہ دیش سمیت پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بھارت شامل ہیں، چیمپئن شپ 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ کھلاڑیوں نے ایونٹ کے لئے بھرپور محنت کر رکھی ہے۔

  • پہلی سنوکر چیمپئن شپ کب سے شروع ہوگی؟ جانئے

    پہلی سنوکر چیمپئن شپ کب سے شروع ہوگی؟ جانئے

    اسلام آباد (اے پی پی) پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ اتوار سے شروع ہو گی.

    تفصیلات کے مطابق پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ اتوار سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں شروع ہو گی اور چیمپئن شپ میں پانچ ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں میزبان بنگلہ دیش سمیت پاکستان، نیپال، سری لنکا اور بھارت شامل ہیں چیمپئن شپ 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میں دو رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد بلال اور اسجد اقبال پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ نوید کپاڈیہ ٹیم کے ہمراہ ریفری ہونگے۔

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: دوسرے ٹیسٹ میچ کا اسکور جانئے باغی ٹی وی پر

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: دوسرے ٹیسٹ میچ کا اسکور جانئے باغی ٹی وی پر

    کنگسٹن (اے پی پی) دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھارت نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا لئے.

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان شروع ہونے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا لئے، ویرات کوہلی اور میانک اگروال نے نصف سنچریاں بنائیں، ہنومان وہاڑی 42 اور رشابھ پنٹ 27 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، جیسن ہولڈر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ کنگسٹن میں شروع ہونے والے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کو پہلا نقصان 32 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا جب راہول 13 رنز بنانے کے بعد جیسن ہولڈر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، چیتشوار پجارا بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 6 رنز بنانے کے بعد کورنوال کا شکار بن گئے، اس موقع پر کپتان ویرات کوہلی اور میانک اگروال نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور ٹیم کا سکور 115 تک پہنچا دیا، اگروال 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اجنکیا راہانے مجموعی سکور میں 24 رنز کا اضافہ کر سکے، ویرات کوہلی بھارت کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 76 رنز بناکر جیسن ہولڈر کی گیند پر ہیملٹن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد ہنومان وہاڑی اور رشابھ پنٹ نے مزید کوئی نقصان نہ ہونے دیا اور پہلے روز کھیل کے اختتام پر ٹیم کا سکور 264 تک پہنچا دیا، وہاڑی 42 اور رشابھ پنٹ 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے تین جبکہ کیمار روچ اور کورنوال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

  • سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ: پہلا ٹی 20 میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    سری لنکا بمقابلہ نیوزی لینڈ: پہلا ٹی 20 میچ کب کھیلا جائے گا؟ جانئے

    کولمبو (اے پی پی) سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ اتوار کو کھیلا جائے گا.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اتوار کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ نے سیریز سے قبل ٹور میچ میں سری لنکا بورڈ پریذیڈنٹ الیون کو 33 رنز سے شکست دی، سیریز کا دوسرا میچ 3 ستمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 ستمبر کو کھیلا جائے گا، تینوں میچز پالے کیلی میں کھیلے جائین گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

  • انگلینڈ کے فاسٹ باؤلرانجری کے باعث ایشز سیریزسے باہر ہوگئے

    انگلینڈ کے فاسٹ باؤلرانجری کے باعث ایشز سیریزسے باہر ہوگئے

    لندن (اے پی پی) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن انجری کے باعث ایشز سیریز سے باہر ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرس فٹنس مسائل کی وجہ سے ایشز سیریز کے بقیہ ٹیسٹ میچز سے باہر ہوگئے۔ سمر سیٹ کے آل راؤنڈر کریگ کو ان کے متبادل کے طور پر سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، اینڈرسن سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے، انگلینڈ ٹیم انتظامیہ کے مطابق جیمز اینڈرسن کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں وقت درکار ہوگا اس طرح وہ ایشز سیریز کے بقیہ ٹیسٹ میچز کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

  • پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر 2019-20 کی تقریب رونمائی

    پی سی بی کے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر 2019-20 کی تقریب رونمائی

    پی سی بی کے دلچسپ اور سنسنی خیز ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر 2019-20 کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی، چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ہارون رشید نے شرکت کی۔
    پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ، 4 رکنی نومینیشن کمیٹی قائم کردی گئی
    نئے ڈومیسٹک اسٹرکچرمیں سابق کرکٹرز کے لیے کوچنگ اور منیجمنٹ کے مواقع پیدا کیے جارہے ہیں۔ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی مراعات میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

    نئے اسٹرکچر کے مطابق 16 ریجنز کو 6 ایسوسی ایشنز میں ضم کردیا گیا ہے۔نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو 3 مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے درجے میں 90 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز اسکول اور کلب کرکٹ مقابلوں کا انعقاد کریں گی۔ دوسرے درجے میں سٹی کرکٹ ٹیمیں انٹرا سٹی مقابلوں میں شرکت کریں گی۔ تیسرے درجے میں 6 ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں پی سی بی کے زیراہتمام ٹورنامنٹس میں شرکت کریں گی۔

    نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں لکھا گیا ہے کہ ہر کرکٹ ایسوسی ایشن 32 کھلاڑیوں کو سالانہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ دے گی۔ یہ کھلاڑی پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ کاحصہ نہیں ہوں گے۔ ایسوسی ایشن 32 کھلاڑیوں کے علاوہ بھی کسی کھلاڑی کو فی میچ معاوضہ دے کر میچ میں شامل کرسکتی ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹ رکھنے والے ہر کھلاڑی کو ماہانہ 50 ہزار روپے معاوضہ ملے گا۔

    دریں اثنا قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس میچز 14 ستمبر سے 8 اکتوبر اور 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک جاری رہیں گے۔قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے 12 نومبر تک جاری رہے گا۔قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون کے میچز 14 ستمبر سے 10 اکتوبر اور 28 اکتوبر سے 29 نومبر تک ہوں گے۔

    علاوہ ازیں قومی ٹی ٹونٹی کپ 13 سے 24 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔ پاکستان کپ ایک روزہ ٹورنامنٹ کے میچز 29 مار چ سے 24 اپریل 2020 تک جاری رہیں گے۔ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ کپ میں فرسٹ الیون اور سیکنڈ الیون کے میچز بیک وقت شروع ہوں گے۔ ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کے تمام ٹورنامنٹس میں کوکابورا کی گیند کا استعمال کیا جائے گا۔

    چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ کرکٹ کے معیار میں بہتری لانا پی سی بی کی اولین ترجیح ہے۔نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے نفاذ سے قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں تسلسل آئے گا۔نئے اسٹرکچر کی تیاری میں پی سی بی صوبائی ایسوسی ایشنزکی مکمل معاونت کرےگا۔

    چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت پر یقین رکھتا ہے۔ یہ اسٹرکچر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کو بہترین ٹیم کے انتخاب میں مدد دے گا۔مجموعی طور پر 450 کھلاڑی، کوچز اور دیگر اسٹاف ممبران اس ڈومیسٹک اسٹرکچر میں شرکت کریں گے۔

  • مصباح الحق خطرے میں ، ہیڈ کوچ نہ بنانے کی تجویز

    مصباح الحق خطرے میں ، ہیڈ کوچ نہ بنانے کی تجویز

    لاہور : مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنائے جانے کے حوالے سے متضاد خبریں گردش کرنے لگیں، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق اسپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ قبل از وقت ہوگا۔

    ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوچ بنانے سے قبل مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی اور عہدہ دینا چاہیے کیوں کہ ان کے تجربے سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔

    پاکستان کی طرف سے 49 ٹیسٹ اور 169 ون ڈے کھیلنے والے ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے مصباح کا کوئی تجربہ نہیں اور انہیں یہ عہدہ دینا بچکانہ فیصلہ ہوگا۔

  • ایک اور کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار ، کون ہے یہ ٹیم ، خبر نے تو خوش کردیا

    ایک اور کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیار ، کون ہے یہ ٹیم ، خبر نے تو خوش کردیا

    لاہور : ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے پی سی بی کی کوششیں بار آور ثابت ہونے لگیں سری لنکن ٹیم کے بعد اب بنگلہ دیش خواتین کرکٹ بھی پاکستان سیریز کھیلنے آئیں گی۔

    ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کی قومی خواتین ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ بنگالی خواتین ٹیم اکتوبر، نومبر میں لاہور میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش خواتین ٹیم پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف 26 اکتوبر سے 4 نومبر تک تین ٹی ٹوئنٹی اور دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

    کرکٹ بورڈ ذرائع کےمطابق سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 جبکہ تیسرا 30 اکتوبر کو ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 2 نومبر اور دوسرا 4 نومبر کو ہوگا۔

  • پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ، 4 رکنی نومینیشن کمیٹی قائم کردی گئی

    پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ، 4 رکنی نومینیشن کمیٹی قائم کردی گئی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ انتظامی فیصلے ، تبدیلیاں اور تعیناتیاں کرنے میں بہت سرگرم دکھائی دینے لگا ، اسی سلسلے میں‌آج پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوا جس میں بی او جی اجلاس میں 4 رکنی نومینیشن کمیٹی قائم کردی گئی

    باغی ٹی وی کے مطابق اس کمیٹی میں شاہ ریز عبداللہ خان، بیرسٹر سلمان ، بختیار خواجہ بطور آزاد رکن مومینیشن کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ اس کمیٹی کی سربراہی اسد علی خان کریں گے

    کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے مطابق یہ کمیٹی بورڈ آف گورنرز کے لیے 4 آزاد ڈائریکٹرز، الیکشن کمشنر، ڈپٹی الیکشن کمشنر اور ایڈجوڈیکٹرز کے لیے نام تجویز کرے گی جبکہ ان تمام ناموں کی حتمی منظوری بی او جی دے گی

    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں نومینیشن کمیٹی کے لیے ٹی او آرز ترتیب دیئے گئے اس کے علاوہ آج کے اس اجلاس میں نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، بورڈ آف گورنرز نے بی او جی نے مالی سال 2019-20 کے لیے پی سی بی سنٹرل بجٹ سمیت آڈٹ کمیٹی متعدد سفارشات کی منظوری دے دی

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کرکٹ کمیٹی اجلاس پر بی او جی اراکین کو بریفنگ دی گئی جبکہ وسیم خان نے بی او جی کو قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیم منیجمنٹ کے انتخاب کے لیے جاری عمل پر اعتماد میں لیا گیا ،اس اجلاس میں‌بی او جی نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کی آمد سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی پر پی سی بی کی کاوشوں کو سراہا

    باغی ٹی وی کے مطابق اس اجلاس میں بی او جی اراکین کو کرکٹ آسٹریلیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے وفد کی آمد سے متعلق آگاہ کیا، یہ بھی معلوم ہوا کہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگز اور چیف ایگزیکٹو کیون روبرٹس 16 سے 18 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے

    باغی ٹی وی کے مطابق اس اجلاس میں بی او جی نے پی سی بی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کے اختیارات سے متعلق آئین میں تبدیلیوں کی منظوری دیاجلاس میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر اور چیف فنانشل آفیسر کے اختیارات سے متعلق بھی آئین میں تبدیلیوں کی منظوری دی گئی

  • اعصام الحق یو ایس اوپن ٹینس ایونٹ سے باہر ہوگئے

    اعصام الحق یو ایس اوپن ٹینس ایونٹ سے باہر ہوگئے

    نیویارک (اے پی پی) اعصام الحق کو یو ایس اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے ہی راﺅنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد مینز ڈبلز ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ جمعہ کو امریکا میں جاری رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے ابتدائی راﺅنڈ میچ میں آسٹریلیا کے جان پیر اور انکے فن لینڈ کے جوڑی دار ہنری کونٹینن نے سخت مقابلے کے بعد پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور انکے میکسیکن جوڑی دار سانتیاگو گونزالز کو 5-7، 7-6(7-4) اور 6-3 سے ہرا کر میگا ایونٹ کے دوسرے راﺅنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔