Baaghi TV

Category: کھیل

  • انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ میں‌ آسٹریلیا کو شکست دے دی، کون کتنے میچ جیتا؟ اہم خبر

    انگلینڈ نے ٹیسٹ میچ میں‌ آسٹریلیا کو شکست دے دی، کون کتنے میچ جیتا؟ اہم خبر

    کوانگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو شکست دے دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق 5 ٹیسٹ میچوں کی ایشزسیریز1-1 سے برابر رہی ہے، 359رنز کا ہدف انگلینڈ نے9 وکٹوں پر حاصل کر لیا، بین اسٹوکس کی شاندار بیٹنگ رہی، بین اسٹوکس 135، جوروٹ 77 اور جونی بیرسٹو36رنزبناکرنمایاں رہے،

    آسٹریلیا نے پانچ میچوں‌ کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک میچ میں شکست دی تھی جس کا بدلہ آج انگلینڈ نے چکا دیا ہے اور یہ ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز برابر کر دی ہے،

  • بابر اعظم کے 500 رنز ، انگلش کاونٹی میں جھنڈے گاڈ دیئے ، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے سٹیڈیم گونج اٹھا

    بابر اعظم کے 500 رنز ، انگلش کاونٹی میں جھنڈے گاڈ دیئے ، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے سٹیڈیم گونج اٹھا

    لندن : بابراعظم پھر چھا گئے ، برطانیہ کی سرزمین پر پاکستان زندہ بعد کے نعرے ، اطلاعات کے مطابق انگلش کاؤنٹی کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں بابراعظم نے 500رنزمکمل کرلیے وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق بابراعظم نے انگلش سرزمین پر اپنے جھنڈے گاڑتے ہوئے انگلش کاؤنٹی کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں ایک اورشانداراننگزکھیل ڈالی، بابراعظم نے سمرسیٹ کی طرف سے گلے مورگن کے خلاف 42گیندوں پر63رنزبنائے جس میں ایک چھکا اورسات چوکے شامل تھے۔

    ذرائع کے مطابق بابراعظم انگلش کاؤنٹی کے ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ سکورربرقرارہیں،انہوں نے 11اننگزمیں 60کی اوسط اور152 کے اسٹرائیک ریٹ کیساتھ 541رنز بنالیے ہیں۔بابراعظم نے ایونٹ میں اب تک ایک سنچری اور4نصف سنچریاں بنائی ہیں جبکہ مجموعی طورپر14چھکے اور57چوکے بھی لگائے ہیں، بابراعظم انگلش کاؤنٹی کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں 500رنزبنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

  • فرسٹ کلاس میچز ٹاس کے بغیر ، کیسے ممکن ؟ یہ سب کچھ ہو گا پاکستان میں‌

    فرسٹ کلاس میچز ٹاس کے بغیر ، کیسے ممکن ؟ یہ سب کچھ ہو گا پاکستان میں‌

    لاہور : کرکٹ کے میدان میں‌نئے نئے فیچر نے کھیل کو مزید دلچسپ بنا دیا . اطلاعات کے مطابق اب پاکستان میں فرسٹ کلاس میچ ٹاس کے بغیر شروع ہوں گے۔ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں ‘نو ٹاس’ کا منفرد تجربہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ ذرائع کے مطابق برطانیہ کے بعد پاکستان میں یہ تجربہ کیا جارہا ہے. اس سسٹم کے مطابق چار روزہ میچوں میں اگر مہمان ٹیم کو پچ سے شکایت ہے اور وہ اپنے مضبوط بولنگ اٹیک سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے تو وہ نو ٹاس کا آپشن استعمال کرسکتا ہے۔نئے سسٹم کے تحت چھ صوبائی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر کرایا جائے گا۔ ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے نظام سے ٹاس کا کردار ختم ہوجائے گا۔ یہ ایڈوانٹیج وزٹنگ ٹیم کو ہوگا۔

    پاکستان کرکٹ کے ذرائع کے مطابق ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچ روایتی انداز میں ٹاس کے ساتھ ہی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دورہ کرنے والی ٹیم چاہے گی تو اس کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ پہلے بولنگ کرسکتی ہے تاہم اگر دونوں ٹیمیں پہلے بیٹنگ کرنا چاہیں گی تو پھر ٹاس کا آپشن استعمال ہوگا۔

  • بریکنگ: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہوگی

    بریکنگ: پاکستان اور سری لنکا کی ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہوگی

    لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دسمبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہوگی.

    باغی ٹی وی کی سپیشل رپورٹ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی دسمبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز بھی پاکستان میں ہوگی. ذرائع کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز بھی اسی وجہ سے جلدی کروائی جارہی ہے تاکہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو بتایا جائے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کے حالات اب پہلے سے بہت بہتر ہیں. ذرائع نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ دسمبر میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز 2 میچز پر مشتمل ہوگی جس کا ایک میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم جبکہ دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا. اگر ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کامیاب ہوجاتی ہے تو سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلنے بھی ضرور آئے گی. یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز پہلے دسمبر میں ہونا تھی لیکن اب اسے ستمبر میں کروایا جارہا ہے. جس کے تین میچز کراچی اور تین ہی لاہور میں کھیلے جائیں گے. سیریز کے شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کے تین میچز کراچی میں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ تین ٹی ٹونٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے.

    دوسری جانب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچز پہلے اکتوبر میں شیدول تھے جو اب دسمبر میں کروائے جارہے ہیں اور اب ذرائع سے یہ خبر آرہی ہے کہ یہ میچز بھی پاکستان میں ہی ہوں گے.

  • سابق جنوبی افریقن آل راﺅنڈر کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا

    سابق جنوبی افریقن آل راﺅنڈر کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا

    کیپ ٹاﺅن (اے پی پی) سابق جنوبی افریقن کھلاڑی لانس کلوزنر کو بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے جنوبی افریقن ٹیم کا اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق سابق جنوبی افریقن آل راﺅنڈر لانس کلوزنر دورہ بھارت کے دوران ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ٹیم کے اسسٹنٹنٹ بیٹنگ کوچ مقرر ہو گئے، وہ سیریز کے دوران جنوبی افریقی بلے بازوں کی رہنمائی کریں گے۔ وینسنٹ بارنز اسسٹنٹ باﺅلنگ کوچ جبکہ جسٹن اونٹانگ اسسٹنٹ فیلڈنگ کوچ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جنوبی افریقن ٹیم دورہ بھارت کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

    لانس کلوزنر کو 50 ٹیسٹ اور 171 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے اور اس سے قبل زمبابوین ٹیم کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ فرائض انجام دے چکے ہیں.

  • عماد وسیم بھی شادی شدہ ہوگئے ،  فیصل مسجد اسلام آباد میں‌نکا ح کی سادہ تقریب سے  ہر کوئی خوش

    عماد وسیم بھی شادی شدہ ہوگئے ، فیصل مسجد اسلام آباد میں‌نکا ح کی سادہ تقریب سے ہر کوئی خوش

    اسلام آباد قومی کرکٹر عماد وسیم بھی رشتہ ازدواج میں منسلک حسن علی کے بعد قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔قومی کرکٹر عماد وسیم کا نکاح پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے نکاح ہوا۔

    عماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی جس میں دولہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔عماد وسیم کا ولیمہ 26 اگست کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر اہم شخصیات کو دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔

    نکاح مساجد میں کرنے کی سنت پر عماد وسیم کے عمل سے جہاں سنت زندہ ہوئی وہاں عماد وسیم کی سادگی اور سنت پر عمل کی وجہ سے اس وقت سوشل میڈیا پر دعاوں کا سلسلہ شروع ہے ، عماد وسیم نے عاجزی اختیار کی اللہ نے عماد وسیم کو اور زیادہ عزت دی اور مقام بلند کردیا

  • سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

    سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

    کولمبو (اے پی پی) سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا.

    تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول ہوم ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، لاستھ مالنگا جنہوں نے حال ہی میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ہوں گے. آل راﺅنڈرز اینجلو میتھیوز اور تھسارا پریرا سمیت سرنگا لکمل اور دھنن جایا ڈی سلوا کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز یکم ستمبر سے ہو گا۔

    اعلان کردہ سکواڈ کپتان مالنگا، اویشکا فرننڈو، کوسل پریرا، دانشکا گوناتھلیکا، کوسل مینڈس، شیہان جے سوریا، ڈاسن شناکا، وانندو ہسارنگا، لکشن سنداکن، ایسورو اودانا، کاسن راجیتھا، لاہیرو کمارا اور لاہیرو مدوشنکا پر مشتمل ہے۔

  • خوشاب میں جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

    خوشاب میں جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

    سرگودہا،خوشاب (نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب اسمبلی کی رکن محترمہ ساجدہ آہیر صاحبہ ایم پی اے ترجمان ایم این اے محترمہ جویریہ ظفر آہیر صاحبہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی ملک شاہ نواز آہیر نے پاکستان تحریک انضاف کے ورکرز کے ہمراہ خوشاب میں سالانہ جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی رکن محترمہ ساجدہ آہیر صاحبہ ایم پی اے اور ترجمان ایم این اے ملک شاہ نواز آہیر نے کہا کہ ہمارے خوشاب سمیت سرگودھا ڈویژن میں ایسا ٹیلنٹ موجود ہے جس کی پوری دنیا میں مسال نہیں ملتی انشاءاللہ ہماری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ایک سال کے اندر ہم نے اپنے ملک کی یوتھ کے لئے وہ کچھ کیا جو پچھلی حکمرانوں نے سوچھا بھی نہیں تھا آنے والے وقت پاکستانی نوجوان کو ملک سے باہر نوکریوں حاصل کرنے کے لئے نہیں جانا پڑے گا بلکہ پاکستان سے باہر موجود نوجوان پاکستان آئیں گئے۔ جبکہ ترجمان ایم این اے ملک شاہ نواز آہیر نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے ، مناسب مواقع ملنے پر وہ ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا سکہ منواتے ہیں۔ محترمہ ساجدہ آہیر صاحبہ ایم پی اے اور ترجمان ایم این اے ملک شاہ نواز آہیر نے کہا کہ آپ سے الیکشن سے پہلے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائے گئے انشاءاللہ

  • پاکستان کے  پہلے فزیکل ٹیسٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ ، کھلاڑیوں کی مشکلات حل ہوگئیں

    پاکستان کے پہلے فزیکل ٹیسٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ ، کھلاڑیوں کی مشکلات حل ہوگئیں

    لاہور : پاکستان سپورٹس بورڈ نے کھلاڑیوں‌کے فٹنس مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے لاہور میں پاکستان کا پہلا فزیکل ٹیسٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، یہ فزیکل ٹیسٹ سنٹر پاکستان کوچنگ سنٹر میں بنایا جائے گا۔

    پاکستان سپورٹس بورڈ کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر لاہور میں بنائے جانے والے فزیکل ٹیسٹ سنٹر میں کرکٹ ہاکی اور فٹبال سمیت تمام کھیلوں کے لئے ٹیسٹ کرائے جا سکیں گے۔ ڈائریکٹر کوچنگ سینٹر لاہور نصراللہ رانا کا کہنا تھا کہ فزیکل ٹیسٹ سنٹر میں عام عوام کو بھی رسائی دی جائے گی، ہماری کوشش ہے قومی ٹیموں میں فزیکل فٹنس کے مسائل کو ختم کریں۔

    ذرائع کے مطابق فزیکل فٹنس سنٹر بنانے پر پچاس لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے، نصراللہ رانا نے بتایا کہ فزیکل ٹیسٹ سنٹر کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ بھی مشینری فراہم کرئے گا۔یا درہےکہ پاکستان میں تمام کھلیوں کے وابستہ کھلاڑیوں کی فٹنس کے مسائل بہت زیادہ رہتے ہیں‌. جس کی وجہ سے وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں‌ہوتے

  • شاداب کی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی ، سامعہ آرزو نے پشین گوئی کرکے سب کو حیران کردیا

    شاداب کی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی ، سامعہ آرزو نے پشین گوئی کرکے سب کو حیران کردیا

    لاہور:ایک نہیں چار شادیاں ، حسن علی کی اہلیہ محترمہ کے پشین گوئی سے سب حیران ، مگر شاداب نے جواب دے کر سب کو اور حیران کردیا کہ وہ اپنے والدین کی مرضی سے شادی کریں گے ، تفصیلات کے مطابق حسن علی کی شادی کے موقع پر دلہے کے دوست کی شادی سے متعلق ایک رسم ادا کی گئی جس میں حسن علی کی بیوی سامعہ آرزو کا تھا کہ شاداب بھی بہت جلد دلہا بنیں گے اور ان کی ایک نہیں چار شادیاں ہوں گی۔

    ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اس تقریب کے دوران ایک موقع پر دلہن سامعہ آرزو نے شاداب کو کرسی پر بیٹھا کر ہار توڑا، ہار جلد ٹوٹا اور چار حصوں میں بٹ گیا، رسم کے مطابق ہار جلد ٹوٹے تو شادی جلدی ہوتی ہے، جتنے حصوں میں تقسیم ہو تو دلہے کے دوست کی شادیاں بھی اتنی ہی ہوتی ہیں۔

    دوسری طرف ایک سوال کے جواب میں نوجوان کرکٹرشاداب کا کہنا تھا کہ حسن علی کی شادی میں شرکت کیلئے چھٹیاں کیں اور وقت بہت اچھا گزرا، جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، میرے لئے جو ہو گا دیکھیں گے،والدین کی مرضی سے شادی کروں گا جہاں وہ کہیں گے وہیں شادی ہوگی۔