Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، مسلسل تین میچ جیتنے پر انعام کا اعلان

    پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری، مسلسل تین میچ جیتنے پر انعام کا اعلان

    تیسری انڈر 23 ایشین والی بال چیمپیئن شپ میں پاکستان ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان ٹیم نے گروپ سی کے آخری لیگ میچ میں بھی چائینز تائپے کو تین ایک سے شکست دیدی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں جا رہی چیمپیئن شپ میں پاکستان اور چائینز تائپے ٹیموں کے درمیان میچ ہوا ۔ پاکستان ٹیم کو پہلے سی ٹمیں 20-25 سکور سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم پاکستان ٹیم کے کوچ نے دو تبدیلیاں کرتے ہوئے مراد خان اور عثمان فریاد کو فہد اور انور کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا اور اگلے تینوں سیٹوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں کامیابی اپنے نام کی،

    پاکستان ٹیم نے مسلسل تین میچوں میں کامیابی حاصل کر کے گروپ میں پہلی اور چائینز تائپے نے دوسری پوزیشن کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ دونوں ٹیموں کا مقابلہ سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے ساتھ ہوگا۔ میزبان میانمار اور ہانگ کانگ کی ٹیموں نے 8 سے 16 پوزیشن کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ چیمپیئن شپ میں آج آرام کے دن کے بعد بدھ کو سری لنکا اور جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیلے گی۔ ان میچز کے بعد پاکستان ٹیم کے سیمی فائنل مرحلے تک پہنچنے کا فیصلہ ہوگا۔ پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا گیا۔

  • روہت شرما نے نئی تاریخ رقم کردی، تمام ریکارڈ فاش فاش

    روہت شرما نے نئی تاریخ رقم کردی، تمام ریکارڈ فاش فاش

    لارڈہل (اے پی پی) روہت شرما نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ مرتبہ ففٹی پلس اننگز کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا.

    تفصیلت کے مطابق بھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے ففٹی بنا کر ٹی ٹونٹی کی تاریخ میں زیادہ مرتبہ ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ انہوں نے 21 ویں مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے کر ہم وطن بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز پایا جنہوں نے 20 مرتبہ یہ اعزاز پایا تھا۔ اسی طرح انہوں نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ چھکوں اور زیادہ مرتبہ ففٹی پلس رنز کی اننگز کھیلنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے اننگز میں 3 چھکے لگا کر ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل کا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل تاریخ میں زیادہ چھکوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ گیل نے 105 چھکے لگا رکھے تھے جبکہ شرما کے چھکوں کی تعداد 107 ہو گئی ہے۔

  • ویرات کوہلی کو زندگی کا سب سے بڑا دھچکا، مداح افسردہ

    ویرات کوہلی کو زندگی کا سب سے بڑا دھچکا، مداح افسردہ

    برمنگھم (اے پی پی) سٹیون سمتھ کوہلی کا ریکارڈ پاش پاش کرتے ہوئے تیز ترین 25 ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے دوسرے، ایشز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے پانچویں آسٹریلوی بلے باز بن گئے.

    آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 25 سنچریاں بنانے والے نہ صرف آسٹریلیا بلکہ دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر پانچویں آسٹریلوی بلے باز ہونے کا اعزاز بھی پا لیا ہے۔ وہ 2002ءمیں میتھیو ہیڈن کے بعد ایشز ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں جڑنے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف جاری پہلے ایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ سمتھ نے 119 اننگز میں 25 ٹیسٹ سنچریاں بنا کر کوہلی کا تیز ترین 25 سنچریوں کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 127 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ عالمی ریکارڈ پر ڈان بریڈمین کا قبضہ برقرار ہے جنہوں نے محض 68 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

    اس کے علاوہ سمتھ ایشز ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے پانچویں آسٹریلوی بلے باز ہیں۔ اس سے قبل ویرن بریڈسلے، آرتھر مورس، سٹیووا اور میتھیو ہیڈن بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

  • پاکستانی کرکٹر حسن علی کی شادی، بھارتی میڈیا نے ہندوستانی کھلاڑیوں کی شرکت سے متعلق کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    پاکستانی کرکٹر حسن علی کی شادی، بھارتی میڈیا نے ہندوستانی کھلاڑیوں کی شرکت سے متعلق کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کی شادی اسی ماہ کی 20 اگست کو ہونے والی ہے اور نکاح کی یہ تقریب دبئی میں ہو گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حسن علی کی شادی کی خاص بات یہ ہے کہ وہ بھارتی لڑکی سامیہ آرزو سے شادی کر رہے ہیں اور اس میں انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو شریک ہونے کیلئے دعوت دی ہے، بھارتی میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں‌ میں کہا گیا ہے کہ حسن علی نے اگرچہ کسی ہندوستانی کھلاڑی کا نام نہیں‌ لیا لیکن ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو اپنی شادی کا دعوت نامہ دینے میں انہیں کافی خوشی ہے، بھارتی میڈیا نے ہندوستانی ٹیم کے کھلاڑیوں‌ کو دعوت دیے جانے کی خبر تو دی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ انڈیا کے کھلاڑی اس شادی میں شریک ہوں گے یا نہیں؟

    بھارتی میڈیا نے حسن علی کے حوالہ سے کہا ہے کہ میں نے پوری ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کو اپنی شادی کا دعوت نامہ دینا چاہا، ہم سب کرکٹ کھیلنے والے دوست ہیں ، مجھے اچھا لگے گا اگر ہندوستانی کرکٹرز میری شادی میں دبئی آئیں گے، ہمارا مقابلہ میدان میں ہوتا ہے نہ کہ باہر، آخر میں ہم سب پروفیشنل کھلاڑی ہیں، ہمیں خوشیاں بانٹنی چاہئیں،

    واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹر حسن علی سے میوات کی جس لڑکی کی شادی ہورہی ہے وہ ائیر امیرات میں فلائٹ انجینئر ہیں، سامیہ آرزو کی طرح میوات علاقہ کی کئی لڑکیوں کی شادی پاکستان میں ہوئی ہے ، لیکن ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے یہ رشتہ سرخیوں میں ہے، یہ بات بھی واضح رہے کہ حسن علی کی طرح شعیب ملک، محسن حسن خان اور دیگر بعض کھلاڑی بھی بھارتی لڑکیوں سے شادی کر چکے ہیں، شعیب ملک کی شادی بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی ہے اور ان کا ایک بچہ ہے،

  • محمد حفیظ کے کیرئر کے حوالے سے سب سے بڑی خبر آگئی

    محمد حفیظ کے کیرئر کے حوالے سے سب سے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد (اے پی پی) کیریبین پریمیئر لیگ میں محمد حفیظ کا سینٹ کٹس اینڈ پیٹریاٹس سے معاہدہ طے پا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے رواں برس شیڈول کیریبین پریمیئر ٹی ٹونٹی لیگ کیلئے سینٹ کٹس اینڈ پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔ انہیں جنوبی افریقن بلے باز ریسی وانڈر ڈوسن کی جگہ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ڈوسن انٹرنیشنل مصروفیات کی وجہ سے سینٹ کٹس کو لیگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ جنوبی افریقن ٹیم نے ستمبر اکتوبر میں بھارت کا دورہ کرنا ہے۔ حفیظ اس سے قبل 2017ء میں بھی سینٹ کٹس کی نمائندگی کر چکے ہیں اور ان کی ٹیم کو فیصلہ کن معرکے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس کے علاوہ حفیظ 2013-14ء میں گیانا امیزن واریرز فرنچا کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سی پی ایل 4 ستمبر سے 12 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔

  • بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: اگلا میچ کب اور کہاں؟

    بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز: اگلا میچ کب اور کہاں؟

    کنگسٹن (اے پی پی) ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل کو پروویڈینس کے مقام پر کھیلا جائے گا۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ دوسرے میچ مین بھی بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز ٹیم کو 22 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے ۔ بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ انکی ٹیم تیسرے میچ میں بھی میزبان ٹیم کو شکست دیکر سیریز میں کلین سوئپ کرینگے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے علاوہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 8 اگست کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 11 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 14 اگست کو کھیلا جائے گا۔

    دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل بھارتی ٹیم 17 سے 19 اگست تک ایک ٹور میچ میں شرکت کریگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 سے 26 اگست تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا۔

  • حسن علی کی بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی اپنے نکاح میں شرکت کی دعوت

    حسن علی کی بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی اپنے نکاح میں شرکت کی دعوت

    پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنے نکاح میں شرکت کی دعوت دے دی۔

    پاکستان کے چہیتے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ بھارتی پلیئرز ہمارے کرکٹ فیلو ہیں، میں تمام بھارتی کرکٹ ٹیم کو نکاح میں دعوت دینا چاہوں گا، مجھے بہت خوشی ہوگی اگر بھارتی ٹیم ان کے نکاح میں شریک ہوں گی۔

    حسن علی نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم میں سے کسی کو سربالا بنانا پڑے تو شاداب خان کو ان کا سربالا بنانا پسند کریں گے، شاداب 22 سال کا چھوٹا بچہ ہے اور میرا بہترین دوست ہے، وہ میرے نکاح میں میرا سربالا بنے اور بے شک سلامی کی تمام رقم خود ہی رکھ لے۔

    حسن علی نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس کے علاوہ قومی ٹیم میں سے کسی اور کو گھوڑے پر بٹھانا پڑا تو فہیم اشرف ان کی ترجیح ہوں گے، ان کے دستیاب نہ ہونے پر ان کی ترجیح فخرزمان یا بابراعظم ہوں گے۔

    واضح رہے کہ حسن علی کا نکاح 20 اگست کو دبئی میں ہو رہا ہے، حسن علی نے کہا کہ پہلے نکاح کی تاریخ 26 اگست رکھی گئی تھی لیکن میڈیا پہ بیس اگست بتائی گئی تو ہم نے نکاح کی تاریخ بیس اگست رکھ لی ہے. ان کی ہونے والی شریک حیات کا نام سامعہ ہے جو کہ غیر ملکی ایئرلائن میں فلائٹ انجینئر ہیں۔ شعیب ملک کے بعد حسن علی دوسرے پاکستانی کرکٹر ہیں جو بھارت کے داماد بننے جارہے ہیں۔

  • پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں ، عامر سہیل برس پڑے ، کس کو اتنی بڑی بات کہہ دی

    پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں ، عامر سہیل برس پڑے ، کس کو اتنی بڑی بات کہہ دی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی حالیہ کارکردگی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے خاتمے کے حوالے سے سابق کپتان عامر سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ برس پڑے ، عامر سہیل نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

    ذرائع کے مطابق عامر سہیل کا کہنا تھا کہ ‘پی سی بی صرف ایک شخص کی خواہش پر 6 صوبائی ٹیموں پر مشتمل ڈومیسٹک اسٹرکچر بنانے کا سوچ رہا ہے لیکن یہ صرف بیان ہے کیونکہ حقیقت میں پاکستان میں ٹیلنٹ کی بہتات ہے لیکن نئے ڈھانچے میں آپ اس کو محدود کرنے جا رہے ہیں جو کارآمد نہیں ہوگا’۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ ‘ادارہ جاتی ٹیمیں ماضی میں کسی حکومت نہیں بنائی تھی لبکہ ریاستی پالیسی کے تحت بنائی گئی تھیں اس لیے جب آپ ریاستی پالیسی کو بدلنے جارہے ہوں تو آپ کو پارلیمان میں بحث کے ذریعے کرنا ہوگا’۔

  • پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، آج کس ٹیم کو شکست دی؟ اہم خبر

    پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، آج کس ٹیم کو شکست دی؟ اہم خبر

    پاکستان ٹیم نے تیسری ایشین انڈر 23 والی بال چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں تین سے گیارہ اگست تک جاری رہنے والی چیمپیئن شپ میں پاکستان ٹیم نے بحرین کے خلاف تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی، پاکستان ٹیم نے بحرین کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دونوں سیٹوں میں 25-21 سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ تیسرے سیٹ میں پاکستان کی کامیابی کا سکور 25-15 رہا،

    بحرین کی ٹیم نے بھی پاکستان کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اچھی اٹیکنگ اور بلاکنگ کی وجہ سے قومی ٹیم کو کامیابی نصیب ہوئی۔ پاکستان ٹیم گروپ میں اپنا آخری لیگ میچ آج بروز پیر کو چائینز تائپے کے خلاف کھیلے گی۔

  • پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں‌ جاری، چیئر مین پی سی بی کی کل لیگ فرنچائز مالکان سے ہوں‌ گی ملاقاتیں

    پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں‌ جاری، چیئر مین پی سی بی کی کل لیگ فرنچائز مالکان سے ہوں‌ گی ملاقاتیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی احسان مانی لیگ فرنچائز مالکان سے قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کریں گے ، ملاقات میں پی سی ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا،

    ذرائع کے مطابق کچھ فرنچائز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر تحفظات کا اظہار کیا تھا چیئر مین پی سی بی فرنچائز مالکان سے ملاقات میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے تحفظات پر غور کیا جائے گا،،ملاقات میں پی ایس ایل جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کو بھی حتمی شکل دی جائے گی،