Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹینس اسٹار اعصام الحق کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا، اچانک ایسی خبر آگئی جس نے مداحوں کے دل توڑ دیے

    ٹینس اسٹار اعصام الحق کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا، اچانک ایسی خبر آگئی جس نے مداحوں کے دل توڑ دیے

    میکسیکو سٹی (اے پی پی) قابوس اوپن ٹینس میں اعصام الحق کا مینز ڈبلز میں سفر سیمی فائنل میں تمام ہوگیا.

    سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی کا قابوس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ میں سفر سیمی فائنل میں تمام ہو گیا۔ میکسیکو میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں رومین آرنیوڈو اور ہوگو نائس پر مشتمل مناکو کی جوڑی نے اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز کو سخت مقابلے کے بعد 3-6، 7-5 اور 10-5 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

    دوسری جانب اعصام الحق کے مداح ان کی شکست پر کافی افسردہ نظر آتے ہیں. ان کے مداحوں کی خواہش تھی کی اعصام الحق نہ صرف فائنل کھیلتے بلکہ ٹائٹل بھی جیت کر لاتے، تاہم اب بھی ان کے مداح پر امید ہیں کہ مستقبل میں جب بھی کوئی بڑا مقابلہ ہوگا تو اعصام الحق ضرور جیتیں گے.

  • لیونل میسی بڑی مشکل کا شکار…

    لیونل میسی بڑی مشکل کا شکار…

    ارجنٹینا کے سٹار فٹبالر لیونل میسی پر ساؤتھ امریکن فٹبال آرگنائزیشن نے تین مہینوں کی پابندی عائد کر دی اور پچاس ہزار امریکن ڈالر کا جرمانہ کیا ہے، اس کی بنیادی وجہ یہ بنی ہے کہ میسی نے "کونمبل” جو کہ ساؤتھ امریکہ براعظم میں فٹبال کی سب سے بڑی اور منتظم آرگنائزیشن ہے پر کرپشن کرنے کا الزام عائد کیا تھا، میسی کا کہنا تھا کہ کوپا امریکہ کپ میں ان کی ٹیم کو سازش کے تحت ہرایا گیا جس کی زمہ دار کونمبل ہے جو کہ کرپشن میں ملوث ہے

  • بھارتی باکسر نے اسلحہ والی تصویر کے ساتھ چیلنج کیا تو عامر خان نے ایسا جواب دیا کہ بھارت میں صف ماتم بچھ گیا

    بھارتی باکسر نے اسلحہ والی تصویر کے ساتھ چیلنج کیا تو عامر خان نے ایسا جواب دیا کہ بھارت میں صف ماتم بچھ گیا

    بھارتی باکسرنیراج گویت کا باکسرعامرخان کوفائٹ کیلیے سوشل میڈیا پرچیلنج دیا تو پاکستانی باکر نے بھی بھر پور جواب دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی باکسرنے تصویرمیں ٹیبل پرپستول اوربڑی گن رکھ کر عامر خان کو باکسنگ کیلیے چیلنج کیا اور کہا کہ میں فٹ ہوگیا،عامرخان کورنگ میں ہرانے کیلیےتیارہوں جس پربرطانوی نژاد پاکستانی باکسرعامرخان کا بھارتی باکسر نیراج گویت کو کرارا جواب دیا،

    عامر خان نے کہا کہ مجھے ہرانے کیلیے گن سے زیادہ کچھ اورکرنےکی ضرورت ہے، تم مجھے ان پستول اور گن سے بھی نہیں ہراسکتے

    واضح رہے کہ کارحادثے کے باعث نیراج گویت عامرخان سے فائٹ سے دستبردار ہوگئے تھے

    عامر خان نے باغی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں کہا تھا کہ میں چاہتا تھا کہ ورلڈ کپ میں میرا انڈیا سے مقابلہ ہو اور میں‌ بھارتی باکسر کو ہرا کر ورلڈ کپ میں‌ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں‌ شکست کا بدلہ لے سکوں‌ تاہم افسوس کہ یہ نہیں‌ ہو سکا.

    بھارتی باکسر کے آؤٹ ہونے پر پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے سعودی عرب میں اپنے آسٹریلوی حریف Billy Dib کو شکست دے کر انٹرنیشنل ویلٹرویٹ ٹائٹل جیتا تھا،

  • پاکستانی لڑکی نے امریکہ میں بھی جھنڈے گاڑ دیئے

    پاکستانی لڑکی نے امریکہ میں بھی جھنڈے گاڑ دیئے

    پاکستان کو دنیا کہ ان ممالک میں شامل کیا جاتا تھا جن میں حواتین کو ان کے حقوق کیلئے اور معاشرے میں کوئی مقام حاصل کرنے ہزاروں مشکلات و مہمات سے گزرنا پڑتا تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ حالات میں بڑی تندیلی رونما ہوئی ہے، اور اب خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بہ شانہ کام کرنے اور ملک پاکستان کی عزت کو دنیا میں اور بڑھانے کیلئے نکل رہی ہیں،اسی عزم و حوصلے کی داستان ایک پاکستانی امریکن لڑکی کلثوم عبداللہ نے قائم کی ہے جو کہ پی ایچ ڈی سکالر ہونے کیساتھ ساتھ ویٹ لفٹر چیمپین بھی ہے،
    کلثوم کے ماں باپ کا تعلق پشاور سے ہے جو کہ 25 سال پہلے امریکہ چلے گئے اور وہیں رہائش اختیار کرلی،
    کلثوم کی پیدائش امریکی ریاست میسوری کے شہر آرکنساس میں ہوئی، ایک مادر پدر آزاد معاشرے میں پیدا ہونے کے باوجود کلثوم نے اسلامی تعلیمات اور پشتون روایات کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا اور امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، کلثوم نے بیچلرز کی ڈگری یونیورسٹی آف فلوریڈا سےحاصل کی اور جارجیہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے الیکٹریکل انجنیئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی،


    لیکن کلثوم عبداللہ کو ویٹ لفٹنگ کا جنون کی حد تک شوق تھا اور وہ اس میں اپنا کیریئر بنانا چاہتی تھی، جب اس نےامریکہ میں ویٹ لفٹنگ کے متعلقہ ادارے سے رابطہ کیا تو انہوں نے کلثوم کوویٹ لفٹنگ کے ڈریس کوڈ کے بغیر شرکت کرنے سے انکار کر دیا اور شرط عائد کی کہ تمھیں وہی لباس زیب تن کرنا ہوگا، کلثوم بھی اپنے موقف پر ڈٹ گئی کہ وہ ویٹ لفٹنگ بھی کرے گی اور اسلامی تعلیمات کے مطابق ہی لباس زیب تن کرے گی، اس پر امریکن ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے چیئرمین جان ڈف نے انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو قائل کلثوم کے دریس کوڈ کیلئے قائل کر لیا، اس بعد کلثوم نے ویٹ لفٹنگ کے کئی مقابلے جیتے اور پاکستانی پرچم روشن کیا
    کلثوم کی ہمت و جرت سے تمام پاکستانیوں اور خاص طور پر لڑکیوں کو سیکھنا چاہیے کے کتنی ہی بڑی مشکل کیوں نہ ہو اگر ہمت و حوصلہ جوان ہو اور ارادہ مستحکم ہو تو کچھ بھی ناممکن نہں

  • پی سی بی کرکٹ کميٹی اجلاس، اندر کی کہانی سامنے آگئی

    پی سی بی کرکٹ کميٹی اجلاس، اندر کی کہانی سامنے آگئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ميں ٹيم کي کارکردگي ، انڈيا کے ہاتھوں شکست اورقومی جونئيرٹيموں کی کارکردگی کا جائزہ ليا گیا۔

    کرکٹ کميٹی کا اجلاس قذافي سٹيڈيم ميں پی سی بی کے ايم ڈی وسيم خان کی سربراہی ميں شروع ہوا ۔ اجلاس ميں سابق کپتان وسيم اکرم نے کينڈا سے ويڈيو لنک پر حصہ ليا جبکہ ارکان مصباح الحق، عروج ممتاز، ذاکر خان، مدثر نذر اور ہارون رشید اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس ميں ورلڈ کپ کے سيمی فائنل سے کيوں باہر ہوئے اور انڈيا سے شکست پر قومی ٹيم کے چيف سليکٹر انضمام الحق کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی آرتھر نے کرکٹ کميٹی کو آگاہ کيا۔ کپتان اور کوچ کا موقف تھا کہ ٹيم کی کارکردگی ورلڈ کپ ميں بہتر رہی ہے. سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹيم نے آخری چار ميچوں ميں بہترين کھيل پيش کرتے ہوئے کم بيک کيا بدقسمتی سے سيمی فائنل ميں نا پہنچ سکے ۔ چيف سليکٹر کا کہنا تھا کہ انہوں نے نيک نيتی سے دستياب کھلاڑيوں سے ٹيم کا انتخاب کيا جبکہ ان کے تين سالہ دور ميں کئی نئے اور باصلاحيت مستقبل کے کھلاڑی قومی ٹيم ميں شامل کيے۔ اجلاس میں مستقبل کی سلیکشن پالیسی ، سلیکشن کمیٹی ، کوچنگ سٹاف کی تعیناتی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گے۔

    کيمٹی اپنی سفارشات پی سی بی کے چيرمين احسان مانی کو پيش کرے گی ۔ جو کرکٹ بورڈ کے پيٹرن وزيراعظم عمران خان کو اس حوالے سے آگاہ کريں گے اور ان کی ہدايت کی روشنی ميں فیصلے کيے جائيں گے۔

  • سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی

    سری لنکن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرنے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سنادی

    لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ ٹیسٹ سیریز پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے اپنا سیکیورٹی وفد 6 اگست کو پاکستان بھیجے گا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن سیکیورٹی وفد پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے 6 اگست کو پہنچے گا. سیکیورٹی وفد لاہور اور کراچی کا دورہ کرے گا. پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ستمبر اور اکتوبر میں شیڈول ہے جس کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے. اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش ہے کہ یہ سیریز پاکستان میں ہو جس کا ایک میچ قزافی اسٹیڈیم لاہور جبکہ دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے، لیکن ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ سیریز پاکستان میں کھیلنے کیلئے ہچکچاہٹ کا شکار ہے. تاہم اب سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو 6 اگست کو پاکستان پہنچے گا.
    واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم اس سے قبل 2 سال پہلے ایک ٹی 20 میچ کھیلنے لاہور پہنچی تھی اور اب بھی شائقین پرامید ہیں کہ سری لنکن ٹیم پاکستان کا دورہ لازمی کرے گی.

  • ٹینس کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ کب اور کہاں شروع ہورہا؟ شیڈول جاری

    ٹینس کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ کب اور کہاں شروع ہورہا؟ شیڈول جاری

    مونٹریال (اے پی پی) مونٹریال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 5 اگست سے کینیڈا میں شروع ہوگا، رافیل نڈال منز سنگلز ٹائٹل کا دفاع کرینگے.

    تفصیلات کے مطابق مونٹریال اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 139 واں ایڈیشن 5 اگست سے کینیڈا میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ انتظامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کےلئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگے۔ یہ مردوں کا 139 واں جبکہ خواتین کا 128 واں ایونٹ ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز اور ویمنز ڈبلز مقابلے ہونگے۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال اپنے اعزاز کا دفاع کرینگے اور وہ سربین عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوویک جوکووچ کی عدم شمولیت کے باعث ٹورنامنٹ کے ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی کی حیثیت سے شرکت کرینگے۔ ویمنز سنگلز مقابلوں میں رومانیہ کی سیمونا ہالپ اعزاز کا دفاع کرینگے۔ ٹورنامنٹ ہارڈ کورٹ پر کھیلا جائے گا۔ مرد کھلاڑیوں کے میچز مونٹریال جبکہ خواتین کھلاڑیوں کے میچز ٹورنٹو میں کھیلے جائینگے ۔ ٹورنامنٹ 7 روز جاری رہنے کے بعد 11 اگست کو اختتام پذیر ہوگا۔

  • شطرنج کے شوقین ہوجائیں ہوشیار، اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

    شطرنج کے شوقین ہوجائیں ہوشیار، اب تک کی سب سے بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد (اے پی پی) دوسری پاکستان نیشنل ریٹڈ شطرنج چیمپیئن شپ اتوار سے شروع ہو گی.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان چیس فیڈریشن کے تعاون اور پنجاب چیس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سے دوسری پاکستان نیشنل ریٹڈ شطرنج چیمپئن شپ اتوار کو پی ایس بی کوچنگ سنٹر، لاہور میں ہو گی۔ چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر محمد شفیق نے بتایا کہ چیمپئن شپ ایونٹ کی تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے اور چیمپئن شپ ملک بھر سے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور پانچ سو روپے انٹری فیس مقرر کی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے 10 کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ بطور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے شطرنج کے شوقین لوگ بہت خوش ہیں.

  • فیفا ورلڈ کپ کب اور کہاں شروع ہورہا؟ اچانک بڑی خبر آگئی

    فیفا ورلڈ کپ کب اور کہاں شروع ہورہا؟ اچانک بڑی خبر آگئی

    برازیلیہ (اے پی پی) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کے زیر اہتمام انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ کا 18 واں ایڈیشن رواں سال اکتوبر میں برازیل میں شروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فیفا انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ میگا ایونٹ میں مختلف ممالک کی 24 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کرینگی۔ میگا ایونٹ میں میزبان برازیل، کینیڈا، نیوزی لینڈ، انگولا، نائیجیریا، ہنگری، ایکواڈور، آسٹریلیا، ساﺅتھ کوریا، ہیٹی، فرانس، چلی، امریکا، سینیگال، جاپان، ہالینڈ، سپین، ارجنٹائن، تاجکستان، کیمرون، سولومن جزائر، پیراگوئے اور میکسیکو شامل ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم انڈر۔17 فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کریگی۔ میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی 24 ٹیموں کو 6 مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

  • گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ، شاہد آفریدی نے ایک بار پھر دھوم مچادی

    گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ، شاہد آفریدی نے ایک بار پھر دھوم مچادی

    مونٹریال (اے پی پی) شاہد آفریدی کی تباہ کن باؤلنگ کی بدولت برامپٹن والوز نے کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے دسویں میچ میں وائنی پیگ ہاکس کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شاہد آفریدی نے حریف ٹیم کے 2 خطرناک کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.

    برامپٹن والوز کی جانب سے کپتان کولن منرو نے ناقابل شکست 53 اور بابر حیات نے ناقابل شکست 37 رنز بناکر جبکہ شاہد خان آفریدی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کولن منرو کو شاندار بلے بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ کینیڈا گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ کے دسویں میچ میں برامپٹن والوز کے کپتان کولن منرو نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ وائنی پیگ ہاکس کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.5 اوورز میں 116 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی اور اس نے برامپٹن والوز کو میچ میں کامیابی کے لئے 117 رنز کا ہدف دیا۔ برامپٹن والوز کے باﺅلرز کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت وائنی پیگ ہاکس کے 8 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکے۔ شائمین انور 31 اور کلیم ثناءنے ناقابل شکست 27 رنز بنائے۔ برامپٹن والوزکی طرف سے عمدہ باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی، روہن، سودی اور ظہور خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں کپتان کولن منرو اور بابر حیات کی شاندار بیٹنگ کی بدولت برامپٹن والوزکی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 14.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے وائنی پیگ ہاکس کو میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ وائنی پیگ ہاکس کے محمد عرفان نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔کپتان کولن منرو نے ناقابل شکست 53 اور بابر حیات نے ناقابل شکست 37 رنز بناکر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ کولن منرو کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔