Baaghi TV

Category: کھیل

  • پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں ، عامر سہیل برس پڑے ، کس کو اتنی بڑی بات کہہ دی

    پہلے اپنا گھر ٹھیک کریں ، عامر سہیل برس پڑے ، کس کو اتنی بڑی بات کہہ دی

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی حالیہ کارکردگی اور ڈومیسٹک کرکٹ کے خاتمے کے حوالے سے سابق کپتان عامر سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ برس پڑے ، عامر سہیل نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کو پہلے اپنا گھر ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

    ذرائع کے مطابق عامر سہیل کا کہنا تھا کہ ‘پی سی بی صرف ایک شخص کی خواہش پر 6 صوبائی ٹیموں پر مشتمل ڈومیسٹک اسٹرکچر بنانے کا سوچ رہا ہے لیکن یہ صرف بیان ہے کیونکہ حقیقت میں پاکستان میں ٹیلنٹ کی بہتات ہے لیکن نئے ڈھانچے میں آپ اس کو محدود کرنے جا رہے ہیں جو کارآمد نہیں ہوگا’۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر نے کہا کہ ‘ادارہ جاتی ٹیمیں ماضی میں کسی حکومت نہیں بنائی تھی لبکہ ریاستی پالیسی کے تحت بنائی گئی تھیں اس لیے جب آپ ریاستی پالیسی کو بدلنے جارہے ہوں تو آپ کو پارلیمان میں بحث کے ذریعے کرنا ہوگا’۔

  • پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، آج کس ٹیم کو شکست دی؟ اہم خبر

    پاکستان نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا، آج کس ٹیم کو شکست دی؟ اہم خبر

    پاکستان ٹیم نے تیسری ایشین انڈر 23 والی بال چیمپیئن شپ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میانمار میں تین سے گیارہ اگست تک جاری رہنے والی چیمپیئن شپ میں پاکستان ٹیم نے بحرین کے خلاف تین صفر سے کامیابی اپنے نام کی، پاکستان ٹیم نے بحرین کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دونوں سیٹوں میں 25-21 سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ تیسرے سیٹ میں پاکستان کی کامیابی کا سکور 25-15 رہا،

    بحرین کی ٹیم نے بھی پاکستان کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی تاہم پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے اچھی اٹیکنگ اور بلاکنگ کی وجہ سے قومی ٹیم کو کامیابی نصیب ہوئی۔ پاکستان ٹیم گروپ میں اپنا آخری لیگ میچ آج بروز پیر کو چائینز تائپے کے خلاف کھیلے گی۔

  • پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں‌ جاری، چیئر مین پی سی بی کی کل لیگ فرنچائز مالکان سے ہوں‌ گی ملاقاتیں

    پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی تیاریاں‌ جاری، چیئر مین پی سی بی کی کل لیگ فرنچائز مالکان سے ہوں‌ گی ملاقاتیں

    پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے عملی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق چیئر مین پی سی بی احسان مانی لیگ فرنچائز مالکان سے قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کریں گے ، ملاقات میں پی سی ایل فائیو کے پاکستان میں انعقاد کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا،

    ذرائع کے مطابق کچھ فرنچائز نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد پر تحفظات کا اظہار کیا تھا چیئر مین پی سی بی فرنچائز مالکان سے ملاقات میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کے حوالے سے تحفظات پر غور کیا جائے گا،،ملاقات میں پی ایس ایل جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کو بھی حتمی شکل دی جائے گی،

  • بھارت بازی لے گیا !

    بھارت بازی لے گیا !

    نئی دہلی : کرکٹ کے میدان سے بھارت کو ایک تازہ خوشخبری مل گئی ہے . اطلاعات کے مطابق بھارت نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز کو4وکٹوں سے شکست دیدی،بھارت نے 96رنز کا ہدف 6وکٹوں پرپورا کرلیا.

    ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیزکی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوگئی. ویسٹ انڈیز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں پرصرف 95رنز بناسکی، پانچ بلے بازصفرتک محدود رہے. کیرن پولارڈ 49 اورنیکولس پورن 20 رنز بناکرنمایاں رہے ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوا.

    دوسری طرف بھارت کی طرف سے ڈیبیوکرنے والے نودیپ سیانی نے 3 اوربھنشیورکمار نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. بھارت کے ڈیبیوکرنے والے دوسرے کھلاڑی کرونال پانڈیا،واشنگٹن سندر،خلیل احمد اوررویندرا جدیجہ ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے.

    بھارت نے ہدف 6وکٹوں پر 17.2اوورز میں پورا کرلیا،،ویسٹ انڈیز کے کوٹرل،نارائن اورپال نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں.ڈیبیو کرنے والے نودیپ سیانی کو بہترین باؤلنگ پرمیچ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا.

  • قومی رینکنگ اسنوکر میں محمد آصف چیمپین قرار

    قومی رینکنگ اسنوکر میں محمد آصف چیمپین قرار

    سابق عالمی چیمپئن محمدآصف نے دلچسپ مقابلے کے بعد مبشررضا کو 7 کے مقابلے میں 8 فریمزسے شکست دیکر11 ویں این بی پی کپ قومی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ فتح کر لی۔

    اس فتح کے ساتھ محمد آصف قومی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے عالمی کپ اسنوکر چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کے حقدار بھی بن گئے ہیں، این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کے اسنوکر جمنازیم میں منعقدہ 9 روزہ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا، تاہم فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے محمد آصف نے سنسنی خیز مقابلے میں اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے لاہور کے مبشر رضا پر قابو کرلیا، ملک کے ٹاپ 32 قومی کھلاڑیوں کے درمیان منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں مجموعی طور پر تین سنچری بریک کھیلے گئے ہیں، جن میں سے 2 محمد آصف کے نام رہے۔

    یاد رہے عالمی کپ اکتوبر میں ترکی کے شہرانتالیہ میں شیڈول ہے، ایونٹ میں کامیابی پر محمدآصف نے وننگ ٹرافی کے ساتھ ایک لاکھ روپے کا انعام بھی حاصل کیا جبکہ مبشر رضا کو رنر اپ ٹرافی کے ساتھ 40 ہزار روپے کیش ایوارڈ دیا گیا، مہمان خصوصی این بی کے گروپ چیف جمال رضا باقر نے انعامات تقسیم کیے، اس موقع پرپاکستان بلیئرڈ اینڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے  کوچیئرمین عالمگیر شیخ، صدر منور شیخ، سیکریٹری ذوالفقار اے رمزی، نوید کپاڈیہ، اقبال قاسم اور انور فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

  • میسی پر تین ماہ کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

    میسی پر تین ماہ کی پابندی اور بھاری جرمانہ عائد

    فٹ بال اسٹار لیونل میسی نے کوپا امریکا کپ کو ’’کرپٹ ‘‘کہا تھا، سزا کے طور پر جنوبی امریکا فٹبال کنفیڈریشن نے میسی پر 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے، میچ کے دوران میسی کو چلی سے مقابلے میں باہر بھیج دیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے الزام عائد کیا کہ کپ برازیل کے لیے فکسڈ کیا گیا ہے۔

    میسی نے کہا وہ فیصلے کے خلاف ایک ہفتے میں اپیل بھی کرسکتے ہیں، لیکن پابندی کے زیر نظر میسی ارجنٹائن کے چلی، میکسیکو اور جرمنی سے ستمبر اور اکتوبر کے درمیان شیڈول میچز میں شرکت نہیں کرپائیں گے۔

    کوپا امریکا میں ریفری اور آفیشل کے ناقص فیصلوں پر کونمیبل پر تنقید کا خمیازہ ارجنٹائنی اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو 3 ماہ پابندی کی صورت بھگتنا پڑے گا۔

    واضح رہے رونالڈو 126 گول کے ساتھ UEFA چیمپئنز لیگ کے آل ٹائم ٹاپ گول اسکورر ہیں جبکہ لیونل میسی 112 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ نومبر 2014 میں میسی نے پچھلے ریکارڈ ہولڈر راؤل کو پیچھے چھوڑنے کے بعد 2015 کے دوران اس جوڑی نے ایک دوسرے کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

  • سرفراز کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    سرفراز کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان سرفراز کے لیے خطرے کی گھنٹی بجنا شروع ہوگئی . اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی نے کپتان سرفراز احمد کی کارکردگی اور فٹنس پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں فارمیٹ کی کپتانی کی دوران ان سے کئی غلطیاں ہوئیں۔

    ذرائع کے مطابق سرفراز سے متعلق پی سی بی کی طرف سے شکووں کا سلسلہ جمعہ 2 اگست کو کرکٹ ٹیم کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ہونے والے کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں شروع ہوگیا تھا جب منیجنگ ڈائریکٹر پی سی بی و سربراہ کرکٹ کمیٹی وسیم خان نے کپتان سرفراز احمد سے کہا کہ ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ سمجھ سے بالاتر ہے، اگر آپ کو سمجھ نہیں آرہا تھا تو آپ مجھ سے فون کرکے پوچھ سکتے تھے۔

    ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں ایک موقع پر سرفراز احمد، وسیم خان کی بات سننے کے بعد کچھ دیر کیلئے حیرت میں مبتلا ہوگئے۔ وسیم خان سرفراز احمد سے سوال پوچھتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے مؤقف کی بھی حمایت کررہے تھے۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست وسیم اکرم، مدثر نذر اور ذاکر خان بھی موجود تھے۔

    عمران خان بھی بھارت کے خلاف میچ سے قبل سرفراز احمد اور مکی آرتھر کو پہلے بیٹنگ کرنے کا مشورہ دے رہے تھے۔ ہیڈ کوچ اور کپتان کو اسی حوالے سے زیادہ سوالات کا سامنا رہا۔

    کمیٹی پہلے مرحلے میں کوچنگ اسٹاف کے حوالے سے تجاویز تیار کر رہی۔ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں کپتان سرفراز احمد سے ان کی کپتانی اور انفرادی کارکردگی کے حوالے سے زیادہ سوالات ہوئے۔

  • سرفراز احمد قربانی کا جانور لے آئے، آپ بھی دیکھیے

    سرفراز احمد قربانی کا جانور لے آئے، آپ بھی دیکھیے

    کراچی: کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد قربانی کا جانور لے آئے.

    تفصیلات کے مطابق کپتان سرفراز احمد نے کراچی کی صفائی کے حوالے سے کہا کہ کراچی صاف ہوگا تو پاکستان ہوگا، سب مل کر کام کریں گے تو کراچی صاف ہوگا، کراچی کی حالت بہتر نہیں ہے اس کو بہتر کرنا ہے. ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ کراچی کو صاف رکھیں. جہاں بھی ضروت ہم حاضر ہیں. دوسری جانب سرفراز احمد نے عماد وسیم اور حسن علی کی شادی پر انہیں مبارکباد دی. جبکہ سرفراز احمد قربانی کیلئے جانور لے آئے.

    واضح رہے کہ عید الاضحیٰ قریب آتے ساتھ ہی لوگوں نے قربانی کے جانور خریدنا شروع کردیے ہیں، تاہم اب سرفراز احمد نے بھی قربانی کا جانور خرید لیا ہے.

  • آندرے رسل کا کیرئر خطرے میں، اچانک ایسی خبر آگئی جس نے نیا ہنگامہ برپا کردیا

    آندرے رسل کا کیرئر خطرے میں، اچانک ایسی خبر آگئی جس نے نیا ہنگامہ برپا کردیا

    کنگسٹن۔ (اے پی پی) آندرے رسل فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز سے دستبردار ان کی جگہ جیسن محمد کو سکواڈ میں طلب کرلیا گیا.

    سٹار ویسٹ انڈین آل راﺅنڈر آندرے رسل نے فٹنس مسائل کے باعث بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز سے دستبرداری اختیار کر لی، ان کی جگہ جیسن محمد کو سکواڈ میں طلب کر لیا گیا ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رسل نے سلیکشن پینل سے بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں عدم دستیابی ظاہر کی ہے اسلئے ان کی جگہ جیسن محمد کو سکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے، رسل کو ابتدائی طور پر ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا تاہم ان کی سیریز میں شرکت فٹنس سے مشروط تھی، وہ ورلڈ کپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور تاحال سو فیصد فٹ نہیں ہو سکے۔

  • مکی آرتھر ہیڈ کوچ کے لیے مظبوط امیدوار، اندر کی خبر سامنے آگئی

    مکی آرتھر ہیڈ کوچ کے لیے مظبوط امیدوار، اندر کی خبر سامنے آگئی

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر سے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کوچنگ کیلئے رابطہ ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق مکی آرتھر ورلڈ چیمپئن انگلینڈ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کی دوڑ میں شامل ہوگئے. ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جب مکی آرتھر سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے دلچسپی کا اظہار کیا. انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر، ویسٹ انڈیز کے اوٹس گبسن اورجنوبی افریقا کے گیری کرسٹن مضبوط امیدوارہیں۔ ابھی حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کا نیا کون کوچ ہوگا،تاہم مکی آرتھر کو بھی اس حوالے سے مظبوط امیدوار کہا جا رہا ہے. دوسری جانب مکی آرتھر کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے معاہدہ 15 اگست کو ختم ہونے جارہا ہے جس کے بعد وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ نہیں رہیں گے، اس حوالے سے مکی آرتھر پر امید ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ان کے کوچنگ معاہدے میں توسیع کعے گا، انہوں نے اپنی خواہش پی سی بی کو بتا دی ہے.

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مکی آرتھر کی کوچنگ میں چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی تھی.