Baaghi TV

Category: کھیل

  • ملنگا اپنا آخری ون ڈے 26 جولائی کو کھیلیں گے

    ملنگا اپنا آخری ون ڈے 26 جولائی کو کھیلیں گے

    لاہور  : سری لنکن فاسٹ بولر لیستھ ملینگا 26 جولائی کو اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے

    سری لنکا کے معروف رائٹ آرم فاسٹ بولر میلنگا 26 جولائی کو کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلیں گے اور کپتان کرونا رتنے نے بھی ان کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 225 میچز کھیلنے والے میلنگا کو سری لنکا کی جانب سے سب سے زیادہ  335 وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کا نام بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    یاد رہے میلنگا ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہیں اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور اس بات کے بھی امکانات ہیں کہ وہ اگلے سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیل کر ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

  • چیئرمین احسان مانی  آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر

    چیئرمین احسان مانی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر

    لاہور:پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور اعزاز چیئرمین پی سی بی احسان مانی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوگئے۔احسان مانی سال 1996ء میں بھی آئی سی سی فنانشل اینڈ کمرشل افیئرز کمیٹی کی سربراہی کر چکے ہیں۔ احسان مانی کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی میں اندرا نوئی بطور آزاد ڈائریکٹر شرکت کریں گی۔

    آئی سی سی ذرائع کے مطابق امیتابھ چودھری، کرس نین زنی، عمران خواجہ، ایرل ایڈن گز اور کولن گریوزکو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جبکہ ششانک منوہر اور مانو سواہنے بطور سابق عہدیدار کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی آئی سی سی کے مالی اور کمرشل معاملات پر نظر رکھے گی۔

    دوسری جانب جنرل کونسل پی سی بی سلمان نصیر آئی سی سی سیف گارڈنگ پینل کا حصہ بن گئے، دونوں عہدیداران کی تعیناتی آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں کی گئی۔ واضح رہے اس سے قبل ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اور سٹار کرکٹر ثناء میر کو آئی سی سی ویمنز کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔

  • کرکٹ کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری……

    کرکٹ کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری……

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کر دی- باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان بھی کر دیا ہے- ٹکٹوں کی قیمت کم ازکم بیس ڈالر رکھی گئی ہے. اور بچوں کے لیے پانچ ڈالر رکھی ہے-
    آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت دس ٹیمیں حصہ لیں گی-
    ویمنز ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا گس میں مجموعی طور پر 23 میچز کھیلے جائے گئے-
    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت دنیا کی 16 بہترین ٹیموں کا میلہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا کے آٹھ مختلف مقامات پر لگے گا- پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گی اپنا دوسرا میچ 29 اکتوبر کو اسی گراؤنڈ میں کوالیفائیر ٹیم کے خلاف کھیلے گی، 31 اکتوبر کو برسبین کے مقام پر نیوزی لینڈ کے خلاف شاہین پنجہ آزمائی کریں گے، 3 نومبر کو شاہین ایڈلیڈ اوول کے میدان میں دفاعی چمپئین ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اتریں گے، پاکستانی ٹیم گروپ سٹیج میں اپنا آخری میچ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں 6 نومبر کو کوالیفائیر ٹو ٹیم کے خلاف کھیلے گی. ورلڈکپ کا فائنل 15 نومبر کا میلبورن میں کھیلا جائے گا-

  • ورلڈ کپ میں شکست، دھونی اب جائیں گے مقبوضہ کشمیر اور لیں گے بھارتی فوج سے تربیت

    ورلڈ کپ میں شکست، دھونی اب جائیں گے مقبوضہ کشمیر اور لیں گے بھارتی فوج سے تربیت

    ورلڈ کپ میں شکست کے بعد معروف بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی اب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج سے ٹریننگ لیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ولڈ کپ میں شکست کے بعد بھارت کے کرکٹر مہندر سنگھ دھونی نے کرکٹ سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ تو نہیں کیا لیکن ویسٹ انڈیز جانے کی بجائے بھارتی فوج سے ٹریننگ لینے کے لئے تیار ہو گئے، بھارت کے ویسٹ انڈیز کے لئے دورے کا اعلان ہو گیا تا ہم دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دھونی کو بھارتی فوج سے ٹریننگ لینے کی منظوری بھی مل گئی ہے، بھارتی فوج کے سربراہ بپن روات نے دھونی کو ٹریننگ دینے کی منظوری دی ہے

    دھونی پیرا شوٹ رجمنٹ بٹالین سے ٹریننگ لیں گے اور اس کے لئے وہ مقبوضہ کشمیر جائیں گے. چند دن قبل خبریں آ رہی تھیں کہ دھونی سیاہ چین جائیں گے، کشمیر میں ٹریننگ کا انتخاب مشورے سے کیا گیا ہے،

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مہندر سنگھ دھونی دو سال قبل بھی مقبوضہ کشمیر کا دورہ کر چکے ہیں، دھونی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہمولا مہں گئے جہاں بھارتی فوج کی جانب سے کرکٹ میچ میں مہمان خصوصی تھے، دھونی بھارتی فوج کی وردی پہن کر مہمان خاص کے طور پر شریک ہوئے تھے.

    بھارتی کرکٹر دھونی اپنےایک انٹرویو میں کہہ چکے ہیں کہ وہ فوجی بننا چاہتے تھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا،دھونی بھارتی فوج کی پیراشوٹ رجمنٹ میں اعزازی لیفٹیننٹ کرنل کا درجہ رکھتے ہیں اور اسی عہدے کے ساتھ رجمنٹ کو جوائن کریں گے

    واضح رہے کہ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کےخلاف شکست کے بعددھونی پر ریٹائرمنٹ لینے کا دباﺅ بڑھ گیا ہے اور میگا ایونٹ کے اہم میچز میں سست رفتار بیٹنگ کی وجہ سے سابق کپتان کو تنقید کا سامنا ہے۔ 38سالہ مہندرا سنگھ دھونی ناصرف اب پہلے جیسی بلے بازی کی صلاحیت سے محروم ہو گئے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بھارتی ٹیم مینجمنٹ اگلے ورلڈ کپ کے لیے ٹیم تیار کرنا چاہ رہی ہے اور اسی وجہ سے دھونی کو مستقبل میں بھی بھارتی ون ڈے ٹیم کا حصہ بنائے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

  • سری لنکن کرکٹ بورڈ ایک بار پھر پاکستان کیلئے میدان میں آ گیا

    سری لنکن کرکٹ بورڈ ایک بار پھر پاکستان کیلئے میدان میں آ گیا

    لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو سیکورٹی وفد بھجوانے کی یقین دہانی کروا دی، سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور پی سی بی کی طرف سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا
    یادرہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز اکتوبر میں شیڈول ہے اور اگر سری لنکن کرکٹ بورڈ کو مائل کرنے میں پی سی بی کامیاب ہو گیا تو اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ شروع ہوگی اور انہی دو ٹیموں سے دوبارہ شروع ہوگی جہاں حتم ہوئی تھی

  • لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں،سرگودہا کی لڑکیاں کھیلوں میں پیش پیش

    لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں،سرگودہا کی لڑکیاں کھیلوں میں پیش پیش

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)”سرگودھا کی لڑکیاں بھی لڑکوں سے کم نہیں”
    سرگودہا سپورٹس جمنازیم میں انٹر ڈویژنل فٹسال چمپیئن شپ میں پنجاب بھر سے لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لیا پہلے مرحلے میں سرگودہا کی فٹسال گرلز ٹیم نے فیصل آباد کی گرلز ٹیم کو شکست دی اس کے علاوہ راولپنڈی،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،لاہور،ساہیوال کی ٹیمیں بھی اس میں شریک ہیں دوسرے روز کے موقع پر مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب فٹسال چوہدری ممتاز اختر کاہلوں ۔چیئرمین پی ایچ اے سعد الله وڑائچ ۔آرگنائزنگ جبار حسین ۔مرزافضل الرحمن صدر چیمبر آف کامرس ودیگر مہمان شریک ہیں

  • فائنل ہار جاتے تو شاید کرکٹ چھوڑ دیتا: جوز بٹلر

    فائنل ہار جاتے تو شاید کرکٹ چھوڑ دیتا: جوز بٹلر

    لندن: انگلینڈ کی ورلڈ جیتنے والی ٹیم کے اہم کھلاڑی جوز بٹلر نے کہا ہے اگر ہم ورلڈ کپ 2019 کا فائنل ہار جاتے تومیرے لیے دوبارہ کرکٹ بیٹ اتھانا مشکل ہوجاتا،
    ڈیلی میل کو انڑویو دیتے ہوئے انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین کا کہنا تھا کہ میں نے ورلڈ کپ 2019 کے فائنل سے پہلے میں نے کل سات فائنل کھیلے اور سب میں میری ٹیم ہاری تھی، سمرسیٹ کاؤنٹی کیساتھ بہت زیادہ کرکٹ کھیلی لیکن فائنل نہیں جیت سکا، اسی طرح ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2016 کا فائنل اور چیمپینز ٹرافی کا سیمی فائنل ہارنا اور کسی دوسری ٹیم کو ٹرافی اٹھاتے دیکھنا بہت کٹھن مرحلہ تھا، اور ورلڈ کپ 2019 کے فائنل میں یہی خیال مجھے کھائے جا رہا تھا کہ فائنل ہارنے کے بعد کرکٹ کیسے کھیلوں گا،

  • وزیراعظم کا کرکٹ اصلاحات کا بھی اعلان

    وزیراعظم کا کرکٹ اصلاحات کا بھی اعلان

    1992 کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان اور وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

    واشنگٹن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ میں نے انگلینڈ سے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا لیکن سب سے زیادہ دنیا میں کرکٹ کا ٹیلنٹ پاکستان میں دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم سب سے زیادہ کامیاب رہی کیونکہ وہاں میرٹ ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دیکھنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزانہوں نے کہا کہ اگلے ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین ٹیم لائیں گے اور کرکٹ کا نظام ٹھیک کریں گے۔

  • ورلڈ کپ 2019 فائنل کے امپائردھرماسینا نے ورلڈ کپ فائنل میں غلطی کا اعتراف کرلیا

    ورلڈ کپ 2019 فائنل کے امپائردھرماسینا نے ورلڈ کپ فائنل میں غلطی کا اعتراف کرلیا

    لارڈز :پہلی بار کرکٹ کے بڑے یہ فیصلہ نہیں کرپارہے کہ کیا اوورتھرو پر 6 رنز دینا غلط تھا یا صیحح ، کرکٹ ورلڈکپ ختم ہوگیا لیکن فائنل کا تنازع ہے کہ ختم ہونے کونہیں آرہا، فائنل میچ میں اوورتھروپرانگلینڈکو چھ رنزدینے والے سری لنکن امپائردھرماسینا نے بھی غلطی کا اعتراف کرلیا۔

    2019 کا کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل کرکٹ تاریخ کا یادگارترین میچ بن گیا، میچ سنسنی خیزہونے کے علاوہ متنازعہ بھی بنا،باؤنڈری کی تعدادپرفیصلے کے علاوہ اوورتھروپرانگلینڈکوچھ رنز ملنے بھی غیرمنصفانہ فیصلہ قرارپایا۔

    انگلینڈکوچھ رنز دینے والے دھرماسینا نے بھی اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے، دھرماسینا کاکہنا ہے کہ اب ٹی وی اسکرین پردیکھ کراپنی غلطی کا احساس ہوتا ہے لیکن میچ کے دوران ان کے پاس ریپلے دیکھنے کی سہولت موجود نہیں تھی جس سے پتہ چل سکتا کہ بلے بازوں نے ایک دوسرے کوکراس نہیں کیا۔

    ادھرماسینا کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے چھ رنزدینے سے قبل ٹاکی پرتمام امپائرزسے مشورہ کرنے کے بعد ہی چھ رنز دیے لیکن کسی امپائر نے اس بات کی نشاندہی نہ کی اورسب نے تصدیق کی ہے دورنز مکمل ہوچکے تھے۔

  • مسٹر ایشیا کا ٹائٹل پاکستان کے نام،خانیوال کے جوان نے ملک کا نام روشن کردیا

    مسٹر ایشیا کا ٹائٹل پاکستان کے نام،خانیوال کے جوان نے ملک کا نام روشن کردیا

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
    ساؤتھ ایشن باڈی بلڈنگ میں ٹھٹھہ صادق آباد کے نوجوان عثمان عمر گل نے گولڈ میڈل جیت لیا،تفصیلات کے مطابق کھٹمنڈو میں ہونے والی 12 ویں سالانہ ساؤتھ ایشن باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک چیمپئن شپ میں ٹھٹھہ صادق آباد کے چک نمبر 140 دس آر کے رہائشی سابق امیدوار قومی اسمبلی جہانیاں کیپٹن (ر) چوہدری اسد اقبال گل کے چچا زاد کزن،کرنل (ر) چوہدری عمر حیات گل کے صاحبزادے، پنجاب یونیورسٹی لاہور کے سابق طالب علم عثمان عمر گل نے "مسٹر ایشیاء” کا ٹائٹل جیت کر پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرتے ہوئے ایشیاء اور دنیا بھرمیں اپنے ملک اور علاقے کا نام روشن کردیا ہے،عثمان عمر گل کے گولڈ میڈل جیتنے پر آبائی علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے،شاندار کامیابی پر سیاسی وسماجی عوامی شخصیات نے عثمان عمر گل، چوہدری اسد اقبال گل کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے علاقے اور ملک کے بہت بڑا اعزاز قرار دیاہے۔