Baaghi TV

Category: کھیل

  • ضلعی انتظامیہ ا ور ریجنل سپورٹس آفس کے باہمی اشتراک سے ایبٹ آباد ریجنل سپورٹ گالاجوڈو

    ضلعی انتظامیہ ا ور ریجنل سپورٹس آفس کے باہمی اشتراک سے ایبٹ آباد ریجنل سپورٹ گالاجوڈو

    ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ ا ور ریجنل سپورٹس آفس کے باہمی اشتراک سے ایبٹ آباد ریجنل سپورٹ گالاجوڈو ایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی نے اپنی بہترین مہارت دکھاتے ہوئے 120پوائنٹس لیکر پہلی جبکہ پائن جوڈو اکیڈیمی 80پوائنٹس بنا کر دوسرے نمبر پر رہی اور چیک میٹ جوڈو اکیڈیمی 50پوائنٹس بناکر تیسرے نمبر پر رہی مہمان خصوصی ڈائریکتر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ اور طارق محمود تھے سٹی سپورٹس کمپلیکس کے جوڈ و ہال میں جاری ایونٹ 15kg میں ایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی کے صمد نے گولڈ اور پائن جوڈو اکیڈیمی کے اڈرش نے سلور میڈل حاصل کیا اسی طرح35kg میں ابراہیم نے گولڈ اور اسامہ نے سلور میڈلز حاصل کیا 42kg میں ایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی کے سمیر نے گولڈ پائن اکیڈیمی کے حبیب نے سلور میڈل اپنے نام کیا 52kg میں خذر نے گولڈ اور عبید نے سلور میڈل اپنے نام کیا 60kgایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی کے سجیل نے گولڈ جبکہ حمزہ نے سلور میڈل لیا66kg میں ایبٹ آباد جوڈو اکیڈیمی کے نعمان علی نے گولڈ جبکہ پائن اکیڈیمی کے عمیر نے سلور میڈل اپنام کیا77kg میں حدید جیمز نے گولڈند جبکہ صمد نے سلور میڈلز اپنے نام لیا اوپن ویٹ میں حدید جیمز نے گقلڈ اور صمد نے سلور میڈل اپنے نام کیا اس موقع پر سید ثقلین شاہ طارق محمود نے کھلاڑیوں میں میڈلز ٹرافیز اور کیش انعامات تقسیم کئےاور کہا کہ اسی طرح کہ ایونٹ آئندہ بہتر سہولیات کے ساتھ منعقد کیا جائے گا اور پلئیرز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی

  • پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب، کرکٹ ٹیموں‌ کی کارکردگی کا لیا جائے گا جائزہ

    پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب، کرکٹ ٹیموں‌ کی کارکردگی کا لیا جائے گا جائزہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے 2 اگست کو اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کریں گے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرفرازاحمد،انضمام الحق،مکی آتھر بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس میں پاکستان کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، ویمن ٹیم،پاکستان انڈر19، پاکستان انڈر16 ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، کمیٹی جائزے کےبعد سفارشات مرتب کر کے چیئرمین پی سی بی کو بھجوائے گی،

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم ویڈیو لنک کےذریعے دستیاب ہوں گے، مصباح الحق اور عروج ممتاز بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، ڈائریکٹرانٹرنیشنل ، ڈائریکٹراکیڈمیز، ڈائریکٹر ڈومیسٹک اجلاس میں شریک ہونگے،

  • قدرتی ٹیلنٹ کی وجہ سے پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے،  راجہ عبدالوہاب

    قدرتی ٹیلنٹ کی وجہ سے پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے، راجہ عبدالوہاب

    سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی) قدرتی ٹیلنٹ کی وجہ سے پاکستان نے کھیلوں کے میدان میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ قومی کھیل ہاکی‘ کرکٹ‘ فٹبال‘ سنوکر سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی مزید اقدامات کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن ضلع سرگودھا کے صدر راجہ عبدالوہاب نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ نوجوان نسل موبائل فون سے نکل کے کھیلوں کے میدان کی طرف آئے اور اس کیلئے حکومت بچوں کی دلچسپی کیلئے گراؤنڈز میں مختلف اقدامات کررہی ہے تاکہ بچے زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی طرف راغب ہوں۔ راجہ عبدالوہاب نے مزید کہا کہ گراؤنڈ آباد ہونے سے عوام کو صحت مندانہ سرگرمیوں جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔

  • ورلڈ کپ میں شکست آج بھی ہضم نہیں‌ ہو رہی، سوکر اٹھنے پر زیادہ درد ہوتا ہے، ویرات کوہلی

    ورلڈ کپ میں شکست آج بھی ہضم نہیں‌ ہو رہی، سوکر اٹھنے پر زیادہ درد ہوتا ہے، ویرات کوہلی

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ سے شکست اور ورلڈ‌ کپ سے باہر ہونے پر آج بھی اس وقت زیادہ درد محسوس ہوتا ہے جب سو کر اٹھتا ہوں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کوہلی نے کہاکہ ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اچھی جارہی تھی اور سمجھا جارہا تھا کہ ہماری ٹیم ورلڈ‌کپ جیت جائے گی لیکن نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد مداحوں کے خواب بھی بکھر گئے، کسی کو سمجھ نہیں‌آئی کہ اچانک کیا ہوا ہے تاہم اب کھلاڑی آہستہ آہستہ اس صورتحال سے باہر آرہے ہیں اور آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں،

    ویرات کوہلی نے کہاکہ یہ ہار اس لئے بھی بھلانا مشکل ہے کہ جب آپ کو معلوم ہو کہ آپ نے زیادہ غلطیاں نہیں کیں اور آپ عالمی کپ سے باہر ہو گئے، یہ شکست ہضم کرنا مشکل ہے، کوہلی نے کہاکہ اگر آپ غلطی کرتے ہیں تو آپ کے پاس قبول کرنے کی وجہ ہوتی ہے لیکن بغیر زیادہ غلطی کئے ایسے باہر ہوجانا اس وقت زیادہ چبھتا ہے جب آپ سوکر اٹھتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ آپ نے زیادہ کچھ غلط نہیں کیا لیکن آپ باہر ہوگئے تو درد ہوتا ہے، اسے قبول کرنا مشکل ہوتا ہے، واضح رہے کہ ہندوستانی ٹیم کو ورلڈ‌کپ سے باہر ہونے پر سخت تنقید کا سامنا ہے،

  • ون ڈے کے چمپئن ٹیسٹ میں ڈھیر…..

    ون ڈے کے چمپئن ٹیسٹ میں ڈھیر…..

    ورلڈ کپ 2019 جیتنے والی انگلش ٹیم آئر لینڈ کے خلاف مشکلات سے دو چار ہو گئی-انگلینڈ اور آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے، جس کے پہلے سیشن میں ہی انگلش ٹیم نے آئرش ٹیم کے سامنےگھٹنے ٹیک دیے اور سیشن کے اختتام تک پوری انگلش ٹیم محض 85 رنز پر پویلین لوٹ گئی-
    صرف 3 کھلاڑی جو ڈینلی ، صام کرن اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اولے سٹون ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے ان کے علاوہ باقی تمام کھلاڑی آنے جانے میں لگے رہے- آئرلینڈ کی جانب سے ٹم مورٹگ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی-

  • سرگودھا ڈویژن فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ بھکر نے جیت لی

    سرگودھا ڈویژن فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ بھکر نے جیت لی

    سرگودھا۔24جولائی(اے پی پی)سرگودھا ڈویژن فٹبال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام گلیکسی گراؤنڈ میں جاری انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال چیمپیئن شپ بھکر نے جیت لی۔ فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میانوالی کو ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چیمپیئن شپ میں سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع سرگودھا، خوشاب، بھکر اور میانوالی نے شرکت کی۔ پہلے روز دو میچ کھیلے گئے، افتتاحی میچ میں میانوالی نے خوشاب کو 2-1 سے اور دوسرے میچ میں بھکر نے سرگودھا کو 0-1 شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ سیکرٹری سرگودھا بورڈ چودھری سرفراز گجر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے فاتح اور رنر اَپ ٹیموں میں ٹرافیاں، کھلاڑیوں، ریفریز اور منتظمین میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے شاندار ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اعلان کیا کہ سرگودھا بورڈ کے زیر اہتمام سپورٹس مقابلوں میں زیادہ سے زیادہ اداروں کی ٹیموں کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی تاکہ سکول اور کالجز کی سطح پر کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا بورڈ کے فٹبال مقابلوں کا انعقاد گلیکسی گراؤنڈ میں کیا جائے گا تا کہ نوجوانوں میں سپورٹس کی دلچسپی پیدا ہو اس ضمن میں سرگودھا بورڈ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ سرگودھا ڈویژن فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر سید افتخار شاہ نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان فٹبال فیڈریشن کی ہدایت پرکیا گیا ہے، ملک بھر کے تمام ڈویژنز میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ جاری ہیں جن کا مقصد فٹبال کے کھیل کو فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہے۔ اس موقع پر گلیکسی گراؤنڈ میں تماشائیوں اور فٹبال شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

  • مانچسٹر ایئر پورٹ پر سختی کیے جانے پر افسردہ ہوں: وسیم اکرم

    مانچسٹر ایئر پورٹ پر سختی کیے جانے پر افسردہ ہوں: وسیم اکرم

    سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنے ٹویٹر پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پوری دنیا میں اپنی "انسولین” کے ساتھ سفر کرتا ہوں لیکن آج تک اتنا شرمندہ نہیں ہوا جتنا آج مانچسٹر ایئر پورٹ پر ہوا ہوں.

    وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے نہایت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب مجھ سے سختی سے سوالات کیے گئے اور حکم دیا گیا کہ میں اپنی انسولین کولڈ کیس سے نکال کر پلاسٹک کے بیگ میں رکھوں.

    یہ سب بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے ساتھ بھی ہو چکا ہے جب ان کی ایئر پورٹ پر سختی سے تلاشی لی گئی تھی. انہوں نے بھی نہایت افسوس کا اظہار کیا تھا لیکن بعد میں ان سے معافی بھی مانگی گئی تھی. شاہ رخ کے بعد اب یہ سب وسیم اکرم کے ساتھ بھی کیا گیا ہے جس پر ان کو بہت افسوس ہے.

    واضح رہے وسیم اکرم پاکستان کے مقبول بولر ہیں اور دنیا بھر کے اچھے بولرز بھی ان سے سوئنگ کی ٹریننگ لینا چاہتے ہیں اس لیے ان کو سوئنگ کا سلطان کہا جاتا ہے.

  • نئے چیف سلیکٹر پر تنقید نہیں سپورٹ کریں، انضمام الحق کی درخواست

    نئے چیف سلیکٹر پر تنقید نہیں سپورٹ کریں، انضمام الحق کی درخواست

    انضمام الحق نے نئے چیف سلیکٹر کو سپورٹ کرنے کی درخواست کر دی اور انھوں نے کھلاڑیوں پر تنقید کو بھی غلط قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کیلیے بلاگ میں سابق چیف سلیکٹر نے تحریر کیا کہ ہمیں سمجھنا چاہیے یہ پاکستان کی ٹیم ہے، ان کھلاڑیوں کو مشکل وقت میں حوصلہ افزائی کی ضرورت ہوتی ہے، تنقید برائے اصلاح سے کوئی انکار نہیں کرتا مگر جس طرح کھلاڑیوں کو بھارت کیخلاف میچ ہارنے کے بعد تنقید کا نشانہ بنایا گیا میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ تین سال سے زائد برس کام کے دوران مجھے پرستاروں کی بڑی تعداد نے سپورٹ کیا، اب میرا معاہدہ ختم ہورہا ہے۔ میری درخواست ہے کہ نئے چیف سلیکٹر پر تنقید کے بجائے انھیں سپورٹ کریں، ہمیں مشکلات میں اپنوں کا ساتھ دینے کا رواج اپنانا ہوگا۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کی وجہ صرف یہ بتائی تھی کہ میں نئے ٹیلنٹ اور لوگوں کو موقع دینا چاہتاہوں.بطور چیف سلیکٹر ان پر ناقدین کافی نتقید کرتے رہے ہیں.

  • مظفرگڑھ کے وہیل چیئر کرکٹر نے تاریخ رقم کردی

    مظفرگڑھ کے وہیل چیئر کرکٹر محمد فیاض نے اپنی تباہ کن باولنگ سے وہیل چیئر ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت سمیت تمام ٹیموں کی بیٹنگ لائن کو نیست ونابود کر کے رکھ دیا ۔محمد فیاض کے مطابق حکومت اگر توجہ دے تو عالمی سطح کے ٹورنامنٹ بھی جیت کر لا سکتے ہیں۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور سے تعلق رکھنے والے محمد فیاض جو ٹانگوں سے تو معذور ہے لیکن اس نے اپنے بلند ارادوں سے وہ کر دکھایا جو ہماری قومی کرکٹ ٹیم کے مشہور ومقبول کھلاڑی بھی نہ کر سکےمحمد فیاض نے نیپال میں کھیلے جانے والے وہیل چیئر ایشیاء کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں مخالف ٹیموں کی بیٹنگ لائن کو پچھاڑ کر رکھ دیا.محمدفیاض نے اپنی شاندار بالنگ سے فائنل میں روائتی حریف بھارت کے خلاف کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا.محمد فیاض کی کامیابی پر اس کے دوست احباب کی خوشی قابل دید ہے.محمد فیاض کا کہناہے کہ اگر حکومتی سطح پر ہماری حوصلہ افزائی کی جائے تو ملک کا نام مزید روشن کرسکتے ہیں.

  • ظہیر عباس آج کونسی سالگرہ منا رہے ہیں؟

    ظہیر عباس آج کونسی سالگرہ منا رہے ہیں؟

    پاکستانی اوپنر ظہیر عباس آج اپنی 72ویں سالگرہ منا رہے ہیں- وہ 24 جولائی 1947 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے-انہوں نے 22 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا- انہوں نے 24 اکتوبر 1969 کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا- ظہیر عباس نے اپنے دوسرے میچ میں ہی انگلینڈ کے خلاف ڈبل سینچری کر ڈالی،اپنے دوسرے میچ میں انہوں نے 274 رنز بنائے،کسی بھی پاکستانی کا یہ چوتھا بڑا سکور ہے- ظہیر عباس نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 4 ڈبل سینچریاں بنائی،جو کسی بھی پاکستانی جاوید میانداد اور یونس خاں کے بعد سب سے زیادہ ہے-انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آخری میچ 27 اکتوبر 1985 کو سری لنکا کے خلاف کھیلا- ظہیر عباس نے کل 78 ٹیسٹ میچز میں‌پاکستان کی نمائندگی کی جس میں ٕانہوں نے 44.79 کی اوسط سے 12 سینچریوں اور 20 نصف سینچریوں کی بدولت 5062 رنز بنائے- انہوں نے اپنے ون ڈے کیرئیر کا آغاز 31 اگست 1974 کو انگلینڈ کے خلاف کیا،اپنا آخری ون ڈے میچ 3 نومبر 1985 کو سری لنکا کے خلاف کھیلا- ظہیر عباس نے کل 62 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے 47.62 کی اوسط سے 7 سینچریوں اور 13 نصف سینچریوں کی بدولت 2572 رنز بنائے،ان کے ون ڈے کیرئیر کا بہترین سکور 153 ہے- ظہیر عباس کو رنز مشین بھی کہا جاتا ہے- ظہیر عباس 2015 میں آئی سی سی کے صدر بھی بنے- ظہیر عباس کو ایشین بریڈ مین کا لقب بھی دیا گیا-