Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستانی ٹیم ہمیشہ ڈاؤن ہو کر اٹھی ہے: محمد حفیط

    پاکستانی ٹیم ہمیشہ ڈاؤن ہو کر اٹھی ہے: محمد حفیط

    پاکستان کی بد ترین پرفارمنس پر محمد حفیظ نے بیان دیا ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے خود کو دیکھ کر ہم پر دباؤ سے زیادہ ہم کو دکھ ہے لیکن اگر ہسٹری کو دیکھا جائے تو پاکستانی ٹیم ہمیشہ ڈاؤن ہو کر ہی اٹھی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کہتے ہیں کہ پوری ٹیم کم بیک کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے اس لیے قوم سے اپیل ہے کہ ہمیں سپورٹ کرتے رہیں. ہم نے اگلے چار میچ جیتنے کا کوئی پلان نہیں بنایا. ہم صرف اگلے میچ کی تیاری کر رہے ہیں جو 23 جون کو جنوبی افریقہ کے ساتھ انگلینڈ کے شہر لورڈز میں ہونے والا ہے.

    جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ کی پریکٹس میں کوئی کمی نہیں چھوڑ رہے. ٹیم کا حصہ ہونے کے ناطے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ شعیب ملک کے ساتھ پوری ٹیم پر اعتماد ہے. پچھلے پانچ میچز میں اچھا کھیل نہیں پیش کر سکے لیکن ہم ایک نیا سفر شروع کریں گے. کوشش کر رہے ہیں انشا اللہ کامیاب بھی ہوں گے.

  • شاہد آفریدی GT20 سیزن 2 کا پھر سے حصہ بننے کے لیے پرجوش

    شاہد آفریدی GT20 سیزن 2 کا پھر سے حصہ بننے کے لیے پرجوش

    شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ GT20 سیزن 2 کے لیے بہت پر جوش ہیں. شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ایک بار پھر سے وہ بریپٹن وولوز کا حصہ بنیں گے اور انکے ساتھ معروف کرکٹرز ڈیرن سیمی شکیب الحسن وہاب وکی اور ٹاپ پلیئرز بھی ہوں گے.

    سیزن 2 کا آغاز 22جولائی سےکینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں ہونے والا ہے. GT20 بیس اوورز کا کھیل ہے اور گزشتہ برس شروع ہوا تھا اور کینیڈا میں کھیلا گیا تھا. ٹورنامنٹ گزشتہ برس جون اور جولائی میں 6 ٹیموں کے ساتھ کھیلا گیا تھا. ہر ٹیم میں چار کھلاڑی کینیڈا کے اور باقی انٹرنیشنل تھے.

    ایونٹ کا پہلا ٹائٹل ٹیم وینکوور نائٹس کے نام رہا. ٹورنامنٹ میں ٹاپ سکورر لینڈل سیمونز رہے اور سب سے زیادہ وکٹس شیلڈن کوٹرل نے لی.

  • ناٹنگھم:بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 333 رنز بناسکی ،آسٹریلیا میچ جیت گیا

    ناٹنگھم:بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 333 رنز بناسکی ،آسٹریلیا میچ جیت گیا

    ناٹنگھم:بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 333 رنز بناسکی.مشفیق الرحیم 102 رنز بھی بنگلہ دیش کو شکست سے نہ بچا سکے.آسٹریلیا نے 382 رنز کا ہدف دیا تھا جس کو بنگلہ دیشی ٹیم پانے میں ناکام رہی. آسڑیلیا کے 6 میچ کے بعد 10 پوائنس جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 6 میچ کھیل کر 5 پوائنٹ حاصل کرسکی. آسڑیلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر نے 5 چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے 166 رنز بنائے جبکہ عثمان خواجہ 89 ، ایرون فنچ 53 اور گلین میکسویل کے 32 رنزبنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 3 وکٹیں حاصل کیں.

    شکیب الحسن 41 اور لٹن داس 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے.محمود اللہ 69 اور تمیم اقبال 62 رنز بناکر نمایاں رہے. دوسری طرف پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ سے میچ کھیلنے کے لیے پریکٹس میچ کھیل رہی ہے.ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی پر ملک بھر سخت تنقید کی جارہی ہے.

    6 10 .
    48
    382 bnuay

  • محسن خان عہدے سے فارغ

    محسن خان عہدے سے فارغ

    محسن خان نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کرکٹ بورڈ کی شیئرمین شپ پر مزید کام جاری نہ رکھنے کی درخواست کی اور بورڈ کی تعریف کرنے کے ساتھ مستقبل کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی جو کہ احسان مانی نے قبول کرلی ہے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اب کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے جب کہ وسیم خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر رپورٹ تیار کرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محسن خان کو بطور چیئرمین کرکٹ کمیٹی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اور ان کو اہم ذمہ داری دینا چاہتے ہیں

    دوسری جانب ایم ڈی وسیم خان کے مشورے کے ساتھ احسان مانی نئے کپتان اور ہیڈ کوچ کی منظوری دیں گے.

    ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر ایم ڈی وسیم خان کی زیر نگرانی وسیم اکرم اور مصباح الحق جیسے بڑے نام کریں گے۔

  • ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کر دیا گیا۔

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ اسپورٹس پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے۔اسسٹنٹ کمشنر عباس ذوالقرنین،پی ٹی آئی کے رہنماء چودھری سکندر نواز بھٹی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن ملک حامد رضا،سیکرٹری محمد سرور سمیت ایسوسی ایشن کے رہنماؤں،کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے سپورٹس جمنازیم میں بیڈ منٹن مقابلے دیکھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عباس ذوالقرنین اور چودھری سکندر نواز بھٹی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو مثبت اور تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کی سر پرستی میں نوجوان کھلاڑیوں کے کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جاتے رہینگے تاکہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے جوہر دیکھانے کا موقعہ ملتا رہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس ماجد حسین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ سپورٹس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا میں بیڈ منٹن،ہاکی،فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ضلع بھر سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔

  • آئی سی سی نے کھیل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا

    آئی سی سی نے کھیل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا

    آئی سی سی نے کھیل کے میدان کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنی کی بھارتی کوشش کو ناکام بنا دیا:::

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان عالمی کپ کے میچ کو دیکھنے کے لیے آنے والے سینکڑوں انڈین شائقین کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب انھیں وزیر اعظم نریندر مودی کے فیس کٹ آوٹ میدان کے اندر لے جانے سے روک دیا گیا۔
    اولڈ ٹریفرڈ کے گروانڈ پر کھیلے گئے اس میچ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے انڈین فین آئے تھے جبکہ پاکستان کے شائقین کرکٹ کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر تھی۔
    مانچسٹر آنے والے انڈین کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد نے نریندر مودی کے چہرے کے ماسک بھی اٹھا رکھے تھے۔ بھارتی حکومت نے یہ ماسک خصوصی طور پر بھارت سے بھیجے تھے اور انھیں شائقین کرکٹ میں مفت بانٹا گیا تھا۔ خیال رہے کہ پاک بھارت میچ کو دیکھنے کے لیے مانچسٹر ائرپورٹ پر ایسی دس خصوصی پروازیں آئیں تھیں جن میں صرف بھارتی فین تھے۔ مودی سرکار کی خواہش تھی کہ دنیا بھر میں اربوں کی تعداد میں اس میچ کو دیکھنے والوں کو یہ پیغام دیا جائے کہ بھارتی وزیراعظم عوام میں کتنے مقبول ہیں۔ ۔
    گراونڈ کے باہر آئی سی سی کے ایک اہلکار جس کے ہاتھوں میں کم از کم کئی ہزار کے قریب ایسے ماسک تھے نے بتایا کہ کسی قسم کے سیاسی نشانات یا پوسٹر اور دیگر اشیا میدان میں لے جانا منع ہے۔
    یاد رہے کہ انڈیا کے سابق کپتان ممندر سنگھ دھونی کو بھی آئی سی سی نے بھارتی فوج کی ایک یونٹ کے نشان والے دستانے پہننے سے روک دیا تھا۔باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق نریندر مودی کے حامی شدت پسند ہندو کاروباری شخصیات نے حکومت ہند کی خواہش پر اس میچ کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی نیت سے بڑی پیمانے پر فنڈنگ کی تھی۔ جس میں قیمت سے کئی گناہ زیادہ رقم ادا کر کے پاکستانی شائقین سے ٹکٹ خریدنا اور خصوصی پروازوں کا انتظام بھی شامل تھا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ میدان میں اس بار ماضی کے برعکس پاکستانی شائقین کی تعداد بہت کم تھی۔

  • محسن حسن خان کا کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ

    محسن حسن خان کا کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ

    محسن حسن خان نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق . محسن حسن خان نے پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا. انہوں نے استعفی دینے کو ذاتی وجوہات قرا ر دیا.ان کا استعفی چیئرمین پی سی بی نےقبول کر لیا . ان کی جگہ ایم ڈی وسیم خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے.
    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کرکٹ ٹیم سمیت تمام انتظامیہ شدید تنقید کا شکار ہے اور اس سے پہلے ہی پورے ڈھانچے میں بڑی تبدیلیوں کی توقع کی جارہی تھی.

  • آج بنگلادیش اور آسٹریلیا کا میچ میں ٹاکرا

    آج بنگلادیش اور آسٹریلیا کا میچ میں ٹاکرا

    ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج گراؤنڈ میں آج بنگلادیش اور آسٹریلیا کا میچ ہوگا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک پانچ پانچ میچز کھیل چکی ہیں، بنگلادیش کو پانچ میچوں میں سے 2 میں کامیابی اور 2 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔

    ادھر آسٹریلیا نے پانچ میچوں میں سے چار میں فتح اپنے نام کی جب کہ ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا رہا۔

    آج آسٹریلیا کی ٹیم میں چند تبدیلیوں کا امکان ہے، بنگلادیش کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں بلے باز مارکس اسٹونس اور بولر نیتھن کولٹر نائل کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ بنگلادیش کی ٹیم میں اب تک کوئی تبدیلی کا امکان ظاہر نہیں کیا گیا۔

  • انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں‌ کونسی ٹیم 6 سکور پر آؤٹ ہو گئی؟ 9 کھلاڑی صفر پر آؤٹ، ورلڈ ریکارڈ بن گیا

    انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں‌ کونسی ٹیم 6 سکور پر آؤٹ ہو گئی؟ 9 کھلاڑی صفر پر آؤٹ، ورلڈ ریکارڈ بن گیا

    کرکٹ کو بائی چانس کہا جاتا ہے اور کہتے ہیں‌ کہ اس کھیل میں‌ کسی بھی وقت کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن شاید کوئی ایسا سوچ بھی نہیں‌ سکتا کہ کوئی ٹیم صرف 6 سکور پر آؤٹ ہو جائے گی لیکن یہ بات سچ ثابت ہو گئی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایسا واقعہ کرکٹ‌ کی تاریخ میں خواتین کے ٹی 20 میچ میں‌ دیکھنے میں‌ آیا ہے. یہ کوئی کلب کی ٹیموں‌ کا میچ نہیں‌ بلکہ یہ ایک بین الاقوامی میچ تھا جو روانڈا کے دارالحکومت کگالی سٹی میں کھیلا گیا. یہ میچ بھی روانڈا اور مالی میں کھیلا گیا جس میں‌ پہلے کھیلتے ہوئے مالی کی ٹیم صرف 6 سکور پر آؤٹ ہو گئی. کسی انٹرنیشنل ٹی 20 میچ میں یہ اب تک کا کم سے کم سکور ہے اور یہ ایک نیا ورلڈ‌ریکارڈ بن گیا ہے.

    روانڈا اور مالی میں‌ ہونے والے اس انٹرنیشنل میچ میں‌ مالی کے 9 کھلاڑی صرف پر آؤٹ ہوئے اور پوری ٹیم 9 اوور میں آؤٹ‌ ہو گئی. اس میچ میں‌ صرف ایک رن بلے سے بنا جبکہ باقی پانچ رن ایکسٹرا تھے. روانڈا کی ٹیم نے یہ ہدف صرف چار گیندوں‌ پر حاصل کر لیا. روانڈا کیلئے انیس سالہ فاسٹ‌ باؤلر جوسین نائرن کندینیجا نے کوئی رن دئے بغیر تین وکٹ لئے ۔ اسی طرح میری ڈیانے اور لیگ اسپنر مارگیٹ ویمولیا نے دو دو وکٹ لئے ۔

    واضح‌ رہے کہ اس سے قبل رواں‌ برس جنوری میں‌ چین کی خواتین کی ٹیم 14 سکور پر آؤٹ ہو گئی تھی تاہم مالی نے اب یہ ریکارڈ‌ توڑ دیا ہے.

  • پاکستانی ٹیم پر پابندی کیلئے گوجرانولہ کی عدالت میں پٹیشن دائر

    پاکستانی ٹیم پر پابندی کیلئے گوجرانولہ کی عدالت میں پٹیشن دائر

    کرکٹ ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹیم کی پابندی سے متعلق عدالت میں پٹیشن دائر کردی گئی۔
    گوجرانوالہ میں ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر نے سینئر سول جج رائے افضال کھرل کی عدالت میں دائر کی۔
    مزکورہ پٹیشن میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور تمام کھلاڑیوں کو فریق بنایا گیا۔
    درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے باعث قوم کی دل آزاری ہوئی اور ملک کا وقار بھی مجروح ہوا