Baaghi TV

Category: کھیل

  • افغان کرکٹ ٹیم کے 202 پر 7 کھلاڑی آوٹ میچ دلچسپ مرحلے میں‌داخل

    افغان کرکٹ ٹیم کے 202 پر 7 کھلاڑی آوٹ میچ دلچسپ مرحلے میں‌داخل

    لندن:پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور افغانستان کی ٹیم کے 7 کھلاڑی 202 کے سکور پویلین جا پہنچے. افغانستان کی ٹیم نے 202 کا ہدف 44 ویں کے اختتام پر حاصل کیا .افغانستان کے کپتان نجیب اللہ کو شاہین آفریدی نے پویلین واپس بھیجا .شاہین آفرید ی اب تک 3 افغان کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج چکے ہیں.

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ میچ بہت اہم ہے پاکستان اگر افغانستان کو ہرانے میں کامیاب ہوتا ہے تو سیمی فائنل تک پہنچے میں آسانی ہوسکتی ہے. پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کو دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں.

  • مد مقابل کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جائے ، ظہیر عباس کا مشورہ

    مد مقابل کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جائے ، ظہیر عباس کا مشورہ

    پاکستان کے سابق کرکٹر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ پاکستان اچھا کھیل رہا ہے لیکن اب مد مقابل کھلاڑیوں‌ کو جلد آوٹ کرنا چاہئے .

    https://www.youtube.com/watch?v=GA-6WCwm_XA

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق قومی کرکٹر ظہیر عباس نے باغی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ٔپاکستان آج کا میچ جیتے گا .

    ظہیر عباس نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مشورہ دیا کہ مد مقابل ٹیم کے کھلاڑیوں کو جلدی سے آوٹ کریں تا کہ لمبا سکور نہ کر سکیں، اگر رنز زیادہ ہو گئے تو پاکستان ٹیم کے لئے اچھا نہیں ہو گا، ظہیر عباس کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان کی ٹیم کو کوشش کرنی چاہیے کہ افغانستان کے کھلاڑیوں کو جلد از جلد آوٹ کر لیں.

    پاکستان انڈیا کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے گا، سابق قومی کرکٹر ظہیر عباس کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    واضح رہے کہ اسوقت افغانستان کے 32 اوورز میں 144 رنز ہو چکے ہیں جبکہ پانچ کھلاڑی آوٹ ہیں،

    ظہیر عباس 1981 اور 1984 مٰیں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں، 1985 میں ریٹائرڈ ہوئے، انہوں نے امپائر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں ،یہ قومی ٹیم کے منیجر اور 2017 میں آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں. ظہیر عباس کو ایشین بریڈ مین بھی کہا جاتا ہے .

    سجاد بشیر
    نمائندہ باغی ٹی وی لندن

  • کرکٹ، شاہین آفریدی ویلڈن،افغانستان کے دو کھلاڑی ہوئے آوٹ

    کرکٹ، شاہین آفریدی ویلڈن،افغانستان کے دو کھلاڑی ہوئے آوٹ

    کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کے دو کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں.

    پاکستان انڈیا کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے گا، سابق قومی کرکٹر ظہیر عباس کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی4.5اوورز میں دوسری وکٹ بھی 27 رنز پر گر گئی ،شاہین آفریدی نے یکے بعد دیگرے دونوں وکٹیں حاصل کیں

    افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو رحمت شاہ اور کپتان گلبدین نائب نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی طرف سے پہلا اوور عماد وسیم نے کیا۔ افغانستان کو پہلا نقصان گلبدین نائب کی صورت میں اٹھانا پڑا جب کپتان 12 گیندوں پر 15 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ دے بیٹھے۔ اس سے اگلی گیند پر شاہین شاہ آفریدی نے حشمت اللہ شہیدی کو پویلین بھیج دیا۔ عماد وسیم نے کیچ پکڑا۔

    قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کے بعد کہا تھا کہ ٹاس کا فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں، ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ہماری باؤلنگ لائن اچھی فارم میں ہے، وہاب ریاض فٹ ، فائنل الیون کا حصہ ہیں، افغانستان کو کم ٹوٹل پر روکنے کی کوشش کرینگے

    افغان کپتان گلبدین نائب کا کہنا تھا کہ بیٹنگ کے لیے وکٹ سازگار ہے، پاکستان کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، ہمارے سپنرز اچھے ہیں، دوسری اننگز میں فائدہ ہو گا۔ گرین شرٹس کی ٹیم اچھی ہے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، دوالت زدران کی جگہ حامد حسن کھیلیں گے۔

  • افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    افغانستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. افغان کپتان کہتے ہیں کہ موسم خشک ہے اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے.

    پاکستان کے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. سرفراز احمد آج کا اہم میچ فتح کرنے کے لیے پر امید ہیں. سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کہتے ہیں کہ افغانستان کے سپنرز خطرہ بن سکتے ہیں. اوپنرز کو وکٹ روک کے کھیلنا چاہیے.

    پاکستان کے لیے آج کا میچ جیتنا بہت ضروری ہے. اگر پاکستان ہارتا ہے تو سیمی فائنل کی ریس سے آؤٹ ہو جائے گا.

    واضح رہے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 7 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں اور افغانستان صفر پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے.

  • افغانستان نے کرکٹ پاکستان سے سیکھی ہے: شاہ محمود قریشی

    افغانستان نے کرکٹ پاکستان سے سیکھی ہے: شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان بمقابلہ افغانستان کے مطلق توقع ظاہر کی ہے. میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان نے کرکٹ پاکستان سے سیکھی ہے اور اب ایک اچھی ٹیم بن چکی ہے, افغان کھلاڑی بہت اچھا کھیل رہے ہیں تاہم اس ورلڈکپ میں کوئی میچ فتح نہ کر سکے.

    انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے کھلاڑی پاکستان میں ٹریننگ کیمپوں میں رہ چکے ہیں، دراصل پاکستان نے ہی افغانی کھلاڑیوں کو کرکٹ سے آشنا کیا ہے۔

    انہوں نے پاکستان اور افغانستان کے میچ سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا میچ بہت دلچسپ ہوگا، پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے افغانستان کو شکست دینا ہوگی. افغانستان کے خلاف اچھا کھیل پیش کریں گے تو سیمی فائنل تک پہنچ سکتے ہیں.

    شاہ محمود قریشی نے قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھا کھیل پیش کر کے انہیں شکست دی، سیمی فائنل تک رسائی کے لیے قومی ٹیم کو افغانستان اور بنگلادیش کے خلاف بھی ایسا ہی کھیل پیش کرنا ہوگا۔

    واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے افغانستان اور بنگلادیش کو شکست دینا ضروری ہے اور انگلینڈ کا بھی اگلے دو میچوں میں سے ایک میں ہارنا ضروری ہے۔

  • پاکستان انڈیا کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے گا، سابق قومی کرکٹر ظہیر عباس کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    پاکستان انڈیا کے ساتھ سیمی فائنل کھیلے گا، سابق قومی کرکٹر ظہیر عباس کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    پاکستان کے سابق کرکٹر ظہیر عباس نے باغی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ ٔپاکستان آج کا میچ جیتے گا .

    https://www.youtube.com/watch?v=Tl9ADvnsoAI
    ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ آج کے میچ کے بعد ایک اور منزل طے کرنی ہے وہ بنگلہ دیش کے ساتھ میچ ہے،اور وہ بہت مشکل میچ ہو گا، کوئی بھی میچ اتنا آسان نہیں ہوتا ،اس کے لئے بہت محنت کرنی پڑتی ہے آج یہ جو میچ کھیلنا ہے اس کو پاکستان کو بالکل ایزی نہیں لینا چاہئیے وہ سیریس کھیلے ، پاکستانی ٹیم نے کافی محنت کی ہے

    ظہیر عباس نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم جس کو بھی پاکستا ن نے ہرا دیا ،پاکستان کچھ بھی کر سکتا ہے، پاکستان کے ابھی دو میچ باقی ہیں، نظر ایسے آ رہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ سیمی فائنل میں کھیلیں گے

    پاکستانی سابق کرکٹر ظہیر عباس نے باغی ٹی وی کو یہ انٹرویو اسوقت دیا جب وہ میچ دیکھنے کے لئے لیڈز سٹیڈیم کی طرف جا رہے تھے .

     

    ظہیر عباس 1981 اور 1984 مٰیں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان رہ چکے ہیں، 1985 میں ریٹائرڈ ہوئے، انہوں نے امپائر کے طور پر بھی خدمات سرانجام دیں ،یہ قومی ٹیم کے منیجر اور 2017 میں آئی سی سی کے صدر بھی رہ چکے ہیں. ظہیر عباس کو ایشین بریڈ مین بھی کہا جاتا ہے .

    واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین آج میچ ہونا ہے. میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کو میگا ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لئے دونوں میچز جیتنا ضروری ہونگے۔

    سجاد بشیر
    نمائندہ باغی ٹی وی لندن

  • اگر ہردیک پانڈیا مجھے دو ہفتے دے تو اسے ورلڈ بیسٹ آل راؤنڈر بنادوں گا: عبدالرزاق

    اگر ہردیک پانڈیا مجھے دو ہفتے دے تو اسے ورلڈ بیسٹ آل راؤنڈر بنادوں گا: عبدالرزاق

    عبدالرزاق کہتے ہیں کہ میں نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کا میچ دیکھا اور پہلی بار ہردیک پانڈیا کر پرفارم کرتے دیکھا. مجھے اس میں بہت ساری غلطیاں نظر آئیں, ان کی فل موومنٹ میں, ان کے بیٹ سوئنگ اور باڈی بیلنس میں جب وہ ہٹنگ کرتے ہیں. اس کے علاوہ اور بھی کئی غلطیاں نظر آئیں.

    عبدالرزاق نے مزید کہا کہ اگر ہردیک پانڈیا دبئی میں مجھ سے 2 ہفتے کا سیشن لیں, اور اگر میں ان کے ساتھ کرکٹ پہ کام کروں اور کوچنگ دوں تو صرف دو ہفتوں میں مجھے امید ہے کہ ان کو دنیا کا بہترین ہٹر اور آل راؤنڈر بنا دوں گا.

    اگر بی سی سی آئی ہردیک پانڈیا میں امپروومنٹ لانا چاہتی ہے تو میں صرف دو ہفتوں میں اس کو دنیا کا بہترین آل راؤنڈر بنا دوں گا. میں نے جب ان کو پرفارم کرتے دیکھا تو سوچا کی یہ بات شیئرکروں.

    عبدالرزاق کے اس ٹویٹ پر انہوں نے ایک اچھا جیسٹر دیا ہے اور بھارت کے لوگ ان کو اس ٹویٹ پر سراہ رہے ہیں.

  • اشرف غنی: زلمی شرٹ ، زلمی بیٹ ،دوطرفہ کرکٹ سیریز کی خواہش کردی

    اشرف غنی: زلمی شرٹ ، زلمی بیٹ ،دوطرفہ کرکٹ سیریز کی خواہش کردی

    پشاور:افغانستان کے صدر اشرف غنی سے پشاور زلمی کی ملاقات .پاکستان کے دورے پر آئے افغان صدر اشرف غنی اور پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی میں ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات کے دوران جاوید آفریدی نے پشاور زلمی شرٹ اور زلمی بیٹ افغان صدر اشرف غنی کو پیش کیا۔ جسے بعد میں افغان صدر نے پشاور زلمی کی شرٹ زیب تن بھی کی۔اس موقع پر افغان صدر اشرف غنی کا جاوید سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ سیریز جلد ہو گی۔

    تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی زلمی پشاور کی شرٹ پہنے اور ہاتھ میں بیٹ تھامے بڑے خوش دکھائی دے رہے ہیں. اس موقع پر موجود دوسرےشرکا نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تالیاں بجائیں اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالات بہتر ہونے کی امید کا بھی اظہار بھی کیا

  • پاکستان کے خلاف بیان دینے سے انکار ،ہمارا پڑوسی ملک ہے ،کپتان افغان گلبدین نائب

    پاکستان کے خلاف بیان دینے سے انکار ،ہمارا پڑوسی ملک ہے ،کپتان افغان گلبدین نائب

    ہیڈنگلے :پاکستان کے خلاف صحافی کا افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان گلبدین نائب سے کوئی بیان لینے کا منصوبہ ناکام ،افغان کپتان گلبدین نائب کا پاکستان کے خلاف جارحانہ بیان دینے سے نہ صرف گریزکیا بلکہ پاکستان سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں. تاکہ ہمارا ملک دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا ہوسکے.گلبدین نے کہا کہ اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے لیکن اس کے باوجود نوجوان نسل کے لیے کرکٹ بہت کچھ ہے.

    پریس کانفرنس میں افغان کپتان گلبدین نائب نے اعتراف کیا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے اور ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں لیکن ہمارا ملک گزشتہ 45 سالوں سے کشیدہ صورتحال سے گزر رہا ہے، ملک حالت جنگ میں ہے لیکن اس کے باوجود آج کی نوجوان نسل کے لیے کرکٹ بہت کچھ ہے۔افغان کپتان نے کہا کہ نوجوان کرکٹ سے بڑھ کر دیگر شعبوں میں ملک کے لیے کچھ کر دکھانا چاہتے ہیں تاکہ ہمارا ملک دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہےکہ پاکستان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلی جائے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بابر اعظم اور حارث سہیل جیسے میچ ونر ہیں لیکن ہم کسی ایک کھلاڑی کو ٹارگٹ نہیں کر رہے،کوشش کریں گے کہ ٹورنامنٹ کا اختتام اچھے انداز میں جیت کے ساتھ کریں۔گلبدین نے کہا کہ بلا شبہ پاکستان کی ٹیم بلاشبہ اچھی ٹیم ہے لیکن ہمارے پاس راشد خان جیسا بولر ہے جو اپنے دن دنیا کی کسی بھی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر سکتا ہے۔

    یاد رہے کہ جمعہ کو پریکٹس سیشن کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ہیڈنگلے میں نماز جمعہ کی امامت کی۔ ان کی امامت میں افغان کرکٹرز نے بھی نماز جمعہ ادا کی۔ سرفراز احمد حافظ قران ہیں اور باقاعدگی سے نماز پڑھاتے ہیں۔

    xADVERTISEMENT

  • سری لنکا اور جنوبی افریقا کے میچ میں مکھیوں کا حملہ،لیٹ کر جان بچائی

    سری لنکا اور جنوبی افریقا کے میچ میں مکھیوں کا حملہ،لیٹ کر جان بچائی

    ڈرہم:انگلینڈ کے ہوم گراونڈ پر مکھیوں نے حملہ کرکے 2017 میں جوہانسبرگ میں سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم اور شائقین پر حملے یاد تازہ کردی .آج جمعہ کے روز مکھیوں کے حملے میں سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کے دوران مکھیوں نے پھر حملہ کر دیا۔

    انگلینڈ سے ذرائع نے بتایا ہے کہ چیسٹر لی اسٹیڈیم میں سری لنکن اننگز کے 48 ویں اوور میں جب اڈانا اور لکمل بیٹنگ کر رہے تھے تو اچانک سے مکھیوں نے میدان پر حملہ کر دیا جس کی وجہ سے میدان میں موجود تمام کھلاڑی اور امپائرز زمین پر لیٹ گئے اور کھیل تھوڑی دیر کے لئے روک دیا گیا تاہم کچھ ہی دیر بعد کھیل دوبارہ شروع ہو گیا۔

    یہ پہلی دفعہ نہیں تھا کہ میدان میں مکھیوں نے حملہ کیا ہو، حیران کُن بات یہ ہے کہ سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ میں پہلے بھی مکھیوں نے کھیل کو متاثر کیا تھا۔اس سے قبل2017میں جوہانسبرگ میں سری لنکا اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والا میچ بھی مکھیوں کے حملے کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔ اس وقت بھی یہی دونوں ٹیمیں مکھیوں کے حملے کی زد میں آئیں اور لیٹ کر جان بچائی

    سری لنکا کی ٹیم نے مکھیوں سے تو لیٹ کر جان بچا لی لیکن جنوبی افریقہ سے جان نہ بچا سکی اور ورلڈ کپ کا اہم میچ 9 وکٹوں سے ہار گئی ۔ سری لنکا کی ٹیم کے ہارنے کے بعد پاکستان کی ٹیم کےلیے ورلڈکپ کی منزل تک پہنچنے کا سفر آسان ہو گیا ہے