Baaghi TV

Category: کھیل

  • ورلڈ کپ، پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

    ورلڈ کپ، پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

    ورلڈ کپ میں‌ انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی ہے. ایک موقع پر پاکستانی ٹیم مشکل کا شکار نظر آئی تاہم آخری مرحلہ میں عماد وسیم اور وہاب ریاض کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان یہ میچ جیت گیا. افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی کھلاڑی فخر الزمان صفر پر آؤٹ‌ ہوئے. وہ دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو امام الحق بھی آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں 36 رنز پر آؤٹ ہو گئے. میچ کے دوران جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے. بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہوئے جبکہ آخری کھلاڑی محمد حفیظ آؤٹ ہوئے ہیں.

    افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر آؤٹ کر دیا . اسی طرح اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا. رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے میچ جیتنے پر پوری پاکستانی قوم میں زبردست خوشی کی لہر پائی جاتی ہے اور شائقین کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی جاتی رہی.

  • جیتے گا بھی جیتے گا ،پاکستان جیتے گا،اورپھر پاکستان ہی جیت ہی گیا،لارڈز کا میدان نعروں سے گونج اٹھا

    جیتے گا بھی جیتے گا ،پاکستان جیتے گا،اورپھر پاکستان ہی جیت ہی گیا،لارڈز کا میدان نعروں سے گونج اٹھا

    لارڈز:جیتےگا بھی جیتے گا ،پاکستان جیتے گا ،لارڈز کا میدان نعروں سے گونج اٹھا.پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ اس وقت بہت ہی دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکا ہے پاکستان اپنی فتح کے بالکل قریب ہے اور افغان کرکٹ ٹیم یہ میچ ہر صورت جیتنا چاہتا ہے .اس وقت جب پاکستانی کرکٹ ٹیم سخت دباو میں نظر آرہی تھی ایک پاکستانی وی آئی پی لانج کے سامنے پاکستانی کرکٹ ٹیم جیسا لباس پہنے ہوئے سر پر قومی پرچم لپیٹے ہوئے نعرے لگا رہا تھا اور پاکستانیوں کے حوصلے بندھانے کی کوشش کررہا تھا.

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اس پاکستانی کا جزبہ دیدنی تھا اس کے جزبے کو دیکھ کر پاکستانی سابق کرکٹر ظہیر عباس اور ان کے ساتھی بہت خوش دکھائی دے رہے تھے. اوراس کے ساتھ ہی پاکستان جیت گیا .اس پاکستانی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو اس کے لائیک میں بڑی تیزی سے اضافہ دیکھنے میں‌آیا

  • ادلے کا بدلہ،افغان باولرز پاکستانی بلے بازوں کو ایک ایک کرکے واپس پویلین بھیجنے لگے

    ادلے کا بدلہ،افغان باولرز پاکستانی بلے بازوں کو ایک ایک کرکے واپس پویلین بھیجنے لگے

    لندن:افغانستان کرکٹ ٹیم نے اپنے بلے بازوں کو پویلین واپس بھیجنے کا پاکستانی ٹیم سے بدلہ لینے میں کوئی دیر نہیں کی اور 4 بلے بازوں کو واپس پویلین بھیج کر میچ پر اپنی پوزیشن مضبوط کر لی ہے. پاکستان کے چار کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے کے بعد اب پاکستان کو جیتنے کے لیے حکمت اور دانائی سے کام لینا ہوگا .اسٹیڈیم میں اس وقت پاکستانی تماشائیوں کی طرف سے بالکل خاموشی نظر آرہی ہے.

    پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اور حارث سہیل اس وقت پاکستانی بیٹنگ لائن کو سنبھالا دینے کی کوشش کررہے ہیں. پاکستانی بلے باز اگر وکٹ پر کھڑے رہنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو پھرمیچ میں کامیابی سے بھی ہمکنار ہو سکتے ہیں.

  • ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 130 پر 4 کھلاڑی آؤٹ

    ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری، 130 پر 4 کھلاڑی آؤٹ

    ورلڈ کپ میں‌ افغانستان کے خلاف انتہائی اہم میچ میں پاکستان کی 121 سکور پر چار وکٹیں‌ گر گئی ہیں. محمد حفیظ‌ بھی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں، یوں‌ پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوتی نظر آرہی ہے. افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی کھلاڑی فخر الزمان صفر پر آؤٹ‌ ہوئے. وہ دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو امام الحق بھی آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں 36 رنز پر آؤٹ ہو گئے. میچ کے دوران جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے. بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہوئے جبکہ آخری کھلاڑی محمد حفیظ آؤٹ ہوئے ہیں.

    افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر آؤٹ کر دیا . اسی طرح اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا. رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ اگر پاکستان افغانستان سے یہ میچ ہار جاتا ہے تو سیمی فائنل میں جانے کی بجائے اسے واپس پاکستان آنا پڑسکتاہے جو پاکستانیوں کے لیے ایک بہت ہی بری خبر ہو سکتی ہے. بہر کیف میچ ابھی جاری ہے اور سب کی نظریں میچ پر لگی ہوئی ہیں.

  • ورلڈ کپ، پاکستان نے افغانستان کے 227 رنز ہدف کے جواب میں‌ 3 وکٹ پر 95 رنز بنا لئے

    ورلڈ کپ، پاکستان نے افغانستان کے 227 رنز ہدف کے جواب میں‌ 3 وکٹ پر 95 رنز بنا لئے

    ورلڈ کپ میں‌ افغانستان کے خلاف انتہائی اہم میچ میں پاکستان کی تین وکٹیں‌ گر گئی ہیں اور پاکستانی ٹیم نے 95 سکور کئے ہیں. افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا ہے جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی کھلاڑی فخر الزمان صفر پر آؤٹ‌ ہوئے. وہ دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو امام الحق بھی آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں 36 رنز پر آؤٹ ہو گئے. میچ کے دوران جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے. آخری کھلاڑی بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہوئے ہیں.

    افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر آؤٹ کر دیا . اسی طرح اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا. رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ اگر پاکستان افغانستان سے یہ میچ ہار جاتا ہے تو سیمی فائنل میں جانے کی بجائے اسے واپس پاکستان آنا پڑسکتاہے جو پاکستانیوں کے لیے ایک بہت ہی بری خبر ہو سکتی ہے. بہر کیف میچ ابھی جاری ہے اور سب کی نظریں میچ پر لگی ہوئی ہیں.

  • کرکٹ کے میدان میں افغانستان کا جوابی وار صفر پر پہلا پاکستانی کھلاڑی واپس پویلین بھیج دیا

    کرکٹ کے میدان میں افغانستان کا جوابی وار صفر پر پہلا پاکستانی کھلاڑی واپس پویلین بھیج دیا

    لندن:پاکستانی کرکٹ ٹیم افغان کرکٹ ٹیم کی طرف سے سخت جوابی وار کا مقابلہ نہ کرسکی اور پاکستان کا فخر صفر پردھڑم کرکے جا پڑا جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوکر پویلین واپس جا پہنچے .پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے

    پاکستان کی ٹیم کی بیٹنگ لائن حسب روایت پھر ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آنے لگی .یاد رہے کہ اگر پاکستان افغانستان سے ی میچ ہار جاتا ہے تو سیمی فائنل میں جانے کی بجائے اسے واپس پاکستان آنا پڑسکتاہے جو پاکستانیوں کے لیے ایک بہت ہی بری خبر ہو سکتی ہے. بہر کیف میچ ابھی ابتدائی مراحل میں آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا .سب کی نظریں میچ پر لگی ہوئی ہیں.

  • لندن:افغان کرکٹ ٹیم کے حامی پاکستانیوں پر ٹوٹ پڑے

    لندن:افغان کرکٹ ٹیم کے حامی پاکستانیوں پر ٹوٹ پڑے

    لندن:پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ کےپہلے مرحلے کے اختتام پر صورت حال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب اسٹیڈیم میں افغان کرکٹ ٹیم کے حامیوں نے اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والے پاکستانی شائقین پر حملہ کردیا .پولیس حکام نے افغان شائقین کو پاکستانی شائقین پر حملے کرنے سے روکنے کی بھر کوشش کی .

    یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی اب کھیل کے میدانوں تک جا پہنچی ہے .یہی وجہ ہے کہ میچ کے دوران جب بھی کوئی افغان کھلاڑی آوٹ ہوتا تھا تو پاکستانی شائقین کی طرف سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جاتے رہے اس کے جواب میں افغان شائقین پاکستانیوں پر جملے کسنے کی ناکام کوشش کرتے رہے .یہی وجہ ہے کہ میچ کے پہلے مرحلے کے اختتام پر افغان شائقین نے اپنا غصہ نکالتے ہوئے پاکستانی شائقین پر حملہ کردیا جسے پولیس نے ناکام بنا دیا

  • لندن:افغانستان کی ٹیم آوٹ،228 رنز کا ہدف

    لندن:افغانستان کی ٹیم آوٹ،228 رنز کا ہدف

    لندن:افغانستان کی ٹیم 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنزبنا کر پاکستان کو 228 کا ہدف دینے میں کامیاب .پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 4 وہاب ریاض اور اماد نے 2،2 جبکہ شاداب نے ایک افغان کھلاڑی کو آوٹ کیا .پاکستان کی طرف سے اس میچ میں قدرے بہتر فیلڈنگ اور بولنگ دیکھنے میں آئی ہے لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ کیا پاکستان کی ٹیم بیٹنگ بہتر کرنے میں کامیاب ہوتی ہے یا نہیں .

    پاکستانی شائقین سٹیڈیم میں پاکستانی پرچم تھامے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پاکستان کے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھا رہے تھے. پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ میچ بہت اہم ہے پاکستان اگر افغانستان کو ہرانے میں کامیاب ہوتا ہے تو سیمی فائنل تک پہنچے میں آسانی ہوسکتی ہے. پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کو دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں.

  • افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا ہے

    افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا ہے

    ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 228 رنز کا ہدف دیا ہے. اصغر اور نجیب اللہ نے 42 42 رنز بنائے، اوپنر رحمت شاہ 35 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے.

    افغانستان کی 2 وکٹیں 27 رنز پر گر گئی تھی لیکن افغان کھلاڑی پریشر نہ لیتے ہوئے سکور بناتے رہے اور رنز 227 تک لے گئے.

    شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھاڑیوں کو آؤٹ کیا. عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2 2، شاداب خان نے 1 وکٹ حاصل کی تاہم عامر آج کے میچ میں کوئی وکٹ نہ لے سکے. پاکستان بمقابلہ افغانستان میں بالرز نے اپنا کام کر دیا اب بیٹنگ بھی اچھی کرنا ہوگی. سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ افغانستان کے سپنرز خطرہ بن سکتے ہیں. اوپنرز کو وکٹ روک کے کھیلنا چاہیے.

    اگر پاکستان افغانستان کو شکست دیتا ہے تو سیمی فائنل کے لیے ایک اور قدم بڑھا لے گا, اگلے میچ میں بنگلادیش کو بھی ہرانا ضروری ہے.

  • شاہین آفریدی چھا گئے 4 افغان کھلاڑی آوٹ کر دئیے

    شاہین آفریدی چھا گئے 4 افغان کھلاڑی آوٹ کر دئیے

    لندن:شاہین آفریدی تو افغان کھلاڑیوں کے پیچھے ہی پڑگئے .3 نہیں 4 افغان کھلاڑی آوٹ کرکے افغانستان کو مزید سکور کرنے سے روکنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں. افغان ٹیم 47 وہں اوور کے اختتام پر 214 رنز ہی بنا سکی. افغانستان کی ٹیم نے 202 کا ہدف 44 ویں کے اختتام پر حاصل کیا .افغانستان کے کپتان نجیب اللہ کو شاہین آفریدی نے پویلین واپس بھیجا .شاہین آفرید ی اب تک 3 افغان کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج چکے ہیں.

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ میچ بہت اہم ہے پاکستان اگر افغانستان کو ہرانے میں کامیاب ہوتا ہے تو سیمی فائنل تک پہنچے میں آسانی ہوسکتی ہے. پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ کو دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانی بڑے شوق سے دیکھ رہے ہیں.