Baaghi TV

Category: کھیل

  • انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. کپتان ایون مورگن کہتے ہیں کہ اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے.

    ٹیم بھارت کے کپتان کوہلی نے کہا کہ اگر ہم بھی ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے. ٹیم بھارت کی جانب سے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی. چیکھر دھون ابھی بھی ان فٹ ہیں اور کھیل نہیں سکتے

    واضح رہے کہ ٹیم بھارت 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ٹیم انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہے. اگر آج انگلینڈ کو فتح ملتی ہے تو پاکستان کے لیے سیمی فائنل کی رسائی مشکل ہو جائے گی. پوری قوم بھارت کی فتح کے لیے دعا گوہ ہے.

  • پاکستان ٹیم کی فتح کا غم افغانستان کے  تماشائی  بدنظمی اور مار دھاڑ پر اتر آئے

    پاکستان ٹیم کی فتح کا غم افغانستان کے تماشائی بدنظمی اور مار دھاڑ پر اتر آئے

    پاک افغان میچ میں افغان تماشائیوں کی طرف سے شدید بد نظمی اور تشدد آمیز رویہ سامنے آیا. وہاب ریاض پر بھی حملہ کی کوشش کی گئی جو سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دی.

    پاکستان سے ہار کا غم و غصہ اتنا ہوا کہ افغانستان کے کرکٹ شائقین پاکستانی کرکٹ لوورز اور کھلاڑیوں پر بھی حملہ آور ہو گئے. افغانستان کی ٹیم کو شکست کے بعد افغان شائقین آپے سے باہر ہوگئے، افغان تماشائیوں نے جشن منانے والے پاکستانی تماشائیوں پر گرائونڈ کے اندر دھاوا بول دیا ، کرسیوں، لاتوں اور گھونسوں کا استعمال ،میچ وننگ اننگ کھیلنے والے وہاب ریاض پر گرائونڈ سے واپس آتے ہوئے افغان تماشائی نے گرائونڈ میں گھس کر حملے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی گارڈ نے تماشائی کو دبوچ لیا، دو مزید افغان تماشائی بھی گرفتار، افغان تماشائیوں نے پاکستانی صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، میچ کے آغاز سے قبل ہی افغان تماشائیوں نے ہنگامہ آرائی اس وقت شروع کردی تھی جب انہوں نے پاکستانی تماشائیوں پر حملے کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، کئی افغان تماشائی ٹکٹس کے بغیر ہی میدان میں زبردستی گھس گئے اور انہوں نے اسٹیڈیم میں دوسروں کی نشستوں پر قبضہ کرلیا ، افغان تماشائیوں نے سیکورٹی اہلکار پر بھی حملے کیے.

    دوسری طرف کرسیوں، لاتوں اور گھونسوں کا استعمال ہوا،میچ وننگ اننگ کھیلنے والے وہاب ریاض پر گرائونڈ سے واپس آتے ہوئے افغان تماشائی نے گرائونڈ میں گھس کر حملے کی کوشش کی تاہم سیکورٹی گارڈ نے تماشائی کو دبوچ لیا، دو مزید افغان تماشائی بھی گرفتار، افغان تماشائیوں نے پاکستانی صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ، میچ کے آغاز سے قبل ہی افغان تماشائیوں نے ہنگامہ آرائی اس وقت شروع کردی تھی جب انہوں نے پاکستانی تماشائیوں پر حملے کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، کئی افغان تماشائی ٹکٹس کے بغیر ہی میدان میں زبردستی گھس گئے

  • ٹوٹی انگلی کے ساتھ میچ کھیل کر پاکستان کو افغانستان کیخلاف فتح دلوائی، بھارتی میڈیا کی ستائش

    ٹوٹی انگلی کے ساتھ میچ کھیل کر پاکستان کو افغانستان کیخلاف فتح دلوائی، بھارتی میڈیا کی ستائش

    پاکستان کے اس دلیر کھلاڑی جس نے ٹوٹی انگلی کے ساتھ شاندار بیٹنگ کر کے پاکستان کو افغانستان کے خلاف میچ جیتنے میں اہم کردار اد اکیا، کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق افغانستان کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑی وہاب ریاض کی انگلی زخمی ہو گئی اور فریکچر آ گیا تھا تاہم وہ ٹوٹی انگلی سے کھیلتے رہے اور بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے آخری اوورز میں ایک چوکا اور ایک چھکا بھی لگایا جس سے پاکستان پریشر سے کافی حد تک نکل آیا.

    بھارتی میڈیا نے وہاب ریاض کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹوٹی انگلی کے ساتھ کھیل کر پاکستانی ٹیم کو فتح دلوائی. بھارتی میڈیا نے وہاب ریاض کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کور پر ایسا شاندار چوکا لگایا کہ ایسا محسوس ہوا کہ یہ شارٹ کسی بڑے بیٹسمین نے کھیلی ہے. واضح رہے کہ وہاب ریاض‌نے عماد وسیم کے ساتھ مل کر پاکستانی ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار اد اکیا.

  • لندن:پاکستانیوں پر افغانی اور بھارتی شرپسندوں کا حملہ ،جیت برداشت نہ کرسکے

    لندن:پاکستانیوں پر افغانی اور بھارتی شرپسندوں کا حملہ ،جیت برداشت نہ کرسکے

    لندن:ہینڈلنگ لیڈز میں جہاں ایک طرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ ہورہا تھا وہاں پاکستان اور پاکستانیوں کے خلاف اسٹیڈیم کے باہر اور اسٹیڈیم کے اندر سازشیں کھیلیں جارہی تھیں.اسٹیڈیم کے باہر بلوچستان کے حوالی پراکسی فلیکس لگائے گئے تھے اور اسٹیڈیم کے اندر پاکستانی ٹیم کی جیت کے ساتھ ہی افغان اور بھارت شر پسند ملکر پاکستانیوں پر کرسیاں،گلاس،گملے اور پانی کی بوتیلیں پھینک رہے تھے.پاکستان کے ایک ممتاز صحافی نے اس سلسلے مٰیں باغی کو جو رپورٹس اور حقائق بھیجے ہیں وہ بہت تکلیف دہ ہیں

    باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق پاکستانیوں پر جو اسٹیڈیم سے باہر تشدد اور نعرے بازی ہوئی وہ بھی ایک باقاعدہ منصوبہ بندی دکھائی دیتی ہے.ذرائع کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:30پر یہ واقعہ پیش آیا جس میں درجنوں افغان اور ان کے بھارتی ساتھی اسٹیڈیم کے باہر کی طرف ایک اسٹیج سجائے پاکستان کے حوالے سے بلوچستان کے حقوق کے نام پر پراپیگنڈہ کررہے تھے .چندپاکستانیوں کے منع کرنے پر یہ افغان اور ان کے بھارتی ہمنوا اشتعال میں آگئے اور پاکستانیوں پر ڈیسکوں،کرسیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کردیا .اس حملے کے بعد پولیس نے ان شرپسندوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے

    دوسرا اہم واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی ٹیم نے افغانستان سے میچ جیت لیا .پاکستان کی جیت کو افغان شرپسند اور ان کے دیگر بھارتی ہمنوا وں نے اسٹیڈیم میں موجود پاکستانیوں پر حملہ کردیا .ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ی شر پسند پاکستانیوں پر کرسیاں،لوہے کے ٹیبل ،بوتلیں اور گلاس وغیر پھینک رہے تھے . جس کی وجہ سے کئی پاکستانی زخمی ہوگئے. ان شرپسندوں نے پاکستان کے خلاف نعرے بازی بھی کی

  • سراج الحق، اسد قیصر و دیگر کی میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

    سراج الحق، اسد قیصر و دیگر کی میچ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد

    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق، سابق وزیر خزانہ اسد قیصر، لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور قیصر شریف نے پاکستانی ٹیم کی فتح‌ پر مبارکباد پیش کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی و مذہبی قائدین نے پاکستانی قوم اور قومی ٹیم کو افغانستان کے خلاف اہم میچ میں کامیابی پر مبارک باد دی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ قومی ٹیم اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی اور قوم کو بڑی خوشخبری دے گی۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں شاہینوں کے ساتھ ہیں۔

    سابق وزیر خزانہ اسد قیصر نے ٹویٹر پر لکھا کہ عماد وسیم زندہ باد…. پاکستان ٹیم قوم کو عارضہ قلب میں مبتلا کر کے چھوڑے گی ٹورنامنٹ ختم ہونے تک لیکن ان شاللہ سرخرو بھی ہو گی.

  • میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹر پر الحمدللہ لکھ کر پاکستان کی فتح‌ پر خوشی کا اظہار

    میجر جنرل آصف غفور کا ٹویٹر پر الحمدللہ لکھ کر پاکستان کی فتح‌ پر خوشی کا اظہار

    ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان کی طرف سے افغانستان کو شکست دیے جانے پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خوشی کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں‌ انہیں‌ نے الحمد للہ لکھا ہے. قبل ازیں وزیر اعظم عمران‌ خان نے بھی ٹویٹر پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے.

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں‌ انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی ہے. ایک موقع پر پاکستانی ٹیم مشکل کا شکار نظر آئی تاہم آخری مرحلہ میں عماد وسیم اور وہاب ریاض کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان یہ میچ جیت گیا. افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی کھلاڑی فخر الزمان صفر پر آؤٹ‌ ہوئے. وہ دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو امام الحق بھی آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں 36 رنز پر آؤٹ ہو گئے. میچ کے دوران جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے. بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہوئے جبکہ آخری کھلاڑی محمد حفیظ آؤٹ ہوئے ہیں.

    افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر آؤٹ کر دیا . اسی طرح اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا. رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کے میچ جیتنے پر پوری پاکستانی قوم میں زبردست خوشی کی لہر پائی جاتی ہے اور شائقین کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی جاتی رہی.

  • افغانستان کیخلاف فتح ٹیم ورک کا نتیجہ، عماد وسیم نے بہترین اننگ کھیلی، سرفراز احمد

    افغانستان کیخلاف فتح ٹیم ورک کا نتیجہ، عماد وسیم نے بہترین اننگ کھیلی، سرفراز احمد

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی بہت محنت کررہے ہیں، دن بہ دن بہتر ہورہے ہیں، فتح میں ہر ایک کا کردار ہے، یہ جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں‌ نے کہاکہ عماد وسیم نے بہترین اننگز کھیلی، یہ ہمارے لیے زبردست فتح ہے.

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں‌ انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی ہے. ایک موقع پر پاکستانی ٹیم مشکل کا شکار نظر آئی تاہم آخری مرحلہ میں عماد وسیم اور وہاب ریاض کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان یہ میچ جیت گیا. افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی کھلاڑی فخر الزمان صفر پر آؤٹ‌ ہوئے. وہ دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو امام الحق بھی آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں 36 رنز پر آؤٹ ہو گئے. میچ کے دوران جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے. بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہوئے جبکہ آخری کھلاڑی محمد حفیظ آؤٹ ہوئے ہیں.

    افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر آؤٹ کر دیا . اسی طرح اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا. رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے میچ جیتنے پر پوری پاکستانی قوم میں زبردست خوشی کی لہر پائی جاتی ہے اور شائقین کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی جاتی رہی.

  • مبارک ہواے شاہینوں میچ جیتنے پر:عثمان بزدار

    مبارک ہواے شاہینوں میچ جیتنے پر:عثمان بزدار

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے افغانستان کے خلاف میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کا جذبہ اور ٹیم ورک قابل تعریف رہا۔ انہوں نے کہا کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی، پاکستانی کھلاڑیوں نے اسی عزم کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کی۔وزیراعلیٰ‌نے کہا کہ  افغانستان کو شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیوں نے ورلڈکپ جیتنے کی امید کو برقرار رکھا ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا ک شاہین آفریدی نے آ ج بھی بہترین باؤلنگ کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا ہے. قوم کھلاڑیوں سے آئندہ بھی ایسی ہی پرفارمنس کی توقع رکھتی ہے.وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہےکہ امید ہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی.

  • افغانستان کے خلاف فتح پر وزیر اعظم عمران خان کی قومی ٹیم کو مبارکباد

    افغانستان کے خلاف فتح پر وزیر اعظم عمران خان کی قومی ٹیم کو مبارکباد

    پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی ٹیم کی جانب سے افغانستان کو ورلڈ کپ کے میچ میں شکست دینے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغآم میں وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستانی ٹیم اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دینے پر مبارکباد کی مستحق ہے. عمران خان نے افغانستان کی ٹیم کی جانب سے بھی پاکستان اور انڈیا کے خلاف کارکردگی کو سراہا اور افغان ٹیم کے کھیل کی تعریف کی .

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں‌ انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے اعصاب شکن مقابلہ کے بعد افغانستان کو شکست دے دی ہے. ایک موقع پر پاکستانی ٹیم مشکل کا شکار نظر آئی تاہم آخری مرحلہ میں عماد وسیم اور وہاب ریاض کی بہترین کارکردگی کی بدولت پاکستان یہ میچ جیت گیا. افغانستان نے پاکستان کو 228 رنز کا ہدف دیا تھا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی کھلاڑی فخر الزمان صفر پر آؤٹ‌ ہوئے. وہ دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو امام الحق بھی آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں 36 رنز پر آؤٹ ہو گئے. میچ کے دوران جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے. بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہوئے جبکہ آخری کھلاڑی محمد حفیظ آؤٹ ہوئے ہیں.

    افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر آؤٹ کر دیا . اسی طرح اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا. رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کے میچ جیتنے پر پوری پاکستانی قوم میں زبردست خوشی کی لہر پائی جاتی ہے اور شائقین کی جانب سے مٹھائی تقسیم کی جاتی رہی.

  • ہیڈنگلے سٹیڈیم میں جشن کا منظر، بہترین کارکردگی پرعماد وسیم مین آف دی میچ قرار

    ہیڈنگلے سٹیڈیم میں جشن کا منظر، بہترین کارکردگی پرعماد وسیم مین آف دی میچ قرار

    ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں‌ پاکستان کی جانب سے افغانستان کو شکست دیے جانے کے بعد ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں جشن کا منظر نظر آیا اور شائقین کی طرف سے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میچ جیتنے پر عماد وسیم کو مین آف دی میچ دیا گیا ہے. عماد وسیم کا گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ راشد خان کو آرام سےکھیلنے کا پلان بنایا تھا، پتا تھا کہ وکٹ پر رہے تو میچ جیت سکتے ہیں، اس میچ میں‌ بابر اعظم 45،امام 36 اور حارث 27 رنز بناکر آوٹ ہوئے، ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں جشن ،شائقین کے پاکستان زندہ بادکےنعرے لگائے جاتے رہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی کھلاڑی فخر الزمان صفر پر آؤٹ‌ ہوئے. وہ دوسری ہی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بابر اعظم اور امام الحق نے سکور آگے بڑھانا شروع کیا تو امام الحق بھی آگے بڑھ کر شارٹ کھیلنے کے چکر میں 36 رنز پر آؤٹ ہو گئے. میچ کے دوران جب پاکستانی اوپنر فخر زمان کوئی رنز بنائے بغیر آوٹ ہوئے تو پاکستانی کھلاڑی کے آوٹ ہونے پر اسٹیڈم میں پاکستانی شائقین چپ جبکہ افغان شائقین اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگا کر فضا کو گرم کرنے لگے. بابر اعظم 45 رنز بنا کر آؤٹ‌ ہوئے جبکہ آخری کھلاڑی محمد حفیظ آؤٹ ہوئے ہیں.

    افغان ٹیم کے کپتان گل بدین نائب نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو گل بدین نائب اور رحمت شاہ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین شاہ آفریدی نے پانچویں اوور میں گل بدین کو 15 رنز پر آؤٹ کر دیا . اسی طرح اگلی ہی گیند پر ہشمت اللہ شہیدی کو بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔ رحمت شاہ اور اصغر افغان نے پاکستانی بولرز کو خوب پریشان کیا. رحمت 43 گیندوں پر 35 اور اصغر افغان 35 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین اکرام اللہ 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، محمد نبی صرف 16 رنز ہی بناسکے اور راشد خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4 ، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان کے میچ جیتنے پر شائقین بہت خوش نظر آتے ہیں‌اور سٹیڈیم میں‌ نعروں‌کی گونج سنائی دیتی رہی.