Baaghi TV

Category: کھیل

  • ورلڈ کپ میچ، پاکستان نے تین وکٹ پر 173 سکور بنا لئے، محمد حفیظ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

    ورلڈ کپ میچ، پاکستان نے تین وکٹ پر 173 سکور بنا لئے، محمد حفیظ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

    ورلڈ کپ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین انتہائی اہم میچ جاری ہے اور جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستان کی تیسری وکٹ143 رنز پر گر گئی ہے. محمد حفیظ 20رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ہیں. پاکستانی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر رہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیااور 81 رنز کی شراکت قائم کی مگر فخرزمان 44 رنز بناکرآﺅٹ ہو گئے ۔ اسی دوران کچھ ہی دیر بعد امام الحق بھی کیچ آﺅٹ ہو گئے۔ عمران طاہر نے ان کا زبردست کیچ لیا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ میچ دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ میں بقا کے لیے اہم ترین مقابلہ بن گیا ہے، جہاں شکست کی صورت میں ایک ٹیم کے لیے ورلڈکپ ممکنہ طور ختم ہوجائے گا۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، ہماری نظریں ایک میچ کے بعد دوسرے میچ پر ہوتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے اور یہاں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    حالیہ میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب ملک اور حسن علی کی حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ خراب پرفارمنس رہی، اس میچ میں اچھا پرفارم کریں گے جبکہ پریشر کے بارے میں نہیں سوچ رہے ابھی صرف کھیل پر توجہ ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتا تو پہلے بالنگ ہی کرتا، اچھا ہوا جو ہم ٹاس ہار گئے۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ایونٹ کے باقی تمام میچز جیتنے ضروری ہیں، ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائی گی۔

  • جنرل قمرجاوید باجوہ میچ دیکھنے لندن کے گراؤنڈ پہنچ گئے.

    جنرل قمرجاوید باجوہ میچ دیکھنے لندن کے گراؤنڈ پہنچ گئے.

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لندن کے کرکٹ گراؤنڈ لورڈز میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دلچسپ میچ جاری ہے جسے دیکھنے کے لیے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گراؤنڈ پہنچ گئے ہیں۔

    آرمی چیف سمیت ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور اور برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ بھی میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے ہیں۔

  • بنا وکٹ گنوائے پاک ٹیم کا 50  کا ہندسہ عبور..

    بنا وکٹ گنوائے پاک ٹیم کا 50 کا ہندسہ عبور..

    لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
    بنا وکٹ پچاس کا ہندسہ عبور کر لیا
    تفصیلات کے مطابق اوپنرز نے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور ٹیم کو 8ویں اوور میں ہی 50 کا ہندسہ عبور کروادیا۔

    یہ میچ دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ میں بقا کے لیے اہم ترین مقابلہ بن گیا ہے، جہاں شکست کی صورت میں ایک ٹیم کے لیے ورلڈکپ ممکنہ طور ختم ہوجائے گا۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، ہماری نظریں ایک میچ کے بعد دوسرے میچ پر ہوتی ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے اور یہاں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

    قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب ملک اور حسن علی کی حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

  • ساز گار بیٹنگ پچ پر اچھا ہدف سیٹ کرنے کی امید ،کپتان سرفراز

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہےکہ ساز گار بیٹنگ پچ پر اچھا ہدف سیٹ کرنے کی کی امید ہے

    تفصیلا ت کے مطابق لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کی ورلڈکپ میں بقا کے لیے اہم ترین میچ بن گیا ہے، جہاں شکست کی صورت میں ایک ٹیم کے
    لیے ورلڈکپ ممکنہ طور ختم ہوجائے گا۔
    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تمام میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں، ہماری نظریں ایک میچ کے بعد دوسرے میچ پر ہوتی ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار دکھائی دے رہی ہے اور یہاں بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
    قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شعیب ملک اور حسن علی کی حارث سہیل اور شاہین آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
    پاکستان نے رواں برس کے آغاز میں جنوبی افریقہ کا دورہ کیا تھا جہاں اسے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
    مذکورہ سیریز کے دوران بھی دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلے دیکھے گئے تھے۔
    ورلڈکپ کے اس اہم میچ کے لیے امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ پاکستان کی ٹیم میں شعیب ملک اور حسن علی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ کے لیے روانگی سے قبل قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے محمد حسنین کے بارے میں کہا تھا کہ یہ ٹیم کے لیے ایک سرپرائز پیکیج ثابت ہوگا۔

    شعیب ملک اور حسن علی نے اب تک ورلڈکپ کے دوران تمام میچوں قومی ٹیم کی نمائندگی کی لیکن خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

  • پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. دونوں ٹیمز کے لیے آج کا میچ بہت اہم ہے. پاکستان کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے.

    پاکستان کی جانب سے ٹیم میں تبدیلی کی گئی ہے. شعیب ملک آج کا میچ نہیں کھیلیں گے. شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں. پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان نمبر 9 پر ہے اگر آج کا میچ ہارا تو ایونٹ سے آؤٹ ہو جائے گا. کپتان سرفراز کا کہنا ہے کہ ہمارہ پورا دھیان آج کے میچ پر ہے.

  • ورلڈ کپ، بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی، محمد شامی کی ہیٹ ٹرک

    ورلڈ کپ، بھارت نے افغانستان کو شکست دے دی، محمد شامی کی ہیٹ ٹرک

    ورلڈ کپ کے میچ میں‌ بھارت نے افغانستان کو 11 رنز سے شکست دے دی ہی. یہ ورلڈ کپ کا اٹھائیسواں‌ میچ تھا جس میں بھارت کامیاب رہا ہے. انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور افغانستان کو جیت کیلئے 225 سکور کو ہدف دیا تاہم افغانستان کی پوری ٹیم 213 سکور پر آؤٹ ہو گئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان نے کھیل کا آغاز کیا تو اس کی پہلی وکٹ دس سکور پر گر گئی. ان کے بعد افغان ٹیم کے کپتان گلبدین 27 سکور بنا کر آؤٹ ہو گئے. دوسری وکٹ گرنے سے افغان ٹیم پریشر میں آگئی رحمت شاہ اور ہشمت اللہ نے مزاحمت کرتے ہوئے 42 رنز کی پارٹنر شپ بنائی مگر وہ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہرے، دونوں کو بمرا نے آؤٹ کیا۔ اصغر خان آٹھ رنز بنا کر چاہال کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ نجیب اللہ ذدران نےٹیم کو سہارا دیتے ہوئے مجموعی سکور میں 21 رنز کا اضافہ کیا،چاہال نے پانڈیا کی گیند پر انکا کیچ پکڑا۔راشد خان نے 14 رنز کی اننگز کھیلی اور چاہال کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔محمد نبی نے آخری اوور تک میچ کو سنسنی خیز بنائے رکھا انہوں نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے محمد شامی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں ، انہوں نے رواں ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی بنائی جب کہ بھمرا،چاہال اور پانڈیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل میچ کا ٹاس بھارت کے کپتان ویرات کوہلی نے جیت کر افغانستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، افغانستان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو بڑا اسکور کرنے سے روکے رکھا اور بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 224 رنز ہی بنا سکی۔ روہت شرما اور لوکیش راہول نے اننگز کا آغاز کیا، روہت صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور راہول نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔

    افغانستان کی جانب سے محمد نبی، گل بدین نائب نے 2،2 جب کہ راشد خان، مجیب الرحمان، آفتاب عالم، اور رحمت شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    بھارتی باؤلر محمد شامی کی آخری تین بالوں پر ہیٹرک نے انڈیا کو میچ جتوا دیا۔

  • رتیش دیشمکھ نے کی کپتان سرفراز خان کی حمایت

    رتیش دیشمکھ نے کی کپتان سرفراز خان کی حمایت

    کرکٹ میچز میں خراب کارکردگی کے باعث قومی کرکٹ ٹیم کو ان دنوں شدید تنقید اور عوام کی طرف سے انتہائی غم و غصے کا سامنا ہے ۔ اور اس وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کا کہیں آنا جانا بھی محال ہوگیا ہے ۔
    چند دن پہلے ایک وڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک پاکستانی شخص قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے سامنے اس کے لیے انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کر رہا ہے ۔ جبکہ اس وقت سرفراز احمد کا بیٹا بھی ان کے ساتھ موجود ہے ۔
    یہ وڈیو دیکھتے ہی کرکٹ شائقین خاص طور پر کیپٹن سرفراز احمد کے مداحوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ بالی وڈ اداکار رتیش دیشمکھ کپتان سرفراز خان کی حمایت میں کھڑے ہوگے ہیں ۔ رتیش دیشمکھ نے ٹویٹر پر اس وڈیو پر شدید تنقید کی ہے ۔ رتیش دیشمکھ نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ

    ” تاریخ میں ہر کپتان نے اپنے کیرئیر میں اہم میچ میں شکست حاصل کی ہے۔ سرفراز احمد اس طرح کے رویے کے مستحق نہیں، یہ ہراسانی ہے، یہ تو دیکھیں کہ ان کے ساتھ ان کا بچہ بھی موجود ہے۔‘‘

  • پاکستانی شائقین کی حرکتیں‌ دیکھ کر شرم آتی ہے، وسیم اکرم کھلاڑیوں سے نازیبا رویہ کیخلاف پھٹ پڑے

    پاکستانی شائقین کی حرکتیں‌ دیکھ کر شرم آتی ہے، وسیم اکرم کھلاڑیوں سے نازیبا رویہ کیخلاف پھٹ پڑے

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور نامور باؤلر وسیم اکرم نے بھارت سے میچ ہارنے کے بعد انگلینڈ میں پاکستانی کھلاڑیوں سے پیش آنے والے واقعات پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ مجھے بطور پاکستانی، پاکستانی شائقین کی ایسی حرکتیں‌ دیکھ کر شرم آتی ہے. قومی کرکٹرز کے ساتھ بدتیمیزی اور انہیں‌ ہراساں‌ کرنے کے واقعات افسوسناک ہیں. جو شائقین پاکستانی کھلاڑیوں‌ کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کر رہے ہیں‌ اور ان کے خلاف منفی مہم چلائی جارہی ہے ایسا لگتا ہے کہ انہیں‌ گھر سے تمیز سیکھنے کو نہیں‌ ملتی. پاکستان کا کلچر قطعی طور پر یہ نہیں‌ ہے. پاکستان کا کلچر تو بڑوں‌کی عزت اور چھوٹوں سے محبت کرنا سکھاتا ہے.

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو آئندہ میچز پر فوکس کرنا چاہیے. ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ سے میچ جیت جائے گا. واضح رہے کہ انڈیا سے شکست کے بعد پاکستانی ٹیم انگلینڈ میں مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور انہیں‌ ہوٹل سے باہر نکنے پر پاکستانی شائقین کے سخت فقروں‌ اور سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

  • سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    سابق ڈی جی سپورٹس پنجاب جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کرپشن کے الزام میں گرفتار سابق ڈی جی سپورٹس عثمان انوار کو احتساب عدالت نے نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں عثمان انور کو پیش کیا گیا، نیب نے عدالت سے عثمان انور کے 14 روزہ ریمانڈ کی استدعا کی ،عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو نیب کے حوالے کر دیا اور حکم دیا کہ ملزم عثمان انور کو 6 جولائی کو دوبارہ پیش کیا جائے.

    واضح رہے کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں مبینہ طور پر کروڑوں کی کرپشن کے الزام میں نیب لاہور نے پنجاب سپورٹس بورڈ کے سابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا ، حکومت پنجاب کی جانب سے 2011 اور 2012 میں یوتھ فیسٹیول کروائے گئے جن میں مبینہ طور پر مختلف معاہدوں کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔ نیب کے مطابق سابق ڈی جی سپورٹس ملزم عثمان انور مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یوتھ ایونٹ کیلئے کئے گئے ٹھیکوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مرتکب ٹھہرے، جن معاہدوں میں پیپرا رولز سے بھی انحراف کیا گیا۔

  • ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کا پری کوارٹر مرحلہ آج شروع ہوگا

    ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کا پری کوارٹر مرحلہ آج شروع ہوگا

    ویمن فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں رواں میگا ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
    میگا ایونٹ میں آج بروز ہفتہ دو پری میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں نائیجیریا کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا جبکہ دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ آسٹریلیا اور ناروے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

    پری کوارٹر فائنل مرحلہ 25 جون کو ختم ہوگا، اس کے بعد میگا ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 27، 28 اور 29 جون کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ میگا ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 2 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 3 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل ٹاکرہ 7 جولائی کو ہوگا۔