Baaghi TV

Category: کھیل

  • ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کا پری کوارٹر مرحلہ آج شروع ہوگا

    ویمن فٹ بال ورلڈ کپ کا پری کوارٹر مرحلہ آج شروع ہوگا

    ویمن فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا پری کوارٹر مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس میں رواں میگا ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے درمیان عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔
    میگا ایونٹ میں آج بروز ہفتہ دو پری میچز کھیلے جائیں گے پہلے میچ میں نائیجیریا کا مقابلہ جرمنی سے ہوگا جبکہ دوسرا پری کوارٹر فائنل میچ آسٹریلیا اور ناروے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

    پری کوارٹر فائنل مرحلہ 25 جون کو ختم ہوگا، اس کے بعد میگا ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز 27، 28 اور 29 جون کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد چار ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کے لئے کوالیفائی کریں گی۔ میگا ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل میچ 2 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 3 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل ٹاکرہ 7 جولائی کو ہوگا۔

  • افغانستان بمقابلہ بھارت

    افغانستان بمقابلہ بھارت

    ورلڈ کپ کے اٹھائیسویں میچ میں آج افغانستان بھارت کا مقابلہ کرے گی. افغانستان ورلڈ کپ کے 5 میچز کھیل چکی ہے اور سارے ہار چکی ہے. افغانستان کو ایک میچ میں بھی فتح نصیب نہ ہوئی. دوسری جانب بھارت 4 میچز کھیل چکی ہے اور ایک میں بھی شکست نہ ملی. پوائنٹس ٹیبل پر بھارت چوتھے اور افغانستان آخری نمبر پر ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیکھر دھون آج کا میچ بھی نہیں کھیلیں گے مگر روہت شرمہ آج کے میچ میں بھی اچھا کھیل دکھانے کا ارادہ رکھتے ہیں. دونوں ٹیمز کی جانب سے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی. بھارت آج کا میچ بھی جیتنے کے لیے پر عزم ہے.

  • قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی،عدالت میں رٹ دائر

    قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی،عدالت میں رٹ دائر

    کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی کے خلاف عدالت میں رٹ دائر کر دی گئی،

    کرکٹ ورلڈ کپ 2019

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی گئی ہے. بلال فاروقی ایڈوکیٹ نے دائر درخواست میں ٹیم میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کرکٹ ٹیم میں مبینہ گروپنگ اور ٹیم سلیکشن کے حوالہ سے تحقیقات کی جائے . درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کوریلو کٹا کہا،وزیراعظم کےبیان کے مطابق پی سی بی اورسلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی،شعیب ملک کی گروپنگ کرنےکی خبریں عام پھربھی سلیکشن سمجھ سےبالاترہے،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کرکٹ ٹیم میں گروپنگ کرنے والےکھلاڑیوں کےخلاف انکوائری کاحکم دیا جائے، عدالت سے استدعا کی گئ ہے کہ شعیب اختر،راشدلطیف اورمحمدوسیم کوعدالتی معاونت کےلیےطلب کیا جائے ،عدالت سلیکشن کمیٹی سےٹیم سلیکشن کاطریقہ کارطلب کرے.

    واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اب تک پانچ میچ کھیل چکا ہے جن میں سے تین میں پاکستان کو شکست ہوئی، پاکستان نے انگلیڈ سے واحد میچ جیتا جبکہ سری لنکا کے ساتھ میچ کے دوران بارش ہو گئی تھی، انڈیا کے ساتھ میچ میں شکست کے بعد پاکستانی قوم کرکٹ ٹیم سے مایوس ہوچکی ہے .

  • پب جی گیم حرام

    پب جی گیم حرام

    دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والی معروف گیم پلیئر آن ناؤنز بیٹل گراؤنڈز پب جی کو کھیلنا انڈونیشیا کے عالم دین نے حرام قرار دے دیا ۔ انڈونیشیا کے عالم دین نے اس گیم پر فتوی دیتے ہوئے اسے مکمل حرام قرار دیا ہے ۔ انڈونیشیا کے مذہبی سکالر کا کہنا ہے کہ قیامت برپا ہونے سے پہلے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی جنگ ہو گی جس کا نام الملحة الکبری ہے یہ جنگ اتنی خوفناک ہوگی کہ ننانوے ہارے گے اور صرف ایک جیتے گا۔ مذہبی سکالر کا کہنا ہے کہ اس گیم میں بھی بلکل ایسا دیکھایا گیا ہے ۔ اور اسی بنیاد پر انڈونیشا کے مذہبی سکالر نے اسے حرام قرار دیا ہے۔

  • سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    سری لنکا کا انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ کے ستائیسویں میں سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. پوائنٹس ٹیبل کے مطابق سری لنکا چھٹے نمبر پر ہے. سری لنکا پانچ میچز کھیل چکی ہے اور ایک میچ جیت چکی ہے. دو میچز میں شکست ملی اور دو میچز بارش کی وجہ سے نہ کھیلے جا سکے.

    سری لنکا کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے ورنہ سیمی فائنل تک کی رسائی مشکل ہے. دونوں ٹیمز کے کپتان میچ جیتنے کے لیے پر امید ہیں. ایون مورگن آج کے میچ میں بھی اچھا کھیلنے کا جزبہ رکھتے ہیں.

  • پاکستانی ٹیم ہمیشہ ڈاؤن ہو کر اٹھی ہے: محمد حفیط

    پاکستانی ٹیم ہمیشہ ڈاؤن ہو کر اٹھی ہے: محمد حفیط

    پاکستان کی بد ترین پرفارمنس پر محمد حفیظ نے بیان دیا ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے خود کو دیکھ کر ہم پر دباؤ سے زیادہ ہم کو دکھ ہے لیکن اگر ہسٹری کو دیکھا جائے تو پاکستانی ٹیم ہمیشہ ڈاؤن ہو کر ہی اٹھی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کہتے ہیں کہ پوری ٹیم کم بیک کے لیے پوری کوشش کر رہی ہے اس لیے قوم سے اپیل ہے کہ ہمیں سپورٹ کرتے رہیں. ہم نے اگلے چار میچ جیتنے کا کوئی پلان نہیں بنایا. ہم صرف اگلے میچ کی تیاری کر رہے ہیں جو 23 جون کو جنوبی افریقہ کے ساتھ انگلینڈ کے شہر لورڈز میں ہونے والا ہے.

    جنوبی افریقہ کے ساتھ میچ کی پریکٹس میں کوئی کمی نہیں چھوڑ رہے. ٹیم کا حصہ ہونے کے ناطے میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ شعیب ملک کے ساتھ پوری ٹیم پر اعتماد ہے. پچھلے پانچ میچز میں اچھا کھیل نہیں پیش کر سکے لیکن ہم ایک نیا سفر شروع کریں گے. کوشش کر رہے ہیں انشا اللہ کامیاب بھی ہوں گے.

  • شاہد آفریدی GT20 سیزن 2 کا پھر سے حصہ بننے کے لیے پرجوش

    شاہد آفریدی GT20 سیزن 2 کا پھر سے حصہ بننے کے لیے پرجوش

    شاہد آفریدی نے ٹویٹ کیا ہے کہ وہ GT20 سیزن 2 کے لیے بہت پر جوش ہیں. شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ایک بار پھر سے وہ بریپٹن وولوز کا حصہ بنیں گے اور انکے ساتھ معروف کرکٹرز ڈیرن سیمی شکیب الحسن وہاب وکی اور ٹاپ پلیئرز بھی ہوں گے.

    سیزن 2 کا آغاز 22جولائی سےکینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں ہونے والا ہے. GT20 بیس اوورز کا کھیل ہے اور گزشتہ برس شروع ہوا تھا اور کینیڈا میں کھیلا گیا تھا. ٹورنامنٹ گزشتہ برس جون اور جولائی میں 6 ٹیموں کے ساتھ کھیلا گیا تھا. ہر ٹیم میں چار کھلاڑی کینیڈا کے اور باقی انٹرنیشنل تھے.

    ایونٹ کا پہلا ٹائٹل ٹیم وینکوور نائٹس کے نام رہا. ٹورنامنٹ میں ٹاپ سکورر لینڈل سیمونز رہے اور سب سے زیادہ وکٹس شیلڈن کوٹرل نے لی.

  • ناٹنگھم:بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 333 رنز بناسکی ،آسٹریلیا میچ جیت گیا

    ناٹنگھم:بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 333 رنز بناسکی ،آسٹریلیا میچ جیت گیا

    ناٹنگھم:بنگلا دیش کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 333 رنز بناسکی.مشفیق الرحیم 102 رنز بھی بنگلہ دیش کو شکست سے نہ بچا سکے.آسٹریلیا نے 382 رنز کا ہدف دیا تھا جس کو بنگلہ دیشی ٹیم پانے میں ناکام رہی. آسڑیلیا کے 6 میچ کے بعد 10 پوائنس جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 6 میچ کھیل کر 5 پوائنٹ حاصل کرسکی. آسڑیلیا کی طرف سے ڈیوڈ وارنر نے 5 چھکے اور 14 چوکوں کی مدد سے 166 رنز بنائے جبکہ عثمان خواجہ 89 ، ایرون فنچ 53 اور گلین میکسویل کے 32 رنزبنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 3 وکٹیں حاصل کیں.

    شکیب الحسن 41 اور لٹن داس 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے.محمود اللہ 69 اور تمیم اقبال 62 رنز بناکر نمایاں رہے. دوسری طرف پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ سے میچ کھیلنے کے لیے پریکٹس میچ کھیل رہی ہے.ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی خراب کارکردگی پر ملک بھر سخت تنقید کی جارہی ہے.

    6 10 .
    48
    382 bnuay

  • محسن خان عہدے سے فارغ

    محسن خان عہدے سے فارغ

    محسن خان نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین شپ سے استعفی دے دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی کے ساتھ ملاقات میں انہوں نے کرکٹ بورڈ کی شیئرمین شپ پر مزید کام جاری نہ رکھنے کی درخواست کی اور بورڈ کی تعریف کرنے کے ساتھ مستقبل کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی جو کہ احسان مانی نے قبول کرلی ہے۔ ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اب کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین کے طور پر فرائض سر انجام دیں گے جب کہ وسیم خان کی سربراہی میں کرکٹ کمیٹی ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر رپورٹ تیار کرے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ محسن خان کو بطور چیئرمین کرکٹ کمیٹی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اور ان کو اہم ذمہ داری دینا چاہتے ہیں

    دوسری جانب ایم ڈی وسیم خان کے مشورے کے ساتھ احسان مانی نئے کپتان اور ہیڈ کوچ کی منظوری دیں گے.

    ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی پر ایم ڈی وسیم خان کی زیر نگرانی وسیم اکرم اور مصباح الحق جیسے بڑے نام کریں گے۔

  • ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح کر دیا گیا۔

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)محکمہ اسپورٹس پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے مقابلے شروع ہو گئے۔اسسٹنٹ کمشنر عباس ذوالقرنین،پی ٹی آئی کے رہنماء چودھری سکندر نواز بھٹی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ماجد حسین نے سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔صدر بیڈ منٹن ایسوسی ایشن ملک حامد رضا،سیکرٹری محمد سرور سمیت ایسوسی ایشن کے رہنماؤں،کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے سپورٹس جمنازیم میں بیڈ منٹن مقابلے دیکھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عباس ذوالقرنین اور چودھری سکندر نواز بھٹی کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد مقامی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو مثبت اور تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزا کی سر پرستی میں نوجوان کھلاڑیوں کے کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جاتے رہینگے تاکہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے جوہر دیکھانے کا موقعہ ملتا رہے۔ڈسٹرکٹ آفیسر سپورٹس ماجد حسین کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اور محکمہ سپورٹس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر سپورٹس گالا میں بیڈ منٹن،ہاکی،فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ضلع بھر سے کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں اور ان کھلاڑیوں کی بھر پور حوصلہ افزائی بھی کی جا رہی ہے۔