Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی ایس ایل 10،سنسنی خیز مقابلہ،کراچی نے پشاور کو ہرادیا

    پی ایس ایل 10،سنسنی خیز مقابلہ،کراچی نے پشاور کو ہرادیا

    کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 19.3 اوورز میں پورا کرلیا،ڈیوڈ وارنر 60 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے ، خوشدل شاہ نے 23، محمد نبی نے 14،جیمز ونس نے 11،عرفان خان نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 3،علی رضا نے 2،عارف یعقوب اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 46 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔اس کے علاوہ محمد حارث نے 28، الزاری جوزف نے 24، حسین طلعت نے 18 رنز بنائے ۔باقی کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

    کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عباس آفریدی نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال اور میر حمزہ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

    سیالکوٹ: ایتھوپیا کے سفیر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ

  • پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیصلہ کیا ہے۔

    ایونٹ کے 11 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدِ مقابل ہیں کراچی کنگز کا ہوم گراؤنڈ پر یہ آخری میچ ہے۔

    کراچی کنگز نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں، جن میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ پشاور زلمی نے تین میچز میں سے ایک فتح اپنے نام کی ہے دونوں ٹیمیں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    کراچی کنگز:

    ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹِم سائیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عرفان خان نیازی، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ

    پشاور زلمی:

    بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب، علی رضا

  • کرکٹ میں میچ فکسنگ،راشد لطیف کا سب سامنے لانے کا اعلان

    کرکٹ میں میچ فکسنگ،راشد لطیف کا سب سامنے لانے کا اعلان

    راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی دے دی

    نجی ٹی وی جیو پر گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ کتاب لکھنا شروع کردی ہے، 90کی دہائی میں کرکٹ میچ فکسنگ کا عروج تھا.راشد لطیف نے اپنی کتاب میں بڑے انکشافات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سب بتاؤں گا فکسنگ کیسے ہوتی تھی؟ کون کرتا تھا،90کے دور کی کرکٹ میں کیا کیا ہوتا رہا؟ یہ بھی بتاؤں گا اور یہ بھی بتاؤں گا کہ صدارتی معافی نامے کی درخواست کس سابق کپتان نے جمع کروائی تھی؟

    2004 میں ریٹائر ہونے کے بعد، یہ پہلا موقع ہے جب راشد لطیف نے اپنی سوانح عمری جاری کرنے کے بارے میں بات کی ہے۔

    راشد لطیف، جنہیں پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے، نے سب سے پہلے 1994میں میچ فکسنگ کے کرپشن اسکینڈل کی طرف توجہ دلائی، جب انہوں نے اور باسط علی نے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، دونوں کھلاڑیوں کا مؤقف تھا کہ وہ ڈریسنگ روم کے موجودہ ماحول میں مزید کھیل جاری نہیں رکھ سکتے۔

  • بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کیریئر کا شرمناک ترین ریکارڈ بنا لیا

    بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی کیریئر کا شرمناک ترین ریکارڈ بنا لیا

    پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کے 13 سالہ سفر میں پہلی بار ہے کہ وہ T20 کرکٹ میں مسلسل تین رنز سے کم سکور پر آؤٹ ہوئے ہیں.

    پی ایس ایل 10 کے ابتدائی تین میچوں میں بابر اعظم نے 0، 1، اور 2 کے اسکور درج کیے ہیں جو نہ صرف فارم کے لیے ان کی موجودہ جدوجہد کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ان کی ٹیم پشاور زلمی کے لیے بھی ممکنہ پریشانی کا باعث ہیں۔یہ لگاتار اسکور بابر کے طویل کیریئر میں پہلی بار اتنی خراب فارم کی نشاندہی کر رہے ہیں۔ یہ ان کے 13 سالہ سفر میں پہلی بار ہے کہ وہ T20 کرکٹ میں مسلسل تین رنز سے کم سکور پر آؤٹ ہوئے ہیں۔شائقین کو امید تھی کہ وہ نہ صرف رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے بلکہ اپنی سنچری کا قحط بھی توڑ دیں گے تاہم مقابلے کے ابتدائی مراحل میں ان امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔

    بابر اعظم کو آخری بار بین الاقوامی سنچری بنائے تقریباً دو سال ہوچکے ہیں، اگست 2023 ءمیں نیپال کے خلاف انہوں نے 151 رنز سکور کیے تھے۔اس کے بعد سے وہ تمام فارمیٹس میں نصف سنچریوں کی سیریز بنانے میں کامیاب رہے ہیں جس سے ان کے چاہنے والوں کو کچھ سکون ملا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پچھلے ایڈیشن میں شاندار 569 رنز بنانے کے بعد بابر کے لیے پی ایس ایل 2025ء کی توقعات بلند تھیں۔

    2015 میں سونے کی قیمت میں 77 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ

    حافظ نعیم کا پاکستان میں حماس کو دفتر کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

    کراچی ،ٹریفک حادثات رک نہ سکے، ایک دن میں 5 افراد جاں بحق

    مسلم لیگ ن اور ،پیپلز پارٹی کا ملکر چلنے پر اتفاق ہو گیا

    اداکارہ انجلینا جولی کی مظلوم فلسطینیوں کے حق میں پوسٹ

  • پی ایس ایل 10،  اسلام آباد یونائیٹڈ  کی  کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست

    پی ایس ایل 10، اسلام آباد یونائیٹڈ کی کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست

    پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی وکٹ 34 رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان ایک چھکا اور 5 چوکوں کی مدد سے 30 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جبکہ کراچی کنگز کے باؤلرز جلد ہی دوسری وکٹ لینے میں کامیاب ہو گئے۔ کولن منرو صرف 4 رنز بنا کر 38 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ وہ حسن علی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

    یونائیٹڈ کی تیسری وکٹ 103 کے مجموعی اسکور پر گری۔ اعظم خان ایک چکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہیں محمد نبی نے بولڈ کیا۔شاداب خان 2 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ جب یونائیٹڈ کو جیت کے لیے صرف ایک رن درکار تھا۔کراچی کنگز کے باؤلر حسن علی نے2، محمد نبی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل اسلام آباد یونائٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد یونائٹڈ کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دیا ہے۔ کراچی کی پہلی وکٹ 5 رنز پر گرگئی، ڈیوڈ وارنر 3 رنز بناکر پویلین لوٹے، کراچی کنگز کی جانب سے ٹم شیفرٹ 30، جیمز ونس 4 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پی ایس ایل 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ کوشش کریں گے اپنی حکمت عملی کے مطابق کھلیں جبکہ کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے کیونکہ وکٹ کی تیاری میں آسٹریلوی مٹی استعمال کی گئی ہے۔

    آج کے میچ میں کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، ریاض اللہ کی جگہ سعد بیگ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیںِ ، محمد نواز اور بین ڈوارشیس کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    مرکزی مسلم لیگ کی شہدا غزہ کانفرنس، قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ،حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر

    مرکزی مسلم لیگ کی شہدا غزہ کانفرنس، قبلہ اول کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ،حماس رہنما ڈاکٹر ناجی ظہیر

  • ایک بار پھر ہیڈ کوچ کی تلاش شروع،پی سی بی نے اشتہار دیدیا

    ایک بار پھر ہیڈ کوچ کی تلاش شروع،پی سی بی نے اشتہار دیدیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک بار پھر ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے جس کیلئے اشتہار بھی دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو چیمپئنز ٹرافی تک ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا تاہم دورہ نیوزی لینڈ کےلیے انہیں مزید ذمہ داریاں دی گئی تھیں، عاقب جاوید اب ہیڈ کوچ کے لیے دلچسپی نہیں رکھتے، وہ ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے دلچسپی رکھتے ہیں، جس کے بعد پی سی بی ویب سائٹ پر ہیڈ کوچ کا اشتہار جاری کیا گیا ہے، اشتہار میں لیول 3 کوچنگ سرٹیفیکٹ اور 10 سال کا تجربہ مانگا ہے۔

    اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان

    بورڈ کی جانب سے اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے عاقب جاوید کی سربراہی میں گرین شرٹس کو مسلسل شکستیں دیکھنا پڑیں عاقب جاوید کے دور میں پاکستان ہوم گراؤنڈ پر ہونیوالی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہوا جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں انہیں بدترین شکست ہوئی، 7 میچز کے ٹور میں قومی ٹیم محض ایک فتح حاصل کرسکی۔

    دوسری جانب پی سی بی نے ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے بھی اشتہار جاری کر دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ایک بار پھر غیر ملکی ہیڈ کوچ کی طرف جا سکتا ہے۔

    صدر مملکت کی ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کو دلی مبارکباد دی

  • پی ایس ایل 10: پشاور نےملتان کو 120 رنز سے ہرا دیا

    پی ایس ایل 10: پشاور نےملتان کو 120 رنز سے ہرا دیا

    پاکستان سپر لیگ کے 9ویں میچ میں ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 228رنز بنانا تھے مگر ساری ٹیم 107 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ زلمی کے علی رضا نے چار، عارف یعقوب نے تین اور اوون نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا. اس سے قبل پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنالیے، ملتان سلطانز کو جیت کے لئے 228رنز بنانا ہوں گے۔راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں دونوں ٹیمیں اس سیزن میں اپنی پہلی جیت کی تلاش میں تھیں .

    میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ٹاس کے موقع پر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا ہمارا ہدف 200 سے زائد اسکور کرنا ہے، آج کچھ مختلف پرفارمنس کی امید ہے۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔ ہم اس میچ سے اپنا توازن بناتے ہوئے آگے اچھا کرنا چاہتے ہیں۔

    آج پشاور زلمی کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، بابر اعظم کی کپتانی میں اترنے والی اس ٹیم میں صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچل اوین، عبدالصمد، لوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا شامل ہیں۔ محمد رضوان نے بھی اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، ملتان سلطانز کے دیگر کھلاڑیوں میں شے ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عاکف جاوید اور عبید شاہ شامل ہیں۔

    قیصر شریف فارغ، شکیل ترابی جماعت اسلامی کے ترجمان مقرر

  • بنگلہ دیش کو  شکست،پاکستان ویمنز ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

    بنگلہ دیش کو شکست،پاکستان ویمنز ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

    لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائر کے آخری میچ میں بنگلادیش ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر کے اس میچ میں بنگلادیش ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 178 رنز بنائے پاکستان ویمن نے ہدف 40ویں اوور میں حاصل کرلیا، بنگلہ دیش کی جانب سے ریٹو مونی 48 اور فہیمہ خاتون 44 رنز بنا کر نمایاں رہیں پاکستانی بولر سعدیہ اقبال نے 3، فاطمہ ثناء اور ڈیانا بیگ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا منیبہ علی نے 69، عالیہ ریاض نے ناٹ آوٹ 52 اور سدرہ امین 37 رنز بنا کر نمایاں رہیں پاکستان وومن ٹیم کی کوالیفائر میں یہ مسلسل پانچویں فتح تھی، پاکستان نے ناقابل شکست رہتے ہوئے رواں برس بھار ت میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے رسائی حاصل کرلی ہے۔

  • پی ایس ایل10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

    پی ایس ایل10: پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری

    راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے نویں میچ میں پشاور زلمی کی ملتان سلطانز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے-

    پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان آج کا میچ راولپنڈی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے پشاور زلمی کی قیادت بابر اعطم ، ملتان سلطانز کی قیادت محمد رضوان کر رہے ہیں، میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔

    پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب صرف 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے وہ بریسول کی گیند پر بولڈ ہوئے، صائم ایوب کے بعد بابر اعظم بھی صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے پشاور زلمی کے 5 کے مجموعی اسکور پر 2 اہم کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

    پشاور زلمی نے 3 تبدیلیاں کرتے ہوئے عبدالصمد، لک ووڈ اور عارف یعقوب کو اسکواڈ میں شامل کیا جب کہ ملتان سلطانز نے دو تبدیلیاں کی ہیں عاقف جاوید اور ایشٹن ٹرنر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    پشاور زلمی:

    بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، حسین طلعت، مچ اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب، علی رضا شامل ہیں۔

    ملتان سلطانز :

    محمد رضوان (کپتان)، شائی ہوپ، عثمان خان، کامران غلام، ایشٹن ٹرنر، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عاکف جاوید اور عبید شاہ شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز اب تک کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی ہیں، دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز کھیلے اور دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا پشاور زلمی کو پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 80 رنز سے شکست دی جب کہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 102 رنز کے بڑے مارجن سے ہرایا۔

    اسی طرح، ملتان سلطانز کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 4 وکٹوں کی شکست کا سامنا کرنا پڑا اور دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47 رنز سے شکست دی۔

  • پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی

    پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت نہیں جائے گی، محسن نقوی

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک اعلان کیا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی-

    باغی ٹی وی : لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ورلڈکپ کے لیے بھارت نہیں جائے گی، پاکستانی ویمنز ٹیم اپنے میچز نیوٹرل ویونیو پر کھیلے گی، نیوٹرل ویونیو کا فیصلہ بھارت نے کرنا ہے،ویمنز کھلاڑیوں کو انعامات سے نوا زا جائے گا جبکہ عاقب جاوید عارضی کوچ تھے ان کی جگہ نئے ہیڈ کوچ کا فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

    محسن نقوی نے کہا کہ چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں ہوتی ہیں تو پھر ایک ٹریک پرآتے ہیں، انڈر 19 شاہین اورقومی ٹیم کےبھی اچھے نتائج آنا شروع ہوجائیں گے قومی ٹیم کےکوچ کےحوالےسے آئندہ ہفتے فیصلہ ہوگاعاقب جاوید کو کوچنگ کی ذمہ داری سنبھالنےکی درخوا ست کی تھی، وویمن کرکٹ کےکچھ منصوبوں پر کام کر رہے، عوام کو جلد آگاہ کریں گے۔