Baaghi TV

Category: موسم

  • 25 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی،52 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

    25 دسمبر سے سردی کی شدید لہر پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی،52 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے 25اور 26 دسمبر 2021 کو سردی کی شدید ترین لہر کے پاکستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کی ہے جس سے سردی کا52 سالہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : ہیڈ کوارٹر ائیر پورٹس سیکیورٹی فورس کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 25اور 26 دسمبر 2021 کو سردی کی شدید ترین لہر کے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث درجہ حرارت 1 تا 2ڈگری سینٹی گریڈ تا منفی 1 تامنفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے جس سے سردی کا 52 سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ سکتا ہے-

    محکمہ موسمیات کی کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی


    مراسلے کے مطابق سائیبیریا سے آنے والی یہ سرد ہوائیں 28 تا 29 دسمبر 2021 کو تمام عام معمولات زندگی کاروبار نقل و حمل اور ماحول کو بری طرح متاثر کر سکتی ہیں اور اسی دوران 26دسمبر کو صبح 8 بج کر 41 منٹ تا صبح 10 بج کر 41 منٹ تک مکمل سورج گرہن ہو گا اور بتدریج درجہ حرارت گرنے کا خدشہ ہے جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ سکتی ہے جس سے تمام افسران و اہل کاران کے متاثر ہونے کا امکان ہے-

    مراسلے میں بتایا گیا کہ مذکورہ بالا کی بناء پر آپ اپنے زیر کمان افسران و اہلکاران کو تاکید کریں کہ ان آمد و موسمی حالات سے بچنے کے لیے مناسب گرم لباس پہنیں اور گھر سےبلا ضرورت باہر نہ نکلیں اس سردی کی شدید لہر سے سانس اور دمہ کے مریض سب سے زیادہ متاثر ہونگے اور تمام اہل خانہ خصوصاً چھوٹے بچے سردی / موسمی تبدیلی سے لاحق ہونے والے امراض مثلاً نمونیہ وغیرہ سے محفوظ رہ سکیں-

    اومیکرون، برطانیہ سے پاکستان آنیوالوں کی سخت چیکنگ ہوگی

    گرم علاقوں میں بسنے والے لوگ اتنی بڑی موسمیاتی تبدیلیوں سے ناآشنا ھونے کی وجہ سے اسں کا شکار ہو سکتے ہیں لہذا گرم لباس کے پہنے بغیر گھر سے باہر مت نکلا جائے اور اپنے اردگرد بسنے والے غریب لوگوں کو آگاہ کریں اور گرم کپڑوں سے ان کی مدد ضرور کریں۔

    اس سے قبل محکمہ موسمیات نے منگل سے کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے کی پیش گوئی کی تھی محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق منگل سے کئی روز سے جاری سردی کی لہر میں کمی جبکہ شہر کا درجہ حرارت بڑھنے کی توقع ہے، کم سے کم پارہ 15 سے 17 اور زیادہ سے زیادہ 25 سے 27 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے-

    24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے، اس دوران رات سرد جبکہ صبح کے وقت دھند چھاسکتی ہے۔ اگلے دوروز کے دوران شہر میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    اومی کرون ویریئنٹ کی علامات سامنے آگئیں

  • ملک کے بالائی و میدانی علاقوں میں شدید سردی،گورکھ ہل اسٹیشن پر بھی برفباری

    ملک کے بالائی و میدانی علاقوں میں شدید سردی،گورکھ ہل اسٹیشن پر بھی برفباری

    ملک کے بالائی اور میدانی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سائبیرین ہواؤں نے موسم مزید سرد کردیا ہے کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر 20 دسمبر تک سردی کی لپیٹ میں رہے گا دوسری جانب چمن، زیارت، قلات، پشین، قلعہ عبداللہ، سوراب سمیت شمالی بلوچستان میں سردی سے شہریوں کی زندگی متاثر ہونا شروع ہوگئی ہے

    7 سالوں میں 45 ہزار سے زائد افراد ہجرت کی کوشش میں ہلاک:اکثریت بے بس مسلمانوں کی

    محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں اسکردو میں درجہ حرارت منفی 14،گلگت، قلات اور کوئٹہ میں منفی 9، دیر اور مالم جبہ منفی5، اسلام آباد میں منفی ایک، پشاور میں صفر، لاہور 5 اور کراچی میں 9 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

    ضلع دادو میں سردی کی لہر میں بے تحاشا اضافہ ہونےکے علاوہ سندھ کی خوبصورت تفریح گاہ اور سندھ کی کوہ مری کہلانے والی گورکھ ہل اسٹیشن پر بھی گزشتہ روز سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

    او آئی سی کا غیرمعمولی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا

    گورکھ اور گردو نواح میں پانی کے ذخیرے ، چشمے برف کی صورت اختیار کر گئےبرفباری کی اطلاع ملتے ہی سیاحوں کی آمد میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے ضلع بھر میں سردی کی لہر میں بھی اضافہ گورکھ ہل اسٹیشن پر 2014۔ 2017 میں بھی برفباری ہوئی تھی اور پانی برف میں تبدیل ہو گیا تھا۔

    علاوہ ازیں ملک میں سردی کے ساتھ سوئی گیس کی بندش اور پریشر میں کمی کے باعث بھی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔

    بنوں:تحصیل بکا خیل میں امن و امان کی خراب صورتحال، پولنگ ملتوی

  • خلیج بنگال میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری طوفان”جواد” بننے امکان

    خلیج بنگال میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث سمندری طوفان”جواد” بننے امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں موجود ہوا کا کم دباؤ کچھ دن میں سمندری طوفان بن سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :ڈائریکٹر سردار سرفراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سمندری طوفان بننے کی صورت میں اسے ’جواد‘ کا نام دیا جائے گا، ’جواد‘ سعودی عرب کا تجویز کردہ نام ہے سمندری طوفان ’جواد‘ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں، تاہم کراچی میں آئندہ چند روز میں موسم سرد ہونے کا امکان ہے۔

    ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا کہ مغربی ڈسٹربنس کے باعث کراچی میں سرد ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ درجۂ حرارت بھی 2 سے 3 ڈگری گر سکتا ہے 5 اور 6 دسمبر کو گلگت، بلتستان اور کے پی میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

    ایران کو ایٹم بم بنانے سے روکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے اسرائیل

    دوسری جانب ماہرِ موسمیات جیسن نکلولس کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاستیں آندھرا پردیش، اڑیسہ، مغربی بنگال کے علاوہ بنگلا دیش بھی طوفان ’جواد‘ سے متاثر ہو سکتا ہے۔

    انڈیا ٹوڈے کے مطابق ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے جمعرات کو کہا کہ جنوبی انڈمان سمندر پر کم دباؤ اگلے 36 گھنٹوں میں ایک سمندری طوفان جواد کی شکل اختیار کر لے گا صبح 8 بجے آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق، جنوب مشرقی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ انڈمان سمندر پر کم دباؤ کا اگلے 12 گھنٹوں کے دوران مغرب-شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور جنوب مشرقی خلیج بنگال پر ایک ڈپریشن میں مرتکز ہونے کا امکان ہے آئی ایم ڈی نے کہا کہ یہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران وسطی خلیج بنگال پر ایک طوفانی طوفان میں مزید شدت اختیار کرے گا۔

    اس کے بعد، اس کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے، مزید شدت اختیار کرنے اور 4 دسمبر کی صبح تک شمالی آندھرا پردیش-اڈیشہ کے ساحل کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔”

    آئی ایم ڈی نے پیشین گوئی کی ہے کہ طوفان کی وجہ سے 3-5 دسمبر کے دوران شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔ 4 دسمبر کو شمالی ساحلی آندھرا پردیش میں بھی غالباً انتہائی شدید بارشوں کا بھی امکان ہے۔

    سعودی عرب:250 ملین ریال انعامات کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑےاونٹ میلے کا آغاز

    موسمیاتی ایجنسی نے آئی ایم ڈی کو ایک انتباہ جاری کیا ہے، انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ 3-5 دسمبر کے درمیان مغربی وسطی اور ملحقہ شمال مغربی خلیج بنگال اور شمالی آندھرا پردیش-اڈیشہ کے ساتھ ساتھ اور اس سے باہر نہ جائیں۔ آئی ایم ڈی نے ماہی گیروں سے یہ بھی کہا کہ وہ 3-6 دسمبر کے درمیان مغربی بنگال کے ساحلوں پر نہ جائیں۔

  • کراچی میں سائبیرن ہواؤں کی وجہ سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں سائبیرن ہواؤں کی وجہ سردی کی شدت میں اضافہ

    کراچی میں بھی سائبیرن ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت شہر میں موسم سرد رہے گا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیریا سے آنے والی ہوائیں کراچی میں داخل ہوچکی ہیں جس کے باعث موسم رات کے وقت بھی ٹھنڈا رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

    لاہور: زمین ڈاٹ کام کا ہیڈ آفس سیل کر دیا گیا

    عمران خان کے جھوٹوں کا جواب دینے کا اب دل نہیں کرتا، مریم اورنگزیب

    ماہرین کا کہنا ہے کہ تاحال مغربی ہواؤں کے سسٹم نے پاکستان کو متاثر نہیں کیا۔

    محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان کے شمالی علاقوں میں 4 سے 6 دسمبر کے درمیان ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

    میں نعیم الرحمن ہوں کراچی کی عوام کے حق کے لئے آیا ہوں

    مستقبل ڈگریوں کا نہیں بلکہ ہنر کا ہے وزیر تعلیم شفقت محمود

    سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان 3ارب ڈالر ڈپازٹ کے معاہدے پر دستخط

    کراچی میں ٹک ٹاکرز جوڑے اسٹریٹ کرمنلز کا آسان ہدف بن گئے

  • پنجاب: میدانی علاقوں میں آج سموگ چھائی رہے گی     محکمہ موسمیات

    پنجاب: میدانی علاقوں میں آج سموگ چھائی رہے گی محکمہ موسمیات

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج اسموگ اور دھند چھائی رہے گی۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ اسکردو منفی06، قلات منفی05، گلگت منفی04 اور کوئٹہ میں منفی 1ریکارڈ کیا گیا۔

    اسی طرح مری میں کم سے کم درجہ حرارت 2، اسلام آباد، پشاور5، مظفر آباد، بنوں6، ڈیرہ اسماعیل خان، موہنجوداڑو، بہاولپور، ساہیوال10، ملتان، سرگودھا، سکھر، دادو11، لاہور، نوابشاہ 12 جبکہ کراچی اور گوادر میں 15ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

    دوسری جانب اسموگ سے نمٹنے کے لیے لاہور کے مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا فیصلہ کیا گیا ہے کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے لیے لاہور میں صرف یورو 5 پیٹرول کی سپلائی ہوگی یورو ٹو پیٹرول کی فروخت پر پابندی لگادی جائے گی، اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث سکولز بند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے حکومت کو نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تھی-

  • نئی دہلی: سموگ کے باعث اسکول ایک ہفتہ کیلئے بند

    نئی دہلی: سموگ کے باعث اسکول ایک ہفتہ کیلئے بند

    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سموگ کے باعث اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کر دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی : نئی دہلی دنیا بھر میں سب سے زیادہ آلودہ دارالحکومت مانا جاتا ہے جبکہ دنیا کے 30آلودہ ترین شہروں میں سے 22 بھارت میں ہیں نئی دہلی میں فیکٹریوں اور گاڑیوں کے دھویں، تعمیراتی کام کی دھول، پٹاخے جلانے اورفصلوں کی باقیات کو جلانے سے ہر سال موسم سرما کے آغاز میں تقریباً دو کروڑ افراد کو شدید سموگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    جمعہ کو نئی دہلی آلودگی کے شدید خطرناک زون میں تھا جس پر سپریم کورٹ نے وفاقی اور ریاستی حکومت کو ایمر جنسی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اور دو دن کا لاک ڈاون لگانے کی بھی تجویز دی تھی۔

    تاہم اب نئی دہلی حکام نے ایک ہفتہ سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ نئی دلی میں فضائی آلودگی کے خطرناک حد تک بڑھ جانے کے باعث کیا گیا ہے

    نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے اعلان کیا ہے کہ سوموار سے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند رہیں اور اسکولوں کی کلاسیں ورچوئل ہوں گی ساتھ ہی انہوں نے وجہ بیان کی تھی کہ اسکول اس لیے بند کیے جا رہے ہیں کہ بچوں کو آلودہ ہوا میں سانس نہ لینا پڑے ۔

    اروند کیجریوال کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کے لیے پابند کیا گیا ہے جبکہ نجی اداروں کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ملازمین کے لیے گھروں سے آن لائن کام کرنے کی پالیسی اپنائیں۔

    بھارت کے مرکزی آلودگی کنٹرول ادارے کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز نئی دہلی میں ائیر کوالٹی انڈیکس کے 500 کے پیمانے میں آلودگی 437پوائنٹس ریکارڈ کی گئی جس کے بعد نئی دہلی حکومت نے آلودگی کے باعث ایمرجنسی اقدامات کرتے ہوئے چار دن کے لیے کھلی جگہوں پر دھول اڑانے اور تعمیراتی کام کرنے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

  • بھارت: تامل ناڈو  کے مختلف حصوں میں شدید بارشیں، مختلف حادثات میں 14 ہلاکتیں،ایمرجنسی نافذ

    بھارت: تامل ناڈو کے مختلف حصوں میں شدید بارشیں، مختلف حادثات میں 14 ہلاکتیں،ایمرجنسی نافذ

    بھارتی ریاست تامل ناڈو کے مختلف حصوں میں شدید بارشیں مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تامل ناڈو کے مختلف حصوں میں بدھ کی شام شدید بارش ہوئی جبکہ کے شہر چنائی میں شدید طوفانی بارشوں نے نظام زندگی معطل کردیا بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان کے پیش نظر پروازیں معطل کر دیں گئیں جبکہ بارشوں سے متعدد گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے خلیج بنگال میں طوفانی گردش کے نتیجے میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے چنئی کا مقبول مرینا ساحل زیر آب آگیا-


    محکمہ موسمیات کی جانب سے خلیج بنگال پر بنتے ہوا کے دباؤ کے باعث ریاست میں اگلے دو دنوں تک مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    تامل ناڈو حکومت نے چنئی سمیت 20 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے دوسری جانب مزید بارشوں کے پیش نظر شہر میں دو دن کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے پارٹی کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چنئی میں شدید بارش کے باعث امدادی کاموں میں مدد کریں۔


    انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سئٹ ٹوئٹر پر اپنے میں ٹویٹ کہا کہ “چنئی میں مسلسل بارش پریشانی کا باعث بن گئی ہےریاست میں اپنے بھائیوں اور بہنوں سے تمام حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی درخواست کرتا ہوں اور کانگریس کارکنوں سے امدادی کاموں میں حصہ لینے کی اپیل کرتا ہوں۔

  • چین میں شدید برفباری، نظام زندگی متاثر

    چین میں شدید برفباری، نظام زندگی متاثر

    چین کے شمال مشرقی حصے میں ریکارڈ برف باری ہوئی ہے جس سے نطآم زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق اس ہفتے شمال مشرقی چین میں برفانی طوفانوں نے تباہی مچا دی ہے،لیاؤننگ صوبے میں ریکارڈ برف باری سے ٹریفک میں شدید خلل پڑا ہے، ایکسپریس وے کے زیادہ تر ٹول اسٹیشن منگل تک بند ہیں۔

    سوائے دالیان اور ڈنڈونگ کے شہروں کے۔ ٹرین خدمات میں خلل ڈالا ہے اور درجہ حرارت میں کمی کے ساتھ بجلی کی فراہمی کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں، سرکاری میڈیا نے بدھ کو رپورٹ کیا۔

    صوبے لیاوننگ میں اب تک کی سب سے زیادہ برف باری ہوئی ہے کئی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ ٹرین سروسز بھی متاثر ہے اتوار کو سردی کی لہر کی آمد کے بعد سے، شمال مشرقی چین میں منگل تک بعض علاقوں میں درجہ حرارت 14 ڈگری سیلسیس تک گر گیا تھا صوبے جیلن اور لیاوننگ میں برفانی طوفان کے ریڈ الرٹ جاری کیے گئے ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لیاؤننگ میں زیادہ سے زیادہ اکیس انچ برف باری ریکارڈ کی گئی ہے اور کئی علاقوں میں درجہ حرارت 14 ڈگری تک گر چکا ہے۔

    لیاؤننگ پراونشل میٹرولوجیکل آبزرویٹری کے چیف پیشن گوئی کرنے والے ژو چن شیاؤ نے کہا کہ مغربی لیاؤننگ میں حالیہ برفباری 1951 میں ریکارڈ شروع ہونے کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ برفباری تھی، یہ بات سرکاری طور پر چلنے والے چائنا نیوز ویکلی نے بدھ کو رپورٹ کی۔

    چین کی موسمیاتی ایسوسی ایشن کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منگل کو لیاؤننگ شہر آنشان میں زیادہ سے زیادہ برف کی گہرائی 53 سینٹی میٹر (21 انچ) ریکارڈ کی گئی۔

    شمال مشرقی علاقے میں شدید سردی سے بچاو کے لیے حکام توانائی کی پیداواری صلاحیت اور کوئلے کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے کام کر رہے ہیں برف باری سے متاثرہ علاقوں میں حکام نے بازاروں اور گروسری اسٹورز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سپلائی میں اضافہ کرتے ہوئے سبزیوں کی قیمتیں کم کریں۔

    کچھ روز قبل چین کے دارالحکومت بیجنگ میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔ روئی کے گالوں نے خوبصورت مناظر کو اور بھی دلکش بنادیا۔

    چین کی سٹیٹ گرڈ کارپوریشن نے اتوار کو خبردار کیا کہ موسم سرما میں بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان "سخت توازن” ہے ملک کا ایک وسیع حصہ – بشمول شمال مشرقی چین – مئی سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور کوئلے کی سخت سپلائی کی وجہ سے پاور پلانٹس میں بندش کا سامنا ہے۔

    برف سے متاثرہ شینیانگ میں، حکام نے بازاروں اور گروسری اسٹورز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سپلائی میں اضافہ کرتے ہوئے کچھ سبزیوں کی قیمتیں کم کریں۔

  • ڈچ فنڈ برائے ماحول اور ترقی سے لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ کیا جا سکے گا.ڈائریکٹرورلڈ وائلڈلائف فنڈ پاکستان

    ڈچ فنڈ برائے ماحول اور ترقی سے لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ کیا جا سکے گا.ڈائریکٹرورلڈ وائلڈلائف فنڈ پاکستان

    فیصل آباد (عثمان صادق) 160ملین یورو کے ڈچ فنڈ برائے ماحول اور ترقی سے ایسے قابل عمل اور منافع بخش منصوبے شروع کئے جائیں گے جن سے ماحول کے تحفظ کے ساتھ ساتھ لوگوں کے روزگار میں بھی اضافہ کیا جا سکے گا۔ یہ بات ورلڈ وائلڈلائف فنڈ پاکستان کے ڈائریکٹر جنگلی حیات ڈاکٹر طاہر رشید نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں ڈچ فنڈ کے بارے میں ایک آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کرنے کیلئے دنیا کو 4.2کھرب ڈالر کی ضرورت ہے۔ اس سلسلہ میں امیر ملکوں نے 1.7کھرب ڈالر دیئے ہیں جبکہ تیسری دنیا کے ملک اپنی اقتصادی مجبوریوں کی وجہ سے اس میں اپنا حصہ نہیں ڈال سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جن ملکوں کے پاس اپنے عوام کی غذائی ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے وسائل نہیں وہ ماحول کے تحفظ کیلئے بھاری بھر کم اخراجات کیسے برداشت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے 160ملین یورو کا ڈچ فنڈ برائے ماحول و ترقی قائم کیا گیا ہے جو ایسے ماحول دوست اور منافع بخش منصوبوں کیلئے سرمایہ مہیا کرے گا جولوگوں کیلئے روزگار بھی مہیا کریں گے۔ اس منصوبے کے تحت ابتدائی سٹڈی کیلئے 60ہزار یورو کی گرانٹ دی جائے گی جبکہ پائلٹ پراجیکٹ کیلئے مزید 3لاکھ 50ہزار یوروکی گرانٹ دی جا سکتی ہے۔ اِس کے بعداِس منصوبے کیلئے مارکیٹ کے مطابق قرض بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سمیت چھ ملکوں میں اِن منصوبوں پر کام کر رہا ہے جبکہ اَب انڈیا اور انڈونیشیا اَب اس میں شامل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے چاول کی فصل کی باقیات کو آگ لگانے سے ماحول کو پہنچنے والے نقصان کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کے 17شہروں میں اس فنڈ کے ذریعے چاول کی فصل کی باقیات کو انرجی اور بجلی بنانے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ اس طرح جہاں ماحول کو پہنچنے والے نقصان سے بچاجا رہا ہے وہاں متعلقہ کسانوں کو معقول رقم بھی مل رہی ہے۔ انہوں نے انڈس ڈیلٹا میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ پاکستان کیلئے 7ملین یورو کے منصوبے شروع ہو چکے ہیں یا منظوری کے قریب ہیں۔ انہوں نے کھارے پانی کے منافع بخش استعمال کے منصوبے کے بارے میں بتایا کہ اس پر 14.9ملین یورو کی گرانٹ ملے گی جبکہ شوگر ملوں کے بیگاس کو بھی ماحول دوست ٹیکنالوجی کے ذریعے قابل استعمال بنایا جائے گا۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے سینئر منیجر فریش واٹر پروگرام سہیل علی نقوی نے بتایا کہ آئی ایل او کے تعاون سے ٹیکسٹائل اور لیدر کے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے۔ صنعتوں کے گندے پانی کو ٹریٹ کر کے زرعی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے منصوبے بھی شروع کئے جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل ایگزیکٹو ممبر ثناء اللہ نیازی نے فیصل آباد اور فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کا مختصر تعارف پیش کیا جبکہ محمد فاضل نے مہمانوں کا شکریہ اد اکیا۔ اس موقع پر سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی جبکہ ڈاکٹر طاہر رشید نے محمد فاضل کو ڈبلیو ڈبلیو ایف کی شیلڈ دی جبکہ ثناء اللہ نیازی کو بھی اجرک پہنائی گئی۔

  • آلودہ ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی،لاہور دنیا کا بدترین شہر قرار

    آلودہ ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی،لاہور دنیا کا بدترین شہر قرار

    پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہوردنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔

    باغی ٹی وی : صوبائی دارالحکومت میں ایئر کوالٹی انڈکس(اے کیو آئی) 397 تک پہنچ گیا جس کے بعد لاہور خراب ایئرکوالٹی کےلحاظ سےدنیا بھر میں پہلے نمبر پر آگیا ہے پاکستان کے مختلف شہروں کی فضا میں آلودگی بڑھ گئی ہے،لاہور میں ایک دفعہ پھر سموگ نے ڈیرے جما لیے ہیں۔

    فیصل آباد کا اے کیو آئی 225 ، بہاولپور کا192، گوجرانوالہ کا 183،ساہیوال کا 168 ،اسلام آبادکا 157،ملتان 148 اور کراچی کا 139 ریکارڈ کیا گیا۔نئی دلی 174 اےکیوآئی کےساتھ تیسرےنمبرپر جبکہ چین کےشہرشنگھائی کا 163اےکیوآئی کےساتھ پانچواں نمبر نمبر پر ہے۔

    لاہور:پاکستان آرمی کے زیر اہتمام تیسرے جسمانی چستی و حربی مہارتوں کے مقابلے شروع

    آلودہ ترین شہروں کی عالمی درجہ بندی میں لاہور کا پہلا نمبر ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 319 تک پہنچ گیا ہےآنکھوں میں جلن اور سانس کی بیماری کے خدشے سے دوچار شہری کہتے ہیں کہ حکومت کو چاہیے ٹھوس اقدامات اٹھائے کیونکہ باغوں کا شہر آلودگی کی لپیٹ میں آ گیا ہے دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع ابر آلود رہنے کے باوجود پورا ہفتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ